Islamabad Mein Bomb Dhamakay Mein Halaak Aur Zakhmi Honay Walon Par Dili Dukh Aur Afsos Ka IzhaarSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Islamabad Mein Bomb Dhamakay Mein Halaak Aur Zakhmi Honay Walon Par Dili Dukh Aur Afsos Ka Izhaar

Munara, Chakwal, Pakistan
08-02-2026

 عظمتِ رسالت ﷺ پر قرآن مجید میں جتنی آیات ہیں ہر آیت میں ایسی عظمت بیان فرمائی گئی کہ لاکھوں تفاسیر لکھی جا چکی ہیں۔جب بھی کوئی اس قرآن کے بحر میں اتراوہ نئے جواہر اور موتی لے کر نکلا اور مخلوق کو آراستہ کیا۔قیامت تک اللہ کریم جسے توفیق دیں گے عظمت رسول ﷺ بیان ہوتی رہے گی۔قرآن مجید حقوق و فرائض کی ایسی تقسیم فرماتا ہے جس کی راہنمائی سے غیر مسلم بھی اس دارِ دنیا میں ترقی کر رہے ہیں اور جو فیصلے قرآن مجید فرماتا ہے جسے سزا ملتی ہے وہ بھی مسکراتے ہوئے قبول کرتا ہے اس کے فیصلوں میں ایسا انصاف ہوتا ہے جو سب کے لیے مثالی ہوتا ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب۔
  انہوں نے کہاکہ یہ امت دنیا کی بھلائی کے لیے پیدا کی گئی ہے روز محشر یہ باقی امتوں پر شاہد ہوگی آج اس امت میں کتنی تفریق پید ا ہو چکی ہے بلوچستان میں کتنی بد امنی ہے ایسی پالیسیز بنائی جا رہی ہیں جس سے ہمارے ہی بھائی شہید ہو رہے ہیں۔حضرت نے اسلام آباد میں بم دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کب ہم من حیث القوم اس بات کا ادراک کریں گے کہ ہم اپنے ہی بھائیوں کے گلے کاٹ رہے ہیں۔
  انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے شرف ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ کی اُمت ہیں لیکن خود کو دیکھیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔اس نسبت کی نزاکت کو سمجھیں اور اپنا محاسبہ کریں۔یہ امتی کا رشتہ اتنا نازک ہے کہ ایک لمحے کا خیال اسے چکنا چور کر دیتا ہے اور مضبوط اتنا کہ موت بھی وارد ہو جائے تو یہ رشتہ نہیں ٹوٹتا۔اس لیے کہ اس رشتے کی بنیاد ایمان پر ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی
Islamabad Mein Bomb Dhamakay Mein Halaak Aur Zakhmi Honay Walon Par Dili Dukh Aur Afsos Ka Izhaar by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on February 8,2026
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah