Naiki Ka MayaarSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Naiki Ka Mayaar

Kuala Lumpur, Malaysia
11-02-2020
اللہ کریم نے ہر انسان کو زندہ رہنے اور مذہب اختیار کرنے کا حق عطا فرمایا ہے۔کوئی کسی کی جان نہیں لے سکتا ایک انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے اسی طرح آپ کسی کو ذبردستی مذہب اختیار کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے یہ بندہ اور اس کے رب کا معاملہ ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ نے کولالمپور ملائشیاء کی مرکز ی مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس دنیا میں زندگی بسر کرتے ہوئے ایمان نصیب نہ ہو تو انسان بہت بڑی غلط فہمی کا شکار ہو جاتا ہے اور وہ یہ سمجھتا ہے کہ یہ نظام ہستی میں چلا رہا ہوں اور میری عقل میری قوت بازو سے سب کچھ ہو رہا ہے۔اللہ کریم فرماتے ہیں کہ وہی ہنساتا ہے اور وہی رلاتا ہے یعنی زندگی کے زیر و بم اللہ کی طرف سے ہیں وہ خالق ہے ہم مخلوق ہیں اس کا احسان کہ ہمیں پیدا فرمایا اور اتنا بڑا احسان فرمایا کہ انبیاء اور رسول مبعوث فرمائے۔اور ہم پر خصوصی انعام فرمایا کہ بعثت محمد الرسول اللہ ﷺ اور کلام ذاتی سے نوازا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ انسانی زندگی کو اگر دیکھیں تو جہاں ضروریات ہیں وہاں ان کی تکمیل کے ذرائع بھی عطا فرمائے ہیں۔جیسے آنکھ دیکھنے کے لیے استعمال ہوتی ہے ایک وجودی استعداد ہے۔اسی کا استعمال ضرورت کا اور ہے تجاوز کا اور ہے۔ضرورت کا جائز استعمال بندے کو شکرانے کی کیفیت میں لے جائے گا اور تجاوز کا دیکھنا بے حیائی کی حدود کو عبور کر دے گا۔ہر ایک اپنے بارے میں خوب جانتا ہے کہ کہاں سے تجاوز کر رہا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس استعداد کو بروئے کار کیسے لا نا ہے۔حقائق کو سمجھنے کے لیے قرآن کریم کو جاننا ضروری ہے جس کے لیے قرآن کریم کو پڑھنا اور اسے اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔اسی سے ہمیں ساری زندگی کے اصول اور زندگی گزارنے کے سلیقے ملیں گے۔قرآن کریم ان لوگوں کے متعلق بھی بات کرتا ہے جنہوں نے زندگی قرآن کے مطابق گزاری اور جنہوں نے تجاوز کیا ان کے حالات بھی ہمیں بتاتا ہے کہ ان کے ساتھ پھر کیا ہوا۔ مسلمان کہیں سے بھی ہو، رنگ و نسل الگ الگ ہونے کے باوجود ہم سب کلمہ کی تسبیح میں پروئے ہوئے ہیں۔اللہ کا احسان ہے کہ دنیا کے ہر علاقے میں مساجد موجود ہیں علماء موجود ہیں جو سبب ہیں اللہ کے دین کو لوگوں تک پہنچانے کا سیکھانے کا اور سمجھانے کا۔اللہ کریم سب کی کوشش قبول فرمائیں۔
  انہوں نے مزید کہا کہ انسانی مزاج ایک جیسا نہیں رہتا اسے دستک کی ضرورت ہوتی ہے۔نماز ایک دن میں پانچ بار ایسی دستک ہے جو بے حیائی اور برائی سے روک دیتی ہے۔اس کے اثرات قلب اور روح تک پہنچتے ہیں۔اس کی ادائیگی رضائے باری تعالی اور انداز کا پہلو وہ جو نبی کریم ﷺ نے اختیار فرمایا اور اجماع امہ کے تحت ہم تک پہنچا۔اللہ کریم ایسی کیفیت عطا فرمائیں کہ بندہ یہ سمجھے کہ میں ہر لمحہ اللہ کے روبرو ہوں۔کائنات اتفاقاً نہیں ہے ہر شئے طے شدہ نظام کے تحت چل رہی ہے۔کیفیات قلبی اگر نصیب ہو جائیں تو مزید قرآن وسنت کے مطابق زندگی گزارنے کے قابل بناتی ہیں کسی بھی نیک عمل کی قبولیت کا معیار یہ ہے کہ اس سے مزید نیکی نصیب ہوتی ہے۔اسی دنیا میں رہنا ہے لیکن آخرت کو دیکھتے ہوئے اپنی زندگی گزاریں۔یہی اسباب اختیار کرنے ہیں دنیا کے سارے کام کرنے ہیں لیکن اسلام کے مطابق اس سے باہر نہیں۔آخر میں انہوں نے ذکر قلبی سکھایا اور سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا تعارف اور سلسلہ عالیہ کے مشائخ کی زندگیوں پر روشنی ڈالی۔
Naiki Ka Mayaar by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on February 11,2020
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah