Press ReleasesSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Press Releases

Munara, Chakwal, Pakistan
13-12-2019
کشف و مشاہدات کسی کے اختیار میں نہیں ہو تے بلکہ ازقسم ثمرات ہیں جو اللہ کریم کی طرف سے عطا ہوتے ہیں۔اللہ کریم اگر کچھ دکھانا چاہیں یا پوشیدہ رکھنا چاہیں یہ اللہ کریم کے اپنے دستِ قدرت میں ہے۔یہ کسی کا اپنا کمال نہیں ہے کہ کسی صوفی کے ساتھ ان مشاہدات کو منسوب کر دیا جائے جب اللہ کریم چاہیں تو کچھ دکھا دیں۔جیسے حضرت ابراھیم ؑ کے بارے قرآن کریم میں ارشادکا مفہوم ہے کہ ہم نے آپ کے سامنے دونوں جہاں کھول کر رکھ دئیے،دوسرے موقع پر جب حضرت ابراھیم ؑ اپنے فرزند حضرت اسماعیل ؑ کو قربان کرنے کے لیے چھری چلاتے ہیں تو آپ نہیں جانتے تھے کہ بیٹے کی جگہ دمبہ ہو گا آپ نے چھری اپنے بیٹے پر ہی چلائی تھی۔ان خیالات کا اظہار
 امیر عبدالقدیر اعوان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہم مختلف عاملوں اور صوفیاء کے پاس اس لیے جاتے ہیں کہ وہ احوال جو ہم سے پوشیدہ ہیں وہ ہمیں بتادیں تو یہ درست نہیں ہے۔ہمیں حضرت ابراھیم ؑ کے اس واقعہ سے یہ سبق ملتا ہے کہ مشاہدہ کسی کے اختیار میں نہیں ہوتا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ صوفیاء کے پاس جانا چاہیے لیکن قربِ الٰہی کے لیے نہ کہ اپنی ذاتی ضروریات کے حصول کے لیے یا آنے والے وقت کے احوال پوچھنے کے لیے ہم اصل نعمت کو چھوڑ کر رسومات کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ہمیں اپنی ان سوچوں کو درست سمت میں لانے کی ضرورت ہے۔
  یاد رہے کہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کا دورہ سکھر آج سے شروع ہے جس میں سندھ کے مختلف علاقوں میں آپ مختلف جلسوں جن کا انعقاد سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے زیر اہتمام بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع ہو گا خطاب فرمائیں گے ان میں گھوٹکی،شکار پور،سکھر شامل ہیں اس کے علاوہ وہاں چیدہ چیدہ شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔جلسوں کے تمام خطابات سلسلہ عالیہ کے فیس بک آفیشل پیج www.facebook/oursheikh.official  پر لائیو دکھائے جائیں گے۔ان شاء اللہ
کشف و مشاہدات کسی کے اختیار میں نہیں ہو تے بلکہ ازقسم ثمرات ہیں جو اللہ کریم کی طرف سے عطا ہوتے ہیں by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on December 13,2019
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah