Press ReleasesSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Press Releases

Anaheim, United States (US)
11-10-2019
 پریس ریلیز دورہ امریکہ (کیلی فورنیا)
 ارشاداتِ محمد الرسول اللہ ﷺ پر عمل کرنے سے انسان مقصد ِتخلیق کو پا لیتا ہے۔او ر اسے ابدی کامیابی نصیب ہوتی ہے۔جہاں جو ارشاد فرمایا گیا ہے اس پر عمل کرنے سے آخرت میں ثواب تو ملے گا لیکن اس کا اجر اسی دنیا میں بھی شروع ہو جاتا ہے اور وہ یہ کہ بندے کو اللہ کریم کی رضا اور محبوب ہوتی چلی جاتی ہے صالح اعمال میں اضافہ ہونا شروع ہو جاتاہے۔کردار بہتر سے بہترین کی طرف سفر شروع کر دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے دورہ امریکہ پر کیلی فورنیا میں مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے امتی کا جو آپس میں رقابت کا رشتہ ہے اس کے اصول بدل جاتے ہیں ایک ہی محبوب کو چاہنے والے رقیب ایک دوسرے پر جان نچھاور کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔صحابہ کرام ؓ سے لے کر آج تک یہ مثالیں ملتی ہیں۔جب ایمان مضبوط ہو تو عبادات نصیب ہوتی ہیں اور جب عبادات قبول ہوں تو اس کا نتیجہ عملی زندگی ظاہر ہوتا چلا جاتا ہے۔معاملات میں بہتری آتی ہے۔آخرت میں جو اجر ملنا ہے وہ ہمارے کردار پر ملنا ہے جیسا کردار ہو گا ویسا اجر ملے گا۔جنت کا اجر معاملات پر انعام کے طور پر ہو گا۔
  یاد رہے کہ امیر عبدالقدیر اعوان  امریکہ اور برطانیہ کے ایک ماہ کے دورہ پر ہیں جہاں وہ مختلف مقامات پر تصوف اورذکر الٰہی پر لیکچر دے رہے ہیں۔جس میں مسلم کمیونٹی کے علاوہ غیر مسلم بھی استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔
آخرت میں جو اجر ملنا ہے وہ ہمارے کردار پر ملنا ہے جیسا کردار ہو گا ویسا اجر ملے گا۔امیر عبدالقدیر اعوان by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 11,2019
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah