Press ReleasesSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Press Releases

Munara, Chakwal, Pakistan
27-12-2019
آج ہم نے وقتی اور لمحاتی ضروریات کو اس قدر اہمیت دے دی ہے کہ اپنے نفس اور خواہشات کے اسیر ہو کر رہ گئے ہیں۔اور جب ہم اپنے مفادات مخلوق سے وابستہ کر لیتے ہیں کہ فلاں سے میرا تعلق ہو گا تو میرا کاروبار چلے گا،وہ ہو گا تو میری حفاظت ہو گی یہ سب ہم شرکِ خفی کرنے کے مرتکب ہو رہے ہوتے ہیں ہمیں اپنے ہر عمل کو ترازو میں رکھنا ہوگاکہ ہماری امیدیں،ہمارے مفادات کہیں مخلوق سے وابستہ تو نہیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ وہ شرک جو کہ ظاہراً کیا جاتا ہے وہ شرک جلی کہلاتا ہے جس سے بندہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے اور اس کی بخشش کسی صورت میں نہ ہو گی لیکن یہ جو ہم روز مرہ کے اعمال اپنی حاجتوں اور ضرورتوں کو لوگوں کے ساتھ وابستہ کر لیتے ہیں کہ فلاں فرد یا سیاسی لیڈر کے ساتھ میرے تعلقات ہوں گے تو میرا یہ کام ہو گا یہ شرک خفی کی طرف قدم ہوتا ہے ہمیں اللہ کریم نے اسباب اختیار کرنے کا حکم دیا ہے اور ان کو اختیار کرنا فرض عین ہے۔لیکن توکل اللہ پر کرنے کا حکم ہے اور اسباب کو سبب کی حد تک رکھنا ہے اور تمام امیدیں اوردنیاوی کامیابی کو اللہ کے سپرد کرنا ہے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ ضروریات دین کا جاننا سب کے لیے ضروری ہے۔دین کو پیر صاحب،مولانا صاحب کے حوالے کر کے خود فارغ نہیں ہونا ہے آج ہمارے اس عمل نے ہمیں معذرت خواہانہ مسلمان بنا دیا ہے اور جن کے پاس دین کی اشاعت ہے وہ اپنے تئیں پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن جب تک ہر کوئی اسے اپنی ذات کے ساتھ وابستہ نہیں کرے گا اس وقت تک معاشرے میں مثبت نتائج نہیں آسکتے۔اللہ کریم ہمیں دین اسلام پر عمل کی توفیق عطا فرمائیں اور اسکو سمجھنے اور آگے پھیلانے کی توفیق عطا فرمائیں۔
اسباب کو سبب کی حد تک رکھنا ہے اور تمام امیدیں اوردنیاوی کامیابی کو اللہ کے سپرد کرنا ہے۔ by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on December 27,2019
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah