Insaan Woh Wahid Makhlooq Hai Jisay Allah Kareem Ne Apni Maarfat Aur Pehchan Se NawazaSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Insaan Woh Wahid Makhlooq Hai Jisay Allah Kareem Ne Apni Maarfat Aur Pehchan Se NawazaSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Ajax, Canada
12-10-2025
انسان وہ واحد مخلوق ہے جسے اللہ کریم نے اپنی معرفت اور پہچان سے نوازا
انسان وہ واحد مخلوق ہے جسے اللہ کریم نے اپنی معرفت اور پہچان سے نوازا
انسان وہ واحد مخلوق ہے جسے اللہ کریم نے اپنی معرفت کے لیے پیدا فرمایا اور انابت الٰہی عطا فرمائی۔ اس کے حصول کے لیے وہ درد چاہیے جو صرف ذکر قلبی کی تکرار سے نصیب ہوتا ہے۔قلب وجود کا بادشاہ ہے جب کسی بات پر دل کرے پھر وجود اسے روک نہیں سکتا بلکہ دل کے حکم کو بجا لاتا ہے۔اسی لیے صوفیا ساری محنت قلوب پر کراتے ہیں جب دل اللہ کی یاد میں لگ جائے پھر اس کے فیصلے بھی اللہ کی اطاعت میں ہوتے ہیں اللہ کی پسند پر ہوتے ہیں۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا اجکس کینڈا میں کانفرنس سے خطاب
انہوں نے کہا کہ آج ہمارے دلوں میں دوستوں اور رشتوں کے لیے وہ خلوص نہیں ہے جو پہلے زمانے کے لوگوں میں تھا۔آج جب لوگ اپنے والدین کو اولڈ ہوم میں چھوڑ کر آتے ہیں تب بھی ان سے والدین کا رشتہ تو ہوتا ہے۔جب دلوں میں خلوص نہ ہو پھر رشتے نام کے رہ جاتے ہیں دل میں اس رشتہ کا احساس ختم ہوچکا ہوتا ہے۔حقیقت ختم ہو چکی ہوتی ہے۔اللہ کریم فرماتے ہیں کہ ایمان والوں کے سامنے جب میری آیات پڑھی جاتی ہیں تو ان کے ایمان تقویت پاتے ہیں اور ان کے دل ڈر جاتے ہیں تو یہ کیفیات بھی دل سے متعلق ہیں جب دلوں میں نور ایمان ہوگا اس میں خلوص ہوگا پھر اس کے فیصلے بھی اللہ کی رضا کے مطابق ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری عبادات کا دارومدار بھی نیت پر ہے اور نیت دل کا فعل ہے روز محشر ایسا انصاف ہو گا کہ تمام اعمال نیت پر پرکھے جائیں گے کہ کسی بھی عمل کے پیچھے دلی ارادہ کیا تھا؟اس لیے دلوں کی صفائی کا نسخہ بھی نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرما دیا کہ ہر چیز کا زنگ اتارنے کے لیے ایک پالش ہوتی ہے اور دلوں کی صفائی کی پالش اللہ کا ذکر ہے۔شعبہ تصوف میں اللہ اللہ کرائی جاتی ہے جس سے کیفیفات محمد الرسول اللہ ﷺ نصیب ہوتی ہیں جن سے بندے کا دل خالص ہوتا ہے اور وہ اپنے عمل کو خالص اللہ کے لیے کرتا ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے امت محمد الرسول اللہ ﷺ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی
Insaan Woh Wahid Makhlooq Hai Jisay Allah Kareem Ne Apni Maarfat Aur Pehchan Se Nawaza by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 12,2025