Go to Quran page

سُوْرَۃُ يُوْنـُس

Chapter 10: Yūnus (109 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
الۗرٰ ۰ۣ تِلْكَ اٰيٰتُ الْكِتٰبِ الْحَكِيْمِ Yūnus 10:1
الرٰ۔ یہ حکمت والی کتاب (قرآن)کی آیتیں ہیں۔
ALIF-LAAM-RA. These are the Ayaat of the Book of Wisdom (the Quran).
اَكَانَ لِلنَّاسِ عَجَــبًا اَنْ اَوْحَيْنَآ اِلٰى رَجُلٍ مِّنْھُمْ اَنْ اَنْذِرِ النَّاسَ وَبَشِّرِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَنَّ لَھُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّہِمْ ۰ۭؔ قَالَ الْكٰفِرُوْنَ اِنَّ ھٰذَا لَسٰحِرٌ مُّبِيْنٌ Yūnus 10:2
کیا لوگوں کو تعجب ہوا کہ ہم نے ان میں سے ایک شخص پر وحی بھیج دی کہ لوگوںکو (ان کے اعمال بد کے انجام پر)ڈرائے اور جو ایمان لے آئیں ان کو خوشخبری دے کہ ان کے پروردگار کے ہاں ان کا سچا درجہ ہے؟ کافر کہتے ہیں کہ یہ شخص تو بلا شبہ واضح طور پر جادوگر ہے۔
Did people feel surprised that We sent Revelation to a person amongst them to warn people (of the result of their bad deeds) and to give good news to those who believe that they have true rank with their Rabb? The unbelievers say, ‘Without doubt, this person is an evident magician.’
اِنَّ رَبَّكُمُ اللہُ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ فِيْ سِتَّۃِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَي الْعَرْشِ يُدَبِّرُ الْاَمْرَ ۰ۭ مَا مِنْ شَفِيْعٍ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اِذْنِہٖ ۰ۭ ذٰلِكُمُ اللہُ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْہُ ۰ۭ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ Yūnus 10:3
بے شک تمہارا پروردگار اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا فرمایا پھر عرش پر قائم ہوا وہی ہر کام کا انتظام فرماتا ہے کوئی (اس کے ہاں)اس کی اجازت کے بغیر سفارش نہیں کرسکتا یہی اللہ تمہارا پروردگار ہے سو اسی کی عبادت کرو بھلا تم کیوں نصیحت حاصل نہیں کرتے۔
Without doubt, your Rabb is Allah, Who created the heavens and the earth in six days and then established Himself on the Throne. He alone administers all affairs; nobody can intercede (before Him) without His Permission. This Allah is your Rabb, so worship Him only. Well then, why do you not take advice?
اِلَيْہِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيْعًا ۰ۭ وَعْدَ اللہِ حَقًّا ۰ۭ اِنَّہٗ يَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيْدُہٗ لِيَجْزِيَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ بِالْقِسْطِ ۰ۭ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَھُمْ شَرَابٌ مِّنْ حَمِيْمٍ وَّعَذَابٌ اَلِيْمٌۢ بِمَا كَانُوْا يَكْفُرُوْنَ Yūnus 10:4
اس کے پاس تم سب کو پلٹ کر جانا ہے اللہ نے (اس کا)سچا وعدہ فرمارکھا ہے بے شک وہی مخلوق کو پہلی بار پیدا فرماتا ہے وہی دوبارہ بھی پیدا فرمائے گا تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیے ان کوانصاف کے ساتھ بدلہ دے۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لئے پینے کو کھولتا ہوا پانی ہے اور درد دینے والا عذاب اس لئے کہ (اللہ سے)کفر کرتے تھے۔
All of you have to return to Him; Allah has promised (this) in truth. Indeed He alone originates creation, and He alone will also repeat it, so that He may reward with justice the people who believed and performed righteous deeds. And the people who disbelieved, for them is boiling water to drink and a painful torment, because they used to disbelieve (in Allah).
ھُوَالَّذِيْ جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَاۗءً وَّالْقَمَرَ نُوْرًا وَّقَدَّرَہٗ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوْا عَدَدَ السِّـنِيْنَ وَالْحِسَابَ ۰ۭ مَا خَلَقَ اللہُ ذٰلِكَ اِلَّا بِالْحَقِّ ۰ۚ يُفَصِّلُ الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ Yūnus 10:5
وہی (اللہ)تو ہے جس نے سورج کو روشن کیا اور چاند کو نورانی (چمکنے والا)بنایا اور اس (کی چال)کے لئے منزلیں مقرر فرمائیں تاکہ تم برسوں کا شمار اور (کاموں کا)حساب معلوم کرسکو۔ اللہ نے ان سب کو حق کے ساتھ پیدا فرمایا ہے یہ دلائل عقل مندوں کو صاف صاف بتارہے ہیں۔
He (Allah) it is, Who illuminated the sun and made the moon radiant (shining) and established stages for it (for its movement) so that you may know the reckoning of the years and the accounting (of matters). Allah has created all of these with truth, these signs are explaining clearly to those with intellect.
اِنَّ فِي اخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّہَارِ وَمَا خَلَقَ اللہُ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّتَّقُوْنَ Yūnus 10:6
بلاشبہ رات اور دن کے ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے اور جو کچھ اللہ نے آسمانوں اورزمین میں پیدا فرمایا ہے اس میں ڈرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں۔
Undoubtedly, there are signs for the Allah-conscious in the night and day following behind each other and in whatever Allah has created in the heavens and the earth.
اِنَّ الَّذِيْنَ لَا يَرْجُوْنَ لِقَاۗءَنَا وَرَضُوْا بِالْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا وَاطْمَاَنُّوْا بِہَا وَالَّذِيْنَ ھُمْ عَنْ اٰيٰتِنَا غٰفِلُوْنَ Yūnus 10:7
بے شک جن لوگوں کو ہم سے ملنے پر یقین نہیں ہے اور وہ دنیا ہی کی زندگی پر خوش اوراسی پر مطمئن ہوگئے ہیں اور جو لوگ ہماری نشانیوں سے غافل ہورہے ہیں۔
Without doubt, those people who do not have the certainty of meeting Us and are pleased with the life of the world and are contented therein, those people are being neglectful of Our Signs.
اُولٰۗىِٕكَ مَاْوٰىھُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ Yūnus 10:8
ان لوگوں کے اعمال کی وجہ سے ان کے رہنے کی جگہ آگ ہے۔
The abode of these people is the Fire because of their deeds.
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ يَہْدِيْہِمْ رَبُّھُمْ بِـاِيْمَانِہِمْ ۰ۚ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہِمُ الْاَنْہٰرُ فِيْ جَنّٰتِ النَّعِيْمِ Yūnus 10:9
یقیناً جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کا پروردگار ان کے ایمان کی وجہ سے ان کو (جنت کی طرف) راہ دکھائے گا کہ ان نعمت کے باغوں کے تابع نہریں بہہ رہی ہیں۔
Indeed, those people who believed and kept performing righteous deeds, their Rabb will show them the path (to Paradise) because of their faith. Streams will be flowing under the direction of these Gardens of Bounty.
دَعْوٰىھُمْ فِيْہَا سُبْحٰنَكَ اللّٰہُمَّ وَتَحِيَّتُھُمْ فِيْہَا سَلٰمٌ ۰ۚ وَاٰخِرُ دَعْوٰىھُمْ اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ Yūnus 10:10
اس میں وہ بے ساختہ کہیں گے،سبحان اللہ۔ (اے اللہ!تو پاک ہے)اور وہاں(آپس میں)ان کی ملاقات سلام ہوگی اور ان کی آخری بات یہ ہوگی کہ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کاپروردگار ہے۔
In it, they will spontaneously exclaim, ‘Subhan Allah! (O Allah! You are Hallowed)’ and their (mutual) greeting therein will be ‘Salam’, and the conclusion of their conversation will be, ‘All Praiseworthy attributes are for Allah, Who is the Rabb of all the worlds.’
وَلَوْ يُعَجِّلُ اللہُ لِلنَّاسِ الشَّرَّ اسْتِعْجَالَھُمْ بِالْخَيْرِ لَقُضِيَ اِلَيْہِمْ اَجَلُھُمْ ۰ۭ فَنَذَرُ الَّذِيْنَ لَا يَرْجُوْنَ لِقَاۗءَنَا فِيْ طُغْيَانِہِمْ يَعْمَہُوْنَ Yūnus 10:11
اور اگر اللہ لوگوں کے نقصان میں جلدی فرماتا جس طرح وہ بھلائی کی طلب میں جلدی کرتے ہیں تو ان کی اجل(عمرکی میعاد) پوری ہوچکی ہوتی سو جو لوگ ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے ہم ان کو چھوڑے رکھتے ہیں کہ وہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں۔
And were Allah to hasten people’s loss, as they hasten in seeking good, then their appointed time (life term) would have been over. So We leave the people who do not have hope of meeting Us to keep wandering in their rebellion.
وَاِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ الضُّرُّ دَعَانَا لِجَنْۢبِہٖٓ اَوْ قَاعِدًا اَوْ قَاۗىِٕمًا ۰ۚ فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْہُ ضُرَّہٗ مَرَّ كَاَنْ لَّمْ يَدْعُنَآ اِلٰى ضُرٍّ مَّسَّہٗ ۰ۭ كَذٰلِكَ زُيِّنَ لِلْمُسْرِفِيْنَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ Yūnus 10:12
اور جب انسان پر کوئی تکلیف آتی ہے تو لیٹا یا بیٹھا یا کھڑا (ہرحال میں)ہمیں پکارتا ہے پھر جب ہم اس کی تکلیف کو اس سے دور کردیتے ہیں تو وہ ایسے چلا جاتا ہے جیسے اس نے کسی تکلیف کے پہنچنے پر ہمیں پکارا ہی نہ تھا۔ اسی طرح حد سے نکل جانے والوں کے اعمال انہیں بھلے محسوس ہوتے ہیں۔
And when some hardship befalls man, he cries to Us, lying, sitting or standing (in all states). Then, when We remove the hardship from him, he passes on as though he had never cried to Us on the befalling of any hardship. Thus, do the deeds of the transgressors seem pleasing to them.
وَلَقَدْ اَہْلَكْنَا الْقُرُوْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَمَّا ظَلَمُوْا ۰ۙ وَجَاۗءَتْھُمْ رُسُلُھُمْ بِالْبَيِّنٰتِ وَمَا كَانُوْا لِيُؤْمِنُوْا ۰ۭ كَذٰلِكَ نَجْزِي الْقَوْمَ الْمُجْرِمِيْنَ Yūnus 10:13
اور یقیناً ہم نے تم سے پہلے بہت سےگروہوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ انہوں نے ظلم کیا حالانکہ ان کے پاس ان کے پیغمبر دلائل لے کر آئے اور وہ ہرگز ایسے نہ تھے کہ ایمان لاتے۔ ہم گنہگاروں کو اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں۔
And indeed, We have destroyed many communities before you when they did wrong, even though their Messengers had brought them proofs, and they were not such as to ever believe. This is how We recompense the sinners.
ثُمَّ جَعَلْنٰكُمْ خَلٰۗىِٕفَ فِي الْاَرْضِ مِنْۢ بَعْدِہِمْ لِنَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُوْنَ Yūnus 10:14
پھر ان لوگوں کے بعد ہم نے تم لوگوں کو ملک میں جانشین بنایا تاکہ دیکھیں تم کیسے عمل کرتے ہو۔
Then We made you successors in the land after those people, so that We observe how you act.
وَاِذَا تُتْلٰى عَلَيْہِمْ اٰيَاتُنَا بَيِّنٰتٍ ۰ۙ قَالَ الَّذِيْنَ لَا يَرْجُوْنَ لِقَاۗءَنَا ائْتِ بِقُرْاٰنٍ غَيْرِ ھٰذَآ اَوْ بَدِّلْہُ ۰ۭ قُلْ مَا يَكُوْنُ لِيْٓ اَنْ اُبَدِّلَہٗ مِنْ تِلْقَاۗيِ نَفْسِيْ ۰ۚ اِنْ اَتَّبِـــعُ اِلَّا مَا يُوْحٰٓى اِلَيَّ ۰ۚ اِنِّىْٓ اَخَافُ اِنْ عَصَيْتُ رَبِّيْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيْمٍ Yūnus 10:15
اور جب ان کے سامنے ہماری آیات پڑھی جاتی ہیں جو بالکل صاف صاف ہیں تو جن لوگوں کوہم سے ملنے کی امید نہیں وہ کہتے ہیں کہ اس کے علاوہ کوئی دوسرا قرآن لائیے یا (کم از کم)اس میں کچھ تبدیلی کردیجئے۔ فرما دیجئے کہ میرے بس میں نہیں کہ اسے اپنی طرف سے بدل دوں میں صرف اسی کا اتباع کروں گا جو میرے پاس وحی کے ذریعے پہنچا ہے اگر میں اپنے پروردگار کی نافرمانی کروں تو یقیناً مجھے بڑے (سخت)دن کے عذاب کا اندیشہ ہے۔
And when Our Ayaat, which are plain and clear, are read before them, the people who do not have hope of meeting Us, say, ‘Bring a Quran other than this, or (at least) make some changes in it.’ Say, ‘It is not within my authority to change it of my own accord. I will only follow that which has reached me through Revelation; if I disobey my Rabb, then indeed, I fear the torment of a Great (hard) Day.’
قُلْ لَّوْ شَاۗءَ اللہُ مَا تَلَوْتُہٗ عَلَيْكُمْ وَلَآ اَدْرٰىكُمْ بِہٖ ۰ۡۖ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيْكُمْ عُمُـرًا مِّنْ قَبْلِہٖ ۰ۭ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ Yūnus 10:16
فرما دیجئے اگر اللہ کو منظور ہوتا تو میں نہ تو تمہیں یہ (قرآن) پڑھ کر سناتا اور نہ ہی تمہیں اس کے بارے میں خبر دیتا۔ پس بے شک اس سے پہلے میں تم میں عمر کا ایک بڑا حصہ بسر کرچکا ہوں پھر کیا تم اتنی عقل نہیں رکھتے؟۔
Say, ‘Had Allah so willed, I would not have recited this (Quran) to you nor informed you about it. Indeed, I have spent a great part of my life among you before this, then do you not have that much sense?’
فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰي عَلَي اللہِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِاٰيٰتِہٖ ۰ۭ اِنَّہٗ لَا يُفْلِحُ الْمُجْرِمُوْنَ Yūnus 10:17
پھر اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ گھڑے یا اس کی آیات کو جھٹلائے۔ بے شک ایسے گنہگار چھٹکارا نہ پائیں گے۔
Then, who would be a greater wrongdoer than the one who fabricates a lie against Allah or belies His Ayaat? Without doubt, such sinners will not be spared.
وَيَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ مَا لَا يَضُرُّھُمْ وَلَا يَنْفَعُھُمْ وَيَقُوْلُوْنَ ہٰٓؤُلَاۗءِ شُفَعَاۗؤُنَا عِنْدَ اللہِ ۰ۭ قُلْ اَتُنَبِّـــــُٔوْنَ اللہَ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِي السَّمٰوٰتِ وَلَا فِي الْاَرْضِ ۰ۭ سُبْحٰنَہٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشْرِكُوْنَ Yūnus 10:18
اور یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جونہ ان کا کچھ بگارہی سکتی ہیں اور نہ بھلا کرسکتی ہیں اور کہتے ہیں یہ اللہ کے پاس ہماری سفارش کرنے والے ہیں۔ فرمائیے کہ تم اللہ کوایسی چیز کی خبر دیتے ہو جس کا وجود اسے نہ آسمانوں میں معلوم ہوتا ہے اور نہ زمین میں۔ وہ پاک ہے اور (اس کی شان) ان کے شرک سے بہت بلند ہے۔
And these people leave Allah and worship such things that can neither cause them any harm nor give them any benefit, and they say, ‘They are our intercessors before Allah.’ Say, ‘Do you inform Allah of such a thing He does not know as existing in the heavens or on the earth?’ He is Hallowed and (His Majesty) is Highly Exalted above their polytheism.
وَمَا كَانَ النَّاسُ اِلَّآ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً فَاخْتَلَفُوْا ۰ۭ وَلَوْلَا كَلِمَۃٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَقُضِيَ بَيْنَھُمْ فِيْمَا فِيْہِ يَخْتَلِفُوْنَ Yūnus 10:19
اور سب لوگ ایک ہی طریقے کے تھے پھر انہوں نے اختلاف کیا اوراگر ایک بات جو آپ کے پروردگار کی طرف سے پہلے ٹھہر چکی ہے نہ ہوتی تو جن باتوں میں یہ اختلاف کرتے ہیں ان کا فیصلہ (دنیا میں ہی)کردیا جاتا۔
And all people were of a single way, then they differed. And had it not been for a Word that had already been decreed from your Rabb, the decision of the matters in which they differ would have been given (here in this world).
وَيَقُوْلُوْنَ لَوْلَآ اُنْزِلَ عَلَيْہِ اٰيَۃٌ مِّنْ رَّبِّہٖ ۰ۚ فَقُلْ اِنَّمَا الْغَيْبُ لِلہِ فَانْتَظِرُوْا ۰ۚ اِنِّىْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُنْتَظِرِيْنَ Yūnus 10:20
اور کہتے ہیں ان پر ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی معجزہ نازل کیوں نہیں ہوتا؟ سو فرمادیجئے کہ بے شک غیب کی خبر صرف اللہ کوہے سو تم بھی انتظار کرو بے شک میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں۔
And they say, ‘Why is no miracle sent down to him from his Rabb?’ So tell them, ‘Undoubtedly, Allah alone has the information of the Unseen. So you wait! Indeed, I too, am waiting with you.’
وَاِذَآ اَذَقْــنَا النَّاسَ رَحْمَۃً مِّنْۢ بَعْدِ ضَرَّاۗءَ مَسَّتْھُمْ اِذَا لَھُمْ مَّكْرٌ فِيْٓ اٰيَاتِنَا ۰ۭ قُلِ اللہُ اَسْرَعُ مَكْرًا ۰ۭ اِنَّ رُسُلَنَا يَكْتُبُوْنَ مَا تَمْكُرُوْنَ Yūnus 10:21
اور جب ہم لوگوں کو تکلیف پہنچنے کے بعد آرام (کا مزہ)چکھاتے ہیں تو فوراً ہی ہماری آیات کے بارے حیلے کرنے لگتے ہیں فرمادیجئے کہ اللہ سب سے جلد تدبیر کرنیوالے ہیں۔ جو حیلے تم کرتے ہو بے شک ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے)اسے لکھتے جاتے ہیں۔
And when We grant (a taste of) comfort to people after an affliction, they immediately begin to devise schemes against Our Ayaat. Say, ‘Allah is the Swiftest in planning.’ Those sent by Us (the angels) keep recoding the schemes that you devise.
ھُوَالَّذِيْ يُسَيِّرُكُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ ۰ۭ حَتّٰٓي اِذَا كُنْتُمْ فِي الْفُلْكِ ۰ۚ وَجَرَيْنَ بِہِمْ بِرِيْحٍ طَيِّبَۃٍ وَّفَرِحُوْا بِہَا جَاۗءَتْہَا رِيْحٌ عَاصِفٌ وَّجَاۗءَھُمُ الْمَوْجُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ وَّظَنُّوْٓا اَنَّھُمْ اُحِيْطَ بِہِمْ ۰ۙ دَعَوُا اللہَ مُخْلِصِيْنَ لَہُ الدِّيْنَ ۰ۥۚ لَىِٕنْ اَنْجَيْـتَنَا مِنْ ہٰذِہٖ لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الشّٰكِرِيْنَ Yūnus 10:22
وہی (اللہ)ہے جو تم کو خشکی اور سمندر میں چلنے پھرنے کی توفیق دیتا ہے یہاں تک کہ تم کشتیوں (بحری جہازوں)میں سوار ہوتے ہو اوروہ(کشتیاں)پاکیزہ ہوا کے جھونکوں سے ان کو لے کر چلتی ہیں اور وہ اس سے خوش ہوتے ہیں کہ (ناگہاں)مخالف تیز ہوا چل پڑتی ہے اور ان پر ہر طرف سے موجیں (اٹھ اٹھ کر)آنے لگتی ہیں اور وہ سمجھ لیتے ہیں کہ وہ ان (لہروں)میں گھر گئے ہیں اس وقت خالص اعتقاد کرکے اللہ ہی کو پکارنے لگتے ہیں کہ اگر آپ ہم کو اس سے نجات بخشیں تو ہم ضرور (آپ کے )شکرگزار ہوں گے۔
It is He (Allah), Who enables you to travel on the land and on the sea, until when you embark on the boats (ships) and they (the boats) sail with them by the gentle wafts of a fair wind and they rejoice therein, then (suddenly) a strong opposing wind begins to blow, and (rising) waves come upon them from all directions, and they believe that they have been engulfed by them (the waves). At such time, they only cry to Allah, making (their) belief pure, ‘If You deliver us from this, we will certainly be thankful (to You).’
فَلَمَّآ اَنْجٰىھُمْ اِذَا ھُمْ يَبْغُوْنَ فِي الْاَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ ۰ۭ يٰٓاَيُّھَا النَّاسُ اِنَّمَا بَغْيُكُمْ عَلٰٓي اَنْفُسِكُمْ ۰ۙ مَّتَاعَ الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا ۰ۡ ثُمَّ اِلَيْنَا مَرْجِعُكُمْ فَنُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Yūnus 10:23
پھر جب وہ ان کو بچا لیتے ہیں تو فورا ًہی وہ زمین میں ناحق سرکشی کرنے لگتے ہیں۔ اے لوگو! بے شک تمہاری سرکشی تمہارے لئے ہی وبال جان ہے۔ تم دنیا کی زندگی کافائدہ اٹھا لو پھر تمہیں پلٹ کر ہمارے ہی پاس آنا ہے اس وقت ہم تم کو بتائیں گے جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔
Then, when He saves them, they immediately begin rebelling wrongfully in the land. O people! Indeed, your rebellion is a ruination for your own souls only. Enjoy the life of the world, then you have to return to Us only. At that time, We shall inform you of what you used to do.
اِنَّمَا مَثَلُ الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا كَمَاۗءٍ اَنْزَلْنٰہُ مِنَ السَّمَاۗءِ فَاخْتَلَطَ بِہٖ نَبَاتُ الْاَرْضِ مِمَّا يَاْكُلُ النَّاسُ وَالْاَنْعَامُ ۰ۭ حَتّٰٓي اِذَآ اَخَذَتِ الْاَرْضُ زُخْرُفَہَا وَازَّيَّنَتْ وَظَنَّ اَہْلُہَآ اَنَّھُمْ قٰدِرُوْنَ عَلَيْہَآ ۰ۙ اَتٰىھَآ اَمْرُنَا لَيْلًا اَوْ نَہَارًا فَجَعَلْنٰھَا حَصِيْدًا كَاَنْ لَّمْ تَغْنَ بِالْاَمْسِ ۰ۭ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ Yūnus 10:24
بے شک دنیا کی زندگی کی مثال (بارش کے)پانی کی سی ہے کہ ہم نے اس کو آسمان (بلندی)سے برسایا پھر اس کے ساتھ مل کر زمین کی نباتات نکلی جس کو انسان اور چوپائے کھاتے ہیں۔یہاں تک کہ جب زمین خوب خوشنما اور آراستہ ہو گئی اور زمین والوں نے سوچا کہ اب ہم اس پر پوری طرح قابو رکھتے ہیں ناگہاں رات کو یا دن کوہمارا حکم آپہنچا تو ہم نے اس کو ایسا صاف کر ڈالا گویا کل یہاں کچھ بھی نہ تھا اسی طرح ہم آیات کو صاف صاف بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو سوچتے ہیں۔
Without doubt, the example of the life of the world is like (rain) water that We poured it from the sky (heights), then mingling with it sprouted the earth’s vegetation which is eaten by men and cattle. Till when the earth became much beautified and adorned and its inhabitants thought they had complete control over it, suddenly Our Command reached it by night or day and We cleared it as if nothing had been there the previous day. In this manner, We elaborate Our Ayaat plainly and clearly for the people who reflect.
وَاللہُ يَدْعُوْٓا اِلٰى دَارِ السَّلٰمِ ۰ۭ وَيَہْدِيْ مَنْ يَّشَاۗءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَــقِيْمٍ Yūnus 10:25
اوراللہ سلامتی کے گھر کی طرف بلاتے ہیں اور جس کو چاہتے ہیں راہ راست پر چلنے کی توفیق عطا کردیتے ہیں۔
And Allah calls towards the Home of Peace and grants the capacity to walk on the straight path to whomever He wills.
لِلَّذِيْنَ اَحْسَـنُوا الْحُسْنٰى وَزِيَادَۃٌ ۰ۭ وَلَا يَرْہَقُ وُجُوْہَھُمْ قَتَرٌ وَّلَا ذِلَّۃٌ ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّۃِ ۰ۚ ھُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ Yūnus 10:26
جن لوگوں نے نیکی کی ان کے لئے نیکی (جنت)ہے اور زیادہ (دیدار باری)بھی اور ان کے چہروں پر نہ سیاہی چھائے گی اور نہ ذلت۔ وہی جنت کے رہنے والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
For the people who did good is good (Paradise) and even more (Observation of the Divine Being); and neither darkness nor humiliation will cover their faces. They are the dwellers of Paradise and they will remain in it forever.
وَالَّذِيْنَ كَسَبُوا السَّيِّاٰتِ جَزَاۗءُ سَـيِّئَۃٍؚبِمِثْلِہَا ۰ۙ وَتَرْہَقُھُمْ ذِلَّۃٌ ۰ۭ مَا لَھُمْ مِّنَ اللہِ مِنْ عَاصِمٍ ۰ۚ كَاَنَّمَآ اُغْشِيَتْ وُجُوْہُھُمْ قِطَعًا مِّنَ الَّيْلِ مُظْلِمًا ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ ۰ۚ ھُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ Yūnus 10:27
اور جن لوگوں نے برے کام کیے تو برائی کا بدلہ ویسا ہی ہوگا اور ان(کے چہروں)پرذلت چھا جائے گی۔ ان کو اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا گویا کہ ان کے چہروں پر اندھیری رات کے ٹکڑے اوڑھا دیئے گئے۔ یہ لوگ دوزخ (میں رہنے)والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
And the people who did evil, the recompense of the evil will be similar; and humiliation will cover them (their faces). There will be none to save them from Allah, as if their faces have been covered with the pieces of a dark night. These people are (the inmates) of Hell and they will remain in it forever.
وَيَوْمَ نَحْشُرُھُمْ جَمِيْعًا ثُمَّ نَقُوْلُ لِلَّذِيْنَ اَشْرَكُوْا مَكَانَكُمْ اَنْتُمْ وَشُرَكَاۗؤُكُمْ ۰ۚ فَزَيَّلْنَا بَيْنَھُمْ وَقَالَ شُرَكَاۗؤُھُمْ مَّا كُنْتُمْ اِيَّانَا تَعْبُدُوْنَ Yūnus 10:28
اور جس دن ہم ان سب کو جمع کریں گے پھر شرک کرنے والوں سے فرمائیں گے کہ تم اور تمہارے شریک اپنی جگہ ٹھہرو پھر ہم ان (عابد ومعبود)میں پھوٹ ڈال دیں گے اور ان کے شرکاء کہیں گے تم ہماری عبادت نہیں کرتے تھے۔
And on the Day when We shall gather them all together and then say to those who set up partners, ‘Remain in your places, you and your partners.’ Then, We will cause a split between them (the worshippers and the worshipped), and their partners will say, ‘You did not worship us.
فَكَفٰى بِاللہِ شَہِيْدًۢا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ اِنْ كُنَّا عَنْ عِبَادَتِكُمْ لَغٰفِلِيْنَ Yūnus 10:29
سو ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ گواہ کافی ہے کہ ہم کو تمہاری عبادت کی خبر نہ تھی۔
So Allah is Sufficient as witness between us and you that we were not aware of your worship.’
ہُنَالِكَ تَبْلُوْا كُلُّ نَفْسٍ مَّآ اَسْلَفَتْ وَرُدُّوْٓا اِلَى اللہِ مَوْلٰىھُمُ الْحَقِّ وَضَلَّ عَنْھُمْ مَّا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ Yūnus 10:30
اس جگہ ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے (اعمال)کی آزمائش کرے گا اور وہ اپنے سچے مالک اللہ کی طرف لوٹائے جائیں گے اور جو انہوں نے جھوٹ تراش رکھے تھے وہ سب ان سے جاتے رہیں گے۔
Here, every person will assess that (the deeds) which had been sent ahead by him, and they will be returned to their true Master Allah, and the lies they had fabricated will all vanish from them.
قُلْ مَنْ يَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَاۗءِ وَالْاَرْضِ اَمَّنْ يَّمْلِكُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَمَنْ يُّخْرِجُ الْـحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْـحَيِّ وَمَنْ يُّدَبِّرُ الْاَمْرَ ۰ۭ فَسَيَقُوْلُوْنَ اللہُ ۰ۚ فَقُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ Yūnus 10:31
فرمائیے تم کو آسمان اور زمین سے کون رزق دیتا ہے یا کون مالک ہے (تمہارے)سننے اور دیکھنے کا اور کون ہے جو جاندار چیز کو بے جان سے نکالتا ہے اور بے جان کو جان دار شے سے نکالتا ہے اور کون ہے جو (سب )کاموں کی تدبیر (انتظام)کرتا ہے؟ پس وہ کہیں گے کہ اللہ۔ سو فرمائیے کیا تم (اس سے)ڈرتے نہیں۔
Say, ‘Who provides you sustenance from the sky and the earth, or Who is the Owner of (your) hearing and sight, and Who brings forth the living from the dead and the dead from the living, and Who plans (manages) everything?’ Thus they will say, ‘Allah.’ So say, ‘Are you not conscious (of Him)?’
فَذٰلِكُمُ اللہُ رَبُّكُمُ الْحَقُّ ۰ۚ فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ اِلَّا الضَّلٰلُ ۰ۚۖ فَاَنّٰى تُصْرَفُوْنَ Yūnus 10:32
پس یہی اللہ تو تمہارا برحق پروردگار ہے تو حق کے بعد گمراہی کے سوا کیا ہے تو کہاں پھرے جاتے ہو۔
So it is He, Allah alone, Who is your rightful Rabb. Then, what else is there after the Truth except misguidance? So where are you turning away?
كَذٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَي الَّذِيْنَ فَسَقُوْٓا اَنَّھُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَ Yūnus 10:33
اسی طرح آپ کے پروردگار کا ارشاد ان نافرمانوں کے حق میں سچا ثابت ہوا کہ وہ ایمان نہ لائیں گے۔
In this manner, did the Word of your Rabb prove true against these disobedient people that they will not believe.
قُلْ ہَلْ مِنْ شُرَكَاۗىِٕكُمْ مَّنْ يَّبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيْدُہٗ ۰ۭ قُلِ اللہُ يَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيْدُہٗ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ Yūnus 10:34
فرمائیے کیا تمہارے شریکوں میں کوئی ایسا ہے جو مخلوق کو ابتداءً پیدا کرے پھر دوبارہ اسے (قیامت)کو پیدا کردے۔ فرما دیجئے اللہ ہی پہلی بار پیدا فرماتے ہیں پھر وہی اس کو دوبارہ پیدا فرمائیں گے پھر تم کہاں (حق سے)پھرے جاتے ہو۔
Say, ‘Is there any of your associates who can originate creation and recreate it (on the Day of Qiyamah)?’ Say, ‘Only Allah creates it at first and He alone will recreate it. Then, to where are you turning away (from the Truth)?’
قُلْ ہَلْ مِنْ شُرَكَاۗىِٕكُمْ مَّنْ يَّہْدِيْٓ اِلَى الْحَقِّ ۰ۭ قُلِ اللہُ يَہْدِيْ لِلْحَقِّ ۰ۭ اَفَمَنْ يَّہْدِيْٓ اِلَى الْحَقِّ اَحَقُّ اَنْ يُّتَّبَعَ اَمَّنْ لَّا يَہِدِّيْٓ اِلَّآ اَنْ يُّہْدٰى ۰ۚ فَمَا لَكُمْ ۰ۣ كَيْفَ تَحْكُمُوْنَ Yūnus 10:35
فرمائیے کیا تمہارے شریکوں میں کوئی ایسا ہے جو حق کی طرف راہنمائی کرے۔ فرمادیجئے اللہ حق کی طرف راہنمائی فرماتے ہیں تو بھلا جو حق کا راستہ دکھاتا ہے وہ زیادہ حق دار ہے کہ اس کی پیروی کی جائے یا وہ جس کو بغیر بتائے راستے کاپتہ ہی نہ چلے پس تم کو کیا ہوگیا تم کیسے فیصلے کرتے ہو۔
Say, ‘Is there any of your associates who guides towards the Truth?’ Say, ‘Allah guides towards the Truth. Well then, who has a greater right to be followed - the one who shows the path of Truth or the one who cannot even know the way unless told. So what has happened to you, how do you judge?’
وَمَا يَتَّبِـــعُ اَكْثَرُھُمْ اِلَّا ظَنًّا ۰ۭ اِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِيْ مِنَ الْحَقِّ شَـيْــــًٔـا ۰ۭ اِنَّ اللہَ عَلِيْمٌۢ بِمَا يَفْعَلُوْنَ Yūnus 10:36
اور ان میں اکثرلوگ صرف (اپنے) خیالات کی پیروی کرتے ہیں بے شک بے اصل خیالات حق سے کچھ بھی بے نیاز نہیں کرسکتے جوکچھ یہ کررہے ہیں بے شک اللہ کو سب خبر ہے۔
And most people among them only follow (their own) conjecture. Without doubt, baseless conjecture cannot, in any way, make (one) independent of the Truth. Without doubt, Allah is Aware of whatever they are doing.
وَمَا كَانَ ہٰذَا الْقُرْاٰنُ اَنْ يُّفْتَرٰي مِنْ دُوْنِ اللہِ وَلٰكِنْ تَصْدِيْقَ الَّذِيْ بَيْنَ يَدَيْہِ وَتَفْصِيْلَ الْكِتٰبِ لَا رَيْبَ فِيْہِ مِنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَ Yūnus 10:37
اور یہ قرآن اللہ کے سوا کسی کا بنایا ہوا نہیں ولیکن اپنے سے پہلی (کتابوں)کی تصدیق کرتا ہے اور (تم پر)لکھی گئی چیزوں کی تفصیل ہے (اور)اس میں(ذرہ برابر)شبہ نہیں کہ (یہ)پروردگار عالمین کی طرف سے ہے۔
And this Quran has not been produced by anyone other than Allah, rather it confirms the (Books) before it and is an explanation of the ordinances inscribed (for you). (And) there is no (not the least) doubt that it is from the Rabb of the worlds.
اَمْ يَــقُوْلُوْنَ افْتَرٰىہُ ۰ۭ قُلْ فَاْتُوْا بِسُوْرَۃٍ مِّثْلِہٖ وَادْعُوْا مَنِ اسْتَــطَعْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ Yūnus 10:38
کیا یہ کہتے ہیں کہ آپ(پیغمبرﷺ)نے اس کو (اپنی طرف سے)بنا لیا ہے فرما دیجئے کہ تم بھی اس طرح کی ایک ہی سورت بنالاؤ اور اللہ کے سوا جن کو بھی بلا سکتے ہو بلا لو اگر تم سچے ہو تو۔
Do they say that you (the Messenger - Sall Allah-o Alaihi wa Sallam) have made it up (by yourself)? Say, ‘You, too, bring just one Surah similar to this and call whoever you can besides Allah, if you are truthful.’
بَلْ كَذَّبُوْا بِمَا لَمْ يُحِيْطُوْا بِعِلْمِہٖ وَلَمَّا يَاْتِہِمْ تَاْوِيْلُہٗ ۰ۭ كَذٰلِكَ كَذَّبَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَۃُ الظّٰلِــمِيْنَ Yūnus 10:39
بلکہ جس چیز کے علم پر یہ قابو نہیں پاسکے اس کا انکار کردیا اور ابھی اس کی حقیقت ان پر کھلی نہیں ۔ ان سے پہلے لوگوں نے بھی اسی طرح (امور حقہ کو)جھٹلایا تھا سو دیکھو تو ظالموں کا کیسا انجام ہوا۔
Rather, they denied a thing whose knowledge they could not comprehend, and its reality has not yet become apparent to them. The people before them had also similarly denied (the True Commands). So see what was the end result for the wrongdoers.
وَمِنْھُمْ مَّنْ يُّؤْمِنُ بِہٖ وَمِنْھُمْ مَّنْ لَّا يُؤْمِنُ بِہٖ ۰ۭ وَرَبُّكَ اَعْلَمُ بِالْمُفْسِدِيْنَ Yūnus 10:40
اور ان میں کچھ ایسے ہیں کہ اس (قرآن)پر ایمان لاتے ہیں اورکچھ ایسے ہیں کہ اس پر ایمان نہیں لاتے اور آپ کا پروردگار فساد کرنے والوں کو خوب جانتا ہے۔
And there are some among them who believe in this (Quran), and some who do not believe. And your Rabb knows well the mischief-makers.
وَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقُلْ لِّيْ عَمَلِيْ وَلَكُمْ عَمَلُكُمْ ۰ۚ اَنْتُمْ بَرِيْۗـــــُٔوْنَ مِمَّآ اَعْمَلُ وَاَنَا بَرِيْۗءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَ Yūnus 10:41
اور اگروہ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو فرمادیجئے کہ میرے واسطے میرا عمل ہے اور تمہارے لئے تمہارا عمل ہے تمہارا اس سے تعلق نہیں جو میں کرتا ہوں اور جو تم کرتے ہو میں اس سے بے تعلق ہوں۔
And if they belie you, say, ‘For me is my deed and for you is your deed, you have no concern with what I do, and I am unconcerned with what you do.’
وَمِنْھُمْ مَّنْ يَّسْتَمِعُوْنَ اِلَيْكَ ۰ۭ اَفَاَنْتَ تُسْمِـــعُ الصُّمَّ وَلَوْ كَانُوْا لَا يَعْقِلُوْنَ Yūnus 10:42
اوران میں کچھ ایسے ہیں کہ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں تو کیا آپ بہروں کو سنائیں گے اوراگرچہ وہ کچھ بھی نہ سمجھتے ہوں۔
And there are some among them who give ear to you. Will you then, make the deaf to hear, even though they do not understand anything?
وَمِنْھُمْ مَّنْ يَّنْظُرُ اِلَيْكَ ۰ۭ اَفَاَنْتَ تَہْدِي الْعُمْيَ وَلَوْ كَانُوْا لَا يُبْصِرُوْنَ Yūnus 10:43
اور بعض ان میں وہ ہیں کہ آپ کی طرف دیکھتے ہیں تو کیا آپ اندھوں کو راستہ دکھائیں گے اوراگرچہ وہ کچھ بھی نہ دیکھتے ہوں۔
And there are some among them who look at you. Will you then, show the way to the blind, even though they do not see anything?
اِنَّ اللہَ لَا يَظْلِمُ النَّاسَ شَيْـــًٔـا وَّلٰكِنَّ النَّاسَ اَنْفُسَھُمْ يَظْلِمُوْنَ Yūnus 10:44
یقیناً اللہ لوگوں پرکچھ بھی زیادتی نہیں کرتے ولیکن لوگ اپنے آپ پر زیادتی کرتے ہیں۔
Indeed, Allah does not wrong people in the least, but the people wrong themselves.
وَيَوْمَ يَحْشُرُھُمْ كَاَنْ لَّمْ يَلْبَثُوْٓا اِلَّا سَاعَۃً مِّنَ النَّہَارِ يَتَعَارَفُوْنَ بَيْنَھُمْ ۰ۭ قَدْ خَسِرَ الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِلِقَاۗءِ اللہِ وَمَا كَانُوْا مُہْتَدِيْنَ Yūnus 10:45
اور جس دن وہ(اللہ) ان کو جمع کرے گا تو وہ (یہ سمجھیں گے)گویا(دنیا وبرزخ میں)دن میں سے گھڑی بھر رہے ہیں۔ آپس میں ایک دوسرے کو پہچانیں گے۔ یقیناً جن لوگوں نے اللہ کے پاس جانے کو جھٹلایا سخت خسارے میں پڑ گئے اور وہ ہدایت پانے والے نہ تھے۔
And on the Day, when He (Allah) will gather them, they (will think) that they had remained (in the world and Barzakh) for a moment of a day; they will recognize one another. Indeed those people who denied their return to Allah, fell into severe loss and they were not the ones to find guidance.
وَاِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِيْ نَعِدُھُمْ اَوْ نَــتَوَفَّيَنَّكَ فَاِلَيْنَا مَرْجِعُھُمْ ثُمَّ اللہُ شَہِيْدٌ عَلٰي مَا يَفْعَلُوْنَ Yūnus 10:46
اور اگر ہم آپ کودکھائیں کچھ اس (عذاب)میں سے کہ جس کا ہم ان سے وعدہ کرتے ہیں یا (اس سے قبل)ہم آپ کی مدت حیات دنیا پوری کردیں سو ان کو ہمارے پاس ہی پلٹنا ہے پھر جوکچھ یہ کرتے تھے اللہ اس (سب) پر گواہ ہیں۔
And if We show you some of that (torment) which We promise to them, or We complete the term of your worldly life (before that), they still have to return to Us only. Then Allah is a witness over (all) what they used to do.
وَلِكُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوْلٌ ۰ۚ فَاِذَا جَاۗءَ رَسُوْلُھُمْ قُضِيَ بَيْنَھُمْ بِالْقِسْطِ وَھُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ Yūnus 10:47
اور ہر امت کے لئے پیغمبر ہوا ہے پس جب ان کا پیغمبر آتا ہے تو ان کا انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا جاتا ہے اوران کے ساتھ زیادتی نہیں کی جاتی۔
And there has been a Messenger for every community. So when their Messenger arrives, they are judged with justice and they are not wronged.
وَيَقُوْلُوْنَ مَتٰى ہٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ Yūnus 10:48
اور وہ کہتے ہیں اگر آپ سچے ہیں تو یہ وعدہ (عذاب یا آخرت کا)کب (پورا)ہوگا؟۔
And they say, ‘when will this promise (of torment or the Hereafter) be (fulfilled), if you are truthful?
قُلْ لَّآ اَمْلِكُ لِنَفْسِيْ ضَرًّا وَّلَا نَفْعًا اِلَّا مَا شَاۗءَ اللہُ ۰ۭ لِكُلِّ اُمَّۃٍ اَجَلٌ ۰ۭ اِذَا جَاۗءَ اَجَلُھُمْ فَلَا يَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَۃً وَّلَا يَسْتَقْدِمُوْنَ Yūnus 10:49
آپ فرمادیجئے کہ میں اپنے لئے بھی نقصان اور نفع کا اختیار نہیں رکھتا سوائے اس کے کہ جواللہ چاہیں۔ ہر امت کے لئے ایک وقت مقرر ہے جب ان کاوقت آجاتا ہے تو ایک پل بھی دیرنہیں کرسکتے اور نہ (ایک پل)جلدی کرسکتے ہیں۔
Say, ‘I have no power even over my own loss and gain except what Allah Wills.’ There is a time ordained for every community. When their time comes, they can neither delay it even for a moment and nor can they advance it (by a moment).
قُلْ اَرَءَيْتُمْ اِنْ اَتٰىكُمْ عَذَابُہٗ بَيَاتًا اَوْ نَہَارًا مَّاذَا يَسْتَعْجِلُ مِنْہُ الْمُجْرِمُوْنَ Yūnus 10:50
فرما دیجئے بھلا دیکھو تو اگر تم کو اس کا عذاب رات کو یا دن کو آجائے تو گنہگار اس سے (پہلے)کس بات کی جلدی کریں گے؟۔
Say, ‘Just see, if His torment reaches you by night or by day, what will the sinners hasten for (before that)?’
اَثُمَّ اِذَا مَا وَقَعَ اٰمَنْتُمْ بِہٖ ۰ۭ اٰۗلْــٰٔنَ وَقَدْ كُنْتُمْ بِہٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ Yūnus 10:51
کیا پھر جب وہ واقع ہوجائے گا تب تم اس پر ایمان لاؤ گے؟ (فرمایا جائے گا)اب(مانتے ہو)اوربیشک اسی کے لئے تو تم جلدی مچاتے تھے۔
Then will you believe in it after it has befallen? (It will be said) ‘Now (you believe)? And without doubt, you had been seeking to hasten it.’
ثُمَّ قِيْلَ لِلَّذِيْنَ ظَلَمُوْا ذُوْقُوْا عَذَابَ الْخُلْدِ ۰ۚ ہَلْ تُجْزَوْنَ اِلَّا بِمَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ Yūnus 10:52
پھر ظلم کرنے والوں سے کہا جائے گا کہ ہمیشہ کے عذاب کا مزہ چکھو کہ جو کچھ تم کرتے تھے اسی کا بدلہ پاؤ گے۔
Then it will be said to the wrongdoers, ‘Relish the taste of perpetual torment, because you will receive the recompense of only that which you had been doing.’
وَيَسْتَنْۢبِـــُٔـوْنَكَ اَحَقٌّ ھُوَ ۰ۭؔ قُلْ اِيْ وَرَبِّيْٓ اِنَّہٗ لَحَقٌّ ۰ۭۚؔ وَمَآ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِيْنَ Yūnus 10:53
اور آپ سے خبر پوچھتے ہیں کہ کیا یہ سچ ہے؟ فرما دیجئے کہ ہاں میرے پروردگار کی قسم ! بے شک یہ سچ ہے اور تم (جان بچا کر)اسے عاجز نہ کرسکوگے۔
And they ask you the news whether it is true? Say, ‘Yes by my Rabb! It is indeed true, and you will not be able to evade it (by running away).’
وَلَوْ اَنَّ لِكُلِّ نَفْسٍ ظَلَمَتْ مَا فِي الْاَرْضِ لَافْـــتَدَتْ بِہٖ ۰ۭ وَاَسَرُّوا النَّدَامَۃَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ ۰ۚ وَقُضِيَ بَيْنَھُمْ بِالْقِسْطِ وَھُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ Yūnus 10:54
اور اگر ہر نافرمان کے پاس روئے زمین کی ہر شے ہو (اور )وہ اس کے بدلے چھوٹنا چاہے (تو نہ ہوسکے گا)اور جب وہ عذاب دیکھیں گے تو پچھتائیں گے اور ان کا فیصلہ انصاف کے ساتھ ہوگا اور ان کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی۔
And if every disobedient person possesses everything on the face of the earth, (and) he wants to be ransomed in its exchange (it will not be possible). And they will regret when they see the torment, and they will be judged with justice and they will not be wronged.
اَلَآ اِنَّ لِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ اَلَآ اِنَّ وَعْدَ اللہِ حَقٌّ وَّلٰكِنَّ اَكْثَرَھُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ Yūnus 10:55
جان لو! بے شک سب اللہ کا ہے جو کچھ آسمانوں اورزمین میں ہے۔ یادرکھو! بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے مگر بہت سے لوگ (اس سے)بے خبر ہیں۔
Know that! Without doubt, whatever is in the heavens and earth all belongs to Allah. Remember! Without doubt Allah’s Promise is true, but many people are not aware (of it).
ھُوَيُـحْيٖ وَيُمِيْتُ وَاِلَيْہِ تُرْجَعُوْنَ Yūnus 10:56
وہی زندگی بخشتا ہے اور (وہی)موت دیتا ہے اور تم لوگ اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے۔
He grants life and (He) gives death, and you will return to Him.
يٰٓاَيُّھَا النَّاسُ قَدْ جَاۗءَتْكُمْ مَّوْعِظَۃٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَشِفَاۗءٌ لِّمَا فِي الصُّدُوْرِ ۰ۥۙ وَہُدًى وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ Yūnus 10:57
اے لوگو! یقیناً تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے (بہترین)نصیحت آئی ہے اور دلوں کے امراض کی شفاء (کامل)ہے اور ایمان والوں کے لئے راہنمائی اور رحمت ہے۔
O people! Assuredly, (the best) advice has reached you from your Rabb, and (it) is a (complete) cure for the diseases of the hearts, and is a guidance and blessing for the believers.
قُلْ بِفَضْلِ اللہِ وَبِرَحْمَتِہٖ فَبِذٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوْا ۰ۭ ھُوَخَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُوْنَ Yūnus 10:58
فرما دیجئے کہ (یہ کتاب)اللہ کے فضل اور اس کی مہربانی سے (نازل ہوئی ہے)سو لوگوں کو اس پر خوش ہونا چاہیے کہ جوکچھ (مال دنیا)جمع کرتے ہیں یہ اس سے بہتر ہے۔
Say, ‘(This Book has been revealed) by the Grace of Allah and His Kindness. So, people should rejoice over it, for it is better than whatever (worldly wealth) they amass.’
قُلْ اَرَءَيْتُمْ مَّآ اَنْزَلَ اللہُ لَكُمْ مِّنْ رِّزْقٍ فَجَــعَلْتُمْ مِّنْہُ حَرَامًا وَّحَلٰلًا ۰ۭ قُلْ اٰۗللہُ اَذِنَ لَكُمْ اَمْ عَلَي اللہِ تَفْتَرُوْنَ Yūnus 10:59
فرمائیے کہ دیکھ لو اللہ نے جو چیزیں تمہارے لئے بطور رزق نازل فرمائی ہیں پھر تم نے ان میں حرام اور حلال (اپنی طرف سے)بنالیا ہے۔ فرمائیے کیا اللہ نے تم کو اس کا حکم دیا ہے یا تم اللہ پر جھوٹ باندھتے ہو؟۔
Say, ‘Look at the things Allah has sent down as sustenance for you, then you (by yourselves) have divided them into the lawful and the unlawful.’ Say, ‘Did Allah command you to do this, or do you fabricate a lie against Allah?’
وَمَا ظَنُّ الَّذِيْنَ يَفْتَرُوْنَ عَلَي اللہِ الْكَذِبَ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ ۰ۭ اِنَّ اللہَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَي النَّاسِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَھُمْ لَا يَشْكُرُوْنَ Yūnus 10:60
اور جو اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں وہ قیامت کے دن کے بارے کیا خیال رکھتے ہیں؟ یقیناً اللہ لوگوں پر مہربان ہیں ولیکن ان کے اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔
And what do those who fabricate a lie against Allah think about the Day of Qiyamah? Indeed Allah is Gracious to mankind, but most of them do not give thanks.
وَمَا تَكُوْنُ فِيْ شَاْنٍ وَّمَا تَتْلُوْا مِنْہُ مِنْ قُرْاٰنٍ وَّلَا تَعْمَلُوْنَ مِنْ عَمَلٍ اِلَّا كُنَّا عَلَيْكُمْ شُہُوْدًا اِذْ تُفِيْضُوْنَ فِيْہِ ۰ۭ وَمَا يَعْزُبُ عَنْ رَّبِّكَ مِنْ مِّثْقَالِ ذَرَّۃٍ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاۗءِ وَلَآ اَصْغَرَ مِنْ ذٰلِكَ وَلَآ اَكْبَرَ اِلَّا فِيْ كِتٰبٍ مُّبِيْنٍ Yūnus 10:61
اور آپ خواہ کسی حال میں ہوں اور قرآن میں سے کچھ پڑھتے ہوں اور ایسے ہی تم لوگ جو بھی کام کرتے ہو جب اس میں مصروف ہوتے ہو تو ہم بھی تمہارے سامنے ہوتے ہیں اور آپ کے پروردگار سے ذرہ برابر بھی کوئی چیز پوشیدہ نہیں نہ زمین میں اور نہ آسمان میں اور نہ کوئی اس سے چھوٹی چیز اور نہ (اس سے)بڑی مگر یہ کہ روشن کتاب (لوح محفوظ)میں(لکھی ہوئی)ہے۔
And in whatever condition you (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam) might be, and whatever you might be reciting from the Quran therein, and similarly whatever you people might be doing, We are also Present before you, when you are engaged in it. And not even the smallest particle in the earth or in the heaven is hidden from your Rabb, and there is not a thing smaller or greater (than this) but is (inscribed) in the Luminous Book (Lauh-e Mahfooz).
اَلَآ اِنَّ اَوْلِيَاۗءَ اللہِ لَا خَوْفٌ عَلَيْہِمْ وَلَا ھُمْ يَحْزَنُوْنَ Yūnus 10:62
جان لو! بے شک جو اللہ کے دوست ہیں انہیں نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ افسوس کریں گے۔
Know that! Without doubt, those who are Allah’s Friends will neither have any fear nor will they feel sorry.
الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَكَانُوْا يَتَّقُوْنَ Yūnus 10:63
وہ لوگ جو ایمان لائے اور پرہیز گاری کرتے تھے۔
The people who believed and remained conscious of Allah.
لَھُمُ الْبُشْرٰي فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا وَفِي الْاٰخِرَۃِ ۰ۭ لَا تَبْدِيْلَ لِكَلِمٰتِ اللہِ ۰ۭ ذٰلِكَ ھُوَالْفَوْزُ الْعَظِيْمُ Yūnus 10:64
ان کے لئے دنیا کی زندگی میں بھی خوشخبری ہے اور آخرت میں بھی۔ اللہ کی باتیں بدلتی نہیں یہی تو بڑی کامیابی ہے۔
For them is good news in the life of the world as well as in the Hereafter. Allah’s Words do not change. This indeed is a great success.
وَلَا يَحْزُنْكَ قَوْلُھُمْ ۰ۘ اِنَّ الْعِزَّۃَ لِلہِ جَمِيْعًا ۰ۭ ھُوَالسَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ Yūnus 10:65
اور آپ کو ان کی باتیں آزردہ نہ کریں یقیناً ساری عزت اللہ ہی کے لئے ہے (اور)وہ سننے والے جاننے والے ہیں۔
And let not their speech grieve you. Indeed all honour belongs to Allah alone, (and) He is the Hearing, Knowing.
اَلَآ اِنَّ لِلہِ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَمَنْ فِي الْاَرْضِ ۰ۭ وَمَا يَتَّبِـــعُ الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ شُرَكَاۗءَ ۰ۭ اِنْ يَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَاِنْ ھُمْ اِلَّا يَخْرُصُوْنَ Yūnus 10:66
یاد رکھو! یقیناً جو کوئی آسمانوں میں ہے اور جو کوئی زمین میں ہے(فرشتے، انسان)سب اللہ ہی کا ہے اور جو لوگ اللہ کو چھوڑ کر دوسرے شریکوں کی عبادت کررہے ہیں وہ صرف اپنے خیال (باطل)کی پیروی کرتے ہیں اور وہ محض اٹکل دوڑارہے ہیں۔
Remember! Indeed, whoever is in the heavens and whoever is in the earth (angels, people) belong to Allah only. And those people who are worshiping other associates besides Allah are only following their (false) whims, and they are merely conjecturing.
ھُوَالَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الَّيْلَ لِتَسْكُنُوْا فِيْہِ وَالنَّہَارَ مُبْصِرًا ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّسْمَعُوْنَ Yūnus 10:67
وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی تاکہ تم اس میں آرام کرسکو اور دن روشن بنایا (کہ کام کرسکو)۔ جو لوگ سماعت رکھتے ہیں بے شک اس میں ان کے لئے نشانیاں ہیں۔
He it is, Who made the night for you, so that you may rest in it and made the day bright (so that you make work). Indeed, in this are signs for those who listen.
قَالُوا اتَّخَذَ اللہُ وَلَدًا سُبْحٰنَہٗ ۰ۭ ھُوَالْغَنِيُّ ۰ۭ لَہٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ ۰ۭ اِنْ عِنْدَكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍؚ بِہٰذَا ۰ۭ اَتَقُوْلُوْنَ عَلَي اللہِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Yūnus 10:68
کہتے ہیں کہ اللہ اولادرکھتا ہے (نعوذ باللہ)وہ (اولاد سے)پاک ہے اس کی ذات بے نیاز ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے سب اسی کا ہے تمہارے پاس اس کی کوئی دلیل نہیں کیا تم اللہ پر ایسی باتیں کہتے ہو جو تم نہیں جانتے؟۔
They say, ‘Allah has children.’ (Allah Forbid!) Hallowed is He (of begetting children). He is Need-Free. Whatever is in the heavens and whatever is in the earth all belongs to Him. You have no proof for this. Do you say such things about Allah which you do not know?
قُلْ اِنَّ الَّذِيْنَ يَفْتَرُوْنَ عَلَي اللہِ الْكَذِبَ لَا يُفْلِحُوْنَ Yūnus 10:69
فرمادیجئے یقیناً جو لوگ اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں وہ (کبھی)کامیاب نہ ہوں گے۔
Say, ‘Assuredly the people who fabricate lies about Allah will never be successful.’
مَتَاعٌ فِي الدُّنْيَا ثُمَّ اِلَيْنَا مَرْجِعُھُمْ ثُمَّ نُذِيْقُھُمُ الْعَذَابَ الشَّدِيْدَ بِمَا كَانُوْا يَكْفُرُوْنَ Yūnus 10:70
(ان کے لئے) دنیا میں تھوڑے فائدے ہیں پھر ان کو ہماری طرف لوٹ کر آنا ہے پھر ہم ان کو شدید عذاب (کا مزہ)چکھائیں گے کیونکہ وہ کفر کیا کرتے تھے۔
(For them are) minor benefits in the world, then they have to return to Us; then We shall make them savour (the taste of) a severe torment, because they used to disbelieve.
وَاتْلُ عَلَيْہِمْ نَبَاَ نُوْحٍ ۰ۘ اِذْ قَالَ لِقَوْمِہٖ يٰقَوْمِ اِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَيْكُمْ مَّقَامِيْ وَتَذْكِيْرِيْ بِاٰيٰتِ اللہِ فَعَلَي اللہِ تَوَكَّلْتُ فَاَجْمِعُوْٓا اَمْرَكُمْ وَشُرَكَاۗءَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُنْ اَمْرُكُمْ عَلَيْكُمْ غُمَّۃً ثُمَّ اقْضُوْٓا اِلَيَّ وَلَا تُنْظِرُوْنِ Yūnus 10:71
اور آپ ا ن کو نوح (علیہ السلام)کا قصہ بڑھ کر سنائیے جب انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اے میری قوم! اگر تم کو میرا (وعظ وتبلیغ میں )رہنا اور اللہ کی آیات سے نصیحت کرنا ناگوار ہے تو میں اللہ پر بھروسہ کرتا ہوں پس تم اپنے شریکوں کے ساتھ مل کر جو کرنا چاہوطے کرلو پھر تمہیں اپنے کام میں شبہ نہ رہے پھر میرے ساتھ کر گزرو اور مجھے کوئی مہلت نہ دو۔
And recite to them the account of Nooh (Alaihi as-Salam), when he said to his people, ‘O my people! If my staying (with you) (exhorting and preaching) and advising you by means of Allah’s Ayaat displeases you, then I put my trust in Allah. So you, along with your partners, devise whatever you want, leaving no ambiguity in your plan; then execute it against me and give me no leave.
فَاِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَمَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ ۰ۭ اِنْ اَجْرِيَ اِلَّا عَلَي اللہِ ۰ۙ وَاُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ Yūnus 10:72
پھر اگر تم سے منہ پھیر لیا تو میں نے تو تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگا میرا معاوضہ تو اللہ کے ذمے ہے اورمجھے حکم ہوا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں سے رہوں۔
Then if you turn your face away, I have not asked any reward from you my reward is only upon Allah, and I have been commanded to remain among the obedient.’
فَكَذَّبُوْہُ فَنَجَّيْنٰہُ وَمَنْ مَّعَہٗ فِي الْفُلْكِ وَجَعَلْنٰھُمْ خَلٰۗىِٕفَ وَاَغْرَقْنَا الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا ۰ۚ فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَۃُ الْمُنْذَرِيْنَ Yūnus 10:73
پس انہوں نے ان کی تکذیب کی تو ہم نے ان کو اور جو لوگ ان کے ساتھ کشتی میں (سوار )تھے بچا لیا اور انہیں (زمین میں )خلیفہ بنادیا (آباد کردیا)اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ان کو غرق کردیا۔ سو دیکھو جن لوگوں کو ڈرایا جاچکا تھا ان کا کیسا انجام ہوا۔
Thus, they belied him, so We saved him and the people who were (aboard) with him in the boat and made them vice regents (flourished them) (on the earth) and drowned the people who belied Our Ayaat. So see what was the end result of the people who had been warned.
ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِہٖ رُسُلًا اِلٰى قَوْمِہِمْ فَجَاۗءُوْھُمْ بِالْبَيِّنٰتِ فَمَا كَانُوْا لِيُؤْمِنُوْا بِمَا كَذَّبُوْا بِہٖ مِنْ قَبْلُ ۰ۭ كَذٰلِكَ نَطْبَعُ عَلٰي قُلُوْبِ الْمُعْتَدِيْنَ Yūnus 10:74
پھر ان کے بعد ہم نے کتنے پیغمبر ان کی قوموں کی طرف بھیجے پس وہ ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے مگر وہ لوگ ایسے نہ تھے کہ جس چیز کی پہلے تکذیب کرچکے تھے اس پر ایمان لے آتے اسی طرح ہم حد سے نکلنے والوں کے دلوں پر مہر کردیتے۔
Then after him how many a Messenger We sent to their people. So, they came to them with clear and manifest signs, but they were not such people as to believe that which they had earlier denied. This is how We set a seal upon the hearts of the transgressors.
ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِہِمْ مُّوْسٰى وَھٰرُوْنَ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَمَلَا۟ىِٕہٖ بِاٰيٰتِنَا فَاسْتَكْبَرُوْا وَكَانُوْا قَوْمًا مُّجْرِمِيْنَ Yūnus 10:75
پھر اسکے بعد ہم نےموسیٰ اور ہارون (علیہما السلام)کو اپنی نشانیو ں کے ساتھ فرعون اوراس کے سرداروں کی طرف معبوث فرمایا پس انہوں نے تکبر کیا اور وہ گنہگار لوگ تھے۔
Then, after this We sent Musa and Haroon (Alaihim as-Salam) with Our Signs towards Fir‘aun and his chiefs, but they showed arrogance and were sinful people.
فَلَمَّا جَاۗءَھُمُ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوْٓا اِنَّ ہٰذَا لَسِحْرٌ مُّبِيْنٌ Yūnus 10:76
پھر جب ان کے پاس ہماری طرف سے حق آیا تو کہنے لگے بے شک یہ تو صاف صاف جادو ہے۔
Then, when Truth from Us came to them, they said, ‘Indeed this is plain, clear magic.’
قَالَ مُوْسٰٓى اَتَقُوْلُوْنَ لِلْحَقِّ لَمَّا جَاۗءَكُمْ ۰ۭ اَسِحْرٌ ہٰذَا ۰ۭ وَلَا يُفْلِحُ السّٰحِرُوْنَ Yūnus 10:77
موسیٰ (علیہ السلام)نے فرمایا کہ جب تمہارے پاس حق آیا تو کیا تم اس کے بارے یہ کہتے ہو کہ کیا یہ جادو ہے؟ اور جادوگر کبھی کامیاب نہیں ہوا کرتے۔
Musa (Alaihi as-Salam) said ‘Is this what you say about Truth when it has come to you? Is this magic? And magicians are never successful.’
قَالُوْٓا اَجِئْتَنَا لِتَلْفِتَنَا عَمَّا وَجَدْنَا عَلَيْہِ اٰبَاۗءَنَا وَتَكُوْنَ لَكُمَا الْكِبْرِيَاۗءُ فِي الْاَرْضِ ۰ۭ وَمَا نَحْنُ لَكُمَا بِمُؤْمِنِيْنَ Yūnus 10:78
وہ لوگ کہنے لگے کہ تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ جس (راہ)پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا اس سے ہم کو پھیر دو اور ملک میں تم دونوں کی سرداری ہوجائے؟ اور ہم تم دونوں پر ایمان لانے والے نہیں۔
Those people said, ‘Have you come to us to turn us away from (the path) on which we found our forefathers and so that the supremacy of both of you is established in the land? And we are not going to believe you both.’
وَقَالَ فِرْعَوْنُ ائْتُوْنِيْ بِكُلِّ سٰحِرٍ عَلِيْمٍ Yūnus 10:79
اور فرعون نے (اپنے سرداروں سے)کہا کہ تمام ماہر فن جادوگروں کو میرے پاس حاضر کردو۔
And Fir‘aun said (to his chiefs), ‘Bring all expert magicians before me.’
فَلَمَّا جَاۗءَ السَّحَرَۃُ قَالَ لَھُمْ مُّوْسٰٓى اَلْقُوْا مَآ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَ Yūnus 10:80
پس جب جادوگر آگئے تو موسیٰ (علیہ السلام)نے ان سے فرمایا جو تم کو ڈالنا ہو ڈالو۔
Thus when the magicians came, Musa (Alaihi as-Salam) said to them, ‘Throw whatever you have to throw.’
فَلَمَّآ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰى مَا جِئْتُمْ بِہِ ۰ۙ السِّحْرُ ۰ۭ اِنَّ اللہَ سَيُبْطِلُہٗ ۰ۭ اِنَّ اللہَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِيْنَ Yūnus 10:81
پس جب انہوں نے (رسیوں اور لاٹھیوںکو)ڈالا تو موسیٰ (علیہ السلام)نے فرمایا جوکچھ تم بنا کر لائے ہو یہ جادو ہے بے شک اللہ اس کو عنقریب درہم برہم کردے گا یقیناً اللہ شریروں کے کام سنوارا نہیں کرتے۔
So, when they threw (ropes and logs), Musa (Alaihi as-Salam) said, ‘Whatever you have made up and brought is magic. Without doubt, Allah will soon confound it. Indeed, Allah does not set right the work of the mischief-makers.’
وَيُحِقُّ اللہُ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِہٖ وَلَوْ كَرِہَ الْمُجْرِمُوْنَ Yūnus 10:82
اور اللہ اپنے حکم سے سچ کو سچ ثابت کردیں گے اور اگرچہ گنہگاروں کو بُرا ہی لگے۔
And Allah will prove the Truth as true by His Command even though the sinners may dislike it.
فَمَآ اٰمَنَ لِمُوْسٰٓى اِلَّا ذُرِّيَّۃٌ مِّنْ قَوْمِہٖ عَلٰي خَوْفٍ مِّنْ فِرْعَوْنَ وَمَلَا۟ىِٕہِمْ اَنْ يَّفْتِنَھُمْ ۰ۭ وَاِنَّ فِرْعَوْنَ لَعَالٍ فِي الْاَرْضِ ۰ۚ وَاِنَّہٗ لَمِنَ الْمُسْرِفِيْنَ Yūnus 10:83
پس موسیٰ (علیہ السلام)پر کوئی ایمان نہ لایا مگر ان کی قوم کے چند لڑکے وہ بھی فرعون اور اس کے سرداروں سے ڈرتے ڈرتے کہ وہ ان کو مصیبت میں نہ ڈال دیں اور بے شک فرعون ملک میں بہت زور آور تھا اور یقیناً وہ حد سے بڑھا ہوا تھا۔
So nobody believed in Musa (Alaihi as-Salam) except a few boys from his folk, and that too fearing Fir‘aun and his chiefs lest they persecute them. And surely Fir‘aun was very mighty in the land and indeed he was a transgressor.
وَقَالَ مُوْسٰى يٰقَوْمِ اِنْ كُنْتُمْ اٰمَنْتُمْ بِاللہِ فَعَلَيْہِ تَوَكَّلُوْٓا اِنْ كُنْتُمْ مُّسْلِمِيْنَ Yūnus 10:84
اور موسیٰ (علیہ السلام)نے فرمایا اے میری قوم! اگر تم اللہ پر ایمان لائے ہو تو اسی پر بھروسہ کرو اگر تم (دل سے)فرمانبردار ہو تو۔
And Musa (Alaihi as-Salam) said, ‘O my people! If you believe in Allah then trust Him, if you are truly obedient (with your hearts), that is.’
فَقَالُوْا عَلَي اللہِ تَوَكَّلْنَا ۰ۚ رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَۃً لِّلْقَوْمِ الظّٰلِــمِيْنَ Yūnus 10:85
تو انہوں نے کہا ہم نے اللہ پر بھروسہ کیا اے ہمارے پروردگار! ہم کو ظالم لوگوں (کے ہاتھ)سے آزمائش میں مبتلا نہ فرمائیے۔
So they said, ‘We trust in Allah. O our Rabb! Do not put us in trial by (the hands of) the unjust people.
وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَ Yūnus 10:86
اور اپنی رحمت سے ہمیں کافر لوگوں سے نجات بخشیٔے۔
And deliver us by Your Mercy from the disbelieving people.’
وَاَوْحَيْنَآ اِلٰى مُوْسٰى وَاَخِيْہِ اَنْ تَبَوَّاٰ لِقَوْمِكُمَا بِمِصْرَ بُيُوْتًا وَّاجْعَلُوْا بُيُوْتَكُمْ قِبْلَۃً وَّاَقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ ۰ۭ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِيْنَ Yūnus 10:87
اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام)اور ان کے بھائی کی طرف وحی بھیجی کہ اپنے لوگوں کے لئے مصر میں گھر بنائیں اور اپنے گھروں کو قبلہ (یعنی مسجدیں)بنائیں اور نماز قائم کریں اور ایمان والوں کو خوشخبری سنادیں۔
And We sent Revelation to Musa (Alaihi as-Salam) and his brother: make houses for your people in Egypt, and make your houses a Qiblah (meaning Masajid - places of worship) and establish Salah and announce the good news to the believers.
وَقَالَ مُوْسٰى رَبَّنَآ اِنَّكَ اٰتَيْتَ فِرْعَوْنَ وَمَلَاَہٗ زِيْنَۃً وَّاَمْوَالًا فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا ۰ۙ رَبَّنَا لِيُضِلُّوْا عَنْ سَبِيْــلِكَ ۰ۚ رَبَّنَا اطْمِسْ عَلٰٓي اَمْوَالِہِمْ وَاشْدُدْ عَلٰي قُلُوْبِہِمْ فَلَا يُؤْمِنُوْا حَتّٰى يَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِيْمَ Yūnus 10:88
اورموسیٰ(علیہ السلام)نے عرض کیا اے ہمارے پروردگار! یقیناً آپ نے فرعون اور اس کے سرداروں کو دنیا کی زندگی میں بہت زیب وزینت اور مال وزر عطا فرما رکھا ہے۔ اے ہمارے پروردگار! (اس وجہ سے)کہ یہ آپ کے راستے سے گمراہ کریں اے ہمارے پروردگار! ان کے مال کو برباد کردیجئے اور ان کے دلوں کو سخت کردیجئے پس یہ ایمان نہ لائیں جب تک درد ناک عذاب نہ دیکھ لیں۔
And Musa (Alaihi as-Salam) submitted, ‘O our Rabb! You have indeed granted great grandeur and splendour and wealth and riches to Fir‘aun and his chiefs in the worldly life. O our Rabb, (for the reason) that they may mislead from Your Path. O our Rabb! Destroy their wealth and harden their hearts, so that they should not believe until they see the painful torment.’
قَالَ قَدْ اُجِيْبَتْ دَّعْوَتُكُمَا فَاسْتَــقِيْمَا وَلَا تَتَّبِعٰۗنِّ سَبِيْلَ الَّذِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ Yūnus 10:89
فرمایا کہ یقیناً آپ دونوں کی دعا قبول فرما لی گئی پس آپ دنوں ثابت قدم رہیں اور جاہلوں کی راہ کی پیروی نہ کریں۔
He said, ‘Indeed the prayer of both of you has been accepted; therefore both of you remain steadfast, and do not follow the path of the ignorant.’
وَجٰوَزْنَا بِبَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ الْبَحْرَ فَاَتْبَعَھُمْ فِرْعَوْنُ وَجُنُوْدُہٗ بَغْيًا وَّعَدْوًا ۰ۭ حَتّٰٓي اِذَآ اَدْرَكَہُ الْغَرَقُ ۰ۙ قَالَ اٰمَنْتُ اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّا الَّذِيْٓ اٰمَنَتْ بِہٖ بَنُوْٓا اِسْرَاۗءِيْلَ وَاَنَا مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ Yūnus 10:90
اور ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر پار کرا دیا پھر فرعون اوراس کے لشکر نے سرکشی کرتے ہوئے اور حد سے بڑھتے ہوئے ان کا تعاقب کیا یہاں تک کہ جب اس کو غرق (کے عذاب)نے آپکڑا تو کہنے لگا میں ایمان لایا کہ کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے سوائے اس ذات کے جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اور میں فرمانبرداروں میں سے ہوں۔
And We took the Bani Isra’eel across the sea. Then Fir‘aun and his army chased them in rebellion and in transgression, until when (the torment of) drowning seized him, he cried, ‘I believe that no one has the right to be worshiped except He in Whom the Bani Isra’eel believe, and I am of the obedient.’
اٰۗلْــٰٔـٰٔــنَ وَقَدْ عَصَيْتَ قَبْلُ وَكُنْتَ مِنَ الْمُفْسِدِيْنَ Yūnus 10:91
(فرمایا) اب (ایمان لاتا ہے)؟حالانکہ پہلے نافرمانی کرتا رہا اور تو فساد کرنے والوں میں سے تھا۔
(He said), ‘(You believe) now whereas, previously you had been disobeying and had been of the mischief-makers.
فَالْيَوْمَ نُنَجِّيْكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُوْنَ لِمَنْ خَلْفَكَ اٰيَۃً ۰ۭ وَاِنَّ كَثِيْرًا مِّنَ النَّاسِ عَنْ اٰيٰتِنَا لَغٰفِلُوْنَ Yūnus 10:92
سو آج ہم تیرے بدن کو نجات (سمندر سے نکال)دیں گے تاکہ تو اپنے بعد والوں کے لئے عبرت ہو اور بے شک بہت سے لوگ ہماری نشانیوں سے بے خبر ہیں ۔
‘So today We shall deliver your body (take it out from the sea), so that you shall be a lesson for those after you.’ And without doubt, many people are unmindful of Our Signs.
وَلَقَدْ بَوَّاْنَا بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ مُبَوَّاَ صِدْقٍ وَّرَزَقْنٰھُمْ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ ۰ۚ فَمَا اخْتَلَفُوْا حَتّٰى جَاۗءَھُمُ الْعِلْمُ ۰ۭ اِنَّ رَبَّكَ يَقْضِيْ بَيْنَھُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ فِيْمَا كَانُوْا فِيْہِ يَخْتَلِفُوْنَ Yūnus 10:93
اور یقیناً بنی اسرائیل کو ہم نے رہنے کی عمدہ جگہ دی اورا نہیں کھانے کو پاکیزہ چیزیں عطا کیں پھر وہ باوجود علم آجانے کے اختلاف کرتے رہے بے شک آپ کا پروردگار ان میں قیامت کے دن فیصلہ فرما دے گا جس چیز میں وہ اختلاف کرتے تھے۔
And indeed We granted the Bani Isra’eel an excellent place to dwell, and granted them wholesome things to eat. Yet, they kept differing only after the coming of knowledge. Without doubt, your Rabb will judge between them on the Day of Qiyamah, over what they used to differ.
فَاِنْ كُنْتَ فِيْ شَكٍّ مِّمَّآ اَنْزَلْنَآ اِلَيْكَ فَسْــــَٔـلِ الَّذِيْنَ يَقْرَءُوْنَ الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكَ ۰ۚ لَقَدْ جَاۗءَكَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِيْنَ Yūnus 10:94
پھراگر (بالفرض)آپ کو اس (کتاب)میں کوئی شبہ ہو جس کو ہم نے آپ کے پاس بھیجا ہے تو آپ ان لوگوں سے پوچھ لیجئے جو آپ سے پہلے (کی)کتاب کو پڑھتے ہیں ۔ بے شک آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ کے پاس حق آچکا سو آپ کوہرگز شک کرنے والوں میں نہ ہونا چاہیے۔
Then, if (supposing) you have any doubts about this (Book) which We have sent to you, ask the people who read the Book prior to yours. Without doubt, the Truth has reached you from your Rabb, so you should never be of the doubters.
وَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِ اللہِ فَتَكُوْنَ مِنَ الْخٰسِرِيْنَ Yūnus 10:95
اور نہ ان لوگوں میں سے ہوں جنہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا ورنہ آپ نقصان اٹھانے والوںمیں سے ہوجائیں گے۔
And neither be of the people who belied Our Ayaat, else you will become of the losers.
اِنَّ الَّذِيْنَ حَقَّتْ عَلَيْہِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا يُؤْمِنُوْنَ Yūnus 10:96
بے شک جن لوگوں کے بارے آپ کے پروردگار کا حکم (کہ ایمان نہ لائیں گے)آچکا وہ ایمان نہیں لائیں گے۔
Without doubt, the people about whom the Command of your Rabb has arrived (that they will not believe) will not believe.
وَلَوْ جَاۗءَتْھُمْ كُلُّ اٰيَۃٍ حَتّٰى يَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِيْمَ Yūnus 10:97
اور اگرچہ ان کے پاس ہر طرح کی نشانی آجائے یہاں تک کہ درد ناک عذاب نہ دیکھ لیں۔
And even though every sign comes to them, until they behold the painful torment.
فَلَوْلَا كَانَتْ قَرْيَۃٌ اٰمَنَتْ فَنَفَعَہَآ اِيْمَانُہَآ اِلَّا قَوْمَ يُوْنُسَ ۰ۭ لَمَّآ اٰمَنُوْا كَشَفْنَا عَنْھُمْ عَذَابَ الْخِزْيِ فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا وَمَتَّعْنٰھُمْ اِلٰى حِيْنٍ Yūnus 10:98
چنانچہ کیوںکوئی بستی (ہلاک شدگان میں سے)ایمان نہ لائی کہ اس کا ایمان لانا اسے نفع دیتا ہاں مگر یونس (علیہ السلام)کی قوم جب وہ ایمان لائی تو ہم نے دنیا کی زندگی میں ان سے رسوائی کے عذاب کو ٹال دیا اور ایک خاص وقت (مدت العمر)تک ان کو فوائد (دنیا)سے بہرہ مندرکھا۔
Therefore, why did not any township (out of those that have been destroyed) believe so that its faith could have profited it, yes except the people of Younus (Alaihi as-Salam) ? When they believed, We averted from them the torment of disgrace in the life of the world and granted them (worldly) gains for a determined time (the duration of their life).
وَلَوْ شَاۗءَ رَبُّكَ لَاٰمَنَ مَنْ فِي الْاَرْضِ كُلُّھُمْ جَمِيْعًا ۰ۭ اَفَاَنْتَ تُكْرِہُ النَّاسَ حَتّٰى يَكُوْنُوْا مُؤْمِنِيْنَ Yūnus 10:99
اور اگر آپ کا پروردگار چاہتا تو جتنے لوگ زمین پر ہیں سب کے سب ایمان لے آتے (جب یہ بات ہے)تو کیاآپ لوگوں پر زبردستی کرسکتے ہیں یہاں تک کہ وہ ایمان لے آئیں۔
And had your Rabb willed, then all of the people on the earth would have believed. (That being so) can you then compel people until they become believers?
وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ اَنْ تُؤْمِنَ اِلَّا بِـاِذْنِ اللہِ ۰ۭ وَيَجْعَلُ الرِّجْسَ عَلَي الَّذِيْنَ لَا يَعْقِلُوْنَ Yūnus 10:100
اور کسی شخص کا اللہ کے حکم کے بغیر ایمان لانا ممکن نہیں اور بے عقل لوگوں پر وہ (کفر کی)گندگی ڈالتے ہیں۔
And it is not possible for anyone to believe except by Allah’s Command, and He casts the pollution (of unbelief) over the senseless people.
قُلِ انْظُرُوْا مَاذَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ وَمَا تُغْنِي الْاٰيٰتُ وَالنُّذُرُ عَنْ قَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُوْنَ Yūnus 10:101
(ان سے)فرمائیے دیکھو آسمانوں اور زمین میں کیا کچھ ہے اور جو لوگ ایمان نہیں رکھتے ان کو نشانیاں اور ڈرانے والے کام نہیں آتے۔
Say (to them), ‘Observe what all is there in the heavens and the earth.’ But, neither signs nor warners are of any avail to the people who do not believe.
فَہَلْ يَنْتَظِرُوْنَ اِلَّا مِثْلَ اَيَّامِ الَّذِيْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِہِمْ ۰ۭ قُلْ فَانْتَظِرُوْٓا اِنِّىْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُنْتَظِرِيْنَ Yūnus 10:102
سو کیا وہ (ایسے برے دنوں کا)انتظار کررہے ہیں جیسے (برے)دن ان سے پہلے لوگوں پر گزر چکے فرمائیے پس انتظار کرو بے شک میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں۔
So, are they waiting for (such terrible) days like the (terrible) days that have passed over the people before them? Say, ‘So keep waiting, without doubt, I too await with you.’
ثُمَّ نُنَجِّيْ رُسُلَنَا وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كَذٰلِكَ ۰ۚ حَقًّا عَلَيْنَا نُنْجِ الْمُؤْمِنِيْنَ Yūnus 10:103
پھر ہم اپنے پیغمبروں اور ایمان والوں کو بچا لیتے ہیں اسی طرح ہمارا ذمہ ہے کہ ایمان والوں کو نجات دیں۔
Then, We save our Messengers and the believers. Thus it is incumbent upon Us to deliver the believers.
قُلْ يٰٓاَيُّھَا النَّاسُ اِنْ كُنْتُمْ فِيْ شَكٍّ مِّنْ دِيْنِيْ فَلَآ اَعْبُدُ الَّذِيْنَ تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ وَلٰكِنْ اَعْبُدُ اللہَ الَّذِيْ يَتَوَفّٰىكُمْ ۰ۚۖ وَاُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ Yūnus 10:104
فرما دیجئے اے لوگو! اگر تم کو میرے دین میں شک ہو تو جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو میں ان کی عبادت نہیں کرتا ولیکن میں اللہ کی عبادت کرتا ہوں جو تمہاری جان قبض کرتا ہے۔ اور مجھے حکم ہوا ہے کہ میں ایمان لانے والوں میں سے ہوں۔
Say, ‘O people! If you have any doubt about my Deen, then I do not worship those whom you worship other than Allah, rather I worship Allah, Who takes away your souls and I have been commanded to be among the believers.’
وَاَنْ اَقِمْ وَجْہَكَ لِلدِّيْنِ حَنِيْفًا ۰ۚ وَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ Yūnus 10:105
اور یہ کہ آپ یکسو ہو کر دین حنیف کی پیروی کریں اور ہرگز مشرکوں میں سے نہ ہوئیے گا۔
And that you should follow the Upright Deen with single-minded devotion and never be among the polytheists.
وَلَا تَدْعُ مِنْ دُوْنِ اللہِ مَا لَا يَنْفَعُكَ وَلَا يَضُرُّكَ ۰ۚ فَاِنْ فَعَلْتَ فَاِنَّكَ اِذًا مِّنَ الظّٰلِــمِيْنَ Yūnus 10:106
اور یہ کہ اللہ کے سوا کسی کو مت پکارئیے جو نہ آپ کاکچھ سنوار سکے اور نہ بگاڑ سکے پھر اگر آپ نے ایسا کیا تو یقیناً غلط کرنے والوںمیں سے ہوجائیں گے۔
And that, other than Allah, never invoke anyone, who can neither benefit you nor cause you hurt. Then, if you did this, you will surely become of the wrongdoers.
وَاِنْ يَّمْسَسْكَ اللہُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَہٗٓ اِلَّا ھُوَ ۰ۚ وَاِنْ يُّرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَاۗدَّ لِفَضْلِہٖ ۰ۭ يُصِيْبُ بِہٖ مَنْ يَّشَاۗءُ مِنْ عِبَادِہٖ ۰ۭ وَھُوَالْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ Yūnus 10:107
اور اگراللہ آپ کو کوئی تکلیف پہنچا دیں تو کوئی اسے دور کرنے والا نہیں سوائے اس کے اور اگر وہ آپ کو راحت پہنچانا چاہیں تو کوئی اس کے فضل کو ہٹانے والا نہیں وہ اسے (اپنے فضل کو)اپنے بندوں میں جسے چاہیں پہنچائیں۔اور وہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
And if Allah causes you some distress, there is none except Him to remove it; and if He intends to grant you some comfort, there is no one to repel His Grace, and He may cause it (His Grace) to reach any of His slaves He wills. And He is Forgiving, Merciful.
قُلْ يٰٓاَيُّھَا النَّاسُ قَدْ جَاۗءَكُمُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمْ ۰ۚ فَمَنِ اہْتَدٰى فَاِنَّمَا يَہْتَدِيْ لِنَفْسِہٖ ۰ۚ وَمَنْ ضَلَّ فَاِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْہَا ۰ۭ وَمَآ اَنَا عَلَيْكُمْ بِوَكِيْلٍ Yūnus 10:108
فرما دیجئے اے لوگو! بے شک تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے حق آچکا سو جو کوئی ہدایت حاصل کرتا ہے پس بے شک وہ تو ہدایت سے اپنے ہی حق میں بھلائی کرتا ہے اور جو کوئی گمراہ رہتا ہےتو یقیناً وہ گمراہی سے اپناہی نقصان کرتا ہے اور میں تم پر داروغہ نہیں ہوں۔
Say, ‘O people! Truth has indeed reached you from your Rabb. So whoever acquires guidance, he draws benefit only for his own self, and whoever remains misguided then surely he causes only his own loss by misguidance. And I am not a warden over you.’
وَاتَّبِـــعْ مَا يُوْحٰٓى اِلَيْكَ وَاصْبِرْ حَتّٰى يَحْكُمَ اللہُ ۰ۚۖ وَھُوَخَيْرُ الْحٰكِمِيْنَ Yūnus 10:109
اور آپ کو جوحکم بھیجا جاتا ہے اس کی پیروی کریں اور(تکلیفوں پر)صبر کریں یہاں تک کہ اللہ فیصلہ فرمادیں اور وہ سب فیصلہ کرنے والوں میں سے اچھے فیصلہ کرنے والے ہیں ۔
And follow the Command that is sent to you, and be patient (over hardships) till Allah gives judgment, and He is the Best Judge of all judges.
Back to top