Press ReleasesSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Press Releases

Munara, Chakwal, Pakistan
27-09-2019
اللہ کریم اور نبی کریم ﷺ کےبتائے گئے احکامات کا تمسخر اڑایا جائے اور ہم بحیثیت مسلمان اسے خاموشی سے دیکھتے رہیں تو پھر ہم اندرونی طور پر پرسکون نہیں رہ سکتے ہیں۔اور یا درکھیں ہمارے اوپر خشکی اور تری میں جو بھونچال آتے ہیں اس کا سبب ہمارے اعمال ہیں اور بحیثیت مجموعی آخری مہرہ ہمارا یہ رویہ ہے۔ان خیالات کا اظہارحضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔
  کسی بھی معاشرے کی خرابی کا سبب معاشرہ خود ہوتا ہے۔ہم سب اس کی ایک ایک اکائی ہیں،برائی کو بڑھانے کا سبب بننے کی بجائے اپنے حصے کی اچھائی اختیار کریں۔ہم صرف اچھے اعمال اختیار کرنے کے مکلف ہیں نتائج اللہ کریم کے پاس ہیں۔اللہ کریم مسلمہ اُمہ کو صالح کردار عطا فرمائیں اور کشمیر کے بھائیوں پر رحم فرمائیں ان کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں وہاں امن کی شمعیں روشن ہوں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔
بُرائی کو بڑھانے کا سبب بننے کی بجائے اپنے حصّے کی اچھائی اختیار کریں ۔ امیر عبد القدیر اعوان by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on September 27,2019
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah