Asal Istehkaam Taaqat Ki Bajaye Nizaam Adal Mein HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Asal Istehkaam Taaqat Ki Bajaye Nizaam Adal Mein HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Munara, Chakwal, Pakistan
27-02-2026
اصل استحکام طاقت کی بجائے نظام عدل میں ہے
اصل استحکام طاقت کی بجائے نظام عدل میں ہے
ر شعبے میں عدل کی ضرورت ہے اور حقیقی عدل اسلامی نظام میں موجود ہے۔اسلام ہمیں وہ اصول اور ضابطے دیتا ہے جو حقیقی عدل پر مبنی ہوتے ہیں۔اللہ نے جو حق عطا فرمایا اس میں لوگوں نے تبدیلیاں کر کے اپنی مرضی کے معنی و مفاہیم نکالے قرآن کریم اصول بیان فرماتا ہے راہ ہدایت ہے متقی کی بنیاد ہی اس پر ہے کہ قرآن کریم کے مطابق قدم اُٹھائے۔رمضان المبارک میں نبی کریم ﷺ جو اعمال کثرت سے کرتے ان میں قرآن کریم کی تلاوت بھی ہے۔عشروں کی تقسیم میں بھی برکات عطا فرمائیں بہانوں سے بخشش عطا فرما رہا ہے۔ہمیں خود کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم جو عبادات کر رہے ہیں کیا وہ خالص اللہ کے لیے ہیں یا عبادات میں بھی سودے کر رہے ہیں کہ نماز روزہ کروں تو میرا فلاں کا م ہو جائے فلاں بیماری چلی جائے۔کہیں ہم اپنی عبادات کو دکھاوے میں ضائع تو نہیں کر رہے۔یہ وقت بہت محدود ہے جو وقت کو ضائع کر دیتا ہے وہ اس ایک سوال کا جواب نہیں دے پائے گا کہ اس کے پاس فرصت تھی لیکن اس نے وہ وقت ضائع کر دیا۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا جمعتہ المبارک کے روز خطا ب۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اس رمضان کی بھٹی میں اپنے غلطیوں اور گناہوں کو جلا دیں یہ جو رمض کی بھٹی ہے اس میں سے کندن بن کر نکلیں تا کہ اس رمضان المبارک سے اگلے رمضان المبارک تک حفاظت نصیب ہو۔رمضان المبارک میں نفلی عبادات کا ثواب بھی فرائض کے برابر ہو جاتا ہے تو غلطی پر پوچھا بھی جائیگا۔ایسے سجدے کس کام کے جو بے کیف ہوں ہمارے رکوع و سجود میں کوئی رابطہ ہی نہ ہو سب سے بڑی ذات اللہ کی ہے وہ خالق ہے ہم مخلوق ہیں سجدہ صرف اسی کو سزاوار ہے۔اللہ کریم ہمیں اس رمضان المبارک کی برکات عطا فرمائیں اور ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی
Asal Istehkaam Taaqat Ki Bajaye Nizaam Adal Mein Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on February 27,2026