Kalmah Haq Puri Insaniat Key Lie Nuqtah Itehad HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Kalmah Haq Puri Insaniat Key Lie Nuqtah Itehad HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Munara, Chakwal, Pakistan
04-01-2026
کلمہ حق پوری انسانیت کے لیے نقطہ اتحاد ہے
کلمہ حق پوری انسانیت کے لیے نقطہ اتحاد ہے
دین اسلام سب کو برابری کا حق دیتا ہے۔جب بندہ کلمہ حق کا اقرار کرتا ہے پھر اس کی تمام استعداد مثبت پہلوؤں پر استعمال ہوتی ہے پھر وہ اپنی صلاحتیں ترویج دین کے لیے استعمال کرتا ہے۔دین اسلام کی تعلیمات اسے ایثار پر لے آتی ہیں جو جانوروں کے پانی پینے پر ایک دوسرے کی گردنیں اڑا دیتے تھے پھر وہ ایک دوسرے پر جان نچھاور کرنے لگتے ہیں۔بندہ جب اعتدال سے ہٹتا ہے تو پھر معاشرے میں اضطراب پیدا ہوتا ہے۔دین اسلام پر عمل پیرا ہونے سے بندہ اعتدال میں آجاتا ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی زندگی امتحان گاہ ہے جو اقرار کیا ہے اس پر تا دم واپسی قائم بھی رہنا ہے۔یہ اصلاح نہیں کہ اقرار کرنے کے بعد بھی امور سارے انکار والے ہوں۔ہم نے جو اقرار کیا ہے ہمارے اعمال اس دعوے کے گواہ ہوں۔ہر غیر صالح عمل فساد پیدا کرتا ہے۔ہمارا غیر صالح عمل سے نا صرف ہم خود متاثر ہوتے ہیں بلکہ پوری کائنات میں اس کا اثر جاتا ہے۔بے عملی فساد فی الارض کا سبب بن جاتی ہے۔جیسے حضرت عمر فاروق ؓ کی شہادت کے موقع پر فرمایا گیا تھا کہ اگر عمر ؓ حیات ہوتے تو جانور کسی دوسرے کی زمین سے چارہ نہ کھاتے۔مطلب ہمارے اعمال سے کائنات کی ہر چیز متاثر ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ جس طرح موسم بدلتے ہیں یہ حالات بھی بدلیں گے۔اللہ کریم ہمیں وہ وقت دکھائیں جب اسلام کا نفاذ ہو۔جہاں مخلوق کو انصاف نصیب ہو رہا ہو۔ہم کمزور لوگ ہیں ہم زبان بھی ان کی بول رہے ہیں جن کے پاس طاقت ہے۔انہی کی پیروی کر رہے ہیں۔جب ہم اپنی بنیاد جو ایمان ہے اس پر عمل کریں گے تب ہی ہم اپنے ملک کی بھی تعمیر کر پائیں گے۔56 اسلامی ریاستیں ہیں اور ساری مار کھا رہی ہیں۔ہمارے اندر اتنی تلخیاں آچکی ہیں کہ کوئی کسی دوسرے کو دیکھنا تو کجا سننا پسند نہیں کرتا۔ہماری اس تفریق کی وجہ ہمارے اعمال بد ہیں۔اپنی ذات سے نکل کر سوچنے کی ضرورت ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی
Kalmah Haq Puri Insaniat Key Lie Nuqtah Itehad Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on January 4,2026