Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْإِسْرَاء - بنی اسرائیل

Chapter 17: Al-Isrā (111 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
سُبْحٰنَ الَّذِيْٓ اَسْرٰى بِعَبْدِہٖ لَيْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَى الْمَسْجِدِ الْاَقْصَا الَّذِيْ بٰرَكْنَا حَوْلَہٗ لِنُرِيَہٗ مِنْ اٰيٰتِنَا ۰ۭ اِنَّہٗ ہُوَالسَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ Al-Isrā 17:1
پاک ہے وہ (ذات) جو اپنے بندے (حضرت محمدﷺ) کو ایک رات میں مسجدِ حرام (مسجدِ کعبہ) سے مسجدِ اقصیٰ (بیت المقدس) تک جس کے گرداگرد ہم نے برکتیں رکھی ہیں، لے کرگیا تاکہ ہم انہیں اپنی (قدرت کی) نشانیاں دکھائیں۔بے شک وہی (اللہ) سننے والا دیکھنے والا ہے۔
Hallowed is He (the Being), Who took His Slave (Hazrat Muhammad - Sall Allah-o Alaihi wa Sallam) in one night, from Masjid-e Haraam (Masjid-e K‘abah) to the Masjid-e Aqsa (Bait al-Maqdas), in whose surroundings We have placed blessings, so that We may show him Our Signs (of Divine Omnipotence). Indeed, He (Allah) is the Hearing, the Seeing.
وَاٰتَيْنَا مُوْسَي الْكِتٰبَ وَجَعَلْنٰہُ ہُدًى لِّبَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ اَلَّا تَتَّخِذُوْا مِنْ دُوْنِيْ ‎وَكِيْلًا Al-Isrā 17:2
اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام)کوکتاب عطا فرمائی اور اس کو بنی اسرائیل کے لئے ہدایت بنایا کہ تم میرے سوا کسی کو اپنا کار ساز مت بنانا۔
And We granted the Book to Musa (Alaihi as-Salam) and made it a guide for the Bani Isra’eel: ‘Do not take anyone other than Me as the Manager of your affairs.’
ذُرِّيَّــۃَ مَنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوْحٍ ۰ۭ اِنَّہٗ كَانَ عَبْدًا شَكُوْرًا Al-Isrā 17:3
ان لوگوں کی نسل جن کو ہم نے نوح (علیہ السلام)کے ساتھ (کشتی میں )سوار کیا تھا، بے شک وہ (نوح علیہ السلام)بڑے شکر گزار بندے تھے۔
The progeny of the people whom We had boarded (in the boat) with Nooh (Alaihi as-Salam); indeed he (Nooh - Alaihi as-Salam) was a very grateful slave.
وَقَضَيْنَآ اِلٰى بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ فِي الْكِتٰبِ لَتُفْسِدُنَّ فِي الْاَرْضِ مَرَّتَيْنِ وَلَتَعْلُنَّ عُلُوًّا كَبِيْرًا Al-Isrā 17:4
اور ہم نے کتاب میں بنی اسرائیل کو بتا دیا تھا کہ تم ضرور زمین میں دو بار فساد کرو گے اور بہت بڑی سرکشی کرو گے۔
And We had informed the Bani Isra’eel in the Book, ‘You will certainly make mischief in the land twice, and foment great rebellion.’
فَاِذَا جَاۗءَ وَعْدُ اُوْلٰىہُمَا بَعَثْنَا عَلَيْكُمْ عِبَادًا لَّنَآ اُولِيْ بَاْسٍ شَدِيْدٍ فَجَاسُوْا خِلٰلَ الدِّيَارِ ۰ۭ وَكَانَ وَعْدًا مَّفْعُوْلًا Al-Isrā 17:5
پس جب ان دو میں سے پہلی (بار)کے وعدے (سزا) کا وقت آیا تو ہم نے تم پر اپنے سخت لڑائی والے بندے مسلط کردیئے پس وہ شہروں کے اندر گھس گئے اور وہ وعدہ پورا ہوکر رہا۔
Thus, when the time (turn) of the first of the two promises (punishment) came, We set upon you Our formidable warring slaves. So they penetrated the cities, and that promise saw its fulfilment.
ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ الْكَرَّۃَ عَلَيْہِمْ وَاَمْدَدْنٰكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّبَنِيْنَ وَجَعَلْنٰكُمْ اَكْثَرَ نَفِيْرًا Al-Isrā 17:6
پھر ہم نے (توبہ کے بعد)تم کو ان پر غلبہ دیا اور ہم نے مال اور بیٹوں سے تمہاری مددفرمائی اور ہم نے تمہاری جماعت کو بڑھا دیا
Then (after your repentance) We gave you victory over them, and aided you with wealth and sons, and We enlarged your group.
اِنْ اَحْسَنْتُمْ اَحْسَنْتُمْ لِاَنْفُسِكُمْ ۰ۣ وَاِنْ اَسَاْتُمْ فَلَہَا ۰ۭ فَاِذَا جَاۗءَ وَعْدُ الْاٰخِرَۃِ لِيَسُوْۗءٗا وُجُوْہَكُمْ وَلِيَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ كَـمَا دَخَلُوْہُ اَوَّلَ مَرَّۃٍ وَّلِــيُتَبِّرُوْا مَا عَلَوْا تَتْبِيْرًا Al-Isrā 17:7
اگر تم نے اچھے کام کیے تو اپنے ہی لئے اچھے کام کیے اور اگر برے کام کیے تو اپنے ہی لئے۔ پھر جب دوسرے وعدے کا وقت آیا (تو ہم نے پھر اپنے بندے مسلط کردیئے) تاکہ(مار مار کر )تمہارے چہرے بگاڑ دیں اور جس طرح وہ پہلی مرتبہ مسجد (بیت المقدس)میں گھسے تھے اسی طرح پھر اس میں داخل ہوجائیں اور جس چیز پر ان کا بس چلے اسے تباہ وبرباد کردیں۔
If you performed righteous deeds, you did them only for yourselves, and if you did evil, then that too was only against yourselves. So, when the time for the second promise came, (then again We set Our slaves upon you) so that they may disfigure your faces (by thrashings), and they may enter the Masjid (Bait al-Maqdas) just as they had forcibly entered it the first time and had utterly destroy whatever they could lay their hands on.
عَسٰي رَبُّكُمْ اَنْ يَّرْحَمَكُمْ ۰ۚ وَاِنْ عُدْتُّمْ عُدْنَا ۰ۘ وَجَعَلْنَا جَہَنَّمَ لِلْكٰفِرِيْنَ حَصِيْرًا Al-Isrā 17:8
امید ہے کہ تمہارا پروردگار(اللہ)تم پر رحم فرمائے اور اگر پھروہی (حرکتیں)کرو گے تو ہم بھی وہی (سلوک)کریں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لئے قید خانہ بنارکھا ہے۔
It is hoped that your Rabb (Allah) may have mercy upon you, and if you repeat the same (actions), then We too will mete out the same (treatment). And We have appointed Hell as a prison for the unbelievers.
اِنَّ ہٰذَا الْقُرْاٰنَ يَہْدِيْ لِلَّتِيْ ھِيَ اَقْوَمُ وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِيْنَ الَّذِيْنَ يَعْمَلُوْنَ الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَہُمْ اَجْرًا كَبِيْرًا Al-Isrā 17:9
بے شک یہ قرآن وہ راستہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھا ہے اور ایمان والوں کو جو نیک کام کرتے ہیں بشارت دیتا ہے کہ ان کے لئے بہت بڑا اجر ہے۔
Indeed, this Quran guides to the path which is the straightest, and gives the good news to the believers who perform righteous deeds that there is a very great reward for them.
وَّاَنَّ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَۃِ اَعْتَدْنَا لَہُمْ عَذَابًا اَلِـــيْمًا Al-Isrā 17:10
اور یہ بھی (بتاتا ہے)کہ جو لوگ آخرت پرایمان نہیں رکھتے ان کے لئے ہم نے دردناک عذاب تیار کررکھا ہے۔
And (it) also (informs) that We have prepared a painful torment for the people who do not believe in the Hereafter.
وَيَدْعُ الْاِنْسَانُ بِالشَّرِّ دُعَاۗءَہٗ بِالْخَيْرِ ۰ۭ وَكَانَ الْاِنْسَانُ عَجُوْلًا Al-Isrā 17:11
اور (بعض دفعہ)انسان برائی کی اسی طرح درخواست کرتا ہے جس طرح بھلائی کی درخواست کرتا ہے اورانسان (طبعی طورپر ہی)جلد باز ہے۔
And (sometimes) man supplicates for evil in the same way that he supplicates for good; and man is hasty (by nature).
وَجَعَلْنَا الَّيْلَ وَالنَّہَارَ اٰيَـتَيْنِ فَمَــحَوْنَآ اٰيَۃَ الَّيْلِ وَجَعَلْنَآ اٰيَۃَ النَّہَارِ مُبْصِرَۃً لِّتَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ وَلِتَعْلَمُوْا عَدَدَ السِّنِيْنَ وَالْحِسَابَ ۰ۭ وَكُلَّ شَيْءٍ فَصَّلْنٰہُ تَفْصِيْلًا Al-Isrā 17:12
اور ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا پس رات کی نشانی کو ہم نے دھندلا بنایا اور دن کی نشانی کوہم نے روشن بنایا تاکہ تم اپنے پروردگار کا فضل (روزی)تلاش کرو اور تاکہ برسوں کا شمار اور حساب معلوم کرلو اور ہم نے ہر چیز کو خوب تفصیل کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔
And We have appointed the night and the day as two signs. Thus, We made the sign of the night hazy, and We made the sign of the day bright, so that you may seek the Grace (livelihood) from your Rabb, and so that you may know the reckoning and the accounting of years. And We have explained everything in great detail.
وَكُلَّ اِنْسَانٍ اَلْزَمْنٰہُ طٰۗىِٕرَہٗ فِيْ عُنُقِہٖ ۰ۭ وَنُخْرِجُ لَہٗ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ كِتٰبًا يَّلْقٰىہُ مَنْشُوْرًا Al-Isrā 17:13
اور ہم نے ہرانسان کا عمل اس کے گلے کا ہار بنا کے رکھا ہے اور ہم اسے قیامت کے دن کتاب (اس کا اعمال نامہ)نکال کر دکھا دیں گے جسے وہ کھلا ہوا دیکھے گا۔
And We have fastened the deed of every person as a garland around his neck and, on the Day of Qiyamah, We shall take out and show him the Book (his Record of Deeds), which he will see spread open.
اِقْرَاْ كِتٰبَكَ ۰ۭ كَفٰى بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيْبًا Al-Isrā 17:14
اپنی کتاب پڑھ لے آج کے دن تو خود ہی اپنے لئے حساب لینے والا کافی ہے۔
‘Read your Book, sufficient are you today as a reckoner of your own account.’
مَنِ اہْتَدٰى فَاِنَّمَا يَہْــتَدِيْ لِنَفْسِہٖ ۰ۚ وَمَنْ ضَلَّ فَاِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْہَا ۰ۭ وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰى ۰ۭ وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِيْنَ حَتّٰى نَبْعَثَ رَسُوْلًا Al-Isrā 17:15
جو شخص ہدایت اختیار کرتا ہے تو یقیناً اپنے ہی لئے کرتا ہے اور جو گمراہ ہوتا ہے تو یقیناً گمراہی کا نقصان بھی اسی کو ہوگا اور کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور جب تک ہم پیغمبر نہ بھیج دیں عذاب نہیں دیا کرتے۔
Whoever adopts guidance, indeed he does it only for himself, and whoever strays, then indeed only he will bear the loss of the straying. And no person will bear the burden of another. And We do not give torment until We have sent a Messenger.
وَاِذَآ اَرَدْنَآ اَنْ نُّہْلِكَ قَرْيَۃً اَمَرْنَا مُتْرَفِيْہَا فَفَسَقُوْا فِيْہَا فَحَـــقَّ عَلَيْہَا الْقَوْلُ فَدَمَّرْنٰہَا تَدْمِيْرًا Al-Isrā 17:16
اور جب ہم کسی بستی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے آسودہ لوگوں کو حکم دیتے ہیں (ان کے اعمال بد کی وجہ سے)تو وہ وہاں نافرمانیاںکرتے ہیں تو اس پر (عذاب کا)حکم ثابت (اتمام حجت)ہوجاتا ہے پھر ہم اس کو تباہ وبرباد کرڈالتے ہیں۔
And when We will to destroy a township (on account of their evil deeds), We command its affluent people (to do good) but they (instead) commit disobedience there. So the Command (for torment) becomes justified (argument is concluded) against it. Then We destroy and annihilate it.
وَكَمْ اَہْلَكْنَا مِنَ الْقُرُوْنِ مِنْۢ بَعْدِ نُوْحٍ ۰ۭ وَكَفٰى بِرَبِّكَ بِذُنُوْبِ عِبَادِہٖ خَبِيْرًۢا بَصِيْرًا Al-Isrā 17:17
اور ہم نے بہت سی امتوں کو نوح (علیہ السلام)کے بعد ہلاک کیا اور آپ کاپروردگار (اللہ)اپنے بندوں کے گناہوںکو جاننے (اور)دیکھنے والا کافی ہے۔
And We destroyed many communities after Nooh (Alaihi as-Salam). And Sufficient is your Rabb (Allah) as Knower (and) Seer of the sins of His slaves.
مَنْ كَانَ يُرِيْدُ الْعَاجِلَۃَ عَجَّــلْنَا لَہٗ فِيْہَا مَا نَشَاۗءُ لِمَنْ نُّرِيْدُ ثُمَّ جَعَلْنَا لَہٗ جَہَنَّمَ ۰ۚ يَصْلٰىہَا مَذْمُوْمًا مَّدْحُوْرًا Al-Isrā 17:18
جو شخص دنیا (کے مال وزر)کا خواہش مند ہو تو ہم اسے یہیں جتنا چاہتے ہیں جسے چاہتے ہیں جلد دے دیتے ہیں پھر ہم نے اس کے لئے جہنم بنائی ہے وہ اس میں برے حال میں راندہ (درگاہ)ہو کر داخل ہوگا۔
Whoever is desirous of (the wealth and possessions of) the world, We soon grant him over here as much as We will, to whomever We will. Then We have made Hell for him, and he will enter it in a miserable state, rejected (outcast).
وَمَنْ اَرَادَ الْاٰخِرَۃَ وَسَعٰى لَہَا سَعْيَہَا وَہُوَمُؤْمِنٌ فَاُولٰۗىِٕكَ كَانَ سَعْيُہُمْ مَّشْكُوْرًا Al-Isrā 17:19
اور جو شخص آخرت کا طلبگار ہوگا اور اس کے لئے اتنی کوشش کرے گا جتنی وہ کرسکے اور وہ ایمان بھی رکھتا ہو، سو ایسے لوگوں کی کوشش مقبول ہوگی۔
And whoever is a seeker of the Hereafter and makes as much effort for it as he can, and he is also a believer, so the effort of such people will be accepted.
كُلًّا نُّمِدُّ ہٰٓؤُلَاۗءِ وَہٰٓؤُلَاۗءِ مِنْ عَطَاۗءِ رَبِّكَ ۰ۭ وَمَا كَانَ عَطَاۗءُ رَبِّكَ مَحْظُوْرًا Al-Isrā 17:20
ہم آپ کے پروردگار کی بخشش سے سب کو مدددیتے ہیں ان کو بھی اور ان کو بھی اور آپ کے پروردگار کی بخشش (دار دنیا میں کسی پر)بند نہیں۔
We help everyone with the Grant of your Rabb, these as well as those. And the Grant of your Rabb is not closed (to anyone in the world).
اُنْظُرْ كَيْفَ فَضَّلْنَا بَعْضَہُمْ عَلٰي بَعْضٍ ۰ۭ وَلَلْاٰخِرَۃُ اَكْبَرُ دَرَجٰتٍ وَّاَكْبَرُ تَفْضِيْلًا Al-Isrā 17:21
دیکھ لیجئیے ! ہم نے کس طرح بعض کو بعض پر فضیلت بخشی ہے۔ اور آخرت درجوں کے حساب سے بہت بڑی ہے اور فضیلت کے اعتبار سے بھی بہت بڑی ہے۔
See! How We have preferred some over others; and the Hereafter is greater in respect of ranks and also greater in respect of preferment.
لَا تَجْعَلْ مَعَ اللہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ فَتَقْعُدَ مَذْمُوْمًا مَّخْذُوْلًا Al-Isrā 17:22
اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود (ہرگز)نہ بنانا پھر بدحال (اور)بے کس ہوکر بیٹھ رہے گا۔
Do not (on any account) set up any Ilaha with Allah, else you will be left sitting miserable (and) helpless.
وَقَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْٓا اِلَّآ اِيَّاہُ وَبِالْوَالِدَيْنِ اِحْسَانًا ۰ۭ اِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ اَحَدُہُمَآ اَوْ كِلٰـہُمَا فَلَا تَـقُلْ لَّہُمَآ اُفٍّ وَّلَا تَنْہَرْہُمَا وَقُلْ لَّہُمَا قَوْلًا كَرِيْمًا Al-Isrā 17:23
اور آپ کے پروردگار نے حکم کردیا ہے کہ اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرو اور (اپنے)ماںباپ کے ساتھ حسن سلوک کرو اگر تمہارے پاس ان میں ایک یا دونوں بڑھاپے کوپہنچ جائیں تو ان دونوں سے ناپسندیدہ بات نہ کہو اور نہ ان کو جھڑکو اور ان سے بہت اچھے اندازے سے بات کرو۔
And your Rabb has commanded that you worship none but Him, and treat (your) parents nicely; if one or both of them attain to old age with you, do not say a disagreeable word to them nor scold them, and speak to them in a very kind manner.
وَاخْفِضْ لَہُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَۃِ وَقُلْ رَّبِّ ارْحَمْہُمَا كَـمَا رَبَّيٰنِيْ صَغِيْرًا Al-Isrā 17:24
اور عاجزی اور انکساری سے ان کے آگے جھکے رہواور (ان کے حق میں )دعا کرو اے میرے پروردگار! جس طرح انہوں نے مجھے بچپن میں پالا پوسا ہے آپ ان دونوں پر رحمت فرمائیے۔
And remain bowed before them in humility and submission, and pray (for them): ‘O my Rabb! Be Merciful to them both, as they brought me up in my childhood.’
رَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِمَا فِيْ نُفُوْسِكُمْ ۰ۭ اِنْ تَكُوْنُوْا صٰلِحِيْنَ فَاِنَّہٗ كَانَ لِلْاَوَّابِيْنَ غَفُوْرًا Al-Isrā 17:25
تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے جو تمہارے دلوںمیں ہے اگر تم نیک ہوگے تو بے شک وہ رجوع کرنے والوں (توبہ کرنے والوں)کو معاف فرمادیتا ہے۔
Your Rabb knows well what is in your hearts. If you are righteous then indeed He forgives those who return (to Him) (those who repent).
وَاٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّہٗ وَالْمِسْكِيْنَ وَابْنَ السَّبِيْلِ وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِيْرًا Al-Isrā 17:26
اور رشتہ دار کو اس کا حق ادا کرو اور محتاج کو اور مسافر کو بھی اور فضول خرچی سے مال نہ اڑاؤ۔
And give to the relative his due and to the needy and also to the traveller, and do not squander wealth by extravagance.
اِنَّ الْمُبَذِّرِيْنَ كَانُوْٓا اِخْوَانَ الشَّيٰطِيْنِ ۰ۭ وَكَانَ الشَّيْطٰنُ لِرَبِّہٖ كَفُوْرًا Al-Isrā 17:27
بے شک فضول خرچی کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں اور شیطان اپنے پروردگار کا بڑا ناشکرا ہے۔
Indeed the extravagant are the brethren of Shayateen, and Shaitan is very ungrateful to his Rabb.
وَاِمَّا تُعْرِضَنَّ عَنْہُمُ ابْتِغَاۗءَ رَحْمَۃٍ مِّنْ رَّبِّكَ تَرْجُوْہَا فَقُلْ لَّہُمْ قَوْلًا مَّيْسُوْرًا Al-Isrā 17:28
اور اگر اپنے پروردگار کی رحمت (فراخی دستی)کے انتظار میں جس کی تمہیں امید ہو ان (مستحقین)کی طرف توجہ نہ کرسکو تو ان سے نرمی سے بات کہہ دیا کرو۔
And if you cannot attend to them (the deserving) awaiting your Rabb’s Mercy (prosperity) which you are expecting, then speak to them gently.
وَلَا تَجْعَلْ يَدَكَ مَغْلُوْلَۃً اِلٰى عُنُقِكَ وَلَا تَبْسُطْہَا كُلَّ الْبَسْطِ فَتَـقْعُدَ مَلُوْمًا مَّحْسُوْرًا Al-Isrā 17:29
اور تو اپنا ہاتھ اپنی گردن سے بندھا ہوا نہ رکھ اور نہ ہی اسے بالکل کھلا چھوڑ دے پھر الزام خوردہ خالی ہاتھ ہو کر بیٹھ رہے گا۔
And do not keep your hand tied to your neck nor leave it wide open, then you will be left sitting blameworthy, empty-handed.
اِنَّ رَبَّكَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَاۗءُ وَيَــقْدِرُ ۰ۭ اِنَّہٗ كَانَ بِعِبَادِہٖ خَبِيْرًۢ ا بَصِيْرًا Al-Isrā 17:30
بے شک تمہارا پروردگار جس کی روزی چاہتا ہے فراخ کردیتا ہے اور (جس کی چاہتا ہے)تنگ کردیتا ہے بے شک وہ اپنے بندوں سے خوب واقف ہے، دیکھ رہا ہے۔
Indeed, your Rabb increases the livelihood of whomever He wills and restricts it (for whomever He wills). Indeed, He is Well-Aware of His slaves, Seeing.
وَلَا تَقْتُلُوْٓا اَوْلَادَكُمْ خَشْـيَۃَ اِمْلَاقٍ ۰ۭ نَحْنُ نَرْزُقُہُمْ وَاِيَّاكُمْ ۰ۭ اِنَّ قَتْلَہُمْ كَانَ خِطْاً كَبِيْرًا Al-Isrā 17:31
اور اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے قتل نہ کرو ہم ان کو بھی رزق دیتے ہیں اور تم کو بھی بے شک ان کا قتل کرنا بڑا بھاری گناہ ہے۔
And do not kill your children for fear of poverty. We provide sustenance to them, as well as to you. Indeed, their killing is a very grave sin.
وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنٰٓى اِنَّہٗ كَانَ فَاحِشَۃً ۰ۭ وَسَاۗءَ سَبِيْلًا Al-Isrā 17:32
اور زنا کے قریب بھی مت جانا بے شک وہ بے حیائی اور بری راہ ہے۔
And do not even go near adultery. It is indeed an immoral act and an evil way.
وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِيْ حَرَّمَ اللہُ اِلَّا بِالْحَقِّ ۰ۭ وَمَنْ قُتِلَ مَظْلُوْمًا فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِيِّہٖ سُلْطٰنًا فَلَا يُسْرِفْ فِّي الْقَتْلِ ۰ۭ اِنَّہٗ كَانَ مَنْصُوْرًا Al-Isrā 17:33
اور جس جاندار کا مارنا اللہ نے منع فرمایا ہے اسے قتل مت کرو مگر جائز طور پر (یعنی شرعی حکم سے)اور جو شخص ظلم سے (زیادتی کرتے ہوئے)قتل کیا جائے تو بے شک ہم نے اس کے وارث کو اختیار دیا ہے (بدلہ لینے کا)سواس کوقتل کے بارے میں حد سے نہ بڑھنا چاہیے بے شک اس شخص (مقتول کے وارث)کی مدد کی گئی ہے۔
And do not kill a living being whose killing has been forbidden by Allah, except for a just reason (that is, under an Ordinance of the Shari‘ah). And whoever is killed unjustly (wrongfully), then indeed We have given his heir the right (to take revenge). So he should not exceed the limits in the matter of murder. Without doubt, this person (the heir of the murdered) is helped.
وَلَا تَقْرَبُوْا مَالَ الْيَتِيْمِ اِلَّا بِالَّتِيْ ھِيَ اَحْسَنُ حَتّٰى يَبْلُغَ اَشُدَّہٗ ۰۠ وَاَوْفُوْا بِالْعَہْدِ ۰ۚ اِنَّ الْعَہْدَ كَانَ مَسْــــُٔـوْلًا Al-Isrā 17:34
اور یتیم کے مال کے پاس بھی نہ پھٹکو مگر ایسے طریقے سے جو بہت اچھا ہو یہاں تک کہ وہ جوانی کو پہنچ جائے اور عہد کو پورا کرو (جو شرعی حدود کے اندر ہو)بیشک عہد کے بارے میں (قیامت کو)پوچھا جائے گا۔
And do not even go near the property of an orphan except in a very good manner, till he attains his maturity. And fulfil the pledge (which is within the limits of the Shari‘ah). Without doubt, the pledge will be asked about (on the Day of Qiyamah).
وَاَوْفُوا الْكَيْلَ اِذَا كِلْتُمْ وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَــقِيْمِ ۰ۭ ذٰلِكَ خَيْرٌ وَّاَحْسَنُ تَاْوِيْلًا Al-Isrā 17:35
اور جب ناپ تول کرو تو پورا ماپو اور صحیح ترازو سے تول کردو یہ بہت ہی اچھی بات ہے اور اس کا انجام بھی اچھا ہے۔
And when you measure and weigh, then measure fully and weigh with an even balance when giving. This is an excellent practice and its result is also good.
وَلَا تَــقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِہٖ عِلْمٌ ۰ۭ اِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ اُولٰۗىِٕكَ كَانَ عَنْہُ مَسْــــُٔــوْلًا Al-Isrā 17:36
اور (اے بندے!)جس چیز کا تجھے علم نہیں اس کے پیچھے نہ پڑ بے شک کان اور آنکھ اور دل ان سب سے ضرور باز پرس ہوگی۔
And (O man!) do not go after something you have no knowledge of. Indeed, the ear and the eye and the heart, all of them will certainly be questioned.
وَلَا تَمْشِ فِي الْاَرْضِ مَرَحًا ۰ۚ اِنَّكَ لَنْ تَخْرِقَ الْاَرْضَ وَلَنْ تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُوْلًا Al-Isrā 17:37
اور زمین پر اکڑ کر مت چل کیونکہ تو زمین کوہرگز نہ پھاڑ سکے گا اور نہ (لمبا ہوکر)پہاڑوں کی چوٹی تک پہنچ سکے گا۔
And do not walk proudly on the earth, as you will never be able to rip apart the earth, nor be able to reach the mountain tops (by stretching up).
كُلُّ ذٰلِكَ كَانَ سَيِّئُہٗ عِنْدَ رَبِّكَ مَكْرُوْہًا Al-Isrā 17:38
ان سب باتوں کی برائی تیرے پروردگار کے ہاں بہت ناپسندیدہ ہے۔
The evil of all such practices is extremely hateful in the sight of your Rabb.
ذٰلِكَ مِمَّآ اَوْحٰٓى اِلَيْكَ رَبُّكَ مِنَ الْحِكْمَۃِ ۰ۭ وَلَا تَجْعَلْ مَعَ اللہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ فَتُلْقٰى فِيْ جَہَنَّمَ مَلُوْمًا مَّدْحُوْرًا Al-Isrā 17:39
یہ باتیں اس حکمت میں سے ہیں جو آپ کے پروردگار نے آپ پر وحی فرمائی ہیں اور (یہ بات بھی کہ)تو اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبودنہ بنانا پھر تو ملامت خوردہ اور راندہ ہوکر جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔
These precepts are from among the Wisdom, which your Rabb has revealed to you, and (also this:) do not set up any Ilaha with Allah, else you will be cast in Hell, blameworthy and rejected.
اَفَاَصْفٰىكُمْ رَبُّكُمْ بِالْبَنِيْنَ وَاتَّخَذَ مِنَ الْمَلٰۗىِٕكَۃِ اِنَاثًا ۰ۭ اِنَّكُمْ لَتَقُوْلُوْنَ قَوْلًا عَظِيْمًا Al-Isrā 17:40
(اے مشرکو!)کیا تمہارے پروردگار نے تم کو تو لڑکے چن کردیئے ہیں اور اپنے لئے فرشتوں کو بیٹیاں بنایا؟ بے شک تم بہت بڑی (سخت )بات کہتے ہو۔
(O polytheists!) Has your Rabb chosen sons to grant you and has taken angels as daughters for Himself? Without doubt, you utter an enormous (grave) statement.
وَلَقَدْ صَرَّفْــنَا فِيْ ہٰذَا الْقُرْاٰنِ لِيَذَّكَّرُوْ ۰ۭ وَمَا يَزِيْدُہُمْ اِلَّا نُفُوْرًا Al-Isrā 17:41
اور بے شک ہم نے اس قرآن میں کئی طرح سے بیان فرمایا تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں مگر ان کی (اس بات سے)اور نفرت ہی بڑھتی جاتی ہے۔
And without doubt, We have explained (matters) in various ways in this Quran, so that people may take advice, but it (this discourse) keeps increasing their hatred only.
قُلْ لَّوْ كَانَ مَعَہٗٓ اٰلِـہَۃٌ كَـمَا يَقُوْلُوْنَ اِذًا لَّابْتَغَوْا اِلٰى ذِي الْعَرْشِ سَبِيْلًا Al-Isrā 17:42
فرما دیجئیے اگر اس (اللہ)کے ساتھ اور معبود ہوتے جیسا کہ یہ کہتے ہیں تو وہ ضرور عرش کے مالک کی طرف (لڑائی کے لئے)راستہ نکالتے۔
Say, ‘Had there been other deities with Him (Allah), as they state; then they would certainly have made way (for war) against the Sovereign of the Throne.’
سُبْحٰنَہٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يَقُوْلُوْنَ عُلُوًّا كَبِيْرًا Al-Isrā 17:43
وہ (اللہ)پاک ہے اور جو کچھ یہ کہتے ہیں وہ اس سے بہت زیادہ بلند ہے۔
He (Allah) is Hallowed and Highly Exalted above what they state.
تُـسَبِّحُ لَہُ السَّمٰوٰتُ السَّـبْعُ وَالْاَرْضُ وَمَنْ فِيْہِنَّ ۰ۭ وَاِنْ مِّنْ شَيْءٍ اِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِہٖ وَلٰكِنْ لَّا تَفْقَہُوْنَ تَسْبِيْحَہُمْ ۰ۭ اِنَّہٗ كَانَ حَلِــيْمًا غَفُوْرًا Al-Isrā 17:44
ساتوں آسمان اور زمین اور جو کوئی ان میں ہیں (سب)اس کی پاکی بیان کررہی ہیں اور کوئی ایسی چیز نہیں مگر اس کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بیان کرتی ہے ولیکن تم ان کی تسبیح کو نہیں سمجھتے۔ بے شک وہ (اللہ)بڑے بردبار (اور)بخشنے والے ہیں۔
The seven heavens and the earth and whosoever is in them (all) are celebrating His Holiness, and there is not a thing but it celebrates His Holiness with His Praise, but you do not understand their glorification. Indeed He (Allah) is very Forbearing (and) Forgiving.
وَاِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ جَعَلْنَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَۃِ حِجَابًا مَّسْتُوْرًا Al-Isrā 17:45
اور جب آپ قرآن پڑھتے ہیں تو ہم آپ کے اور جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے درمیان ایک پردہ چھپا ہوا حائل کردیتے ہیں۔
And when you recite the Quran, We draw a hidden veil between you and the people who do not believe in the Hereafter.
وَّجَعَلْنَا عَلٰي قُلُوْبِہِمْ اَكِنَّۃً اَنْ يَّفْقَہُوْہُ وَفِيْٓ اٰذَانِہِمْ وَقْرًا ۰ۭ وَاِذَا ذَكَرْتَ رَبَّكَ فِي الْقُرْاٰنِ وَحْدَہٗ وَلَّوْا عَلٰٓي اَدْبَارِہِمْ نُفُوْرًا Al-Isrā 17:46
اور ان کے دلوں پر پردہ ڈال دیتے ہیں کہ وہ اس کو (اس کے مفہوم کو)سمجھ نہ سکیں اور ان کے کانوں میں ثقل (بوجھ)ڈال دیتے ہیں اور جب آپ قرآن میں اپنے پروردگار یکتا کا ذکر فرماتے ہیں تو یہ لوگ نفرت سے پیٹھ پھیر کر چل دیتے ہیں۔
And put a cover over their hearts so that they may not understand it (its meaning), and put heaviness (weight) in their ears, and when you mention your Rabb - the One in the Quran, these people leave, turning their backs in hatred.
نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا يَسْتَمِعُوْنَ بِہٖٓ اِذْ يَسْتَمِعُوْنَ اِلَيْكَ وَاِذْ ہُمْ نَجْوٰٓى اِذْ يَقُوْلُ الظّٰلِمُوْنَ اِنْ تَتَّبِعُوْنَ اِلَّا رَجُلًا مَّسْحُوْرًا Al-Isrā 17:47
جس وقت یہ لوگ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں تو ہم خوب جانتے ہیں جس غرض سے یہ سنتے ہیں اور جب یہ لوگ سرگوشیاں کرتے ہیں (یعنی)جب یہ ظالم کہتے ہیں کہ تم ایک ایسے شخص کی پیروی کررہے ہو جس پر جادو کا اثر ہوگیا ہے۔
When these people turn their ear towards you, We know well the intention with which they listen, and when they whisper, (that is) when these wrongdoers say, ‘You are following a person who has been affected by magic.’
اُنْظُرْ كَيْفَ ضَرَبُوْا لَكَ الْاَمْثَالَ فَضَلُّوْا فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ سَبِيْلًا Al-Isrā 17:48
دیکھئے انہوں نے آپ کے بارے میں کیسی کیسی باتیں بنائی ہیں سو یہ گمراہ ہورہے ہیں پس راستہ نہیں پاسکتے۔
See, what type of statements they have coined about you. So they have gone astray, thus cannot find the way.
وَقَالُوْٓا ءَ اِذَا كُنَّا عِظَامًا وَّرُفَاتًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ خَلْقًا جَدِيْدًا Al-Isrā 17:49
اور کہتے ہیں جب ہم (بوسیدہ)ہڈیاں اور چور چور ہوجائیں گے تو کیا نئے سرے سے پیدا ہوکر اٹھیں گے۔
And they say, ‘When we have become (decayed) bones and been reduced to powder, will we arise, being created anew?’
قُلْ كُوْنُوْا حِجَارَۃً اَوْ حَدِيْدًا Al-Isrā 17:50
فرمادیجئیے کہ تم پتھر ہوجاؤ یا لوہا۔
Say, ‘You may become stone or iron,
اَوْ خَلْقًا مِّمَّا يَكْبُرُ فِيْ صُدُوْرِكُمْ ۰ۚ فَسَيَقُوْلُوْنَ مَنْ يُّعِيْدُنَا ۰ۭ قُلِ الَّذِيْ فَطَرَكُمْ اَوَّلَ مَرَّۃٍ ۰ۚ فَسَيُنْغِضُوْنَ اِلَيْكَ رُءُوْسَہُمْ وَيَقُوْلُوْنَ مَتٰى ہُوَ ۰ۭ قُلْ عَسٰٓي اَنْ يَّكُوْنَ قَرِيْبًا Al-Isrā 17:51
یا کوئی ایسی چیز جو تمہارے نزدیک اس سے بھی سخت ہو پھر اس پر کہیں گے وہ کون ہے جو ہم کو لوٹائے گا (دوبارہ زندہ کرے گا)آپ فرمادیجئیے کہ وہ وہی (اللہ)ہے جس نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا پھر آپ کے آگے اپنے سر ہلائیں گے اور کہیں گے کہ ایسا کب ہوگا فرما دیجئیے امید ہے کہ جلد ہوگا۔
Or something that is even harder in your view.’ Thereupon they will say, ‘Who will return (revive) us?’ Say, ‘He is the same (Allah), Who created you the first time.’ Then they will shake their heads before you and say, ‘When will this be?’ Say, ‘Hopefully it will occur soon.’
يَوْمَ يَدْعُوْكُمْ فَتَسْتَجِيْبُوْنَ بِحَمْدِہٖ وَتَظُنُّوْنَ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا قَلِيْلًا Al-Isrā 17:52
جس روز وہ (اللہ)تم کو پکارے گا پس تم اس کی حمد کرتے ہوئے (اضطراراً اس کے)حکم کی تعمیل کرو گے اور تم خیال کرو گے کہ تم (دنیا میں )بہت تھوڑا عرصہ رہے۔
On the Day He (Allah) will call you, then praising Him, you will comply with His Command (under compulsion), and you will think that you remained (in the world) for a very short period.
وَقُلْ لِّعِبَادِيْ يَـقُوْلُوا الَّتِيْ ھِيَ اَحْسَنُ ۰ۭ اِنَّ الشَّيْطٰنَ يَنْزَغُ بَيْنَہُمْ ۰ۭ اِنَّ الشَّيْطٰنَ كَانَ لِلْاِنْسَانِ عَدُوًّا مُّبِيْنًا Al-Isrā 17:53
اور میرے بندوں سے کہئے کہ ایسی باتیں کہا کریں جو پسندیدہ ہوں بے شک شیطان (بدکلامی کروا کر)ان میں فساد ڈال دیتا ہے واقعی شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۔
And tell My slaves to speak that which is likeable. Without doubt, Shaitan sows discord among them (by provoking evil speech). Assuredly, Shaitan is man’s open enemy.
رَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِكُمْ ۰ۭ اِنْ يَّشَاْ يَرْحَمْكُمْ اَوْ اِنْ يَّشَاْ يُعَذِّبْكُمْ ۰ۭ وَمَآ اَرْسَلْنٰكَ عَلَيْہِمْ وَكِيْلًا Al-Isrā 17:54
تمہارا پروردگار تم سب کا حال جانتا ہے اگر وہ چاہے تو تم پر رحمت فرمادے یا اگر چاہے تو تم کو عذاب دے اور ہم نے آپ کو ان پر داروغہ بنا کر نہیں بھیجا۔
Your Rabb knows the condition of all of you. If He wills He may have mercy on you, or if He wills He may give you torment. And We have not sent you as a warden over them.
وَرَبُّكَ اَعْلَمُ بِمَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ وَلَقَدْ فَضَّلْنَا بَعْضَ النَّـبِيّٖنَ عَلٰي بَعْضٍ وَّاٰتَيْنَا دَاوٗدَ زَبُوْرًا Al-Isrā 17:55
اور آپ کا پروردگار ان سب کو خوب جانتا ہے جو کوئی آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے اور یقیناً ہم نے بعض نبیوں کو بعض پر فضیلت بخشی ہے اور ہم نے داؤد (علیہ السلام)کوزبور عطا فرمائی۔
And your Rabb knows well whosoever is in the heavens and in the earth. And, indeed We graced some Prophets over others, and We granted the Zaboor to Dawood (Alaihi as-Salam).
قُلِ ادْعُوا الَّذِيْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِہٖ فَلَا يَمْلِكُوْنَ كَشْفَ الضُّرِّ عَنْكُمْ وَلَا تَحْوِيْلًا Al-Isrā 17:56
فرما دیجئیے کہ تم اس (اللہ)کے سوا جن کو معبودقرار دے رہے ہو ذرا ان کو پکارو تو سہی پس وہ تم سے تکلیف دور کرنے کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ (اس کو)بدل دینے کا۔
Say, ‘Just call those whom you consider worthy of worship other than Him (Allah). Neither do they have the power to remove distress from you nor to change (it).’
اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ يَبْتَغُوْنَ اِلٰى رَبِّہِمُ الْوَسِـيْلَۃَ اَيُّہُمْ اَقْرَبُ وَيَرْجُوْنَ رَحْمَتَہٗ وَيَخَافُوْنَ عَذَابَہٗ ۰ۭ اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ كَانَ مَحْذُوْرًا Al-Isrā 17:57
یہ (مشرک)جن کو پکار رہے ہیں وہ خود ہی اپنے پروردگار کی طرف ذریعہ (تقرب)تلاش کررہے ہیں کہ ان میں کون زیادہ (اللہ کا)مقرب بنتا ہے اور وہ اس رحمت کے امیدوار رہتے ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں ۔ بے شک آپ کے پروردگار کا عذاب ڈرنے کی چیزہے۔
Those whom these (the polytheists) are invoking are themselves seeking the means of approach (nearness) towards their Rabb, as to which of them acquires greater nearness (to Allah), and they remain hopeful of His Mercy and fear His torment. Indeed the torment of your Rabb is something thing to fear.
وَاِنْ مِّنْ قَرْيَۃٍ اِلَّا نَحْنُ مُہْلِكُوْہَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيٰمَۃِ اَوْ مُعَذِّبُوْہَا عَذَابًا شَدِيْدًا ۰ۭ كَانَ ذٰلِكَ فِي الْكِتٰبِ مَسْطُوْرًا Al-Isrā 17:58
اور (کفار کی)کوئی بستی نہیں مگر قیامت کے دن سے پہلے ہم اس کو ہلاک کردیں گے یا اس کو عذاب دیں گے سخت عذاب۔ یہ کتاب میں لکھا جاچکا ہے۔
And there is not a township of (the unbelievers) but We will destroy it before the Day of Qiyamah or give it torment - severe torment. This has been inscribed in the Book.
وَمَا مَنَعَنَآ اَنْ نُّرْسِلَ بِالْاٰيٰتِ اِلَّآ اَنْ كَذَّبَ بِہَا الْاَوَّلُوْنَ ۰ۭ وَاٰتَيْنَا ثَمُوْدَ النَّاقَۃَ مُبْصِرَۃً فَظَلَمُوْا بِہَا ۰ۭ وَمَا نُرْسِلُ بِالْاٰيٰتِ اِلَّا تَخْوِيْفًا Al-Isrā 17:59
اور ہم نے نشانیاں (فرمائشی معجزات)بھیجنا اس لئے بند کردیں کہ اگلے لوگوں نے ان کی تکذیب کی اور ہم نے ثمود کو اونٹنی دی جو کھلی نشانی (معجزہ) تھی تو انہوں نے اس کے ساتھ ظلم کیا اورہم ایسے معجزات کو صرف (انجام بد سے)ڈرانے کے لئے بھیجا کرتے ہیں۔
And We stopped sending signs (requested miracles) for the reason that the earlier people denied them. And, We gave Samood the she-camel which was an open sign (a miracle), but they wronged her. And We send such miracles only to warn (of a bad end).
وَاِذْ قُلْنَا لَكَ اِنَّ رَبَّكَ اَحَاطَ بِالنَّاسِ ۰ۭ وَمَا جَعَلْنَا الرُّءْيَا الَّتِيْٓ اَرَيْنٰكَ اِلَّا فِتْنَۃً لِّلنَّاسِ وَالشَّجَرَۃَ الْمَلْعُوْنَۃَ فِي الْقُرْاٰنِ ۰ۭ وَنُخَوِّفُہُمْ ۰ۙ فَمَا يَزِيْدُہُمْ اِلَّا طُغْيَانًا كَبِيْرًا Al-Isrā 17:60
اور جب ہم نے آپ سے فرمایا کہ بے شک آپ کا پروردگار (اللہ تمام)لوگوں کو گھیرے (احاطہ کئے)ہوئے ہے اور جو واقعہ (واقعہ معراج)ہم نے آپ کو (بیداری میں )دکھایا اس کو لوگوں کے لئے آزمائش کا سبب بنا دیا اور اسی طرح (تھوہر کے)درخت کو جس پر قرآن میں لعنت کی گئی۔ اور ہم ان کو ڈراتے ہیں تو ان کو بڑی سرکشی پیدا ہوتی ہے۔
And when We said to you, ‘Indeed your Rabb (Allah) is surrounding (encompassing) (all) the people.’ And the Event (the Event of the M‘iraj) that We showed you (in your wakefulness), We made it a means of trial for the people and likewise the (Thohar) Tree, which has been cursed in the Quran. And We frighten them, but it only produces great rebellion in them.
وَاِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰۗىِٕكَۃِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْٓا اِلَّآ اِبْلِيْسَ ۰ۭ قَالَ ءَ اَسْجُدُ لِمَنْ خَلَقْتَ طِيْنًا Al-Isrā 17:61
اور جب ہم نے فرشتوں سے فرمایا کہ آدم (علیہ السلام)کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے (نہ کیا اور)کہا کیا میں ایسے شخص کو سجدہ کروں جس کو آپ نے مٹی سے پیدا فرمایا؟۔
And when We commanded the angels to prostrate themselves before Adam (Alaihi as-Salam). So, they all prostrated themselves but Iblees (did not, and) said, ‘Should I prostrate myself before such a person whom You have created from clay?’
قَالَ اَرَءَيْتَكَ ہٰذَا الَّذِيْ كَرَّمْتَ عَلَيَّ ۰ۡ لَىِٕنْ اَخَّرْتَنِ اِلٰى يَوْمِ الْقِيٰمَۃِ لَاَحْتَنِكَنَّ ذُرِّيَّتَہٗٓ اِلَّا قَلِيْلًا Al-Isrā 17:62
کہنے لگا بھلا دیکھیں تو یہی ہے وہ جس کو آپ نے مجھ پر فضیلت بخشی ہے اگر آپ مجھے قیامت کے دن تک مہلت دے دیں تو میں ضرور تھوڑے لوگوں کے سوا ان کی اولاد کو تباہ کرتا رہوں گا۔
He said, ‘Just see, he it is whom You have honoured over me, if You grant me leave till the Day of Qiyamah, I will certainly keep destroying his progeny, excepting a few.’
قَالَ اذْہَبْ فَمَنْ تَبِعَكَ مِنْہُمْ فَاِنَّ جَہَنَّمَ جَزَاۗؤُكُمْ جَزَاۗءً مَّوْفُوْرًا Al-Isrā 17:63
ارشاد ہوا یہاں سے چلا جا پس جوان میں سے تیری بات مانے گا تو بے شک تم سب کی سزا جہنم ہے، پوری پوری سزا۔
It was commanded, ‘Get away from here! Thus, whosoever among them obeys you, then indeed the punishment of all of you is Hell, a thorough and complete punishment.
وَاسْتَفْزِزْ مَنِ اسْـتَطَعْتَ مِنْہُمْ بِصَوْتِكَ وَاَجْلِبْ عَلَيْہِمْ بِخَيْلِكَ وَرَجِلِكَ وَشَارِكْہُمْ فِي الْاَمْوَالِ وَالْاَوْلَادِ وَعِدْہُمْ ۰ۭ وَمَا يَعِدُہُمُ الشَّيْطٰنُ اِلَّا غُرُوْرًا Al-Isrā 17:64
اور ان میں سے جس کو بہکا سکے اپنی آواز سے بہکاتا رہ اور ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھا کر لاتا رہ اور ان کے مال اور اولاد میں شریک ہوتا رہ اور ان سے وعدہ کرتا رہ اور شیطان ان سے جو وعدے کرتا ہے سب دھوکا ہیں۔
And tempt with your voice whomsoever you can among them, and keep charging on them with your cavalry and infantry, and remain a partner in their children and wealth, and keep promising them.’ And the promises which Shaitan makes with them are all deceptions.
اِنَّ عِبَادِيْ لَيْسَ لَكَ عَلَيْہِمْ سُلْطٰنٌ ۰ۭ وَكَفٰى بِرَبِّكَ وَكِيْلًا Al-Isrā 17:65
بے شک میرے (مخلص)بندوں پر تیرا کوئی بس نہ چلے گا اور آپ کا پروردگار کارساز کافی ہے۔
‘Indeed, you will not have any power over My (sincere) slaves.’ And your Rabb is sufficient as the Manager of affairs.
رَبُّكُمُ الَّذِيْ يُزْجِيْ لَكُمُ الْفُلْكَ فِي الْبَحْرِ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِہٖ ۰ۭ اِنَّہٗ كَانَ بِكُمْ رَحِـيْمًا Al-Isrā 17:66
تمہارا پروردگار وہ ہے جو تمہارے لئے سمندر میں جہاز چلاتا ہے تاکہ تم اس کے فضل میں سے (روزی)تلاش کرو بے شک وہ تم پر مہربان ہے۔
Your Rabb is He, Who sails the ships on the sea for you, so that you may seek (livelihood) of His Grace. Without doubt, He is Merciful to you.
وَاِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فِي الْبَحْرِ ضَلَّ مَنْ تَدْعُوْنَ اِلَّآ اِيَّاہُ ۰ۚ فَلَمَّا نَجّٰىكُمْ اِلَى الْبَرِّ اَعْرَضْتُمْ ۰ۭ وَكَانَ الْاِنْسَانُ كَفُوْرًا Al-Isrā 17:67
اور جب تم کو سمندر میں تکلیف پہنچتی ہے تو (اللہ)کے علاوہ جتنوںکی تم عبادت کرتے ہو سب گم ہوجاتے ہیں پھر جب ہم تم کو خشکی کی طرف بچا لاتے ہیں تو تم منہ پھیر لیتے ہو اور انسان بڑا ناشکرا ہے۔
And when distress befalls you at sea, then all others whom you worship other than Him (Allah) disappear, and when We steer you safely to the land, you turn your face. And man is ever ungrateful.
اَفَاَمِنْتُمْ اَنْ يَّخْسِفَ بِكُمْ جَانِبَ الْبَرِّ اَوْ يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا ثُمَّ لَا تَجِدُوْا لَكُمْ وَكِيْلًا Al-Isrā 17:68
سو کیا تم (اس بات سے)بے خوف ہوکر وہ تمہیں خشکی کی طرف (لے جاکر)زمین میں دھنسا دے یا تم پر ایسی تیز ہوا بھیج دے جو کنکر پتھر برسانے لگے؟ پھر تم اپنا کوئی نگہبان نہ پاؤ۔
So are you fearless (of the fact) that (taking you) to the land, He sinks you into the earth or lets loose upon you a windstorm that starts raining pebbles and stones? Then you would not find yourself any protector.
اَمْ اَمِنْتُمْ اَنْ يُّعِيْدَكُمْ فِيْہِ تَارَۃً اُخْرٰى فَيُرْسِلَ عَلَيْكُمْ قَاصِفًا مِّنَ الرِّيْحِ فَيُغْرِقَكُمْ بِمَا كَفَرْتُمْ ۰ۙ ثُمَّ لَا تَجِدُوْا لَكُمْ عَلَيْنَا بِہٖ تَبِيْعًا Al-Isrā 17:69
یا تم (اس بات سے)بے خوف ہوگئے ہو کہ تم کو اس (سمندر)میں دوبارہ لے جائے پھر تم پر ہوا کا سخت طوفان بھیج دے؟ پس تمہارے کفر کی وجہ سے تمہیں غرق کردے پھر تم اپنے لئے کوئی ہمارا پیچھا کرنے والا نہ پاؤ۔
Or have you become fearless (of the fact) that He takes you in it (the sea) again, and then sends upon you a strong tempest, thus drowns you because of your unbelief? Then you would not find anyone to pursue Us for you.
وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِيْٓ اٰدَمَ وَحَمَلْنٰہُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَرَزَقْنٰہُمْ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ وَفَضَّلْنٰہُمْ عَلٰي كَثِيْرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِيْلًا Al-Isrā 17:70
اور بے شک ہم نے بنی آدمؑ کو عزت بخشی اور ان کو خشکی اور سمندر میں سواری دی اور ان کو پاکیزہ چیزیں عطا فرمائیں اور ہم نے ان کو اپنی بہت سی مخلوقات پر فضیلت بخشی۔
And without doubt, We granted honour to the Children of Adam (Alaihi as-Salam) and provided them transport on the sea and the land and granted them pure things, and We honoured them above most of Our creation.
يَوْمَ نَدْعُوْا كُلَّ اُنَاسٍؚ بِـاِمَامِہِمْ ۰ۚ فَمَنْ اُوْتِيَ كِتٰبَہٗ بِيَمِيْنِہٖ فَاُولٰۗىِٕكَ يَقْرَءُوْنَ كِتٰبَہُمْ وَلَا يُظْلَمُوْنَ فَتِيْلًا Al-Isrā 17:71
اور جس دن ہم تمام لوگوں کو ان کے پیشواؤں کے ساتھ بلائیں گے تو جن کتاب ان کے داہنے ہاتھ میں دی جائے گی سو وہ (خوش ہوکر)اپنی کتاب (اعمال نامہ)کو پڑھیں گے اور ان پر ذرہ بھر زیادتی نہ کی جائے گی۔
And the Day We shall summon all the people along with their leaders, then those who are given their Book in their right hand, so they will (gladly) read their Book (Record of Deeds) and they will not be wronged the least bit.
وَمَنْ كَانَ فِيْ ہٰذِہٖٓ اَعْمٰى فَہُوَفِي الْاٰخِرَۃِ اَعْمٰى وَاَضَلُّ سَبِيْلًا Al-Isrā 17:72
اور جو شخص اس (دنیا)میں اندھا ہے سو وہ آخرت میں بھی اندھا ہوگا اور (نجات کے)راستے سے بہت دور۔
And the person who is blind in this (world) will be blind in the Hereafter as well, and very far from the path (of salvation).
وَاِنْ كَادُوْا لَيَفْتِنُوْنَكَ عَنِ الَّذِيْٓ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ لِتَفْتَرِيَ عَلَيْنَا غَيْرَہٗ ۰ۤۖ وَاِذًا لَّاتَّخَذُوْكَ خَلِيْلًا Al-Isrā 17:73
اور یہ اس سے آپ کو بہکانے میں لگے تھے جو ہم نے آپ پر وحی بھیجی ہے تاکہ آپ اس کے سوا ہماری نسبت اور باتیں بنالیں اور اس وقت وہ آپ کو دوست بنالیتے۔
And they were attempting to lure you away from what We have revealed to you, so that you may fabricate something else about Us, and then they would have made you their friend.
وَلَوْلَآ اَنْ ثَبَّتْنٰكَ لَقَدْ كِدْتَّ تَرْكَنُ اِلَيْہِمْ شَـيْــــًٔـا قَلِيْلًا Al-Isrā 17:74
اور اگر ہم آپ کو ثابت قدم نہ رکھتے تو (ہوسکتا ہے)آپ ان کی طرف کسی قدر مائل ہونے لگتے۔
And had We not kept you steadfast (it might have been) that you could have started inclining a little towards them.
اِذًا لَّاَذَقْنٰكَ ضِعْفَ الْحَيٰوۃِ وَضِعْفَ الْمَمَاتِ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ عَلَيْنَا نَصِيْرًا Al-Isrā 17:75
(اگر ایسا ہوتا)تو ہم آپ کی زندگی میں بھی دگنا اور مدت حیات پورا ہونے کے بعد بھی دگنا (عذاب)ضرور چکھاتے پھر آپ ہمارے مقابلہ میں کسی کو بھی اپنا مددگار نہ پاتے۔
(Had it been so) then We would have certainly made you taste double portion (of torment) in your life and also double portion (of torment) after the completion of (your) life span. Then you would not have found for yourself any helper against Us.
وَاِنْ كَادُوْا لَيَسْتَفِزُّوْنَكَ مِنَ الْاَرْضِ لِيُخْرِجُوْكَ مِنْہَا وَاِذًا لَّا يَلْبَثُوْنَ خِلٰفَكَ اِلَّا قَلِيْلًا Al-Isrā 17:76
اور یہ لوگ اس سرزمین سے آپ کے قدم ہی اکھاڑنے لگے تھے تاکہ آپ کو اس سے نکال دیں اور پھر (اگر ایسا ہوتا تو)آپ کے بعد یہ بھی بہت کم رہ پاتے۔
And these people were even going to uproot you from the land, so that they drive you out of it, and then (had it been so) they too would not have remained there but for a very little while after you.
سُنَّۃَ مَنْ قَدْ اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنْ رُّسُلِنَا وَلَا تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحْوِيْلًا Al-Isrā 17:77
جو پیغمبر ہم نے آپ سے پہلے بھیجے تھے (ان کے باب میں ہمارا)یہی قاعدہ رہا ہے اور آپ ہمارے (اس)قاعدے میں تغیر وتبدل نہ پائیں گے۔
Such has been the way (Our Way) with the Messengers We sent before you. And you will find no change in Our (this) Way.
اَقِـمِ الصَّلٰوۃَ لِدُلُوْكِ الشَّمْسِ اِلٰى غَسَقِ الَّيْلِ وَقُرْاٰنَ الْفَجْرِ ۰ۭ اِنَّ قُرْاٰنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْہُوْدًا Al-Isrā 17:78
سورج کے ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک (ظہر، عصر ، مغرب، عشاء)نمازیں اور صبح کو قرآن پڑھا کریں بے شک صبح کے وقت کا قرآن (نماز)پڑھنا (فرشتوں کی)حاضری کا وقت ہے۔
(Establish) Salah from the declining of the sun till the dark of night (Zohar, ‘Asr, Maghrib, ‘Isha), and recite the Quran in the morning. Without doubt, the time of the morning recitation of the Quran (Salah) is the time of presence (of the angels).
وَمِنَ الَّيْلِ فَتَہَجَّدْ بِہٖ نَافِلَۃً لَّكَ ۰ۤۖ عَسٰٓي اَنْ يَّبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا Al-Isrā 17:79
اور کسی قدر رات کے حصے میں سو اس (قرآن) کے ساتھ تہجد(رات کے نوافل)پڑھا کیجئیے یہ آپ کے لئے (فرض نمازوں کے علاوہ)زیادہ ہے امید ہے کہ آپ پروردگار آپ کو مقام محمود میں جگہ عطا فرمائے گا۔
And so pray the Tahajjad (the Nawafil of the night) with this (Quran) during some part of the night. This is an addition for you (besides the mandatory Salah). It is hoped that your Rabb will grant you a position at the Maqaam-e Mahmood (the Praised Station).
وَقُلْ رَّبِّ اَدْخِلْنِيْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّاَخْرِجْنِيْ مُخْــرَجَ صِدْقٍ وَّاجْعَلْ لِّيْ مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطٰنًا نَّصِيْرًا Al-Isrā 17:80
اور آپ دعا کیجئیے کہ اے میرے پروردگار! مجھے (مدینہ منورہ میں )اچھی طرح داخل کیجیواور (مکہ مکرمہ سے)اچھی طرح نکالیو اورمجھے اپنے پاس سے ایسا غلبہ دیجئیو جس کے ساتھ آپ کی مدد ہو۔
And pray, ‘O my Rabb! Cause me to enter (in Madinah Munawwarah) in a rightful manner, and cause me to go out (from Makkah Mukarramah) in a rightful manner, and grant me, from Your Self, dominance which is accompanied by Your Help.’
وَقُلْ جَاۗءَ الْحَقُّ وَزَہَقَ الْبَاطِلُ ۰ۭ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَہُوْقًا Al-Isrā 17:81
اور فرمادیجئیے کہ حق آگیا اور باطل گیا گزرا ہوگیا بے شک باطل نابود ہونے والا ہے۔
And say, ‘Truth has arrived and falsehood has perished. Indeed falsehood is ever bound to perish.’
وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ہُوَشِفَاۗءٌ وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ ۰ۙ وَلَا يَزِيْدُ الظّٰلِـمِيْنَ اِلَّا خَسَارًا Al-Isrā 17:82
اور ہم قرآن کے ذریعے وہ چیز نازل کرتے ہیں جو ایمان والوں کے لئے شفاء اور رحمت ہے اور ظالموں کے حق میں تو اس سے نقصان ہی بڑھتا ہے۔
And through the Quran We reveal that which is a cure and mercy for the believers, and it increases only loss for the unbelievers.
وَاِذَآ اَنْعَمْنَا عَلَي الْاِنْسَانِ اَعْرَضَ وَنَاٰ بِجَانِبِہٖ ۰ۚ وَاِذَا مَسَّہُ الشَّرُّ كَانَ يَـــــُٔوْسًا Al-Isrā 17:83
اور جب ہم انسان کو نعمت بخشتے ہیں تو وہ منہ موڑ لیتا ہے اور اپنی کروٹ پھیر لیتا ہے اور جب اس کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو ناامید ہوجاتا ہے۔
And when We grant a favour to man, he averts his face and turns his side; and when some distress befalls him, he abandons hope.
قُلْ كُلٌّ يَّعْمَلُ عَلٰي شَاكِلَتِہٖ ۰ۭ فَرَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِمَنْ ہُوَاَہْدٰى سَبِيْلًا Al-Isrā 17:84
فرما دیجئیے کہ ہر شخص اپنے طریقے پرکام کررہا ہے سو آپ کا پروردگار اس (شخص)سے خوب واقف ہے جو سب سے درست راستے پر ہے۔
Say, ‘Each person is working in his own way.’ So your Rabb is well Aware of him (the person) who is on the most correct path.’
وَيَسْــــَٔـلُوْنَكَ عَنِ الرُّوْحِ ۰ۭ قُلِ الرُّوْحُ مِنْ اَمْرِ رَبِّيْ وَمَآ اُوْتِيْتُمْ مِّنَ الْعِلْمِ اِلَّا قَلِيْلًا Al-Isrā 17:85
اور یہ لوگ آپ سے روح کے بارے پوچھتے ہیں فرمادیجئیے کہ روح میرے پروردگار کے حکم سے ہے اور تم کوبہت تھوڑا علم دیا گیا ہے۔
And they ask you about the Rooh. Say, ‘The Rooh is by the Command of my Rabb, and you have been granted but very little knowledge.’
وَلَىِٕنْ شِـئْنَا لَنَذْہَبَنَّ بِالَّذِيْٓ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ بِہٖ عَلَيْنَا وَكِيْلًا Al-Isrā 17:86
اور اگر ہم چاہیں تو جس قدر وحی آپ پر بھیجی ہے سب واپس لے لیں پھر اسکے (واپس لانے کے)لئے آپ کو ہمارے مقابلے میں اپنا کوئی مددگار نہ ملے۔
And if We will, We may withdraw the whole Revelation that We have sent to you. Then you will find no helper against Us for it (to get it back).
اِلَّا رَحْمَۃً مِّنْ رَّبِّكَ ۰ۭ اِنَّ فَضْلَہٗ كَانَ عَلَيْكَ كَبِيْرًا Al-Isrā 17:87
مگر (یہ)آپ کے پروردگار کی رحمت ہے (کہ ایسا نہیں کیا)بے شک آپ پر اس کا بڑا فضل ہے۔
But (it is) the Mercy of your Rabb (that He did not do so). Without doubt, His Grace on you is ever great.
قُلْ لَّىِٕنِ اجْتَمَعَتِ الْاِنْسُ وَالْجِنُّ عَلٰٓي اَنْ يَّاْتُوْا بِمِثْلِ ہٰذَا الْقُرْاٰنِ لَا يَاْتُوْنَ بِمِثْلِہٖ وَلَوْ كَانَ بَعْضُہُمْ لِبَعْضٍ ظَہِيْرًا Al-Isrā 17:88
آپ فرمادیجئیے کہ اگر (تمام)انسان اور جنات (اس بات کے لئے )اکھٹے ہوجائیں کہ ایسا قرآن بنا لائیں تب بھی اس جیسا نہ لاسکیں گے اگرچہ وہ ایک دوسرے کی مدد کریں۔
Say, ‘If (the entire) mankind and Jinn were to gather (for the purpose) of producing the like of this Quran, even then they will not be able to bring one like it, even though they help one another.’
وَلَقَدْ صَرَّفْـنَا لِلنَّاسِ فِيْ ہٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ ۰ۡ فَاَبٰٓى اَكْثَرُ النَّاسِ اِلَّا كُفُوْرًا Al-Isrā 17:89
اور بے شک ہم نے لوگوں (کو سمجھانے)کے لئے اس قرآن میں سب باتیں طرح طرح سے بیان فرمادیں ہیں پھر بھی اکثر لوگ انکار کیے بغیر نہ رہے۔
And without doubt, We have explained everything in various ways in this Quran for people (to understand). Even then, most people could not refrain from rejecting it.
وَقَالُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ لَكَ حَتّٰى تَفْجُرَ لَنَا مِنَ الْاَرْضِ يَنْۢبُوْعًا Al-Isrā 17:90
اور کہنے لگے ہم آپ پر ہر گز ایمان نہ لائیں گے جب تک آپ ہمارے لئے زمین سے چشمہ جاری نہ کردیں۔
And they said, ‘We will certainly not believe in you until you cause a spring to gush forth from the earth.
اَوْ تَكُوْنَ لَكَ جَنَّۃٌ مِّنْ نَّخِيْلٍ وَّعِنَبٍ فَتُفَجِّرَ الْاَنْہٰرَ خِلٰلَہَا تَفْجِيْرًا Al-Isrā 17:91
یا آپ کے لئے کوئی کھجوروں اور انگوروں کا باغ ہو پس آپ اس میں جگہ جگہ نہریں جاری کردیں۔
Or that there is a garden of dates and grapes for you, and then you cause streams to flow in it at several places.
اَوْ تُسْقِطَ السَّمَاۗءَ كَـمَا زَعَمْتَ عَلَيْنَا كِسَفًا اَوْ تَاْتِيَ بِاللہِ وَالْمَلٰۗىِٕكَۃِ قَبِيْلًا Al-Isrā 17:92
یا جیسا کہ آپ کہا کرتے ہیں ہم پر آسمان کے ٹکڑے گرادیں یا اللہ اور فرشتوں کو (ہمارے)روبرو لے آئیں۔
Or as you keep saying, cause pieces of the sky to fall upon us, or bring Allah and the angels face to face (before us).
اَوْ يَكُوْنَ لَكَ بَيْتٌ مِّنْ زُخْرُفٍ اَوْ تَرْقٰى فِي السَّمَاۗءِ ۰ۭ وَلَنْ نُّؤْمِنَ لِرُقِيِّكَ حَتّٰى تُنَزِّلَ عَلَيْنَا كِتٰبًا نَّقْرَؤُہٗ ۰ۭ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّيْ ہَلْ كُنْتُ اِلَّا بَشَرًا رَّسُوْلًا Al-Isrā 17:93
یا آپ کے لئے ایک سونے کا بنا ہوا گھر ہو یا آپ آسمان پر چڑھ جائیں اور ہم آپ کے (آسمان پر)چڑھ جانے کوبھی ہرگز نہ مانیں گے جب تک آپ (وہاں سے)ہمارے لئے ایک تحریر لے کر نہ آئیں جسے ہم پڑھ لیں آپ فرمادیجئیے کہ میرا پروردگار پاک ہے کہ میں تو صرف آدمی ہوں (اور)پیغمبر ہوں۔
Or that there be a house made of gold for you, or that you ascend to the sky, and we will certainly not even believe your ascension (to the sky) unless you bring back for us a writing which we may read.’ Say, ‘Hallowed is my Rabb! I am nothing but a human (and) a Messenger.’
وَمَا مَنَعَ النَّاسَ اَنْ يُّؤْمِنُوْٓا اِذْ جَاۗءَہُمُ الْہُدٰٓى اِلَّآ اَنْ قَالُوْٓا اَبَعَثَ اللہُ بَشَرًا رَّسُوْلًا Al-Isrā 17:94
اور لوگوں کو ایمان لانے سے کس چیز نے روکا جب ان کے پاس ہدایت پہنچ گئی سوائے اس کے کہ کہنے لگے کیا اللہ نے آدمی کو پیغمبر بنا کر بھیجا ہے۔
And what prevented people from believing when guidance reached them except that they said, ‘Has Allah appointed a human as a Messenger?’
قُلْ لَّوْ كَانَ فِي الْاَرْضِ مَلٰۗىِٕكَۃٌ يَّمْشُوْنَ مُطْمَىِٕنِّيْنَ لَنَزَّلْنَا عَلَيْہِمْ مِّنَ السَّمَاۗءِ مَلَكًا رَّسُوْلًا Al-Isrā 17:95
فرما دیجئیے کہ اگر زمین میں فرشتے چلتے پھرتے (اور )بستے ہوتے تو ہم ان پر ضرور آسمان سے فرشتے کو پیغمبر بنا کر بھیجتے۔
Say: Had angels been walking about (and) dwelling on the earth, We would certainly have sent an angel from the heaven as a Messenger to them.
قُلْ كَفٰى بِاللہِ شَہِيْدًۢا بَيْنِيْ وَبَيْنَكُمْ ۰ۭ اِنَّہٗ كَانَ بِعِبَادِہٖ خَبِيْرًۢا بَصِيْرًا Al-Isrā 17:96
آپ فرمادیجئیے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ ہی کافی گواہ ہیں (کیونکہ)یقیناً وہ اپنے بندوں کو خوب جانتے (اور)دیکھتے ہیں۔
Say, ‘Enough is Allah as Witness between me and you, (because) He certainly well knows (and) sees His slaves.’
وَمَنْ يَّہْدِ اللہُ فَہُوَالْمُہْتَدِ ۰ۚ وَمَنْ يُّضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَہُمْ اَوْلِيَاۗءَ مِنْ دُوْنِہٖ ۰ۭ وَنَحْشُرُہُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ عَلٰي وُجُوْہِہِمْ عُمْيًا وَّبُكْمًا وَّصُمًّا ۰ۭ مَاْوٰىہُمْ جَہَنَّمُ ۰ۭ كُلَّمَا خَبَتْ زِدْنٰہُمْ سَعِيْرًا Al-Isrā 17:97
اور جس کو اللہ ہدایت دے دیں پس وہی ہدایت پانے والا ہے اور جس کو وہ گمراہ کردیں تو آپ اس (اللہ)کے سوا ان کے لئے ہرگز کوئی دوست نہیں پائیں گے اور ہم ان کو قیامت کے دن اندھے، گونگے اور بہرے بنا کر اوندھے منہ چلائیں گے ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے جب (اس کی آگ)دھیمی ہونے لگے گی تب ہم ان کے لئے اور بھڑکا دیں گے۔
And only he whom Allah guides, is the one to find guidance; and you will certainly not find any friend, except for Him (Allah) for the one whom He sends astray. And on the Day of Qiyamah We shall make them crawl face downwards - blind, dumb and deaf. Their abode is Hell, and when (its fire) begins to subside, then We will rekindle it all the more for them.
ذٰلِكَ جَزَاۗؤُہُمْ بِاَنَّہُمْ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِنَا وَقَالُوْٓا ءَ اِذَا كُنَّا عِظَامًا وَّرُفَاتًا ءَ اِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ خَلْقًا جَدِيْدًا Al-Isrā 17:98
یہ ان کو اس بات کی سزا ہے یہ کہ وہ ہماری آیات کے سا تھ کفر کیا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم ہڈیاں اور چورا چورا ہوجائیں گے تو کیا ہم پھر نئے سرے سے پیدا کیے جائیں گے؟
This punishment for them is because they disbelieved in Our Ayaat and said, ‘When we become bones and dust, will we be created anew?’
اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّ اللہَ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ قَادِرٌ عَلٰٓي اَنْ يَّخْلُقَ مِثْلَہُمْ وَجَعَلَ لَہُمْ اَجَلًا لَّا رَيْبَ فِيْہِ ۰ۭ فَاَبَى الظّٰلِمُوْنَ اِلَّا كُفُوْرًا Al-Isrā 17:99
کیا وہ نہیں دیکھتے کہ اللہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا ہے اس بات پہ قدرت رکھتے ہیں کہ ان جیسے آدمی دوبارہ پیدا فرمادیں اور ان کے لئے ایک وقت مقرر فرمادیا ہے جس میں ذرہ برابر شک نہیں سو اس پر بھی ظالم انکار کیے بغیر نہ رہے۔
Do they not see that Allah, Who has created the heavens and the earth, has the Power to create humans like them again; and He has ordained for them a time, about which there is not the least doubt. So the wrongdoers could not refrain from rejecting even this.
قُلْ لَّوْ اَنْتُمْ تَمْلِكُوْنَ خَزَاۗىِٕنَ رَحْمَۃِ رَبِّيْٓ اِذًا لَّاَمْسَكْتُمْ خَشْـيَۃَ الْاِنْفَاقِ ۰ۭ وَكَانَ الْاِنْسَانُ قَتُوْرًا Al-Isrā 17:100
آپ فرمادیجئیے کہ اگر میرے پروردگار کی رحمت کے خزانے تمہارے ہاتھ میں ہوتے تو پھر تم خرچ ہوجانے کے خوف سے ان کو ضرور بندرکھتے اور انسان بڑا تنگ دل ہے۔
Say, ‘If the treasures of the Mercy of my Rabb were in your hands, then you would have certainly held them back for fear of their being spent.’ And man is very miserly.
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسٰي تِسْعَ اٰيٰتٍؚ بَيِّنٰتٍ فَسْــــَٔـلْ بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ اِذْ جَاۗءَہُمْ فَقَالَ لَہٗ فِرْعَوْنُ اِنِّىْ لَاَظُنُّكَ يٰمُوْسٰي مَسْحُوْرًا Al-Isrā 17:101
اور بے شک ہم نے موسیٰ (علیہ السلام)کو نو(9)واضح نشانیاں (معجزات)دیں تو بنی اسرائیل سے پوچھ لیجئیے کہ جب وہ (موسیٰ علیہ السلام)ان کے پاس آئے تو فرعون نے ان سے کہا اے موسیٰ (علیہ السلام)! میرا خیال ہے تم پر ضرور کسی نے جادو کردیا ہے۔
And indeed We gave Musa (Alaihi as-Salam) nine (9) clear signs (miracles). So ask Bani Isra’eel that when he (Musa - Alaihi as-Salam) came to them, Fir‘aun said to him, ‘O Musa (Alaihi as-Salam), I think that someone has certainly cast a magic spell on you.’
قَالَ لَقَدْ عَلِمْتَ مَآ اَنْزَلَ ہٰٓؤُلَاۗءِ اِلَّا رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ بَصَاۗىِٕرَ ۰ۚ وَاِنِّىْ لَاَظُنُّكَ يٰفِرْعَوْنُ مَثْبُوْرًا Al-Isrā 17:102
انہوں نے فرمایا یقیناً تم یہ جانتے ہو کہ یہ سب آسمانوں اورزمین کے پروردگار کے سوا کسی نے نازل نہیں کیے جو کہ سمجھانے کے لئے ہیں اور اے فرعون! بے شک میں یہ سمجھتا ہوں کہ ضرور تیری ہلاکت کا وقت آگیا ہے۔
He said, ‘Indeed you know that all this has been revealed by none other than the Rabb of the heavens and the earth, for the purpose of instruction. And O Fir‘aun! Without doubt, I think that the time of your destruction has certainly arrived.’
فَاَرَادَ اَنْ يَّسْتَفِزَّہُمْ مِّنَ الْاَرْضِ فَاَغْرَقْنٰہُ وَمَنْ مَّعَہٗ جَمِيْعًا Al-Isrā 17:103
تو اس نے چاہا کہ ان کو اس سرزمین سے نکال دے تو ہم نے اس (فرعون)کو اور جو اس کے ساتھ تھے سب کو ڈبودیا۔
So he wanted to drive them out of that land, then We drowned him (Fir‘aun) and those with him, all.
وَّقُلْنَا مِنْۢ بَعْدِہٖ لِبَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ اسْكُنُوا الْاَرْضَ فَاِذَا جَاۗءَ وَعْدُ الْاٰخِرَۃِ جِئْنَا بِكُمْ لَفِيْفًا Al-Isrā 17:104
اور اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے فرمادیا کہ اس سرزمین میں رہو پھر جب آخرت کا وعدہ آئے گا تو ہم تم سب کو جمع کرکے لے آئیں گے۔
And, after that, We said to the Bani Isra’eel, ‘Dwell in this land. Then, when the promise of the Hereafter comes, We shall gather and bring all of you.’
وَبِالْحَـقِّ اَنْزَلْنٰہُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ ۰ۭ وَمَآ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّنَذِيْرًا Al-Isrā 17:105
اور ہم نے اس (قرآن)کو سچائی کے ساتھ نازل فرمایا ہے اور سچائی کے ساتھ نازل ہوا اور ہم نے آپ کوصرف خوشخبری دینے والا اور (انجام بد سے)ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔
And with Truth We have sent down this (Quran) and with Truth it has descended. And We have sent you only as a giver of good news and a warner (of a bad end).
وَقُرْاٰنًا فَرَقْنٰہُ لِتَقْرَاَہٗ عَلَي النَّاسِ عَلٰي مُكْثٍ وَّنَزَّلْنٰہُ تَنْزِيْلًا Al-Isrā 17:106
اور ہم نے اس قرآن کو جزوجزو کرکے نازل فرمایا ہے تاکہ آپ اس کو لوگوں کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھ کر سنائیں۔ اور ہم نے اس کو آہستہ آہستہ نازل فرمایا ہے۔
And We have revealed this Quran in parts, so that you can recite it to people in stages, and We have revealed it gradually.
قُلْ اٰمِنُوْا بِہٖٓ اَوْ لَا تُؤْمِنُوْا ۰ۭ اِنَّ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِہٖٓ اِذَا يُتْلٰى عَلَيْہِمْ يَخِرُّوْنَ لِلْاَذْقَانِ سُجَّدًا Al-Isrā 17:107
فرمادیجئیے کہ تم اس پر ایمان لاؤ یا نہ لاؤ (یہ حق ہے)بے شک جن لوگوں کو اس سے پہلے (دین کا)علم دیا گیا تھا جب ان کے سامنے پڑھا جاتا ہے تو وہ ٹھوڑیوں کے بل سجدے میں گر پڑتے ہیں۔
Say, ‘Whether you believe in it or not (it is the Truth).’ Indeed, when it is recited in front of the people who had been given the knowledge (of the Deen) before it, they fall down on their chins in prostration.
وَّيَـقُوْلُوْنَ سُبْحٰنَ رَبِّنَآ اِنْ كَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُوْلًا Al-Isrā 17:108
اور کہتے ہیں ہمارا پروردگار پاک ہے بے شک ہمارے پروردگار کا وعدہ پورا ہوکر رہا۔
And (they) say, ‘Hallowed is our Rabb! The Promise of our Rabb has indeed been fulfilled.’
وَيَخِرُّوْنَ لِلْاَذْقَانِ يَبْكُوْنَ وَيَزِيْدُہُمْ خُشُوْعًا Al-Isrā 17:109
اور ٹھوڑیوں کے بل روتے ہوئے گرتے ہیں اور یہ (قرآن)ان کا خشوع(عاجزی)اور بڑھا دیتا ہے۔
And they fall down on their chins, weeping, and this (Quran) further increases their humility (humbleness).
قُلِ ادْعُوا اللہَ اَوِ ادْعُوا الرَّحْمٰنَ ۰ۭ اَيًّا مَّا تَدْعُوْا فَلَہُ الْاَسْمَاۗءُ الْحُسْنٰى ۰ۚ وَلَا تَجْـہَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِہَا وَابْتَغِ بَيْنَ ذٰلِكَ سَبِيْلًا Al-Isrā 17:110
فرمادیجئیے کہ ’اللہ‘ کہہ کر پکارو یا ’رحمن‘ کہہ کر۔ جس سے بھی تم پکارو گے سو اسی کے لئے اچھے اچھے نام ہیں اور اپنی نماز نہ تو بلند آواز سے پڑھیے اور نہ بہت آہستہ اور اس کے درمیان کا طریقہ اختیار کیجئیے۔
Say, ‘Invoke (Him as) Allah or (as) Rahman. With whichever name you invoke, His are the good Names.’ And offer your Salah neither aloud nor very low, but adopt a middle course.
وَقُلِ الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِيْ لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَّلَمْ يَكُنْ لَّہٗ شَرِيْكٌ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُنْ لَّہٗ وَلِيٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَكَبِّرْہُ تَكْبِيْرًا Al-Isrā 17:111
اور فرما دیجئیے کہ تمام خوبیاں اللہ ہی کے لئے ہیں جو نہ اولاد رکھتا ہے اور نہ سلطنت میں کوئی اس کا شریک ہے اور نہ اس وجہ سے کہ اسے کوئی ضرورت ہے کوئی اس کا مددگار ہے۔ اور اس کو بڑا جان کر اس کی بڑائی کرتے رہیے۔
And say, ‘All Praiseworthy Attributes are for Allah Alone, Who neither has any children and nor any partner in His Sovereignty, and nor is there any helper for Him because He has some need. And, considering Him Magnificent, keep proclaiming His Greatness.
Back to top