Go to Quran page

سُوْرَۃُ إِبْرَاهِيْم

Chapter 14: Ibrāhīm (52 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
الۗرٰ ۰ۣ كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰہُ اِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَي النُّوْرِ ۰ۥۙ بِـاِذْنِ رَبِّھِمْ اِلٰي صِرَاطِ الْعَزِيْزِ الْحَمِيْدِ Ibrāhīm 14:1
الرٰ۔ یہ ایک (پر نور) کتاب ہے جس کو ہم نے آپ پر اس لیے نازل فرمایا ہے تاکہ آپ لوگوں کو ان کے پروردگار کے حکم سے تاریکیوں سے نکال کر نور(روشنی) کی طرف لے جائیں، غالب (اور) قابل تعریف (اللہ) کے راستے کی طرف۔
ALIF-LAAM-RA. This is a Book (full of light), which We have revealed to you, so that by the Command of their Rabb, you may take people out from darkness and bring them to Noor (Light) - to the Path of the Dominant (and) the Praiseworthy (Allah).
اللہِ الَّذِيْ لَہٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ ۰ۭ وَوَيْلٌ لِّلْكٰفِرِيْنَ مِنْ عَذَابٍ شَدِيْدِۨ Ibrāhīm 14:2
اللہ وہ ہے کہ جو کچھ آسمانوں اور جوکچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور کافروں کے لئے ایک سخت عذاب سے (بڑی)خرابی ہے۔
Allah is He, to Whom belongs all whatsoever is in the heavens and whatsoever is on the earth. And there is (great) woe to the unbelievers from a severe torment.
الَّذِيْنَ يَسْتَحِبُّوْنَ الْحَيٰوۃَ الدُّنْيَا عَلَي الْاٰخِرَۃِ وَيَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ وَيَبْغُوْنَھَا عِوَجًا ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ فِيْ ضَلٰلٍؚ بَعِيْدٍ Ibrāhīm 14:3
جو دنیا کی زندگی کوآخرت پر ترجیح دیتے ہیں (زیادہ پسند کرتے ہیں )اور اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور اس میں ٹیڑھا پن (شبہات)تلاش کرتے ہیں ایسے لوگ بڑی دور کی گمراہی میں ہیں۔
Those who prefer the life of the world (like it better) to the Hereafter and hinder from Allah’s Path and seek crookedness (doubts) in it. Such people are in far off misguidance.
وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِہٖ لِيُبَيِّنَ لَہُمْ ۰ۭ فَيُضِلُّ اللہُ مَنْ يَّشَاۗءُ وَيَہْدِيْ مَنْ يَّشَاۗءُ ۰ۭ وَہُوَالْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ Ibrāhīm 14:4
اور ہم نے کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر اپنی قوم کی زبان میں تاکہ انہیں (اللہ کے احکام)کھول کھول کر بیان فرمادے پھر اللہ جسے چاہتے ہیں گمراہ کرتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں ہدایت دیتے ہیں اور وہ غالب حکمت والے ہیں۔
And never have We sent a Messenger except with the language of his people, so that he may elaborate (Allah’s Commands) in detail to them. Then Allah sends astray whom He wills and guides whom He wills. And He is Dominant, Wise.
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰيٰتِنَآ اَنْ اَخْرِجْ قَوْمَكَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ ۰ۥۙ وَذَكِّرْہُمْ بِاَيّٰىمِ اللہِ ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ Ibrāhīm 14:5
اور یقیناً ہم نے موسیٰ (علیہ السلام)کو اپنی نشانیوں کے ساتھ بھیجا کہ اپنی قوم کو (کفر کی)تاریکی سے (اسلام کی)روشنی کی طرف لائیں اور ان کو اللہ کے (احسانات کے)دن یاد دلائیں بلا شبہ ان (معاملات)میں عبرتیں ہیں ہر صبر (اور)شکر کرنے والے کے لئے۔
And indeed We sent Musa (Alaihi as-Salam) with Our Signs to bring his people from the darkness (of unbelief) to the light (of Islam), and to remind them of the Days of (the Favours of) Allah Certainly, in these (matters) are lessons for every patient (and) grateful one.
وَاِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِہِ اذْكُرُوْا نِعْمَۃَ اللہِ عَلَيْكُمْ اِذْ اَنْجٰىكُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ يَسُوْمُوْنَكُمْ سُوْۗءَ الْعَذَابِ وَيُذَبِّحُوْنَ اَبْنَاۗءَكُمْ وَيَسْتَحْيُوْنَ نِسَاۗءَكُمْ ۰ۭ وَفِيْ ذٰلِكُمْ بَلَاۗءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِيْمٌ Ibrāhīm 14:6
اور جب موسیٰ (علیہ السلام)نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اللہ کے انعام جو تم پر ہوئے یاد کرو جب تم کو فرعون والوں سے نجات بخشی وہ لوگ تمہیں برے عذاب دیتے تھے اور تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ چھوڑ دیتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی آزمائش تھی۔
And when Musa (Alaihi as-Salam) said to his people, ‘Remember the blessings of Allah on you when He delivered you from the people of Fir‘aun. Those people used to inflict evil torment on you and used to slaughter your sons and leave your woman alive, and in this was a great trial for you from your Rabb.
وَاِذْ تَاَذَّنَ رَبُّكُمْ لَىِٕنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِيْدَنَّكُمْ وَلَىِٕنْ كَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِيْ لَشَدِيْدٌ Ibrāhīm 14:7
اور جب تمہارے پروردگار نے تم کو آگاہ فرمایا تھا کہ اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کوزیادہ (نعمت)عطا کروں گا اور اگر تم ناشکری کرو گے تو بے شک میرا عذاب بڑا سخت ہے۔
And when your Rabb had announced to you: ‘If you are thankful, I will grant you more (blessings), and if you are ungrateful then, without doubt, My torment is very severe.’
وَقَالَ مُوْسٰٓى اِنْ تَكْفُرُوْٓا اَنْتُمْ وَمَنْ فِي الْاَرْضِ جَمِيْعًا ۰ۙ فَاِنَّ اللہَ لَغَنِيٌّ حَمِيْدٌ Ibrāhīm 14:8
اور موسیٰ (علیہ السلام)نے فرمایا کہ اگر تم اور سب لوگ جوزمین میں (بستے)ہیں ناشکری کریں تو بے شک اللہ بے نیاز(اور)قابل تعریف ہیں۔
And Musa (Alaihi as-Salam) said, ‘If you and all the people (living) on the earth become ungrateful then, without doubt, Allah is Need-Free (and) Praiseworthy.
اَلَمْ يَاْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ قَوْمِ نُوْحٍ وَّعَادٍ وَّثَمُوْدَ ۰ۥۭۛ وَالَّذِيْنَ مِنْۢ بَعْدِہِمْ ۰ۭۛ لَا يَعْلَمُہُمْ اِلَّا اللہُ ۰ۭ جَاۗءَتْہُمْ رُسُلُہُمْ بِالْبَيِّنٰتِ فَرَدُّوْٓا اَيْدِيَہُمْ فِيْٓ اَفْوَاہِہِمْ وَقَالُوْٓا اِنَّا كَفَرْنَا بِمَآ اُرْسِلْتُمْ بِہٖ وَاِنَّا لَفِيْ شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُوْنَنَآ اِلَيْہِ مُرِيْبٍ Ibrāhīm 14:9
بھلا تم لوگوں کوان کے حالات کی خبر نہیں پہنچی جو تم سے پہلے تھے قوم نوحؑ اور عاد اور ثمود کی اور جو ان کے بعد ہوئے، ان کو اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔ ان کے پاس ان کے پیغمبر دلائل لے کرآئے تو ان قوموں نے اپنے ہاتھ ان کے مونہوں پہ رکھ دیئے اور کہنے لگے کہ ہم تو تمہاری رسالت (جو حکم دے کر بھیجا گیا ہے)کے منکر ہیں اور جس امر کی جانب آپ ہم کو بلاتے ہو بے شک ہم اس میں بڑے شبہ میں ہیں۔
Has not the news reached you people, of the accounts of those who were before you - of the people of Nooh (Alaihi as-Salam) and ‘Aad and Samood and those who were after them? None knows them except Allah. Their Messengers came to them with proofs, but these nations placed their hands over their (the Prophets’) mouths and said, ‘We are deniers of your Prophethood (the Command that you have been sent with), and indeed we are in great doubt about the matter towards which you call us.’
قَالَتْ رُسُلُہُمْ اَفِي اللہِ شَكٌّ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ يَدْعُوْكُمْ لِيَغْفِرَ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَيُؤَخِّرَكُمْ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى ۰ۭ قَالُوْٓا اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا ۰ۭ تُرِيْدُوْنَ اَنْ تَصُدُّوْنَا عَمَّا كَانَ يَعْبُدُ اٰبَاۗؤُنَا فَاْتُوْنَا بِسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍ Ibrāhīm 14:10
ان کے پیغمبروں نے فرمایا کیا (تم کو)اللہ کے بارے شک ہے جو آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ہیں وہ تم کو بلارہے ہیں کہ تمہارے گناہ معاف فرمائیں اور وقت مقررہ تک تم کو (خیروخوبی سے)مہلت دیں انہوں نے کہا تم محض ہماری طرح کے آدمی ہو۔ جن چیزوںکوہمارے بڑے پوجتے رہے ہیں تم ہمیں ان سے روکنا چاہتے ہو،سو کوئی واضح دلیل (معجزہ)لاؤ۔
Their Messengers said, ‘Do you (have) doubt about Allah, Who is the Creator of the heavens and the earth? He is calling you that He may forgive your sins and defer you (with goodness and wellbeing) till an appointed time. They said, ‘You are a mere human like us. You want to stop us from what our elders have been worshipping, so bring some clear proof (a miracle).’
قَالَتْ لَہُمْ رُسُلُہُمْ اِنْ نَّحْنُ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ وَلٰكِنَّ اللہَ يَمُنُّ عَلٰي مَنْ يَّشَاۗءُ مِنْ عِبَادِہٖ ۰ۭ وَمَا كَانَ لَنَآ اَنْ نَّاْتِيَكُمْ بِسُلْطٰنٍ اِلَّا بِـاِذْنِ اللہِ ۰ۭ وَعَلَي اللہِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ Ibrāhīm 14:11
ان کے پیغمبروں نے ان سے فرمایا (ہاں) ہم تمہارے ہی جیسے آدمی ہیں ولیکن اللہ پنے بندوں میں سے جس پر چاہتے ہیں احسان (نبوت عطا)فرماتے ہیں اور یہ ہمارے اختیار میں نہیں کہ ہم اللہ کے حکم کے بغیرتم کو (جو تم چاہو)معجزہ دکھا سکیں اور اللہ ہی پر سب ایمان والوں کو بھروسہ کرنا چاہیے۔
Their Messengers told them, ‘(Yes) we are humans just like you, but Allah bestows Favour (Prophethood) on whomever of His slaves He wills, and it is not within our power that we can show you a miracle (of your choice) without His permission. And in Allah alone should all believers place their trust.
وَمَا لَنَآ اَلَّا نَتَوَكَّلَ عَلَي اللہِ وَقَدْ ہَدٰىنَا سُبُلَنَا ۰ۭ وَلَنَصْبِرَنَّ عَلٰي مَآ اٰذَيْتُمُوْنَا ۰ۭ وَعَلَي اللہِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُوْنَ Ibrāhīm 14:12
اور ہم اللہ پر بھروسہ کیوںنہ رکھیں اور یقیناً اس نے ہمیں ہمارے (دونوں جہانوں کے فائدے کے)راستے بتا دیئے اور جو تکلیفیں تم ہم کو دیتے ہوہم اس پر ضرور صبر کریں گے اور بھروسہ کرنے والوں کواللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔
And why should we not place our trust in Allah, and indeed He has told us our ways (of the benefit of both the worlds)? And we will certainly be patient over the hardships you inflict on us. And in Allah alone should the trusting place their trust.’
وَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لِرُسُلِہِمْ لَنُخْرِجَنَّكُمْ مِّنْ اَرْضِنَآ اَوْ لَتَعُوْدُنَّ فِيْ مِلَّتِنَا ۰ۭ فَاَوْحٰٓى اِلَيْہِمْ رَبُّہُمْ لَنُہْلِكَنَّ الظّٰلِـمِيْنَ Ibrāhīm 14:13
اور کافر لوگوں نے اپنے پیغمبروں سے کہا کہ ہم تم کو ضرور اپنے ملک سے نکال دیں گے یا ہمارے مذہب میں واپس آجاؤ۔ پس ان (پیغمبروں)پر ان کے پروردگار نے وحی فرمائی کہ ہم ضرور ان ظالموں کوہلاک کردیں گے۔
And the unbelieving people said to their Messengers, ‘We will certainly expel you from our land or else you return to our religion.’ Then their Rabb sent Revelation to them (the Messengers), ‘We will certainly destroy these wrongdoers.
وَلَنُسْكِنَنَّكُمُ الْاَرْضَ مِنْۢ بَعْدِہِمْ ۰ۭ ذٰلِكَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِيْ وَخَافَ وَعِيْدِ Ibrāhīm 14:14
اور ضرور آپ لوگوں کو ان کے بعد زمین میں آباد کردیں گے۔ یہ اس شخص کے لئے ہے جو میرے سامنے (قیامت کے روز)کھڑا ہونے سے ڈرے اور میرے عذاب سے خوف کھائے۔
And will certainly settle you people in the land after them. This is for the person who fears standing before Me (on the Day of Qiyamah) and is afraid of My torment.’
وَاسْتَفْتَحُوْا وَخَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيْدٍ Ibrāhīm 14:15
اور انہوں(انبیاء)نے فتح چاہی اور ہرسرکش ضد کرنے والا نامراد رہ گیا۔
And they (Messengers - Alaihim as-Salam) sought victory, and every obstinate rebel remained unsuccessful.
مِّنْ وَّرَاۗىِٕہٖ جَہَنَّمُ وَيُسْقٰى مِنْ مَّاۗءٍ صَدِيْدٍ Ibrāhīm 14:16
اور اس کے پیچھے دوزخ ہے اور اسے پیپ کا پانی پلایا جائے گا۔
And behind him is Hell, and he will be made to drink puss-fluid.
يَّتَجَرَّعُہٗ وَلَا يَكَادُ يُسِيْغُہٗ وَيَاْتِيْہِ الْمَوْتُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ وَّمَا ہُوَبِمَيِّتٍ ۰ۭ وَمِنْ وَّرَاۗىِٕہٖ عَذَابٌ غَلِيْظٌ Ibrāhīm 14:17
وہ اس کو گھونٹ گھونٹ پیئے گا اور (گلے سے)آسانی سے نہ اتار سکے گا اور ہر طرف سے اس پر (سامان)موت کی آمد ہوگی مگر وہ مرے گا نہیں اور اس کے پیچھے اور سخت عذاب کا سامنا ہوگا۔
He will drink it in sips, and not be able to easily pass it down (the throat). And (the effects of) death will be approaching him from all sides but he will not die, and behind him will be yet another terrible torment to face.
مَثَلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّہِمْ اَعْمَالُہُمْ كَرَمَادِۨ اشْـتَدَّتْ بِہِ الرِّيْحُ فِيْ يَوْمٍ عَاصِفٍ ۰ۭ لَا يَقْدِرُوْنَ مِمَّا كَسَبُوْا عَلٰي شَيْءٍ ۰ۭ ذٰلِكَ ہُوَالضَّلٰلُ الْبَعِيْدُ Ibrāhīm 14:18
جن لوگوں نے اپنے پروردگار کے ساتھ کفر کیا ان کی حالت عمل کے اعتبار سے یہ ہے کہ جیسے کچھ راکھ ہو جس کو تیز آندھی کے دن میں تیز ہوا اڑالے جائے (اسی طرح)جو کام وہ کرتے رہے ان کا کوئی فائدہ ان کو حاصل نہ ہوگا (بلکہ راکھ کی طرح اڑ جائے گا)یہی بہت دور کی گمراہی ہے۔
The people who disbelieved in their Rabb, their condition with respect to their deeds is like some ash which is blown away by a swift wind on a stormy day. (Similarly) they will not achieve any benefit from whatever deeds they had been doing (rather, it will be blown away like ash). This is a very far off misguidance.
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللہَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّ ۰ۭ اِنْ يَّشَاْ يُذْہِبْكُمْ وَيَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِيْدٍ Ibrāhīm 14:19
(اے مخاطب!)کیا تونے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو ٹھیک ٹھیک پیدا فرمایا ہے اگر وہ چاہیں تو تم سب کو فنا کردیں اور (تمہاری جگہ)نئی مخلوق پیدا فرمادیں۔
(O addressee!) Have you not seen that Allah has created the heavens and the earth with perfection? If He wills He can destroy all of you and create a new creation (in your place).
وَّمَا ذٰلِكَ عَلَي اللہِ بِعَزِيْزٍ Ibrāhīm 14:20
اور یہ اللہ کو کچھ بھی مشکل نہیں۔
And this is not at all difficult for Allah.
وَبَرَزُوْا لِلہِ جَمِيْعًا فَقَالَ الضُّعَفٰۗؤُا لِلَّذِيْنَ اسْـتَكْبَرُوْٓا اِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَہَلْ اَنْتُمْ مُّغْنُوْنَ عَنَّا مِنْ عَذَابِ اللہِ مِنْ شَيْءٍ ۰ۭ قَالُوْا لَوْ ہَدٰىنَا اللہُ لَہَدَيْنٰكُمْ ۰ۭ سَوَاۗءٌ عَلَيْنَآ اَجَزِعْنَآ اَمْ صَبَرْنَا مَا لَنَا مِنْ مَّحِيْصٍ Ibrāhīm 14:21
اور (قیامت کے دن) سب لوگ اللہ کے روبرو کھڑے ہوں گے پھر چھوٹے درجہ کے لوگ (عوام)بڑے درجہ کے لوگوں (یعنی متکبرین، لیڈروں)سے کہیں گے کہ بے شک ہم تمہارے تابع تھے کیا تم اللہ کے عذاب میں سے کچھ بھی ہم سے دور کرسکتے ہو؟ وہ کہیں گے اگر اللہ ہم کو ہدایت فرماتے تو البتہ ہم تم کو ہدایت کرتے اب تو ہم سب کے لئے برابر ہے کہ ہم گھبرائیں یا ہم صبر کریں ہمارے بچنے کی کوئی صورت نہیں ۔
And (on the Day of Qiyamah) all people will stand before Allah. Then the people of low status (the masses) will say to the people of high status (meaning the arrogant, the leaders), ‘Without doubt we were your followers, can you lighten some of Allah’s torment from us?’ They will say, ‘Had Allah guided us, we would have guided you. Now it is the same for all of us whether we panic or endure patiently, there is no way of our escape.’
وَقَالَ الشَّيْطٰنُ لَمَّا قُضِيَ الْاَمْرُ اِنَّ اللہَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَوَعَدْتُّكُمْ فَاَخْلَفْتُكُمْ ۰ۭ وَمَا كَانَ لِيَ عَلَيْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ اِلَّآ اَنْ دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِيْ ۰ۚ فَلَا تَلُوْمُوْنِيْ وَلُوْمُوْٓا اَنْفُسَكُمْ ۰ۭ مَآ اَنَا بِمُصْرِخِكُمْ وَمَآ اَنْتُمْ بِمُصْرِخِيَّ ۰ۭ اِنِّىْ كَفَرْتُ بِمَآ اَشْرَكْتُمُوْنِ مِنْ قَبْلُ ۰ۭ اِنَّ الظّٰلِـمِيْنَ لَہُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ Ibrāhīm 14:22
اور جب تمام امور (قیامت کے دن)فیصل ہوجائیں گے تو شیطان کہے گا کہ بے شک اللہ نے تم سے سچا وعدہ کیا تھا اور جو وعدہ میں نے تم سے کیا تھا پھر میں نے اس کی تم سے خلاف ورزی کی اور میرا تم پر کوئی زور نہیں چلتا تھا ہاں میں نے تم کو (گمراہی کی)دعوت دی تو تم نے میری بات قبول کرلی (بغیر سوچے سمجھے)۔ سو تم مجھے ملامت نہ کرو اور اپنے آپ کو ملامت کرو۔ نہ میں تمہاری کوئی مدد کرسکتا ہوں اور نہ تم میری کوئی مدد کرسکتے ہو۔ بے شک میں اس بات سے انکار کرتا ہوں کہ تم پہلے (دنیا میں )مجھے شریک بناتے تھے۔ بے شک جو ظالم ہیں ان کے لئے درد دینے والا عذاب ہے۔
And when all the matters have been decided (on the Day of Qiyamah), Shaitan will say, ‘Without doubt, Allah had made a true promise with you. And I (too) made a promise with you then I betrayed you. And I had no power over you; yes, I invited you (towards misguidance) and you accepted my suggestion (without due deliberation). So do not reproach me and reproach yourselves. Neither I can help you, nor you can help me. Indeed I refuse that aforetime (in the world) you used to associate me (as partner with Allah). Undoubtedly, there is a painful torment for the wrongdoers.’
وَاُدْخِلَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا بِـاِذْنِ رَبِّہِمْ ۰ۭ تَحِيَّتُہُمْ فِيْہَا سَلٰمٌ Ibrāhīm 14:23
اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیے، وہ ایسے باغوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے تابع نہریں جاری ہیں وہ اپنے پروردگار کے حکم سے ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور ان کی صاحب سلامت سلام (السلام علیکم)سے ہوگی۔
And the people who believed and performed righteous deeds, will be admitted to such gardens under whose direction streams flow, and they will abide there forever by the Command of their Rabb, and their greetings will be with ‘Peace’ (as-Salam-o Alaikum).
اَلَمْ تَرَ كَيْفَ ضَرَبَ اللہُ مَثَلًا كَلِمَۃً طَيِّبَۃً كَشَجَرَۃٍ طَيِّبَۃٍ اَصْلُہَا ثَابِتٌ وَّفَرْعُہَا فِي السَّمَاۗءِ Ibrāhīm 14:24
کیا آپ کو نہیں معلوم کہ اللہ نے پاک بات (کلام باری)کی کیسی مثال بیان فرمائی ہے جیسے ایک پاکیزہ (صحت مند)درخت ہو جس کی جڑ (زمین میں )مضبوط ہو اور اس کی شاخیں آسمان میں ہوں۔
Do you not know how Allah has cited the simile of the Good Word (the Divine Speech): like a good (healthy) tree, whose root is strong (inside the ground) and its branches are extending to the sky.
تُؤْتِيْٓ اُكُلَہَا كُلَّ حِيْنٍؚ بِـاِذْنِ رَبِّہَا ۰ۭ وَيَضْرِبُ اللہُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّہُمْ يَتَذَكَّرُوْنَ Ibrāhīm 14:25
اپنے پروردگار کے حکم سے ہر فصل پر اپنا پھل دیتا ہو۔ اور اللہ (ایسی)مثالیں لوگوں کے لئے بیان فرماتے ہیں تاکہ وہ خوب سمجھ لیں۔
It yields its fruit at every season by the Command of its Rabb. And Allah cites (such) examples for people so that they may understand well.
وَمَثَلُ كَلِمَۃٍ خَبِيْثَۃٍ كَشَجَرَۃٍ خَبِيْثَۃِۨ اجْتُثَّتْ مِنْ فَوْقِ الْاَرْضِ مَا لَہَا مِنْ قَرَارٍ Ibrāhīm 14:26
اور بری بات (کلمہ کفر وشرک)کی مثال ایسی ہے جیسے ایک خراب درخت ہو کہ زمین کے اوپر ہی سے اکھاڑ کر پھینک دیا جائے (اور)اس کو ذرا بھی قرار (ثبات)نہ ہو۔
And the simile of a bad word (a word of unbelief and polytheism) is like a bad tree, uprooted from above the surface of the earth and thrown away, (and) it has not the least stability (firmness).
يُثَبِّتُ اللہُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا وَفِي الْاٰخِرَۃِ ۰ۚ وَيُضِلُّ اللہُ الظّٰلِــمِيْنَ ۰ۣۙ وَيَفْعَلُ اللہُ مَا يَشَاۗءُ Ibrāhīm 14:27
اللہ ایمان والوں کو پکی بات سے (کلمہ طیبہ)دنیا کی زندگی میں بھی مضبوط (ثابت قدم)رکھتے ہیں اور آخرت میں بھی۔ اور اللہ بے انصافوں (ظالموں)کو گمراہ کرتے ہیں اور اللہ جو چاہتے ہیں کرتے ہیں۔
Allah keeps the believers strong (steadfast) with the Firm Word (the Kalimah Tayyebah) in the life of the world and also in the Hereafter; and Allah sends the unjust (wrongdoers) astray. And Allah does what He wills.
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ بَدَّلُوْا نِعْمَتَ اللہِ كُفْرًا وَّاَحَلُّوْا قَوْمَہُمْ دَارَ الْبَوَارِ Ibrāhīm 14:28
کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہوں نے اللہ کی نعمت کو(شکر بجا لانے کی بجائے)کفر سے بدل دیا اور انہوں نے اپنی قوم کو ہلاکت کے گھر میں پہنچا دیا۔
Have you not seen the people who, (instead of being grateful), returned Allah’s Blessing with unbelief and caused their people to land in the home of destruction:
جَہَنَّمَ ۰ۚ يَصْلَوْنَہَا ۰ۭ وَبِئْسَ الْقَرَارُ Ibrāhīm 14:29
جہنم جس میں وہ داخل ہوں گے اور وہ رہنے کی بری جگہ ہے۔
Hell, in which they will enter; and that is a bad place to stay.
وَجَعَلُوْا لِلہِ اَنْدَادًا لِّيُضِلُّوْا عَنْ سَبِيْلِہٖ ۰ۭ قُلْ تَمَتَّعُوْا فَاِنَّ مَصِيْرَكُمْ اِلَى النَّارِ Ibrāhīm 14:30
اور انہوں نے اللہ کے شریک بنائے تاکہ (لوگوں کو)اس کی راہ سے گمراہ کریں۔ فرمادیجئے کہ تھوڑے دن گزار لو پھر بے شک تمہارا انجام دوزخ میں جانا ہے۔
And they set up partners with Allah, so as to mislead (people) from His Way. Say, ‘Spend a few days, then assuredly your end is the landing in Hell.’
قُلْ لِّعِبَادِيَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا يُقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ وَيُنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰہُمْ سِرًّا وَّعَلَانِيَۃً مِّنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَ يَوْمٌ لَّا بَيْعٌ فِيْہِ وَلَا خِلٰلٌ Ibrāhīm 14:31
میرے ایمان والے بندوں سے فرمادیجئے کہ وہ نماز کی پابندی رکھیں اور ہمارے دیئے ہوئے مال میں سے درپردہ اور ظاہر (اللہ کی راہ میں )خرچ کریں اس دن کے آنے سے پہلے کہ جس میں نہ (اعمال کا)سودا ہوگا اور نہ دوستی (کام آئے گی)۔
Tell My believing slaves that they should adhere to Salah and spend secretly and openly (in Allah’s Way) out of the wealth We have given them before the coming of the Day in which there will be neither bargaining (of deeds) nor (any) friendship (will avail).
اَللہُ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَاَنْزَلَ مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءً فَاَخْرَجَ بِہٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّكُمْ ۰ۚ وَسَخَّــرَ لَكُمُ الْفُلْكَ لِتَجْرِيَ فِي الْبَحْرِ بِاَمْرِہٖ ۰ۚ وَسَخَّرَ لَكُمُ الْاَنْہٰرَ Ibrāhīm 14:32
اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا اور آسمان سے پانی (مینہ)برسایا پھر اس سے تمہارے کھانے کے لئے پھل پیدا فرمائے اور (تمہارے نفع کے لئے)بحری جہازوں کو تمہارے تابع فرمایا کہ اس کے حکم سے سمندر میں چلیں اور دریاؤں (نہروں)کو بھی تمہارے زیر فرمان کیا (کہ ان سے فائدہ حاصل کرتے ہو)۔
Allah is He, Who created the heavens and the earth and poured water (rain) from the sky, then with it produced fruit for you to eat, and subjected the ships to you (for your benefit), that they sail on the sea by His Command, and also subjected the rivers (streams) to your command (so that you derive benefit from them).
وَسَخَّــرَ لَكُمُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ دَاۗىِٕـبَيْنِ ۰ۚ وَسَخَّرَ لَكُمُ الَّيْلَ وَالنَّہَارَ Ibrāhīm 14:33
اور سورج اور چاند کو تمہارے کام پر لگا دیا کہ دونوں (رات دن)ایک دستور پر چل رہے ہیں اور رات اور دن کو بھی تمہاری خاطر کام میں لگا دیا۔
And subjected the sun and the moon to function for you; both are following the same course (night and day), and has also subjected the night and day to your function.
وَاٰتٰىكُمْ مِّنْ كُلِّ مَا سَاَلْتُمُوْہُ ۰ۭ وَاِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللہِ لَا تُحْصُوْہَا ۰ۭ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَظَلُوْمٌ كَفَّارٌ Ibrāhīm 14:34
اور جو کچھ تم نے اس سے مانگا سب تم کو عنایت فرمایا اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننے لگو تو ان کو شمار نہ کرسکو بے شک انسان بڑا ہی بے انصاف، بڑا ناشکرا ہے۔
And He has granted you whatever you asked of Him. And if you start counting the Favours of Allah, you would not be able to count them. Undoubtedly, man is very unjust, very ungrateful.
وَاِذْ قَالَ اِبْرٰہِيْمُ رَبِّ اجْعَلْ ہٰذَا الْبَلَدَ اٰمِنًا وَّاجْنُبْنِيْ وَبَنِيَّ اَنْ نَّعْبُدَ الْاَصْنَامَ Ibrāhīm 14:35
اور جب ابراہیم(علیہ السلام)نے دعا کی کہ اے میرے پروردگار! اس شہر کو امن کی جگہ بنادیجئے اور مجھے اور میری اولاد کو اس بات سے کہ ہم بتوں کی پرستش کرنے لگیں بچائے رکھیے۔
And when Ibraheem (Alaihi as-Salam) prayed, ‘O my Rabb! Make this city a place of security and keep me and my descendants away from worshipping idols.
رَبِّ اِنَّہُنَّ اَضْلَلْنَ كَثِيْرًا مِّنَ النَّاسِ ۰ۚ فَمَنْ تَبِعَنِيْ فَاِنَّہٗ مِنِّىْ ۰ۚ وَمَنْ عَصَانِيْ فَاِنَّكَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Ibrāhīm 14:36
اے میرے پروردگار! بے شک انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا ہے پھر جو شخص میرا کہا مانے سو یقیناً وہ میرا ہے اور جس نے میری بات نہ مانی تو یقیناً آپ بخشنے والے مہربان ہیں۔
O my Rabb! Indeed they have led many people astray. So the person who obeys me is indeed of me; and he who disobeys me, then indeed You are Forgiving, Merciful.
رَبَّنَآ اِنِّىْٓ اَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِيْ بِوَادٍ غَيْرِ ذِيْ زَرْعٍ عِنْدَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ ۰ۙ رَبَّنَا لِيُقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ فَاجْعَلْ اَفْىِٕدَۃً مِّنَ النَّاسِ تَہْوِيْٓ اِلَيْہِمْ وَارْزُقْہُمْ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّہُمْ يَشْكُرُوْنَ Ibrāhīm 14:37
اے ہمارے پروردگار! بے شک میں نے اپنی اولاد کو آپ کے عزت والے گھر کے پاس (کف دست)میدان(مکہ) میں آباد کیا جہاں کھیتی بھی نہیں ہے۔ اے ہمارے پروردگار! تاکہ وہ لوگ نماز کا اہتمام رکھیں تو آپ لوگوں کے دلوں کو ان کی طرف مائل کردیجئے اور ان کو پھل کھانے کو دیجئے تاکہ وہ (آپ کا)شکرکریں۔۔
O our Rabb! Indeed I have settled my family near Your Honourable House in a (bare, like the palm of a hand) plain (Makkah) where there is no cultivation either. O our Rabb! So that they may establish Salah; so incline people’s hearts towards them and grant them fruits to eat, so that they give thanks (to You).
رَبَّنَآ اِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِيْ وَمَا نُعْلِنُ ۰ۭ وَمَا يَخْفٰى عَلَي اللہِ مِنْ شَيْءٍ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاۗءِ Ibrāhīm 14:38
اے ہمارے پروردگار! بے شک آپ سب جانتے ہیں جو ہم چھپاتے ہیں اور جو ہم ظاہر کرتے ہیں ۔ اور اللہ سے تو کوئی چیز بھی پوشیدہ نہیں (نہ)زمین میں اور نہ آسمان میں۔
O our Rabb! Indeed You know all what we conceal and what we reveal. And nothing at all is hidden from Allah, (neither) in the earth nor in the heavens.
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِيْ وَہَبَ لِيْ عَلَي الْكِبَرِ اِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَ ۰ۭ اِنَّ رَبِّيْ لَسَمِيْعُ الدُّعَاۗءِ Ibrāhīm 14:39
اللہ کو تمام حمد (وثنا)سزاوار ہے جس نے مجھ کو بڑی عمر(بڑھاپے)میں اسمٰعیل اور اسحق(علیہماالسلام)(دو بیٹے)عطا فرمائے بے شک میرا پروردگار! دعا کا بہت سننے والا ہے۔
Allah is worthy of all Praise (Exaltation), Who gave me (two sons) Isma‘eel and Ishaq (Alaihim as-Salam) in my advanced (old) age. Without doubt, my Rabb is the All-Hearer of Prayer.
رَبِّ اجْعَلْنِيْ مُقِيْمَ الصَّلٰوۃِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِيْ ۰ۤۖ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاۗءِ Ibrāhīm 14:40
اے میرے پروردگار! مجھ کو نماز قائم کرنے والا بنائیے اور میری اولاد میں سے بھی۔ اے ہمارے پروردگار! اور میری دعا قبول فرمائیے۔
O my Rabb! Make me an establisher of Salah, and also from my descendants. O our Rabb! Accept my prayer.
رَبَّنَا اغْفِرْلِيْ وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُ Ibrāhīm 14:41
اے ہمارے پروردگار! مجھ کو بخش دیجئے اور میرے ماں باپ کو اور تمام ایمان والوں کو جس دن حساب قائم ہوگا۔
And O our Rabb! Forgive me and my parents and all believers, on the Day when the Reckoning is established.’
وَلَا تَحْسَبَنَّ اللہَ غَافِلًا عَمَّا يَعْمَلُ الظّٰلِمُوْنَ ۰ۥۭ اِنَّمَا يُؤَخِّرُہُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيْہِ الْاَبْصَارُ Ibrāhīm 14:42
اور یہ خیال نہ کرو کہ یہ ظالم جو کچھ کررہے ہیں اللہ اس سے باخبر نہیں ۔ بے شک ان کو صرف اس روزتک مہلت دے رکھی ہے جس روز (ان کی )نگاہیں پھٹی رہ جائیں گی۔
And do not think that Allah is Unaware of whatever these wrongdoers are doing. Indeed, they have been given leave only till that Day when (their) eyes will remain staring fixedly.
مُہْطِعِيْنَ مُقْنِعِيْ رُءُوْسِہِمْ لَا يَرْتَدُّ اِلَيْہِمْ طَرْفُہُمْ ۰ۚ وَاَفْــِٕدَتُہُمْ ہَوَاۗءٌ Ibrāhīm 14:43
اپنے سر اٹھائے ہوئے (میدان کی حشر کی طرف)دوڑ رہے ہوں گے ان کی نظریں خود ان کی طرف نہ لوٹیں گی (کہ اپنے حال کی خبر ہو)اور ان کے دل (مار ے ڈر کے)ہوا ہورہے ہوں گے۔
With their heads upraised (they) will be running (towards the Plain of Assembly), their gaze will not return even towards themselves (to be aware of their own plight), and their hearts will be turning hollow (with fear).
وَاَنْذِرِ النَّاسَ يَوْمَ يَاْتِيْہِمُ الْعَذَابُ فَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا رَبَّنَآ اَخِّرْنَآ اِلٰٓى اَجَلٍ قَرِيْبٍ ۰ۙ نُّجِبْ دَعْوَتَكَ وَنَتَّبِـــعِ الرُّسُلَ ۰ۭ اَوَلَمْ تَكُوْنُوْٓا اَقْسَمْتُمْ مِّنْ قَبْلُ مَا لَكُمْ مِّنْ زَوَالٍ Ibrāhīm 14:44
اور لوگوں کو اس دن سے ڈرائیے جب ان پر عذاب آئے گا تب ظالم لوگ کہیں گے اے ہمارے پروردگار! ہم کو تھوڑی سی مدت تک مہلت عطا فرمائیے تاکہ ہم آپ کاارشاد (دعوت توحید)مان لیں اور پیغمبروں کی پیروی کریں (ارشاد ہوگا)تو کیا تم اس سے پہلے قسمیں نہ کھاتے تھے کہ تم کو کبھی زوال نہ ہوگا۔
And warn people of the Day when the torment will descend upon them, then the wrongdoers will say, ‘O our Rabb! Grant us respite for a short period so that we may accept Your Command (the invitation to the belief in the Unity of Divinity) and follow the Messengers.’ (It will be said), ‘Had you not been swearing earlier that you would never suffer decline?
وَسَكَنْتُمْ فِيْ مَسٰكِنِ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْٓا اَنْفُسَہُمْ وَتَبَيَّنَ لَكُمْ كَيْفَ فَعَلْنَا بِہِمْ وَضَرَبْنَا لَكُمُ الْاَمْثَالَ Ibrāhīm 14:45
اور تم ان (پہلے)لوگوں کی جگہوں میں رہے جنہوں نے اپنی جانوں پہ ظلم کیا اور تم پر ظاہر ہو چکا تھا کہ ہم نے ان لوگوں کے ساتھ کیا معاملہ کیا تھا اور ہم نے تم سے مثالیں بیان فرمائیں۔
And you dwelt in the places of the (earlier) folk who wronged their souls, and it had become clear to you how We had dealt with those people, and We had cited examples to you.’
وَقَدْ مَكَرُوْا مَكْرَہُمْ وَعِنْدَ اللہِ مَكْرُہُمْ ۰ۭ وَاِنْ كَانَ مَكْرُہُمْ لِتَزُوْلَ مِنْہُ الْجِبَالُ Ibrāhīm 14:46
اور یقیناً ان لوگوں نے اپنی بہت سی تدبیریں کیں اور ان کی تدبیریں اللہ کے سامنے تھیں اور وہ تدبیریں ایسی (غضب کی)تھیں کہ ان سے پہاڑ بھی ٹل جائیں۔
And certainly those people plotted many of their schemes, and their schemes were before Allah, and those schemes were (of) such (strength) as to move the mountains thereby.
فَلَا تَحْسَبَنَّ اللہَ مُخْلِفَ وَعْدِہٖ رُسُلَہٗ ۰ۭ اِنَّ اللہَ عَزِيْزٌ ذُو انْتِقَامٍ Ibrāhīm 14:47
پس تم یہ گمان نہ کرنا کہ اللہ نے اپنے پیغمبروں سے جو وعدہ فرمایا ہے اس کے خلاف کریں گے بے شک اللہ زبردست (اور)بدلہ لینے والے ہیں۔
So do not think that Allah will go against the promise He has made with His Messengers. Indeed, Allah is Powerful (and) Able to requite.
يَوْمَ تُبَدَّلُ الْاَرْضُ غَيْرَ الْاَرْضِ وَالسَّمٰوٰتُ وَبَرَزُوْا لِلہِ الْوَاحِدِ الْقَہَّارِ Ibrāhīm 14:48
جس دن زمین دوسری زمین سے بدل دی جائے گی اور آسمان (بھی)اور سب لوگ اللہ واحد (اور)زبردست کے روبرو پیش ہوں گے۔
The Day on which the earth will be changed with another earth, and the sky as well, and all the people will appear before Allah, the One (and) Absolutely Dominant.
وَتَرَى الْمُجْرِمِيْنَ يَوْمَىِٕذٍ مُّقَرَّنِيْنَ فِي الْاَصْفَادِ Ibrāhīm 14:49
اور اس دن تم گنا ہگاروں کو زنجیروں میں جکڑے ہوئے دیکھو گے۔
And on that Day you will see the wrongdoers bound up in chains.
سَرَابِيْلُہُمْ مِّنْ قَطِرَانٍ وَّتَغْشٰى وُجُوْہَہُمُ النَّارُ Ibrāhīm 14:50
ان کے کرتے گندھک کے ہوں گے اور ان کے چہروں پر آگ لپٹی ہوگی۔
Their shirts will be of sulphur, and fire will be covering their faces.
لِيَجْزِيَ اللہُ كُلَّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ ۰ۭ اِنَّ اللہَ سَرِيْعُ الْحِسَابِ Ibrāhīm 14:51
تاکہ اللہ ہر (مجرم)شخص کو اس کے کیے کی سزادیں بے شک اللہ بڑی جلدی حساب لینے والے ہیں۔
So that Allah may award each (criminal) person the punishment of his deeds. Indeed, Allah is Able to take account quickly.
ہٰذَا بَلٰغٌ لِّلنَّاسِ وَلِيُنْذَرُوْا بِہٖ وَلِيَعْلَمُوْٓا اَنَّمَا ہُوَاِلٰہٌ وَّاحِدٌ وَّلِيَذَّكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ Ibrāhīm 14:52
یہ (قرآن)لوگوں کے نام پیغام ہے تاکہ اس سے انہیں (انجام بد سے)ڈرایا جائے اور تاکہ وہ جان لیں کہ وہ اکیلا ہی معبود ہے اور تاکہ دانشمند لوگ نصیحت حاصل کریں۔
This (Quran) is a Message for the people, so that they may be warned by it (of a bad end), and so that they may know that He is the only One Ilaha, and so that the people with intellect may take advice.
Back to top