Press ReleasesSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Press Releases

Munara, Chakwal, Pakistan
08-12-2019
اپنے ہر عمل کو فقط رضائے باری تعالیٰ کے لیے کیا جائے۔کیونکہ ہر عمل کی قبولت نہاں خانہ دل سے اُٹھنے والی نیت پر ہے۔ہر لمحہ اپنی ذات کو دیکھنا ہو گا کہ کہیں اپنی بڑائی میں تو نہیں پڑ گیا۔اس نیت کو خالص کرنے کے لیے اپنے قلب کو درست کریں اس کی اصلاح کے لیے ذکر قلبی اکسیر دوا ہے۔یہی وہ برکات نبوت ہیں جو کہ حضرت قاسم فیوضات امیر محمد اکرم اعوان ؒ نے پوری دنیا کے کونے کونے تک پہنچائی اور اپنی آخری سانس تک اس پر کاربند رہے۔آخری نعرہ جو سالکین کو آپ نے دیا۔
 فَجَاءَ مُحَمَّد سِراجاً مُّنِیْراً۔۔فَصَلُّوْا عَلَیْہِ کَثِیْراً کَثِیْراً
 ا ن خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے مولانا محمد اکرم اعوان ؒ کی دوسری برسی کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں آئے خواتین و حضرات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ حضرت ؒ نے اپنے مضبوط ارادوں اور پوری طاقت کے ساتھ اس نعمت عظمیٰ کو ہر ایک تک پہنچایا۔اور اپنے مربی شیخ مولانا اللہ یار خاں ؒ کی امانت کو احسن طریقے سے پوری دنیا میں پھیلا دیا۔آپ ؒ نے تین تفاسیر بیان فرمائیں قرآن مجید کا آسان فہم ترجمہ فرمایا،تصوف کے موضوع پر ہزاروں بیان آپ کے موجود ہیں۔شعری مجموعے لکھے،الفلاح فاؤنڈیشن پاکستا ن کی بنیاد رکھی،الاخوان کی بنیاد،صقارہ ایجوکیشن سسٹم کے بانی یہ تمام شعبے آپ ؒ نے شروع فرمائے۔جو کہ الحمد للہ اسی طرح جاری و ساری ہیں۔ہم ان کے ہر شعبے کو اپنی جان سے زیادہ عزیز جانتے ہیں۔اور اپنی آخری سانس تک جاری رکھیں گے۔ان شاء اللہ 
  انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کا ہر ہر حکم جو قرآن کریم میں موجود ہے آپ ﷺ کے بتائے ہوئے اصول ہیں جب ہم اپنی چاہتوں اور اپنی انا میں آتے ہیں تو پھر نا اتفاقی پیدا ہوتی ہے اور ایک دوسرے سے دوری ہو جاتی ہے جس کی آج پوری قوم شکار ہے۔بیان کے آخر پر آپ نے حضرت جی ؒ  کی یاد میں ایک خوبصورت تحریر بھی پڑھ کر سنائی۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی ااجتماعی دعا فرمائی اور ایک ایک فرد کو اسلام اور وطن عزیز کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کو کہا۔
ہر عمل کی قبولت نہاں خانہ دل سے اُٹھنے والی نیت پر ہے۔ by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on December 8,2019
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah