Press ReleasesSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Press Releases

Munara, Chakwal, Pakistan
06-12-2019
 اللہ کریم نے ہر شئے کو اسباب کے ساتھ پیدا فرمایا ہے۔ہم مکلف مخلوق ہیں ہمیں اپنے ہر کام میں جائز اسباب اختیار کرنے چاہیے لیکن نتائج اللہ کریم کے سپرد کردینے چاہیے۔توکل الی اللہ کے لیے بھی اسباب کا اختیار کرنا ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ قرآن کریم میں موجود ہے کہ حضرت عیسیٰ ؑ کی پیدائش ہوئی اس کے لیے بھی حضرت جبریل ؑ کو سبب بنا دیا کہ آپ ؑ نے حضرت مریم کو دم فرمایا۔اس سے ہمیں یہ تعلیم ملتی ہے کہ اپنے ہر چھوٹے بڑے کام کے لیے جائز اسباب اختیار کیے جائیں اور نتیجہ کی امید اللہ کریم سے رکھی جائے کہ میرے اللہ جو میرے بس میں تھا میں نے اختیار کیا اب اس پر تنائج کیا آنے ہیں وہ آپ کے دست قدرت میں ہے۔
  یاد رہے کہ کل7 دسمبر حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان رحمۃ اللہ علیہ کا وصال مبارک بھی ہے ان کو ہم سے بچھڑے 2 سال گزر گئے ہیں اللہ کریم  ان کے درجات بلند فرمائیں۔ 7،8 دسمبر بروز ہفتہ اتوار دارالعرفان منارہ میں ماہانہ روحانی اجتماع منعقد ہو رہا ہے جس میں ملک کے طول و عرض سے سالکین شرکت کریں گے اور اتوار صبح 10:30 بجے امیر عبدالقدیر اعوان خصوصی خطاب اور اجتماعی دعا فرمائیں گے۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔
ہر چھوٹے بڑے کام کے لیے جائز اسباب اختیار کیے جائیں اور نتیجہ کی امید اللہ کریم سے رکھی جائے by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on December 6,2019
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah