Asool O Zabte Key Baghair Aik Ghar Nahi Chal Sakta Insani Moashrah Kese Chale Ga ?Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Asool O Zabte Key Baghair Aik Ghar Nahi Chal Sakta Insani Moashrah Kese Chale Ga ?

Baltimore, United States (US)
23-10-2026
 اصول و ضابطے کے بغیر ایک گھر نہیں چل سکتا، انسانی معاشرہ کیسے چلے گا۔ امیر عبدالقدیر اعوان
انسانی معاشرے کو چلانے کے لیے جو اسلام نے اصول اور ضابطے دئیے ہیں وہ صر ف صاحب ایمان کے لیے نہیں بلکہ تمام مخلوق کی بھلائی کے لیے ہیں۔ان اصولوں سے ایسا مثبت اور متحرک کردار عطا ہوتا ہے جو معاشرے میں مخلوق کی بھلائی کا سبب بنتا ہے۔اگر ان اصولوں کو انسانی معاشرے میں اپنایا جائے تو معاشرے میں بہتری کیوں نہیں آئے گی۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا امریکہ،بالٹی مور فاطمہ مسجد میں جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ اسلام میں انسانی مزاج کی خوبصورتی کی تعلیم فرمائی گئی ہے۔نبی کریم ﷺ نے اسلامی تعلیمات خود اختیار فرمائیں اور پھر تعلیم فرمائی،تربیت فرمائی اور دستگیری بھی فرمائی اور آج ہم تک پہنچنے میں اللہ کریم نے سبب بھی عطا فرمائے۔بندگی کا اصول ہے کہ جو کچھ اللہ کی طرف سے پہنچا ہے اسے من و عن قبول کیا جائے۔جو عطا ہوا ہے اس پر غیر مشروط عمل کیا جائے۔پھر جو ہم عمل کر رہے ہیں کیا اس میں اتنا خلوص ہے کہ وہ صرف اور صرف اللہ کے لیے ہو یا اپنی ذات کے لیے اپنی بڑائی کے لیے عمل کر رہے ہیں کہ لوگ مجھے پارسا کہیں لوگ مجھے نیک سمجھیں۔
  انہوں نے مزید کہا کہ اسلام ہمیں عملی زندگی کی تعلیم فرماتا ہے۔نبی کریم ﷺ کے پاس ایک شخص حاضر ہوا اس نے عرض کی بہت مفلس ہوں آپ ﷺ نے فرمایا گھر میں کچھ ہے عرض کی تھوڑا سا سامان موجود ہے فرمایا اسے بازار میں بیچو اور ایک کلہاڑا اور رسی خریدو جنگل میں سے لکڑی کاٹو اور بازار میں بیچ کر اپنے خاندا ن کا پیٹ پالو۔ عملی زندگی کا کتنا خوبصورت سبق ہے اس میں۔اپنے اہل خانہ کی ضروریات کو پورا کرنا بھی صدقہ ہے۔زندگی کے امور اللہ کے حکم کے مطابق کریں گے تو وہ بھی عبادت شمار ہوگی۔
  تقوی اور متقی کی کیفیت کو سمجھنے کے لیے انتہائی خلوص کی ضرورت ہے۔جب بندہ کسی بات کو اپنے دل کی گہرائی سے مانتا ہے اس کا عمل پھر اس کے مطابق ہوتا ہے۔کیونکہ اسے پتہ ہوتا ہے یہ میرے لیے ہے اور اس کے بارے مجھ سے پوچھا جائے گا۔ہر عمل میں یہ دیکھا جائے کہ مجھ سے کوئی ایسا تجاوز نہ ہو جائے جس سے میرے اللہ کریم مجھ سے ناراض ہو جائیں یہ تقوی ہے۔
  یاد رہے کہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کینیڈا اور امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں مختلف شہروں میں پروگرامز منعقد ہیں اور آپ لیکچر دے رہے ہیں۔اگلا پروگرامTexas میں ہوگا۔
Asool O Zabte Key Baghair Aik Ghar Nahi Chal Sakta Insani Moashrah Kese Chale Ga ? by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 23,2026
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah