Press ReleasesSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Press Releases

Munara, Chakwal, Pakistan
22-11-2019
 تمام جہانوں کی وہ مخلوق جو غیر مکلف ہے اللہ کی عبادت اور اللہ کے ذکر میں مشغول ہے۔جب ان میں سے کوئی ذکر چھوڑتی ہے تو پھر وہ فنا ہو جاتی ہے۔اور ان کی عبادت اسی ذوق سے آخر تک رہتی ہے لیکن ان کے منازل میں ترقی نہیں ہوتی۔لیکن جب انسان جو اشرف المخلوقات میں سے ہے اور مکلف ہے جب یہ اللہ کی رضا کو پانے کے لیے عبادت کرتا ہے تو پھر اس مشت غبار کو رضائے باری کے ساتھ معرفت باری تعالیٰ بھی نصیب ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ اللہ کریم کا ارشاد ہے کہ اصل ہدایت وہ ہے جو ہماری طرف سے ہے۔اگر ہم آج اپنے اصول اور ضابطے خود بنائیں گے تو وہ دیرپا نہ ہونگے۔ان میں تبدیلی کرنی پڑ جائے گی۔  اگر ہم انفرادی طو ر پر اور ہمارے حکمران جو کہ وطن عزیز کے نظام عدل سے لے کر تمام نظام ہائے حیات کو ترتیب دیتے ہیں وہ اس نقطے سے راہنمائی لیتے ہوئے ان تمام قوانین کو قرآن و سنت کی روشنی میں لے آئیں تو یہ ملک اور قوم سے لے کر پوری دنیا کے لیے ایک راحت اور خوشحالی کا سبب بن سکتی ہے۔ 
  یاد رہے کہ پورے ملک میں ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اور تنظیم الاخوان کے زیر انتظام جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ کے عنوان سے کئی پروگراموں کا انعقاد کامیابی کے ساتھی ہو چکا ہے۔ان شاء اللہ یکم دسمبر بروز اتوار نشتر ہال پشاور میں اسی عنوان کے تحت ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہو گا جس میں تمام علاقہ کے خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ 
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔ 
بندہ مومن جب اللہ کی رضا کو پانے کے لیے عبادت کرتا ہے تو پھر اس مشت غبار کو رضائے باری کے ساتھ معرفت باری تعالیٰ بھی نصیب ہوتی ہے۔ by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on November 22,2019
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah