ٰIslami Muashi Nizaam Rupay Ko Aik Jagah Ruknay Nahi DetaSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
ٰIslami Muashi Nizaam Rupay Ko Aik Jagah Ruknay Nahi DetaSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Munara, Chakwal, Pakistan
15-05-2026
اسلامی معاشی نظام روپے کو ایک جگہ رکنے نہیں دیتا
اسلامی معاشی نظام روپے کو ایک جگہ رکنے نہیں دیتا
اسلامی معاشی نظام روپے کو ایک جگہ رکنے نہیں دیتا ۔اور زکوۃ کے نظام کی وجہ سے جمع شدہ پیسہ 40 سال میں سارا پیسہ واپس معاشرے میں لوٹ آتا ہے ، زکوۃ دینے والا اپنا پیسہ اپنے پاس جمع نہیں رکھے گا بلکہ اسے خرچ کرے گا جب خرچ کرے گا تو تجارت میں خرچ کرے گایا کوئی کاروبار میں لگائے گا تو اس سے مزید لوگوں کے لیے کام کرنے کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ بے روزگار لوگوں کو روزگار ملے گا ۔جب پیسہ ایک جگہ جمع کر کے رکھ دیا جاتا ہے وہ پورے معاشرے کی معیشت کو لے ڈوبتا ہے ۔طاقتور طبقے نے پوری دنیا کو سودی معیشت میں ایسا جکڑ دیا ہے کہ آج ہم اپنے ملک کے حالات دیکھیں تو جتنا قرض لے رہے ہیں وہ جو پہلے سے سود لیا ہوا ہے اس کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے ہماری اسلامی ریاست ہے پھر بھی ہم نے اسے سود میں جکڑ دیا ہے ۔ہمارے لیے سب سے بہتر رستہ وہ ہے جو اللہ کریم نے ہمارے لیے پسند فرمایا ہے جس کا طریقہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے ۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
انہوں نے کہا کہ اگر واقعتا زکوۃ کا نظام جس میں عشر،صدقات ،فطرانہ اس کو جمع کیا جائے تو ہمارا قومی بجٹ جو ہے اس کا خسارہ نکل جاتا ہے . جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے وہ بھی زکوۃ دیتے ہیں۔لوگ ٹیکس اس لیے نہیں دیتے کہ حکومت پر اعتماد نہیں ہوتا ۔جب ریاست زکوۃ جمع کرے گی تو جو یہ ٹیکس عوام کو لگائے جا رہے ہیں ان کی ضرورت ہی نہیں رہے گی ۔جب حکومت کمزور طبقے کی ضرورت پوری کرے گی تو اس کی عزت نفس مجروح نہیں ہو گی ۔قدم قدم پر عوام سے ٹیکس لیا جا رہا ہے پھر یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ہماری قوم ٹیکس نہیں دیتی ۔آج بھی دنیا میں وہی معیشت بہتر ہے جہاں پیدا وار ہو رہی ہے اور پیدا وار میں جو فطرتی انڈسٹری ہوتی ہے اس کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے ۔جیسے ہمارے ہاں زراعت ہے ہمارا زرعی ملک ہے ۔اگر ہم زراعت کو ہی جدید سہولیات سے آراستہ کر لیں اور زراعت سے متعلق جو محکمے ہیں وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں کسانوں کو سہولیات دی جائیں تو سال میں دو بار فصل لی جاتی ہے جس سے ہماری معیشت بہت تیز ی سے بہتر ہو سکتی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی غلطی کا حل مزید غلطی سے نہیں نکلتا بلکہ اس کا حل توبہ میں ہے ہم ایسے فیصلے کریں جو قرآن و سنت کے مطابق ہوں ۔یہ جو لوٹ مار سے ہم وقتی کامیابی حاصل کرتے ہیں اس سے تسکین نہیں ہوسکتی بلکہ مزید اضطراب بڑھے گا کیونکہ یہ صالح اعمال کا نتیجہ نہیں ہے ۔کامیابی تو یہ ہے کہ اگر ظاہری ضرورت پوری ہورہی ہے تو دل میں بھی سکون ہو ۔حقیقی کامیابی میں ہر طرف سے سلامتی ہی سلامتی ہوتی ہے ۔اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی
ٰIslami Muashi Nizaam Rupay Ko Aik Jagah Ruknay Nahi Deta by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on May 15,2026