Jahan Deeni Taleem Haasil Karne Ka Hukum Hai Wahan Dunyawi Taleem Ka Husool Bhi Itna Hi Zaroori HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Jahan Deeni Taleem Haasil Karne Ka Hukum Hai Wahan Dunyawi Taleem Ka Husool Bhi Itna Hi Zaroori HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Munara, Chakwal, Pakistan
06-03-2026
جہاں دینی تعلیم حاصل کرنے کا حکم ہے وہاں دنیاوی تعلیم کا حصول بھی اتنا ہی ضروری ہے
جہاں دینی تعلیم حاصل کرنے کا حکم ہے وہاں دنیاوی تعلیم کا حصول بھی اتنا ہی ضروری ہے
اپنے آپ کو دفاعی طور پر مضبوط کرنے کا حکم ہے۔قرآن مجید میں ارشاد ہے تم ان دشمنوں کو نہیں جانتے لیکن اللہ جانتے ہیں۔ جہاں دینی تعلیم حاصل کرنے کا حکم ہے وہاں دنیاوی تعلیم کا حصول بھی اتنا ہی ضروری ہے۔بحیثیت امت مسلمہ ہمیں تدبر اور مضبوط پالیسیز بنانے کی ضرورت ہے۔موجودہ حالات معاشی تنگی کی طرف جا رہے ہیں ہمارا زرعی ملک ہے ہمیں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ ہم شعبہ زراعت کو فروغ دیں کسانوں کو سہولتوں سے آراستہ کریں اور سال میں مکمل پلاننگ کر کے فصل اُٹھائی جائے تا کہ ملک میں کم از کم خوراک کی کمی تو نہ ہو۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہو یا غیر رمضان، ہمارا مسلمان معاشرہ ہے لیکن معاملات میں کوئی فرق نظر نہیں آرہا۔ایک روش ہے بس اس کے پیچھے سب بھاگ رہے ہیں۔رمضان المبارک کی رعائتیں ہیں ااس میں رحمت کا عشرہ ہے،مغفرت کا عشرہ ہے پھر جہنم سے آزادی کا تو اللہ کریم تو بہانوں سے بخشش لٹا رہے ہیں کیا ہم بھی ان برکات کے حصول کے لیے تیار ہیں؟فرمایا جو بھی عمل تم لے کر آؤ گے اس کی ہر گز نا قدری نہیں کی جائے گی۔دنیا کی زندگی میں مال و دولت کا بہت مقام ہے جتنی حیثیت بڑھتی جائے گی اتنا حساب بڑھتا جائے گا۔ہمارے اپنے وجود ہمارے خلاف شہادت دیں گے کہ یہاں یہ یہ نا فرمانی کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حرمت والے مہینے میں جنگوں کا ہونا یہ بھی ہمارے اعمال کے سبب ہے۔صالح اعمال سے مزید اصلاح نصیب ہوتی ہے۔نیکی بڑھتی ہے،اچھائی پھیلتی ہے۔بد اعمالیوں سے برائی پھیلے گی،گناہ مزید برائی کی طرف دھکیلتا ہے۔یعنی ہر عمل کے نتائج یہاں سے ہی شروع ہو جاتے ہیں۔آخرت اصل ہے دنیا اس کا سایہ ہے،پرتو ہے۔اس سے پہلے کے بے اختیار ہو جائیں نیک کام کرو۔ ذکر الٰہی ایسا عمل ہے جو ہمہ وقت بندے کو ہوش میں رکھتا ہے۔غفلت نہیں آنے دیتا اللہ کریم حفاظت فرماتے ہیں۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتفاق کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی
Jahan Deeni Taleem Haasil Karne Ka Hukum Hai Wahan Dunyawi Taleem Ka Husool Bhi Itna Hi Zaroori Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on March 6,2026