Press ReleasesSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Press Releases

Munara, Chakwal, Pakistan
01-11-2019
 
 
 ماہ مبارک ربیع الاول کی مبارک ساعتیں ہیں ہمارے لیے آپ ﷺ کی زندگی مشعل راہ ہے۔ہمیں ہر لمحے اپنے ہر ہر عمل میں دین اسلام کو ڈھالنا ہو گا۔اور اسوہ رسول ﷺ کو اپنی زندگی میں اولین ترجیح پر رکھنا ہوگا۔اس میں چاہے ایک فرد واحد ہو یا ملک کے وہ ادارے جو کہ صاحب اختیار ہیں سب کو چاہیے کہ وہ حق کے راستے کو اختیار کریں تاکہ ہم پر جو بے چینی،عدم اعتمادی اور باہم اختلافات کی فضا بنی ہوئی ہے اس سے نجات مل سکے۔کیونکہ کوئی بھی عمل اگر ذاتی مفادات کے لیے کیا جائے گا تو اس سے معاشرے میں بہتری آنا یہ ممکن نہیں۔ہمیں ایسے اعمال اختیار کرنے کی ضرورت ہے جن کا مقصد صرف اللہ کی رضا ہو۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبار ک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم حق اور باطل کی درمیانی راہ پر چل رہے ہیں نیکیاں بھی کر رہے ہیں اور معاملات میں بھی کھرا پن نہیں ہے۔یہ درست نہیں ہے ہمیں خالص اور مضبو ط ایمان کے ساتھ حق کی طرف آنا ہو گا اسی میں ہماری،ہمارے خاندان اور ہمارے ملک کی بھلائی ہے۔بعثت رحمت عالم ﷺ اور محبت رسول ﷺ وہ جزبہ ہے جو کہ ایام اور مہینوں میں مقید نہیں کیا جا سکتا یہ تادم واپسی تک اپنانے والا رشتہ ہے۔
  یا در ہے کہ امیر عبدالقدیر اعوان امریکہ اور برطانیہ کے ایک ماہ کے کامیاب روحانی تبلیغی دورہ سے وطن واپس پہچے ہیں اورسلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مرکز دارالعرفان منارہ میں جمعتہ المبار ک کے موقع پر خظاب کیا۔بروز اتوار بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پر مرکز ی جلسہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے سلسلہ عالیہ کے نمائندگا ن اور ذمہ داران کے علاوہ بڑی تعداد میں سالکین شرکت کریں گے اس روحانی جلسہ میں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خصوصی خطاب اور اجتماعی دعا بھی فرمائیں گے۔
بعثت رحمت عالم ﷺ اور محبت رسول ﷺ وہ جزبہ ہے جو کہ ایام اور مہینوں میں مقید نہیں کیا جا سکتا۔امیر عبدالقدیر اعوان by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on November 1,2019
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah