Go to Quran page

سُوْرَۃُ النَّحْل

Chapter 16: An-Nahl (128 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
اَتٰٓى اَمْرُ اللہِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوْہُ ۰ۭ سُبْحٰنَہٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشْرِكُوْنَ An-Nahl 16:1
اللہ کا حکم (عذاب) آہی پہنچا تو (کافرو!) اس کے لیے جلدی نہ کرو لوگ جن کو اللہ کا شریک بناتے ہیں وہ ان سے پاک اور بلند تر ہے۔
Allah’s Command (torment) has almost arrived. So, (O unbelievers!) do not seek to hasten it. Hallowed and Highly Exalted is Allah above those whom people set up as His partners.
يُنَزِّلُ الْمَلٰۗىِٕكَۃَ بِالرُّوْحِ مِنْ اَمْرِہٖ عَلٰي مَنْ يَّشَاۗءُ مِنْ عِبَادِہٖٓ اَنْ اَنْذِرُوْٓا اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنَا فَاتَّقُوْنِ An-Nahl 16:2
وہی فرشتوں کو اپنا حکم دے کر اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے نازل فرماتا ہے کہ لوگوں کو خبردار کردیں کہ میرے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں سو مجھ سے ڈرتے رہو۔
He sends the angels with His Command to whomever of His slaves He wills: warn people that there is no one worthy of worship except Me, so remain conscious of Me.
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّ ۰ۭ تَعٰلٰى عَمَّا يُشْرِكُوْنَ An-Nahl 16:3
اسی نے آسمانوں کو اور زمین کو حکمت سے پیدا فرمایا۔ اس کی ذات ان (لوگوں)کے شرک سے بلند تر ہے۔
He has created the heavens and the earth with Wisdom. Highly Exalted is His Being above their (people’s) polytheism.
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَۃٍ فَاِذَا ہُوَخَصِيْمٌ مُّبِيْنٌ An-Nahl 16:4
انسان کو نطفہ سے پیدا فرمایا پھر وہ (اسی کے بارے )یکایک کھلم کھلا جھگڑنے لگا۔
He created man from sperm, and then he suddenly began to dispute openly (regarding Him).
وَالْاَنْعَامَ خَلَقَہَا ۰ۚ لَكُمْ فِيْہَا دِفْءٌ وَّمَنَافِعُ وَمِنْہَا تَاْكُلُوْنَ An-Nahl 16:5
اور اسی نے چوپایوںکو پیدا فرمایا ان میں تمہارے جاڑے کا لباس ہے (اون کھال وغیرہ سے)اور (بہت سے )فائدے ہیں اور ان میں سے کھاتے بھی ہو۔
And He has created the cattle, and in them is your winter attire (from their wool, leather etc.) and (many) benefits, and of them you also eat.
وَلَكُمْ فِيْہَا جَمَالٌ حِيْنَ تُرِيْحُوْنَ وَحِيْنَ تَسْرَحُوْنَ An-Nahl 16:6
اور جب تم ان کو شام کو لاتے ہو اور جب ان کو صبح کو چرانے کے لئے لے جاتے ہو تو اس میں تمہاری شان بھی ہے۔
And when you bring them back in the evening and take them out for grazing in the morning, there is also prestige for you in this.
وَتَحْمِلُ اَثْقَالَكُمْ اِلٰى بَلَدٍ لَّمْ تَكُوْنُوْا بٰلِغِيْہِ اِلَّا بِشِقِّ الْاَنْفُسِ ۰ۭ اِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ An-Nahl 16:7
اور وہ تمہارے بوجھ بھی ایسے شہر کو لے جاتے ہیں جہاں تم جان کو محنت میں ڈالے بغیر نہیں پہنچ سکتے تھے بے شک تمہارا پروردگار بڑی شفقت (اور)رحمت والا ہے۔
And they also carry your loads to such towns where you could not have reached without subjecting yourselves to much effort. Without doubt your Rabb is very Affectionate (and) Merciful.
وَّالْخَيْلَ وَالْبِغَالَ وَالْحَمِيْرَ لِتَرْكَبُوْہَا وَزِيْنَۃً ۰ۭ وَيَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ An-Nahl 16:8
اور گھوڑے اور خچر اور گدھے(پیدا فرمائے)تاکہ تم ان پر سواری کرو اور (وہ تمہارے لئے)زینت بھی ہوں اور وہ (اور چیزیں بھی)پیدا فرماتا ہے جن کو تم کو خبر نہیں۔
And (He has created) horses and mules and donkeys so that you may ride on them and they may also be adornment (for you). And He creates (other things too) of which you have no knowledge.
وَعَلَي اللہِ قَصْدُ السَّبِيْلِ وَمِنْہَا جَاۗىِٕرٌ ۰ۭ وَلَوْ شَاۗءَ لَہَدٰىكُمْ اَجْمَعِيْنَ An-Nahl 16:9
اور سیدھا راستہ اللہ تک جا پہنچتا ہے اور بعض (راستے)ٹیڑھے بھی ہیں اور اگر وہ چاہتے تو تم سب کو سیدھے راستے پر چلا دیتے۔
And the straight path reaches to Allah, and some (paths) are crooked as well. And had He so willed He would have made all of you to walk on the straight path.
ہُوَالَّذِيْٓ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءً لَّكُمْ مِّنْہُ شَرَابٌ وَّمِنْہُ شَجَـرٌ فِيْہِ تُسِيْمُوْنَ An-Nahl 16:10
وہی تو ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا جسے تم پیتے ہو اور اسی سے درخت بھی (شاداب ہوتے ہیں )جن سے تم (اپنے چوپایوں کو)چراتے ہو۔
He it is, Who rained from the sky the water that you drink, and with it also (flourish) the trees on which you graze (your cattle).
يُنْۢبِتُ لَكُمْ بِہِ الزَّرْعَ وَالزَّيْتُوْنَ وَالنَّخِيْلَ وَالْاَعْنَابَ وَمِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَۃً لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ An-Nahl 16:11
وہ اسی سے تمہارے لئے کھیتی اور زیتون اور کھجور اور انگور اگاتا ہے اور ہر طرح کے میوہ جات۔ بے شک غور کرنے والوں کے لئے اس میں بڑی نشانی ہے۔
He grows with it crops and olives and dates and grapes, and all varieties of fruits for you. Without doubt, in this is a great sign for those who ponder.
وَسَخَّرَ لَكُمُ الَّيْلَ وَالنَّہَارَ ۰ۙ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ۰ۭ وَالنُّجُوْمُ مُسَخَّرٰتٌۢ بِاَمْرِہٖ ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ An-Nahl 16:12
اور اسی نے تمہارے لئے رات اور دن اور سورج اور چاند کو کام میں لگایا اور اسی کے حکم سے ستارے بھی کام میں گئے ہوئے ہیں ۔ بے شک سمجھنے والوں کے لئے اس میں (قدرت باری کی) بڑی نشانیاں ہیں۔
And He has subjected the night and the day and the sun and the moon to function for you, and the stars are also functioning by His Command. Indeed, in this are great signs (of Divine Omnipotence) for those who understand.
وَمَا ذَرَاَ لَكُمْ فِي الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُہٗ ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَۃً لِّقَوْمٍ يَّذَّكَّرُوْنَ An-Nahl 16:13
اور جو طرح طرح کے رنگوں کی چیزیں زمین میں تمہارے لئے پیدا فرمائیں، بے شک اس میں نصیحت حاصل کرنے والوں کے لئے نشانی (دلیل)ہے۔
And indeed, in the things of various colours He has produced for you in the earth, there is a sign (evidence) for those who take advice.
وَہُوَالَّذِيْ سَخَّرَ الْبَحْرَ لِتَاْكُلُوْا مِنْہُ لَحْمًا طَرِيًّا وَّتَسْتَخْرِجُوْا مِنْہُ حِلْيَۃً تَلْبَسُوْنَہَا ۰ۚ وَتَرَى الْفُلْكَ مَوَاخِرَ فِيْہِ وَلِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِہٖ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ An-Nahl 16:14
اور وہی تو ہے جس نے سمندر کو (تمہارے)بس میں کیا تاکہ تم اس میں سے تازہ گوشت کھاؤ اور تم اس میں سے زیور (موتی وغیرہ)نکالو جس کو تم پہنتے ہو اور تم دیکھتے ہو کہ جہاز اس (سمندر)میں پانی کو پھاڑتے چلے جاتے ہیں اور تاکہ تم (اس میں سے)اس (اللہ)کا فضل(معاش)تلاش کرو اور تاکہ تم شکر ادا کرو۔
And He it is, Who has subjected the sea (to you) so that you may eat fresh meat from it and take out, from it, ornaments (pearls and the like) which you wear. And you see the ships ploughing through the water in it (the sea), and so that you may seek His (Allah’s) Bounty (livelihood) from it, and so that you may give thanks.
وَاَلْقٰى فِي الْاَرْضِ رَوَاسِيَ اَنْ تَمِيْدَ بِكُمْ وَاَنْہٰرًا وَّسُـبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَہْتَدُوْنَ An-Nahl 16:15
اور اسی نے زمین پر پہاڑ رکھ دیئے کہ تم کو لے کر کہیں جھک نہ جائے اور نہریں (دریا)اور راستے بنادیئے تاکہ تم منزل تک پہنچ سکو۔
And He placed the mountains on the earth so that it does not tilt with you and made streams (rivers) and paths so that you may reach (your) destination.
وَعَلٰمٰتٍ ۰ۭ وَبِالنَّجْمِ ہُمْ يَہْتَدُوْنَ An-Nahl 16:16
اور بہت سی نشانیاں (بنائیں)اور لوگ ستاروں سے بھی راستے معلوم کرتے ہیں۔
And (created) many signs, and people also find their ways by the stars.
اَفَمَنْ يَّخْلُقُ كَمَنْ لَّا يَخْلُقُ ۰ۭ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ An-Nahl 16:17
پس کیا وہ جو (اتنی مخلوق)پیدا فرمائے اس جیسا ہے جو پیدا نہیں کرسکتا؟ پھر کیا تم نہیں سمجھتے؟۔
Is then the One, Who creates (so much) like the one who cannot create anything? Do you then not understand?
وَاِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَۃَ اللہِ لَا تُحْصُوْہَا ۰ۭ اِنَّ اللہَ لَغَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ An-Nahl 16:18
اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننے لگو تو انہیں نہ گن سکو۔ بے شک اللہ بڑے بخشنے والے مہربان ہیں ۔
And if you begin counting the Favours of Allah, you would not be able to count them. Without doubt, Allah is Extremely Forgiving, Merciful.
وَاللہُ يَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَمَا تُعْلِنُوْنَ An-Nahl 16:19
اور اللہ جانتے ہیں جو تم چھپاتے ہو اور جو ظاہر کرتے ہو۔
And Allah knows what you conceal and what you reveal.
وَالَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ لَا يَخْلُقُوْنَ شَـيْـــًٔـا وَّہُمْ يُخْلَقُوْنَ An-Nahl 16:20
اور جن لوگوں کی یہ اللہ کے سوا عبادت کرتے ہیں وہ کوئی چیز بھی تو پیدا نہیں کرسکتے اور وہ خود پیدا کئے جاتے (مخلوق) ہیں۔
And the people whom they worship other than Allah can create nothing at all, and are themselves created (creation).
اَمْوَاتٌ غَيْرُ اَحْيَاۗءٍ ۰ۚ وَمَا يَشْعُرُوْنَ ۰ۙ اَيَّانَ يُبْعَثُوْنَ An-Nahl 16:21
مردہ ہیں ، زندہ نہیں ہیں اور نہ ان کو یہ پتہ ہے کہ وہ (لوگ)کب اٹھائے جائیں گے۔
(They) are dead, not alive; and nor do they know when they (themselves) will be raised.
اِلٰـہُكُمْ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ ۰ۚ فَالَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَۃِ قُلُوْبُہُمْ مُّنْكِرَۃٌ وَّہُمْ مُّسْـتَكْبِرُوْنَ An-Nahl 16:22
تمہارا معبود اکیلا عبادت کا مستحق ہے تو جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل انکار کررہے ہیں اور وہ تکبر کرتے ہیں۔
Your Ilaha alone is worthy of worship. So the hearts of those people who do not believe in the Hereafter are denying, and they are arrogant.
لَا جَرَمَ اَنَّ اللہَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّوْنَ وَمَا يُعْلِنُوْنَ ۰ۭ اِنَّہٗ لَا يُحِبُّ الْمُسْـتَكْبِرِيْنَ An-Nahl 16:23
بے شک اللہ سب جانتے ہیں جو یہ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں بے شک وہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتے۔
Without doubt, Allah knows all that which they conceal and that which they reveal. Indeed, He does not like the arrogant.
وَاِذَا قِيْلَ لَہُمْ مَّاذَآ اَنْزَلَ رَبُّكُمْ ۰ۙ قَالُوْٓا اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَ An-Nahl 16:24
اور جب ان (کافروں)سے کہا جاتا ہے تمہارے پروردگار نے کیا چیز نازل فرمائی ہے تو وہ کہتے ہیں پہلے لوگوں کی حکایتیں ہیں۔
And when it is said to them (the unbelievers), ‘What has your Rabb revealed?’ They say, ‘These are tales of the ancient people.’
لِيَحْمِلُوْٓا اَوْزَارَہُمْ كَامِلَۃً يَّوْمَ الْقِيٰمَۃِ ۰ۙ وَمِنْ اَوْزَارِ الَّذِيْنَ يُضِلُّوْنَہُمْ بِغَيْرِ عِلْمٍ ۰ۭ اَلَا سَاۗءَ مَا يَزِرُوْنَ An-Nahl 16:25
تاکہ یہ قیامت کے دن اپنے گناہوں کا بھی پورا پورا بوجھ اٹھائیں اور جن کو یہ بے علمی سے گمراہ کررہے ہیں ان کے بوجھ میں سے بھی۔ سن لو جو بوجھ یہ اٹھا رہے ہیں وہ بہت برے ہیں۔
So that on the Day of Qiyamah they bear the full burden of their sins and also from the burdens of those whom they are misguiding by their ignorance. Listen! Extremely evil are the burdens that they are bearing.
قَدْ مَكَرَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ فَاَتَى اللہُ بُنْيَانَہُمْ مِّنَ الْقَوَاعِدِ فَخَــرَّ عَلَيْہِمُ السَّقْفُ مِنْ فَوْقِہِمْ وَاَتٰىہُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُوْنَ An-Nahl 16:26
بے شک ان سے پہلے لوگوں نے بھی(ایسی) مکاریاں کی تھیں سو اللہ نے ان کا گھر بنیادوں سے ڈھا دیا پھر اوپر سے ان پر چھت گر پڑی اور ان پر عذاب ایسی طرف سے آیا کہ ان کو خیال بھی نہ تھا۔
No doubt, the people before them also practised (similar) deceits, so Allah brought down their houses from the foundations, then the roof fell upon them from above them, and torment befell them in such a way which they did not even perceive.
ثُمَّ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ يُخْــزِيْہِمْ وَيَقُوْلُ اَيْنَ شُرَكَاۗءِيَ الَّذِيْنَ كُنْتُمْ تُشَاۗقُّوْنَ فِيْہِمْ ۰ۭ قَالَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ اِنَّ الْخِزْيَ الْيَوْمَ وَالسُّوْۗءَ عَلَي الْكٰفِرِيْنَ An-Nahl 16:27
پھر وہ (اللہ) ان کو قیامت کے دن بھی ذلیل فرمائے گا اور فرمائے گا میرے وہ شریک کہاں ہیں جن کے بارے تم جھگڑا کیا کرتے تھے؟ جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے وہ کہیں گے کہ بے شک آج پوری رسوائی اور عذاب کافروں پر ہے۔
Then He (Allah) will humiliate them on the Day of Qiyamah also and will ask, ‘Where are those ascribed partners of Mine about whom you used to dispute?’ Those who have been granted knowledge will say, ‘Without doubt, total disgrace and torment is upon the unbelievers today.’
الَّذِيْنَ تَتَوَفّٰىہُمُ الْمَلٰۗىِٕكَۃُ ظَالِمِيْٓ اَنْفُسِہِمْ ۰۠ فَاَلْقَوُا السَّلَمَ مَا كُنَّا نَعْمَلُ مِنْ سُوْۗءٍ ۰ۭ بَلٰٓى اِنَّ اللہَ عَلِيْمٌۢ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ An-Nahl 16:28
(ان کا عالم یہ ہے)جب فرشتے ان لوگوں کی روحیں قبض کرنے لگتے ہیں تو یہ اپنے ہی حق میں ظلم کرنے والے (ہوتے ہیں )پھر ایک دم مطیع وفرمانبردار ہوجاتے ہیں (اورکہتے ہیں )ہم تو کوئی برا کام نہیں کرتے تھے ہاں جوکچھ تم کیا کرتے تھے بے شک اللہ اسے خوب جانتے ہیں۔
(Their condition is such that) when the angels are taking possession of these people’s Rooh while (they are) wronging themselves, (they) suddenly turn submissive and obedient (and say), ‘We used to commit no wrong.’ Yes! Undoubtedly, Allah knows well whatever you had been doing.
فَادْخُلُوْٓا اَبْوَابَ جَہَنَّمَ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا ۰ۭ فَلَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِيْنَ An-Nahl 16:29
سو جہنم کے دروازوں میں داخل ہوجاؤ اس میں ہمیشہ رہنے کو۔ پس تکبر کرے والوں کا برا ٹھکانہ ہے۔
So enter the gates of Hell to abide in it forever. Thus, bad is the abode for the arrogant.
وَقِيْلَ لِلَّذِيْنَ اتَّقَوْا مَاذَآ اَنْزَلَ رَبُّكُمْ ۰ۭ قَالُوْا خَيْرًا ۰ۭ لِلَّذِيْنَ اَحْسَنُوْا فِيْ ہٰذِہِ الدُّنْيَا حَسَـنَۃٌ ۰ۭ وَلَدَارُ الْاٰخِرَۃِ خَيْرٌ ۰ۭ وَلَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِيْنَ An-Nahl 16:30
اور جب پرہیزگاروں سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل فرمایا ہے۔ کہتے ہیں بہت اچھا(کلام)جو لوگ نیک کام کرتے ہیں ان کے لئے اس دنیا میں بھی بھلائی ہے اور آخرت کا گھر تو (اور زیادہ)بہترہے اور واقعی پرہیزگاروں کا کیا ہی اچھا گھر ہے۔
And when the Allah-conscious are asked, ‘What has your Rabb revealed?’ They say, ‘An excellent (discourse).’ For the people who perform righteous deeds, there is good in this world as well, and the home of the Hereafter is (even) better. And really, what an excellent home for the Allah-conscious!
جَنّٰتُ عَدْنٍ يَّدْخُلُوْنَہَا تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ لَہُمْ فِيْہَا مَا يَشَاۗءُوْنَ ۰ۭ كَذٰلِكَ يَجْزِي اللہُ الْمُتَّقِيْنَ An-Nahl 16:31
ہمیشہ رہنے والے باغ جن میں وہ داخل ہوں گے ان کے تابع نہریں بہہ رہی ہیں وہاں جو چاہیں گے ان کے لئے میسر ہوگا۔ اللہ پرہیزگاروں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں۔
Gardens of Eternity that they will enter, streams are flowing under their direction; whatever they wish will be available for them there. This is how Allah rewards the Allah-conscious.
الَّذِيْنَ تَتَوَفّٰىہُمُ الْمَلٰۗىِٕكَۃُ طَيِّبِيْنَ ۰ۙ يَقُوْلُوْنَ سَلٰمٌ عَلَيْكُمُ ۰ۙ ادْخُلُوا الْجَنَّۃَ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ An-Nahl 16:32
جب فرشتے ان لوگوں کی روحیں قبض کرتے ہیں تو وہ (کفر وشرک سے)پاک ہوتے ہیں وہ (فرشتے)کہتے ہیں تم پر سلامتی ہے جو اعمال کرتے تھے ان کے بدلے جنت میں داخل ہوجاؤ۔
When the angels take possession of these people’s Rooh and they are pure (from unbelief and polytheism), they (the angels) say, ‘Peace on you, enter Paradise in reward for the deeds you used to perform.’
ہَلْ يَنْظُرُوْنَ اِلَّآ اَنْ تَاْتِيَہُمُ الْمَلٰۗىِٕكَۃُ اَوْ يَاْتِيَ اَمْرُ رَبِّكَ ۰ۭ كَذٰلِكَ فَعَلَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ ۰ۭ وَمَا ظَلَمَہُمُ اللہُ وَلٰكِنْ كَانُوْٓا اَنْفُسَہُمْ يَظْلِمُوْنَ An-Nahl 16:33
کیا یہ (کافر)اس بات کا انتظار کررہے ہیں کہ فرشتے (جان لینے کو)ان کے پاس آئیں یا آپ کے پروردگار کا حکم (عذاب)آ پہنچے اسی طرح ان لوگوں نے کیا تھا جو ان سے پہلے تھے اور اللہ نے ان پر زیادتی نہیں کی ولیکن وہ خود اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے۔
Are these (unbelievers) waiting for the angels to come to them (to take their souls), or the Command (Torment) of your Rabb should come? So did the people who were before them. And Allah did not wrong them, but they used to wrong themselves.
فَاَصَابَہُمْ سَـيِّاٰتُ مَا عَمِلُوْا وَحَاقَ بِہِمْ مَّا كَانُوْا بِہٖ يَسْتَہْزِءُوْنَ An-Nahl 16:34
پس ان کو ان کے اعمال کے برے بدلے ملے اور جس چیز (عذاب)کا مذاق اڑایا کرتے تھے اس نے ان کو ہر طرف سے گھیر لیا۔
So they received the evil recompense of their deeds, and the thing that they used to mock at (the torment) surrounded them from all sides.
وَقَالَ الَّذِيْنَ اَشْرَكُوْا لَوْ شَاۗءَ اللہُ مَا عَبَدْنَا مِنْ دُوْنِہٖ مِنْ شَيْءٍ نَّحْنُ وَلَآ اٰبَاۗؤُنَا وَلَا حَرَّمْنَا مِنْ دُوْنِہٖ مِنْ شَيْءٍ ۰ۭ كَذٰلِكَ فَعَلَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ ۰ۚ فَہَلْ عَلَي الرُّسُلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُ An-Nahl 16:35
اور مشرک لوگ یہ کہتے ہیں کہ اگر اللہ چاہتے تو ہم اور ہمارے آباؤ اجداد اس کے سوا کسی چیز کی عبادت نہ کرتے اور نہ ہم اس کے (حکم کے)بغیر کسی چیز کو حرام ٹھہراتے ان سے پہلے لوگوں نے بھی ایسی ہی حرکت کی تھی سو پیغمبروں کے ذمہ تو صاف صاف (بات)پہنچا دینا ہے۔
And the polytheists say, ‘Had Allah willed, we and our forefathers would not have worshipped anything other than Him, nor would we have declared anything as forbidden without Him (without His Command). The people before them had also acted similarly. So the duty of the Messengers is only to convey (the Message) clearly and plainly.
وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِيْ كُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوْلًا اَنِ اعْبُدُوا اللہَ وَاجْتَـنِبُوا الطَّاغُوْتَ ۰ۚ فَمِنْہُمْ مَّنْ ہَدَى اللہُ وَمِنْہُمْ مَّنْ حَقَّتْ عَلَيْہِ الضَّلٰلَۃُ ۰ۭ فَسِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَۃُ الْمُكَذِّبِيْنَ An-Nahl 16:36
اور بے شک ہم ہر امت میں پیغمبر بھیجتے رہے ہیں کہ اللہ کی عبادت کرو اور شیطان (بتوں)سے بچتے رہو سو ان میں کوئی ایسا ہوا ہے جس کو اللہ نے ہدایت بخشی اور کوئی ایسا ہے کہ اس پر گمراہی ثابت ہوگئی پس زمین میں چلو پھرو پھر دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا کیسا انجام ہوا۔
And indeed, We have been sending Messengers in every community: ‘Worship Allah and keep away from Shaitan (idols).’ So there has been some among them whom Allah granted guidance, and there is some against whom misguidance has been proved. So go about in the land and then observe what was the end result of the beliers.
اِنْ تَحْرِصْ عَلٰي ہُدٰىہُمْ فَاِنَّ اللہَ لَا يَہْدِيْ مَنْ يُضِلُّ وَّمَا لَہُمْ مِّنْ نّٰصِرِيْنَ An-Nahl 16:37
اگر ان کے راہ راست پر آنے کی آپ کو تمنا ہو تو بے شک اللہ ایسے شخص کہ ہدایت نہیں فرماتے جسے گمراہ کرتے ہیں اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوگا۔
If you long for their coming onto the straight path, then indeed Allah does not guide the person whom He sends astray, and they will have no helper.
وَاَقْسَمُوْا بِاللہِ جَہْدَ اَيْمَانِہِمْ ۰ۙ لَا يَبْعَثُ اللہُ مَنْ يَّمُوْتُ ۰ۭ بَلٰى وَعْدًا عَلَيْہِ حَقًّا وَّلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ An-Nahl 16:38
اور یہ لوگ اللہ کی بڑی سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ جو مرجاتا ہے اللہ اس کو دوبارہ زندہ نہ کرے گا۔ ہرگز نہیں (بلکہ)اس وعدہ کو تو اس (اللہ)نے اپنے ذمہ لازم کررکھا ہے ولیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
And these people swear strong oaths by Allah that Allah will not revive the one who dies. Why not! (Rather) He (Allah) has made this promise binding upon Himself, but most people do not know.
لِيُـبَيِّنَ لَہُمُ الَّذِيْ يَخْتَلِفُوْنَ فِيْہِ وَلِيَعْلَمَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اَنَّہُمْ كَانُوْا كٰذِبِيْنَ An-Nahl 16:39
تاکہ جس چیز میں لوگ اختلاف کرتے ہیں وہ ان کے سامنے ظاہر فرمادے اور تاکہ کافروں کو پتہ چل جائے کہ وہی جھوٹے تھے۔
So that He may manifest before them that in which people differ, and so that the unbelievers know that they themselves were the liars.
اِنَّمَا قَوْلُــنَا لِشَيْءٍ اِذَآ اَرَدْنٰہُ اَنْ نَّقُوْلَ لَہٗ كُنْ فَيَكُوْنُ An-Nahl 16:40
جب ہم کسی چیز کو کرنا چاہتے ہیں اس سے ہمارا اتنا ہی فرمانا ہوتا ہے کہ تو ہوجا پس وہ ہوجاتی ہے۔
When We will to do something, We have only to say to it, ‘Be!’ So it becomes.
وَالَّذِيْنَ ہَاجَرُوْا فِي اللہِ مِنْۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْا لَنُبَوِّئَنَّہُمْ فِي الدُّنْيَا حَسَـنَۃً ۰ۭ وَلَاَجْرُ الْاٰخِرَۃِ اَكْبَرُ ۰ۘ لَوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ An-Nahl 16:41
اور جن لوگوں نے ظلم سہنے کے بعد اللہ کے لئے اپنا وطن چھوڑا ہم ان کو دنیا میں ضرور اچھا ٹھکانہ دیں گے اور آخرت کا اجر تو بہت بڑا ہے کاش ان کو خبر ہوتی۔
And those people who left their homeland for the sake of Allah, after having suffered persecution, We will certainly grant them a good abode in the world, and the reward of the Hereafter is very great. If they only knew!
الَّذِيْنَ صَبَرُوْا وَعَلٰي رَبِّہِمْ يَتَوَكَّلُوْنَ An-Nahl 16:42
وہ ایسے ہیں جنہوں نے صبر کیا اور وہ اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہیں۔
They are those who remained patient and they trust their Rabb.
وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِيْٓ اِلَيْہِمْ فَسْـــَٔـلُوْٓا اَہْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ An-Nahl 16:43
اور ہم نے آپ سے پہلے مردوں ہی کو پیغمبر بنا کر بھیجا تھا جن کی طرف ہم وحی بھیجا کرتے تھے سو اگر تم نہیں جانتے تو اہل علم سے پوچھ لو۔
And We had sent, before you, only men as Messengers to whom We used to send Revelation. So, ask the people with knowledge, if you do not know.
بِالْبَيِّنٰتِ وَالزُّبُرِ ۰ۭ وَاَنْزَلْنَآ اِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَيْہِمْ وَلَعَلَّہُمْ يَتَفَكَّرُوْنَ An-Nahl 16:44
(ان پیغمبروں کو)دلیلیں اور کتابیں دے کر بھیجا اور آپ پر بھی کتاب (ذکر )نازل فرمائی تاکہ آپ لوگوں سے کھول کر بیان فرمادیں جوان کی طرف (احکام ومضامین) اتارے گئے ہیں اور تاکہ وہ غور کریں۔
We sent (these Messengers) with proofs and Books, and also revealed a Book (Zikr) to you, so that you may openly explain to the people what (Ordinances and Precepts) have been sent to them, and so that they reflect.
اَفَاَمِنَ الَّذِيْنَ مَكَرُوا السَّيِّاٰتِ اَنْ يَّخْسِفَ اللہُ بِہِمُ الْاَرْضَ اَوْ يَاْتِيَہُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُوْنَ An-Nahl 16:45
جو لوگ بری تدبیریں کرتے ہیں تو کیاوہ اس بات سے بے فکر ہیں کہ اللہ ان کو زمین میں دھنسا دیں یا ان پر(ایسی طرف سے )عذاب آجائے جہاں سے ان کو گمان بھی نہ ہو۔
Do the people who plot evil feel secure from the fact that Allah may sink them in the earth, or that torment may come upon them (from such a direction) whence they do not even perceive?
اَوْ يَاْخُذَہُمْ فِيْ تَقَلُّبِہِمْ فَمَا ہُمْ بِمُعْجِزِيْنَ An-Nahl 16:46
یا ان کو چلتے پھرتے پکڑلے پس وہ اس(اللہ)کو عاجز نہیں کرسکتے۔
Or seizes them while they go about. Thus, they cannot overwhelm Him (Allah).
اَوْ يَاْخُذَہُمْ عَلٰي تَخَــوُّفٍ ۰ۭ فَاِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ An-Nahl 16:47
یا ان کو ڈر پیدا ہوگیا ہو تو ان کو پکڑ لے سو بے شک آپ کا پروردگار بڑی شفقت کرنے والا مہربان ہے۔
Or seizes them while they are frightened. So without doubt, your Rabb is very Affectionate, Merciful.
اَوَلَمْ يَرَوْا اِلٰى مَا خَلَقَ اللہُ مِنْ شَيْءٍ يَّتَفَيَّؤُا ظِلٰلُہٗ عَنِ الْيَمِيْنِ وَالشَّمَاۗىِٕلِ سُجَّدًا لِّلہِ وَہُمْ دٰخِرُوْنَ An-Nahl 16:48
کیا وہ لوگ اللہ کی مخلوقات میں ایسی چیزیں نہیں دیکھتے جن کے سائے دائیں اور بائیں کو اس طور پر جھک جاتے ہیں جیسے اللہ کے آگے عاجز ہوکر سجدے میں پڑے ہوئے ہیں۔
Do the people not observe such things among Allah’s creations whose shadows incline to the right and to the left as though they are lying humbly in prostration before Allah?
وَلِلہِ يَسْجُدُ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ مِنْ دَاۗبَّـۃٍ وَّالْمَلٰۗىِٕكَۃُ وَہُمْ لَا يَسْتَكْبِرُوْنَ An-Nahl 16:49
اور تمام جاندار جو آسمانوں میں ہیں اور زمین میں ہیں اللہ کے سامنے سجدہ کرتے ہیں اور فرشتے بھی اور وہ تکبر نہیں کرتے۔
And all living things in the heavens or on the earth prostrate themselves before Allah, and so do the angels, and they are not proud.
يَخَافُوْنَ رَبَّہُمْ مِّنْ فَوْقِہِمْ وَيَفْعَلُوْنَ مَا يُؤْمَرُوْنَ An-Nahl 16:50
اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں جوان پر بالادست (بااختیار)ہے اور جو ارشاد ہوتا ہے بجا لاتے ہیں۔
They fear their Rabb, Who is High (Authoritative) above them, and they do what is commanded.
وَقَالَ اللہُ لَا تَتَّخِذُوْٓا اِلٰـہَيْنِ اثْـنَيْنِ ۰ۚ اِنَّمَا ہُوَاِلٰہٌ وَّاحِدٌ ۰ۚ فَاِيَّايَ فَارْہَبُوْنِ An-Nahl 16:51
اور اللہ نے فرمایا ہے کہ دو دو معبود نہ بناؤ بے شک وہی اکیلا معبود ہے پس مجھ ہی سے ڈرتے رہو۔
And Allah has said, ‘Do not take two deities. Undoubtedly, He is the only Ilaha. So keep fearing only Me.’
وَلَہٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَلَہُ الدِّيْنُ وَاصِبًا ۰ۭ اَفَغَيْرَ اللہِ تَتَّقُوْنَ An-Nahl 16:52
اور سب کچھ اسی کا ہے جو آسمانوںمیں اور زمین میں ہے اور اسی کی عبادت لازم ہے سو کیا تم اللہ کے سوا دوسروں سے ڈرتے ہو۔
And everything that is in the heavens and the earth belongs to Him, and worship is due only to Him. So do you fear others besides Allah?
وَمَا بِكُمْ مِّنْ نِّعْمَۃٍ فَمِنَ اللہِ ثُمَّ اِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فَاِلَيْہِ تَجْــــَٔــرُوْنَ An-Nahl 16:53
تمہارے پاس جو نعمتیں بھی ہیں سو وہ اللہ کی طرف سے ہیں پھر جب تم کو تکلیف پہنچتی ہے تو اسی کے سامنے فریاد کرتے ہو۔
And whatever blessings you do have, they are from Allah. Then when some distress befalls you, it is only before Him that you petition.
ثُمَّ اِذَا كَشَفَ الضُّرَّ عَنْكُمْ اِذَا فَرِيْقٌ مِّنْكُمْ بِرَبِّہِمْ يُشْرِكُوْنَ An-Nahl 16:54
پھر جب تم سے تکلیف کو ہٹا دیتا ہے تو تم میں سے ایک فرقہ اپنے پروردگار کے ساتھ شرک کرنے لگتا ہے۔
Then when (He) removes the distress from you, a group among you starts associating others as partners with their Rabb.
لِيَكْفُرُوْا بِمَآ اٰتَيْنٰہُمْ ۰ۭ فَتَمَتَّعُوْا ۰ۣ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ An-Nahl 16:55
تاکہ وہ ہماری عطا کردہ نعمت کی ناشکری کریں۔ تو (دنیا میں )فائدہ اٹھا لو پس عنقریب تم کو (اس کا انجام)معلوم ہوجائے گا۔
So as to show ingratitude for Our bestowed blessing. So, enjoy the benefit (in the world), for soon will you come to know (its result).
وَيَجْعَلُوْنَ لِمَا لَا يَعْلَمُوْنَ نَصِيْبًا مِّمَّا رَزَقْنٰہُمْ ۰ۭ تَاللہِ لَتُسْـــَٔـلُنَّ عَمَّا كُنْتُمْ تَفْتَرُوْنَ An-Nahl 16:56
اور لوگ ہماری عطا کی ہوئی چیزوں میں ان کاحصہ مقرر کرتے ہیں جن کو جانتے ہی نہیں۔ اللہ کی قسم جو جھوٹ تم باندھتے ہو اس کی تم سے ضرور پرسش ہوگی۔
And people allocate a portion out of the things provided by Us unto those whom they do not even know. By Allah! You will certainly be questioned about the lies you fabricate.
وَيَجْعَلُوْنَ لِلہِ الْبَنٰتِ سُبْحٰنَہٗ ۰ۙ وَلَہُمْ مَّا يَشْتَہُوْنَ An-Nahl 16:57
اور اللہ کے لئے بیٹیاں تجویز کرتے ہیں وہ اس سے پاک ہے اور اپنے لئے اپنی پسندیدہ چیز (بیٹے)۔
And they suggest daughters for Allah- Hallowed is He from this - and for themselves what they desire (sons).
وَاِذَا بُشِّرَ اَحَدُہُمْ بِالْاُنْثٰى ظَلَّ وَجْہُہٗ مُسْوَدًّا وَہُوَكَظِيْمٌ An-Nahl 16:58
اور جب ان میں سے کسی کو بیٹی (پیدا ہونے)کی خوشخبری ملتی ہے تو اس کا چہرہ (افسوس کی وجہ سے)کالا پڑ جاتا ہے اور وہ دکھ سے بھر جاتا ہے۔
And when any of them gets the good news (of the birth) of a daughter, his face darkens (with sorrow) and he is filled with grief.
يَتَوَارٰى مِنَ الْقَوْمِ مِنْ سُوْۗءِ مَا بُشِّرَ بِہٖ ۰ۭ اَيُمْسِكُہٗ عَلٰي ہُوْنٍ اَمْ يَدُسُّہٗ فِي التُّرَابِ ۰ۭ اَلَا سَاۗءَ مَا يَحْكُمُوْنَ An-Nahl 16:59
(اور)اس خوشخبری کی برائی سے جو اسے دی گئی لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے(سوچتا ہے)کہ ذلت برداشت کرکے اس (بیٹی)کوزندہ رہنے دے یا اسے زمین میں گاڑ دے۔خوب جان لو! ان کی یہ تجویز بہت بری ہے۔
(And) (he) keeps hiding himself from people, from the evil of the good news given to him, (contemplating) whether he should endure humiliation and let her (the daughter) live, or should bury her in the ground. Know well! This scheme of theirs is extremely evil.
لِلَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَۃِ مَثَلُ السَّوْءِ ۰ۚ وَلِلہِ الْمَثَلُ الْاَعْلٰى ۰ۭ وَہُوَالْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ An-Nahl 16:60
جو لو گ آخرت پر یقین نہیں رکھتے ان کی حالت بری ہے اور اللہ کی صفتیں اعلیٰ ہیں اور وہ بڑے زبردست، حکمت والے ہیں۔
The attribute of the people who do not believe in the Hereafter is evil. And the Attributes of Allah are Sublime, and He is Supremely Dominant, Wise.
وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللہُ النَّاسَ بِظُلْمِہِمْ مَّا تَرَكَ عَلَيْہَا مِنْ دَاۗبَّۃٍ وَّلٰكِنْ يُّؤَخِّرُہُمْ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى ۰ۚ فَاِذَا جَاۗءَ اَجَلُہُمْ لَا يَسْـتَاْخِرُوْنَ سَاعَۃً وَّلَا يَسْتَقْدِمُوْنَ An-Nahl 16:61
اور اگر اللہ لوگوں کو ان کے ظلم کی وجہ سے پکڑنے لگیں تو زمین پر ایک جاندار کو بھی نہ چھوڑیں ولیکن ان کو ایک مقررہ وقت تک مہلت دیتے ہیں پس جب ان کا وقت معین آپہنچے گا تو ایک گھڑی نہ پیچھے رہ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے۔
And if Allah were to seize people on account of their wrongdoing, He would not leave even a single living being on earth, but He grants them leave till a determined time. Then when their appointed time arrives, they will not be able to delay it even for a single moment nor advance it.
وَيَجْعَلُوْنَ لِلہِ مَا يَكْرَہُوْنَ وَتَصِفُ اَلْسِـنَتُہُمُ الْكَذِبَ اَنَّ لَہُمُ الْحُسْنٰى ۰ۭ لَا جَرَمَ اَنَّ لَہُمُ النَّارَ وَاَنَّہُمْ مُّفْرَطُوْنَ An-Nahl 16:62
اور اللہ کے لئے وہ چیزیں تجویز کرتے ہیں جن کو خود ناپسند کرتے ہیں اور ان کی زبانیں جھوٹ بولتی ہیں کہ ان کے لئے ہر طرح کی بھلائی ہے۔ یقینی بات ہے کہ ان کے لئے دوزخ ہے اور یہ کہ وہ (دوزخ میں )سب سے آگے بھیجے جائیں گے۔
And they suggest for Allah the things that they themselves dislike, and their tongues lie that every good is for them. It is a certain fact that for them is Hell, and that they will be sent there (to Hell) ahead of all others.
تَاللہِ لَقَدْ اَرْسَلْنَآ اِلٰٓى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَزَيَّنَ لَہُمُ الشَّيْطٰنُ اَعْمَالَہُمْ فَہُوَوَلِيُّہُمُ الْيَوْمَ وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ An-Nahl 16:63
اللہ کی قسم آپ سے بہت پہلے جو امیتیں گزری ہیں یقیناً ہم نے ان کی طرف پیغمبر بھیجے تو شیطان نے ان کو ان کے اعمال(بد)آراستہ کرکے دکھائے تو آج بھی وہی ان کا دوست ہے اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔
By Allah! Indeed, We sent Messengers to the communities that have passed before you, then Shaitan showed them (the communities) their (own bad) deeds as fair seeming, so he is their friend even today and for them is a painful torment.
وَمَآ اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتٰبَ اِلَّا لِتُـبَيِّنَ لَہُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوْا فِيْہِ ۰ۙ وَہُدًى وَّرَحْمَۃً لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَ An-Nahl 16:64
اور ہم نے یہ کتاب آپ پر اس لئے نازل فرمائی ہے تاکہ جس بات میں ان لوگوں میں اختلاف ہے آپ اس کا فیصلہ فرمادیں اور یہ ایمان والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے۔
And We have revealed this Book to you so that you may pass judgement over the matter in which these people differ, and it is a guidance and mercy for those who believe.
وَاللہُ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءً فَاَحْيَا بِہِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِہَا ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَۃً لِّقَوْمٍ يَّسْمَعُوْنَ An-Nahl 16:65
اور اللہ نے آسمان سے پانی برسایا پس اس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کردیا بے شک اس میں سننے والوں کے لئے نشانی ہے۔
And Allah rained water from the sky, then He revived the earth with it after its death. Without doubt, there is a sign in this for those who listen.
وَاِنَّ لَكُمْ فِي الْاَنْعَامِ لَعِبْرَۃً ۰ۭ نُسْقِيْكُمْ مِّمَّا فِيْ بُطُوْنِہٖ مِنْۢ بَيْنِ فَرْثٍ وَّدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَاۗىِٕغًا لِّلشّٰرِبِيْنَ An-Nahl 16:66
اور بے شک تمہارے لئے (تمہارے)چوپایوں میں بھی عبرت(غوردرکار)ہے کہ ان کے پیٹوں میں جو گوبر اور لہوہے اس کے درمیان سے تم کو خالص دودھ پلاتے ہیں جو پینے والوں کے لئے خوشگوار (آسانی سے حلق سے اترنے والا)ہے۔
And without doubt, there is also a lesson (to reflect) for you in (your) cattle. Out of that which is in their bellies, from between the refuse and blood, We provide you pure milk to drink, which is pleasant (palatable) for the drinkers.
وَمِنْ ثَمَرٰتِ النَّخِيْلِ وَالْاَعْنَابِ تَتَّخِذُوْنَ مِنْہُ سَكَرًا وَّرِزْقًا حَسَـنًا ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَۃً لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ An-Nahl 16:67
اور کھجور اور انگور کے پھلوں سے تم نشہ کی چیز (شراب)اور عمدہ کھانے کی چیزیں بناتے ہو بے شک اس میں عقل مندوں کے لئے بڑی دلیل ہے۔
And you prepare intoxicants (liquor) and wholesome food items from the fruits of the date and grape. Indeed there is great proof in this for those with intellect.
وَاَوْحٰى رَبُّكَ اِلَى النَّحْلِ اَنِ اتَّخِذِيْ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوْتًا وَّمِنَ الشَّجَرِ وَمِمَّا يَعْرِشُوْنَ An-Nahl 16:68
اور آپ کے پروردگار نے شہد کی مکھی کے جی میں یہ بات ڈالی کہ پہاڑوں میں اور درختوں میں اور اونچی اونچی عمارتیں جو لوگ بناتے ہیں ان میں گھر بنا۔
And your Rabb inspired the honeybee: ‘Build homes in the mountains and in the trees, and in the high buildings that people construct.
ثُمَّ كُلِيْ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ فَاسْلُــكِيْ سُـبُلَ رَبِّكِ ذُلُلًا ۰ۭ يَخْرُجُ مِنْۢ بُطُوْنِہَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُہٗ فِيْہِ شِفَاۗءٌ لِّلنَّاسِ ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَۃً لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ An-Nahl 16:69
پھر ہر قسم کے پھلوں میں سے کھا(چوستی پھر)پھر اپنے پروردگار کے مسخر (آسان)کیے ہوئے راستوں پر چل۔ ان کے پیٹوں سے مختلف رنگوں کے پینے کی چیز نکلتی ہے اس میں لوگوں کے لئے شفا ہے۔ بے شک اس میں سوچنے والوں کے لئے بڑی دلیل ہے۔
Then eat (keep sucking) from every variety of fruit and then follow the paths subjected (made easy) by your Rabb.’ From their bellies comes out a drink of diverse colours, in which is healing for people. Indeed, there is great proof in this for those who reflect.
وَاللہُ خَلَقَكُمْ ثُمَّ يَتَوَفّٰىكُمْ ۰ۣۙ وَمِنْكُمْ مَّنْ يُّرَدُّ اِلٰٓى اَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَيْ لَا يَعْلَمَ بَعْدَ عِلْمٍ شَـيْــــًٔـا ۰ۭ اِنَّ اللہَ عَلِيْمٌ قَدِيْرٌ An-Nahl 16:70
اور اللہ نے تم کو پیدا فرمایا پھر تم کو قبض فرمائے گا (موت دے گا)اور بعض تم میں سے ناکارہ عمر تک پہنچائے جاتے ہیں کہ بہت کچھ جاننے کے بعد ہر چیز سے بے خبر ہوجاتے ہیں ۔ بے شک اللہ بڑے علم والے بڑی قدرت والے ہیں۔
And Allah has created you, then will take you (will give you death). And some of you are taken to a useless age, that after knowing much they become unmindful of everything. Indeed, Allah is very Knowledgeable, very Powerful.
وَاللہُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلٰي بَعْضٍ فِي الرِّزْقِ ۰ۚ فَمَا الَّذِيْنَ فُضِّلُوْا بِرَاۗدِّيْ رِزْقِہِمْ عَلٰي مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُہُمْ فَہُمْ فِيْہِ سَوَاۗءٌ ۰ۭ اَفَبِنِعْمَۃِ اللہِ يَجْحَدُوْنَ An-Nahl 16:71
اور اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق میں فضیلت بخشی ہے سو جن لوگوں کو فضیلت عطا کی گئی ہے وہ اپنا مال اپنے غلاموں کو تو دے دینے والے نہیں کہ وہ سب اس میں برابر ہوجائیں تو کیا وہ اللہ کی نعمتوںکا انکار کرتے ہیں۔
And Allah has granted preference in sustenance to some of you over others. So the people who have been granted preference are not going to hand over their wealth to their slaves so that they all become equal in it. Do they then deny the bounties of Allah?
وَاللہُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا وَّجَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ بَنِيْنَ وَحَفَدَۃً وَّرَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ ۰ۭ اَفَبِالْبَاطِلِ يُؤْمِنُوْنَ وَبِنِعْمَتِ اللہِ ہُمْ يَكْفُرُوْنَ An-Nahl 16:72
اور اللہ نے تم ہی میں سے تمہارے لئے بیویاں بنائیں اور تمہاری ان بیویوں میں سے تمہارے لئے بیٹے اور پوتے پیدا فرمائے اور تم کو اچھی اچھی چیزیں کھانے(پینے)کو دیں۔ تو کیا یہ بے اصل چیزوں پر ایمان رکھتے ہیں اور اللہ کی نعمتوں کا(جان بوجھ کر)انکار کرتے ہیں۔
And Allah has made wives for you from your own very selves, and from these wives has created sons and grandsons for you and has given you good things to eat (and drink). So do they believe in false things and (deliberately) deny the bounties of Allah?
وَيَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ مَا لَا يَمْلِكُ لَہُمْ رِزْقًا مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ شَـيْـــًٔـا وَّلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ An-Nahl 16:73
اور اللہ کے سوا ایسوں کی عبادت کرتے ہیں جو ان کو نہ آسمانوں میں سے رزق پہنچانے کاکچھ بھی اختیار رکھتے ہیں اور نہ زمین میں سے اور نہ (کسی طرح کا)اختیار ہی رکھتے ہیں۔
And they worship, besides Allah, those who have no power, whatsoever, to provide sustenance for them either from the sky or from the earth, nor do they have (any kind of) authority.
فَلَا تَضْرِبُوْا لِلہِ الْاَمْثَالَ ۰ۭ اِنَّ اللہَ يَعْلَمُ وَاَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ An-Nahl 16:74
پس اللہ کے لئے مثالیں مت گھڑو بے شک اللہ جانتے ہیں اور تم نہیں جانتے۔
So do not coin similitudes for Allah. Without doubt, Allah knows and you do not know.
ضَرَبَ اللہُ مَثَلًا عَبْدًا مَّمْلُوْكًا لَّا يَـقْدِرُ عَلٰي شَيْءٍ وَّمَنْ رَّزَقْنٰہُ مِنَّا رِزْقًا حَسَـنًا فَہُوَيُنْفِقُ مِنْہُ سِرًّا وَّجَہْرًا ۰ۭ ہَلْ يَسْتَوٗنَ ۰ۭ اَلْحَمْدُ لِلہِ ۰ۭ بَلْ اَكْثَرُہُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ An-Nahl 16:75
اللہ ایک غلام کی مثال بیان فرماتے ہیں جو(مملوک)دوسرے کے اختیار میں ہے کسی چیز پر اختیار نہیں رکھتا اورایک شخص ہے جس کو ہم نے اپنے پاس سے خوب روزی عطا فرمائی ہے پس وہ اس سے پوشیدہ اور اعلانیہ خرچ کرتا ہے کیا یہ آپس میں برابر ہوسکتے ہیں ؟ (ہرگز نہیں )سب خوبیاں اللہ کے لئے ہیں بلکہ ان میں اکثر لوگ تو جانتے ہی نہیں۔
Allah cites the example of a slave who is under someone else’s control (is owned), having no authority of his own over anything, and there is a person to whom We have granted ample sustenance from Ourselves, so he spends out of it secretly and openly. Can they both be equal? (Definitely not!) All Praiseworthy Attributes are for Allah. But most people among them do not even know.
وَضَرَبَ اللہُ مَثَلًا رَّجُلَيْنِ اَحَدُہُمَآ اَبْكَمُ لَا يَـقْدِرُ عَلٰي شَيْءٍ وَّہُوَكَلٌّ عَلٰي مَوْلٰىہُ ۰ۙ اَيْنَـمَا يُوَجِّہْہُّ لَا يَاْتِ بِخَيْرٍ ۰ۭ ہَلْ يَسْتَوِيْ ہُوَ ۰ۙ وَمَنْ يَّاْمُرُ بِالْعَدْلِ ۰ۙ وَہُوَعَلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَــقِيْمٍ An-Nahl 16:76
اور اللہ ایک اور مثال بیان فرماتے ہیں کہ دو آدمی ہیں ان میں سے ایک گونگا ہے کچھ کرنہیں سکتا (ناتواں بھی ہے)اور وہ اپنے مالک پر وبال ہے وہ اس کو جہاں بھیجتا ہے کوئی کام درست کرکے نہیں لاتا کیا وہ (گونگا بہرہ)اور وہ شخص برابر ہوسکتے ہیں جو (لوگوں کو)اچھی باتوں کی تعلیم کرتا ہو (انصاف کا حکم دیتا ہو)اور(خود بھی سیدھے راستے پر (چل رہا)ہو؟۔
And Allah cites another example: There are two men, one of them is dumb, (and) can do nothing (is also weak) and he is a burden on his master. Wherever he directs him to, he returns having done nothing correctly. Can he (the dumb and deaf) be equal to the person who teaches (people) good things (commands them to do justice) and is (himself) (walking) on the straight path?
وَلِلہِ غَيْبُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ وَمَآ اَمْرُ السَّاعَۃِ اِلَّا كَلَمْحِ الْبَصَرِ اَوْ ہُوَاَقْرَبُ ۰ۭ اِنَّ اللہَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ An-Nahl 16:77
اور آسمانوں اور زمین کی تمام پوشیدہ باتیں اللہ کے ساتھ خاص ہیں اور قیامت کا آنا یوں ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا یا اس سے بھی قریب تر۔ بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہیں۔
And all the Unseen matters of the heavens and the earth are with Allah exclusively. And the coming of Qiyamah is as the blink of an eye or even nearer. Without doubt, Allah has Power over everything.
وَاللہُ اَخْرَجَكُمْ مِّنْۢ بُطُوْنِ اُمَّہٰتِكُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ شَـيْـــًٔـا ۰ۙ وَّجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَالْاَفْــِٕدَۃَ ۰ۙ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ An-Nahl 16:78
اور اللہ نے تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹ سے اس حالت میں نکالا کہ تم کچھ بھی نہ جانتے تھے اور اس نے تم کو کان عطا فرمائے اور آنکھیں اور دل تاکہ تم شکر کرو۔
And Allah brought you forth from your mothers’ wombs in a state that you knew nothing; and He granted you ears and eyes and hearts, so that you may give thanks.
اَلَمْ يَرَوْا اِلَى الطَّيْرِ مُسَخَّرٰتٍ فِيْ جَوِّ السَّمَاۗءِ ۰ۭ مَا يُمْسِكُہُنَّ اِلَّا اللہُ ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَ An-Nahl 16:79
کیا لوگوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا کہ آسمان کی فضا میں گھرے ہوئے (اڑتے)ہیں اللہ کے سوا ان کو کون تھامتا ہے یقیناً اس میں ایمان والوں کے لئے (بہت سی)نشانیاں ہیں۔
Have people not observed the birds, (flying) surrounded by the sky’s atmosphere? Who holds them aloft other than Allah? Indeed in this are (many) signs for the believers.
وَاللہُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْۢ بُيُوْتِكُمْ سَكَنًا وَّجَعَلَ لَكُمْ مِّنْ جُلُوْدِ الْاَنْعَامِ بُيُوْتًا تَسْتَخِفُّوْنَہَا يَوْمَ ظَعْنِكُمْ وَيَوْمَ اِقَامَتِكُمْ ۰ۙ وَمِنْ اَصْوَافِہَا وَاَوْبَارِہَا وَاَشْعَارِہَآ اَثَاثًا وَّمَتَاعًا اِلٰى حِيْنٍ An-Nahl 16:80
اور اللہ نے تمہارے لئے تمہارے گھروں میں رہنے کی جگہ بنائی اور تمہارے لئے جانوروں کی کھال کے گھر بنائے جن کوتم اپنے کوچ کے دن اور مقام کے دن ہلکا پھلکا پاتے ہو اور ان کی اون اور ان کی پشم اور ان کے بالوں سے اسباب اور برتنے کی چیزیں (جو)ایک مدت تک(کام دیتی ہیں )۔
And Allah has made for you a place of residence in your homes, and has made for you houses of animal hides which you find lightweight on your marching and camping days, and from their wool and their fur and their hair He has made the items and articles of use (that are useful) for a while.
وَاللہُ جَعَلَ لَكُمْ مِّمَّا خَلَقَ ظِلٰلًا وَّجَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الْجِبَالِ اَكْنَانًا وَّجَعَلَ لَكُمْ سَرَابِيْلَ تَـقِيْكُمُ الْحَـرَّ وَسَرَابِيْلَ تَقِيْكُمْ بَاْسَكُمْ ۰ۭ كَذٰلِكَ يُتِمُّ نِعْمَتَہٗ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْلِمُوْنَ An-Nahl 16:81
اور اللہ نے تمہارے لئے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں کے سائے بنائے اور تمہارے لئے پہاڑوں میں پناہ کی جگہیں بنائیں اور تمہارے لئے کرتے بنائے جو تم کو گرمی سے بچاتے ہیں اور ایسے کرتے بنائے(زرہ)جو تمہاری لڑائی میں تمہاری حفاظت کرتے ہیں اسی طرح وہ اپنا احسان تم پر پورا فرماتے ہیں تاکہ تم فرمانبردار رہو۔
And Allah has made the shades of His created things for you, and places of refuge in the mountains for you, and shirts for you that protect you from the heat, and such coats (of mail) that protect you in your warfare. In this manner, He perfects His favour on you so that you may remain obedient.
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُ An-Nahl 16:82
پھر اگر یہ منہ پھیریں تو بے شک آپ کے ذمہ صاف صاف پہنچا دینا ہے۔
So if they turn their faces away, then indeed your responsibility is to convey clearly, plainly.
يَعْرِفُوْنَ نِعْمَتَ اللہِ ثُمَّ يُنْكِرُوْنَہَا وَاَكْثَرُہُمُ الْكٰفِرُوْنَ An-Nahl 16:83
یہ لوگ اللہ کی نعمت کو پہچانتے ہیں پھر اس کا انکار کرتے ہیں اور ان میں اکثر کافر ہیں۔
These people recognise Allah’s Blessing yet they deny it. And most of them are unbelievers.
وَيَوْمَ نَبْعَثُ مِنْ كُلِّ اُمَّۃٍ شَہِيْدًا ثُمَّ لَا يُؤْذَنُ لِلَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَلَا ہُمْ يُسْتَعْتَبُوْنَ An-Nahl 16:84
اور جس دن ہم ہر امت میں سے گواہ (پیغمبر)کھڑا کریں گے پھر ان کافروں کو (بولنے کی) اجازت نہ دی جائے گی اور نہ ان کے عذر قبول فرمائے جائیں گے۔
And the Day on which We raise up a witness (the Messengers) from every Ummah, then these unbelievers will not be permitted (to speak), nor will their excuses be accepted.
وَاِذَا رَاَ الَّذِيْنَ ظَلَمُوا الْعَذَابَ فَلَا يُخَـفَّفُ عَنْہُمْ وَلَا ہُمْ يُنْظَرُوْنَ An-Nahl 16:85
اور جب ظلم کرنے والے لوگ عذاب دیکھ لیں گے تو نہ ان کے عذاب میں کمی کی جائے گی اور نہ ان کو مہلت ہی دی جائے گی۔
And when the wrongdoers will behold the torment, neither will their torment be lightened nor will they be granted any respite.
وَاِذَا رَاَ الَّذِيْنَ اَشْرَكُوْا شُرَكَاۗءَہُمْ قَالُوْا رَبَّنَا ہٰٓؤُلَاۗءِ شُرَكَاۗؤُنَا الَّذِيْنَ كُنَّا نَدْعُوْا مِنْ دُوْنِكَ ۰ۚ فَاَلْقَوْا اِلَيْہِمُ الْقَوْلَ اِنَّكُمْ لَكٰذِبُوْنَ An-Nahl 16:86
اور جب مشرک اپنے بنائے ہوئے شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے اے ہمارے پروردگار! یہ ہمارے وہی شریک ہیں جن کو ہم آپ کے سوا پکارتے تھے تو وہ ان کے کلام کو ٹھکرادیں گے (اور کہیں گے)بے شک تم جھوٹے ہو۔
And when the polytheists will see their concocted partners, they will say, ‘Our Rabb! These are our same associates whom we used to call upon besides You.’ But they will reject their words (and say), ‘Without doubt, you are liars.’
وَاَلْقَوْا اِلَى اللہِ يَوْمَىِٕذِۨ السَّلَمَ وَضَلَّ عَنْہُمْ مَّا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ An-Nahl 16:87
اور اس دن اللہ کے سامنے سرنگوں ہوجائیں گے اور جو طوفان وہ باندھا کرتے تھے وہ سب ان سے جاتا رہے گا۔
And on that Day they will hang their heads before Allah, and all the calumny they used to fabricate will depart from them.
اَلَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَصَدُّوْا عَنْ سَبِيْلِ اللہِ زِدْنٰہُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوْا يُفْسِدُوْنَ An-Nahl 16:88
جن لوگوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو)اللہ کی راہ سے روکا ہم ان کے لئے عذاب پر عذاب زیادہ کریں گے اس لئے کہ فساد کیا کرتے تھے۔
The people who disbelieved and hindered (people) from Allah’s Way, We will increase torment upon torment for them, because they used to make mischief.
وَيَوْمَ نَبْعَثُ فِيْ كُلِّ اُمَّۃٍ شَہِيْدًا عَلَيْہِمْ مِّنْ اَنْفُسِہِمْ وَجِئْنَا بِكَ شَہِيْدًا عَلٰي ہٰٓؤُلَاۗءِ ۰ۭ وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتٰبَ تِبْيَانًا لِّكُلِّ شَيْءٍ وَہُدًى وَّرَحْمَۃً وَّبُشْرٰى لِلْمُسْلِمِيْنَ An-Nahl 16:89
اور جس دن ہم ہر امت میں سے ایک گواہ جوان ہی میں سے ہوگا ان پر کھڑا کریں گے اور ان لوگوں کے مقابلہ میں آپ کو گواہ لائیں گے اور ہم نے آپ پر ایسی کتاب نازل فرمائی ہے کہ اس میں ہر چیز کا تفصیل سے بیان ہے اور مسلمانوں کے لئے ہدایت اور رحمت اور (بڑی)خوشخبری ہے۔
And the Day on which We raise up against every Ummah a witness who will be from among them, and bring you as a witness against these people. And We have revealed to you a Book in which is a detailed explanation of everything and guidance and mercy and (a very) good news for the Muslims.
اِنَّ اللہَ يَاْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْاِحْسَانِ وَاِيْتَاۗئِ ذِي الْقُرْبٰى وَيَنْہٰى عَنِ الْفَحْشَاۗءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ ۰ۚ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ An-Nahl 16:90
بے شک اللہ انصاف اور احسان کرنے اور رشتہ داروں کو (حسب توفیق)دینے کا حکم فرماتے ہیں اور بے حیائی اور برائی اور سرکشی سے منع فرماتے ہیں وہ تمہیں اس لئے نصیحت فرماتے ہیں تاکہ تم نصیحت قبول کرو۔
Without doubt, Allah enjoins justice and doing of favours and giving to the relatives (according to means), and forbids immorality and evil and rebellion. He advises you so that you accept advice.
وَاَوْفُوْا بِعَہْدِ اللہِ اِذَا عٰہَدْتُّمْ وَلَا تَـنْقُضُوا الْاَيْمَانَ بَعْدَ تَوْكِيْدِہَا وَقَدْ جَعَلْتُمُ اللہَ عَلَيْكُمْ كَفِيْلًا ۰ۭ اِنَّ اللہَ يَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَ An-Nahl 16:91
اور جب اللہ سے عہد کرلو تو اس کو پورا کرو اور جب پکی قسمیں کھاؤ تو ان کو مت توڑو اور یقیناً تم اللہ کو اپنا ضامن مقرر کرچکے ہو جو کچھ تم کرتے ہو بے شک اللہ اس کوجانتے ہیں۔
And fulfil the Covenant of Allah when you pledge; and do not break the oaths after you have sworn them solemnly, indeed you have appointed Allah as your surety. Without doubt, Allah knows whatever you do.
وَلَا تَكُوْنُوْا كَالَّتِيْ نَقَضَتْ غَزْلَہَا مِنْۢ بَعْدِ قُوَّۃٍ اَنْكَاثًا ۰ۭ تَتَّخِذُوْنَ اَيْمَانَكُمْ دَخَلًۢا بَيْنَكُمْ اَنْ تَكُوْنَ اُمَّۃٌ ہِىَ اَرْبٰى مِنْ اُمَّۃٍ ۰ۭ اِنَّمَا يَبْلُوْكُمُ اللہُ بِہٖ ۰ۭ وَلَيُبَيِّنَنَّ لَكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ مَا كُنْتُمْ فِيْہِ تَخْتَلِفُوْنَ An-Nahl 16:92
اور اس عورت کی طرح نہ ہونا جس نے محنت سے اپنا سوت کاتا پھر اس کو توڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔ تم اپنی قسموں کو آپس میں اس بات کا ذریعہ بنانے لگو کہ ایک گروہ دوسرے گروہ پر غالب رہے بے شک اس سے اللہ تمہاری آزمائش کرتے ہیں اور جن چیزوں میں تم اختلاف کرتے ہو قیامت کے دن ضرور ان سب کو تمہارے سامنے ظاہر فرمادیں گے۔
And be not like the woman who spun her yarn with effort and then broke it up into pieces, you start making your oaths a means of discord among yourselves, that one group remains dominant over another group. Indeed Allah tries you by this, and on the Day of Qiyamah, He will certainly disclose before you all matters that you differ over.
وَلَوْ شَاۗءَ اللہُ لَجَعَلَكُمْ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً وَّلٰكِنْ يُّضِلُّ مَنْ يَّشَاۗءُ وَيَہْدِيْ مَنْ يَّشَاۗءُ ۰ۭ وَلَتُسْـــَٔـلُنَّ عَمَّا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ An-Nahl 16:93
اور اگر اللہ چاہتے تو تم سب کو ایک ہی جماعت بنا دیتے ولیکن وہ جسے چاہتے ہیں گمراہ کرتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں راہ پر ڈال دیتے ہیں اور جوعمل تم کرتے ہو ان کے بارے میں تم سے ضرور پوچھا جائے گا۔
And had Allah willed He could have made you a single community, but He sends astray whom He wills and guides to the path whom He wills. And you will certainly be questioned about the deeds that you perform.
وَلَا تَتَّخِذُوْٓا اَيْمَانَكُمْ دَخَلًۢا بَيْنَكُمْ فَتَزِلَّ قَدَمٌۢ بَعْدَ ثُبُوْتِہَا وَتَذُوْقُوا السُّوْۗءَ بِمَا صَدَدْتُّمْ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ ۰ۚ وَلَكُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ An-Nahl 16:94
اور اپنی قسموں کو آپس میں فساد ڈالنے کا ذریعہ نہ بناؤ کہ (لوگوں کے )قدم جم چکنے کے بعد لڑکھڑا جائیں اور اس وجہ سے کہ تم نے لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا تھا تمہیں تکلیف بھگتنا پڑے اور تم کو بڑا سخت عذاب ملے۔
And do not make your oaths a means to sow discord amongst yourselves, that (people’s) foothold slip after being firmly planted, and that you have to suffer hardship for having hindered people from Allah’s Path and you receive great torment.
وَلَا تَشْتَرُوْا بِعَہْدِ اللہِ ثَـمَنًا قَلِيْلًا ۰ۭ اِنَّمَا عِنْدَ اللہِ ہُوَخَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ An-Nahl 16:95
اور اللہ سے جو تم نے عہد کیا اس کو تھوڑی سی قیمت (مال ومنال دنیا)پر مت بیچو بے شک جو (صلہ)اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لئے بہت بہتر ہے اگر تم جانتے ہو تو۔
And do not sell the pledge you have made with Allah for a small price (worldly wealth and gain). Without doubt, that (reward) which is with Allah is much better for you, if only you knew.
مَا عِنْدَكُمْ يَنْفَدُ وَمَا عِنْدَ اللہِ بَاقٍ ۰ۭ وَلَنَجْزِيَنَّ الَّذِيْنَ صَبَرُوْٓا اَجْرَہُمْ بِاَحْسَنِ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ An-Nahl 16:96
جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ سب ختم ہوجائے گا اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ ہمیشہ رہے گا اور جن لوگوں نے صبر کیا ہم ضرور ان کو ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ دیں گے۔
Whatever is with you will all be exhausted, and that which is with Allah will last forever. And We will certainly grant the people who observed patience an excellent reward for their deeds.
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَہُوَمُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّہٗ حَيٰوۃً طَيِّبَۃً ۰ۚ وَلَـنَجْزِيَنَّہُمْ اَجْرَہُمْ بِاَحْسَنِ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ An-Nahl 16:97
جو شخص نیک کام کرے وہ خود مرد ہو یا عورت بشرطیکہ وہ صاحب ایمان ہو تو ہم ضرور اس کو (دنیا میں )پاک(اور آرام کی)زندگی عطا فرمائیں گے اور (آخرت میں )ان کے اعمال کا بہت اچھا صلہ عطا فرمائیں گے۔
Whoever performs righteous deeds, whether man or woman, provided he possesses faith, We will certainly grant him a pure (and comfortable) life (in the world), and will grant (such people) an excellent reward (in the Hereafter) for their deeds.
فَاِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ فَاسْتَعِذْ بِاللہِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ An-Nahl 16:98
پس جب آپ قرآن پڑھنا چاہیں تو شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگ لیا کریں۔
So when you want to recite the Quran, seek Allah’s Refuge from Shaitan the outcast.
اِنَّہٗ لَيْسَ لَہٗ سُلْطٰنٌ عَلَي الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَلٰي رَبِّہِمْ يَتَوَكَّلُوْنَ An-Nahl 16:99
یقیناً اس کا زور ان لوگوں پر نہیں چلتا جو ایمان رکھتے ہیں اوروہ اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہیں۔
Indeed, he cannot exert any influence over those who possess faith and put their trust in their Rabb.
اِنَّمَا سُلْطٰنُہٗ عَلَي الَّذِيْنَ يَتَوَلَّوْنَہٗ وَالَّذِيْنَ ہُمْ بِہٖ مُشْرِكُوْنَ An-Nahl 16:100
بے شک اس کا قابو تو ان لوگوں پر چلتا ہے جو اس سے تعلق رکھتے ہیں اور جو اس (اللہ)کے ساتھ شرک کرتے ہیں۔
Indeed, his control is only over those who maintain a relationship with him and those who associate partners with Him (Allah).
وَاِذَا بَدَّلْنَآ اٰيَۃً مَّكَانَ اٰيَۃٍ ۰ۙ وَّاللہُ اَعْلَمُ بِمَا يُنَزِّلُ قَالُوْٓا اِنَّمَآ اَنْتَ مُفْتَرٍ ۰ۭ بَلْ اَكْثَرُہُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ An-Nahl 16:101
اور جب ہم کوئی آیت کسی آیت کی جگہ بدل دیتے ہیں اور اللہ جو حکم بھیجتے ہیں اس کووہی خوب جانتے ہیں تو یہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ (یونہی اپنی طرف سے)بنا لاتے ہیں بلکہ ان میں اکثر لوگ جاہل ہیں۔
And when We replace an Ayah with another Ayah, and Allah Himself knows very well the Command He sends, these people say, ‘You make it up (by yourself).’ Rather, most people among them are ignorant.
قُلْ نَزَّلَہٗ رُوْحُ الْقُدُسِ مِنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ لِيُثَبِّتَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَہُدًى وَّبُشْرٰى لِلْمُسْلِمِيْنَ An-Nahl 16:102
فرمادیجئیے کہ اس کو روح القدس (جبرائیل امین)آپ کے پروردگار کی طرف سے سچائی کے ساتھ لائے ہیں تاکہ ایمان والوںکوثابت قدم رکھے اور مسلمانوں کے لئے ہدایت اور خوشخبری بن جائے۔
Say, ‘The Holy Rooh (Jibra’eel Ameen) has brought it with Truth from your Rabb, so that it keeps the believers steadfast and becomes a guide and good news for the Muslims.
وَلَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّہُمْ يَقُوْلُوْنَ اِنَّمَا يُعَلِّمُہٗ بَشَرٌ ۰ۭ لِسَانُ الَّذِيْ يُلْحِدُوْنَ اِلَيْہِ اَعْجَمِيٌّ وَّھٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِيْنٌ An-Nahl 16:103
اور بے شک ہم جانتے ہیں کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ ان کو تو کوئی آدمی سکھاتا ہے جس شخص کی طرف اس کی نسبت کرتے ہیں ان کی زبان تو عجمی (غیر عربی)ہے اور یہ (قرآن)صاف عربی زبان ہے۔
And indeed We know these people say that some person teaches him. The language of the person they refer to is foreign (non-Arabic), while this (the Quran) is pure Arabic language.
اِنَّ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِاٰيٰتِ اللہِ ۰ۙ لَا يَہْدِيْہِمُ اللہُ وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ An-Nahl 16:104
بے شک جو لوگ اللہ کی آیتوں پرایمان نہیں لاتے اللہ ان کو کبھی راہ پر نہیں لائیں گے اور ان کے لئے دردناک سزا ہوگی۔
Indeed Allah will never bring, on the path, the people who do not believe in Allah’s Ayaat, and for them will be a painful punishment.
اِنَّمَا يَفْتَرِي الْكَذِبَ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِاٰيٰتِ اللہِ ۰ۚ وَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْكٰذِبُوْنَ An-Nahl 16:105
بے شک جھوٹ جوڑنے والے تو یہ لوگ ہیں جو اللہ کی آیات پر ایمان نہیں رکھتے اور یہی لوگ جھوٹے ہیں۔
Without doubt, the fabricators of lies are these people who do not believe in Allah’s Ayaat, and it is they who are the liars.
مَنْ كَفَرَ بِاللہِ مِنْۢ بَعْدِ اِيْمَانِہٖٓ اِلَّا مَنْ اُكْرِہَ وَقَلْبُہٗ مُطْمَىِٕنٌّۢ بِالْاِيْمَانِ وَلٰكِنْ مَّنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْہِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللہِ ۰ۚ وَلَہُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ An-Nahl 16:106
جو شخص ایمان لانے کے بعد اللہ سے کفر کرے سوائے اس شخص کے جس پر زبردستی کی جائے اور اس کا دل ایمان پر مطمئن ہو ولیکن (ہاں)جو جی کھول کر کفر کرے تو ایسوں پر اللہ کا غضب ہوگا اور ان کوبہت بڑی سزا ہوگی۔
The person who disbelieves in Allah after having professed faith, excepting him who is compelled and his heart is satisfied with Faith, but (yes) whosoever disbelieves with his whole heart, then upon them will be Allah’s wrath and their punishment will be severe.
ذٰلِكَ بِاَنَّہُمُ اسْتَحَبُّوا الْحَيٰوۃَ الدُّنْيَا عَلَي الْاٰخِرَۃِ ۰ۙ وَاَنَّ اللہَ لَا يَہْدِي الْقَوْمَ الْكٰفِرِيْنَ An-Nahl 16:107
یہ اس لئے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کوآخرت پر ترجیح دی اور یہ کہ اللہ ایسے کافروں کوہدایت نہیں فرماتے۔
Because they gave preference to the life of the world over the Hereafter, and that Allah does not guide such unbelievers.
اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ طَبَعَ اللہُ عَلٰي قُلُوْبِہِمْ وَسَمْعِہِمْ وَاَبْصَارِہِمْ ۰ۚ وَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْغٰفِلُوْنَ An-Nahl 16:108
یہ وہ لوگ ہیں کہ ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر اور ان کی آنکھوں پر اللہ نے مہر لگا دی ہے اور یہی لوگ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔
These are the people on whose hearts and ears and eyes Allah has set a seal, and these are the people steeped in ignorance.
لَا جَرَمَ اَنَّہُمْ فِي الْاٰخِرَۃِ ہُمُ الْخٰسِرُوْنَ An-Nahl 16:109
بے شک یہ آخرت میں خسارہ اٹھانے والے ہوں گے۔
Without doubt, they will be the ones to bear loss in the Hereafter.
ثُمَّ اِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِيْنَ ہَاجَرُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا فُتِنُوْا ثُمَّ جٰہَدُوْا وَصَبَرُوْٓا ۰ۙ اِنَّ رَبَّكَ مِنْۢ بَعْدِہَا لَغَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ An-Nahl 16:110
پھر بے شک آپ کا رب ایسے لوگوں کے لئے جنہوں نے تکلیفیں اٹھانے کے بعد ہجرت کی پھر جہاد کیا اور قائم رہے بے شک آپ کاپروردگار ان (تکلیفوں)کے بعد بڑا بخشنے والا رحم کرنے والا ہے۔
Then, without doubt, your Rabb, for such people who emigrated after suffering hardships then did Jihad and remained steadfast - indeed after these (hardships) your Rabb is Most Forgiving, Merciful.
يَوْمَ تَاْتِيْ كُلُّ نَفْسٍ تُجَادِلُ عَنْ نَّفْسِہَا وَتُوَفّٰى كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَہُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ An-Nahl 16:111
اس دن ہر شخص اپنی طرف داری میں گفتگو کرے گا اور ہر شخص کو اس کے عمل کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گاور ان پر زیادتی نہیں کی جائے گی۔
On that Day every person will speak up for himself, and each person will be recompensed fully for his deeds, and no wrong will be done to them.
وَضَرَبَ اللہُ مَثَلًا قَرْيَۃً كَانَتْ اٰمِنَۃً مُّطْمَىِٕنَّۃً يَّاْتِيْہَا رِزْقُہَا رَغَدًا مِّنْ كُلِّ مَكَانٍ فَكَفَرَتْ بِاَنْعُمِ اللہِ فَاَذَاقَہَا اللہُ لِبَاسَ الْجُوْعِ وَالْخَوْفِ بِمَا كَانُوْا يَصْنَعُوْنَ An-Nahl 16:112
اور اللہ ایک بستی کی مثال بیان فرماتے ہیں کہ وہ بڑے امن واطمینان میں تھے ان کے کھانے پینے کی چیزیں بڑی فراغت کے ساتھ ہر طرف سے ان کے پاس پہنچا کرتی تھیں سو انہوں نے اللہ کی نعمتوں کی ناقدری کی تو اللہ نے ان کے اعمال کے سبب ان کو قحط اور خوف کا لباس پہنا کر مزہ چکھایا۔
And Allah cites the example of a township: they (its people) were in great peace and contentment. Their sustenance reached them plentifully from all directions. Then they became ungrateful for Allah’s Favours. So, Allah made them savour the taste them by clothing in famine and fear, because of their deeds
وَلَقَدْ جَاۗءَہُمْ رَسُوْلٌ مِّنْہُمْ فَكَذَّبُوْہُ فَاَخَذَہُمُ الْعَذَابُ وَہُمْ ظٰلِمُوْنَ An-Nahl 16:113
اور یقیناً ان کے پاس ان ہی میں سے ایک پیغمبر آئے تو انہوں نے ان کو جھوٹا کہا پس ان (لوگوں)کو عذاب نے آپکڑا اور وہ ظالم تھے۔
And indeed, there came to them a Messenger from among themselves, but they called him a liar, so the torment seized them (the people) and they were wrongdoers.
فَكُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللہُ حَلٰلًا طَيِّبًا ۰۠ وَّاشْكُرُوْا نِعْمَتَ اللہِ اِنْ كُنْتُمْ اِيَّاہُ تَعْبُدُوْنَ An-Nahl 16:114
پس اللہ نے تم کو جو حلال اور پاکیزہ رزق دیا ہے اس میں سے کھاؤ اور اللہ کی نعمت پر شکر ادا کرو اگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو۔
Therefore, eat the lawful and wholesome sustenance Allah has provided for you, and give thanks for the Favour of Allah, if it is Him you worship.
اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَۃَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنْزِيْرِ وَمَآ اُہِلَّ لِغَيْرِ اللہِ بِہٖ ۰ۚ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَّلَا عَادٍ فَاِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ An-Nahl 16:115
بے شک اس نے تم پر مردار اور خون اور سور کا گوشت حرام فرمادیا ہے اور جس پر (بوقت ذبح)اللہ کے علاوہ کسی اور کا نام لیا جائے (وہ بھی)ہاں اگر کوئی بہت مجبور ہوجائے بشرطیکہ گناہ کرنے والا اور حد سے نکلنے والا نہ ہو تو یقیناً اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
Indeed, He has forbidden for you the dead and the blood and the flesh of swine and that on which (at the time of slaughter) any name other than that of Allah is pronounced. Yes, if someone is greatly compelled provided he is neither a sinner nor a transgressor, then indeed Allah is Forgiving, Merciful.
وَلَا تَــقُوْلُوْا لِمَا تَصِفُ اَلْسِنَتُكُمُ الْكَذِبَ ھٰذَا حَلٰلٌ وَّھٰذَا حَرَامٌ لِّتَفْتَرُوْا عَلَي اللہِ الْكَذِبَ ۰ۭ اِنَّ الَّذِيْنَ يَفْتَرُوْنَ عَلَي اللہِ الْكَذِبَ لَا يُفْلِحُوْنَ An-Nahl 16:116
اور یونہی جھوٹ جو تمہاری زبانوں پہ آجائے نہ کہا کرو کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے تاکہ اللہ پر جھوٹ بہتان باندھنے لگو بے شک جو لوگ اللہ پر جھوٹ بہتان باندھتے ہیں ان کا بھلانہیں ہوگا۔
And do not speak the falsehood which comes causally onto your tongues: this is permitted and this is forbidden, thereby fabricating a lie and slander against Allah. Undoubtedly, the people who fabricate a lie and slander against Allah shall not prosper.
مَتَاعٌ قَلِيْلٌ ۰۠ وَّلَہُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ An-Nahl 16:117
چند روزہ فائدہ ہے اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔
(They have) a few days benefit, and there is a painful torment for them.
وَعَلَي الَّذِيْنَ ہَادُوْا حَرَّمْنَا مَا قَصَصْنَا عَلَيْكَ مِنْ قَبْلُ ۰ۚ وَمَا ظَلَمْنٰہُمْ وَلٰكِنْ كَانُوْٓا اَنْفُسَہُمْ يَظْلِمُوْنَ An-Nahl 16:118
اور یہودیوں پر جو چیزیں ہم نے حرام کردی تھیں وہ ہم آپ سے پہلے بیان فرما چکے اور ہم نے ان پر زیادتی نہیں کی ولیکن وہ خود ہی اپنے آپ پر زیادتی کرتے تھے۔
And We have already recounted to you the things that We had forbidden to the Jews. And We did not wrong them but they used to wrong themselves
ثُمَّ اِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِيْنَ عَمِلُوا السُّوْۗءَ بِجَــہَالَۃٍ ثُمَّ تَابُوْا مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ وَاَصْلَحُوْٓا ۰ۙ اِنَّ رَبَّكَ مِنْۢ بَعْدِہَا لَغَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ An-Nahl 16:119
پھر بے شک آپ کا رب ایسے لوگوں کے لئے جنہوں نے نادانی سے برا کام کیا پھر اس کے بعد توبہ کرلی اور نیک ہوگئے (اپنی اصلاح کرلی)یقیناً اس کے بعد آپ کا پروردگار بڑا بخشنے والا مہربان ہے۔
Then, without doubt, your Rabb, for such people who performed an evil deed in ignorance, then repented after that and became righteous (reformed themselves) - indeed thereafter your Rabb is extremely Forgiving Merciful.
اِنَّ اِبْرٰہِيْمَ كَانَ اُمَّۃً قَانِتًا لِّلہِ حَنِيْفًا ۰ۭ وَلَمْ يَكُ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ An-Nahl 16:120
بے شک ابراہیم (علیہ السلام)بڑے پیشوا (اور)اللہ کے فرمانبردار تھے جو ایک طرف کے ہورہے تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے۔
Indeed, Ibraheem (Alaihi as-Salam) was a great leader (and) obedient to Allah; he had devoted himself wholly to one side and he was not of the polytheists.
شَاكِرًا لِّاَنْعُمِہٖ ۰ۭ اِجْتَبٰىہُ وَہَدٰىہُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَــقِيْمٍ An-Nahl 16:121
اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے والے تھے اور اس نے ان کو منتخب کرلیا تھا اور سیدھی راہ پر ڈال دیا تھا۔
Thankful for His Favours. And He had chosen him and guided him on to the straight path.
وَاٰتَيْنٰہُ فِي الدُّنْيَا حَسَـنَۃً ۰ۭ وَاِنَّہٗ فِي الْاٰخِرَۃِ لَمِنَ الصّٰلِحِيْنَ An-Nahl 16:122
اور ہم نے ان کو دنیا میں بھی خوبیاں عطا فرمائی تھیں اور یقیناً وہ آخرت میں بھی نیک لوگوں میں سے ہوں گے۔
And We had bestowed good on him in the world; and indeed in the Hereafter, too, he will be among the righteous people.
ثُمَّ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ اَنِ اتَّبِعْ مِلَّۃَ اِبْرٰہِيْمَ حَنِيْفًا ۰ۭ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ An-Nahl 16:123
پھر ہم نے آپ کی طرف وحی فرمائی کہ ابراہیم(علیہ السلام)کی ملت(طریقے)کی پیروی کریں جوایک طرف (صرف اللہ)کے ہورہے تھے اور شرک کرنے والوں میں سے نہ تھے۔
Then We sent Revelation to you to follow the creed (way) of Ibraheem (Alaihi as-Salam) who had devoted himself to one side (that of Allah alone) and was not of the polytheists.
اِنَّمَا جُعِلَ السَّبْتُ عَلَي الَّذِيْنَ اخْتَلَفُوْا فِيْہِ ۰ۭ وَاِنَّ رَبَّكَ لَيَحْكُمُ بَيْنَہُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ فِـيْمَا كَانُوْا فِيْہِ يَخْتَلِفُوْنَ An-Nahl 16:124
یقیناً ہفتے کے دن کو ان ہی لوگوں کے لئے مقرر فرمایا گیا تھا جنہوں نے اس میں اختلاف کیا تھا۔ اور یقیناً آپ کا پروردگار قیامت کے دن ان میں ان باتوں کا فیصلہ فرما دیں گے جن میں وہ اختلاف کرتے تھے۔
Indeed the Saturday had been appointed only for the people who had disagreed about it; and indeed on the Day of Qiyamah your Rabb will pass judgment about the matters wherein they disagreed.
اُدْعُ اِلٰى سَبِيْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَۃِ وَالْمَوْعِظَۃِ الْحَسَنَۃِ وَجَادِلْہُمْ بِالَّتِيْ ہِىَ اَحْسَنُ ۰ۭ اِنَّ رَبَّكَ ہُوَاَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَـبِيْلِہٖ وَہُوَاَعْلَمُ بِالْمُہْتَدِيْنَ An-Nahl 16:125
اپنے پروردگار کی راہ کی طرف دانائی اور نیک نصیحت سے بلائیے اور ان سے اچھے انداز میں بحث فرمائیں بے شک آپ کا پروردگار بہتر جانتا ہے کہ جو اس کی راہ سے بھٹک گیا اور وہ راہ پر چلنے والوں کوبھی خوب جانتا ہے ۔
Call to the Path of your Rabb with wisdom and good advice, and argue with them in the best manner. Indeed your Rabb knows better who has strayed from His Path and He also knows well those who walk on the path.
وَاِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوْا بِمِثْلِ مَا عُوْقِبْتُمْ بِہٖ ۰ۭ وَلَىِٕنْ صَبَرْتُمْ لَہُوَخَيْرٌ لِّلصّٰبِرِيْنَ An-Nahl 16:126
اور اگر بدلہ لینے لگو تو اتنا ہی بدلہ لو جتنا تمہارے ساتھ برتاؤ کیا گیا اورالبتہ اگر تم صبر کرو تو وہ صبر کرنے والوں کے حق میں بہت اچھا ہے۔
And if you were to retaliate, then retaliate only as much as you had been afflicted with. And if you remain patient, then it is much better for the patient.
وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُكَ اِلَّا بِاللہِ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْہِمْ وَلَا تَكُ فِيْ ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُوْنَ An-Nahl 16:127
اورآپ صبر کیجئیے اور آپ کا صبر کرنا اللہ ہی کی توفیق سے ہے اور ان پر غم نہ کیجئیے اور جو کچھ یہ تدبیریں کرتے ہیں اس سے تنگ دل نہ ہوئیے۔
And be patient. And your patience is only by the Help of Allah, and do not grieve over them, and do not be in distress by whatever they plot.
اِنَّ اللہَ مَعَ الَّذِيْنَ اتَّقَوْا وَّالَّذِيْنَ ہُمْ مُّحْسِنُوْنَ An-Nahl 16:128
بے شک اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہوتے ہیں جو پرہیز گار ہوتے ہیں اور جو خلوص دل سے نیک کام کرنے والے ہوتے ہیں۔
Indeed Allah is with the people who are Allah-conscious and those who do righteous deeds with sincerity.
Back to top