Press ReleasesSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Press Releases

Munara, Chakwal, Pakistan
29-11-2019
ضروریات دین کا جاننا ہر خاص وعام کے لیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ عمل کے لیے اس کا علم بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔نماز اسلام کا بنیادی رکن ہے۔مومن کی معراج ہے اس اہم فریضہ کو پورا کرنا اور خشوع خضوع کے ساتھ نماز کی ادائیگی بندہ مومن کو برائی اور بے حیائی سے روک دیتی ہے۔اگر ادائیگی میں حدود وقیود کا خیال نہ رکھا گیا تو پھر عملی زندگی میں اس کا اثر نہ ہو گا۔ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی نے جمعتہ المبارک کے موقع خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ تقوی سے مراد یہ ہے کہ اپنے محبوب اللہ کے حضور کوئی ایسا عمل نہ ہو جائے جس سے  ذات باری تعالی ناراض ہو جائے اسی ڈر کو تقوی کہتے ہیں۔پھر جلوت اور خلوت دونوں میں اس کی نظر صرف اپنے محبوب پر ہو گی اور یہی سچا عشق ہے۔جو کسی بھی دنیاوی منفعت سے پاک ہوتا ہے اور یہی کیفیت درکار ہے اپنے ہر عمل میں اسے وہی اصول مقدم ہوں گے جو آپ ﷺ نے فرمائے ہیں۔
اللہ کے حضور کوئی ایسا عمل نہ ہو جائے جس سے ذات باری تعالی ناراض ہو جائے اسی ڈر کو تقوی کہتے ہیں by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on November 29,2019
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah