Bait Ullah Shareef Kurrah Arz Par Aisa Maqam Hai Jahan Tjlyaat E Baari Ka Nuzool Ho Raha HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Bait Ullah Shareef Kurrah Arz Par Aisa Maqam Hai Jahan Tjlyaat E Baari Ka Nuzool Ho Raha HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Munara, Chakwal, Pakistan
09-11-2025
بیت اللہ شریف کرہ ارض پر ایسا مقام ہے جہاں تجلیات باری کا نزول ہو رہا ہے
بیت اللہ شریف کرہ ارض پر ایسا مقام ہے جہاں تجلیات باری کا نزول ہو رہا ہے
بیت اللہ شریف کرہ ارض پر ایسا مقام ہے جہاں تجلیات باری کا نزول ہو رہا ہے۔اللہ کریم نے یہ مرکزیت کل عالم اسلام کو عطا فرمائی ہے . بیت اللہ شریف کی حاضری بندہ مومن کے باطن کو پاکیزہ کر دیتی ہے۔آج ہم نے اس مقدس عمل کو رواجات کی نذ ر کر دیا ہے ہمارے معاشرے کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ہر سال حج و عمرہ کے لیے جاتے ہیں اس کے باوجود ہمارے لین دین میں ایمانداری اور کھرا پن نہیں ہے۔بیت اللہ شریف موجود ہے اور طواف جاری ہے یہ طواف بقائے دنیا کا سبب ہے جس دن طواف رکے گا اُس دن اس دنیا کی بساط لپیٹ دی جائے گی۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا دوروزہ ماہانہ روحانی تربیتی اجتماع پر خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب۔
انہوں نے کہا کہ رواجات کو عبادات میں داخل کرنا بہت بڑی زیادتی ہے۔اس لیے ہمیں اس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ جب ہم حرم شریف جاتے ہیں تو اس کی نزاکت کو ملحوظ خاطر رکھیں۔عبادات میں توجہ بڑی بنیادی بات ہے۔جس عبادت میں توجہ نہیں ہو گی وہ نتائج نہیں دے گی۔کسی بھی نیک عمل سے مزید وری تقوی نصیب ہوتا ہے۔مزید نیکی کی استعداد پیدا ہوتی ہے۔کثیر تعداد ایسی ہے جو ان با برکت مقدس مقامات سے ہو کر آتی ہے کیا ہمارے کردار سے اس کی برکات عیاں ہوتی ہیں؟ جتنے بھی اسلامی ملک ہیں ان میں اسلامی احکامات کو جب ہم دیکھتے ہیں کوئی سمجھ نہیں آتی کہ ہماری بیت اللہ شریف کی حاضری میں کہاں کمی رہ جاتی ہے کہ اس کے اثرات ہماری زندگیوں میں نظر نہیں آتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ماننے کے ساتھ صدق نہیں ہے۔ہم ایمان میں یقین کے اُس درجہ تک نہیں پہنچ سکے جو درکار ہے۔ہم نماز پڑھتے ہیں لیکن ہمارے اندر برائی بھی موجود ہے اور بے حیائی بھی۔ہم پر نماز کے نتائج اور اس کے اثرات مرتب کیوں نہیں ہو رہے؟ ہمیں اپنا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے کہ جو میں کہہ رہا ہوں جو کر رہا ہوں کیا میرے اندر بھی یہی بات ہے یا اندر کچھ اور ہے نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟حرمین شریف میں جسے موت نصیب ہوئی قیامت کے روز جب اُٹھے گا اسے دوزخ کا خوف نہ ہوگا ایسی برکات ہیں ان مقدس مقامات کی لیکن ہم پر ان کی حاضری سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے ملک و قوم کے لیے اجتماعی دعا بھی فرمائی
Bait Ullah Shareef Kurrah Arz Par Aisa Maqam Hai Jahan Tjlyaat E Baari Ka Nuzool Ho Raha Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on November 9,2025