Aaj Ki Raat ( Chaand Raat ) Jashnn Mananay Ke Liye Nahi Balkay Ramadaan Al Mubarak Ka Inaam Haasil Karne Ki Raat HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Aaj Ki Raat ( Chaand Raat ) Jashnn Mananay Ke Liye Nahi Balkay Ramadaan Al Mubarak Ka Inaam Haasil Karne Ki Raat HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Munara, Chakwal, Pakistan
20-03-2026
آج کی رات (چاند رات)جشن منانے کے لیے نہیں بلکہ رمضان المبارک کا انعام حاصل کرنے کی رات ہے
آج کی رات (چاند رات)جشن منانے کے لیے نہیں بلکہ رمضان المبارک کا انعام حاصل کرنے کی رات ہے
رمضان المبارک کی تکمیل کے ساتھ ساتھ جو تقوی کی کیفیت کا حصول مقصود ہے اسے رمضان المبارک کے بعد عملی زندگی میں پرکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا واقعی ہم نے رمضان المبارک میں متقی کی کیفیت حاصل کی؟کیا ہم ان حدود و قیود کا خیال رکھ رہے ہیں جو اللہ کریم نے ہمارے لیے مقرر فرمائی ہیں؟ کہیں یہ تو نہیں کہ رمضان المبارک کے بعد پہلی رات جسے لیلۃ الجائزہ کہتے ہیں وہ رات جو رمضان المبارک کے انعامات پانے کی رات ہے۔ اس رات کو چاند رات کے نام پر جشن اور ھلڑ بازی اور شور شرابا میں ہم نے ضائع کر دیا ۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب۔
انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام کی جماعت کو اللہ کریم نے وہ عظمت عطا فرمائی کہ اللہ ان سے راضی ہو گئے اور وہ اللہ سے راضی۔جن سے اللہ کریم راضی ہونے کا اعلان فرما رہے ہیں ان کی عظمت یہ ہے کہ غیر صحابہ جن میں تابعین، تبع تابعین اور اہل اللہ سب کو اکٹھا کر لیں پھر بھی وہ صحابہ کی خاک پا کو نہیں پہنچ سکتے۔اللہ کریم نے صحابہ کرام کو یہ عظمتیں عطا فرمائیں ہیں۔دنیا کی بادشاہیاں اگر قبر میں اترتے ہیں امتحان بن جائیں تو کیا فائدہ ان بادشاہیوں کا؟اللہ کریم نے جس کوجہاں جس حال میں رکھا ہے اس کے لیے وہی سب سے بہتر حال ہے
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مرکز دارالعرفان منارہ میں اجتماعی سنت اعتکاف کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں معتکفین تشریف لائے ان اپنے شب و روز کو اللہ والوں کی اس بستی میں بسر کیا۔
شیخ سلسلہ نے آخر میں معتکفین کے لیے دعا فرمائی کہ اللہ آپ کا اعتکاف قبول فرمائیں اور اس رمضان المبارک سے اگلے رمضان المبارک تک اللہ حفاظت فرمائے۔ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتفاق کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی گئی۔
Aaj Ki Raat ( Chaand Raat ) Jashnn Mananay Ke Liye Nahi Balkay Ramadaan Al Mubarak Ka Inaam Haasil Karne Ki Raat Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on March 20,2026