Press ReleasesSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Press Releases

Munara, Chakwal, Pakistan
03-11-2019
 
 ہمارے درمیان نا اتفاقی،جھگڑیاور اس افراتفری کا واحد حل یہ ہے کہ ہم سب چاہے وہ حکومت ہو،حزب اختلاف ہو یا دیگر دینی و سیاسی جماعتیں اور ہم عوام اس ایک نقطہ پر اتفاق کر لیں اکٹھے ہو جائیں وہ ہے آپ ﷺ کی ذات ِ مبارک۔اور آپ ﷺ کے بتائے ہوئے زندگی کے اصولوں کو اختیار کر لیا جائے اپنی پسند کو ختم کر کے نبی کریم ﷺ کی پسند میں اپنی زندگیوں کو ڈھال لیا جائے تو معاشرے میں وہ بہار آئی گی وہ سکون آ ئے گا جو ہم سب کے لیے باعث رحمت ہو گا۔ماہ مبارک ربیع الاول وہ لمحات ہیں جس میں آپ ﷺ کی ولادت با سعادت ہوئی اور اللہ کریم نے آپ ﷺ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوا ن شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پر ہزاروں کی تعداد میں آئے خواتین و حضرات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا گیا۔آپ ﷺ کی رحمت دنیا کی کل مخلوق
 بالائے آسمان کی مخلوق،زیر زمین مخلوق،کافر اور مسلمان سب پر محیط ہے۔لیکن مسلمان کا بحیثیت اُمتی وہ رشتہ ہے جو آپ ﷺ کی بعثت کے ساتھ منسلک ہے۔اور اس رشتے نے باقی تمام رشتوں کو پیچھے چھوڑ دیا 
 جب ہم اپنے اُمتی ہونے کے رشتے کو افضل جانتے ہیں تو پھر دیکھنا ہو گا کہ ہمارا ہر عمل حضور ﷺ کی پیروی میں ہو یہاں تک کہ آپ ﷺ سے اظہار محبت میں بھی وہ اصول اپنائیں جو اللہ کریم نے فرمائے ہیں۔اور ایسا طریقہ اپنائیں جس سے اُمت میں تفریق پیدا نہ ہو۔کیونکہ اس بارگاہ میں عشق و محبت بھی آداب کے پابند ہیں۔
  یادرہے کہ ربیع الاول کے حوالے سے سلسلہ عالیہ کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں کا نعقاد ہو رہا ہے آج ربیع الاول کی مناسبت سے مرکز دارالعرفان میں پہلا جلسہ منعقد ہوا۔
اللہ کریم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا ۔ امیر عبدالقدیر اعوان۔ by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on November 3,2019
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah