Nabi Kareem SAW Ka Ummati Hona Allah Kareem Ka Bohat Bara Ahsaan HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Nabi Kareem SAW Ka Ummati Hona Allah Kareem Ka Bohat Bara Ahsaan HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Munara, Chakwal, Pakistan
30-01-2026
نبی کریم ﷺ کا اُمتی ہونا اللہ کریم کا بہت بڑا احسان ہے
نبی کریم ﷺ کا اُمتی ہونا اللہ کریم کا بہت بڑا احسان ہے
پوری دنیا میں اُمت مسلمہ زبوں حالی کا شکار ہے۔اسلام بندے کے حقو ق و فرائض کی تقسیم اور ادائیگی کے طریقے کی ایسی راہنمائی فرماتا ہے جو دنیا و آخرت دونوں لحاظ سے بحیثیت انسان بہترین ہے۔دعوی ایمانی کے ساتھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کی روح میں قوت پرواز ہوتی ہے۔ہم دین کے دعوے تو کرتے ہیں اُمتی کا شرف بھی حاصل ہے لیکن ہمارے کردار کی وجہ سے ہم پر کوئی پانچ روپے کا بھی اعتبار نہیں کرتا
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا اُمتی ہونا اللہ کریم کا بہت بڑا احسان ہے۔اس شرف کے ساتھ اُمت ہونے کے جو اصول اور ضابطے ہیں جب ان کا تجزیہ کریں گے توسمجھ آئے گی کہ ایمان صرف دعوے کا نام نہیں بلکہ خلوص کے ساتھ دینی احکامات پر عمل کرنے کا نام ہے۔آپ اس ایک بات سے اسلامی احکامات کا اندازہ لگائیے کہ مسواک کرنے کا حکم ہے ہم اپنے دانتوں کی صفائی کرتے ہیں ساتھ اجروثواب بھی نصیب ہوتا ہے۔اور اس عمل کی کتنی برکات بیان فرمائی گئیں۔سنت بھی پوری ہو رہی ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم پورے کے پورے اسلام میں داخل ہوں گے تو کوئی حصہ ایسا نہیں ہے جس میں راہنمائی موجود نہ ہو۔صرف حکم نہیں دارِ دنیامیں نبی کریم ﷺ نے اختیار فرمایا تعلیم دی اور تصیح فرمائی۔اجماع اُمت آج تک پہنچانے کا سبب ہے۔اللہ کی واحدانیت پر جسے یقین نہیں ہے اور ایک سجدہ نہیں کرپاتا پھر وہ در در سجدے کرتا ہے۔ایسی غلامی میں چلا جاتا ہے۔ٹوٹی ہوئی پتنگ کی طرح ہوا کے ساتھ کبھی کہیں کبھی کہیں اڑتا پھرتا ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی
Nabi Kareem SAW Ka Ummati Hona Allah Kareem Ka Bohat Bara Ahsaan Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on January 30,2026