Go to Quran page

سُوْرَۃُ هُوْد

Chapter 11: Hūd (123 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
الۗرٰ ۰ۣ كِتٰبٌ اُحْكِمَتْ اٰيٰتُہٗ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَّدُنْ حَكِيْمٍ خَبِيْرٍ Hūd 11:1
الرٰ۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کی آیتیں محکم کی گئی ہیں پھر (اللہ) حکمت والے اور خبر رکھنے والے کی طرف سے کھول کر بیان کردی گئی ہیں۔
ALIF-LAAM-RA. This is the Book, whose Ayaat have been firmly established, then elaborated from (Allah) the Wise, the Aware.
اَلَّا تَعْبُدُوْٓا اِلَّا اللہَ ۰ۭ اِنَّنِيْ لَكُمْ مِّنْہُ نَذِيْرٌ وَّبَشِيْرٌ Hūd 11:2
یہ کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو بے شک میں اس کی طرف سے تم کو (ایمان نہ لانے پر) ڈر سنانے والا اور (ایمان لانے پر) خوش خبری دینے والا ہوں۔
That: do not worship anyone except Allah. I am indeed a warner from Him to you (for not accepting belief) and the giver of good news (for accepting belief).
وَّاَنِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْٓا اِلَيْہِ يُمَتِّعْكُمْ مَّتَاعًا حَسَـنًا اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى وَّيُؤْتِ كُلَّ ذِيْ فَضْلٍ فَضْلَہٗ ۰ۭ وَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنِّىْٓ اَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ كَبِيْرٍ Hūd 11:3
اور یہ کہ اپنے پروردگار سے بخشش مانگو پھر اس کے سامنے توبہ کرو وہ تمہیں وقت مقررہ تک (حیات دنیا میں )اچھی اچھی نعمتیں عطا فرمائے گا اور ہر زیادہ عمل کرنے والے کو زیادہ عطا فرمائے گا۔ اور اگر روگردانی کرو گے تو بے شک مجھے تمہارے بارے میں بڑے دن (قیامت)کے عذاب کا ڈر ہے۔
And that: ask forgiveness from your Rabb, then repent before Him, He will grant you the choicest bounties for a determined time (in the worldly life), and will bestow more on every person who makes greater effort. And if you turn away, then indeed I fear for you the torment of the Great Day (Qiyamah).
اِلَى اللہِ مَرْجِعُكُمْ ۰ۚ وَھُوَعَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Hūd 11:4
تم (سب)کو اللہ کی طرف ہی لوٹ کر جانا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہیں۔
(All of) you have to return only to Allah, and He has Power over everything.
اَلَآ اِنَّھُمْ يَثْنُوْنَ صُدُوْرَھُمْ لِيَسْتَخْفُوْا مِنْہُ ۰ۭ اَلَاحِيْنَ يَسْتَغْشُوْنَ ثِيَابَھُمْ ۰ۙ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّوْنَ وَمَا يُعْلِنُوْنَ ۰ۚ اِنَّہٗ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Hūd 11:5
دیکھیں! یہ لوگ اپنے سینوںکو لپیٹے ہوئے ہیں تاکہ (اندر کی باتیں)اس (اللہ)سے چھپالیں یاد رکھو! جب یہ اپنے کپڑے لپیٹتے ہیں تو وہ (یعنی اللہ اس حالت میں بھی)جانتے ہیں ۔ جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور جوظاہر کرتے ہیں ۔ بے شک وہ تو دلوں کی باتوں کی خبر رکھتے ہیں ۔
See! These people are folding their breasts, so as to hide (their inner thoughts) from Him (Allah). Remember! (Even in this state) when they wrap their garments around them, He knows what they conceal and what they reveal. Indeed, He is even Aware of the matters of the hearts.
وَمَامِنْ دَاۗبَّۃٍ فِي الْاَرْضِ اِلَّا عَلَي اللہِ رِزْقُہَا وَيَعْلَمُ مُسْتَــقَرَّہَا وَمُسْـتَوْدَعَہَا ۰ۭ كُلٌّ فِيْ كِتٰبٍ مُّبِيْنٍ Hūd 11:6
اور زمین پر جو بھی کوئی چلنے پھرنے والا ہے اس کارزق اللہ کے ذمہ ہے اوروہ ہر ایک کی زیادہ رہنے اور کم رہنے کی جگہ کو جانتے ہیں سب کچھ کتاب روشن میں (لکھا ہوا)ہے۔
And the sustenance of whosoever moves or walks on the earth is upon Allah, and He knows everyone’s temporary and permanent abode. Everything is (written) in the Luminous Book.
وَہُوَالَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ فِيْ سِتَّۃِ اَيَّامٍ وَّكَانَ عَرْشُہٗ عَلَي الْمَاۗءِ لِيَبْلُوَكُمْ اَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا ۰ۭ وَلَىِٕنْ قُلْتَ اِنَّكُمْ مَّبْعُوْثُوْنَ مِنْۢ بَعْدِ الْمَوْتِ لَيَقُوْلَنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِنْ ھٰذَآ اِلَّا سِحْــرٌ مُّبِيْنٌ Hūd 11:7
اور وہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا فرمایا اور (اس وقت)اس کا عرش پانی پر تھا (تمہارے پیدا کرنے کامقصد یہ ہے )تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں بہتر عمل کرنے والا کون ہے۔ اور اگر آپ فرمائیں کہ یقیناً تم لوگ مرنے کے بعد (زندہ کرکے)اٹھائے جاؤ گے تو کافر لوگ ضرور کہتے ہیں یہ (بعثت کی خبر)تو صاف صاف جادو ہے۔
And He it is, Who created the heavens and the earth in six days, and (at the time) His Arsh was upon water, (the reason for your creation is) that He may try who among you performs better deeds. And if you say, ‘Indeed, you people will be (revived and) raised after your death,’ the unbelievers certainly say, ‘This (news of resurrection) is plain and clear magic.’
وَلَىِٕنْ اَخَّرْنَا عَنْہُمُ الْعَذَابَ اِلٰٓى اُمَّۃٍ مَّعْدُوْدَۃٍ لَّيَقُوْلُنَّ مَا يَحْبِسُہٗ ۰ۭ اَلَا يَوْمَ يَاْتِيْہِمْ لَيْسَ مَصْرُوْفًا عَنْہُمْ وَحَاقَ بِہِمْ مَّا كَانُوْا بِہٖ يَسْتَہْزِءُوْنَ Hūd 11:8
اور اگرکچھ عرصہ کے لئے (حیات دنیا میں )ہم ان سے عذاب کو موخر رکھتے ہیں تو ضرور کہیں گے اس (عذاب)کو کس چیز نے روک رکھا ہے (آتا کیوں نہیں )؟ دیکھو! جس دن وہ ان پر آجائے گا تو ان سے ٹلے گا نہیں اور جس چیز کا یہ مذاق اڑایا کرتے تھے وہ ان کو گھیر لے گی۔
And if We defer the torment from them for some time (in their worldly life), they will certainly say, ‘What is withholding it (the torment), (why does it not come)?’ Look! On the Day it comes upon them, then it will not be averted from them, and they will be surrounded by that which they used to ridicule.
وَلَىِٕنْ اَذَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَۃً ثُمَّ نَزَعْنٰہَا مِنْہُ ۰ۚ اِنَّہٗ لَيَـــُٔــوْسٌ كَفُوْرٌ Hūd 11:9
اور اگر ہم انسان کو اپنی مہربانی کا مزہ چکھائیں پھر اس سے وہ واپس لے لیں تو وہ یقیناً ناامید (اور)ناشکرا ہوجاتا ہے۔
And if We grant a taste of Our Mercy to man and then withdraw it, he indeed becomes despairing (and) ungrateful.
وَلَىِٕنْ اَذَقْنٰہُ نَعْمَاۗءَ بَعْدَ ضَرَّاۗءَ مَسَّـتْہُ لَيَقُوْلَنَّ ذَہَبَ السَّـيِّاٰتُ عَنِّيْ ۰ۭ اِنَّہٗ لَفَرِحٌ فَخُــوْرٌ Hūd 11:10
اور اگر تکلیف پہنچنے کے بعد جو کہ اس پر آئی تھی ہم اسے کسی نعمت کا مزہ چکھا دیں تو ضرور کہنے لگتا ہے کہ میرے سب دکھ دور ہوگئے بے شک وہ خوشیاں منانے والا فخر کرنے والا ہے۔
And if We let him savour the taste of a blessing after the hardship that had touched him, he surely starts saying, ‘All my troubles are gone.’ Indeed, he is exultant, proud.
اِلَّا الَّذِيْنَ صَبَرُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ لَہُمْ مَّغْفِرَۃٌ وَّاَجْرٌ كَبِيْرٌ Hūd 11:11
سوائے ان لوگوں کے جو صبر کرتے ہیں اور نیک کام کرتے ہیں ۔ یہی لوگ ہیں جن کے لئے بخشش ہے اور بہت بڑا اجر ہے۔
Except for the people who show patience and perform righteous deeds; it is these people for whom is forgiveness and a very great reward.
فَلَعَلَّكَ تَارِكٌۢ بَعْضَ مَا يُوْحٰٓى اِلَيْكَ وَضَاۗىِٕقٌۢ بِہٖ صَدْرُكَ اَنْ يَّقُوْلُوْا لَوْلَآ اُنْزِلَ عَلَيْہِ كَنْزٌ اَوْ جَاۗءَ مَعَہٗ مَلَكٌ ۰ۭ اِنَّمَآ اَنْتَ نَذِيْرٌ ۰ۭ وَاللہُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ وَّكِيْلٌ Hūd 11:12
تو شاید آپ کچھ چیزیں جوآپ پروحی کے ذریعہ سے آتی ہیں چھوڑنا چاہیں اور آپ کادل اس بات سے تنگ ہوتا ہے کہ وہ (کافر)کہنے لگیں گے کہ ان پر کوئی خزانہ کیوں نازل نہیں ہوا یا ان کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا بے شک آپ تو (انجام بد سے)ڈرانے والے ہیں اور ہرچیز پر پورا اختیار رکھنے والے صرف اللہ ہیں ۔
So perhaps you may want to leave out some of that which comes to you through Revelation, and your heart is straitened that they (the unbelievers) will start saying, ‘Why has a treasure not been sent down to him, or why has any angel not come with him?’ Indeed, you are just a warner (of a bad end), and only Allah has complete control over all affairs.
اَمْ يَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىہُ ۰ۭ قُلْ فَاْتُوْا بِعَشْرِ سُوَرٍ مِّثْلِہٖ مُفْتَرَيٰتٍ وَّادْعُوْا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ Hūd 11:13
یا یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اسے (قرآن کو )از خود گھڑ لیا ہے۔ فرمائیے کہ اگر سچے ہو تو تم بھی ایسی دس سورتیں بنالاؤ اور(اپنی مدد کے لئے)اللہ کے علاوہ جس کو بھی بلا سکتے ہو بلالو۔
Or, do they say, ‘He has made up this (Quran) by himself?’ Say, ‘You too produce ten such Surahs, and call (for your help) whoever you can, other than Allah, if you are truthful.’
فَاِلَّمْ يَسْتَجِيْبُوْا لَكُمْ فَاعْلَمُوْٓا اَنَّمَآ اُنْزِلَ بِعِلْمِ اللہِ وَاَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۰ۚ فَہَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ Hūd 11:14
پھر یہ (کفار)اگر آپ کی بات قبول نہ کریں تو (ان سے کہہ دیں)جان لو کہ یہ تو اللہ ہی کے علم سے نازل ہوا ہے اور یہ کہ اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں توکیا تم اب اسلام قبول کرتے ہو؟
Then, if they (the unbelievers) do not accept your challenge (say to them), ‘Know that this has been revealed only by Allah’s Knowledge, and that there is no one worthy of worship other than Him; so do you now accept Islam?’
مَنْ كَانَ يُرِيْدُ الْحَيٰوۃَ الدُّنْيَا وَزِيْنَتَہَا نُوَفِّ اِلَيْہِمْ اَعْمَالَہُمْ فِيْہَا وَہُمْ فِيْہَا لَا يُبْخَسُوْنَ Hūd 11:15
جو لوگ دنیا کی زندگی اور اس کی زیب وزینت کے طلبگار ہوں ہم ان کو ان کے اعمال کا بدلہ اس (دنیا)میں ہی دے دیتے ہیں اور اس میں ان کی کوئی حق تلفی نہیں کی جاتی۔
The people who desire the life of the world and its glitter and glamour, We give them the reward of their deeds while in this (world), and they are not wronged in this.
اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ لَيْسَ لَہُمْ فِي الْاٰخِرَۃِ اِلَّا النَّارُ ۰ۡۖ وَحَبِطَ مَا صَنَعُوْا فِيْہَا وَبٰطِلٌ مَّا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ Hūd 11:16
یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے آخرت میں آگ کے سوا کچھ نہیں اور جو انہوں نے یہاں (دنیا میں )کیا تھا سب برباد ہوا اور جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں سب ضائع ہوا۔
These are the people for whom there is nothing but Fire in the Hereafter, and whatever they did here (in the world) was all destroyed, and whatever they have been doing has all been wasted.
اَفَمَنْ كَانَ عَلٰي بَيِّنَۃٍ مِّنْ رَّبِّہٖ وَيَتْلُوْہُ شَاہِدٌ مِّنْہُ وَمِنْ قَبْلِہٖ كِتٰبُ مُوْسٰٓى اِمَامًا وَّرَحْمَۃً ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ يُؤْمِنُوْنَ بِہٖ ۰ۭ وَمَنْ يَّكْفُرْ بِہٖ مِنَ الْاَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُہٗ ۰ۚ فَلَا تَكُ فِيْ مِرْيَۃٍ مِّنْہُ ۰ۤ اِنَّہُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُوْنَ Hūd 11:17
بھلا (منکر قرآن ایسے شخص کے برابر ہے)جو شخص اپنے پروردگار کی طرف سے روشن دلیل پر ہو اور اس کے ساتھ ایک (آسمانی)گواہ بھی اس (اللہ)کی جانب سے ہو اور اس سے پہلے موسیٰ (علیہ السلام) کی کتاب تھی جو پیشوا اور رحمت تھی یہی لوگ تو اس پر ایمان لاتے ہیں ۔اور جو کوئی گروہوں میں سے اس کے ساتھ کفر(انکار)کرے تو اس کا ٹھکانہ آگ ہے سو (اے مخاطب!)تم اس(قرآن)کی طرف سے شک میں مت پڑنا۔ یقیناً وہ تمہارے پروردگار کی طرف سے سچ ہے ولیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے۔
Then, is (the denier of the Quran equal to) the person, who is on a clear evidence from his Rabb, and there is also, with him, a (heavenly) witness from Him (Allah), and before it was the Book of Musa (Alaihi as-Salam) which was a guide and mercy. These are the people who believe in it; and whoever from the groups disbelieves (refuses) it, then his abode is the Fire. So (O addressee!) do not fall into doubt about this (Quran). Indeed, it is the Truth from your Rabb, but most people do not believe.
وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰي عَلَي اللہِ كَذِبًا ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ يُعْرَضُوْنَ عَلٰي رَبِّہِمْ وَيَقُوْلُ الْاَشْہَادُ ہٰٓؤُلَاۗءِ الَّذِيْنَ كَذَبُوْا عَلٰي رَبِّہِمْ ۰ۚ اَلَا لَعْنَۃُ اللہِ عَلَي الظّٰلِــمِيْنَ Hūd 11:18
اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ جوڑ لے کرایسے لوگ اپنے پروردگار کے سامنے پیش کیے جائیں گے اور(اعمال کے)گواہ(فرشتے)کہیں گے کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار پر جھوٹ بولا تھا جان لو! کہ ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے۔
And who can be a greater wrongdoer than the one who fabricates a lie against Allah? Such people will be brought before their Rabb and the witnesses (of deeds - the angels) will say, ‘These are the people who lied against their Rabb.’ Know that! Upon the wrongdoers is the curse of Allah.
الَّذِيْنَ يَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ وَيَبْغُوْنَہَا عِوَجًا ۰ۭ وَہُمْ بِالْاٰخِرَۃِ ہُمْ كٰفِرُوْنَ Hūd 11:19
جو کہ اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور اس میں ٹیڑھا پن تلاش کرتے ہیں اور وہ آخرت کے بھی منکر ہیں۔
Those who hinder from Allah’s Way and seek crookedness in it, and they are also deniers of the Hereafter.
اُولٰۗىِٕكَ لَمْ يَكُوْنُوْا مُعْجِزِيْنَ فِي الْاَرْضِ وَمَا كَانَ لَہُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ مِنْ اَوْلِيَاۗءَ ۰ۘ يُضٰعَفُ لَہُمُ الْعَذَابُ ۰ۭ مَا كَانُوْا يَسْتَطِيْعُوْنَ السَّمْعَ وَمَا كَانُوْا يُبْصِرُوْنَ Hūd 11:20
یہ لوگ زمین میں (کہیں بھاگ کر، اللہ کو)عاجز نہیں کرسکتے اور نہ اللہ کے سوا ان کا کوئی مددگار ہے ان کو دگنا عذاب دیا جائے گا کہ یہ لوگ (کفر کی وجہ سے آپ کو)نہ سن سکتے تھے اور نہ (آ پ کو)دیکھ سکتے تھے۔
These people cannot overwhelm (Allah) in the land (by running away anywhere), nor there is any helper for them other than Allah. They will be given double torment, as these people (because of unbelief) could neither hear (you) and nor could they see (you).
اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ خَسِرُوْٓا اَنْفُسَہُمْ وَضَلَّ عَنْہُمْ مَّا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ Hūd 11:21
یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے آپ کو برباد کر بیٹھے اور جو جھوٹ انہوں نے گھڑ رکھے تھے سب ان سے جاتے رہے۔
These are the people who destroyed themselves, and all the lies they had fabricated vanished from them.
لَا جَرَمَ اَنَّہُمْ فِي الْاٰخِرَۃِ ہُمُ الْاَخْسَرُوْنَ Hūd 11:22
لازماً یہی لوگ آخرت میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے ہیں۔
Definitely it is these people who will suffer the greatest loss in the Hereafter.
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَاَخْبَتُوْٓا اِلٰي رَبِّہِمْ ۰ۙ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ الْجَــنَّۃِ ۰ۚ ہُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ Hūd 11:23
یقیناً جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے اور اپنے پروردگار کے سامنے عاجزی کی یہی لوگ جنت کے رہنے والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
Indeed, the people who believed and performed righteous deeds and humbled themselves before their Rabb, these people are the dwellers of Paradise, they will abide in it forever.
مَثَلُ الْفَرِيْقَيْنِ كَالْاَعْمٰى وَالْاَصَمِّ وَالْبَصِيْرِ وَالسَّمِيْعِ ۰ۭ ہَلْ يَسْتَوِيٰنِ مَثَلًا ۰ۭ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ Hūd 11:24
دونوں فریقوں کی مثال ایسی ہے جیسے (ایک)اندھا اور بہرہ ہواور (دوسرا)دیکھتا اور سنتا ہو، کیا دونوں (اپنی)حالت میں برابر ہوسکتے ہیں ؟ پھر تم سوچتے کیوں نہیں ؟
The likeness of the two groups is as (one) blind and deaf and (the other) seeing and hearing. Can both be equal in (their) condition? Then why do you not think?
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰي قَوْمِہٖٓ ۰ۡ اِنِّىْ لَكُمْ نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ Hūd 11:25
اور یقیناً ہم نے نوح(علیہ السلام)کو ان کی قوم کی طرف بھیجا (انہوں نے فرمایا)بے شک میں تمہارے لئے (انجام بد سے)صاف صاف ڈرانے والا ہوں۔
And indeed We sent Nooh (Alaihi as-Salam) to his people, (he said), ‘Indeed I am a plain, clear warner (of a bad end) to you.
اَنْ لَّا تَعْبُدُوْٓا اِلَّا اللہَ ۰ۭ اِنِّىْٓ اَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ اَلِيْمٍ Hūd 11:26
کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو بے شک مجھے تمہاری نسبت درد دینے والے دن کے عذاب کا خوف ہے۔
That you worship none but Allah; without doubt, I fear for you the torment of a painful day.’
فَقَالَ الْمَلَاُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِہٖ مَا نَرٰىكَ اِلَّا بَشَرًا مِّثْلَنَا وَمَا نَرٰىكَ اتَّبَعَكَ اِلَّا الَّذِيْنَ ہُمْ اَرَاذِلُـنَا بَادِيَ الرَّاْيِ ۰ۚ وَمَا نَرٰي لَكُمْ عَلَيْنَا مِنْ فَضْلٍؚ بَلْ نَظُنُّكُمْ كٰذِبِيْنَ Hūd 11:27
تو ان کی قوم کے سرداروں نے جو کافر تھے کہا کہ ہم تم کو اپنے ہی جیسا ایک آدمی سمجھتے ہیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ تمہاری پیروی بھی ان ہی لوگوں نے کی جو ہم میں ادنیٰ درجے کے ہیں (اور وہ بھی)ظاہر رائے سے (یعنی غور وخوض سے نہیں کی)اور ہم تمہاری اپنے اوپر کسی طرح کی فضیلت نہیں دیکھتے بلکہ ہم تم کو جھوٹا خیال کرتے ہیں۔
So the chiefs of his people who were unbelievers said, ‘We consider you a man like us, and we notice that only those people who are of an inferior status among us have followed you, (and that too) superficially (meaning without due deliberation). And we do not see any superiority in you over us; rather, we consider you a liar.’
قَالَ يٰقَوْمِ اَرَءَيْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰي بَيِّنَۃٍ مِّنْ رَّبِّيْ وَاٰتٰىنِيْ رَحْمَۃً مِّنْ عِنْدِہٖ فَعُمِّيَتْ عَلَيْكُمْ ۰ۭ اَنُلْزِمُكُمُوْہَا وَاَنْتُمْ لَہَا كٰرِہُوْنَ Hūd 11:28
انہوں نے فرمایا اے میری قوم! بھلا دیکھو تو اگر میں اپنے پروردگار (اللہ)کی طرف سے واضح دلیل رکھتا ہوں اور اس نے مجھے اپنے ہاں سے رحمت (نبوت)بخشی ہو پھر (اس کی حقیقت)تم سے پوشیدہ رکھی گئی ہو تو کیا ہم اس کے لئے تمہیں مجبور کرسکتے ہیں اور تم اس سے ناخوش ہورہے ہو۔
He said, ‘O my people! Just see, if I have clear proof from my Rabb (Allah), and He has granted me Mercy (Prophethood) from Himself, while (its reality) may have been obscured from you. So can we compel you to it, when you are averse to it?
وَيٰقَوْمِ لَآ اَسْـــَٔـلُكُمْ عَلَيْہِ مَالًا ۰ۭ اِنْ اَجْرِيَ اِلَّا عَلَي اللہِ وَمَآ اَنَا بِطَارِدِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا ۰ۭ اِنَّہُمْ مُّلٰقُوْا رَبِّہِمْ وَلٰكِنِّيْٓ اَرٰىكُمْ قَوْمًا تَجْـہَلُوْنَ Hūd 11:29
اور اے میری قوم! اس کے بدلے میں نے تم سے مال وزر نہیں مانگا میرا صلہ تو اللہ کے ذمہ ہے اور جو لوگ ایمان لائے ہیں میں انہیں نکالنے والا نہیں ۔ بے شک وہ تو اپنے پروردگار سے (خوش وخرم)ملنے والے ہیں اور لیکن میں تمہیں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ جہالت کررہے ہو۔
And O my people! I have not asked you any wealth and riches in exchange for it. My reward is upon Allah only, and I am not going to drive away the people who have believed. Indeed, they are going to (happily) meet their Rabb, but I see that you people are being ignorant.
وَيٰقَوْمِ مَنْ يَّنْصُرُنِيْ مِنَ اللہِ اِنْ طَرَدْتُّہُمْ ۰ۭ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ Hūd 11:30
اور اے میری قوم! اگر میں ان کو نکال دوں تو اللہ کے مقابلے میں کون میری مدد کرسکتا ہے پس تم غور کیوں نہیں کرتے ہو؟۔
And O my people! If I drive them away, then who can help me against Allah? So why do you not ponder?
وَلَآ اَقُوْلُ لَكُمْ عِنْدِيْ خَزَاۗىِٕنُ اللہِ وَلَآ اَعْلَمُ الْغَيْبَ وَلَآ اَقُوْلُ اِنِّىْ مَلَكٌ وَّلَآ اَقُوْلُ لِلَّذِيْنَ تَزْدَرِيْٓ اَعْيُنُكُمْ لَنْ يُّؤْتِيَہُمُ اللہُ خَيْرًا ۰ۭ اَللہُ اَعْلَمُ بِمَا فِيْٓ اَنْفُسِہِمْ ۰ۚۖ اِنِّىْٓ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِــمِيْنَ Hūd 11:31
اور میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ یقیناً میں فرشتہ ہوں اور نہ ان لوگوں کے بارے جو تمہاری نگاہوں میں حقیر ہیں کہتا ہوں کہ اللہ ان کو ہرگز بھلائی نہ دے گا۔ اللہ خوب جانتے ہیں جوان کے دلوں میں ہے (اگر میں ایسا کہوں)تو یقیناً میں بے انصافوں میں سے ہوں۔
And I do not say to you that I have the treasures of Allah, neither do I say that I know the Unseen, nor do I say that I am indeed an angel, nor do I say about the people who are inferior in your sight that Allah will never grant them good. Allah knows well what is in their hearts. (If I say this) then, surely I am of the unjust.’
قَالُوْا يٰنُوْحُ قَدْ جٰدَلْتَنَا فَاَكْثَرْتَ جِدَالَنَا فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَآ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ Hūd 11:32
کہنے لگے اے نوح(علیہ السلام)! یقیناً تم نے ہم سے جھگڑا کیا اور بہت زیادہ جھگڑا کیا اگر تم سچے ہو تو جس چیز سے ہمیں ڈراتے ہووہ لے آؤ۔
They said, ‘O Nooh (Alaihi as-Salam), you have indeed disputed with us, and have disputed at length. So bring about what you frighten us with, if you are truthful.’
قَالَ اِنَّمَا يَاْتِيْكُمْ بِہِ اللہُ اِنْ شَاۗءَ وَمَآ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِيْنَ Hūd 11:33
فرمایا اگر اللہ چاہیں گے تو یقیناً اسکو تمہارے سامنے لے آئیں گے اور تم (اس کو)عاجز نہیں کرسکتے۔
He said, ‘If Allah wills, then surely He will bring it before you and you cannot overwhelm (Him).
وَلَا يَنْفَعُكُمْ نُصْحِيْٓ اِنْ اَرَدْتُّ اَنْ اَنْصَحَ لَكُمْ اِنْ كَانَ اللہُ يُرِيْدُ اَنْ يُّغْوِيَكُمْ ۰ۭ ہُوَرَبُّكُمْ ۰ۣ وَاِلَيْہِ تُرْجَعُوْنَ Hūd 11:34
اور میری خیر خواہی تمہیں کوئی فائدہ نہ دے گی اگر میں چاہوں بھی کہ تمہیں نصیحت کروں، اگر اللہ تمہیں گمراہ کرنا چاہے تو وہ تمہارا پروردگار ہے اور تمہیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
And my good counsel will give you no benefit, even if I want to advise you, when Allah wills to send you astray. He is your Rabb, and to Him you have to return.’
اَمْ يَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىہُ ۰ۭ قُلْ اِنِ افْتَرَيْتُہٗ فَعَلَيَّ اِجْرَامِيْ وَاَنَا بَرِيْۗءٌ مِّمَّا تُجْرِمُوْنَ Hūd 11:35
کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ(حضرت محمدﷺ)نے یہ (قرآن اپنے پاس سے)بنالیا ہے۔ فرمائیے اگر میں نے اسے بنا لیا ہے تو میرے جرم کا وبال مجھ پر (ہوگا)اور جو گناہ تم کرتے ہومیں اس سے بری الذمہ ہوں۔
Do these people say that you (Hazrat Muhammad - Sall Allah-o Alaihi wa Sallam) have made up this (Quran by yourself)? Say, ‘If I have made it up, then the burden of my crime (will be) on me, and I stand absolved from the responsibility of the sins you commit.’
وَاُوْحِيَ اِلٰي نُوْحٍ اَنَّہٗ لَنْ يُّؤْمِنَ مِنْ قَوْمِكَ اِلَّا مَنْ قَدْ اٰمَنَ فَلَا تَبْتَىِٕسْ بِمَا كَانُوْا يَفْعَلُوْنَ Hūd 11:36
اور نوح (علیہ السلام )کی طرف وحی کی گئی کہ آپ کی قوم میں سے جو لوگ ایمان لاچکے ہیں ان کے علاوہ ہرگز کوئی ایمان نہ لائے گا پس آپ ان کے کردار کا غم نہ کھائیں۔
And the Revelation was sent to Nooh (Alaihi as-Salam): ‘Surely, none of your people will ever believe other than those who have already believed. So, do not grieve over their conduct.
وَاصْنَعِ الْفُلْكَ بِاَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا وَلَا تُخَاطِبْنِيْ فِي الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا ۰ۚ اِنَّہُمْ مُّغْرَقُوْنَ Hūd 11:37
اورہمارے روبرو کشتی بنائیں اور ہماری وحی کے مطابق۔ اورغلط کاروں کے بارے ہم سے کچھ نہ کہیے بے شک وہ (ضرور) غرق کر دیئے جائیں گے۔
And construct a boat in Our Presence and in keeping with Our Revelation. And do not say anything to Us about the wrongdoers, they will (certainly) be drowned.’
وَيَصْنَعُ الْفُلْكَ ۰ۣ وَكُلَّمَا مَرَّ عَلَيْہِ مَلَاٌ مِّنْ قَوْمِہٖ سَخِرُوْا مِنْہُ ۰ۭ قَالَ اِنْ تَسْخَرُوْا مِنَّا فَاِنَّا نَسْخَرُ مِنْكُمْ كَـمَا تَسْخَرُوْنَ Hūd 11:38
اور وہ (نوح علیہ السلام)کشتی بناتے تھے اور جب ان کی قوم کے سردار ان کے پاس سے گزرتے تو ان کا مذاق اڑاتے۔ وہ فرماتے اگر تم ہمارا مذاق اڑاتے ہو۔تو یقیناً(ایک روز)ہم بھی تمہارا مذاق اڑائیں گے جیسےتم مذاق اڑاتےہو
And he (Nooh - Alaihi as-Salam) was constructing the boat, and when the chiefs of his people passed by him, they made fun of him. He said, ‘If you make fun of us, then surely (some day) we too will make fun of you, like you make fun.
فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ ۰ۙ مَنْ يَّاْتِيْہِ عَذَابٌ يُّخْزِيْہِ وَيَحِلُّ عَلَيْہِ عَذَابٌ مُّقِيْمٌ Hūd 11:39
پس تم کو جلد معلوم ہوجائے گا کہ کس پر عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کرے گا اور کس پر ہمیشہ کا عذاب نازل ہوتا ہے۔
Thus, you will soon come to know on whom befalls the torment that disgraces him, and upon whom descends the everlasting torment.’
حَتّٰٓي اِذَا جَاۗءَ اَمْرُنَا وَفَارَ التَّنُّوْرُ ۰ۙ قُلْنَا احْمِلْ فِيْہَا مِنْ كُلٍّ زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ وَاَہْلَكَ اِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَيْہِ الْقَوْلُ وَمَنْ اٰمَنَ ۰ۭ وَمَآ اٰمَنَ مَعَہٗٓ اِلَّا قَلِيْلٌ Hūd 11:40
یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آپہنچا اور تنور (سے بھی پانی)جوش مارنے لگا تو ہم نے فرمایا کہ ہر قسم (کے جانور میں )سے جوڑا جوڑا اس (کشتی)میں رکھ لیجئے اور اپنے گھروالوںکو (بھی)مگر اس شخص کے علاوہ جس پر بات طے ہوچکی ہے اور جو ایمان لاچکے ہیں (ان کو)اوران کے ساتھ بہت تھوڑے لوگ ایمان لائے تھے۔
So when Our Command came and (water, even from) the oven gushed forth, We commanded, ‘Keep a pair of every kind (of animal) in this (boat) and (also) the members of your household except the person for whom the Word has gone forth, and (also keep those) who have believed.’ And a very few people had believed with him.
وَقَالَ ارْكَبُوْا فِيْہَا بِسْمِ اللہِ مَجْؔــرٖىہَا وَمُرْسٰىہَا ۰ۭ اِنَّ رَبِّيْ لَغَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Hūd 11:41
اور فرمایا اس میں سوار ہوجاؤ۔ اللہ کے نام سے ہے اس کا چلنا اور ٹھہرنا۔ بے شک میرا پروردگار بخشنے والا مہربان ہے۔
And he said, ‘Embark it. Its sailing and mooring is with Allah’s Name. Indeed, my Rabb is Forgiving, Merciful.’
وَہِىَ تَجْرِيْ بِہِمْ فِيْ مَوْجٍ كَالْجِبَالِ ۰ۣ وَنَادٰي نُوْحُۨ ابْنَہٗ وَكَانَ فِيْ مَعْزِلٍ يّٰبُنَيَّ ارْكَبْ مَّعَنَا وَلَا تَكُنْ مَّعَ الْكٰفِرِيْنَ Hūd 11:42
اور وہ ان کو لے کر پہاڑوں جیسی موجوں میں چلنے لگی اور نوح(علیہ السلام)نے اپنے بیٹے کو آواز دی اور وہ (کشتی سے)الگ تھا کہ میرے بیٹے! ہمارے ساتھ سوار ہوجاؤاور کافروں کے ساتھ مت رہو۔
And it began to sail with them in waves like mountains, and Nooh (Alaihi as-Salam) called out to his son, and he was away (from the boat), ‘O my son! Embark with us, and do not remain with the unbelievers.’
قَالَ سَاٰوِيْٓ اِلٰي جَبَلٍ يَّعْصِمُنِيْ مِنَ الْمَاۗءِ ۰ۭ قَالَ لَا عَاصِمَ الْيَوْمَ مِنْ اَمْرِ اللہِ اِلَّا مَنْ رَّحِمَ ۰ۚ وَحَالَ بَيْنَہُمَا الْمَوْجُ فَكَانَ مِنَ الْمُغْرَقِيْنَ Hūd 11:43
اس نے کہا میں ابھی پہاڑ کے ساتھ جالگوں گا وہ مجھ کو پانی سے بچالے گا۔ انہوں نے فرمایا آج اللہ کے حکم (عذاب)سے بچانے والا کوئی نہیں سوائے اس کے جس پر وہی رحم فرمائیں اور(اتنے میں )دونوں کے درمیان لہر حائل ہوگئی پھر وہ ڈوبنے والوں میں ہوگیا۔
He said, ‘I will soon drift to the mountain, it will save me from the water.’ He said, ‘Today there is none to save from Allah’s Command (torment) except he upon whom only He takes Mercy.’ And (in the meantime) a wave came in between them, so he was of the drowned.
وَقِيْلَ يٰٓاَرْضُ ابْلَعِيْ مَاۗءَكِ وَيٰسَمَاۗءُ اَقْلِـعِيْ وَغِيْضَ الْمَاۗءُ وَقُضِيَ الْاَمْرُ وَاسْـتَوَتْ عَلَي الْجُوْدِيِّ وَقِيْلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِــمِيْنَ Hūd 11:44
اور حکم دیا گیا اے زمین! اپنا پانی نگل جا اور اےآسمان! تھم جا اور پانی خشک کر دیا گیا اور کام تمام کردیا گیا اور وہ (کشتی)جو دی (پہاڑ)پر جاٹھہری اور کہہ دیا گیا کہ بے انصاف لوگوں پر لعنت ہو۔
And it was commanded, ‘O earth! Swallow up your water, and O sky! Cease!’ And the water was dried off and the matter was concluded, and it (the boat) came to rest on Judi (Mountain), and it was announced, ‘Curse be upon the wrongdoing people.’
وَنَادٰي نُوْحٌ رَّبَّہٗ فَقَالَ رَبِّ اِنَّ ابْنِيْ مِنْ اَہْلِيْ وَاِنَّ وَعْدَكَ الْحَقُّ وَاَنْتَ اَحْكَمُ الْحٰكِمِيْنَ Hūd 11:45
اور نوح(علیہ السلام )نے اپنے پروردگار کو پکارا۔ پس عرض کیا اے میرے پروردگار ! بے شک میرا بیٹا بھی میرے اہل میں سے ہے اور یقیناً آپ کا وعدہ سچا ہے اور آپ سب فیصلہ کرنے والوں میں سب سے بہتر فیصلہ کرنے والے ہیں۔
And Nooh (Alaihi as-Salam) cried to his Rabb, thus submitted, ‘O my Rabb! No doubt, my son is also from my family, and surely Your Promise is true, and You are the best Judge of the judges.’
قَالَ يٰنُوْحُ اِنَّہٗ لَيْسَ مِنْ اَہْلِكَ ۰ۚ اِنَّہٗ عَمَلٌ غَيْرُ صَالِحٍ ۰ۡۤۖ فَلَا تَسْـــَٔـلْنِ مَا لَيْسَ لَكَ بِہٖ عِلْمٌ ۰ۭ اِنِّىْٓ اَعِظُكَ اَنْ تَكُوْنَ مِنَ الْجٰہِلِيْنَ Hūd 11:46
ارشاد ہوا اے نوح (علیہ السلام) ! بے شک وہ آپ کے اہل میں سے نہیں ہے یقیناً اس کے اعمال ناشائستہ ہیں سو مجھ سے ایسی چیز کی درخواست نہ کریں جس کی آپ کو خبر نہیں ۔ بے شک میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ نادان نہ بنیں۔
It was commanded, ‘O Nooh (Alaihi as-Salam)! Indeed, he is not from your family, his conduct is surely improper. So do not request from Me something of which you have no knowledge. Indeed, I advise you not to be ignorant.’
قَالَ رَبِّ اِنِّىْٓ اَعُوْذُ بِكَ اَنْ اَسْـــَٔـلَكَ مَا لَيْسَ لِيْ بِہٖ عِلْمٌ ۰ۭ وَاِلَّا تَغْفِرْ لِيْ وَتَرْحَمْنِيْٓ اَكُنْ مِّنَ الْخٰسِرِيْنَ Hūd 11:47
انہوں نے عرض کیا اے میرے پروردگار ! یقیناً میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں کہ آپ سے کسی ایسی چیز کا سوال کروں جس کی مجھ کو خبر نہیں اوراگر آپ مجھے نہ بخشیں گے اور مجھ پر رحم نہیں فرمائیں گے تو میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجاؤں گا۔
He submitted, ‘O my Rabb! Indeed, I seek Your refuge that I ask of You something about which I have no knowledge. And if You do not forgive me and have mercy on me, then I will be among the losers.’
قِيْلَ يٰنُوْحُ اہْبِطْ بِسَلٰمٍ مِّنَّا وَبَرَكٰتٍ عَلَيْكَ وَعَلٰٓي اُمَمٍ مِّمَّنْ مَّعَكَ ۰ۭ وَاُمَمٌ سَنُمَتِّعُہُمْ ثُمَّ يَمَسُّہُمْ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِيْمٌ Hūd 11:48
ارشاد ہوا اے نوح (علیہ السلام)! اتریں ہماری طرف سے سلام اور برکتیں لے کر جو آپ پر اور ان لوگوں (جماعتوں)پر(نازل)ہوں گی جو آپ کے ساتھ ہیں اور (ایسی)امتیں (بھی)ہوں گی جن کو ہم (دنیا کے)فائدے دیں گے پھر ان کو ہماری طرف سے دردناک عذاب پہنچے گا۔
It was commanded, ‘O Nooh (Alaihi as-Salam)! Disembark with Peace and Blessings from Us which will be (descending) upon you and the people (groups) with you. And there will (also) be (such) communities to whom We will grant (worldly) benefits, then a painful torment will reach them from Us.’
تِلْكَ مِنْ اَنْۢبَاۗءِ الْغَيْبِ نُوْحِيْہَآ اِلَيْكَ ۰ۚ مَا كُنْتَ تَعْلَمُہَآ اَنْتَ وَلَا قَوْمُكَ مِنْ قَبْلِ ھٰذَا ۰ۭۛ فَاصْبِرْ ۰ۭۛ اِنَّ الْعَاقِبَۃَ لِلْمُتَّقِيْنَ Hūd 11:49
یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جن کو ہم آپ کی طرف وحی کرتے ہیں ان کو اس سے پہلے نہ آپ جانتے تھے اور نہ آپ کی قوم۔ سو صبر کیجئے یقیناً انجام پرہیزگاروں ہی کا بھلا ہے۔
These are accounts of the Unseen, which We reveal to you. Neither you nor your people had known them before this. So be patient. Indeed, it is only the Allah-conscious whose end result is good.
وَاِلٰي عَادٍ اَخَاہُمْ ہُوْدًا ۰ۭ قَالَ يٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللہَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَيْرُہٗ ۰ۭ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا مُفْتَرُوْنَ Hūd 11:50
اور عاد کی طرف ان کے بھائی ھود (علیہ السلام)کو(بھیجا)انہوں نے فرمایا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو تمہارے لئے اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں تم (شرک کرکے)محض بہتان باندھتے ہو۔
And to ‘Aad (We sent) their brother Hood (Alaihi as-Salam). He said, ‘O my people! Worship Allah, there is no one worthy of worship for you, other than Him. You are merely fabricating slander (by practicing polytheism).
يٰقَوْمِ لَآ اَسْـــَٔـلُكُمْ عَلَيْہِ اَجْرًا ۰ۭ اِنْ اَجْرِيَ اِلَّا عَلَي الَّذِيْ فَطَرَنِيْ ۰ۭ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ Hūd 11:51
اے میری قوم! میں تم سے اس پر کوئی صلہ نہیں مانگتا میرا صلہ تو اس کے ذمہ ہے جس نے مجھےپیدا فرمایا پھر تم کیوں نہیں سمجھتے۔
O my people! I do not ask you any reward for this. My reward is only upon Him, Who created me. Then why do you not understand?
وَيٰقَوْمِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْٓا اِلَيْہِ يُرْسِلِ السَّمَاۗءَ عَلَيْكُمْ مِّدْرَارًا وَّيَزِدْكُمْ قُوَّۃً اِلٰي قُوَّتِكُمْ وَلَا تَتَوَلَّوْا مُجْرِمِيْنَ Hūd 11:52
اور میری قوم !اپنے پروردگار(اللہ)سے بخشش مانگو پھر اس کی طرف متوجہ رہو وہ تم پر آسمان سے خوب بارشیں برسائے گا اور تم کو طاقت دے کر تمہاری طاقت بڑھادے گا اور گنہگاربن کر روگردانی نہ کرو۔
And O my people! Ask forgiveness from your Rabb (Allah) and then remain attentive towards Him. He will send plentiful rains upon you from the sky and will increase your strength by giving you (more) strength. And do not turn away as sinners.’
قَالُوْا يٰہُوْدُ مَا جِئْتَنَا بِبَيِّنَۃٍ وَّمَا نَحْنُ بِتَارِكِيْٓ اٰلِہَتِنَا عَنْ قَوْلِكَ وَمَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِيْنَ Hūd 11:53
انہوں نے کہا اے ھود(علیہ السلام)! تم ہمارے سامنے کوئی واضح دلیل نہیں لائے اور صرف تمہارے کہنے سے ہم اپنے معبودوںکو چھوڑنے والے نہیں اور نہ ہی ہم تم پر ایمان لانے والے ہیں۔
They said, ‘O Hood (Alaihi as-Salam)! You have not brought any clear proof before us, and we are not going to leave our deities on your mere saying, and nor are we going to believe in you.
اِنْ نَّقُوْلُ اِلَّا اعْتَرٰىكَ بَعْضُ اٰلِہَتِنَا بِسُوْۗءٍ ۰ۭ قَالَ اِنِّىْٓ اُشْہِدُ اللہَ وَاشْہَدُوْٓا اَنِّىْ بَرِيْۗءٌ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَ Hūd 11:54
ہم تو یہ کہتے ہیں کہ ہمارے معبودوں میں سے کسی نے تم کو خرابی (آسیب وغیرہ)میں مبتلا کردیا ہے انہوں نے فرمایا بے شک میں اللہ کو گواہ کرتا ہوں اور تم بھی گواہ رہو کہ میں ان سے بیزار ہوں جن کو تم شریک ٹھہراتے ہو (جن کی تم)۔
We even say that someone from among our deities has afflicted you with some evil (demon, and the like).’ He said, ‘Without doubt I make Allah a witness, and you too remain witnesses that I renounce those whom you associate as partners.
مِنْ دُوْنِہٖ فَكِيْدُوْنِيْ جَمِيْعًا ثُمَّ لَا تُنْظِرُوْنِ Hūd 11:55
اس کے علاوہ (پوجا کرتے ہو)پس تم سب مل کر میرے بارے میں (جو) تدبیر(کرنا چاہتے ہو)کرو پھر مجھے مہلت نہ دو۔
(Those, whom you worship) other than Him. So, scheme (whatever you want) against me - all of you together, then give me no leave.
اِنِّىْ تَوَكَّلْتُ عَلَي اللہِ رَبِّيْ وَرَبِّكُمْ ۰ۭ مَا مِنْ دَاۗبَّۃٍ اِلَّا ہُوَاٰخِذٌۢ بِنَاصِيَتِہَا ۰ۭ اِنَّ رَبِّيْ عَلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ Hūd 11:56
بے شک میں نے اللہ پر بھروسہ کیا جو میرا پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار ہے جتنے روئے زمین پر چلنے والے ہیں ان کی چوٹی اس نے پکڑ رکھی ہے۔ یقیناً میرا پروردگار سیدھے راستے پر ہے۔
Indeed, I trust in Allah, Who is my Rabb and is also your Rabb. He is grasping the forelock of all that moves on the face of the earth. Indeed, my Rabb is on the Straight Path.
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ مَّآ اُرْسِلْتُ بِہٖٓ اِلَيْكُمْ ۰ۭ وَيَسْتَخْلِفُ رَبِّيْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ۰ۚ وَلَا تَضُرُّوْنَہٗ شَـيْـــًٔـا ۰ۭ اِنَّ رَبِّيْ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ حَفِيْظٌ Hūd 11:57
پھر اگر تم روگردانی کرو گے تو جو پیغام مجھ کو دے کر تمہاری طرف بھیجا گیا تھا تو یقیناً وہ میں تم کو پہنچا چکا ہوں۔ اور میرا پروردگار تمہاری جگہ دوسرے لوگوں کو (زمین میں )بسا دے گا اور تم اس کاکچھ نہ بگاڑ سکو گے۔ بے شک میرا پروردگار ہر چیز پر نگہبان ہے۔
Then if you turn away, I have indeed delivered the Message with which I was sent to you. And my Rabb will settle other people in your stead (in the land), and you will not be able to do Him any harm. Indeed, my Rabb is Guardian over everything.’
وَلَمَّا جَاۗءَ اَمْرُنَا نَجَّيْنَا ہُوْدًا وَّالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَعَہٗ بِرَحْمَۃٍ مِّنَّا ۰ۚ وَنَجَّيْنٰہُمْ مِّنْ عَذَابٍ غَلِيْظٍ Hūd 11:58
اور جب ہمارا حکم (عذاب)آپہنچا تو ہم نے ھود (علیہ السلام)کو اور جو ان کے ساتھ اہل ایمان تھے اپنی رحمت سے بچا لیا اور ہم نے ان کو ایک سخت عذاب سے نجات دی۔
And when Our Command (torment) came, We saved by Our Mercy, Hood (Alaihi as-Salam) and the believers who were with him, and We delivered them from a severe torment.
وَتِلْكَ عَادٌ ۰ۣۙ جَحَدُوْا بِاٰيٰتِ رَبِّہِمْ وَعَصَوْا رُسُلَہٗ وَاتَّبَعُوْٓا اَمْرَ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِيْدٍ Hūd 11:59
اور یہ (قوم)عاد تھی جنہوں نے (جان بوجھ کر) اپنے پروردگار کی نشانیوں کا انکار کیا اوراس کے پیغمبروں کی نافرمانی کی اور ایسے لوگوں کے کہنے پر چلتے رہے جو جابر (ظالم اور) ضدی تھے۔
And this was the ‘Aad (people) who (deliberately) denied the Signs of their Rabb and disobeyed His Messengers and followed the advice of such people who were tyrants, (oppressors and) stubborn.
وَاُتْبِعُوْا فِيْ ہٰذِہِ الدُّنْيَا لَعْنَۃً وَّيَوْمَ الْقِيٰمَۃِ ۰ۭ اَلَآ اِنَّ عَادًا كَفَرُوْا رَبَّہُمْ ۰ۭ اَلَا بُعْدًا لِّعَادٍ قَوْمِ ہُوْدٍ Hūd 11:60
اور اس دنیا میں بھی لعنت ان کے ساتھ رہی اور قیامت کے دن بھی (رہے گی)دیکھو! بے شک عاد نے اپنے پروردگار سے کفر کیا۔ خوب سن لو ! رحمت سے دوری ہوئی عاد کو جو ھود (علیہ السلام)کی قوم تھی۔
And the curse pursued them in this world and (will) also (pursue them) on the Day of Qiyamah. Look! Indeed the ‘Aad disbelieved in their Rabb. Listen well! Distanced from Mercy were the ‘Aad, who were the people of Hood (Alaihi as-Salam).
وَاِلٰي ثَمُوْدَ اَخَاہُمْ صٰلِحًا ۰ۘ قَالَ يٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللہَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَيْرُہٗ ۰ۭ ہُوَاَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَاسْتَعْمَرَكُمْ فِيْہَا فَاسْتَغْفِرُوْہُ ثُمَّ تُوْبُوْٓا اِلَيْہِ ۰ۭ اِنَّ رَبِّيْ قَرِيْبٌ مُّجِيْبٌ Hūd 11:61
اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح (علیہ السلام)کو(بھیجا)انہوں نے فرمایا اے میری قوم! (صرف)اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں اس نے تم کو زمین سے پیدا فرمایااور اس میں تم کو آباد فرمایا پس اس سے بخشش طلب کرو (ایمان لاؤ)پھر اس کی طرف متوجہ رہو ، بے شک میرا پروردگار قریب ہے قبول کرنے والا ہے۔
And to Samood, (We sent) their brother Salih (Alaihi as-Salam). He said, ‘O my people! Worship Allah (only), you have no other Ilaha except Him. He has created you from the earth and settled you on it, so seek His Forgiveness (believe), then remain attentive towards Him. Undoubtedly my Rabb is Near, Accepting.’
قَالُوْا يٰصٰلِحُ قَدْ كُنْتَ فِيْنَا مَرْجُوًّا قَبْلَ ھٰذَآ اَتَنْہٰىنَآ اَنْ نَّعْبُدَ مَا يَعْبُدُ اٰبَاۗؤُنَا وَاِنَّنَا لَفِيْ شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُوْنَآ اِلَيْہِ مُرِيْبٍ Hūd 11:62
انہوں نے کہا اے صالح (علیہ السلام)! یقیناً اس سے پہلے ہم تم سے کئی امیدیں رکھتے تھے کیا تم ہمیں ان کی عبادت سے منع کرتے ہو جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کرتے آئے ہیں اور تم ہمیں جس بات کی طرف بلارہے ہو یقیناً اس میں ہمیں شبہ ہے اس کی طرف دل نہیں مانتا۔
They said, ‘O Salih (Alaihi as-Salam)! Indeed we had many hopes in you before this. Do you forbid us the worship of those whom our forefathers have been worshipping? And we are certainly in doubt about that to which you are calling us; our hearts do not incline towards it.’
قَالَ يٰقَوْمِ اَرَءَيْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰي بَيِّنَۃٍ مِّنْ رَّبِّيْ وَاٰتٰىنِيْ مِنْہُ رَحْمَۃً فَمَنْ يَّنْصُرُنِيْ مِنَ اللہِ اِنْ عَصَيْتُہٗ ۰ۣ فَمَا تَزِيْدُوْنَنِيْ غَيْرَ تَخْسِيْرٍ Hūd 11:63
انہوں نے فرمایا اے میری قوم! بھلا دیکھو تو اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے واضح دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنی طرف سے رحمت (نبوت)عطا فرمائی ہو تو اگر میں اس کی نافرمانی کروں پھر مجھے اللہ سے کون بچائے گا سو تم تو (کفر کی باتوں سے)میرا نقصان ہی بڑھاتے ہو۔
He said, ‘O my people! Just see! If I am on clear evidence from my Rabb, and He has granted me Mercy (Prophethood) from Himself, then who will save me from Allah if I disobey Him, you only increase my loss (by your words of disbelief).
وَيٰقَوْمِ ہٰذِہٖ نَاقَــۃُ اللہِ لَكُمْ اٰيَۃً فَذَرُوْہَا تَاْكُلْ فِيْٓ اَرْضِ اللہِ وَلَا تَمَسُّوْہَا بِسُوْۗءٍ فَيَاْخُذَكُمْ عَذَابٌ قَرِيْبٌ Hūd 11:64
اور اے میری قوم! یہ اللہ کی اونٹنی ہے جو تمہارے لئے معجزہ ہے پس اسے چھوڑ دو کہ اللہ کی زمین میں چرتی پھرے اور اس کو تم بری نیت کے ساتھ چھونا بھی مت پھر تم کو فوری عذاب آپکڑے گا۔
And O my people! This is the she-camel of Allah, which is a miracle for you. So leave it free to graze in Allah’s land and do not even touch it with a bad intention, else an immediate torment will seize you.’
فَعَقَرُوْہَا فَقَالَ تَمَتَّعُوْا فِيْ دَارِكُمْ ثَلٰثَۃَ اَيَّامٍ ۰ۭ ذٰلِكَ وَعْدٌ غَيْرُ مَكْذُوْبٍ Hūd 11:65
سوانہوں نے اس کے پاؤںکاٹ ڈالے تو (صالح علیہ السلام)نے فرمایا تم اپنے گھروں میں تین دن اور بسو یہ ایسا وعدہ ہے جس میں ذرا جھوٹ نہیں۔
Then they cut off her feet, so (Salih - Alaihi as-Salam) said, ‘Dwell for three more days in your homes, this is a promise in which there is not the least falsehood.’
فَلَمَّا جَاۗءَ اَمْرُنَا نَجَّيْنَا صٰلِحًا وَّالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَعَہٗ بِرَحْمَۃٍ مِّنَّا وَمِنْ خِزْيِ يَوْمِىِٕذٍ ۰ۭ اِنَّ رَبَّكَ ہُوَالْقَوِيُّ الْعَزِيْزُ Hūd 11:66
پس جب ہمارا حکم(عذاب)آپہنچا تو ہم نے صالح (علیہ السلام)اور جو اہل ایمان ان کے ساتھ تھے (سب کو) اپنی عنایت سے بچا لیا اور اس دن کی رسوائی سے (محفوظ رکھا)بے شک آپ کا پروردگار بڑی قوت والا غلبے والا ہے۔
So when Our Command (torment) came, We saved Salih (Alaihi as-Salam) and the believers who were with him (all) by Our Grace and (protected) them from the humiliation of that day. Indeed, your Rabb is Extremely Mighty, Dominant.
وَاَخَذَ الَّذِيْنَ ظَلَمُوا الصَّيْحَۃُ فَاَصْبَحُوْا فِيْ دِيَارِہِمْ جٰثِمِيْنَ Hūd 11:67
اور ظلم کرنے والوں کو چنگھاڑنے آپکڑا پس وہ صبح کو اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔
And the Shout seized the wrongdoers, thus they were lying face-down in their homes by the morning.
كَاَنْ لَّمْ يَغْنَوْا فِيْہَا ۰ۭ اَلَآ اِنَّ ثَمُــوْدَا۟ كَفَرُوْا رَبَّہُمْ ۰ۭ اَلَا بُعْدًا لِّثَمُوْدَ Hūd 11:68
جیسے ان میں کبھی بسے ہی نہ تھے۔ خوب سن لو ! یقیناً ثمود نے اپنے پروردگار کے ساتھ کفر کیا۔ سن لو! ثمود کو پھٹکار (رحمت سے دوری)ہوئی۔
As if they has never dwelt in them. Listen well! Indeed the Samood disbelieved in their Rabb. Listen! Cursed (distanced from Mercy) were the Samood!
وَلَقَدْ جَاۗءَتْ رُسُلُنَآ اِبْرٰہِيْمَ بِالْبُشْرٰي قَالُوْا سَلٰمًا ۰ۭ قَالَ سَلٰمٌ فَمَا لَبِثَ اَنْ جَاۗءَ بِعِجْلٍ حَنِيْذٍ Hūd 11:69
اور یقیناً ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے)ابراہیم(علیہ السلام)کے پاس خوشخبری لے کر آئے تو سلام کہا انہوں نے بھی سلام کہا پھر دیر نہیں کی کہ ایک تلا ہوا بچھڑا لے کرآئے۔
And indeed, (the angels) sent by Us came to Ibraheem (Alaihi as-Salam) with good news and said, ‘Peace!’ He also said, ‘ Peace,’ and did not delay in bringing a roasted calf.
فَلَمَّا رَآٰ اَيْدِيَہُمْ لَا تَصِلُ اِلَيْہِ نَكِرَہُمْ وَاَوْجَسَ مِنْہُمْ خِيْفَۃً ۰ۭ قَالُوْا لَا تَخَفْ اِنَّآ اُرْسِلْنَآ اِلٰي قَوْمِ لُوْطٍ Hūd 11:70
پس جب انہوں نے دیکھا کے ان کے ہاتھ اس (کھانے)کی طرف نہیں بڑھتے تو ان سے کھٹکے اور (ان کو اجنبی جان کر)دل میں ان سے ڈر محسوس کیا انہوں(فرشتوں)نے کہا خوف مت کیجئے بے شک ہم لوط (علیہ السلام)کی قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں۔
Then when he saw that their hands did not stretch towards it (the food), he felt apprehensive about them, and (thinking them strangers) felt fear in his heart from them. They (the angels) said, ‘Fear not. Indeed, we have been sent towards the people of Loot (Alaihi as-Salam).’
وَامْرَاَتُہٗ قَاۗىِٕمَۃٌ فَضَحِكَتْ فَبَشَّرْنٰہَا بِـاِسْحٰقَ ۰ۙ وَمِنْ وَّرَاۗءِ اِسْحٰقَ يَعْقُوْبَ Hūd 11:71
اور ان کی اہلیہ (پاس) کھڑی تھیں تب ہنس پڑیں تو ہم نے ان کو اسحق (علیہ السلام)اور اسحق(علیہ السلام)کے بعد یعقوب(علیہ السلام)کی خوشخبری دی۔
And then his wife, standing (nearby) laughed, so We gave her the good news of Ishaq (Alaihi as-Salam) and of Yaqoob (Alaihi as-Salam) after Ishaq (Alaihi as-Salam).
قَالَتْ يٰوَيْلَــتٰٓى ءَاَلِدُ وَاَنَا عَجُوْزٌ وَّھٰذَا بَعْلِيْ شَيْخًا ۰ۭ اِنَّ ھٰذَا لَشَيْءٌ عَجِيْبٌ Hūd 11:72
انہوں نے کہا اے ہے! کیا میرے بچہ ہوگا؟ اور میں تو بڑھیا ہوں اور یہ میرے خاوند بھی بوڑھے ہیں ، بے شک یہ بڑی عجیب بات ہے۔
She said, ‘Ah! Will I have a child? And I am an old woman and my husband is also old. Surely, this is something very strange.’
قَالُوْٓا اَتَعْجَبِيْنَ مِنْ اَمْرِ اللہِ رَحْمَتُ اللہِ وَبَرَكٰتُہٗ عَلَيْكُمْ اَہْلَ الْبَيْتِ ۰ۭ اِنَّہٗ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ Hūd 11:73
انہوں (فرشتوں)نے کہا کیا آپ اللہ کے کاموں میں تعجب کرتی ہیں اے اہل بیت (گھروالو)!آپ پر اللہ کی رحمت اور اسکی برکتیں ہیں بے شک وہ تعریف کیا گیا بڑی شان والا ہے۔
They (the angels) said, ‘Do you wonder at Allah’s Decree. O People of the House (family)! On you is the Mercy of Allah and His Blessings. Indeed, He is the Praised One, Glorious.’
فَلَمَّا ذَہَبَ عَنْ اِبْرٰہِيْمَ الرَّوْعُ وَجَاۗءَتْہُ الْبُشْرٰي يُجَادِلُنَا فِيْ قَوْمِ لُوْطٍ Hūd 11:74
پھر جب ابراہیم(علیہ السلام)سے خوف جاتا رہا اور ان کو خوشی کی خبر بھی ملی تو ہم سے قوم لوطؑ کے بارے بحث کرنے لگے۔
Then, when the fear left Ibraheem (Alaihi as-Salam) and he also received the good news, he began pleading with Us for the people of Loot (Alaihi as-Salam).
اِنَّ اِبْرٰہِيْمَ لَحَلِيْمٌ اَوَّاہٌ مُّنِيْبٌ Hūd 11:75
بے شک ابراہیم (علیہ السلام)بڑے تحمل والے نرم دل (اور)رجوع کرنے والے تھے۔
Indeed, Ibraheem (Alaihi as-Salam) was very forbearing, tender hearted (and) ever turning in repentance (to Allah).
يٰٓـــاِبْرٰہِيْمُ اَعْرِضْ عَنْ ھٰذَا ۰ۚ اِنَّہٗ قَدْ جَاۗءَ اَمْرُ رَبِّكَ ۰ۚ وَاِنَّہُمْ اٰتِيْہِمْ عَذَابٌ غَيْرُ مَرْدُوْدٍ Hūd 11:76
اے ابراہیم(علیہ السلام)! اس بات کو جانے دیں، بے شک آپ کے پروردگار کا حکم آپہنچا ہے اور یقیناً ان لوگوں پر عذاب آنے والا ہے جو کبھی ٹلنے والا نہیں ۔
O Ibraheem (Alaihi as-Salam)! Let go of this matter. Without doubt, the Command of your Rabb has arrived, and indeed upon these people is sure to come a torment which will never be averted.
وَلَمَّا جَاۗءَتْ رُسُلُنَا لُوْطًا سِيْۗءَ بِہِمْ وَضَاقَ بِہِمْ ذَرْعًا وَّقَالَ ھٰذَا يَوْمٌ عَصِيْبٌ Hūd 11:77
اور جب ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے)لوط(علیہ السلام)کے پاس آئے تو وہ ان کی وجہ مغموم ہوئے اور ان کے آنے کی وجہ سے تنگ دل ہوئے اور کہنے لگے آج کا دن بہت مشکل (کا دن )ہے۔
And when those sent by Us (the angels) came to Loot (Alaihi as-Salam), he was grieved on their account and was straitened in his heart on their arrival and said, ‘Today is (a) very hard (day).’
وَجَاۗءَہٗ قَوْمُہٗ يُہْرَعُوْنَ اِلَيْہِ ۰ۭ وَمِنْ قَبْلُ كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ السَّيِّاٰتِ ۰ۭ قَالَ يٰقَوْمِ ہٰٓؤُلَاۗءِ بَنَاتِيْ ہُنَّ اَطْہَرُ لَكُمْ فَاتَّقُوا اللہَ وَلَا تُخْزُوْنِ فِيْ ضَيْفِيْ ۰ۭ اَلَيْسَ مِنْكُمْ رَجُلٌ رَّشِيْدٌ Hūd 11:78
اور ان کی قوم ان کے پاس دوڑتی ہوئی آئی اور یہ لوگ پہلے ہی برے کام کرتے تھے انہوں نے فرمایا اے میری قوم! یہ میری (قوم کی)لڑکیاں ہیں یہ تمہارے لئے (جائز اور)پاک ہیں تو اللہ سے ڈرو اور مجھے میرے مہمانوں کے بارے رسوا نہ کرو کیا تم میں کوئی بھلا آدمی نہیں ہے؟۔
And his people came running to him, and these people already used to practise evil deeds. He said, ‘O my people! Here are my (nation’s) daughters, they are (lawful and) pure for you, so fear Allah and do not humiliate me on account of my guests. Is there no decent man among you?’
قَالُوْا لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِيْ بَنٰتِكَ مِنْ حَقٍّ ۰ۚ وَاِنَّكَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِيْدُ Hūd 11:79
وہ کہنے لگے کہ یقیناً تم جانتے ہو تمہاری(قوم کی بہو)بیٹیوں کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں اورجوہم چاہتے ہیں یقیناً تم اس سے خوب واقف ہو۔
They said, ‘Indeed you know that we have no interest in your (nation’s) daughters (and girls), and indeed you are well aware of what we want.’
قَالَ لَوْ اَنَّ لِيْ بِكُمْ قُوَّۃً اَوْ اٰوِيْٓ اِلٰي رُكْنٍ شَدِيْدٍ Hūd 11:80
انہوں نے فرمایا اے کاش! میرے پاس تمہارے مقابلے کی طاقت ہوتی یا میں کسی مضبوط قلعے میں پناہ پکڑ سکتا۔
He said, ‘Alas! Would that I had the strength to resist you, or that I could take refuge in some strong fort.’
قَالُوْا يٰلُوْطُ اِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَنْ يَّصِلُوْٓا اِلَيْكَ فَاَسْرِ بِاَہْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّيْلِ وَلَا يَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ اِلَّا امْرَاَتَكَ ۰ۭ اِنَّہٗ مُصِيْبُہَا مَآ اَصَابَہُمْ ۰ۭ اِنَّ مَوْعِدَہُمُ الصُّبْحُ ۰ۭ اَلَيْسَ الصُّبْحُ بِقَرِيْبٍ Hūd 11:81
وہ(فرشتے )کہنےلگے اے لوط (علیہ السلام)! یقیناً ہم تو آپ کے پروردگار کے بھیجے ہوئے (فرشتے)ہیں یہ لوگ آپ تک ہرگز نہ پہنچ سکیں گے پس آپ کچھ رات رہے اپنے گھر والوں کو لے کرچل دیں اور تم میں سے کوئی پیچھے مڑ کر نہ دیکھے مگر آپ کی بیوی۔ یقیناً اس پروہی مصیبت پڑنے والی ہے جو ان پر پڑے گی۔ بے شک ان کے (عذاب کے)وعدہ کا وقت صبح ہے کیا صبح قریب نہیں ہے؟۔
They (the angels) said, ‘O Loot (Alaihi as-Salam)! We are indeed (angels) sent by your Rabb. These people will never be able to reach you. So leave with your family in the small hours of the night, and none of you should look back except your wife. Indeed, the calamity that is going to befall them will also befall her. Indeed, their promised time (of torment) is the morning. Is the morning not near?’
فَلَمَّا جَاۗءَ اَمْرُنَا جَعَلْنَا عَالِيَہَا سَافِلَہَا وَاَمْطَرْنَا عَلَيْہَا حِجَارَۃً مِّنْ سِجِّيْلٍ ۰ۥۙ مَّنْضُوْدٍ Hūd 11:82
پس جب ہمار ا حکم(عذاب)آ پہنچا تو ہم نے اس(بستی)کو (الٹ کر)اوپر کا نیچے (اور نیچے کا اوپر)کردیا اور ان پر کھنگر کے پتھر برسائے (جو)لگاتار(گر رہے تھے)۔
So when Our Command (torment) arrived, We turned (upturned) this (settlement) upside down (and downside up) and rained stones of baked clay on them, (that were falling) continuously.
مُّسَوَّمَۃً عِنْدَ رَبِّكَ ۰ۭ وَمَا ہِيَ مِنَ الظّٰلِـمِيْنَ بِبَعِيْدٍ Hūd 11:83
جن پر آپ کے پروردگار کا خاص نشان بھی تھا اور یہ (بستی)ان ظالموں سے کچھ دور بھی نہیں۔
On which there was also a special mark of your Rabb. And this (settlement) is not even far from these wrongdoers.
وَاِلٰي مَدْيَنَ اَخَاہُمْ شُعَيْبًا ۰ۭ قَالَ يٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللہَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَيْرُہٗ ۰ۭ وَلَا تَنْقُصُوا الْمِكْيَالَ وَالْمِيْزَانَ اِنِّىْٓ اَرٰىكُمْ بِخَيْرٍ وَّاِنِّىْٓ اَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ مُّحِيْطٍ Hūd 11:84
اور مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب (علیہ السلام) کو(بھیجا)انہوں نے فرمایا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں اور ماپ اورتول میں کمی نہ کیا کرو بے شک میں تم کو آسودہ حال دیکھتا ہوں اور یقیناً مجھے تم پر ایسے دن کے عذاب کاڈر ہے جو (تم کو)گھیرکررہے گا۔
And to Madyan, (We sent) their brother Shu‘aib (Alaihi as-Salam). He said, ‘O my people! Worship Allah, you have no Ilaha other than Him. And do not cut back in measure and weight. Indeed, I see you in prosperity, and indeed I fear for you the torment of such a day that will surround (you).
وَيٰقَوْمِ اَوْفُوا الْمِكْيَالَ وَالْمِيْزَانَ بِالْقِسْطِ وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْـيَاۗءَہُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْاَرْضِ مُفْسِدِيْنَ Hūd 11:85
اور اے میری قوم! ماپ اور تول انصاف کے ساتھ پورا کیا کرو اور لوگوں کوان کی چیزیں کم کرکے نہ دیا کرو اور زمین میں فساد کرتے ہوئے حد سے نہ نکلو۔
And O my people! Transact full measure and weight with justice, and do not reduce people’s items while giving, and do not exceed limits creating mischief on earth.
بَقِيَّتُ اللہِ خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ ۰ۥۚ وَمَآ اَنَا عَلَيْكُمْ بِحَفِيْظٍ Hūd 11:86
اگر تم (میرے کہنے کا)یقین کرو تو اللہ کا دیا ہوا نفع ہی تمہارے لئے بہتر ہے۔ اور میں تم پر نگہبان نہیں ہوں۔
The profit granted by Allah is better for you, if you believe (what I say). And I am not a guardian over you.’
قَالُوْا يٰشُعَيْبُ اَصَلٰوتُكَ تَاْمُرُكَ اَنْ نَّتْرُكَ مَا يَعْبُدُ اٰبَاۗؤُنَآ اَوْ اَنْ نَّفْعَلَ فِيْٓ اَمْوَالِنَا مَا نَشٰۗؤُا ۰ۭ اِنَّكَ لَاَنْتَ الْحَلِيْمُ الرَّشِيْدُ Hūd 11:87
انہوں نے کہا اے شعیب (علیہ السلام)! کیا تمہاری نماز تم کو یہ سکھاتی ہے کہ ہمارے باپ دادا جن کوپوجتے آئے ہیں ہم ان کوچھوڑ دیں یا اپنے مال میں جو چاہیں تصرف نہ کریں یقیناً تم تو بڑے نرم دل (اور)راست باز ہو۔
They said, ‘O Shu‘aib (Alaihi as-Salam)! Does your Salah teach you that we should leave those whom our forefathers worshiped, or that we should not do with our property as we wish? You are indeed very soft hearted (and) righteous.’
قَالَ يٰقَوْمِ اَرَءَيْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰي بَيِّنَۃٍ مِّنْ رَّبِّيْ وَرَزَقَنِيْ مِنْہُ رِزْقًا حَسَـنًا ۰ۭ وَمَآ اُرِيْدُ اَنْ اُخَالِفَكُمْ اِلٰي مَآ اَنْہٰىكُمْ عَنْہُ ۰ۭ اِنْ اُرِيْدُ اِلَّا الْاِصْلَاحَ مَا اسْتَطَعْتُ ۰ۭ وَمَا تَوْفِيْقِيْٓ اِلَّا بِاللہِ ۰ۭ عَلَيْہِ تَوَكَّلْتُ وَاِلَيْہِ اُنِيْبُ Hūd 11:88
انہوں نے فرمایا اے میری قوم! دیکھو تو اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے واضح دلیل پر ہوں اور اس نے اپنے ہاں سے مجھے عمدہ دولت (نبوت)بخشی ہو (تو کیسے تبلیغ نہ کروں)اور میں نہیں چاہتا کہ جس کام سےمیں تم کو منع کروں تمہارے برخلاف وہ خود کرنے لگوں میں تو جس قدر مجھ سے ہوسکے اصلاح چاہتا ہوں اورمجھ کو جو توفیق ہوجاتی ہے صرف اللہ ہی (کی طرف)سے ہے۔ میں اسی پر بھروسہ کرتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔
He said, ‘O my people! Just see! If I am on clear evidence from my Rabb and He has bestowed from Himself an excellent wealth (Prophethood) on me, (how can I not preach?). I do not want that, on the contrary, I myself start indulging in the act that I forbid you from. I only want to reform as much as is possible by me. And the capacity I have comes only from Allah. In Him I trust, and to Him I turn in repentance.
وَيٰقَوْمِ لَا يَجْرِمَنَّكُمْ شِقَاقِيْٓ اَنْ يُّصِيْبَكُمْ مِّثْلُ مَآ اَصَابَ قَوْمَ نُوْحٍ اَوْ قَوْمَ ہُوْدٍ اَوْ قَوْمَ صٰلِحٍ ۰ۭ وَمَا قَوْمُ لُوْطٍ مِّنْكُمْ بِبَعِيْدٍ Hūd 11:89
اور اے میری قوم! میری مخالفت تم سے کوئی ایسا کام نہ کرادے کہ جو مصیبت نوح(علیہ السلام)کی قوم پر یا ھود(علیہ السلام)کی قوم پر یا صالح (علیہ السلام)کی قوم پر واقع ہوئی تھی وہی تم پر واقع ہو اور لوط (علیہ السلام)کی قوم(کا زمانہ)تم سے کچھ دور نہیں ۔
And O my people! Let not your opposition to me make you do something that brings upon you the calamity that befell the people of Nooh (Alaihi as-Salam) or the people of Hood (Alaihi as-Salam) or the people of Salih (Alaihi as-Salam). And (the times of) the people of Loot (Alaihi as-Salam) are not very distant from you.
وَاسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْٓا اِلَيْہِ ۰ۭ اِنَّ رَبِّيْ رَحِيْمٌ وَّدُوْدٌ Hūd 11:90
اور اپنے پروردگار سے بخشش طلب کرو پھر اس کے آگے توبہ کرو بے شک میرا پروردگار (اللہ)بڑا مہربان محبت والا ہے۔
And ask forgiveness from your Rabb and then repent before Him. Indeed, my Rabb (Allah) is extremely Merciful, Loving.
قَالُوْا يٰشُعَيْبُ مَا نَفْقَہُ كَثِيْرًا مِّمَّا تَقُوْلُ وَاِنَّا لَنَرٰىكَ فِيْنَا ضَعِيْفًا ۰ۚ وَلَوْلَا رَہْطُكَ لَرَجَمْنٰكَ ۰ۡ وَمَآ اَنْتَ عَلَيْنَا بِعَزِيْزٍ Hūd 11:91
انہوں نے کہا اے شعیب (علیہ السلام)! تمہاری بہت سی باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں اور بے شک ہم دیکھتے ہیں کہ تم ہم میں کمزور بھی ہو اور اگر تمہارے بھائی بند نہ ہوتے تو ہم ضرور تم کو سنگسار کردیتے اور ہماری نظروں میں تمہاری کوئی توقیر نہیں۔
They said, ‘O Shu‘aib (Alaihi as-Salam)! We do not understand much of what you say, and without doubt, we see that you are also weak among us, and had your kinfolk not been there, we would have certainly stoned you. And you have no respect in our eyes.’
قَالَ يٰقَوْمِ اَرَہْطِيْٓ اَعَزُّ عَلَيْكُمْ مِّنَ اللہِ ۰ۭ وَاتَّخَذْتُمُوْہُ وَرَاۗءَكُمْ ظِہْرِيًّا ۰ۭ اِنَّ رَبِّيْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ مُحِيْطٌ Hūd 11:92
انہوں نے فرمایا اے میری قوم! کیا میرا خاندان تمہارے نزدیک اللہ سے زیادہ باتوقیر ہے اور اس کو تم نے پس پشت ڈال دیا بے شک میرا پروردگار تمہارے سب اعمال کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔
He said, ‘O my people! Are my kinfolk more honourable to you than Allah? And you have put Him behind your backs. Indeed, my Rabb is surrounding all your deeds.
وَيٰقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰي مَكَانَتِكُمْ اِنِّىْ عَامِلٌ ۰ۭ سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ ۰ۙ مَنْ يَّاْتِيْہِ عَذَابٌ يُّخْزِيْہِ وَمَنْ ہُوَكَاذِبٌ ۰ۭ وَارْتَقِبُوْٓا اِنِّىْ مَعَكُمْ رَقِيْبٌ Hūd 11:93
اور اے میری قوم! تم اپنی جگہ کام کیے جاؤ یقیناً میں بھی (اپنے طورپر)عمل کررہا ہوں تم کو جلد ہی معلوم ہوا جاتا ہے کہ کس پر ایسا عذاب آتا ہے جو اس کو رسوا کردے اور کون جھوٹا ہے۔ اور تم بھی منتظر رہو بے شک میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں۔
And O my people! Continue with your deeds in your own way, assuredly I too am continuing with mine (in my own way). You will soon know on whom descends a torment that will humiliate him and who is the liar. So await you, without doubt I too am waiting with you.’
وَلَمَّا جَاۗءَ اَمْرُنَا نَجَّيْنَا شُعَيْبًا وَّالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَعَہٗ بِرَحْمَۃٍ مِّنَّا وَاَخَذَتِ الَّذِيْنَ ظَلَمُوا الصَّيْحَۃُ فَاَصْبَحُوْا فِيْ دِيَارِہِمْ جٰثِمِيْنَ Hūd 11:94
اور جب ہمارا حکم آپہنچا تو ہم نے شعیب (علیہ السلام)کو اور جو اہل ایمان ان کے ہمراہی تھے اپنی رحمت سے بچا لیا اور ان ظالموں کو سخت چنگھاڑ نے آپکڑا پھر وہ صبح کو اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے گویا کبھی ان میں بسے ہی نہ تھے۔
And when Our Command came, We saved by Our Mercy, Shu‘aib (Alaihi as-Salam) and the believers who were his companions, and the severe Shout seized the wrongdoers, and they were (found) lying face-down in their homes by the morning.
كَاَنْ لَّمْ يَغْنَوْا فِيْہَا ۰ۭ اَلَا بُعْدًا لِّمَدْيَنَ كَـمَا بَعِدَتْ ثَمُوْدُ Hūd 11:95
جان لو! کہ مدین کوایسی ہی پھٹکار (رحمت سے دوری)ہوئی جیسی ثمود کو پھٹکار(رحمت سے دوری)ہوئی تھی۔
As if they had never dwelt in them. Know that! Madyan was cursed (distanced from Mercy) as Samood had been cursed (distanced from Mercy).
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰيٰتِنَا وَسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍ Hūd 11:96
اور یقیناً ہم نے موسیٰ (علیہ السلام)کو اپنے معجزات اور روشن دلیل دیکر بھیجا۔
And indeed We sent Musa (Alaihi as-Salam) with Our miracles and luminous proofs.
اِلٰي فِرْعَوْنَ وَمَلَا۟ىِٕہٖ فَاتَّبَعُوْٓا اَمْرَ فِرْعَوْنَ ۰ۚ وَمَآ اَمْرُ فِرْعَوْنَ بِرَشِيْدٍ Hūd 11:97
فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف ، پھر وہ لوگ فرعون کے حکم پر چلتے رہے اور فرعون کا حکم درست نہیں تھا۔
To Fir‘aun and his chiefs. But those people kept following Fir‘aun’s commands, and Fir‘aun’s command was not correct.
يَـقْدُمُ قَوْمَہٗ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ فَاَوْرَدَہُمُ النَّارَ ۰ۭ وَبِئْسَ الْوِرْدُ الْمَوْرُوْدُ Hūd 11:98
وہ قیامت کے دن اپنی قوم کے آگے آگے چلے گا پھر ان کو دوزخ میں جا اتارے گا اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے اترنے کی جس میں یہ اتار ے جائیں گے۔
He will walk before his people on the Day of Qiyamah, then he will lead them into Hell, and that is a very bad place to descend, where they will be descended.
وَاُتْبِعُوْا فِيْ ہٰذِہٖ لَعْنَۃً وَّيَوْمَ الْقِيٰمَۃِ ۰ۭ بِئْسَ الرِّفْدُ الْمَرْفُوْدُ Hūd 11:99
اوراس (دنیا )میں بھی لعنت ان کے پیچھے لگی رہی اور قیامت کو بھی (پیچھے لگی رہے گی)۔ بہت برا انعام ہے جوان کو دیا گیا۔
And the curse pursued them in this (world) and (will pursue them) also on the Day of Qiyamah. Very bad is the reward that they have been given.
ذٰلِكَ مِنْ اَنْۢبَاۗءِ الْقُرٰي نَقُصُّہٗ عَلَيْكَ مِنْہَا قَاۗىِٕمٌ وَّحَصِيْدٌ Hūd 11:100
یہ(پرانی)بستیوں کے حالات ہیں جوہم آپ سے بیان فرماتے ہیں ان میں سے کچھ (کے آثار)تو باقی ہیں اور بعض کا بالکل خاتمہ ہوگیا۔
These are accounts of the (old) townships that We relate to you. (The traces of) some still exist, and some have been totally wiped out.
وَمَا ظَلَمْنٰہُمْ وَلٰكِنْ ظَلَمُوْٓا اَنْفُسَہُمْ فَمَآ اَغْنَتْ عَنْہُمْ اٰلِہَتُہُمُ الَّتِيْ يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ مِنْ شَيْءٍ لَّمَّا جَاۗءَ اَمْرُ رَبِّكَ ۰ۭ وَمَا زَادُوْہُمْ غَيْرَ تَتْبِيْبٍ Hūd 11:101
اور ہم نے ان کے ساتھ زیادتی نہیں کی ولیکن انہوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا جب آپ کے پروردگار کا حکم (عذاب)آ پہنچا تو ان کے وہ معبود جن کو وہ اللہ کو چھوڑ کرپوجتے تھے ان کوکچھ فائدہ نہ پہنچا سکے اور الٹا ان کو نقصان ہی پہنچایا اور آپ کے پروردگار کی پکڑ ایسی ہی ہوتی ہے۔
And We did not wrong them, rather they wronged themselves. When the Command (torment) of your Rabb came, then their deities whom they worshiped instead of Allah could not profit them, on the contrary they caused them only loss.
وَكَذٰلِكَ اَخْذُ رَبِّكَ اِذَآ اَخَذَ الْقُرٰي وَہِىَ ظَالِمَۃٌ ۰ۭ اِنَّ اَخْذَہٗٓ اَلِيْمٌ شَدِيْدٌ Hūd 11:102
جب بستیوں کو پکڑتا ہے اور جبکہ وہ ظلم کرتے ہوں۔ بے شک اس کی گرفت بڑی دکھ دینے والی بڑی سخت ہے۔
And such is the Grasp of your Rabb when He grasps the townships whilst they are committing wrong. His Grasp is indeed very grievous, very severe.
اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَۃً لِّمَنْ خَافَ عَذَابَ الْاٰخِرَۃِ ۰ۭ ذٰلِكَ يَوْمٌ مَّجْمُوْعٌ ۰ۙ لَّہُ النَّاسُ وَذٰلِكَ يَوْمٌ مَّشْہُوْدٌ Hūd 11:103
یقیناً ان (واقعات)میں اس شخص کے لئے بڑی عبرت ہے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہو یہ وہ دن ہوگا جس میں سب لوگ اکٹھے کیے جائیں گے اور یہی وہ دن ہوگا جب (سب لوگ اللہ کے روبرو)حاضر کیے جائیں گے۔
Indeed, there is great lesson in these (events) for the person who fears the torment of the Hereafter. This will be the Day when all the people will be gathered, and this will be the very Day when all (the people) will be presented (before Allah).
وَمَا نُؤَخِّرُہٗٓ اِلَّا لِاَجَلٍ مَّعْدُوْدٍ Hūd 11:104
اور ہم اس کو تھوڑی مدت کے لئے ملتوی کیے ہوئے ہیں۔
And We are deferring it for a short while.
يَوْمَ يَاْتِ لَا تَكَلَّمُ نَفْسٌ اِلَّا بِـاِذْنِہٖ ۰ۚ فَمِنْہُمْ شَقِيٌّ وَّسَعِيْدٌ Hūd 11:105
جب وہ دن آئے گا تو کوئی متنفس اس کی اجازت کے بغیر بات تک نہ کرسکے گا پھر ان میں بعض بدبخت ہوں گے اور بعض نیک بخت ہوں گے۔
When that Day arrives, no soul will even be able to speak without His Permission, then some of them will be unfortunate and some fortunate.
فَاَمَّا الَّذِيْنَ شَقُوْا فَفِي النَّارِ لَہُمْ فِيْہَا زَفِيْرٌ وَّشَہِيْقٌ Hūd 11:106
سو جو بدبخت ہیں وہ تو دوزخ میں (ایسے حال میں )ہوں گے کہ وہاں ان کی چیخ وپکار پڑی ہوگی۔
So those who are unfortunate, they will be in Hell, (in such state) screaming and crying therein.
خٰلِدِيْنَ فِيْہَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُ اِلَّا مَا شَاۗءَ رَبُّكَ ۰ۭ اِنَّ رَبَّكَ فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيْدُ Hūd 11:107
اس میں ہمیشہ رہیں گے جب تک آسمان اور زمین قائم ہیں سوائے اس کے کہ آپ کاپروردگارچاہے (اگر وہی نکالنا چاہے)یقیناً آپ کا پروردگار جو کچھ چاہے اس کو پورا فرماسکتا ہے۔
They will remain in it forever, so long as the heaven and earth exist except that which your Rabb wills (if He wants to take them out). Indeed your Rabb can do whatever He intends.
وَاَمَّا الَّذِيْنَ سُعِدُوْا فَفِي الْجَنَّۃِ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُ اِلَّا مَا شَاۗءَ رَبُّكَ ۰ۭ عَطَاۗءً غَيْرَ مَجْذُوْذٍ Hūd 11:108
اور جو نیک بخت ہوں گے سو وہ جنت میں (داخل)ہوں گے اسی میں ہمیشہ رہیں گے جب تک آسمان اور زمین قائم ہیں سوائے اس کے کہ جو آپ کا پروردگار چاہے یہ (اس کی)بخشش ہے جو کبھی منقطع نہیں ہوگی (کاٹی نہ جائے گی)۔
And those who are the fortunate, they will be (entering) in Paradise and will remain in it forever, so long as the heaven and earth exist except that which your Rabb wills. This is a Grant (of His) that will never be severed (will never be cut off).
فَلَا تَكُ فِيْ مِرْيَۃٍ مِّمَّا يَعْبُدُ ہٰٓؤُلَاۗءِ ۰ۭ مَا يَعْبُدُوْنَ اِلَّا كَـمَا يَعْبُدُ اٰبَاۗؤُہُمْ مِّنْ قَبْلُ ۰ۭ وَاِنَّا لَمُوَفُّوْہُمْ نَصِيْبَہُمْ غَيْرَ مَنْقُوْصٍ Hūd 11:109
تو یہ لوگ جو (غیر اللہ کی)پرستش کرتے ہیں پس آپ اس کی وجہ سے خلجان میں نہ پڑئیے یہ اسی طرح پرستش کرتے ہیں جس طرح پہلے ان کے باپ دادا پرستش کرتے آئے ہیں اور یقیناً ہم ان کو (عذاب سے)ان کا حصہ بلا کم وکاست پورا پورا دینے والے ہیں۔
Therefore, be in no doubt about what these people worship (other than Allah). They worship just as their forefathers have been worshipping earlier. And indeed We are going to give them their full share (of the torment), without any reduction.
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَاخْتُلِفَ فِيْہِ ۰ۭ وَلَوْ لَا كَلِمَۃٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَقُضِيَ بَيْنَہُمْ ۰ۭ وَاِنَّہُمْ لَفِيْ شَكٍّ مِّنْہُ مُرِيْبٍ Hūd 11:110
اور یقیناً ہم نے موسیٰ (علیہ السلام)کو کتاب دی تو اس میں اختلاف کیا گیا اور اگر یہ بات نہ ہوتی جو آپ کے پروردگار کی طرف سے پہلے ٹھہر چکی ہے تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا اور یقیناً وہ تو اس سے بڑے شبہ میں پڑے ہوئے ہیں۔
And indeed We gave Musa (Alaihi as-Salam) the Book, so it was differed in. And had it not been for the Word pre-ordained from your Rabb, the Decision would have been made between them; and indeed they are in grave doubt concerning it.
وَاِنَّ كُلًّا لَّمَّا لَيُوَفِّيَنَّہُمْ رَبُّكَ اَعْمَالَہُمْ ۰ۭ اِنَّہٗ بِمَا يَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ Hūd 11:111
اور بے شک سب ایسے ہی ہیں کہ آپ کا پروردگار کو ان کے اعمال کا پورا پورا حصہ ضرور دے گا اور یقیناً وہ سب کے اعمال کی پوری پوری خبر رکھتا ہے۔
And undoubtedly, they all are such that your Rabb will surely give them the full due of their deeds. And indeed, He possesses complete knowledge of everyone’s deeds.
فَاسْتَقِمْ كَـمَآ اُمِرْتَ وَمَنْ تَابَ مَعَكَ وَلَا تَطْغَوْا ۰ۭ اِنَّہٗ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ Hūd 11:112
سو آپ اور جو لوگ توبہ کرکے آپ کے ساتھ ہیں قائم رہیے، جیسے آپ کو ارشاد ہوا ہے اور حد سے نہ نکلیں۔ بے شک وہ تمہارے سب اعمال کو دیکھ رہا ہے۔
So remain steadfast as you have been commanded, you and the people who having repented are with you, and do not transgress. Indeed He is watching all your deeds.
وَلَا تَرْكَنُوْٓا اِلَى الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ ۰ۙ وَمَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ مِنْ اَوْلِيَاۗءَ ثُمَّ لَا تُنْصَرُوْنَ Hūd 11:113
اور ان ظالموں کی طرف مت جھکو پھر (ایسا نہ ہو کہ)تمہیں دوزخ کی آگ آلگے اور تمہارا اللہ کے سوا کوئی دوست نہیں پھر تم کو کہیں سے مدد نہ مل سکے گی۔
And do not incline towards these wrongdoers (lest) the fire of Hell touches you, and you have no friend other than Allah, then you will not be able to get help from anywhere.
وَاَقِمِ الصَّلٰوۃَ طَرَفَيِ النَّہَارِ وَزُلَفًا مِّنَ الَّيْلِ ۰ۭ اِنَّ الْحَسَنٰتِ يُذْہِبْنَ السَّـيِّاٰتِ ۰ۭ ذٰلِكَ ذِكْرٰي لِلذّٰكِرِيْنَ Hūd 11:114
اور نماز کی پابندی رکھیں دن کے دونوں سروں پر اور رات کے کچھ حصوں میں ۔ بے شک نیک کام برے کاموںکو مٹادیتے ہیں یہ بات نصیحت ماننے والوں کے لئے ایک نصیحت ہے۔
And establish Salah at both ends of the day and in some parts of the night. Indeed, good deeds erase bad deeds. This is an advice for those who accept advice.
وَاصْبِرْ فَاِنَّ اللہَ لَا يُضِيْعُ اَجْرَ الْمُحْسِـنِيْنَ Hūd 11:115
اور صبر کیا کیجئے پس بے شک اللہ نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں فرماتے۔
And be patient. Indeed Allah does not waste the reward of the doers of good.
فَلَوْلَا كَانَ مِنَ الْقُرُوْنِ مِنْ قَبْلِكُمْ اُولُوْا بَقِيَّۃٍ يَّنْہَوْنَ عَنِ الْفَسَادِ فِي الْاَرْضِ اِلَّا قَلِيْلًا مِّمَّنْ اَنْجَيْنَا مِنْہُمْ ۰ۚ وَاتَّبَعَ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا مَآ اُتْرِفُوْا فِيْہِ وَكَانُوْا مُجْرِمِيْنَ Hūd 11:116
تو جو امتیں تم لوگوں سے پہلے گزر چکی ہیں ان میں ایسے باشعور لوگ کیوں نہ ہوئے جو (دوسروں کو)ملک میں فساد(کفروشرک)پھیلانے سے روکتے ؟ ہاں (ایسے) تھوڑے (تھے) جن کو ان میں سے ہم نے (عذاب سے)بچایا تھا اور جو لوگ نافرمان تھے وہ نازونعمت میں تھے اور وہ انہی باتوں کے پیچھے پڑے رہے اوروہ گناہوں کے عادی تھے۔
Then why have there not been, in the communities that have passed before you, such people of wisdom who could have prevented (others) from spreading mischief (unbelief and polytheism) in the land? Yes, (such people were only) a few among them whom We had saved (from the torment), and the disobedient people followed the luxuries that they were in, and they kept following these very practices, and they were habitual sinners.
وَمَا كَانَ رَبُّكَ لِـيُہْلِكَ الْقُرٰي بِظُلْمٍ وَّاَہْلُہَا مُصْلِحُوْنَ Hūd 11:117
اور آپ کا پروردگار ایسا نہیں کہ بستیوں کوجبکہ وہاں کے لوگ نیکو کار ہوں تو زیادتی کے سبب تباہ کردے۔
And your Rabb is not Such to destroy townships wrongfully while its people are righteous.
وَلَوْ شَاۗءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً وَّلَا يَزَالُوْنَ مُخْتَلِفِيْنَ Hūd 11:118
اور اگر آپ کا پروردگار چاہتا تو تمام لوگوں کوایک ہی جماعت کردیتا اوروہ ہمیشہ اختلاف کرتے رہیں گے۔
And had your Rabb willed, He could have made all the people a single community, and they will continue having differences.
اِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ ۰ۭ وَلِذٰلِكَ خَلَقَہُمْ ۰ۭ وَتَمَّتْ كَلِمَۃُ رَبِّكَ لَاَمْلَــــَٔنَّ جَہَنَّمَ مِنَ الْجِنَّۃِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِيْنَ Hūd 11:119
مگر جن پر آپ کے پروردگار کی رحمت ہو۔اور اسی لئے ان کو پیدا فرمایا ہے اور آپ کے پروردگار کا ارشاد پورا ہوا کہ میں ضروردوزخ کواکٹھے جنوں اورانسانوں سے بھر دوں گا۔
Except those on whom your Rabb takes Mercy, and for this (He) has created them. And the Word of your Rabb has been fulfilled that, ‘I will certainly fill Hell with the Jinn and the humans together.’
وَكُلًّا نَّقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ اَنْۢبَاۗءِ الرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِہٖ فُؤَادَكَ ۰ۚ وَجَاۗءَكَ فِيْ ہٰذِہِ الْحَقُّ وَمَوْعِظَۃٌ وَّذِكْرٰي لِلْمُؤْمِنِيْنَ Hūd 11:120
اور پیغمبروں کے قصوں میں سے یہ سارے قصے ہم آپ سے بیان فرماتے ہیں کہ ہم اس سے آپ کے دل کو تقویت دیتے ہیں اور ان (قصوں) میں آپ تک حق پہنچ گیا اور یہ ایمان والوں کے لئے نصیحت اور عبرت ہے۔
And We narrate to you all these stories from the stories of the Prophets, as We strengthen your heart with these. And the Truth has reached you through these (stories), and this is an advice and lesson for the believers.
وَقُلْ لِّلَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوْا عَلٰي مَكَانَتِكُمْ ۰ۭ اِنَّا عٰمِلُوْنَ Hūd 11:121
اور جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان سے فرمادیجئے کہ تم اپنی حالت پر عمل کرتے رہو بے شک ہم بھی عمل کررہے ہیں۔
And say to the people who do not believe, ‘Keep working according to your condition, we are also working.
وَانْتَظِرُوْا ۰ۚ اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ Hūd 11:122
اور تم منتظر رہو یقیناً ہم بھی منتظر ہیں۔
And keep waiting, indeed we too are waiting.’
وَلِلہِ غَيْبُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاِلَيْہِ يُرْجَعُ الْاَمْرُ كُلُّہٗ فَاعْبُدْہُ وَتَوَكَّلْ عَلَيْہِ ۰ۭ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ Hūd 11:123
اور آسمانوں اور زمین کی غیب کی باتوں کاعلم اللہ ہی کو ہے اور تمام امور کا رجوع اسی کی طرف ہے سو اسی کی عبادت کیجئے اور اسی پر بھروسہ کیجئے اور جوکچھ آپ کررہے ہیں آپ کا پروردگار اس سے بے خبر نہیں۔
And only Allah has the knowledge of the Unseen of the heavens and the earth, and the return of all deeds is to Him. So worship Him only and trust only Him. And your Rabb is not unaware of what you are doing.
Back to top