Hifaza-e-IlahiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Hifaza-e-Ilahi

Melbourne, Australia
14-02-2020
 بے شک دلوں کا اطمینان اللہ کی یاد میں ہے۔اگر انسانی وجو د کا جائز ہ لیا جائے جو اللہ کریم کا تخلیقی نمونہ ہے اس میں دل بادشاہ کی حیثیت رکھتا ہے جو فیصلہ دل کرتا ہے سارے اعضا ء اس کو ماننے پر مجبور ہیں دماغ ایک وزیر سی حیثیت رکھتا ہے وہ رائے تو دے سکتا ہے لیکن حتمی فیصلہ پھر دل کا ہی ہوتا ہے۔اور کیفیات کا مرکز بھی یہی دل ہے۔اگر دل میں بگاڑ آئے گاتو پورے جسم میں بگاڑ پیدا ہو گا اگر دل مطمئن ہے تو سارا جسم اطمینا ن میں ہو گا۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ نے ہنٹنگ ڈیل مسجد میلبورن آسٹریلیا میں جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ آج کی سائنس بھی اس بات کو مانتی ہے کہ اس پمپنگ مشین کے اندر کچھ ہے جسے settle heart  کہا جاتا ہے۔کیفیات کا مقام دل ہے ساری محسوسات اس دل کے اندر آتی ہیں۔ ہر کیفیت کا وجود پر ایک اثر ہوتا ہے جیسے خوشی ایک کیفیت ہے لیکن اس کے چہرے پر اثرات مسکراہٹ کی شکل میں ملتے ہیں۔ایمان کی تصدیق بھی دل کے بغیر نا ممکن ہے زبان سے اقرار اور دل سے اس کی تصدیق ضروری ہے۔تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ اطمینان کیسے نصیب ہو۔دلوں کا اطمینان صرف اور صرف اللہ کی یاد میں ہے۔کہ بندہ اپنے خالق جس نے اسے پیدا فرمایا اس کی ایک ایک ضرورت پوری فرما رہا ہے اپنے اللہ کو یاد کرے اس کا شکر ادا کرے نا کہ دنیاوی لذتوں میں کھو جائے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ اسلام سارے کا سارا نبی کریم ﷺ کے واسطے سے ہم تک پہنچا۔جب بندہ نبی کریم ﷺ کے اتباع سے باہر نکلتا ہے تو شیطان کی پیروی میں لگ جاتا ہے۔جو اسے مزید گمراہی میں لے جاتا ہے۔اگر اللہ کریم سے رشتہ نصیب ہو جائے اللہ کی یاد عطا ہو جائے نبی کریم ﷺ کا اتباع نصیب ہو جائے تو پھر حفاظت الٰہی نصیب ہوتی ہے اور بندہ شیطان کے دھوکے میں نہیں آتا۔بلکہ اللہ کی رضا سے راضی ہوتا ہے۔کامیاب ہو تب بھی اللہ کا شکر ادا کرتا ہے اور اگر کوئی مصیبت یا تکلیف آجائے تو بھی اللہ کی رضا پر راضی رہتا ہے کہ اس وقت میرے لیے یہی بہتر تھا۔آخر میں انہوں نے قلبی ذکر کا طریقہ سکھایا اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔
Hifaza-e-Ilahi by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on February 14,2020
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah