Hum Imani Taur Par Is Had Tak Kamzor Ho Gaye Hain Ke Ghalatiyan Hamaray Mizaaj Ka Hissa Ban Chuki HainSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Hum Imani Taur Par Is Had Tak Kamzor Ho Gaye Hain Ke Ghalatiyan Hamaray Mizaaj Ka Hissa Ban Chuki Hain

Munara, Chakwal, Pakistan
29-05-2026

 ہم ایمانی طورپر اس حد تک کمزور ہو گئے ہیں کہ غلطیاں ہمارے مزاج کا حصہ بن چکی ہیں۔ایسے جیسے کوئی مقابل کھڑا ہو جائے۔ہمیں اپنی ذات کی نفی کر کے بخشش کو طلب کرنا ہوگا۔اُس غفور الرحیم نے وعدہ فرمایا ہے کہ سچے دل کی توبہ کو قبول کرتا ہوں۔ایسے لوگ جو اپنی عبادات پر انحصار نہیں کرتے بلکہ وہ رب کریم کی ذات پر نگاہ رکھتے ہیں تو اُن کو جنت میں داخل کیا جائے گا۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ متقین کے لیے جو جنت تیار کی گئی ہے اس کی وسعت کو ہم سمجھ نہیں سکتے۔یہ جنت صرف صاحب ایمان لوگوں اور ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے اللہ اور اللہ کے رسو ل ﷺ کی اطاعت کی۔بندہ مومن کا ظاہر اور باطن پاک ہو تا ہے۔اپنا ہر عمل اللہ کے لیے اختیار کریں۔آج ہمارا دعوی ایمانی اتنا کمزور ہو چکا ہے کہ ہم پر کوئی اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔زندگی بڑی تیزی سے گزر رہی ہے ہمیں اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے ہوش میں آنے کی ضرورت ہے ورنہ انہی پریشانیوں میں گزر جائے گی آج یہ رہ گیا آج وہ رہ گیا یہ سمجھ نہیں آئے گی کب سانسیں پوری ہوگئیں۔اصل کامیابی ذات کی نفی میں ہے۔کبر اللہ کو نہیں پسند کبر متقی کے مقابل آتا ہے۔اللہ کریم شکر کی توفیق عطا فرمائیں۔اللہ سب کے لیے آسانیاں فرمائیں۔اللہ میرا اور آپ کا حامی و ناصر ہو۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔۴
Hum Imani Taur Par Is Had Tak Kamzor Ho Gaye Hain Ke Ghalatiyan Hamaray Mizaaj Ka Hissa Ban Chuki Hain by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on May 29,2026
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah