Press ReleasesSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Press Releases

Munara, Chakwal, Pakistan
20-09-2019
اپنے ہر عمل کو محض اللہ کی رضا کے لیے کیا جائے اور حصول آخرت ہی نہاں خانہ دل میں ہو۔کتنا ہی نیک اور اعلیٰ عمل ہو اس میں نیت یہ ہو کہ میرا فلاں کام دنیا کا ہو جائے تو پھر وہ اجر اپنا اثر کھو دے گا۔اس لیے اپنے ایمان کو مضبوط کریں اور اس کی مضبوطی کے لیے اپنے قلب کی صفائی کی جائے جو ان تمام اعمال کی بنیاد ہے۔ان خیالات کا اظہار حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔
  انہوں نے کہا کہ آج کل عبادات میں بھی سودے کیے جا رہے ہیں کہ میں نماز بھی پڑھتا ہوں لیکن میرے گھر سے بیماری نہیں جاتی،میرا رزق نہیں بڑھ رہا۔یہاں ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ اللہ کریم نے جو فرائض مقرر کیے ہیں ان کی ادائیگی محض اللہ کی رضا کے لیے ہونی چاہیے اس میں کسی قسم کا دنیاوی فائدہ حاصل کرنے کی نیت نہ ہو۔ہمیں اپنی نیتوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے جب نیت ٹھیک نہیں ہو گی تو وہ نیکی ہمارے کردار میں تبدیلی کا سبب نہیں بنے گی۔قرآن کریم میں ہے کہ نماز برائی اور بے حیائی سے روکتی ہے اگر ہم نماز بھی پڑھ رہے ہیں اور برائی اور بے حیائی بھی ساتھ ساتھی چل رہی ہے تو سمجھ لیجیے کہ کہیں کچھ کمی رہ گئی ہے کہیں نیت میں ادائیگی میں کچھ تو ہے ورنہ قرآن کا فیصلہ ہے کہ نماز سے برائی اور بے حیائی سے بندہ رک جاتا ہے۔اللہ کر یم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں اور ہمیں خالص نیت کے ساتھ اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔
اپنے ہر عمل کو محض اللہ کی رضا کے لیے کیا جائے۔امیر عبدالقدیر اعوان by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on September 20,2019
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah