Press ReleasesSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Press Releases

Islamabad, Pakistan
21-11-2019
 ہماری بنیاد دین اسلام ہے۔اور یہ تمام اصول و ضوابط ہمیں آپ ﷺ کی بعثت سے عطا ہوئے۔یہ اللہ کریم کا ہم سب پر بہت بڑا احسان ہے۔لیکن گھر سے لے کر ریاست تک تمام قوانین لاگو کرنے کی ضرورت ہے جو کہآپ ﷺنے ریاست مدینہ قائم کرکے دنیا کو دکھاد ئیے۔ان خیالات کا اظہاربطور مہمان خصوصی امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے او جی ڈی سی ایل بلڈنگ بلیو ایریا اسلام آباد میں میلا د النبی ﷺ کی روحانی محفل میں خواتین و حضرات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ ولادت با سعادت تمام جہانو ں کے لیے باعث رحمت ہے لیکن مومنین کا رشتہ آپ ﷺ کی بعثت عالی سے ہے کیونکہ جب مومن کا رشتہ آپ ﷺ سے جڑتا ہے تو پھر بندہ کی زندگی اپنی نہیں رہتی بلکہ پرائی ہو جاتی ہے وہ ایک ایک لمحے کو آپ ﷺ کے اتباع میں گزارتا ہے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ ضروریات دین کا ہر ایک لیے جاننا،اختیار کرنا اور آگے اللہ کی مخلوق تک پہنچانا ہم سب کے ذمہ ہے۔جس کے لیے علماء تعلیمات نبوت کو ہم تک پہنچا رہے ہیں اللہ کریم ان کی  محنت کو قبول فرمائیں۔اور جہاں تعلیمات نبوت بندہ مومن کو عمل کرنے پر مجبور کرتی ہیں وہاں ان میں خلوص خشوع و خضوع برکات نبوت سے حاصل ہوتا ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لیے اپنے قلب پر اللہ اللہ کی ضربیں سانس کی آمد و رفت کے ساتھ لگانی پڑتی ہیں۔یہ طریقہ ذکر پاس انفاس کہلاتا ہے اور مشائخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اسی کے تحت سالک کی تربیت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ پروگرام او جی ڈی سی ایل کی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہوا اور انہوں نے حضرت امیر عبدالقددیر اعوان خصوصی خطاب کے لیے دارالعرفان میں اس کی دعوت دی۔ 
آخرمیں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔ 
ہماری بنیاد دین اسلام ہے۔اور یہ تمام اصول و ضوابط ہمیں آپ ﷺ کی بعثت سے عطا ہوئے۔ by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on November 21,2019
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah