Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan Ki Kamyaab Rohani Tarbiati Daura Canada O America Mukammal Karne Ke Baad Watan WapsiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan Ki Kamyaab Rohani Tarbiati Daura Canada O America Mukammal Karne Ke Baad Watan WapsiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Islamabad, Pakistan
03-11-2025
حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کی کامیاب روحانی تربیتی دورۂ کینیڈا و امریکہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی
حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کی کامیاب روحانی تربیتی دورۂ کینیڈا و امریکہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی
تزکیۂ نفس، اخلاصِ قلب، سیرتِ نبوی ﷺ سے رہنمائی اور نسلِ نو کے لیے خاندانی نظام کی بحالی پر زور
اسلام آباد: شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی اپنے کامیاب روحانی تربیتی دورۂ کینیڈا و امریکہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور ڈویژن کے ذمہ داران، صاحبِ مجازین، سالکینِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ، عقیدت مندوں، دوستوں اور احباب کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اپنے محبوب شیخ المکرم کا پُرجوش انداز میں خیرمقدم کیا۔
حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے اپنے اس دورہ کے دوران کینیڈا کے شہروں برامپٹن (Brampton)، اجکس (Ajax)، مسی ساگا (Mississauga, Ontario) اور امریکہ کے شہروں شکاگو (Chicago)، ووسٹر، میساچوسٹس (Worcester, MA)، ورنن، کنیکٹیکٹ (Vernon, CT)، کیانزبرگ، نیو جرسی (Keansburg, NJ)، کیٹنزویل، میری لینڈ (Catonsville, MD)، ویسٹ چیسٹر، پنسلوینیا (West Chester, PA) اور بالٹی مور (Baltimore, MD) میں بعثتِ رحمتِ عالم ﷺ کانفرنسز اور متعدد روحانی پروگراموں میں خطاب فرمایا۔
ان پروگراموں میں ذکر الله، تزکیہ نفس، تصوف و سلوک، اورطریق سلسلۂ نقشبندیہ اویسیہ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی، جن سے مقامی احباب، سالکینِ سلسلہ، خواتین و حضرات اور بالخصوص نسلِ نو کی بڑی تعداد نے استفادہ کیا۔
اپنے خطابات میں حضرت شیخِ المکرم نے فرمایا کہ انسان کی اصل پہچان اس کا دل ہے۔ جب دل اللہ کی یاد سے روشن ہو جاتا ہے تو بندے کے فیصلے بھی اللہ کی رضا کے مطابق ہونے لگتے ہیں۔ صوفیائے کرام ہمیشہ دلوں کی اصلاح پر محنت کرتے ہیں تاکہ اعمال خالصتاً اللہ کے لیے ہوں۔
انہوں نے فرمایا کہ ایمان کی روشنی اور دلی خلوص ہی معاشرتی سکون کی بنیاد ہیں۔ آج کا انسان جدت اور ترقی کے باوجود اضطراب، anxiety disorders اور ڈپریشن کا شکار ہے، کیونکہ اس نے اپنے معاملات کو دین سے جدا کر لیا ہے۔ حقیقی اطمینان صرف اسی وقت حاصل ہوتا ہے جب زندگی کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالا جائے۔
انہوں نے فرمایا کہ مسلمانوں کو اپنی کمزوریوں سے نکل کر مضبوط بننے کی ضرورت ہے تاکہ اقوامِ عالم میں ان کی بات سنی جائے۔ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ کمزور ہمیشہ مسائل کا شکار رہتا ہے۔
انہوں نے خاندانی نظام اور رشتوں کے احترام پر خصوصی زور دیا۔ فرمایا کہ والدین، اولاد اور خاندان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے کہ والدین اپنی اقدار نسلِ نو تک منتقل کریں، ان کے ساتھ وقت گزاریں، اور سیرتِ نبوی ﷺ پر اجتماعی مطالعے کی روایت قائم کریں۔ قرآنِ کریم زندگی کا مکمل ضابطۂ حیات ہے اسے صرف تلاوت کے لیے نہیں بلکہ سمجھ کر عمل کرنے کے لیے نازل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ اگرچہ جدید دور سہولتیں فراہم کر رہا ہے، مگر اس نے انسان کو تنہائی میں مبتلا کر دیا ہے۔ آج کے اس دور میں نظم و ضبط، خاندانی نظام، اور رشتوں کے احترام پر ازسرِنو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
دورے کے دوران حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی نے مختلف مسلم کمیونٹیز، مذہبی و سماجی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور امتِ مسلمہ کے اتحاد، عالمی امن اور روحانی اصلاح جیسے اہم موضوعات پر رہنمائی فرمائی۔ آپ کے خطبات نے کینیڈا و امریکہ میں مقیم مسلمانوں کے دلوں میں اسلام کی اصل روح، محبت، اخوت اور تربیت محمدی ﷺ کو تازہ کر دیا۔
یہ روحانی تربیتی دورہ محبت، اتحادِ مسلمہ اور ذکرِ الٰہی کے پیغام کو عام کرنے کا ذریعہ بنا، جس نے نہ صرف شمالی امریکہ بلکہ دنیا بھر میں مقیم درد دل رکھنے والے مسلمانوں کے قلوب پر گہرا روحانی اثر چھوڑا۔
آخر میں حضرت شیخ المکرم مدظلہ العالی نے اسلام آباد ایئرپورٹ استقبال کے لیے آنے والے احباب سے گرم جوشی سے خصوصی مصافحہ فرمایا، جبکہ احباب و دوستوں نے اظہارِ محبت کے طور پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے
Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan Ki Kamyaab Rohani Tarbiati Daura Canada O America Mukammal Karne Ke Baad Watan Wapsi by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on November 3,2025