Bakhshish Allah Ki Rehmat Se Hai Hamaray Aamaal Se Mansoob Nahi HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Bakhshish Allah Ki Rehmat Se Hai Hamaray Aamaal Se Mansoob Nahi Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
27-03-2026

اسلام اس کرہ ارض پر تلوار کے زور سے نہیں پھیلا بلکہ لوگوں کے تحفظ اور ان پر ظلم کو روکتے ہوئے پھیلا  اُس وقت کے مظالم جس کی تاریخ گواہ ہے کہ مظلوم اپنی شکایت بھی نہیں کر سکتا تھا۔انسانیت کی بھلائی کوئی نہیں کر سکتا جب تک وہ خود دین اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا نہ ہو۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا جمعتہ المبار ک کے روز خطاب۔
  انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک سے ابھی نکلے ہیں ان سب کے فضائل حاصل کیے ہیں اور ان کا حاصل میدان عمل میں یہ ہے کہ ہم نیک اعمال پر ثابت قدم رہیں۔اور تقوی کا حاصل بھی یہ ہے کہ بندہ عمل کرتے ہوئے اللہ کی حضوری کا احساس رکھے۔ہر چیز اللہ کے دست قدرت میں ہے،فتح و ناکامی اللہ کی طرف سے ہے۔سبب اختیار کرو لیکن بھروسہ اللہ پر کرو۔اہل بدر کو یہ الفاظ نصیب ہوئے کہ یہ سارے کا سارا اسلام ہے۔اللہ کریم ایمان کی یہ کیفیت عطا فرمائیں کہ اللہ کی رضا اللہ کے حکم کی تعمیل میں ہے۔اس دنیا میں یہ فرصت ہے کہ ہم اپنی آخرت تعمیر کر سکیں۔یہ دنیا کی زندگی اس لیے قیمتی ہے کہ اس پر آخرت کا انحصار ہے۔
  انہوں نے کہا کہ بخشش اللہ کی رحمت سے ہے ہمارے اعمال سے منسوب نہیں ہے۔ہم صرف تعمیل حکم کر رہے ہیں۔اللہ کریم ہمیں خالص عبادات ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔دعوی ایمانی کے ساتھ اپنی عبادات کے ساتھ اپنی اغراض شامل کر لیں یہ درست نہیں ہے۔
 آج بھی فرشتے مسلمانوں کی مدد کو نازل ہو سکتے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ ہم مسلمانی کے معیار پر پورا اتر رہے ہیں؟ کیا ہم اللہ کے حکم کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں یا دین سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔اللہ کریم سے حقیقی تعلق ہونا چاہیے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ صبر یہ ہے کہ خود کو شریعت پر پوری قوت سے روکے رکھنا۔شیطان کے پیچھے نہ جانا،عمومی دنیا کی روش میں نہ بہہ جانا۔رمضان المبارک کا حاصل بھی صابر اور متقی کی کیفیت کو پانا ہے۔اللہ کریم دین اسلام کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائ
Bakhshish Allah Ki Rehmat Se Hai Hamaray Aamaal Se Mansoob Nahi Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on March 27,2026
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah