Irshadaat-e-Nabwi SAWSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Irshadaat-e-Nabwi SAW

Melbourne, Australia
16-02-2020
قرآن کریم کا ایک ایک حکم مستحکم ہے جب بھی دین اسلام کے مقابل دنیاوی اصول لائے گئے ہمیشہ اسلامی اصول مقدم رہے  نبی کریم ﷺ کے ارشادات آج بھی ویسے ہی قا بل عمل ہیں جیسے چودہ صدیاں پہلے تھے۔آج کی سائنس بھی اپنی تحقیق کے بعد اگر کسی جز پر پہنچتی ہے تو ارشادات ِ نبوی ﷺ کی ہی تشر یح ہو رہی ہوتی ہے۔تو ہمیں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنانے کی ضرورت ہے نا کہ سائنس کی تحقیات کے بعد اپنائیں۔ ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیراعوان نے ایپنگ میموریل ہال میلبرن آسٹریلیامیں خواتین و حضرات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ ہر مومن اللہ کریم کا دوست ہے۔جب کوئی اسلام میں داخل ہوتا ہے تو اللہ کریم اس کو ولایت کا ایک درجہ عطا فرماتے ہیں۔صاحب ایمان ہونا ہی ایک درجہ کی ولایت ہے۔تقوی ایک کیفیت اور ایک حال ہے جس کا مفہوم کہ کوئی ایسا فعل،کوئی بات کہ کہیں میرے اللہ کریم مجھ سے ناراض نہ ہو جائیں اس ڈر کو تقوی کہتے ہیں۔  ہر ایک کا اللہ کریم سے ایک اپنا تعلق ہے۔جس کے مختلف مدارج ہیں بحیثیت ولایت ہر ایک کو مختلف درجہ کی ولایت نصیب ہے۔اگر اس میں ترقی نصیب ہو تو قرب الٰہی کے منازل شروع ہوتے ہیں۔جتنا کوئی اللہ کریم کی عظمت کو جانتا جائے گا اتنا ہی اسے اپنی عاجزی کا ادراک ہوتا چلا جاتا ہے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ تصوف سے مراد خالص اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ ہے۔تعلیمات نبوت پر خلوص کے ساتھ عمل کرنے کے لیے برکات نبوت ﷺ کی ضرورت ہوتی ہے جیسے علماء ظواہر نے تعلیمات نبوت کے لیے زندگیاں وقف کیں اور دین ہم تک پہنچانے میں انہوں نے کردار ادا کیا ایسے ہی برکات نبوت ﷺ ہم تک پہنچانے کے لیے علماء ربانی،مشائخ نے اپنی زندگیاں وقف کر کے وہ برکات حاصل کیں اور ہم تک پہنچائیں اور قیامت تک سینوں میں چلتی رہیں گیں۔جب یہ حال نصیب ہو جائے کہ بندہ خود کو ہر لمحہ اللہ کے روبرو محسوس کرے تو پھر ایمان کا درجہ کیسا ہو گا اور اللہ کریم سے تعلق کتنا مضبوط ہو جائے گا۔یہی نور ایمان پھر دلوں کو وہ حیات بخشتا ہے جس سے کردار نکھر کر سامنے آتے ہیں اور بندہ جس معاشرے میں زندگی بسر کرتا ہے اس کا کردار ہی لوگوں کی اصلاح کا سبب بن جاتا ہے۔
  آخر میں انہوں نے سلسلہ عالیہ کا طریقہ ذکر قلبی سکھایا اور اس کے اثرات جو عملی زندگی میں آتے ہیں ان کی وضاحت فرمائی۔بعد میں مسلم اُمہ کے اتحاد اور کشمیری بھائیوں کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔
Irshadaat-e-Nabwi SAW by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on February 16,2020
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah