Go to Quran page

سُوْرَۃُ مَرْيَم

Chapter 19: Maryam (98 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
كۗہٰيٰعۗصۗ Maryam 19:1
کھٰیٰعص۔
KAAF-HA-YA-’AIN-SUAD.
ذِكْرُ رَحْمَتِ رَبِّكَ عَبْدَہٗ زَكَرِيَّا Maryam 19:2
یہ تذکرہ ہے آپ کے پروردگار کی مہربانی فرمانے کا اپنے بندے زکریا (علیہ السلام)پر۔
This is a mention of the grant of your Rabb’s Mercy on His slave Zakariya (Alaihi as-Salam).
اِذْ نَادٰى رَبَّہٗ نِدَاۗءً خَفِيًّا Maryam 19:3
جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پوشیدہ طور پر پکارا۔
When he called to his Rabb in secret.
قَالَ رَبِّ اِنِّىْ وَہَنَ الْعَظْمُ مِنِّيْ وَاشْتَعَلَ الرَّاْسُ شَيْبًا وَلَمْ اَكُنْۢ بِدُعَاۗىِٕكَ رَبِّ شَقِيًّا Maryam 19:4
انہوں نے عرض کیا اے میرے پروردگار! بے شک میری ہڈیاں(بڑھاپے کی وجہ سے)کمزور ہوگئی ہیں اور بڑھاپے کا شعلہ سر سے جانکلا ہے اور اے میرے پروردگار! میں آپ سے مانگ کر کبھی محروم نہیں رہا۔
He submitted, ‘O my Rabb! Without doubt, my bones have become weak (due to old age), and the flare of old age (grey hair) has appeared from the head; and, never have I remained deprived in my supplication to You, O my Rabb!
وَاِنِّىْ خِفْتُ الْمَوَالِيَ مِنْ وَّرَاۗءِيْ وَكَانَتِ امْرَاَتِيْ عَاقِرًا فَہَبْ لِيْ مِنْ لَّدُنْكَ وَلِيًّا Maryam 19:5
اور یقیناً میں اپنے بعد اپنے رشتہ داروں سے ڈرتا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے پس آپ مجھے اپنے پاس سے ایک وارث عطا فرمائیے۔
And indeed I fear my relatives after me, and my wife is barren. So, grant me an heir from Yourself.
يَّرِثُنِيْ وَيَرِثُ مِنْ اٰلِ يَعْقُوْبَ ۰ۤۖ وَاجْعَلْہُ رَبِّ رَضِيًّا Maryam 19:6
جو میری اور اولاد یعقوب (علیہ السلام)کی میراث کا مالک بنے اور اے میرے پروردگار! اس کو (اپنا)پسندیدہ (بندہ)بنائیے۔
Who becomes the inheritor of my legacy and (the legacy) of the Children of Yaqoob (Alaihim as-Salam). And, O my Rabb! Make him (Your) acceptable (slave).’
يٰزَكَرِيَّآ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمِۨ اسْمُہٗ يَحْــيٰى ۰ۙ لَمْ نَجْعَلْ لَّہٗ مِنْ قَبْلُ سَمِيًّا Maryam 19:7
اے زکریا (علیہ السلام)بے شک ہم آپ کو ایک لڑکے کی بشارت دیتے ہیں جس کا نام یحییٰ (علیہ السلام)ہے، اس سے پہلے ہم نے اس نام کا کوئی شخص پیدا نہیں فرمایا۔
‘O Zakariya (Alaihi as-Salam)! Indeed We give you the good news of a boy whose name is Yahya (Alaihi as-Salam), We have not created any person with this name before him.’
قَالَ رَبِّ اَنّٰى يَكُوْنُ لِيْ غُلٰمٌ وَّكَانَتِ امْرَاَتِيْ عَاقِرًا وَّقَدْ بَلَغْتُ مِنَ الْكِبَرِ عِتِيًّا Maryam 19:8
انہوں نے عرض کیا، اے میرے پروردگار ! میرے ہاں لڑکا کیسے ہوگا اور میری بیوی بانجھ ہے اور میں بڑھاپے کی اس انتہا کو پہنچ گیا ہوں۔
He submitted, ‘O my Rabb! How can I have a boy and my wife is barren and I have reached the limit of old age?’
قَالَ كَذٰلِكَ ۰ۚ قَالَ رَبُّكَ ہُوَعَلَيَّ ہَيِّنٌ وَّقَدْ خَلَقْتُكَ مِنْ قَبْلُ وَلَمْ تَكُ شَـيْـــــًٔـا Maryam 19:9
فرمایا کہ اسی طرح(ہوگا)آپ کے پروردگار نے فرمایا کہ یہ میرے لئے (بہت)آسان ہے اور میں پہلے آپ کو بھی تو پیدا کرچکا ہوں اور آپ کچھ بھی نہ تھے۔
It was said, ‘Thus (it shall be). Your Rabb has said, ‘It is (very) easy for Me, and I have even created you before, and you were nothing at all.’
قَالَ رَبِّ اجْعَلْ لِّيْٓ اٰيَۃً ۰ۭ قَالَ اٰيَتُكَ اَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰثَ لَيَالٍ سَوِيًّا Maryam 19:10
عرض کیا اے میرے پروردگار! میرے لئے نشانی مقرر فرمادیجئیے۔ فرمایا آپ کی نشانی یہ ہے کہ آپ تین رات تک تندرست ہوتے ہوئے بھی لوگوں سے بات نہ کرسکیں گے۔
He submitted, ‘O my Rabb! Appoint a sign for me.’ (He) said, ‘Your sign is that despite being healthy, you will not be able to speak with people for three nights.’
فَخَرَجَ عَلٰي قَوْمِہٖ مِنَ الْمِحْرَابِ فَاَوْحٰٓى اِلَيْہِمْ اَنْ سَبِّحُوْا بُكْرَۃً وَّعَشِـيًّا Maryam 19:11
پھر وہ (عبادت کے)حجرے سے نکل کر اپنی قوم کے پاس آئے تو ان کو اشاروں میں فرمایا کہ تم لوگ صبح وشام (علی الدوام اپنے پروردگار کی)پاکی بیان کیا کرو۔
Then he came out of the (worship) chamber to his people and instructed them with signals: celebrate the Glory (of your Rabb continuously) morning and evening.
يٰــيَحْـيٰى خُذِ الْكِتٰبَ بِقُوَّۃٍ ۰ۭ وَاٰتَيْنٰہُ الْحُكْمَ صَبِيًّا Maryam 19:12
اے یحییٰ (علیہ السلام! ہماری)کتاب کو قوت سے (مضبوط)پکڑیں اور ہم نے ان کو بچپن میں ہی دانائی عطا فرمادی تھی۔
‘O Yahya (Alaihi as-Salam)! Hold (Our) Book strongly (firmly).’ And We had granted him wisdom even in (his) childhood.
وَّحَنَانًا مِّنْ لَّدُنَّا وَزَكٰوۃً ۰ۭ وَكَانَ تَقِيًّا Maryam 19:13
اور اپنے پاس سے شفقت اور پاکیزگی عطا کی تھی اور وہ پرہیزگار تھے۔
And (We) had granted (him) affection and purity from Us, and he was Allah-conscious.
وَّبَرًّۢا بِوَالِدَيْہِ وَلَمْ يَكُنْ جَبَّارًا عَصِيًّا Maryam 19:14
اور ماں باپ کے ساتھ نیکی کرنے والے تھے اور سرکش(اور)نافرمان نہیں تھے۔
And he was good to his parents and was not rebellious (and) disobedient.
وَسَلٰمٌ عَلَيْہِ يَوْمَ وُلِدَ وَيَوْمَ يَمُوْتُ وَيَوْمَ يُـبْعَثُ حَيًّا Maryam 19:15
اور ان پر سلامتی ہو جس دن وہ پیدا ہوئے اور جس روز وہ انتقال کریں گے اور جس دن زندہ کرکے اٹھائے جائیں گے۔
And peace be upon him the day he was born, and the day he will die, and the day he will be raised up alive.
وَاذْكُرْ فِى الْكِتٰبِ مَرْيَمَ ۰ۘ اِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ اَہْلِہَا مَكَانًا شَرْقِيًّا Maryam 19:16
اور آپ اس کتاب میں مریم (علیہا السلام)کا بھی ذکر فرمائیے جب وہ اپنے لوگوں سے الگ ہوکر مشرق میں ایک مکان میں گئیں۔
And also make a mention of Maryam (Alaiha as-Salam) in this Book, when she withdrew from her people and went to a house in the East (for the purpose of bathing).
فَاتَّخَذَتْ مِنْ دُوْنِہِمْ حِجَابًا ۰ۣ۠ فَاَرْسَلْنَآ اِلَيْہَا رُوْحَنَا فَتَمَثَّلَ لَہَا بَشَرًا سَوِيًّا Maryam 19:17
(غسل کی غرض سے)پھر ان (گھر والوں) کے سامنے پردہ کرلیا تو ہم نے ان کی طرف اپنا فرشتہ (جبرائیل علیہ السلام)بھیجا تو وہ ان کے سامنے پورا آدمی بن گیا۔
Then she veiled (herself) from them (the family). Then We sent Our angel (Jibra’eel - Alaihi as-Salam) to her, and he became a perfect man before her.
قَالَتْ اِنِّىْٓ اَعُوْذُ بِالرَّحْمٰنِ مِنْكَ اِنْ كُنْتَ تَقِيًّا Maryam 19:18
انہوں نے کہا میں تجھ سے رحمن کی پناہ مانگتی ہوں اگر تم پرہیزگار ہو تو (چلے جاؤ)۔
She said, ‘I seek refuge with the Rahman from you, (go away) if you are Allah-conscious.’
قَالَ اِنَّمَآ اَنَا رَسُوْلُ رَبِّكِ ۰ۤۖ لِاَہَبَ لَكِ غُلٰمًا زَكِيًّا Maryam 19:19
انہوں نے کہا بے شک میں تو آپ کے پروردگار کا بھیجا ہوا (فرشتہ)ہوں کہ آپ کو ایک پاکیزہ لڑکا دوں۔
He said, ‘Indeed, I am (an angel) sent by your Rabb, to give you a pious boy.
قَالَتْ اَنّٰى يَكُوْنُ لِيْ غُلٰمٌ وَّلَمْ يَمْسَسْنِيْ بَشَرٌ وَّلَمْ اَكُ بَغِيًّا Maryam 19:20
وہ کہنے لگیں بھلا میرے لڑکا کس طرح ہوگا حالانکہ مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں اور میں بدکار بھی نہیں ہوں۔
She said, ‘How would I have a boy while no man has ever touched me, and I am also not unchaste?’
قَالَ كَذٰلِكِ ۰ۚ قَالَ رَبُّكِ ہُوَعَلَيَّ ہَيِّنٌ ۰ۚ وَلِنَجْعَلَہٗٓ اٰيَۃً لِّلنَّاسِ وَرَحْمَۃً مِّنَّا ۰ۚ وَكَانَ اَمْرًا مَّقْضِيًّا Maryam 19:21
۔ (فرشتے نے)کہا یونہی (ہوگا)آپ کے پروردگار نے ارشاد فرمایا ہے کہ یہ میرے لئے آسان ہے اور تاکہ ہم اس کو لوگوں کے لئے ایک دلیل اور اپنی طرف سے (باعث) رحمت بنائیں اور یہ کام طے ہوچکا ہے۔
(The angel) said, ‘Thus (it shall be). Your Rabb has said it is easy for Me, so that We make him a sign for people and a (means) of mercy from Us, and this is a matter (already) decreed.’
فَـحَمَلَتْہُ فَانْتَبَذَتْ بِہٖ مَكَانًا قَصِيًّا Maryam 19:22
تو وہ (اس بچے کے ساتھ)حاملہ ہوگئیں پھر اسے لے کر دور ایک جگہ الگ چلی گئیں۔
So she conceived (him). Then she withdrew with him to a far off place.
فَاَجَاۗءَہَا الْمَخَاضُ اِلٰى جِذْعِ النَّخْلَۃِ ۰ۚ قَالَتْ يٰلَيْتَنِيْ مِتُّ قَبْلَ ھٰذَا وَكُنْتُ نَسْـيًا مَّنْسِـيًّا Maryam 19:23
پھر وہ دردزہ کے مارے کھجور کے تنے کی طرف آئیں کہنے لگیں اے کاش! میں اس سے پہلے مرچکی ہوتی اور بھولی بسری ہوگئی ہوتی۔
Then she came to the trunk of a date palm due to labour pains and said, ‘Would that I had died before this and had become forgotten, neglected.’
فَنَادٰىہَا مِنْ تَحْتِہَآ اَلَّا تَحْزَنِيْ قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا Maryam 19:24
پس اس وقت ان سے نیچے کی جانب سے (فرشتے نے)ان کو آواز دی کہ غم نہ کریں بے شک آپ کے پروردگار نے آپ کے نیچے ایک چشمہ پیدا فرمادیا ہے۔
Thus at that moment, from below her (an angel) called out to her, ‘Do not grieve; indeed your Rabb has sprouted a fountain below you.
وَہُزِّيْٓ اِلَيْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَۃِ تُسٰقِطْ عَلَيْكِ رُطَبًا جَنِيًّا Maryam 19:25
اور اس کھجور کے تنے کو اپنی طرف ہلائیں آپ پر تازہ تازہ کھجوریں گر پڑیں گی۔
And, shake this date trunk towards you, fresh dates will drop upon you.
فَكُلِيْ وَاشْرَبِيْ وَقَرِّيْ عَيْنًا ۰ۚ فَاِمَّا تَرَيِنَّ مِنَ الْبَشَرِ اَحَدًا ۰ۙ فَقُوْلِيْٓ اِنِّىْ نَذَرْتُ لِلرَّحْمٰنِ صَوْمًا فَلَنْ اُكَلِّمَ الْيَوْمَ اِنْسِـيًّا Maryam 19:26
پھر کھائیں اور پئیں اور آنکھیں ٹھنڈی کریں پھر اگر آپ کسی آدمی کو دیکھیں تو کہیں بے شک میں نے تو رحمٰن کے لیے (خاموشی کے) کے روزے کی منت مان رکھی ہے تو آج میں کسی آدمی سے ہرگز بات نہ کروں گی۔
So eat and drink and cool your eyes. Then if you see any man say, ‘Indeed, I have vowed to the Rahman a fast (of silence), so I will certainly not speak to any man today.’
فَاَتَتْ بِہٖ قَوْمَہَا تَحْمِلُہٗ ۰ۭ قَالُوْا يٰمَرْيَمُ لَقَدْ جِئْتِ شَـيْـــــًٔـا فَرِيًّا Maryam 19:27
پھر وہ ان کو گود میں لیے ہوئے اپنی قوم کے پاس آئیں لوگوں نے کہا اے مریم! تم نے کیا غضب ڈھایا!۔
Then she came to her people carrying him in her lap. They said, ‘O Maryam! What an enormity you have committed!
یٰٓأُخْتَ ہٰرُوْنَ مَا كَانَ اَبُوْكِ امْرَاَ سَوْءٍ وَّمَا كَانَتْ اُمُّكِ بَغِيًّا Maryam 19:28
اے ہارون کی بہن! نہ تو تمہارے والد ہی برے آدمی تھے اور نہ تمہاری ماں بدکار تھیں۔
O sister of Haroon! Neither was your father a wrongdoer, nor was your mother unchaste.’
فَاَشَارَتْ اِلَيْہِ ۰ۭ قَالُوْا كَيْفَ نُكَلِّمُ مَنْ كَانَ فِي الْمَہْدِ صَبِيًّا Maryam 19:29
پھر انہوں (مریم علیہا السلام)نے اس (بچے)کی طرف اشارہ کردیا وہ لوگ کہنے لگے بھلا اس سے ہم کیا بات کریں جو ابھی گود کا بچہ ہے۔
Then she (Maryam - Alaiha as-Salam) pointed towards him (the child). They said, ‘Well! How can we talk to him who is yet an infant in the lap?’
قَالَ اِنِّىْ عَبْدُ اللہِ ۰ۣۭ اٰتٰىنِيَ الْكِتٰبَ وَجَعَلَنِيْ نَبِيًّا Maryam 19:30
انہوں(بچے)نے فرمایا یقیناً میں اللہ کا (خاص)بندہ ہوں اس نے مجھے کتاب دی اور مجھے نبی بنایا ہے۔
He (the child) said, ‘Indeed, I am a (special) slave of Allah. He has granted me the Book and made me a Prophet.
وَّجَعَلَنِيْ مُبٰرَكًا اَيْنَ مَا كُنْتُ ۰۠ ‎وَاَوْصٰىنِيْ بِالصَّلٰوۃِ وَالزَّكٰوۃِ مَا دُمْتُ حَيًّا Maryam 19:31
اور مجھے بابرکت بنایا جہاں کہیں بھی میں ہوں اور جب تک زندہ رہوں، مجھے نماز اور زکوٰۃ کا حکم فرمایا ہے۔
And has made me blessed wherever I may be, and has enjoined the Salah and the Zakat on me, as long as I live.
وَّبَرًّۢا بِوَالِدَتِيْ ۰ۡ وَلَمْ يَجْعَلْنِيْ جَبَّارًا شَقِيًّا Maryam 19:32
اور اپنی ماں کے ساتھ نیک برتاؤ کرنے والا (بنایا ہے)اور مجھے سرکش ، بدبخت نہیں بنایا۔
And (has made me to be) good to my mother, and has not made me rebellious and wretched.
وَالسَّلٰمُ عَلَيَّ يَوْمَ وُلِدْتُّ وَيَوْمَ اَمُوْتُ وَيَوْمَ اُبْعَثُ حَيًّا Maryam 19:33
اور مجھ پر (اللہ کی جانب سے)سلامتی ہے جس روز میں پیدا ہوا اور جس روز رحلت کروں گا اور جس روز (قیامت میں )زندہ کرکے اٹھایا جاؤں گا۔
And peace is upon me (from Allah) the day I was born, and the day I shall depart, and the Day (of Qiyamah) when I shall be revived.’
ذٰلِكَ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ ۰ۚ قَوْلَ الْحَــقِّ الَّذِيْ فِيْہِ يَمْتَرُوْنَ Maryam 19:34
یہ عیسیٰ (علیہ السلام)بیٹے مریم (علیہا السلام)کے ہیں۔ بالکل سچی بات ہے، جس بات میں یہ لوگ جھگڑتے ہیں۔
This is Isa (Alaihi as-Salam), the son of Maryam (Alaiha as-Salam). This is the absolute truth in which these people dispute.
مَا كَانَ لِلہِ اَنْ يَّــتَّخِذَ مِنْ وَّلَدٍ ۰ۙ سُبْحٰــنَہٗ ۰ۭ اِذَا قَضٰٓى اَمْرًا فَاِنَّمَا يَقُوْلُ لَہٗ كُنْ فَيَكُوْنُ Maryam 19:35
اللہ کی یہ شان نہیں کہ وہ کسی کو اولاد بنائیں۔ وہ پاک ہیں ۔ جب کوئی کام کرنا چاہتے ہیں تو اس کوفرمادیتے ہیں ہوجا، پس وہ ہوجاتا ہے۔
It befits not the Majesty of Allah that He takes anyone as (His) child, He is Hallowed! When He wills something, He says to it, ‘Be!’ So it becomes.
وَاِنَّ اللہَ رَبِّيْ وَرَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْہُ ۰ۭ ھٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيْمٌ Maryam 19:36
اور یقیناًاللہ ہی میرا پروردگار ہے اور تمہارا بھی لہٰذاصرف اسی کی عبادت کرو، یہی سیدھا راستہ ہے۔
‘And indeed, Allah is my Rabb as well as yours, therefore worship Him only. This is the straight path.’
فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَيْنِہِمْ ۰ۚ فَوَيْلٌ لِّـلَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ مَّشْہَدِ يَوْمٍ عَظِيْمٍ Maryam 19:37
پھر مختلف فرقوں نے آپس میں اختلاف کیا۔ سو ان کافروں کے لئے ایک بڑے دن کے آنے سے خرابی ہونے والی ہے۔
Then various groups differed among themselves. And there will be (great) woe to the unbelievers from the coming of the Great Day.
اَسْمِعْ بِہِمْ وَاَبْصِرْ ۰ۙ يَوْمَ يَاْتُوْنَنَا لٰكِنِ الظّٰلِمُوْنَ الْيَوْمَ فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ Maryam 19:38
وہ جس دن ہمارے سامنے آئیں گے، کیسے سننے والے اورکیسے دیکھنے والے ہوں گے۔ لیکن ظالم آج کھلی گمراہی میں ہیں۔
What keen hearers and what keen seers they will be the Day they come before Us, while today the wrongdoers are in manifest misguidance.
وَاَنْذِرْہُمْ يَوْمَ الْحَسْرَۃِ اِذْ قُضِيَ الْاَمْرُ ۰ۘ وَہُمْ فِيْ غَفْلَۃٍ وَّہُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَ Maryam 19:39
اور ان کوحسرت کے دن سے ڈرائیں، جب بات فیصل کردی جائے گی اور وہ غفلت میں پڑے ہیں اور وہ ایمان نہیں لاتے۔
And warn them of the Day of Regret when the matter will be decided; and they are steeped in negligence, and they do not believe.
اِنَّا نَحْنُ نَرِثُ الْاَرْضَ وَمَنْ عَلَيْہَا وَاِلَيْنَا يُرْجَعُوْنَ Maryam 19:40
بے شک ہم ہی زمین کے اور اس پر رہنے والوں کے وارث(مالک) ہیں اور ہماری ہی طرف ان کو لوٹنا ہوگا۔
Indeed, We alone are the Inheritor (Owner) of the earth and those who dwell on it, and only to Us will they have to return.
وَاذْكُرْ فِي الْكِتٰبِ اِبْرٰہِيْمَ ۰ ۥۭ اِنَّہٗ كَانَ صِدِّيْقًا نَّبِيًّا Maryam 19:41
اور اس کتاب میں ابراہیم(علیہ السلام)کا(قصہ)بیان کیجئیے۔ بے شک وہ صدیق (اور)نبی تھے۔
And mention (the account of) Ibraheem (Alaihi as-Salam) in this Book. Indeed he was a Siddeeq, (and) a Prophet.
اِذْ قَالَ لِاَبِيْہِ يٰٓاَبَتِ لِمَ تَعْبُدُ مَا لَا يَسْمَعُ وَلَا يُبْصِرُ وَلَا يُغْنِيْ عَنْكَ شَـيْــــــًٔــا Maryam 19:42
جب انہوں نے اپنے باپ سے کہا اے میرے والد! آپ ایسی چیز کی عبادت کیوں کرتے ہو جسے نہ کچھ سنائی دے اور نہ دکھائی دے اور نہ آپ کے کسی کام آسکے۔
When he said to his father, ‘O my father! Why do you worship something which can neither hear nor see anything nor can it be of any use to you?
يٰٓاَبَتِ اِنِّىْ قَدْ جَاۗءَنِيْ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَمْ يَاْتِكَ فَاتَّبِعْنِيْٓ اَہْدِكَ صِرَاطًا سَوِيًّا Maryam 19:43
اے میرے والد! یقیناً مجھے ایسا علم عطا ہوا ہے جو آپ کو نہیں ملا، سو آپ میرا اتباع کریں میں آپ کو سیدھی راہ بتادوں گا۔
O my father! Indeed, I have been granted such knowledge which you have not been given. So follow me, I will guide you to the straight Path.
يٰٓاَبَتِ لَا تَعْبُدِ الشَّيْطٰنَ ۰ۭ اِنَّ الشَّيْطٰنَ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ عَصِيًّا Maryam 19:44
اے میرے والد! شیطان کی پوجا نہ کریں بے شک شیطان رحمن کا نافرمان ہے۔
O my father! Do not worship Shaitan. Indeed Shaitan is disobedient to the Rahman.
يٰٓاَبَتِ اِنِّىْٓ اَخَافُ اَنْ يَّمَسَّكَ عَذَابٌ مِّنَ الرَّحْمٰنِ فَتَكُوْنَ لِلشَّيْطٰنِ وَلِيًّا Maryam 19:45
اے میرے والد! بے شک مجھے اس بات سے ڈر آتا ہے کہ کہیں آپ پر رحمن کی طرف سے کوئی عذاب (نہ)آپڑے تو آپ شیطان کے ساتھی بن جائیں۔
O my father! Indeed I fear lest some torment from the Rahman may befall you, so you become a companion of Shaitan.’
قَالَ اَرَاغِبٌ اَنْتَ عَنْ اٰلِــہَـتِيْ يٰٓــاِبْرٰہِيْمُ ۰ۚ لَىِٕنْ لَّمْ تَنْتَہِ لَاَرْجُمَنَّكَ وَاہْجُرْنِيْ مَلِيًّا Maryam 19:46
اس (باپ)نے کہا اے ابراہیم (علیہ السلام)! کیا تم میرے معبودوں سے برگشتہ ہو (پھرے ہوئے ہو)اگر تم باز نہ آئے تو میں تمہیں ضرور پتھروں سے مار دوں گا اور تو ہمیشہ کے لئے مجھ سے دور ہوجا۔
He (the father) said, ‘O Ibraheem (Alaihi as-Salam)! Are you averse to (turned away from) my deities? If you do not desist, I will surely stone you. And you get away from me forever!’
قَالَ سَلٰمٌ عَلَيْكَ ۰ۚ سَاَسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّيْ ۰ۭ اِنَّہٗ كَانَ بِيْ حَفِيًّا Maryam 19:47
فرمایا سلام ہو آپ پر میں عنقریب اپنے پروردگار سے آپ کے لئے بخشش طلب کروں گا بے شک وہ مجھ پہ بہت مہربان ہے۔
He said, ‘Peace be on you. Soon I will implore forgiveness for you from my Rabb. Without doubt, He is very Kind to me.
وَاَعْتَزِلُكُمْ وَمَا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ وَاَدْعُوْا رَبِّيْ ۰ۡۖ عَسٰٓى اَلَّآ اَكُوْنَ بِدُعَاۗءِ رَبِّيْ شَقِيًّا Maryam 19:48
اور میں تم لوگوں اور جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو ان سے کنارہ کرتا ہوں اور میں اپنے پروردگار کی عبادت کروں گا۔ امید ہے کہ میں اپنے پروردگار کی عبادت کرکے محروم نہ رہوں گا۔
And I withdraw from you people and those you worship other than Allah. And I shall worship my Rabb, and I hope that I shall not remain deprived in my supplication to my Rabb.’
فَلَمَّا اعْتَزَلَہُمْ وَمَا يَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ ۰ۙ وَہَبْنَا لَہٗٓ اِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ ۰ۭ وَكُلًّا جَعَلْنَا نَبِيًّا Maryam 19:49
پس جب وہ ان لوگوں اور جن کی وہ اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے سے علیحدہ ہوگئے تو ہم نے ان کو اسحق (علیہ السلام، بیٹے)اور یعقوب(علیہ السلام ، پوتے)عطا فرمائے اور ان (دونوں میں سے)ہر ایک کو نبی بنایا۔
So, when he had withdrawn from those people and those whom they worshipped other than Allah, We granted him Ishaq (Alaihi as-Salam -a son) and Yaqoob (Alaihi as-Salam - a grandson), and made each (of the two) a Prophet.
وَوَہَبْنَا لَہُمْ مِّنْ رَّحْمَتِنَا وَجَعَلْنَا لَہُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِيًّا Maryam 19:50
اور ان کو اپنی رحمت سے حصہ عطا فرمایا اور (آئندہ نسلوں میں )ہم نے ان کا نام نیک (اور)بلند فرمایا۔
And bestowed upon them a portion from Our Mercy, and made their name noble (and) high (among the future generations).
وَاذْكُرْ فِي الْكِتٰبِ مُوْسٰٓى ۰ۡاِنَّہٗ كَانَ مُخْلَصًا وَّكَانَ رَسُوْلًا نَّبِيًّا Maryam 19:51
اور اس کتاب میں موسیٰ (علیہ السلام)کا ذکر کیجئیے بلا شبہ وہ (اللہ کے)خاص کیے ہوئے (بندے)تھے اور وہ پیغمبر (اور)نبی تھے۔
And mention Musa (Alaihi as-Salam) in this Book. Without doubt he was (Allah’s) chosen (slave), and he was a Messenger (and) a Prophet.
وَنَادَيْنٰہُ مِنْ جَانِبِ الطُّوْرِ الْاَيْمَنِ وَقَرَّبْنٰہُ نَجِيًّا Maryam 19:52
اور ہم نے ان کو طور کی داہنی جانب سے آواز دی اور باتیں کرنے کے لئے انہیں نزدیک بلایا۔
And We called him from the right side of the Toor, and drew him near for conversation.
وَوَہَبْنَا لَہٗ مِنْ رَّحْمَتِنَآ اَخَاہُ ہٰرُوْنَ نَبِيًّا Maryam 19:53
اور اپنی مہربانی سے ان کو ان کا بھائی ہارون نبی بنا کر عطا فرمایا۔
And granted him, by Our Mercy, his brother Haroon (Alaihi as-Salam) appointed as Prophet.
وَاذْكُرْ فِي الْكِتٰبِ اِسْمٰعِيْلَ ۰ۡاِنَّہٗ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَكَانَ رَسُوْلًا نَّبِيًّا Maryam 19:54
اور اس کتاب میں اسمٰعیل (علیہ السلام)کا ذکر کیجئیے بے شک وہ وعدے کے سچے اور ہمارے بھیجے ہوئے (پیغمبر، اور)نبی تھے۔
And mention Isma‘eel (Alaihi as-Salam) in this Book. Indeed he was true to his promise and a Prophet (and Messenger) sent by Us.
وَكَانَ يَاْمُرُ اَہْلَہٗ بِالصَّلٰوۃِ وَالزَّكٰوۃِ ۰۠ وَكَانَ عِنْدَ رَبِّہٖ مَرْضِيًّا Maryam 19:55
اور اپنے متعلقین کونماز اور زکوٰۃ کا حکم فرماتے تھے اور اپنے پروردگار کے ہاں پسندیدہ تھے۔
And he enjoined Salah and Zakat on his people, and he was likeable in the sight of his Rabb.
وَاذْكُرْ فِي الْكِتٰبِ اِدْرِيْسَ ۰ۡاِنَّہٗ كَانَ صِدِّيْقًا نَّبِيًّا Maryam 19:56
اور اس کتاب میں ادریس (علیہ السلام)کا ذکر کیجئیے بے شک وہ صدیق (اور)نبی تھے۔
And mention Idrees (Alaihi as-Salam) in this Book. Indeed he was a Siddeeq (and) a Prophet.
وَّرَفَعْنٰہُ مَكَانًا عَلِيًّا Maryam 19:57
اور ہم نے ان کو اونچی جگہ اٹھا لیا تھا۔
And We had raised him to an exalted station.
اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ اَنْعَمَ اللہُ عَلَيْہِمْ مِّنَ النَّبِيّٖنَ مِنْ ذُرِّيَّۃِ اٰدَمَ ۰ۤ وَمِمَّنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوْحٍ ۰ۡ وَّمِنْ ذُرِّيَّۃِ اِبْرٰہِيْمَ وَاِسْرَاۗءِيْلَ ۰ۡ وَمِمَّنْ ہَدَيْنَا وَاجْتَبَيْنَا ۰ۭ اِذَا تُتْلٰى عَلَيْہِمْ اٰيٰتُ الرَّحْمٰنِ خَرُّوْا سُجَّدًا وَّبُكِيًّا Maryam 19:58
یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے من جملہ دیگر انبیاء کے انعام فرمایا۔ آدم (علیہ السلام)کی نسل سے اور ان لوگوں (کی نسل)سے جن کو ہم نے نوح (علیہ السلام)کے ساتھ سوار کیا تھا اور ابراہیم (علیہ السلام)اور یعقوب (علیہ السلام)کی نسل سے اور ان لوگوں میں سے جن کو ہم نے ہدایت فرمائی اور مقبول بنایا، جب ان کے سامنے رحمن کی آیات پڑھی جاتیں تو سجدہ کرتے ہوئے اور روتے ہوئے (زمین پر)گر جاتے تھے۔
These are those people along with all other Prophets, on whom Allah bestowed (His) Favour - from the progeny of Adam (Alaihi as-Salam) and from (the progeny of) those people whom We had boarded along with Nooh (Alaihi as-Salam) and from the progeny of Ibraheem (Alaihi as-Salam) and Yaqoob (Alaihi as-Salam) and from those people whom We guided and made acceptable. When the Ayaat of the Rahman were recited before them, they would fall (on the ground) prostrating and weeping.
فَخَــلَفَ مِنْۢ بَعْدِہِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوۃَ وَاتَّـبَعُوا الشَّہَوٰتِ فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيًّا Maryam 19:59
پھر ان کے بعد (بعض)ایسے ناخلف جانشین ہوئے جنہوں نے نماز کو برباد کیا اور خواہشات (نفسانی)کی پیروی کی۔ پس یہ لوگ عنقریب خرابی دیکھیں گے۔
Then followed them (some) such unsuitable successors who ruined (their) Salah and followed their (carnal) desires. So these people shall soon face destruction.
اِلَّا مَنْ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًـا فَاُولٰۗىِٕكَ يَدْخُلُوْنَ الْجَــنَّۃَ وَلَا يُظْلَمُوْنَ شَـيْــــًٔا Maryam 19:60
ہاں جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور نیک کام کیے، سو ایسے لوگ بہشت میں داخل ہوں گے اور ان کا ذرا بھی نقصان نہ کیا جائے گا۔
Yes! Those who repented and believed and performed righteous deeds, such people will enter Paradise, and not the least loss will come to them.
جَنّٰتِ عَدْنِۨ الَّتِيْ وَعَدَ الرَّحْمٰنُ عِبَادَہٗ بِالْغَيْبِ ۰ۭ اِنَّہٗ كَانَ وَعْدُہٗ مَاْتِيًّا Maryam 19:61
وہ ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کا رحمن نے اپنے بندوں سے غائبانہ وعدہ فرمایا ہے۔ بے شک اس کی وعدہ فرمائی ہوئی چیز کو یہ ضرور پہنچیں گے۔
Those are Gardens of Eternity, which the Rahman has promised to His slaves in the Unseen. Indeed these people will certainly reach the thing promised by Him.
لَا يَسْمَعُوْنَ فِيْہَا لَغْوًا اِلَّا سَلٰمًا ۰ۭ وَلَہُمْ رِزْقُـہُمْ فِيْہَا بُكْرَۃً وَّعَشِـيًّا Maryam 19:62
اس میں کوئی بیہودہ کلام نہ سنیں گے، صرف سلام سنیں گے اور وہاں ان کو صبح اور شام ان کا کھانا ملا کرے گا۔
They will not hear any vain discourse therein, but salutations of Peace; and they will get their food there, morning and evening.
تِلْكَ الْجَــــنَّۃُ الَّتِيْ نُوْرِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَنْ كَانَ تَقِيًّا Maryam 19:63
یہ جنت ہے جس کا ہم اپنے بندوں میں سے ایسے لوگوں کو مالک بنائیں گے جو پرہیزگار ہوں گے۔
This is the Paradise, which We will cause such of Our slaves to inherit, who are Allah-conscious.
وَمَا نَتَنَزَّلُ اِلَّا بِاَمْرِ رَبِّكَ ۰ۚ لَہٗ مَا بَيْنَ اَيْدِيْــنَا وَمَا خَلْفَنَا وَمَا بَيْنَ ذٰلِكَ ۰ۚ وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِـيًّا Maryam 19:64
اور (فرشتوں نے عرض کیا)ہم آپ کے پروردگار کے حکم کے بغیر نہیں اتر سکتے۔ جو کچھ ہمارے آگے اور جو کچھ پیچھے اور اس کے درمیان ہے (یعنی سب کچھ)اسی کا ہے اور آپ کا پروردگار بھولنے والا نہیں۔
And (the angels submitted), ‘We cannot descend without the Command of your Rabb. To Him alone belongs whatever is before and after us and in between (meaning everything). And your Rabb is never forgetful.
رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَيْنَہُمَا فَاعْبُدْہُ وَاصْطَبِرْ لِعِبَادَتِہٖ ۰ۭ ہَلْ تَعْلَمُ لَہٗ سَمِيًّا Maryam 19:65
آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے سب کا پروردگار ہے تو (اے مخاطب !)اسی کی عبادت کرو اور اس کی عبادت پر قائم رہو بھلا تم اس کا کوئی اور ہم نام (ہم صفت)جانتے ہو۔
He is the Rabb of the heavens and the earth and whatever is in them; so (O addressee) worship Him only and remain steadfast in His worship. Do you know anyone else with the same Name (Attributes)?
وَيَقُوْلُ الْاِنْسَانُ ءَ اِذَا مَا مِتُّ لَسَوْفَ اُخْرَجُ حَيًّا Maryam 19:66
اور (بعثت کا منکر)انسان کہتا ہے بھلا جب میں مرجاؤں گا تو کیا پھر زندہ کرکے (قبر سے )نکالا جاؤں گا۔
And man (the denier of Resurrection) says, ‘What! When I die, will I be revived and brought forth (from the grave)?’
اَوَلَا يَذْكُرُ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰہُ مِنْ قَبْلُ وَلَمْ يَكُ شَـيْـــــًٔـا Maryam 19:67
کیا انسان اس بات کو نہیں سمجھتاکہ بے شک ہم نے اس کو پہلے بھی تو پیدا فرمایا تھا اور وہ کچھ بھی نہ تھا۔
Does man not understand that indeed We had even created him before, while he was nothing at all?
فَوَرَبِّكَ لَنَحْشُرَنَّہُمْ وَالشَّيٰطِيْنَ ثُمَّ لَنُحْضِرَنَّہُمْ حَوْلَ جَہَنَّمَ جِثِيًّا Maryam 19:68
سو قسم ہے آپ کے پروردگار کی ہم ان کو ضرور جمع فرمائیں گے اور شیاطین کوبھی پھر ان کو ضرور جہنم کے گرد حاضر کریں گے (اس حال میں )کہ وہ گھٹنوں کے بل گرے ہوئے ہوں گے۔
So by your Rabb! We will surely gather them and the Shayateen as well; then We shall certainly bring them around Hell (in a state) that they will be fallen on their knees.
ثُمَّ لَنَنْزِعَنَّ مِنْ كُلِّ شِيْعَۃٍ اَيُّہُمْ اَشَدُّ عَلَي الرَّحْمٰنِ عِتِيًّا Maryam 19:69
پھر ہر گروہ سےضرور ایسے لوگوں کو الگ کرلیں گے جو رحمن سے سخت سرکشی کرتے تھے۔
Then We will certainly separate, from each group, such people who had been extremely rebellious against the Rahman.
ثُمَّ لَنَحْنُ اَعْلَمُ بِالَّذِيْنَ ہُمْ اَوْلٰى بِہَا صِلِيًّا Maryam 19:70
پھر ہم ان لوگوں نے خوب واقف ہیں جو اس (جہنم)میں داخل ہونے کے زیادہ لائق ہیں۔
Then, We are well aware of the people who are more deserving to enter it (Hell).
وَاِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُہَا ۰ۚ كَانَ عَلٰي رَبِّكَ حَتْـمًا مَّقْضِيًّا Maryam 19:71
اور تم میں سے کوئی نہیں مگر اسے اس پر سے گزرنا ہوگا یہ آپ کے پروردگار پر لازم (اور)مقرر ہے۔
And there is none among you but will have to pass over it. This is an absolute decree with your Rabb.
ثُمَّ نُـنَجِّي الَّذِيْنَ اتَّقَوْا وَّنَذَرُ الظّٰلِـمِيْنَ فِيْہَا جِثِيًّا Maryam 19:72
پھر ہم پرہیزگاروں کو نجات دیں گے اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں کے بل پڑا ہوا چھوڑ دیں گے۔
Then We shall deliver the Allah-conscious and abandon the wrongdoers in it fallen on their knees.
وَاِذَا تُتْلٰى عَلَيْہِمْ اٰيٰتُنَا بَيِّنٰتٍ قَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا ۰ۙ اَيُّ الْفَرِيْقَيْنِ خَيْرٌ مَّقَامًا وَّاَحْسَنُ نَدِيًّا Maryam 19:73
اور جب ان (کفار)کے سامنے ہماری کھلی کھلی آیات پڑھی جاتی ہیں تو یہ کافر لوگ ایمان والوں سے کہتے ہیں کہ کس فریق کے مکان اچھے اور کس کی محفل اچھی ہے؟
And when Our clear and plain Ayaat are recited before them (the unbelievers), these unbelievers say to the believers, ‘Which of the groups has better houses and whose assembly is better?’
وَكَمْ اَہْلَكْنَا قَبْلَہُمْ مِّنْ قَرْنٍ ہُمْ اَحْسَنُ اَثَاثًا وَّرِءْيًا Maryam 19:74
اور ہم نے ان سے پہلے بہت سی امتیں ہلاک کردیں جو سامان اور نمود ونمائش میں (ان سے)بھی اچھی تھیں۔
And We destroyed many nations before them who were better than them in possessions and in pomp and show.
قُلْ مَنْ كَانَ فِي الضَّلٰلَۃِ فَلْيَمْدُدْ لَہُ الرَّحْمٰنُ مَدًّا ۰ۥۚ حَتّٰٓي اِذَا رَاَوْا مَا يُوْعَدُوْنَ اِمَّا الْعَذَابَ وَاِمَّا السَّاعَۃَ ۰ۭ فَسَيَعْلَمُوْنَ مَنْ ہُوَشَرٌّ مَّكَانًا وَّاَضْعَفُ جُنْدًا Maryam 19:75
فرمادیجئیے جو شخص گمراہی میں پڑا ہو پس رحمن (اللہ)اس کو آہستہ آہستہ مہلت دیئے جاتے ہیں یہاں تک کہ جب اس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے خواہ عذاب اور خواہ قیامت، تو (اس وقت)جان لیں گے کہ مکان کس کا برا ہے اور لشکر کس کا کمزور ہے۔
Say, ‘The Rahman (Allah) keeps on granting leave to the person who is steeped in misguidance. Until when they see that which has been promised to them, whether it be torment or it be Qiyamah, then (at that time) they will come to know whose house is worse and whose forces are weak.’
وَيَزِيْدُ اللہُ الَّذِيْنَ اہْتَدَوْا ہُدًى ۰ۭ وَالْبٰقِيٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَيْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَّخَيْرٌ مَّرَدًّا Maryam 19:76
اور اللہ ہدایت والوںکو (دنیا میں )ہدایت زیادہ کرتے ہیں اور(آخرت میں پتہ چلے گا کہ)جو نیک کام ہمیشہ رہنے والے ہیں ۔ وہ آپ کے پروردگار کے نزدیک ثواب (بدلہ)میں بہترہیں اور انجام میں بھی بہتر ہیں۔
And Allah increases (in the world) the guidance of those who are guided, and (it will be discovered in the Hereafter that) the righteous deeds that endure forever are better with your Rabb in respect of reward (recompense) and also better in respect of result.
اَفَرَءَيْتَ الَّذِيْ كَفَرَ بِاٰيٰتِنَا وَقَالَ لَاُوْتَيَنَّ مَالًا وَّوَلَدًا Maryam 19:77
بھلا آپ نے اس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیات سے کفر کیا اور کہتا ہے مجھ کو ضرور (آخرت میں )مال اور اولاد ملیں گے۔
Have you seen the person who disbelieved in Our Ayaat and says, ‘I will surely get wealth and children (in the Hereafter)?’
اَطَّلَعَ الْغَيْبَ اَمِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَہْدًا Maryam 19:78
کیا اس نے غیب کی خبر پالی یا اس نے رحمن (اللہ) سے (اس بات کا)عہد لے لیا؟۔
Has he acquired the news of the Unseen or has he taken a pledge (about this) from the Rahman (Allah)?
كَلَّا ۰ۭ سَنَكْـتُبُ مَا يَقُوْلُ وَنَمُدُّ لَہٗ مِنَ الْعَذَابِ مَدًّا Maryam 19:79
ہرگز نہیں ! ہم اس کا کہا ہوا لکھ رکھیں گے اور اس کے لئے آہستہ آہستہ عذاب بڑھاتے جائیں گے۔
Not at all! We shall keep his saying recorded and will gradually keep increasing the torment for him.
وَّنَرِثُہٗ مَا يَقُوْلُ وَيَاْتِيْنَا فَرْدًا Maryam 19:80
اور یہ جو (چیزیں)بتاتا ہے، اس کے وارث ہم ہوں گے اور یہ اکیلا ہمارے سامنے آئے گا۔
And We shall be the Inheritor of these (things) which he mentions, and he will appear before Us all alone.
وَاتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللہِ اٰلِہَۃً لِّيَكُوْنُوْا لَہُمْ عِزًّا Maryam 19:81
اور ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر معبود بنا لیے ہیں تاکہ ان کے لئے (اللہ کے پاس)وہ باعث عزت ہوں۔
And they have taken up deities instead of Allah that they may be a cause of honour for them (before Allah).
كَلَّا ۰ۭ سَيَكْفُرُوْنَ بِعِبَادَتِہِمْ وَيَكُوْنُوْنَ عَلَيْہِمْ ضِدًّا Maryam 19:82
ہرگز نہیں ! وہ (معبود)ان کی پرستش سے انکار کریں گے اور ان کے مخالف ہوں گے۔
Not at all! They (the deities) will refuse their worship and will become their adversaries.
اَلَمْ تَرَ اَنَّآ اَرْسَلْنَا الشَّيٰطِيْنَ عَلَي الْكٰفِرِيْنَ تَـــؤُزُّہُمْ اَزًّا Maryam 19:83
کیا آپ کو معلوم نہیں کہ بے شک ہم نے شیاطین کو کفار پر چھوڑ رکھا ہے وہ ان کو (گمراہی پر)خوب ابھارتے رہتے ہیں۔
Do you not know that indeed We have set the Shayateen on the unbelievers; they keep enticing them strongly (towards misguidance)?
فَلَا تَعْجَلْ عَلَيْہِمْ ۰ۭ اِنَّمَا نَعُدُّ لَہُمْ عَدًّا Maryam 19:84
سو آپ ان کے بارے میں جلدی نہ کیجئیے یقیناً ہم ان کی باتیں (دن)خود شمار کررہے ہیں۔
So not be not in a haste regarding them. Indeed We Ourselves are keeping a count of their words (days).
يَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِيْنَ اِلَى الرَّحْمٰنِ وَفْدًا Maryam 19:85
جس روز ہم متقیوں (پرہیزگاروں)کو رحمن کے ہاں بطور مہمان جمع فرمائیں گے۔
On the Day We gather the Allah-conscious (the righteous) as guests of the Rahman.
وَّنَسُوْقُ الْمُجْرِمِيْنَ اِلٰى جَہَنَّمَ وِرْدًا Maryam 19:86
اور مجرموں کو دوزخ کی طرف پیاسا ہانگیں گے۔
And drive the criminals (thirsty) towards Hell.
لَا يَمْلِكُوْنَ الشَّفَاعَۃَ اِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَہْدًا Maryam 19:87
تو لوگ کسی کی سفارش کا اختیار نہ رکھیں گے مگر ہاں جس نے رحمن سے عہد (اجازت)حاصل کیا ہو۔
People will not have the authority to intercede for anyone; yes, except the one who has received a pledge (permission) from the Rahman.
وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًا Maryam 19:88
اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ رحمن (اللہ)بیٹا رکھتے ہیں۔
And these people say, ‘The Rahman (Allah) has taken a son.’
لَقَدْ جِئْتُمْ شَـيْــــــًٔـا اِدًّا Maryam 19:89
(ایسا کہنے والو!)بے شک تم نے بہت بری بات کہی ہے۔
(O Utterers of this!) Without doubt, you have uttered an enormous evil!
تَكَادُ السَّمٰوٰتُ يَــتَفَطَّرْنَ مِنْہُ وَتَنْشَقُّ الْاَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ ہَدًّا Maryam 19:90
قریب ہے اس (افتراء)سے آسمان پھٹ پڑے اور زمین شق ہوجائے اور پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہو کر گر پڑیں۔
It is well-nigh that by this (slander) the skies burst and the earth splits asunder and the mountains fall down in pieces.
اَنْ دَعَوْا لِلرَّحْمٰنِ وَلَدًا Maryam 19:91
اس بات سے کہ یہ لوگ رحمن کی طرف اولادکی نسبت کرتے ہیں۔
For the reason that these people ascribe children to the Rahman.
وَمَا يَنْۢبَغِيْ لِلرَّحْمٰنِ اَنْ يَّـتَّخِذَ وَلَدًا Maryam 19:92
اور رحمن کی یہ شان نہیں کہ کسی کو بیٹا بنائے۔
And it does not befit the Majesty of the Rahman that He takes anyone as a son.
اِنْ كُلُّ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ اِلَّآ اٰتِي الرَّحْمٰنِ عَبْدًا Maryam 19:93
جو کوئی بھی آسمانوں یا زمین میں ہے سب رحمٰن کے روبرو بندے (غلام)ہوکر حاضر ہوں گے۔
Whosoever is in the heavens or on the earth will appear before Him as bondmen (slaves).
لَقَدْ اَحْصٰىہُمْ وَعَدَّہُمْ عَدًّا Maryam 19:94
یقیناً اس نے سب کو (اپنی قدرت سے)احاطہ کررکھا ہے اور سب کو شمار کررکھا ہے۔
He has indeed encompassed them (by His Power) and has counted all of them.
وَكُلُّہُمْ اٰتِيْہِ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ فَرْدًا Maryam 19:95
اور قیامت کے دن سب اس کے پاس اکیلے اکیلے حاضر ہوں گے۔
And on the Day of Qiyamah, all of them will appear individually before Him.
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَيَجْعَلُ لَہُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا Maryam 19:96
بے شک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے رحمن (اللہ)ان کے لئے (مخلوق کے دلوں میں )محبت پیدا فرمادیں گے۔
Without doubt, the people who believed and performed righteous deeds, the Rahman (Allah) will create love for them (in the hearts of the people).
فَاِنَّمَا يَسَّرْنٰہُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِہِ الْمُتَّقِيْنَ وَتُنْذِرَ بِہٖ قَوْمًا لُّدًّا Maryam 19:97
پس یقیناً ہم نے اس (قرآن)کو آپ کی زبان میں آسان فرمایا تاکہ اس سے آپ پرہیزگاروں کو خوشخبری پہنچائیں اور جھگڑا کرنے والوں کو اس کے ذریعے (انجام بد)سے ڈرائیں۔
So indeed, We have made this (Quran) easy in your language, so that with it you give good news to the Allah-conscious, and by it warn the disputers (from a bad end).
وَكَمْ اَہْلَكْنَا قَبْلَہُمْ مِّنْ قَرْنٍ ۰ۭ ہَلْ تُـحِسُّ مِنْہُمْ مِّنْ اَحَدٍ اَوْ تَسْمَعُ لَہُمْ رِكْزًا Maryam 19:98
اور ہم نے ان سے پہلے بہت سے گروہوں کو ہلاک کردیا ہے بھلا آپ ان میں سے کسی کو دیکھتے ہیں یا ان کی کوئی بھنک سنتے ہیں؟۔
And We have destroyed many groups before them. Do you see any of them or even hear any whisper of them?
Back to top