Zindagi Mein Sukh Aur Sukoon Ka Aik Hi Rasta Hai Ke –apne Mamlaat Zindagi Ko Deen Islam Ke Mutabiq Dhaal Len .Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Zindagi Mein Sukh Aur Sukoon Ka Aik Hi Rasta Hai Ke –apne Mamlaat Zindagi Ko Deen Islam Ke Mutabiq Dhaal Len .Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Worcester, United States (US)
17-10-2025
زندگی میں سکھ اور سکون کا ایک ہی راستہ ہے کہ اپنے معاملات زندگی کو دین اسلام کے مطابق ڈھال لیں۔
زندگی میں سکھ اور سکون کا ایک ہی راستہ ہے کہ اپنے معاملات زندگی کو دین اسلام کے مطابق ڈھال لیں۔
بندہ مومن کا ایک ایک لمحہ اس کیفیت میں گزرتا ہے کہ وہ زندگی کو حقائق کی نگاہ سے دیکھ رہا ہوتا ہے،تخیلاتی دنیا میں نہیں رہتا۔حقائق سے آگاہی زندگی کو آسان بنا دیتی ہے۔اگر زندگی دین کے مطابق نہ گزرے تو پھر زندگی میں اضطراب پیدا ہو جاتا ہے۔اسی کو ڈپریشن کا نام دیا جاتا ہے۔زندگی میں سکھ اور سکون کا ایک ہی راستہ ہے کہ اپنے معاملات زندگی کو دین اسلام کے مطابق ڈھال لیں۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا امریکہ کے شہر ووسٹر میں خواتین و حضرات سے خطاب۔
انہوں نے کہاکہ اللہ کریم نے جس کو جس حیثیت میں جس زمانہ میں پیدا فرمایا اس کا عین وہی مقام ہے۔ہر کوئی امتحان میں ہے کسی کا دکھ میں ہے کسی کا خوشی میں،کسی کا صحت میں امتحان ہے کسی کا بیماری میں۔دیکھنا یہ ہے کہ کیا دونوں حالتوں میں وہ صابر اور شاکر رہا؟آج کی جدت یقینا یہ ہماری ضروریات کی تکمیل کے بہتر زرائع ہیں۔دین اسلام اس سے منع نہیں فرماتا لیکن زندگی کی اس تیزی میں کوئی اس طرح کھو جائے کہ اسے یہ خیال ہی نہ رہے کہ یہ فانی جہان ہے ایک دن سب چھوڑ کر چلے جانا ہے اور پھر ایک ایک عمل کا حساب بھی دینا ہے یہ احساس ہونا چاہیے کہ جو بھی استعداد اللہ نے مجھے دی ہے وہ میرے پاس امانت ہے اسے اللہ کے حکم کے مطابق خرچ کرنا ہے۔جیسے ہم کسی بھی ملک کے قوانین کا لحاظ کرتے ہوئے وہاں کے قوانین پر عمل کرتے ہیں ایسے ہی نبی کریم ﷺ کے ارشادات کو زندگی میں اختیار کرنا چاہیے تا کہ میرے کردار سے مجھے بھی فائدہ ہو اور مخلوق بھی مستفید ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان کا کردار ایسا ہونا چاہیے کہ اس کے ہر عمل سے معاشرے میں بہتری آئے۔زندگی کے بے شمارپہلو ہیں دین اسلام نے ایک ایک پہلو میں راہنمائی فرما ئی ہے۔زندگی رکتی نہیں زندگی تو چل رہی ہے۔اللہ نے جو استعداد دی ہے اس کا مثبت استعمال کریں تا کہ معاشرے میں نکھار آئے۔دنیا میں جہاں بھی جس شعبے میں بھی کسی نے ترقی کی ہے آپ تحقیق کر لیں اس کے اصول نبی کرم ﷺ کے بتائے گئے ہوں گے۔اللہ کریم ہمیں دین اسلام کے سنہری اصولوں سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی
Zindagi Mein Sukh Aur Sukoon Ka Aik Hi Rasta Hai Ke –apne Mamlaat Zindagi Ko Deen Islam Ke Mutabiq Dhaal Len . by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 17,2025