Umat E Mohammad Al Rasool Ul Allah SAW Makhlooq Kkhuda Ki Bhalai Ke Liye Peda Ki Gayi HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Umat E Mohammad Al Rasool Ul Allah SAW Makhlooq Kkhuda Ki Bhalai Ke Liye Peda Ki Gayi Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
06-02-2026

آج بحیثیت مجموعی اُمت کا جو کردار ہے وہ اخلاقی طور پر لین دین کے اعتبار سے باقی دیگر امور میں کیسا ہے ہم سب اگر اپنا جائزہ لیں تو سمجھ آجائے گی کہ ہم مخلوق کی بھلائی کر رہے ہیں یا نقصان پہنچا رہے ہیں۔ہم تو اپنے والدین،اولاد اور عزیز و اقارب کے ساتھ بھی بھلائی نہیں کر رہے۔اسلام ہمیں سلام کرنے میں پہل کرنے کا ارشاد فرماتا ہے اور ہم کہتے کوئی بلائے گا تو جواب دے دیں گے اگر وہ سلام نہیں لیتا تو میں کیوں لوں۔ایک والدین کی اولاد چند ٹکوں کی زمین کے لیے ایک دوسرے کا کیا حشر کر رہے ہیں۔جبکہ یہ وہ اُمت ہے جسے مخلوق خدا کی بھلائی کے لیے اللہ نے پیدا فرمایا اور پسند فرمایا۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا جمعتہ المبار ک کے روز خطاب
  انہوں نے کہا کہ دعوت حق دینے کے لیے خود حق پر ہونا لازم ہے۔نیکی کی دعوت دینے کے لیے خود نیکی اختیار کرنی ضروری ہے۔
 پہلا حکم دعوت دینے والے پر لاگو ہوتا ہے کہ وہ خود نیکی اختیار کرے پھر دعوت دے۔ہم اپنی نیکیاں شمار کرتے رہتے ہیں کہ اتنے چلے لگا لیے اتنے نوافل پڑھ لیے اتنے قرآن ختم کر لیے نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ بخشش اللہ کی رحمت سے ہوگی۔رمضان المبارک کی آمد آمد ہے یہ نصف شعبان کی نبی کریم ﷺ نے برکات بیان فرمائی ہیں نبی کریم ﷺ شعبان المعظم میں رمضان المبارک کا انتظار فرماتے اور کثرت سے روزے رکھتے۔ہم نصف شعبان میں بسنت منا رہے ہیں پتنگیں اڑا رہے ہیں یہ آج امت مسلمہ کا حال ہو گیا ہے۔وہ امت جس نے دوسروں کی اصلاح کرنی تھی اب اسے خود اصلاح کی ضرورت ہے۔ہمیں تو اس ماہ رمضان المبارک کی تیاری کرنی تھی۔اللہ کریم ہمیں ہدایت عطا فرمائیں۔
  یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مرکز دارالعرفان منارہ میں دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کا انعقاد 7،8 فروری کو کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے سالکین سلسلہ عالیہ تشریف لائیں گے اور حضرت جی مد ظلہ العالی اتوار دن گیارہ بجے خطاب فرمائیں گے اور خصوصی دعا بھی ہوگی۔دعوت عام ہے
Umat E Mohammad Al Rasool Ul Allah SAW Makhlooq Kkhuda Ki Bhalai Ke Liye Peda Ki Gayi Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on February 6,2026
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah