Press ReleasesSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Press Releases

Munara, Chakwal, Pakistan
17-01-2020
بندہ مومن جب اپنی عملی زندگی کو حضور ﷺ کی غلامی میں ڈھال لیتا ہے اور اپنے ہر عمل کو شرک کے دائرہ سے باہر کر لیتا ہے تو پھر اسے امن کی ضمانت قرآن مجید سے مل جاتی ہے اور جو بھی چاہے وہ اکیلا فرد ہو، کوئی قوم ہو یاکوئی ملک یہ عمل اختیار نہیں کرے گا تو پھر اس کے نتائج بدامنی کی صورت میں ہمارے سامنے ہونگے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ وسربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز میں جتنے مسلمان اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی اطاعت میں ہیں۔وہ امن میں ہیں ان کا کچھ نہیں بگڑے گا چاہے پورا ماحول آگ کی لپیٹ میں ہو اللہ کے بندے امن اور سکون میں رہیں گے۔اور ان کی وابستگی خالی دعوے کی حد تک نہ ہو گی۔بلکہ جینے اور مرنے تک ہر کام اللہ اور رسول ﷺ کی اطاعت میں کر رہے ہوں گے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کریم نے صرف اسباب اختیار کرنے کا ہی حکم نہیں دیا بلکہ اسباب کی حیثیت بھی بتا دی ہے اور جائز نا جائز میں بھی فیصلہ فرما دیا ہے۔آپ ﷺ نے احکام الٰہی کی صرف تعلیم ہی نہیں فرمائی بلکہ ایک پورا ملک بنا کر ایک حکومت تشکیل دے کر ایک ریاست قائم کر کے معاشرے میں عملی طور پر نظام نافذ فرما کر صحیح اور غلط کو الگ کر دکھایا لہذا اسباب اختیار کرنا بھی ضروری ہے لیکن وہی اسباب اختیار کیے جائیں گے جو سنت کے مطابق ہوں گے۔جن کی اجازت نبی کریم ﷺ نے دی ہو گی اور جس طرح دی ہو گی اسی طرح اختیار کیے جائیں گے۔اس پر نتائج کیا مرتب ہوتے ہیں یہ اللہ کے دست قدرت میں ہے۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔
آپ ﷺ نے احکام الٰہی کی صرف تعلیم ہی نہیں فرمائی بلکہ ایک ریاست قائم کر کے معاشرے میں عملی طور پر نظام نافذ فرما کر صحیح اور غلط کو الگ کر دکھایاا by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on January 17,2020
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah