Log Nafsaani Khwahisaat Ki Pairwi Karte Hue Haq Ke Mukhalif Chalay Jatay HainSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Log Nafsaani Khwahisaat Ki Pairwi Karte Hue Haq Ke Mukhalif Chalay Jatay HainSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Mississauga, Canada
09-10-2026
لوگ نفسانی خواہشات کی پیروی کرتے ہوئے حق کے مخالف چلے جاتے ہیں
لوگ نفسانی خواہشات کی پیروی کرتے ہوئے حق کے مخالف چلے جاتے ہیں
دنیا میں جہاں بھی قانون کی پاسداری اور اس کا نفاذ مضبوط ہوگا وہاں انسان کلی اختیار ہونے کے باوجوداصول و ضوابط کا خیال رکھتے ہیں اپنی مرضی نہیں کرتے بلکہ قانون کی پاسداری کرتے ہیں۔جہاں قانون کا نفاذ نہیں ہوتا وہاں وہی بندہ اپنی مرضی کرتے ہوئے قانون کو توڑتا ہے۔انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ جیسا میں چاہتا ہوں ویسا ہو جائے جبکہ ہوتا وہ ہے جو اللہ کریم چاہتے ہیں۔دنیا کا نظام اتفاقاً نہیں چل رہا بلکہ ایک منظم نظام کے تحت چل رہا ہے۔جسے اللہ کریم نے خود ترتیب دیا ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا کینیڈا Mississauga جامع اسلامیہ میں جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
انہوں نے کہا کہ آج ہر دوسرا بندہ بے چینی کا شکار ہے اس کی وجہ کیا ہے؟ زمین و آسمان اللہ کے ہیں۔ہم نے خود اپنے اندر ایک تخیلاتی دنیا بنا رکھی ہوتی ہے جب ہمارے پاس اختیار آتا ہے تو ہم سمجھتے اب ویسا ہو جیسے مجھے پسند ہے۔ہم صرف اپنی پسند کو ترجیح دے رہے ہوتے ہیں۔لیکن عملی زندگی میں دیکھتے ہیں کہ ہوتا ویسا ہے جیسے اللہ کریم چاہتے ہیں ویسے نہیں ہوتا جیسے ہم چاہ رہے ہوتے ہیں۔جب ہماری پسند کے مطابق معاملات نہیں ہوتے ہم پریشان ہو جاتے ہیں اور یہی بڑی وجہ ہماری بے سکونی کی بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ نفسانی خواہشات کی پیروی کرتے ہوئے حق کے مخالف چلے جاتے ہیں۔ ہم حقیقت سے دور بھاگتے ہیں اوراسی لیے ہم حقوق و فرائض کا بھی خیال نہیں رکھتے۔جب ہم اپنے ذمہ جو فرائض ہیں وہ ادا کریں گے ا س سے معاشرے میں بھی خوبصورتی آئے گی اور لوگوں کو ان کے حقوق ملیں گے۔نور ایمان سے حقائق نصیب ہوتے ہیں۔یہ ادراک نصیب ہوتا ہے کہ یہ زندگی محض گزارنے کا نام نہیں ہے بلکہ اللہ کا احسان کہ اس نے اپنی عبادت کو پیدا فرمایا۔بندہ مومن کو زیب نہیں دیتا کہ وہ زندگی کے حوالے سے لوگوں سے گلے شکوے کرتا پھرے۔سب کچھ اللہ کی طرف سے ہے اگر کوئی کامیابی حاصل ہوتی ہے تو شکر نصیب ہوتا ہے اگر کہیں کمی بیشی ہو جائے تو صبر کی کیفت حاصل ہوتی ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔
Log Nafsaani Khwahisaat Ki Pairwi Karte Hue Haq Ke Mukhalif Chalay Jatay Hain by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 9,2026