Agar Hum Islami Osoolon Par Qaim Rehtay To Hum Mazloom Nahi Balkay Adil HotaySheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Agar Hum Islami Osoolon Par Qaim Rehtay To Hum Mazloom Nahi Balkay Adil Hotay

Munara, Chakwal, Pakistan
05-04-2026

جیسے انسانی وجود کو روزانہ صفائی کی ضرورت ہوتی ہے بلکل اسی طرح روح بھی آلودہ ہوتی ہے اور دلوں پر زنگ لگ جاتا ہے اس کی صفائی کے لیے اللہ کا ذکر کرایا جا تا ہے۔جب قلب کے اندر کیفیات محمد الرسول اللہ ﷺ آتی ہیں تو قلب جسم کو صراط مستقیم پر لے آتا ہے اور نفس کو برائی سے روکتا ہے۔آج معاشرے کا سب سے بڑا نقص یہ ہے کہ گھر کی نشست ختم ہو گئی ہے اور بچوں کو تنہائی دے دی گئی ہے وہ کیا کر رہے ہیں کیا دیکھ رہے ہیں جو مغرب اور اغیار دکھانا چاہتے ہیں۔ہمارے بچے ہیں لیکن ہمارے نہیں رہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ اگر نماز پورے اہتمام کے ساتھ ادا کی جائے تو جتنی ہماری پریشانیاں ہیں بندہ ان سے نکل آتا ہے۔جو نمازی متوجہ الی اللہ ہوتا ہے اللہ کریم کی اسے خصوصی توجہ نصیب ہوتی ہے۔معاملات میں جائز وسائل کا استعمال کریں اللہ کریم سے عافیت مانگی جائے،شکر گزاری کی جائے توکل الی اللہ ہو تو اللہ کریم محروم نہیں فرماتے،حفاظت فرماتے ہیں۔
  انہوں نے مزید کہا کہ آج کے ہمارے قومی اور بحیثیت امت جو حالات ہیں یقینا ان کا سبب ہمارے اعمال ہیں۔جو جنگی حالات ہیں اور جو کچھ اس وقت ہو رہا ہے وہ ہماری بے عملی اور نالائقی کے سبب سے ہے جواقوام عالم میں ہمیں کمزور کرتی چلی گئی۔اگر ہم اسلامی اصولوں پر قائم رہتے تو ہم مظلوم نہیں بلکہ عادل ہوتے جو مظلوم ہیں ان کو بھی انصاف دلانے کا سبب بنتے۔آج جو ہماری صورت حال ہے بجائے اس کے کہ ایک دوسرے کے گریباں پکڑیں اپنے اعمال پر توجہ فرمائیں۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔
  یا درہے کہ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ رواں ماہ روحانی تربیت کے لیے برطانیہ کا دورہ کریں گے جس میں برطانیہ کے تمام بڑے شہروں میں سراجا منیرا کانفرنسز کا اہتمام ہو گا اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔یہ دورہ برطانیہ سالانہ ہوتا ہے جس میں حضرت کے برطانیہ کے مختلف شہروں میں لیکچر ہوتے ہیں۔
Agar Hum Islami Osoolon Par Qaim Rehtay To Hum Mazloom Nahi Balkay Adil Hotay by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on April 5,2026
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah