Deen Islam Woh Hai Jo Allah Ka Hukum HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Deen Islam Woh Hai Jo Allah Ka Hukum Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
14-08-2026
 دین اسلام وہ ہے جو اللہ کا حکم ہے۔مخلوق کی آراء اسلام نہیں ہو سکتی۔کسی کی ذاتی رائے قرآن وسنت کے نام پر دین میں داخل کی جائے تو وہ بدعت ہو گی۔دین اسلام کے ساتھ ظلم ہے دین نہیں ہے۔مسلمان کے ذمہ کلی اطاعت ہے رائے کا عمل دخل نہیں ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ اسلامی حکم پر عمل کرنے سے ہر ایک کو فائدہ ہوتا ہے۔اور اس میں ہر ایک کی بہتری ہوتی ہے۔ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی ایک تو خوش ہو جائے اور دوسرے کا نقصان ہو۔اسلامی حکم ہماری ضرورت ہے اسلام کو ہماری ضرورت نہیں ہے۔یہ اس کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں ایمان عطا فرمایا۔جو لوگ اللہ کی مخالفت میں لگے ہیں وہ اللہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے وہ پھر دین اسلام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں نبی کریم ﷺ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
  انہوں نے مزید کہا کہ دینی باتوں میں لوگوں کا رجحان بہت کم ہے،دینی پروگرامز ہوں،دینی محافل ہوں ان میں بہت کم لوگ آتے ہیں اور اگر کہیں کوئی تماشہ لگا ہو تو وہاں آپ کو بہت رش نظر آئے گا اپنا وقت بھی ضائع کریں گے پیسوں کا ضیاع بھی کریں گے لیکن وہاں ضرور جائیں گے۔یہ اس وجہ سے ہے کہ لوگ اپنے نفس کی پیروی کرتے ہیں اور اسی کی تسکین میں لگے رہتے ہیں۔جو بھی اللہ سے خالص استقامت فی الدین کی توفیق مانگے گا اللہ اس کی حفاظت فرماتا ہے۔نیکی ہمیشہ اللہ کے لیے کرنی چاہیے۔جو بھی دین پر عمل کرتا ہے وہ دین کی حفاظت کر تا ہے اور اللہ اس کی حفاظت فرماتے ہیں۔ اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
Deen Islam Woh Hai Jo Allah Ka Hukum Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on August 14,2026
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah