Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْبَقَرَة

Chapter 2: Al-Baqarah (286 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
الۗمّۗ Al-Baqarah 2:1
الم
ALIF-LAAM-MEEM.
ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَا رَيْبَ فِيْہِ ھُدًى لِّلْمُتَّقِيْنَ Al-Baqarah 2:2
یہ کتاب ہے جس میں کوئی شک نہیں۔ پرہیز گاروں کی راہنمائی کرتی ہے۔
This is the Book in which there is no doubt; it guides the Allah-conscious.
الَّذِيْنَ يُؤْمِنُوْنَ بِالْغَيْبِ وَيُـقِيْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ وَمِمَّا رَزَقْنٰھُمْ يُنْفِقُوْنَ Al-Baqarah 2:3
وہ جو غائب پر ایمان لاتے ہیں اور نماز کو قائم رکھتے ہیں اور جو ہم نے ان کو نعمتیں دی ہیں ان میں سے خرچ کرتے ہیں۔
Those who believe in the Unseen, and establish Salah, and spend of the blessings We have granted them.
وَالَّذِيْنَ يُؤْمِنُوْنَ بِمَآ اُنْزِلَ اِلَيْكَ وَمَآ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ ۰ۚ وَبِالْاٰخِرَۃِ ھُمْ يُوْقِنُوْنَ Al-Baqarah 2:4
اور وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں اس پر جو آپ پر نازل کیا گیا اور جو آپ سے پہلے نازل کیا گیا اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔
And the people who believe in that which has been revealed to you and that which was revealed before you, and they have sure faith in the Hereafter.
اُولٰۗىِٕكَ عَلٰي ھُدًى مِّنْ رَّبِّہِمْ وَاُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Al-Baqarah 2:5
وہ لوگ اپنے پروردگار کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور وہی لوگ مراد کو پہنچنے والے ہیں۔
Those people are on guidance from their Rabb; and it is they who are going to reach their goal.
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا سَوَاۗءٌ عَلَيْہِمْ ءَاَنْذَرْتَھُمْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْھُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَ Al-Baqarah 2:6
یقیناً جن لوگوں نے کفر اختیار کیا انہیں آپ متنبہ کریں یا نہ کریں برابر ہے کہ وہ ایمان لانے والے نہیں۔
Indeed, the people who adopted unbelief, it is the same whether you warn them or not, as they are not going to believe.
خَتَمَ اللہُ عَلٰي قُلُوْبِہِمْ وَعَلٰي سَمْعِہِمْ وَعَلٰٓي اَبْصَارِہِمْ غِشَاوَۃٌ وَّلَھُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ Al-Baqarah 2:7
اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کردی ہے اور ان کے کانوں پر(بھی) اور ان کی آنکھوں پر پردہ(پڑا ہوا) ہے اور ان کے لیے بڑا عذاب(تیار) ہے۔
Allah has set a seal on their hearts and (also) on their ears; and on their eyes is (set) a cover, and a great torment is (ready) for them.
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّقُوْلُ اٰمَنَّا بِاللہِ وَبِالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَمَا ھُمْ بِمُؤْمِنِيْنَ Al-Baqarah 2:8
اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں ہم اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں حالانکہ وہ ایمان نہیں رکھتے۔
And there are some people who say, ‘We believe in Allah and in the Hereafter;’ while, in fact, they do not believe.
يُخٰدِعُوْنَ اللہَ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَمَا يَخْدَعُوْنَ اِلَّآ اَنْفُسَھُمْ وَمَا يَشْعُرُوْنَ Al-Baqarah 2:9
اللہ کو اور مومنوں کو دھوکا دینا چاہتے ہیں مگر(درحقیقت) وہ سوائے اپنے آپ کے کسی کو دھوکا نہیں دے رہے مگر وہ اس بات کا شعور نہیں رکھتے۔
They wish to deceive Allah and the believers; but (in reality) they are deceiving none but themselves; however, they have no perception of this.
فِىْ قُلُوْبِہِمْ مَّرَضٌ فَزَادَھُمُ اللہُ مَرَضًا وَلَھُمْ عَذَابٌ اَلِـيْمٌۢ ۥۙ بِمَا كَانُوْا يَكْذِبُوْنَ Al-Baqarah 2:10
ان کے دلوں میں مرض ہے جِسے اللہ نے اور بڑھا دیا ہے اور جھوٹ بولنے کی وجہ سے انہیں دردناک عذاب ہوگا۔
In their hearts is a disease, which Allah has increased further; and they will be given a painful torment for telling lies.
وَاِذَا قِيْلَ لَھُمْ لَا تُفْسِدُوْا فِى الْاَرْضِ قَالُوْٓا اِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُوْنَ Al-Baqarah 2:11
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو کہتے ہیں کہ ہم تو اصلاح کرنے والے ہیں۔
And when they are told not to make mischief in the land, they say, ‘We are but peacemakers.’
اَلَآ اِنَّھُمْ ھُمُ الْمُفْسِدُوْنَ وَلٰكِنْ لَّا يَشْعُرُوْنَ Al-Baqarah 2:12
یاد رکھو! یقیناً یہی لوگ فساد کرنے والے ہیں ولیکن وہ اس کا شعور نہیں رکھتے۔
Remember! Indeed, these people are the mischief-makers; but they have no perception of this.
وَاِذَا قِيْلَ لَھُمْ اٰمِنُوْا كَمَآ اٰمَنَ النَّاسُ قَالُوْٓا اَنُؤْمِنُ كَمَآ اٰمَنَ السُّفَہَاۗءُ اَلَآ اِنَّھُمْ ھُمُ السُّفَہَاۗءُ وَلٰكِنْ لَّا يَعْلَمُوْنَ Al-Baqarah 2:13
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم بھی ایسا ہی ایمان لاؤ جس طرح اور لوگ ایمان لائے ہیں تو کہتے ہیں کیا ہم ویسا ایمان لائیں جیسا بے وقوف لوگ ایمان لائے ہیں؟ یاد رکھو! یقیناً وہی(خود) بے وقوف ہیں مگر نہیں جانتے۔
And when it is said to them, ‘You should also believe as the other people have believed,’ they say, ‘Should we believe as the fools have believed?’ Remember! Indeed, they (themselves) are the fools, but they do not know.
وَاِذَا لَقُوا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا قَالُوْٓا اٰمَنَّا وَاِذَا خَلَوْا اِلٰى شَيٰطِيْنِہِمْ قَالُوْٓا اِنَّا مَعَكُمْ اِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَہْزِءُوْنَ Al-Baqarah 2:14
اور جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لے آئے مگر جب اپنے شریر سرداروں سے علیحدگی میں ملتے ہیں توکہتے ہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں(مسلمانوں سے) ہم تو مذاق کیا کرتے ہیں۔
And when they meet those who believe, they say, ‘We believe.’ But when they meet their evil chiefs in seclusion, they say, ‘We are with you; we only make fun (of the Muslims).’
اَللہُ يَسْتَہْزِئُ بِہِمْ وَيَمُدُّھُمْ فِىْ طُغْيَانِہِمْ يَعْمَھُوْنَ Al-Baqarah 2:15
اللہ ان(منافقوں) سے مذاق کرتے ہیں اور انہیں مہلت دئیے جاتے ہیں کہ اپنی سرکشی میں سرگرداں ہورہے ہیں۔
Allah mocks at them (the hypocrites) and keeps granting them rein, they are wandering in their rebellion.
اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ اشْتَرَوُا الضَّلٰلَۃَ بِالْہُدٰى فَمَا رَبِحَتْ تِّجَارَتُھُمْ وَمَا كَانُوْا مُہْتَدِيْنَ Al-Baqarah 2:16
انہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی تو نہ تو ان کی تجارت نے(انہیں) نفع دیا اور نہ ہی وہ ہدایت پاسکے۔
They purchased misguidance in exchange for guidance; so neither did their trade profit (them), nor could they even find guidance.
مَثَلُھُمْ كَمَثَلِ الَّذِى اسْـتَوْقَدَ نَارًا فَلَمَّآ اَضَاۗءَتْ مَا حَوْلَہٗ ذَھَبَ اللہُ بِنُوْرِہِمْ وَتَرَكَھُمْ فِىْ ظُلُمٰتٍ لَّا يُبْصِرُوْنَ Al-Baqarah 2:17
ان کی مثال اس شخص جیسی ہے جِس نے کہیں(شبِ تار میں) آگ جلائی ہو۔ جب(آگ نے) اس کے اردگرد کی چیزوں کو روشن کردیا تو اللہ نے ان لوگوں کی روشنی سلب کرلی ہو اور ان کو اندھیروں میں چھوڑ دیا کہ وہ کچھ دیکھ نہیں پاتے۔
Their example is like the person who kindles a fire somewhere (on a dark night); when it (the fire) has lit up the things around him, Allah takes away the light of these people and leaves them in utter darkness; that they cannot see anything.
صُمٌّۢ بُكْمٌ عُمْىٌ فَھُمْ لَا يَرْجِعُوْنَ Al-Baqarah 2:18
بہرے ہیں گونگے ہیں اندھے ہیں کہ وہ (ہدایت کی طرف) لوٹ نہیں سکتے۔
They are deaf, dumb, and blind; so they cannot return (to guidance).
اَوْ كَصَيِّبٍ مِّنَ السَّمَاۗءِ فِيْہِ ظُلُمٰتٌ وَّرَعْدٌ وَّبَرْقٌ يَجْعَلُوْنَ اَصَابِعَھُمْ فِىْٓ اٰذَانِہِمْ مِّنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الْمَوْتِ وَاللہُ مُحِيْطٌۢ بِالْكٰفِرِيْنَ Al-Baqarah 2:19
یا ان کی مثال بارش جیسی ہے کہ آسمان کی طرف سے برس رہی ہو جِس میں تاریکی چھا رہی ہو اور بادل گرج رہا ہو اور بجلی کوند رہی ہو تو یہ کڑک سے(ڈر کر) موت کے خوف سے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور اللہ کافروں کو ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہیں۔
Or their example is like the rain falling from the sky, wherein darkness is spreading, and the cloud is thundering, and the lightning is flashing, and in fear of death they stuff fingers in their ears (in fright) from the thunderclap. And Allah is surrounding the unbelievers from all sides.
يَكَادُ الْبَرْقُ يَخْطَفُ اَبْصَارَھُمْ كُلَّمَآ اَضَاۗءَ لَھُمْ مَّشَوْا فِيْہِ وَاِذَآ اَظْلَمَ عَلَيْہِمْ قَامُوْا وَلَوْ شَاۗءَ اللہُ لَذَھَبَ بِسَمْعِہِمْ وَاَبْصَارِہِمْ اِنَّ اللہَ عَلٰي كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ Al-Baqarah 2:20
ایسا لگتا ہے کہ بجلی (کی چمک) نے ان کی بینائی لے لی جہاں ذرا ان کو (بجلی کی) روشنی ہوئی تو اس میں چلنا شروع کر دیا اور جب اُن پر تاریکی ہوئی تو کھڑے کے کھڑے رہ گئے۔ اور اگر اللہ چاہتے تو ان کی سماعت اور بصارت سب سلب کرلیتے بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہیں۔
It seems that the (flash of) lightning took away their sight. Wherever they get some light (from the flash) they start walking in it, and when darkness envelops them they remain standing still. And had Allah willed, He could have taken away all of their hearing and sight. Without doubt, Allah has Power over everything.
يٰٓاَيُّہَا النَّاسُ اعْبُدُوْا رَبَّكُمُ الَّذِىْ خَلَقَكُمْ وَالَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ Al-Baqarah 2:21
اے لوگو! اپنے پروردگار کی عبادت کرو جِس نے تم کو اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا تاکہ تم (گرفت سے)بچ سکو۔
O mankind! Worship your Rabb Who created you and those before you, so that you may be saved (from the Grasp).
الَّذِىْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ فِرَاشًا وَّالسَّمَاۗءَ بِنَاۗءً وَّاَنْزَلَ مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءً فَاَخْرَجَ بِہٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّكُمْ فَلَا تَجْعَلُوْا لِلہِ اَنْدَادًا وَّاَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Al-Baqarah 2:22
جِس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی برسا کر تمہارے کھانے کے لیے انواع و اقسام کے پھل پیدا کیے پس کسی کو اللہ کا ہمسر نہ بناؤ اور تم جانتے ہو۔
Who has made the earth a bed and the sky a ceiling for you, and by pouring water from the sky has produced different varieties and species of fruits for you to eat. Therefore, do not set up anyone as Allah’s equal, and you know.
وَاِنْ كُنْتُمْ فِىْ رَيْبٍ مِّـمَّا نَزَّلْنَا عَلٰي عَبْدِنَا فَاْتُوْا بِسُوْرَۃٍ مِّنْ مِّثْلِہٖ وَادْعُوْا شُہَدَاۗءَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ Al-Baqarah 2:23
اور اگر تم کو اس کتاب میں جو ہم نے اپنے بندۂ خاص پر نازل فرمائی کچھ شک ہوتو ایسی تحریر کا ایک ٹکڑا تم بھی بنا لاؤ اور اگر تم سچے ہو تو اللہ کے علاوہ جو تمہارے مددگار ہیں ان کو بھی بلا لو۔
And if you have any doubt about this Book which We have revealed to Our Special Slave, then you too bring a part of a document such as this; and, also call those who are your helpers, other than Allah if you are truthful.
فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا وَلَنْ تَفْعَلُوْا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِىْ وَقُوْدُھَا النَّاسُ وَالْحِجَارَۃُ اُعِدَّتْ لِلْكٰفِرِيْنَ Al-Baqarah 2:24
پھر اگر تم یہ کام نہ کرسکے اور ہرگز نہ کر سکو گے تو اس آگ سے ڈرو جِس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے (اور) جو کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے۔
Then if you cannot do this, and certainly you will never be able to, then fear the Fire whose fuel will be men and stones, (and) which has been prepared for the unbelievers.
وَبَشِّرِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَھُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِىْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ كُلَّمَا رُزِقُوْا مِنْہَا مِنْ ثَمَرَۃٍ رِّزْقًا قَالُوْا ھٰذَا الَّذِىْ رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ وَاُتُوْا بِہٖ مُتَشَابِہًا وَلَھُمْ فِيْہَآ اَزْوَاجٌ مُّطَہَّرَۃٌ وَّھُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ Al-Baqarah 2:25
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کو خوشخبری سنا دو کہ ان کے لئے باغات ہیں جن کے تابع نہریں بہہ رہی ہیں جب ان میں سے انہیں کسی قسم کا پھل کھانے کو دیا جائے گا تو کہیں گے یہ تو وہی ہے جو ہم کو پہلے دیا گیا تھا اور ان کوایک دوسرے سے ملتے جلتے (پھل)دیئے جائیں گے اور وہاں ان کے لئے پاک بیویاں ہوں گی اور وہ ان (باغوں)میں ہمیشہ رہیں گے۔
And the people who believed and kept performing righteous deeds, give them the glad tidings that for them are gardens under whose direction streams are flowing; when they are given any kind of fruit to eat therein, they will exclaim, ‘This is the same that we were given before.’ And they will be given (fruits) resembling each other; and there will be pure wives for them; and they will remain in these (Gardens) forever.
اِنَّ اللہَ لَا يَسْتَحْىٖٓ اَنْ يَّضْرِبَ مَثَلًا مَّا بَعُوْضَۃً فَـمَا فَوْقَہَا فَاَمَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا فَيَعْلَمُوْنَ اَنَّہُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّہِمْ وَاَمَّا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فَيَقُوْلُوْنَ مَاذَآ اَرَادَ اللہُ بِہٰذَا مَثَلًا يُضِلُّ بِہٖ كَثِيْرًا وَّيَہْدِىْ بِہٖ كَثِيْرًا وَمَا يُضِلُّ بِہٖٓ اِلَّا الْفٰسِقِيْنَ Al-Baqarah 2:26
یقیناً اللہ مچھر یا اس سے اوپر کی (کم تر)کسی شے کی مثال دینے سے نہیں شرماتے ہاں پس جو مومن ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ ان کے پروردگار نے حق کہا ہے (یعنی سچی بات اور بر موقع ہے)اور جو کافر ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ اس مثال سے اللہ کی کیا مراد ہے؟اکثر لوگوں کو وہ (اللہ)اس سے گمراہ کرتے ہیں اور اکثر کو اس سے ہدایت بخشتے ہیں اور وہ اس سے صرف نافرمانوں کو گمراہ کرتے ہیں۔
Indeed, Allah does not feel shy of citing the example of a mosquito or something greater than that; yes, as for those who are believers, they know that their Rabb has stated the Truth (meaning, it is true and appropriate); and those who are unbelievers say, ‘What does Allah mean by this example?’ He sends astray many people by it and grants guidance to many by it. And He sends astray, thereby, only the disobedient.
الَّذِيْنَ يَنْقُضُوْنَ عَہْدَ اللہِ مِنْۢ بَعْدِ مِيْثَاقِہٖ وَيَقْطَعُوْنَ مَآ اَمَرَ اللہُ بِہٖٓ اَنْ يُّوْصَلَ وَيُفْسِدُوْنَ فِى الْاَرْضِ اُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الْخٰسِرُوْنَ Al-Baqarah 2:27
جو لوگ اللہ سے پکا وعدہ کرنے کے بعد توڑ دیتے ہیں اور اللہ نے جس کے جوڑنے کا حکم دیا ہے اس کو توڑتے ہیں اور زمین میں خرابی کرتے ہیں یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں۔
The people who break the solemn promise with Allah after making, it; and sever that which Allah has commanded to be joined, and make mischief on earth; these people are the losers.
كَيْفَ تَكْفُرُوْنَ بِاللہِ وَكُنْتُمْ اَمْوَاتًا فَاَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيْتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيْكُمْ ثُمَّ اِلَيْہِ تُرْجَعُوْنَ Al-Baqarah 2:28
تم اللہ کا انکار کیسے کرسکتے ہو اور تم بے جان تھے پھر اس نے تم کو حیات دی پھر تم کو موت دے گا پھر تمہیں زندہ کرے گا پھر تم اسی کے پاس لوٹائے جاؤ گے۔
How can you deny Allah? You were lifeless and He gave you life, then He will give you death, then He will give you life, then you will be returned to Him.
ھُوَالَّذِىْ خَلَقَ لَكُمْ مَّا فِى الْاَرْضِ جَمِيْعًا ثُمَّ اسْتَوٰٓى اِلَى السَّمَاۗءِ فَسَوّٰىھُنَّ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ وَھُوَبِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيْمٌ Al-Baqarah 2:29
وہی تو ہے جس نے زمین میں سب کچھ تمہارے لئے پیدا کیا پھر آسمانوں کی طرف توجہ فرمائی تو سات آسمان درست بنادیئے اور وہ سب چیزوں سے آگاہ ہے۔
He it is Who has created everything in the earth for you; then attended towards the heavens and fashioned seven perfect heavens; and He is Aware of everything.
وَاِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰۗىِٕكَۃِ اِنِّىْ جَاعِلٌ فِى الْاَرْضِ خَلِيْفَۃً قَالُوْٓا اَتَجْعَلُ فِيْہَا مَنْ يُّفْسِدُ فِيْہَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاۗءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ اِنِّىْٓ اَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Al-Baqarah 2:30
اور جب آپ کے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین میں (اپنا)نائب بنانے والا ہوں۔ فرشتوں نے کہا کہ آپ اس (زمین)میں ایسے لوگوں کو نائب بنانا چاہتے ہیں جو اس میں فساد کریں گے اور خون ریزیاں کریں گے اور ہم آپ کی تسبیح کرتے ہیں (اور)تعریف کرتے اورآپ کی پاکی بیان کرتے ہیں فرمایا جو میں جانتا ہوں وہ تم نہیں جانتے۔
And when your Rabb said to the angels, ‘I am about to create (My) deputy on earth;’ the angels submitted, ‘Do You want to create in it (the earth) such people as Your deputy, who will make mischief therein and shed blood, while we celebrate Your Glory (and) praise You and proclaim Your Holiness?’ He said, ‘You do not know what I know.’
وَعَلَّمَ اٰدَمَ الْاَسْمَاۗءَ كُلَّہَا ثُمَّ عَرَضَھُمْ عَلَي الْمَلٰۗىِٕكَۃِ فَقَالَ اَنْۢبِــُٔـوْنِىْ بِاَسْمَاۗءِ ھٰٓؤُلَاۗءِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ Al-Baqarah 2:31
اور آدم(علیہ السلام)کو تمام چیزوں کے نام سکھا دیئے پھر وہ(چیزیں)فرشتوں کے سامنے کردیں تو(فرشتوں سے)فرمایا کہ اگر تم سچے ہو تو ان کے اسماء (مع خواص)بیان کرو۔
And He taught Adam (Alaihi as-Salam) the names of everything, then displayed those (things) before the angels and commanded (the angels), ‘Then state their names (along with their properties), if you are truthful.’
قَالُوْا سُبْحٰــنَكَ لَا عِلْمَ لَنَآ اِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا اِنَّكَ اَنْتَ الْعَلِيْمُ الْحَكِيْمُ Al-Baqarah 2:32
انہوں نے کہا کہ آپ پاک ہیں جتنا علم آپ نے ہم کو دیا اس کے علاوہ ہمیں کچھ معلوم نہیں بے شک آپ جاننے والے اور حکمت والے ہیں۔
They submitted, ‘Hallowed are You! We know nothing apart from whatever knowledge You have given us. Without doubt, You are the Knowing and the Wise.’
قَالَ يٰٓاٰدَمُ اَنْۢبِئْـھُمْ بِاَسْمَاۗىِٕہِمْ فَلَمَّآ اَنْۢبَاَھُمْ بِاَسْمَاۗىِٕہِمْ قَالَ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ اِنِّىْٓ اَعْلَمُ غَيْبَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاَعْلَمُ مَا تُبْدُوْنَ وَمَا كُنْتُمْ تَكْتُمُوْنَ Al-Baqarah 2:33
فرمایا اے آدم(علیہ السلام)! ان کو ان چیزوں کے نام بتائیے پھر جب انہوں نے ان کو ان کے نام بتائے تو فرمایا کیا میں نے تم سے کہا نہیں تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کی تمام پوشیدہ باتیں جانتا ہوں اور جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو تم چھپاتے ہو وہ (سب)بھی جانتا ہوں۔
He commanded, ‘O Adam (Alaihi as-Salam) tell them the names of these things,’ then when he told them their names, He said, ‘Did I not tell you that I know all the secrets of the heavens and the earth, and I also know (all) that which you reveal and which you conceal?’
وَاِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰۗىِٕكَۃِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْٓا اِلَّآ اِبْلِيْسَ اَبٰى وَاسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكٰفِرِيْنَ Al-Baqarah 2:34
اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم(علیہ السلام)کو سجدہ کرو تو ابلیس کے علاوہ سب سجدہ میں گر گئے اس نے (غرور میں آکر) انکار کیا اور تکبر کیا اور وہ (علم الٰہی میں)تھا ہی کافروں میں سے۔
And when We commanded the angels to prostrate themselves before Adam (Alaihi as-Salam), so they all fell into prostration except Iblees. He refused (due to pride) and was arrogant, and he (in Allah’s Knowledge) was ever of the unbelievers.
وَقُلْنَا يٰٓاٰدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّۃَ وَكُلَا مِنْہَا رَغَدًا حَيْثُ شِـئْتُمَـا وَلَا تَـقْرَبَا ھٰذِہِ الشَّجَرَۃَ فَتَكُوْنَا مِنَ الظّٰلِــمِيْنَ Al-Baqarah 2:35
اور ہم نے آدم (علیہ السلام)سے فرمایا آپ اور آپ کی بیوی جنت میں رہیں اور اس میں جہاں سے چاہیں مزے سے کھائیں(پئیں)اور اس درخت کے قریب مت جائیں ورنہ نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجائیں گے۔
And We said to Adam (Alaihi as-Salam), ‘Dwell you and your wife in Paradise, and eat (and drink) with pleasure therein from wherever you like; and do not go near this tree, else you will be of those who suffer loss.’
فَاَزَلَّہُمَا الشَّيْطٰنُ عَنْہَا فَاَخْرَجَہُمَا مِـمَّا كَانَا فِيْہِ وَقُلْنَا اھْبِطُوْا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ وَلَكُمْ فِى الْاَرْضِ مُّسْـتَقَرٌّ وَّمَتَاعٌ اِلٰى حِيْنٍ Al-Baqarah 2:36
پھر شیطان نے ان کو اس سے بہکایا تو جس (عیش ونشاط)میں تھے اس سے ان کو نکلوادیا اورہم نے فرمایا (یہاں سے)چلے جاؤ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو اور تمہارے لیئے زمین میں ایک مقررہ وقت تک رہائش اور معاش ہے۔
Then Shaitan made them waver therefrom, and had them expelled from that (enjoyment and pleasure) which they were in; and We said, ‘Go away (from here), you are enemies of one another; and there is an abode and livelihood for you on earth till an appointed time.’
فَتَلَـقّٰٓي اٰدَمُ مِنْ رَّبِّہٖ كَلِمٰتٍ فَتَابَ عَلَيْہِ اِنَّہٗ ھُوَالتَّوَّابُ الرَّحِيْمُ Al-Baqarah 2:37
پھر آدم(علیہ السلام)نے اپنے پروردگار سے کچھ کلمات سیکھے تو اُس نے ان کو معاف کردیا بے شک وہ بڑا معاف کرنے والا(اور)رحم کرنے والا ہے۔
Then Adam (Alaihi as-Salam) learnt certain Words from his Rabb, so He forgave him; without doubt, He is Extremely Forgiving, (and) Merciful.
قُلْنَا اھْبِطُوْا مِنْہَا جَمِيْعًا فَاِمَّا يَاْتِيَنَّكُمْ مِّـنِّىْ ھُدًى فَمَنْ تَبِــعَ ھُدَاىَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْہِمْ وَلَا ھُمْ يَحْزَنُوْنَ Al-Baqarah 2:38
ہم نے فرمایا تم سب یہاں سے نیچے چلے جاؤ پھر جب تمہارے پاس میری طرف سے راہنمائی پہنچے تو جو میری راہنمائی کی پیروی کریں گے تو ان کو کوئی ڈر ہوگا اور نہ وہ افسوس کریں گے۔
We said, ‘Go down from here, all of you. So when there comes to you guidance from Me, then those who follow My guidance will have neither fear, nor will they feel sorry.
وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَآ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ ھُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ Al-Baqarah 2:39
اور جنہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا اور جھٹلایا وہ دوزخ میں رہنے والے ہیں(اور)وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
And those who deny Our Ayaat and belie them, they are the inmates of Hell; (and) they will remain in it forever.’
يٰبَنِىْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ اذْكُرُوْا نِعْمَتِىَ الَّتِىْٓ اَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَاَوْفُوْا بِعَہْدِىْٓ اُوْفِ بِعَہْدِكُمْ وَاِيَّاىَ فَارْھَبُوْنِ Al-Baqarah 2:40
اے اولاد یعقوبؑ! جو احسانات میں نے تم پر کیے وہ یاد کرو اور جو وعدہ تم نے مجھ سے کیا وہ پورا کرو میں نے جو وعدہ تم سے کیا ہے وہ پورا کروں گا اور صرف مجھ سے ہی ڈرا کرو۔
O Children of Yaqoob (Alaihi as-Salam)! Remember the favours I bestowed upon you, and fulfil the promise that you made with Me, I will fulfil the Promise I made with you, and fear Me only.
وَاٰمِنُوْا بِمَآ اَنْزَلْتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمْ وَلَا تَكُوْنُوْٓا اَوَّلَ كَافِرٍؚ بِہٖ وَلَا تَشْتَرُوْا بِاٰيٰــتِىْ ثَـمَنًا قَلِيْلًا وَاِيَّاىَ فَاتَّقُوْنِ Al-Baqarah 2:41
اور جو میں نے نازل فرمایا ہے اس پر ایمان لاؤ کہ وہ جو تمہارے پاس ہے اس کی تصدیق کرتا ہے اور اس کا انکار کرنے والوں میں پہلے نہ بنو اور میری آیات کو گھٹیا قیمت (دنیا)کے بدلے مت بیچو اور صرف میرا تقویٰ اختیار کرو۔
And believe in what I have revealed, as it confirms that which is with you, and do not be among the first ones to deny it, and do not sell My Ayaat in exchange for a miserable price (the world), and be conscious of Me only.
وَلَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَكْتُمُوا الْحَــقَّ وَاَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Al-Baqarah 2:42
اور حق کو جھوٹ سے آمیز نہ کرو اور تم حق کو چھپاتے ہو اور یہ تم جانتے ہو۔
And do not contaminate Truth with falsehood, and do not conceal the Truth, and this you know.
وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّكٰوۃَ وَارْكَعُوْا مَعَ الرّٰكِعِيْنَ Al-Baqarah 2:43
اور نماز (صلوٰۃ) قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔
And establish prayers (Salah) and give Zakat, and bow down along with those who bow down.
اَتَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنْسَوْنَ اَنْفُسَكُمْ وَاَنْتُمْ تَتْلُوْنَ الْكِتٰبَ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ Al-Baqarah 2:44
کیا تم لوگوں کو نیکی کا حکم کرتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو حالانکہ تم کتاب پڑھتے ہو پھر تم اتنا بھی نہیں سمجھتے۔
Do you enjoin virtue upon people and forget yourselves, even though you read the Book? Then do you not understand even this?
وَاسْتَعِيْنُوْا بِالصَّبْرِ وَالصَّلٰوۃِ وَاِنَّہَا لَكَبِيْرَۃٌ اِلَّا عَلَي الْخٰشِعِيْنَ Al-Baqarah 2:45
اور صبر اور صلوٰۃ سے مدد حاصل کرو اور بے شک یہ دشوار ہے مگر ان کے لیئے نہیں جن کے دلوں میں خشوع ہے۔
And seek help in patience and Salah; it is indeed difficult, but not for those whose hearts have humility.
الَّذِيْنَ يَظُنُّوْنَ اَنَّھُمْ مُّلٰقُوْا رَبِّہِمْ وَاَنَّھُمْ اِلَيْہِ رٰجِعُوْنَ Al-Baqarah 2:46
وہ ، وہ لوگ ہیں جو جانتے ہیں کہ انہیں اپنے پروردگار کی بارگاہ میں پیش ہونا ہے اور انہیں اسی کی طرف واپس جانا ہے۔
They are those people who know that they have to appear before their Rabb and they have to return to Him.
يٰبَنِىْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ اذْكُرُوْا نِعْمَتِىَ الَّتِىْٓ اَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَاَنِّىْ فَضَّلْتُكُمْ عَلَي الْعٰلَمِيْنَ Al-Baqarah 2:47
اے اولاد یعقوبؓ ! میری نعمت یاد کرو جو میں نے تم پر انعام کی اور میں نے تمہیں تمام جہان والوں پر فضیلت دی۔
O Children of Yaqoob (Alaihi as-Salam)! Remember My Favour, which I bestowed upon you, and I gave you preference over everyone in the world.
وَاتَّقُوْا يَوْمًا لَّا تَجْزِىْ نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ شَـيْــــًٔـا وَلَا يُقْبَلُ مِنْہَا شَفَاعَۃٌ وَّلَا يُؤْخَذُ مِنْہَا عَدْلٌ وَّلَا ھُمْ يُنْصَرُوْنَ Al-Baqarah 2:48
اور اس دن سے ڈرو جب کوئی کسی کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ کسی سے سفارش قبول کی جائے گی اور نہ کسی سے بدلے میں کچھ لیا جائے گا اور نہ کوئی (کسی اور طرح سے)کسی کی مدد کرسکے گا۔
And be conscious of the Day when nobody will avail another, neither will any intercession be accepted, nor any compensation be taken from anyone, nor will anybody (in any other way) be able to help anyone.
وَاِذْ نَجَّيْنٰكُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ يَسُوْمُوْنَكُمْ سُوْۗءَ الْعَذَابِ يُذَبِّحُوْنَ اَبْنَاۗءَكُمْ وَيَسْتَحْيُوْنَ نِسَاۗءَكُمْ وَفِىْ ذٰلِكُمْ بَلَاۗءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِيْمٌ Al-Baqarah 2:49
اور جب ہم نے تم کو فرعون کی قوم سے نجات دی جو تمہیں دکھ دینے کی فکر میں رہتے تھے تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے اور تمہاری بیٹیوں کو زندہ رکھتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بہت بڑی آزمائش تھی۔
And when We saved you from Fir‘aun’s people who remained occupied with causing you grief; they slaughtered your sons and kept your daughters alive; and in this was a tremendous trial from your Rabb.
وَاِذْ فَرَقْنَا بِكُمُ الْبَحْرَ فَاَنْجَيْنٰكُمْ وَاَغْرَقْنَآ اٰلَ فِرْعَوْنَ وَاَنْتُمْ تَنْظُرُوْنَ Al-Baqarah 2:50
اور جب ہم نے تمہاری خاطر سمندر کو پھاڑ دیا پھر تمہیں بچا لیا اورآل فرعون کو (فرعون سمیت)غرق کردیا اور تم یہ(سب)دیکھ رہے تھے۔
And when We parted the sea for you, then saved you and drowned the people of Fir‘aun (along with Fir‘aun), and you were witnessing (all) this.
وَاِذْ وٰعَدْنَا مُوْسٰٓى اَرْبَعِيْنَ لَيْلَۃً ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِنْۢ بَعْدِہٖ وَاَنْتُمْ ظٰلِمُوْنَ Al-Baqarah 2:51
اور جب ہم نے موسیٰ(علیہ السلام)سے چالیس راتوں کا وعدہ کیا پھر تم نے ان کے بعد بچھڑے کو(معبود)بنالیا اور تم بہت غلط کار تھے۔
And when We promised for Musa (Alaihi as-Salam) forty nights, then you took the calf (as deity) after him, and you were gross wrongdoers.
ثُمَّ عَفَوْنَا عَنْكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Al-Baqarah 2:52
پھر اس کے بعد(بھی)ہم نے تم کو معاف کردیا تاکہ تم شکر کرو۔
Then even after that (also) We forgave you, so that you may give thanks.
وَاِذْ اٰتَيْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَالْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَہْتَدُوْنَ Al-Baqarah 2:53
اور جب ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب اور فیصلہ کرنے کی چیز (معجزہ) دی تاکہ تم ہدایت پاسکو۔
And when We gave Musa (Alaihi as-Salam) the Book and the Criterion for judgement (miracle) so that you may be guided.
وَاِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِہٖ يٰقَوْمِ اِنَّكُمْ ظَلَمْتُمْ اَنْفُسَكُمْ بِاتِّخَاذِكُمُ الْعِجْلَ فَتُوْبُوْٓا اِلٰى بَارِىِٕكُمْ فَاقْتُلُوْٓا اَنْفُسَكُمْ ذٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ عِنْدَ بَارِىِٕكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ اِنَّہٗ ھُوَالتَّوَّابُ الرَّحِيْمُ Al-Baqarah 2:54
اور جب موسیٰ(علیہ السلام) نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اے میری قوم! تم نے گئو سالہ پرستی کرکے یقینا اپنا بڑا نقصان کرلیاہے پس اپنے پیدا کرنے والے کے سامنے توبہ کرو پس بعض، بعض کو قتل کرو یہ تمہارے پیدا کرنے والے کے نزدیک تمہارے لیئے بہتر ہے سو اسی نے تمہاری توبہ قبول کرلی یقینا وہ توبہ قبول کرنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے۔
And when Musa (Alaihi as-Salam) told his people, ‘O my people! You have indeed greatly harmed yourself by worshipping the calf. Therefore repent before your Maker; so some of you should kill the others; this is better for you before your Maker.’ So He accepted your repentance. Indeed, He is the Acceptor of repentance, Extremely Merciful.
وَاِذْ قُلْتُمْ يٰمُوْسٰى لَنْ نُّؤْمِنَ لَكَ حَتّٰى نَرَى اللہَ جَہْرَۃً فَاَخَذَتْكُمُ الصّٰعِقَۃُ وَاَنْتُمْ تَنْظُرُوْنَ Al-Baqarah 2:55
اور جب تم نے کہا اے موسیٰ (علیہ السلام)! ہم آپ کے کہنے سے ہرگزایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ ہم اللہ کو واضح دیکھ لیں تو اس (گستاخی)پر تم پربجلی کی کڑک آ پڑی اور تم دیکھ رہے تھے۔
And when you said, ‘O Musa (Alaihi as-Salam)! We will certainly not believe just on your statement until we see Allah plainly;’ and for this (insolence) the thunderbolt struck you, and you were looking on.
ثُمَّ بَعَثْنٰكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Al-Baqarah 2:56
پھر ہم نے تمہارے مرنے کے بعد تمہیں زندہ کر اٹھایا تاکہ تم شکر کرو۔
Then We raised you up after your death, so that you may give thanks.
وَظَلَّلْنَا عَلَيْكُمُ الْغَمَامَ وَاَنْزَلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوٰى كُلُوْا مِنْ طَيِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ وَمَا ظَلَمُوْنَا وَلٰكِنْ كَانُوْٓا اَنْفُسَھُمْ يَظْلِمُوْنَ Al-Baqarah 2:57
اور ہم نے تم پر بادل سایہ فگن کیا اور تم کو من وسلویٰ (ترنجبین اور بٹیریں)عطا کیں کہ ہماری عطا سے پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور انہوں نے ہمارے ساتھ زیادتی نہیں کی بلکہ وہ اپنے آپ کے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔
And We shaded you with the cloud and granted you Manna and Salwa (Turanjbeen and quails), ‘Eat the wholesome things of Our grant.’ And they did not wrong Us, they only kept wronging their own selves.
وَاِذْ قُلْنَا ادْخُلُوْا ھٰذِہِ الْقَرْيَۃَ فَكُلُوْا مِنْہَا حَيْثُ شِئْتُمْ رَغَدًا وَّادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَّقُوْلُوْا حِطَّۃٌ نَّغْفِرْ لَكُمْ خَطٰيٰكُمْ وَسَنَزِيْدُ الْمُحْسِـنِيْنَ Al-Baqarah 2:58
اور جب ہم نے کہا اس شہر میں داخل ہوجاؤ پھر اس میں جہاں سے چاہو بافراغت کھاؤ اور دروازے سے سرنگوں ہوکر (سجدہ کرتے ہوئے)اور بخشش مانگتے ہوئے داخل ہونا ہم تمہاری خطائیں بخش دیں گے اور نیکی کرنے والوں کو اور زیادہ دیں گے۔
And when We said, ‘Enter this town and eat freely from wherever you like; and enter through the gate, bowing your head (prostrating) and asking for forgiveness. We will forgive your sins and grant even more to the doers of good.’
فَبَدَّلَ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا قَوْلًا غَيْرَ الَّذِىْ قِيْلَ لَھُمْ فَاَنْزَلْنَا عَلَي الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا رِجْزًا مِّنَ السَّمَاۗءِ بِمَا كَانُوْا يَفْسُقُوْنَ Al-Baqarah 2:59
پھر ظالموں نے جو بات ان سے کہی گئی تھی اس کو بدل ڈالا تو ہم نے ظلم کرنے والوں پر آسمان سے عذاب اتارا اس وجہ سے کہ وہ بدکار تھے۔
Then the wrongdoers changed the word that was told to they them; so We sent down torment from the heavens on those who did wrong, because were evildoers.
وَاِذِ اسْتَسْقٰى مُوْسٰى لِقَوْمِہٖ فَقُلْنَا اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْحَجَرَ فَانْفَجَرَتْ مِنْہُ اثْنَتَا عَشْرَۃَ عَيْنًا قَدْ عَلِمَ كُلُّ اُنَاسٍ مَّشْرَبَھُمْ كُلُوْا وَاشْرَبُوْا مِنْ رِّزْقِ اللہِ وَلَا تَعْثَوْا فِى الْاَرْضِ مُفْسِدِيْنَ Al-Baqarah 2:60
اور جب موسیٰ (علیہ السلام)نے اپنی قوم کے لیے پانی کی دعا کی تو ہم نے فرمایا اپنے عصا کو اس پتھر پر ماریں تو اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے ہر شخص کو اپنے گھاٹ کا پتہ چل گیا (فرمایا)اللہ کے دئیے سے کھاؤ اور پیو اور زمین پر فساد کرتے ہوئے نہ پھرو۔
And when Musa (Alaihi as-Salam) prayed for water for his people, We said, ‘Strike the rock with your staff.’ So twelve springs gushed forth from it, and each person knew his place of water. (He said), ‘Eat and drink of what Allah has given you, and do not go about spreading mischief in the land.’
وَاِذْ قُلْتُمْ يٰمُوْسٰى لَنْ نَّصْبِرَ عَلٰي طَعَامٍ وَّاحِدٍ فَادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُخْرِجْ لَنَا مِـمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ مِنْۢ بَقْلِہَا وَقِثَّـاۗىِٕہَا وَفُوْمِہَا وَعَدَسِہَا وَبَصَلِہَا قَالَ اَتَسْتَبْدِلُوْنَ الَّذِىْ ھُوَاَدْنٰى بِالَّذِىْ ھُوَخَيْرٌ اِھْبِطُوْا مِصْرًا فَاِنَّ لَكُمْ مَّا سَاَلْتُمْ وَضُرِبَتْ عَلَيْہِمُ الذِّلَّۃُ وَالْمَسْكَنَۃُ وَبَاۗءُوْ بِغَضَبٍ مِّنَ اللہِ ذٰلِكَ بِاَنَّھُمْ كَانُوْا يَكْفُرُوْنَ بِاٰيٰتِ اللہِ وَيَقْتُلُوْنَ النَّـبِيّٖنَ بِغَيْرِ الْحَقِّ ذٰلِكَ بِمَا عَصَوْا وَّكَانُوْا يَعْتَدُوْنَ Al-Baqarah 2:61
اور جب تم نے کہا اے موسیٰ(علیہ السلام)! ہم ایک ہی قسم کے کھانے پہ ہرگز نہ رہیں گے پس اپنے پروردگار سے ہمارے لیئے دعا کیجئے کہ ہمیں زمین کی پیداوار عطا کرے جیسے ساگ اور ککڑی اور گیہوں اور مسور اور پیاز تو انہوں نے فرمایا کیا تم اعلیٰ نعمت کو کمتر چیزوں سے بدلنا چاہتے ہو۔کسی شہر میں اترو تو یقیناً وہاں تمہیں تمہاری مطلوبہ چیزیں مل جائیں گی اور ان پر ذلت اور فقیری مسلط کردی گئی اور غضب الٰہی کے مستحق ٹھہرے یہ اس لیئے کہ وہ احکام الٰہی کا انکار کرتے اور انبیاء کو ناروا قتل کرتے تھے(اور)اس لیئے کہ نافرمانی کرتے اور حد سے نکل جاتے تھے۔
And when you said, ‘O Musa (Alaihi as-Salam), we will never content ourselves with only one type of food. Therefore, pray to your Rabb for us to grant us what the earth grows such as spinach and cucumbers, and wheat and lentils, and onions.’ He said, ‘Do you want to exchange the higher blessing for the inferior things? Go down to any town, and surely you will find your desired things there.’ And disgrace and misery were imposed upon them, and they came to deserve the wrath of Allah. This was because they denied the Commands of Allah and killed the Prophets wrongfully, (and) because they used to disobey and cross all limits.
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَالَّذِيْنَ ھَادُوْا وَالنَّصٰرٰى وَالصّٰبِـــِٕيْنَ مَنْ اٰمَنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَھُمْ اَجْرُھُمْ عِنْدَ رَبِّہِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْہِمْ وَلَا ھُمْ يَحْزَنُوْنَ Al-Baqarah 2:62
یقیناً جو مسلمان ہوئے اور جو لوگ یہودی ہوئے اور نصرانی اور صابئین (بے دین)(غرض)جو بھی اللہ پر اور آخرت کے دن پر یقین رکھتا ہو اور نیک کام کرے تو ایسے لوگوں کے لیئے ان کے پروردگار کے پاس اُن کا اجر ہے اور انہیں کوئی ڈر ہوگا اور نہ افسوس۔
Indeed, those who became Muslims, and those who became Jews and the Christians and the Sabiens (atheists) - (in short) anyone who believes in Allah and the Last Day and performs righteous deeds, the reward for such people is with their Rabb, and they shall neither have fear nor sorrow.
وَاِذْ اَخَذْنَا مِيْثَاقَكُمْ وَرَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّوْرَ خُذُوْا مَآ اٰتَيْنٰكُمْ بِقُوَّۃٍ وَّاذْكُرُوْا مَا فِيْہِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ Al-Baqarah 2:63
اور جب ہم نے تم سے عہد لیا اور تم پر طور (پہاڑ)کو معلق کردیا کہ جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے اُسے مضبوطی سے اختیار کرو اور جو اس میں ہے اسے یاد کرو تاکہ تم پرہیز گار بن سکو۔
And when We took a pledge from you and suspended the Toor (mountain) over you, ‘Adopt firmly whatever We have given you, and remember what is in it, so that you may become Allah-conscious.’
ثُمَّ تَوَلَّيْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ فَلَوْ لَا فَضْلُ اللہِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُہٗ لَكُنْتُمْ مِّنَ الْخٰسِرِيْنَ Al-Baqarah 2:64
پھر اس کے بعد تم پھر گئے پس اگر تم پر اللہ کا کرم اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تمہارا بہت نقصان ہوتا۔
Then after this you turned away. Had it not been for Allah’s Grace and Mercy upon you, you would have been in utter loss.
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ الَّذِيْنَ اعْتَدَوْا مِنْكُمْ فِى السَّبْتِ فَقُلْنَا لَھُمْ كُوْنُوْا قِرَدَۃً خٰسِـــِٕيْنَ Al-Baqarah 2:65
اور یقینا تم اپنے لوگوں کو جانتے ہو جو ہفتے والے دن(کے حکم)سے حد سے نکل گئے تو ہم نے ان کو حکم دیا کہ تم ذلیل بندر بن جاؤ۔
And surely you know your people who transgressed (the Command) about Saturday. So, We commanded them to become despised apes.
فَجَــعَلْنٰھَا نَكَالًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْہَا وَمَا خَلْفَہَا وَمَوْعِظَۃً لِّلْمُتَّقِيْنَ Al-Baqarah 2:66
پھر اس (قصّےّ)کو ہم نے عبرت بنادیا ان کے ہم عصر لوگوں کے لیئے اور بعد میں آنے والوں کے لیئے اور نصیحت پرہیزگاروں کے لیئے۔
Then We made this (account) a lesson for the people of their time and for those coming later, and an admonition for the Allah-conscious.
وَاِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِہٖٓ اِنَّ اللہَ يَاْمُرُكُمْ اَنْ تَذْبَحُوْا بَقَرَۃً قَالُوْٓا اَتَتَّخِذُنَا ھُزُوًا قَالَ اَعُوْذُ بِاللہِ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْجٰہِلِيْنَ Al-Baqarah 2:67
اور جب موسیٰ (علیہ السلام)نے اپنی قوم سے فرمایا یقینا اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے کہ ایک بیل ذبح کرو تو کہنے لگے کیا آپ ہم سے مذاق کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا میں جاہلوں میں شامل ہونے سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔
And when Musa (Alaihi as-Salam) said to his people, ‘Indeed, Allah has commanded you to slaughter a bull.’ They said, ‘Are you joking with us?’ He said, ‘I seek Allah’s Refuge from being included among the ignorant.’
قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنْ لَّنَا مَا ہِىَ قَالَ اِنَّہٗ يَقُوْلُ اِنَّہَا بَقَرَۃٌ لَّا فَارِضٌ وَّلَا بِكْرٌ عَوَانٌۢ بَيْنَ ذٰلِكَ فَافْعَلُوْا مَا تُـؤْمَرُوْنَ Al-Baqarah 2:68
تو انہوں نے کہا اپنے پروردگار سے ہمارے لیئے دعا کریں ہمیں بتائے کہ وہ بیل کیسا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا وہ فرماتا ہے کہ بے شک وہ بیل نہ بوڑھا ہے اور نہ بچہ، اس کے درمیان جوان ہے پس تمہیں جو حکم دیا گیا ہے اس پر عمل کرو۔
So they said, ‘Pray to your Rabb for us to explain to us what kind of a bull is it?’ So he said, ‘He says that without doubt, that bull is neither old nor a calf but is a young one between the two. So act upon what you have been commanded.’
قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنْ لَّنَا مَا لَوْنُہَا قَالَ اِنَّہٗ يَقُوْلُ اِنَّہَا بَقَرَۃٌ صَفْرَاۗءُ فَاقِعٌ لَّوْنُہَا تَسُرُّ النّٰظِرِيْنَ Al-Baqarah 2:69
انہوں نے کہا اپنے پروردگار سے ہمارے لئے دعا کریں وہ ہمیں بتائے کہ اس کا رنگ کیا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا وہ فرماتا ہے کہ اس کا رنگ گہرا زرد ہے (کہ)دیکھنے والوں کو بہت اچھا لگتا ہے۔
They said, ‘Pray to your Rabb for us to tell us what is its colour?’ So he said, ‘He says, its colour is deep yellow, (which is) greatly pleasing to the beholders.’
قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنْ لَّنَا مَا ہِىَ اِنَّ الْبَقَرَ تَشٰبَہَ عَلَيْنَا وَاِنَّآ اِنْ شَاۗءَ اللہُ لَمُہْتَدُوْنَ Al-Baqarah 2:70
انہوں نے کہا کہ اپنے رب سے ہمارے لئے دعا کریں ہمیں بتا دے کہ وہ بیل کیسا ہے؟ بلا شبہ ہمیں اس بیل کے بارہ میں اشتباہ ہے اور یقیناً ہم اس بار اگر اللہ نے چاہا تو ضرور سمجھ جائیں گے۔
They said, ‘Pray to your Rabb for us to explain to us what kind of a bull is it? Surely, we are in ambiguity about this bull; and if Allah wills, we will certainly understand it this time.’
قَالَ اِنَّہٗ يَقُوْلُ اِنَّہَا بَقَرَۃٌ لَّا ذَلُوْلٌ تُثِيْرُ الْاَرْضَ وَلَا تَسْقِى الْحَرْثَ مُسَلَّمَۃٌ لَّا شِيَۃَ فِيْہَا قَالُوا الْـــٰٔنَ جِئْتَ بِالْحَقِّ فَذَبَحُوْھَا وَمَا كَادُوْا يَفْعَلُوْنَ Al-Baqarah 2:71
تو انہوں نے فرمایا کہ وہ فرماتا ہے وہ بیل نہ ہل جوتا ہوا ہے کہ کھیتی میں ہل چلایا ہو اور نہ اس سے زراعت کی آبپاشی کی گئی ہو ہر نقص سے پاک ہے اس میں کوئی داغ نہیں کہنے لگے اب آپ نے ٹھیک کہا پھر انہوں نے اس (بیل)کو ذبح کیا اور لگتا تھا کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔
So he said, ‘He says, the bull has not been yoked that it might have tilled land, nor has been used to irrigate the fields, it is free of all defects and is unblemished.’ They said, ‘Now you have told us accurately.’ Then they slaughtered it (the bull), and it seemed that they were not going to do it.
وَاِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادّٰرَءْتُمْ فِيْہَا وَاللہُ مُخْرِجٌ مَّا كُنْتُمْ تَكْتُمُوْنَ Al-Baqarah 2:72
اور جب تم لوگوں نے ایک بندہ قتل کردیا پھر اس پر تمہارے اختلافات پیدا ہوئے اور جو بات تم چھپانا چاہتے تھے، اللہ اس کو ظاہر کرنے والے تھے۔
And when you people killed a man, then differences arose among you over it. And Allah was going to reveal the matter that you wanted to conceal.
فَقُلْنَا اضْرِبُوْہُ بِبَعْضِہَا كَذٰلِكَ يُـحْىِ اللہُ الْمَوْتٰى وَيُرِيْكُمْ اٰيٰتِہٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ Al-Baqarah 2:73
تو ہم نے کہا کہ اس (میت )کو اس(بیل)کے ٹکڑے سے چھوُ دو اسی طرح اللہ(قیامت کو) مردوں کو زندہ کریں گے اور وہ تم کو اپنی نشانیاں دکھاتے ہیں تاکہ تم سمجھ سکو۔
So We said, ‘Touch him ( the dead body) with a piece of this (bull).’ And in this manner, will Allah revive the dead (on the Day of Qiyamah); and He shows you His Signs so that you may understand.
ثُمَّ قَسَتْ قُلُوْبُكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ فَہِىَ كَالْحِجَارَۃِ اَوْ اَشَدُّ قَسْوَۃً وَاِنَّ مِنَ الْحِجَارَۃِ لَمَا يَتَفَجَّرُ مِنْہُ الْاَنْہٰرُ وَاِنَّ مِنْہَا لَمَا يَشَّقَّقُ فَيَخْرُجُ مِنْہُ الْمَاۗءُ وَاِنَّ مِنْہَا لَمَا يَہْبِطُ مِنْ خَشْـيَۃِ اللہِ وَمَا اللہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ Al-Baqarah 2:74
پھر اس کے بعد تمہارے دل سخت ہو گئے پتھروں کی طرح بلکہ ان سے کہیں زیادہ سخت اور یقیناً بعض چٹانیں ایسی ہوتی ہیں کہ ان میں سے نہریں پھوٹ نکلتی ہیں اور بے شک بعض ان میں پھٹ جاتی ہیں تو ان میں سے پانی بہہ نکلتا ہے اور بے شک کچھ ان میں ایسی ہوتی ہیں کہ خشیت الٰہی سے گر جاتی ہیں۔ اور اللہ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں۔
Then after that, your hearts hardened like stones, rather much harder than them; and indeed, certain rocks are such that streams burst forth from them, and undoubtedly, some of them split so water flows out from them, and no doubt, some of them are such that they fall down with Allah’s fear. And Allah is not Unaware of your deeds.
اَفَتَطْمَعُوْنَ اَنْ يُّؤْمِنُوْا لَكُمْ وَقَدْ كَانَ فَرِيْقٌ مِّنْھُمْ يَسْمَعُوْنَ كَلٰمَ اللہِ ثُمَّ يُحَرِّفُوْنَہٗ مِنْۢ بَعْدِ مَا عَقَلُوْہُ وَھُمْ يَعْلَمُوْنَ Al-Baqarah 2:75
تو کیا تم(مسلمانو!)امید رکھتے ہو کہ یہ تمہارے ساتھ ایمان لے آئیں گے اور حالانکہ ان میں کچھ لوگ (ایسے بھی تھے کہ)اللہ کے کلام کو سننے اور سمجھنے کے بعد اس میں ردّوبدل کردیتے اور جان بوجھ کر کرتے تھے۔
So do you (Muslims!) hope that they will believe with you, and even though some people among them (were also those who) would alter Allah’s Word after listening and understanding it, and they did it intentionally?
وَاِذَا لَقُوا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا قَالُوْٓا اٰمَنَّا وَاِذَا خَلَا بَعْضُھُمْ اِلٰى بَعْضٍ قَالُوْٓا اَتُحَدِّثُوْنَھُمْ بِمَا فَتَحَ اللہُ عَلَيْكُمْ لِـيُحَاۗجُّوْكُمْ بِہٖ عِنْدَ رَبِّكُمْ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ Al-Baqarah 2:76
اور جب مسلمانوں سے ملتے تو کہتے ہم ایمان لائے اور جب اکیلے ہوتے بعض دوسروں کے ساتھ تو (ان سے)کہتے کہ تم وہ باتیں کیوں ظاہر کرتے ہو جو اللہ نے تم پر منکشف کردی ہیں اس طرح تو یہ لوگ (قیامت کو)تمہارے پروردگار کے سامنے سچے ہوجائیں گے تو کیا تمہیں اتنی بھی عقل نہیں ہے؟۔
And when they met the Muslims, they would say, ‘We believe,’ and when they were alone with some of the others, they would say (to them), ‘Why do you disclose the matters that Allah has revealed to you? In this way, these people will be proved true before your Rabb (on the Day of Qiyamah). Don’t you have even that much sense?’
اَوَلَا يَعْلَمُوْنَ اَنَّ اللہَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّوْنَ وَمَا يُعْلِنُوْنَ Al-Baqarah 2:77
کیا وہ اتنا بھی نہیں سمجھتے کہ جو یہ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں اللہ سب جانتے ہیں۔
Do they not understand even this much that Allah knows all that which they conceal and which they reveal?
وَمِنْھُمْ اُمِّيُّوْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ الْكِتٰبَ اِلَّآ اَمَانِىَّ وَاِنْ ھُمْ اِلَّا يَظُنُّوْنَ Al-Baqarah 2:78
اور ان میں کچھ تو ان پڑھ ہیں کتاب کا علم تو رکھتے نہیں سوائے اپنے (دل خوش کن)خیالات کے اور محض گمان کے سوا کچھ نہیں رکھتے۔
And some among them are illiterate; they have no knowledge of the Book except for their own (self-pleasing) thoughts and possess nothing but conjecture.
فَوَيْلٌ لِّلَّذِيْنَ يَكْتُبُوْنَ الْكِتٰبَ بِاَيْدِيْہِمْ ثُمَّ يَقُوْلُوْنَ ھٰذَا مِنْ عِنْدِ اللہِ لِــيَشْتَرُوْا بِہٖ ثَــمَنًا قَلِيْلًا فَوَيْلٌ لَّھُمْ مِّمَّا كَتَبَتْ اَيْدِيْہِمْ وَوَيْلٌ لَّھُمْ مِّمَّا يَكْسِبُوْنَ Al-Baqarah 2:79
سو ایسے لوگوں کے لیئے بڑی خرابی ہے جو اپنے ہاتھ سے کتاب لکھتے ہیں پھر کہہ دیتے ہیں یہ اللہ کی طرف سے ہے تاکہ اس سے تھوڑی سی دولت (دنیوی منفعت)حاصل کرسکیں سو جو انہوں نے اپنے ہاتھوں سے لکھا وہ بھی ان کے لیئے بہت خرابی ہے اور جو اس کے بدلے کمایا وہ بھی خرابی کا سبب ہے۔
So there is great woe to such people who write the book with their own hands then say, ‘This is from Allah,’ so that they may make a petty gain (worldly profit). So what they write with their own hands is also great woe to them; and what they earn thereby, that too is a cause of woe.
وَقَالُوْا لَنْ تَمَسَّـنَا النَّارُ اِلَّآ اَيَّامًا مَّعْدُوْدَۃً قُلْ اَتَّخَذْتُمْ عِنْدَ اللہِ عَہْدًا فَلَنْ يُّخْلِفَ اللہُ عَہْدَہٗٓ اَمْ تَقُوْلُوْنَ عَلَي اللہِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Al-Baqarah 2:80
اور کہتے ہیں ہمیں تو صرف چند روز آگ کا عذاب ہوگا فرمادیجئے کہ کیا تم نے اللہ سے وعدہ لیا ہے کہ اللہ اپنے اس وعدہ کے خلاف نہ کریں گے یا تم اللہ کے بارے ایسی بات کہتے ہو جو تم جانتے ہی نہیں(بے سند بات)۔
And they say, ‘We will suffer the torment of the Fire for only a few days.’ Ask them, ‘Have you taken a promise from Allah, so that Allah will not go against this promise of His, or do you say something about Allah, which you do not even know (a baseless statement)?’
بَلٰى مَنْ كَسَبَ سَيِّئَۃً وَّاَحَاطَتْ بِہٖ خَطِيْۗــــــــَٔــتُہٗ فَاُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ ھُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ Al-Baqarah 2:81
ہاں یہ درست ہے کہ جوکوئی گناہ کرے اور اس کے گناہ اس پر چھا جائیں تو ایسے ہی لوگ دوزخ کے رہنے والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
Yes, it is correct that whoever sins and his sins cover him, then it is such people who are the inmates of Hell, and they shall remain in it forever.
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّۃِ ھُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ Al-Baqarah 2:82
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے وہ جنت میں رہنے والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
And the people who believed and performed righteous deeds, they are the dwellers of Paradise, and they shall remain in it forever.
وَاِذْ اَخَذْنَا مِيْثَاقَ بَنِىْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ لَا تَعْبُدُوْنَ اِلَّا اللہَ وَبِالْوَالِدَيْنِ اِحْسَانًا وَّذِي الْقُرْبٰى وَالْيَتٰمٰى وَالْمَسٰكِيْنِ وَقُوْلُوْا لِلنَّاسِ حُسْـنًا وَّاَقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّكٰوۃَ ثُمَّ تَوَلَّيْتُمْ اِلَّا قَلِيْلًا مِّنْكُمْ وَاَنْتُمْ مُّعْرِضُوْنَ Al-Baqarah 2:83
اور جب ہم نے اولاد یعقوبؑ سے عہدلیا کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور والدین کے ساتھ احسان کرو اور قرابت داروں اور یتیموں اور مسکینوں سے اور لوگوں سے اچھی بات کہو اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو پھر تم میں سے سوائے چند لوگوں کے تم (اس سے)پھر گئے اور تم پھر جانے والے (عہد شکن)ہو۔
And when We took the pledge from the Children of Yaqoob (Alaihi as-Salam) to worship none except Allah, and to do favour to parents and the kindred and orphans and the poor, and to speak good words with people, and to establish Salah and to give Zakat; then except for a few, you turned away (from this), and you are backsliders (pledge-breakers).
وَاِذْ اَخَذْنَا مِيْثَاقَكُمْ لَا تَسْفِكُوْنَ دِمَاۗءَكُمْ وَلَا تُخْرِجُوْنَ اَنْفُسَكُمْ مِّنْ دِيَارِكُمْ ثُمَّ اَقْــرَرْتُمْ وَاَنْتُمْ تَشْہَدُوْنَ Al-Baqarah 2:84
اور جب ہم نے تم سے عہد لیا کہ تم آپس میں خون نہ بہاؤ گے اور اپنے لوگوں کو اپنے گھروں سے نہ نکالو گے (یعنی علاقہ بدر نہ کرو)پھر تم نے وعدہ کیا اور تم اس کے گواہ ہو۔
And when We took a pledge from you not to shed blood among yourselves, and not to drive your people out of their homes (meaning, do not banish them from the area), then you made the promise and you are its witnesses.
ثُمَّ اَنْتُمْ ھٰٓؤُلَاۗءِ تَقْتُلُوْنَ اَنْفُسَكُمْ وَتُخْرِجُوْنَ فَرِيْـقًا مِّنْكُمْ مِّنْ دِيَارِھِمْ تَظٰھَرُوْنَ عَلَيْہِمْ بِالْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاِنْ يَّاْتُوْكُمْ اُسٰرٰى تُفٰدُوْھُمْ وَھُوَمُحَرَّمٌ عَلَيْكُمْ اِخْرَاجُہُمْ اَفَتُؤْمِنُوْنَ بِبَعْضِ الْكِتٰبِ وَتَكْفُرُوْنَ بِبَعْضٍ فَمَا جَزَاۗءُ مَنْ يَّفْعَلُ ذٰلِكَ مِنْكُمْ اِلَّا خِزْيٌ فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ الْقِيٰمَۃِ يُرَدُّوْنَ اِلٰٓى اَشَدِّ الْعَذَابِ وَمَا اللہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ Al-Baqarah 2:85
پھر تم ہی وہ لوگ ہو کہ اپنوں کا خون کرتے ہو اور اپنے کچھ لوگوں کو اور ان کے دیس سے نکال دیتے ہو اور ان کے خلاف(ظلم اور زیادتی کرنے والوں کی)مدد کرتے ہو گناہ کرتے ہوئے اور حد سے گزرتے ہوئے اور اگر یہی لوگ تمہارے پاس قیدی ہوکر آتے ہیں تو انہیں معاوضہ دے کر چھڑا دیتے ہو اور حالانکہ ان کا نکال دینا ہی تم پر حرام تھا تو کیا تم کتاب کی کچھ باتیں مان لیتے ہو اور کچھ کا انکار کردیتے ہو تو تم میں سے ایسا کرنے والے کی اور کیا سزا ہوسکتی ہے سوائے اس کے کہ دنیا کی زندگی میں رسوا ہو اور قیامت کے دن سخت عذاب میں ڈالا جائے اور اللہ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں۔
Yet, you are the people who kill your own folk and expel some of your people from their land, and assist (the wicked and oppressors) against them by sin and transgression. And if these very people come to you as captives, you ransom them, although their very expulsion was forbidden to you. So do you obey some Commands of the Book and deny some? So what else can be the punishment of such among you except to be disgraced in the life of the world, and be subjected to severe torment on the Day of Qiyamah? And Allah is not Unaware of your deeds.
اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ اشْتَرَوُا الْحَيٰوۃَ الدُّنْيَا بِالْاٰخِرَۃِ فَلَا يُخَفَّفُ عَنْہُمُ الْعَذَابُ وَلَا ھُمْ يُنْصَرُوْنَ Al-Baqarah 2:86
جو لوگ آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی (مال ودولت)خریدتے ہیں تو ان پر کبھی عذاب کم نہ کیا جائے گا اور نہ ان کی کوئی مدد کی جائے گی۔
Those people who purchase the worldly life (wealth and property) in exchange for the Hereafter, the torment will never be lightened for them, nor will they be given any help.
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَقَفَّيْنَا مِنْۢ بَعْدِہٖ بِالرُّسُلِ وَاٰتَيْنَا عِيْسَى ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنٰتِ وَاَيَّدْنٰہُ بِرُوْحِ الْقُدُسِ اَفَكُلَّمَا جَاۗءَكُمْ رَسُوْلٌۢ بِمَا لَا تَہْوٰٓى اَنْفُسُكُمُ اسْتَكْبَرْتُمْ فَفَرِيْقًا كَذَّبْتُمْ وَفَرِيْقًا تَقْتُلُوْنَ Al-Baqarah 2:87
اور یقیناً ہم نے موسیٰ (علیہ السلام)کو کتاب دی اور ان کے بعد مسلسل انبیاء کو بھیجتے رہے اور ہم نے عیسیٰ (علیہ السلام)مریم(علیہا السلام)کے بیٹے کو(نبوت کے)واضح دلائل عطا فرمائے اور روح القدس(پاک روح) سے ان کی مدد کی تو جب کبھی تمہارے پاس نبی آیا(اور)تمہاری ذاتی خواہشات کے خلاف بات ہوئی تو تم نے تکبر کیا تو بعض کو تم نے جھٹلایا اور بعض کو قتل کردیتے ہو۔
And surely We gave Musa (Alaihi as-Salam) the Book and kept sending Messengers successively after him, and We granted clear proofs (of Prophethood) to Isa (Alaihi as-Salam) son of Maryam (Alaiha as-Salam) and supported him with the Rooh-ul Qudus (the Holy Rooh). So whenever a Messenger came to you (and) with something that happened to be against your personal desires, you became arrogant. So some you belied and some you killed.
وَقَالُوْا قُلُوْبُنَا غُلْفٌ بَلْ لَّعَنَہُمُ اللہُ بِكُفْرِھِمْ فَقَلِيْلًا مَّا يُؤْمِنُوْنَ Al-Baqarah 2:88
اور کہتے ہیں ہمارے دل محفوظ ہیں بلکہ ان پر ان کے کفر کے باعث اللہ نے لعنت کی سو وہ بہت کم ایمان لاتے ہیں۔
And they say, ‘Our hearts are protected.’ Rather, Allah has cursed them for their unbelief; so, a very few believe.
وَلَمَّا جَاۗءَھُمْ كِتٰبٌ مِّنْ عِنْدِ اللہِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَھُمْ وَكَانُوْا مِنْ قَبْلُ يَسْتَفْتِحُوْنَ عَلَي الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فَلَمَّا جَاۗءَھُمْ مَّا عَرَفُوْا كَفَرُوْا بِہٖ فَلَعْنَۃُ اللہِ عَلَي الْكٰفِرِيْنَ Al-Baqarah 2:89
اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے جو ان کے پاس ہے اس کی تصدیق کرنے والی کتاب آئی اور حالانکہ پہلے (اسی کے سبب)کافروں پر فتح کی دعا کیا کرتے تھے پھر جب ان کے پاس (کتاب)آئی تو اس کا انکار کردیا حالانکہ وہ اسے پہچانتے تھے پس اللہ کی لعنت ہو ایسے کافروں پر۔
And when a Book from Allah came to them confirming what they have, even though earlier on they used to pray (by it) for victory over the unbelievers; then when it (the Book) came to them they denied it, although they recognized it. Thus may the curse of Allah be on such unbelievers!
بِئْسَمَا اشْتَرَوْا بِہٖٓ اَنْفُسَھُمْ اَنْ يَّكْفُرُوْا بِمَآ اَنْزَلَ اللہُ بَغْيًا اَنْ يُّنَزِّلَ اللہُ مِنْ فَضْلِہٖ عَلٰي مَنْ يَّشَاۗءُ مِنْ عِبَادِہٖ فَبَاۗءُوْ بِغَضَبٍ عَلٰي غَضَبٍ وَلِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابٌ مُّہِيْنٌ Al-Baqarah 2:90
انہوں نے اپنے آپ کو بہت بری چیز کے بدلے بیچا ہے کہ جو (نعمت، نبوت، کتاب)اللہ نے اپنی مہربانی سے اپنے جس بندے پر چاہی نازل فرمائی اس کا بغاوت کرتے ہوئے انکار کردیا سو وہ غضب بالائے غضب کے مستحق ہوئے اور کافروں کے لیئے ذلت والا عذاب ہوگا۔
They have sold themselves in exchange for a very evil thing: that they rebelliously denied what Allah revealed (Blessing, Prophethood, Book) by His Grace on whomsoever of His slaves He willed. So they deserved wrath upon wrath; and there will be a humiliating torment for the unbelievers.
وَاِذَا قِيْلَ لَھُمْ اٰمِنُوْا بِمَآ اَنْزَلَ اللہُ قَالُوْا نُؤْمِنُ بِمَآ اُنْزِلَ عَلَيْنَا وَيَكْفُرُوْنَ بِمَا وَرَاۗءَہٗ وَھُوَالْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَھُمْ قُلْ فَلِمَ تَقْتُلُوْنَ اَنْۢبِيَاۗءَ اللہِ مِنْ قَبْلُ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ Al-Baqarah 2:91
اور جب ان سے کہا جاتا ہے اللہ نے جو نازل کیا اس پر ایمان لاؤ تو کہتے ہیں جو ہم پر نازل ہوا ہم اس پر ایمان لاتے ہیں اور اس کے علاوہ سب کا انکار کرتے ہیں اور حالانکہ وہ (کتاب)حق ہے اور جو ان کے پاس ہے اس(کتاب)کی بھی تصدیق(کرتی)ہے۔ ان سے کہیے پھر پہلے اللہ کے نبیوںؑ کو تم نے کیوں قتل کیا اگر تم (تورات پر)ایمان رکھنے والے تھے۔
And when it is said to them, ‘Believe in what Allah has revealed,’ they say, ‘We believe in what was revealed to us and reject everything else;’ even though that (Book) is also the Truth and confirms that (the Book) which is with them. Ask them, ‘Then why did you kill the Prophets of Allah aforetime, if you were believers (in the Taurat)?’
وَلَقَدْ جَاۗءَكُمْ مُّوْسٰى بِالْبَيِّنٰتِ ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِـجْلَ مِنْۢ بَعْدِہٖ وَاَنْتُمْ ظٰلِمُوْنَ Al-Baqarah 2:92
اور یقیناً تمہارے پاس موسیٰ(علیہ السلام) واضح دلیلوں کے ساتھ تشریف لائے پھر تم نے ان(کے طور پر جانے)کے بعد بچھڑے کو معبود بنا لیا اور تم بہت غلط کار ہو۔
And indeed, Musa (Alaihi as-Salam) came to you with clear proofs, yet, after him (leaving for the Toor) you worshiped the calf, and you are gross wrongdoers.
وَاِذْ اَخَذْنَا مِيْثَاقَكُمْ وَرَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّوْرَ خُذُوْا مَآ اٰتَيْنٰكُمْ بِقُوَّۃٍ وَّاسْمَعُوْا قَالُوْا سَمِعْنَا وَعَصَيْنَا وَاُشْرِبُوْا فِيْ قُلُوْبِہِمُ الْعِـجْلَ بِكُفْرِھِمْ قُلْ بِئْسَمَا يَاْمُرُكُمْ بِہٖٓ اِيْمَانُكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ Al-Baqarah 2:93
اور جب ہم نے تم سے عہد لیا اور تم پر طور (پہاڑ)کو معلق کردیا(تاکہ) جو ہم نے تمہیں عطا کیا ہے اسے مضبوطی سے تھامو اور (غورسے)سنو(تو)کہنے لگے ہم نے سن لیا اور مانا نہیں اور ان کے کفر کی وجہ سے ان کے دلوں میں بچھڑے کی محبت پیوست ہوگئی فرما دیجئے اگر تم ایمان رکھتے ہو تو تمہارا ایمان تمہیں بہت برا (کام کرنے کا)حکم دیتا ہے۔
And when We took a pledge from you and suspended the Toor (mountain) over you. ‘Hold firmly to what We have granted you, and listen (attentively);’ (so) they said, ‘We have heard, but not believed.’ And the love of the calf had permeated their hearts, because of their unbelief. Say to them, ‘Evil is that which your faith enjoins you (to commit), if you are believers.’
قُلْ اِنْ كَانَتْ لَكُمُ الدَّارُ الْاٰخِرَۃُ عِنْدَ اللہِ خَالِصَۃً مِّنْ دُوْنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ Al-Baqarah 2:94
(ان سے ) فرمایئے اگر دوسروں کے علاوہ آخرت کا گھر(جنت)اللہ کے نزدیک صرف تمہارے لیئے ہے تو اگر (اس دعوے میں)سچے ہو تو موت کی دعا(آرزو)کرو۔
Say (to them), ‘If the home of the Hereafter (Paradise) with Allah, is for you to the exclusion of others, then pray (desire) for death, if you are truthful (in your claim).’
وَلَنْ يَّـتَمَنَّوْہُ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتْ اَيْدِيْہِمْ وَاللہُ عَلِيْمٌۢ بِالظّٰلِــمِيْنَ Al-Baqarah 2:95
اور انہوں نے اپنے ہاتھوں جو آگے بھیجا (یعنی اعمال)ان کے باعث ہرگز آرزو نہ کریں گے اور اللہ ظلم کرنے والوں کو جانتے ہیں۔
And, on account of what they have sent ahead with their own hands (i.e. their deeds), they will never desire it. And Allah knows the wrongdoers.
وَلَتَجِدَنَّھُمْ اَحْرَصَ النَّاسِ عَلٰي حَيٰوۃٍ وَمِنَ الَّذِيْنَ اَشْرَكُــوْا يَوَدُّ اَحَدُ ھُمْ لَوْ يُعَمَّرُ اَلْفَ سَـنَۃٍ وَمَا ھُوَبِمُزَحْزِحِہٖ مِنَ الْعَذَابِ اَنْ يُّعَمَّرَ وَاللہُ بَصِيْرٌۢ بِمَا يَعْمَلُوْنَ Al-Baqarah 2:96
اور آپ ان کو سب سے زیادہ زندگی کاحریص پائیں گے اور شرک کرنے والوں میں سے بھی۔ ہر ایک ان میں چاہتا ہے کہ کاش اس کی زندگی ہزار برس ہو اور اس کو اتنی عمر دے بھی دی جائے تو اس کو عذاب سے نہیں بچا سکتی اور اللہ ان کے اعمال کو دیکھ رہے ہیں۔
And you will find them most greedy for life, even greedier than the polytheists. Each one of them longs, if only his life could be of a thousand years; and even if he is granted such a long life, it cannot save him from the torment. And Allah is watching their deeds.
قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِيْلَ فَاِنَّہٗ نَزَّلَہٗ عَلٰي قَلْبِكَ بِـاِذْنِ اللہِ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْہِ وَھُدًى وَّبُشْرٰى لِلْمُؤْمِنِيْنَ Al-Baqarah 2:97
آپ کہہ دیجیئے کہ جو کوئی جبرائیل (علیہ السلام)سے دشمنی رکھے تو یقینا اس نے آپ کے قلب(اطہر)پراللہ کے حکم سے اس (قرآن)کو پہنچایا جو تصدیق کرتا ہے اپنے سے پہلی(کتابوں)کی اور راہنمائی کرتا ہے اور ایمان والوں کو خوشخبری دیتا ہے
Say to them, ‘Whoever bears enmity with Jibra’eel (Alaihi as-Salam),’ for assuredly, he conveyed by Allah’s Command to your (pure) heart this (Quran), which confirms the earlier (Books), and guides and gives good news to the believers.
مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِّلہِ وَمَلٰۗىِٕكَتِہٖ وَرُسُلِہٖ وَجِبْرِيْلَ وَمِيْكٰىلَ فَاِنَّ اللہَ عَدُوٌّ لِّلْكٰفِرِيْنَ Al-Baqarah 2:98
جس کسی نے دشمنی کی اللہ سے اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں سے اور جبرائیل اور میکائیل(علیہما السلام)سے تو یقینا اللہ(ایسے)کافروں کے دشمن ہیں۔
‘Whoever bears enmity with Allah and His Angels and His Messengers, and Jibra’eel (Alaihi as-Salam) and Mika’eel (Alaihi as-Salam), then indeed, Allah is the Enemy of (such) unbelievers.’
وَلَقَدْ اَنْزَلْنَآ اِلَيْكَ اٰيٰتٍؚبَيِّنٰتٍ وَمَا يَكْفُرُ بِہَآ اِلَّا الْفٰسِقُوْنَ Al-Baqarah 2:99
اور یقیناً ہم نے آپ پر واضح دلائل نازل فرمائے اور ان کا انکار صرف بدکار ہی کرتے ہیں۔
And indeed, We have revealed to you clear proofs; and only the evildoers deny them.
اَوَكُلَّمَا عٰھَدُوْا عَہْدًا نَّبَذَہٗ فَرِيْقٌ مِّنْھُمْ بَلْ اَكْثَرُھُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَ Al-Baqarah 2:100
کیا ایسا نہیں ہوتا رہا کہ جب کبھی انہوں نے کوئی عہدکیا تو ان میں سے ایک طبقے نے اس کو توڑ دیا بلکہ ان میں سے اکثر تو (اس عہد پر)یقین ہی نہیں رکھتے۔
Has it not been the case that whenever they made a pledge, a group among them broke it? Rather, the majority of them do not even believe (in this pledge).
وَلَمَّا جَاۗءَھُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ عِنْدِ اللہِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَھُمْ نَبَذَ فَرِيْـقٌ مِّنَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ كِتٰبَ اللہِ وَرَاۗءَ ظُہُوْرِھِمْ كَاَنَّھُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ Al-Baqarah 2:101
اور جب کبھی اللہ کی طرف سے ان کے پاس کوئی رسول آیا (حالانکہ وہ)جو ان کے پاس(کتاب)ہے اس کی تصدیق کرتا تھا تو ان اہل کتاب میں سے ایک جماعت نے(ان کا)انکار کردیا اللہ کی کتاب کو بھی قابل اعتناء نہ سمجھا (پیٹھ پیچھے کردیا)جیسا کہ وہ جانتے ہی نہ ہوں۔
And whenever a Messenger came to them from Allah, ( even though) confirming what they have (the Book), a group of the People of the Book denied (him), and also did not regard the Book of Allah worthy of consideration (cast it behind their backs), as if they just did not even know.
وَاتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوا الشَّيٰطِيْنُ عَلٰي مُلْكِ سُلَيْمٰنَ وَمَا كَفَرَ سُلَيْمٰنُ وَلٰكِنَّ الشَّيٰطِيْنَ كَفَرُوْا يُعَلِّمُوْنَ النَّاسَ السِّحْرَ وَمَآ اُنْزِلَ عَلَي الْمَلَكَيْنِ بِبَابِلَ ھَارُوْتَ وَمَارُوْتَ وَمَا يُعَلِّمٰنِ مِنْ اَحَدٍ حَتّٰى يَقُوْلَآ اِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَۃٌ فَلَا تَكْفُرْ فَيَتَعَلَّمُوْنَ مِنْہُمَا مَا يُفَرِّقُوْنَ بِہٖ بَيْنَ الْمَرْءِ وَزَوْجِہٖ وَمَا ھُمْ بِضَاۗرِّيْنَ بِہٖ مِنْ اَحَدٍ اِلَّا بِـاِذْنِ اللہِ وَيَتَعَلَّمُوْنَ مَا يَضُرُّھُمْ وَلَا يَنْفَعُھُمْ وَلَقَدْ عَلِمُوْا لَمَنِ اشْتَرٰىہُ مَا لَہٗ فِي الْاٰخِرَۃِ مِنْ خَلَاقٍ وَلَبِئْسَ مَا شَرَوْا بِہٖٓ اَنْفُسَھُمْ لَوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ Al-Baqarah 2:102
اور انہوں نے ایسی چیز کا اتباع کیا جو سلیمان(علیہ السلام)کے زمانے میں شیاطین(جن اور انسان)پڑھا کرتے تھے اور سلیمان(علیہ السلام) نے کفر نہیں کیا مگرہاں شیاطین کفر کیا کرتے تھے لوگوں کو سحر کی تعلیم دیتے تھے اور جو کچھ بابل (شہر)میں ہاروت اور ماروت(دوفرشتوں)پہ نازل کیا گیا اور وہ بھی جب تک کہہ نہ دیتے کہ ہمارا وجود بھی ایک امتحان ہے سو کفر میں نہ جا پڑنا سو وہ کسی کو نہیں سکھاتے تھے تو یہ ان سے (ایسا سحر)سیکھنا چاہتے تھے جس سے میاں اور اس کی بیوی میں جدائی ڈال دیں مگر یہ (جادوگر)اس سے اللہ کے حکم کے سوا کسی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور ایسی چیز(سحر)سیکھتے جو ان کو نقصان تو پہنچائے اور انہیں نفع نہ دے۔ اور یہ بھی جانتے تھے کہ جس نے اس چیز کو اختیار کیا اس کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں ہے اور وہ بہت برا ہے جس کے پیچھے انہوں نے اپنی جان لگادی کاش یہ جانتے ہوتے۔
And they followed that which the Shayateen (Jinn and humans) recited during the time of Sulaiman (Alaihi as-Salam); and Sulaiman (Alaihi as-Salam) did not disbelieve, but yes, the devils disbelieved; they taught people magic; and whatever was revealed in Babil (city) to Haroot and Maroot (the two angels). And they too did not teach it to anyone until they had said, ‘Our presence is also a trial, so do not fall into unbelief.’ So they wanted to learn (such magic) from them, with which they might cause separation between a husband and his wife. However, they (the magicians) cannot harm anyone with it except by Allah’s Command. And they learnt that (magic) which could cause them harm but give them no benefit. And they also knew that whosoever adopted it has no share in the Hereafter. And extremely evil is that for which they sold their souls. If only they knew!
وَلَوْ اَنَّھُمْ اٰمَنُوْا وَاتَّقَوْا لَمَثُوْبَۃٌ مِّنْ عِنْدِ اللہِ خَيْرٌ لَوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ Al-Baqarah 2:103
اور اگر یہ ایمان لاتے اور پرہیز گاری اختیار کرتے تو اللہ کے ہاں اس کا معاوضہ بہتر تھا کاش ان کو اتنی عقل ہوتی۔
And if they had believed and had adopted Allah-consciousness, then the reward with Allah was better. If only they had that much sense!
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقُوْلُوْا رَاعِنَا وَقُوْلُوا انْظُرْنَا وَاسْمَعُوْا وَلِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابٌ اَلِــيْمٌ Al-Baqarah 2:104
اے ایمان والو! ’راعنا‘ مت کہا کرو اور ’انظرنا‘ (ہماری طرف توجہ فرمائیے)کہا کرو اور (اچھی طرح)سن لو اور(ان)کافروں کے لئے درناک عذاب ہے۔
O believers! Do not say ‘Ra‘ina’ and say ‘Unzurna’ (kindly attend towards us), and listen (properly); and for (these) unbelievers is a painful torment.
مَا يَوَدُّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَھْلِ الْكِتٰبِ وَلَا الْمُشْرِكِيْنَ اَنْ يُّنَزَّلَ عَلَيْكُمْ مِّنْ خَيْرٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَاللہُ يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِہٖ مَنْ يَّشَاۗءُ وَاللہُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ Al-Baqarah 2:105
کافر اہل کتاب اور مشرک نہیں چاہتے کہ تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے بھلائی نازل ہو اور اللہ جسے چاہتے ہیں اپنی رحمت کے لئے خاص کر لیتے ہیں اور اللہ بڑے فضل والے ہیں۔
The unbelieving People of the Book and the polytheists do not want that any good comes down to you from your Rabb. And Allah selects for His Mercy whom He wills; and Allah is the Owner of Abundant Grace.
مَا نَنْسَخْ مِنْ اٰيَۃٍ اَوْ نُنْسِہَا نَاْتِ بِخَيْرٍ مِّنْہَآ اَوْ مِثْلِہَا اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللہَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Al-Baqarah 2:106
جو آیت ہم موقوف کرتے ہیں یا اسے بھلا دیتے ہیں تو اس کی جگہ اس سے بہتر یا اس جیسی لے آتے ہیں(اے معترض!)کیا تجھ کو معلوم نہیں کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہیں۔
We bring a better or a similar Ayah in place of the one that We abrogate or cause to be forgotten. (O objector!) Do you not know that Allah has Power over everything?
اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللہَ لَہٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا نَصِيْرٍ Al-Baqarah 2:107
کیا تو نہیں جانتا کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ کےلیئے ہے اور اللہ کے علاوہ کوئی تمہارا دوست ہے اور نہ مددگار۔
Do you not know that the Sovereignty of the heavens and the earth belongs to Allah; and you have neither any friend nor helper other than Allah?
اَمْ تُرِيْدُوْنَ اَنْ تَسْـــَٔـلُوْا رَسُوْلَكُمْ كَـمَا سُىِٕلَ مُوْسٰى مِنْ قَبْلُ وَمَنْ يَّتَـبَدَّلِ الْكُفْرَ بِالْاِيْمَانِ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاۗءَ السَّبِيْلِ Al-Baqarah 2:108
کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے رسول سے ایسے سوال کرو جیسے پہلے موسیٰ(علیہ السلام)سے پوچھے گئے اور جو کوئی ایمان کو کفر سے بدل ڈالے تو یقینا وہ سیدھی راہ سے بھٹک گیا۔
Do you want to ask such questions from your Messenger as were asked from Musa (Alaihi as-Salam) earlier? And whoever exchanges faith for unbelief has surely strayed from the straight path.
وَدَّ كَثِيْرٌ مِّنْ اَھْلِ الْكِتٰبِ لَوْ يَرُدُّوْنَكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ اِيْمَانِكُمْ كُفَّارًا حَسَدًا مِّنْ عِنْدِ اَنْفُسِہِمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَہُمُ الْحَقُّ فَاعْفُوْا وَاصْفَحُوْا حَتّٰى يَاْتِيَ اللہُ بِاَمْرِہٖ اِنَّ اللہَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Al-Baqarah 2:109
اہل کتاب میں سے اکثر یہ چاہتے ہیں کہ کاش! تمہیں ایمان لانے کے بعد کافر بناڈالیں (محض)حسد کی وجہ سے جو ان کے دلوں میں ہے ان پر حق واضح ہو جانے کے بعد (ایسا کرتے ہیں)پس معاف کردو اور درگزر کرو حتیٰ کہ اللہ اپنا حکم بھیج دیں یقینا اللہ ہر چیز پر قادر ہیں۔
Many among the People of the Book wish (only) due to the jealously which is in their hearts, if only they could turn you unbelievers after your having believed; (they do this) after the Truth has become manifest to them. So forgive and overlook till Allah sends His Command. Indeed, Allah has Power over everything.
وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّكٰوۃَ وَمَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوْہُ عِنْدَ اللہِ اِنَّ اللہَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ Al-Baqarah 2:110
اور نماز کو قائم رکھو (پابندی سے ادا کرو)اور زکوٰۃ ادا کرو اور جو نیکی تم اپنے لیئے آگے بھیجتے ہو اسے اللہ کے ہاں پاؤ گے اور جو عمل تم کرتے ہو یقینا اللہ اسے دیکھ رہے ہیں۔
And establish Salah (offer it regularly) and pay the Zakat. And whatever good you send ahead for yourself, you will find it with Allah; and Allah is surely watching the deeds that you perform.
وَقَالُوْا لَنْ يَّدْخُلَ الْجَنَّۃَ اِلَّا مَنْ كَانَ ھُوْدًا اَوْ نَصٰرٰى تِلْكَ اَمَانِيُّھُمْ قُلْ ھَاتُوْا بُرْھَانَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ Al-Baqarah 2:111
اور یہ کہتے ہیں سوائے یہودیوں اور نصاریٰ کے کوئی جنت میں ہرگزداخل نہ ہوگا یہ (محض)ان کی آرزوئیں ہیں فرمائیے اگر تم سچے ہو تو اپنی دلیل پیش کرو۔
And they say that no one other than the Jews and Christians will ever enter Paradise. These are (but) their desires. Tell them, ‘Produce your proof if you are truthful.’
بَلٰي مَنْ اَسْلَمَ وَجْہَہٗ لِلہِ وَھُوَمُحْسِنٌ فَلَہٗٓ اَجْرُہٗ عِنْدَ رَبِّہٖ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْہِمْ وَلَا ھُمْ يَحْزَنُوْنَ Al-Baqarah 2:112
ہاں جو شخص اپنا رخ اللہ کی طرف جھکادے اور وہ مخلص(بھی)ہو تو ایسے بندے کے لیئے اللہ کے پاس اس کا اجر ہے اور ایسے لوگوں کو نہ ڈر ہوگا اور نہ افسوس۔
Yes, whoever submits his whole self to Allah, and is (also) sincere, such a person has his reward with Allah; and such people will have neither fear nor sorrow.
وَقَالَتِ الْيَہُوْدُ لَيْسَتِ النَّصٰرٰى عَلٰي شَيْءٍ وَّقَالَتِ النَّصٰرٰى لَيْسَتِ الْيَہُوْدُ عَلٰي شَيْءٍ وَّھُمْ يَتْلُوْنَ الْكِتٰبَ كَذٰلِكَ قَالَ الَّذِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ مِثْلَ قَوْلِہِمْ فَاللہُ يَحْكُمُ بَيْنَھُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ فِيْمَا كَانُوْا فِيْہِ يَخْتَلِفُوْنَ Al-Baqarah 2:113
اور یہودکہتے ہیں نصاریٰ کے مذہب کی کوئی بنیاد نہیں اور نصاریٰ کہتے ہیں یہود کے مذہب کی کوئی بنیاد نہیں اور حالانکہ یہ (سب)لوگ(آسمانی)کتاب بھی پڑھتے ہیں یہی بات جاہل لوگ بھی انہی کی طرح کہتے ہیں تو جن باتوں میں یہ اختلاف کرتے ہیں اللہ قیامت کے روز ان کے درمیان فیصلہ فرمادیں گے۔
And the Jews say that the religion of the Christians has no foundation; and the Christians say that the religion of the Jews has no foundation, even though (all) these people also read the (Divine) Book. The ignorant people also say the very same thing as them. So, Allah will judge between them on the Day of Qiyamah, regarding the matters in which they differ.
وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللہِ اَنْ يُّذْكَرَ فِيْہَا اسْمُہٗ وَسَعٰى فِيْ خَرَابِہَا اُولٰۗىِٕكَ مَا كَانَ لَھُمْ اَنْ يَّدْخُلُوْھَآ اِلَّا خَاۗىِٕفِيْنَ لَھُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَّلَھُمْ فِي الْاٰخِرَۃِ عَذَابٌ عَظِيْمٌ Al-Baqarah 2:114
اور جو مسجدوں میں اللہ کے نام کا ذکر کرنے سے روکے اس سے بڑا ظالم کون ہوگا اور ان کو ویران کرنے کی کوشش کرے۔ ان کو لازم تھا کہ ان (مساجد)میں ڈرتے ہوئے داخل ہوتے۔ایسے لوگوں کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور ان کے لیئے آخرت میں بہت بڑا عذاب۔
And who would be a greater wrongdoer than the one who forbids the Zikr of Allah’s Name to be performed in Masajid and strives to ruin them? It was binding on them to enter the Masajid in fear. For such people, there is disgrace in the world and a very great torment in the Hereafter.
وَلِلہِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ فَاَيْنَـمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللہِ اِنَّ اللہَ وَاسِعٌ عَلِيْمٌ Al-Baqarah 2:115
اور مشرق ومغرب اللہ کےلیئے ہیں تو تم جس طرف رخ کرو تو اسی طرف اللہ کا رخ ہے کہ اللہ تمام جہات کو محیط(اور) بہت علم والے ہیں۔
And for Allah are the east and the west; so in whichever direction you face, in that direction is Allah’s Countenance, as Allah encompasses all directions, (and) possesses Abundant Knowledge.
وَقَالُوا اتَّخَذَ اللہُ وَلَدًا سُبْحٰنَہٗ بَلْ لَّہٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ كُلٌّ لَّہٗ قٰنِتُوْنَ Al-Baqarah 2:116
اور کہتے ہیں کہ اللہ کی اولاد ہے۔ وہ (اللہ)پاک ہے اس سے بلکہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے ہر شے اس کے حکم کے تابع(فرماں بردار ہے)ہے۔
And they say Allah has children; Hallowed is He! Rather, whatsoever is in the heavens and the earth is all His. Everything is subservient (is obedient) to His Command.
بَدِيْعُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاِذَا قَضٰٓى اَمْرًا فَاِنَّمَا يَقُوْلُ لَہٗ كُنْ فَيَكُوْنُ Al-Baqarah 2:117
وہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے۔ اور جب کسی کام کو پورا کرنا چاہتا ہے تو اسے فرمادیتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتا ہے۔
He is the Originator of the heavens and the earth; and when He wills to execute some matter, He commands it, ‘Be!’ So it becomes.
وَقَالَ الَّذِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ لَوْ لَا يُكَلِّمُنَا اللہُ اَوْ تَاْتِيْنَآ اٰيَۃٌ كَذٰلِكَ قَالَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ مِّثْلَ قَوْلِہِمْ تَشَابَہَتْ قُلُوْبُھُمْ قَدْ بَيَّنَّا الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يُّوْقِنُوْنَ Al-Baqarah 2:118
اور جاہل لوگ کہتے ہیں اللہ ہم سے کیوں بات نہیں کرتا یا ہمارے پاس کوئی اورنشانی نہیں آئی ان سے پہلے (جاہل)لوگوں نے بھی ان ہی کی طرح کی بات کہی تھی ان کے قلوب ایک دوسرے سے ملتے ہیں ہم نے یقین لانے والوں کے لیئے نشانیاں بیان کردی ہیں۔
And the ignorant people say, ‘Why does Allah not speak to us or ‘Why did some other sign not come to us?’ The (ignorant) people before them had also said the same thing as them. Their hearts resemble each other. We have explained Our Signs for those who want to have sure faith.
اِنَّآ اَرْسَلْنٰكَ بِالْحَقِّ بَشِيْرًا وَّنَذِيْرًا وَّلَا تُسْـــَٔـلُ عَنْ اَصْحٰبِ الْجَحِيْمِ Al-Baqarah 2:119
یقیناً ہم نے آپ کو (دین)حق کے ساتھ بھیجا ہے خوشخبری دینے والا اور (انجام بد سے)ڈرانے والا اور اہل جہنم کے بارے آپ سے پرسش نہ ہو گی۔
Indeed, We have sent you with the (Deen of) Truth, a giver of good news and a warner (of a bad end), and you will not be questioned about the inmates of Hell.
وَلَنْ تَرْضٰى عَنْكَ الْيَہُوْدُ وَلَا النَّصٰرٰى حَتّٰى تَتَّبِعَ مِلَّتَھُمْ قُلْ اِنَّ ھُدَى اللہِ ھُوَالْہُدٰى وَلَىِٕنِ اتَّبَعْتَ اَھْوَاۗءَھُمْ بَعْدَ الَّذِيْ جَاۗءَكَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ اللہِ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا نَصِيْرٍ Al-Baqarah 2:120
اور آپ سے یہود اور نصاریٰ تب تک راضی نہ ہوں گے جب تک آپ ان کی خواہشات کی پیروی نہ کریں(ان سے)کہہ دیجئے کہ یقینا اللہ کی ہدایت ہی، ہدایت ہے اور اگر آپ نے ، آپ کے پاس علم آجانے کے بعد ان کی بات مانی تو اپنےلیئے اللہ سے بچانے والا نہ کوئی دوست پائیں گے اور نہ مددگار۔
And the Jews and Christians will not be pleased with you until you follow their desires. Say (to them), ‘Indeed, Allah’s guidance is the only guidance.’ And if you accept their point, after the coming of knowledge to you, then you would find neither a friend for yourself nor any helper to protect you from Allah.
اَلَّذِيْنَ اٰتَيْنٰھُمُ الْكِتٰبَ يَتْلُوْنَہٗ حَقَّ تِلَاوَتِہٖ اُولٰۗىِٕكَ يُؤْمِنُوْنَ بِہٖ وَمَنْ يَّكْفُرْ بِہٖ فَاُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الْخٰسِرُوْنَ Al-Baqarah 2:121
جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی وہ اس کو پڑھنے کا حق ادا کرتے ہیں۔ یہی لوگ اس پر ایمان لاتے ہیں اور جو لوگ اس کا انکار کرتے ہیں تو وہی نقصان اٹھانے والے ہیں۔
Those people, to whom We gave the Book, read it as is its due. These are the people who believe in it. And those people who deny it, they are the ones to suffer loss.
يٰبَنِىْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ اذْكُرُوْا نِعْمَتِىَ الَّتِىْٓ اَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَاَنِّىْ فَضَّلْتُكُمْ عَلَي الْعٰلَمِيْنَ Al-Baqarah 2:122
اے اولاد یعقوبؑ! میری نعمت یاد کرو جو میں نے تم پر انعام کی اور میں نے تم کو(تمہارے عہد کے)جہانوں پر بزرگی دی۔
O Children of Yaqoob (Alaihi as-Salam)! Remember My Blessing that I bestowed upon you and I exalted you over the worlds (of your times).
وَاتَّقُوْا يَوْمًا لَّا تَجْزِيْ نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ شَـيْــــًٔـا وَّلَا يُقْبَلُ مِنْہَا عَدْلٌ وَّلَا تَنْفَعُہَا شَفَاعَۃٌ وَّلَا ھُمْ يُنْصَرُوْنَ Al-Baqarah 2:123
اور ڈرو اس دن سے جب کوئی کسی کی کفایت نہ کرے گا اور نہ اس سے معاوضہ قبول کیا جائے گا نہ کسی اور کی سفارش اس کے کام آئے گی اور نہ وہ مدد دیئے جائیں گے۔
And be conscious of the Day when no one will suffice another, neither will compensation be accepted from him, nor will anyone’s intercession be of use to him, and nor will they be helped.
وَاِذِ ابْتَلٰٓى اِبْرٰہٖمَ رَبُّہٗ بِكَلِمٰتٍ فَاَتَـمَّہُنَّ قَالَ اِنِّىْ جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَامًا قَالَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِىْ قَالَ لَا يَنَالُ عَہْدِي الظّٰلِــمِيْنَ Al-Baqarah 2:124
اور جب ابراہیم(علیہ السلام)کو ان کے پروردگار نے کئی باتوں میں آزمایا تو انہوں نے وہ پوری کیں(تو اللہ نے) فرمایا میں تم کو لوگوں کا مقتداء بنانے والا ہوں انہوں نے عرض کیا اور میری اولاد میں سے، فرمایا میرا(یہ)عہد ظالموں(بدکاروں)کو نہ ملے گا۔
And when Ibraheem (Alaihi as-Salam) was tried by his Rabb with several of His Commands, he fulfilled them. (So Allah) said, ‘I am going to make you a leader of the people.’ He submitted, ‘And of my descendants?’ He replied, ‘My (this) Pact will not be extended to the wicked (evildoers).’
وَاِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَۃً لِّلنَّاسِ وَاَمْنًا وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰہٖمَ مُصَلًّى وَعَہِدْنَآ اِلٰٓى اِبْرٰہٖمَ وَاِسْمٰعِيْلَ اَنْ طَہِّرَا بَيْـتِىَ لِلطَّاۗىِٕفِيْنَ وَالْعٰكِفِيْنَ وَالرُّكَّعِ السُّجُوْدِ Al-Baqarah 2:125
اور جب ہم نے کعبہ کو لوگوں کے لئے ثواب اور امن کی جگہ بنایا اور مقام ابراہیم کو(کبھی کبھی) نماز پڑھنے کی جگہ بنالو اور ابراہیم اور اسماعیل (علیہما السلام)کو فرمایا میرے گھر کو طواف اور اعتکاف کرنے اور رکوع وسجود کرنے والوں کے لیئے پاک صاف رکھا کرو۔
And when We made the K‘abah a sanctuary of reward and security for people. And take the station of Ibraheem, (occasionally) a place for offering Salah; and (We) instructed Ibraheem (Alaihi as-Salam) and Isma‘eel (Alaihi as-Salam), ‘Keep My House pure and clean for those who perform the Tawaf and the I‘tikaf and do the Ruku and Sujood.’
وَاِذْ قَالَ اِبْرٰہٖمُ رَبِّ اجْعَلْ ھٰذَا بَلَدًا اٰمِنًا وَّارْزُقْ اَھْلَہٗ مِنَ الثَّمَرٰتِ مَنْ اٰمَنَ مِنْھُمْ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ قَالَ وَمَنْ كَفَرَ فَاُمَتِّعُہٗ قَلِيْلًا ثُمَّ اَضْطَرُّہٗٓ اِلٰى عَذَابِ النَّارِ وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ Al-Baqarah 2:126
اور جب ابراہیم(علیہ السلام)نے دعا کی اے میرے پروردگار! اس جگہ کو امن کا شہر بنائیے اور اس کے رہنے والوں میں سے اس کو جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو پھل عطا فرمائیے۔ فرمایا اور جو کفر کرے گا سو اس کو بھی تھوڑا عرصہ (یعنی دنیا میں)بہت آرام دوں گا پھر اس کو کشاں کشاں آگ کے عذاب میں پہنچاؤں گا اور وہ پہنچنے کی بہت بری جگہ ہے۔
And when Ibraheem (Alaihi as-Salam) prayed, ‘O my Rabb! Make this place a city of security, and grant fruits to those of its dwellers who believe in Allah and the Last Day.’ He said, ‘And I shall also grant great comfort for a while (meaning, in the world), to the one who disbelieves, then I shall drive him to the torment of the Fire; and that is a very bad destination.’
وَاِذْ يَرْفَعُ اِبْرٰھٖمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَاِسْمٰعِيْلُ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ Al-Baqarah 2:127
اور جب ابراہیم اور اسماعیل (علیہما السلام) بیت اللہ کی بنیادیں اٹھارہے تھے (اور دعا کررہے تھے)اے ہمارے پروردگار! ہماری یہ کاوش قبول فرمائیے یقیناً آپ سننے(اور)جاننے والے ہیں۔
And when Ibraheem and Isma‘eel (Alaihim as-Salam) were raising the foundations of Bait Allah (and praying), ‘O our Rabb! Accept this effort of ours; indeed, You are the Hearer (and) the Knower.’
رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَآ اُمَّۃً مُّسْلِمَۃً لَّكَ وَاَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَا اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ Al-Baqarah 2:128
اے ہمارے پروردگار! اور ہم دونوں کو اپنا فرمانبردار بنائیے اور ہماری اولاد میں ایسی جماعت بنائیے جو آپ کی فرمانبردار ہو اور ہمیں (عبادت اور حج کے)احکامات بتادیجئے اور ہمارے حال پر توجہ فرمائیے بے شک آپ ہی توجہ فرمانے والے (اور) رحم کرنے والے ہیں۔
‘O our Rabb! And make us both obedient to Yourself, and of our descendants make a community that is obedient to You, and teach us the ways (of worship and Hajj), and bestow (Your) Attention upon our condition; without doubt, You are the Bestower of Attention (and) the Merciful.’
رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيْہِمْ رَسُوْلًا مِّنْھُمْ يَتْلُوْا عَلَيْہِمْ اٰيٰـتِكَ وَيُعَلِّمُہُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَۃَ وَيُزَكِّيْہِمْ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ Al-Baqarah 2:129
اے ہمارے پروردگار! ان میں ان ہی میں سے ایک پیغمبر بھیجئے (مبعوث فرمائیے) جو ان کو آپ کی آیات سنائے اور انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے اور انہیں پاک کرے۔ بے شک آپ ہی غالب (اور)حکمت والے ہیں۔
‘O our Rabb! Send unto them, (appoint) from among them, a Messenger who recites Your Ayaat to them, and teaches them the Book and Wisdom, and purifies them; without doubt, You are the Dominant (and) the Wise.’
وَمَنْ يَّرْغَبُ عَنْ مِّلَّۃِ اِبْرٰھٖمَ اِلَّا مَنْ سَفِہَ نَفْسَہٗ وَلَقَدِ اصْطَفَيْنٰہُ فِي الدُّنْيَا وَاِنَّہٗ فِي الْاٰخِرَۃِ لَمِنَ الصّٰلِحِيْنَ Al-Baqarah 2:130
اور ابراہیم (علیہ السلام) کے دین سے کون روگردانی کرسکتا ہے سوائے اس کے جو بہت نادان ہو اور یقیناً ہم نے ان کو دنیا میں بھی پسند کیااور آخرت میں بھی وہ یقیناً صالحین میں شمار ہوں گے۔
And who can turn away from the Deen of Ibraheem (Alaihi as-Salam) except the one who is extremely foolish? And indeed, We chose him in the world, and in the Hereafter too, he will surely be included among the righteous.
اِذْ قَالَ لَہٗ رَبُّہٗٓ اَسْلِمْ قَالَ اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ Al-Baqarah 2:131
جب ان کو ان کے پروردگار نے فرمایا اطاعت اختیار کرو تو انہوں نے کہا میں نے جہانوں کے پالنے والے کی اطاعت اختیار کی۔
When his Rabb said to him, ‘Submit,’ he said, ‘I have submitted to the Rabb of the worlds.’
وَوَصّٰى بِہَآ اِبْرٰھٖمُ بَنِيْہِ وَيَعْقُوْبُ يٰبَنِىَّ اِنَّ اللہَ اصْطَفٰى لَكُمُ الدِّيْنَ فَلَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ Al-Baqarah 2:132
اور ابراہیم(علیہ السلام)اور یعقوب (علیہ السلام)اپنے بیٹوں کو اس کا حکم کر گئے کہ اے میرے بیٹو! بے شک اللہ نے تمہارے لیئے(یہی)دین پسند کیا ہے پس اگر موت آئے تو مسلمان ہونے پر ہی آئے۔
And Ibraheem (Alaihi as-Salam) and Yaqoob (Alaihi as-Salam) bequeathed this to their sons: ‘O my sons! Without doubt, Allah has chosen (this very) Deen for you. Therefore, if death comes, it should come (to you) only while (you are) Muslims.’
اَمْ كُنْتُمْ شُہَدَاۗءَ اِذْ حَضَرَ يَعْقُوْبَ الْمَوْتُ اِذْ قَالَ لِبَنِيْہِ مَا تَعْبُدُوْنَ مِنْۢ بَعْدِيْ قَالُوْا نَعْبُدُ اِلٰہَكَ وَاِلٰہَ اٰبَاۗىِٕكَ اِبْرٰھٖمَ وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَ اِلٰــہًا وَّاحِدًا وَّنَحْنُ لَہٗ مُسْلِمُوْنَ Al-Baqarah 2:133
کیا تم اس وقت موجود تھے جب یعقوب(علیہ السلام)کو موت آئی جب انہوں نے اپنے بیٹوں سے کہا میرے بعد تم کس کس کی عبادت کرو گے؟ تو انہوں نے کہا آپ کے معبود اور آپ کے باپ دادا ابراہیم، اور اسماعیل اور اسحق (علیہم السلام)کے معبود کی جو اکیلا معبود ہے اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں۔
Were you present when death approached Yaqoob (Alaihi as-Salam), when he said to his sons, ‘Whom will you worship after me?’ So they said, ‘We will worship your Ilaha, and the Ilaha of your fathers and forefathers Ibraheem and Isma‘eel and Ishaq (Alaihim as-Salam); the Only Ilaha, and we are obedient to Him.’
تِلْكَ اُمَّۃٌ قَدْ خَلَتْ لَہَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُمْ مَّا كَسَبْتُمْ وَلَا تُسْـــَٔــلُوْنَ عَمَّا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ Al-Baqarah 2:134
یہ ایک جماعت تھی جو گزر گئی جو اس نے کمایا وہ اس کےلیئےہے اور جو تم کماؤ گے وہ تمہارے لئے ہے اور تم سے ان کے اعمال کے بارے نہ پوچھا جائے گا۔
This was a community that passed away; for them is what they earned, and for you is what you will earn, and you will not be questioned about their deeds.
وَقَالُوْا كُوْنُوْا ھُوْدًا اَوْ نَصٰرٰى تَہْتَدُوْا قُلْ بَلْ مِلَّۃَ اِبْرٰھٖمَ حَنِيْفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ Al-Baqarah 2:135
اور کہتے ہیں کہ یہودی یانصرانی ہوجاؤ تو سیدھے راستے پر آجاؤ گے (ان سے)کہو بلکہ (ہم تو)دین ابراہیم(علیہ السلام)(کی پیروی کرتے ہیں)جو ایک اللہ کے ہورہے تھے اور شرک کرنے والوں میں سے نہ تھے۔
They say, ‘Become Jews or Christians and you will come on to the straight path.’ Say (to them), ‘(We) rather, (follow) the Deen of Ibraheem (Alaihi as-Salam), who had surrendered himself only to Allah, and he was not of the polytheists.’
قُوْلُوْٓا اٰمَنَّا بِاللہِ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَيْنَا وَمَآ اُنْزِلَ اِلٰٓى اِبْرٰھٖمَ وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ وَالْاَسْـبَاطِ وَمَآ اُوْتِيَ مُوْسٰى وَعِيْسٰى وَمَآ اُوْتِيَ النَّبِيُّوْنَ مِنْ رَّبِّہِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ اَحَدٍ مِّنْھُمْ وَنَحْنُ لَہٗ مُسْلِمُوْنَ Al-Baqarah 2:136
کہو ہم ایمان لائے اللہ کے ساتھ اور جو ہم پر نازل ہوا اور جو ابراہیم، اور اسمعیل، اور اسحق ، اور یعقوب(علیہم السلام)اور ان کی اولاد پر نازل ہوا اور جو عطا ہوا موسیٰ (علیہ السلام)اور عیسیٰ (علیہ السلام)کواور جو (دوسرے)نبیوں کو ان کے پروردگار کی طرف سے عطا ہوا ہم ان میں سے کسی ایک میں کوئی فرق نہیں کرتے اور ہم اسی (اللہ واحد) کے فرمانبردار ہیں۔
Say, ‘We believe in Allah and that which is revealed to us and that which was revealed to Ibraheem and Isma‘eel and Ishaq and Yaqoob (Alaihim as-Salam) and their descendants and that which was granted to Musa (Alaihi as-Salam) and Isa (Alaihi as-Salam) and that which was granted to the (other) Prophets from their Rabb. We do not make any distinction between any one of them and we are obedient only to Him (the One Allah).’
فَاِنْ اٰمَنُوْا بِمِثْلِ مَآ اٰمَنْتُمْ بِہٖ فَقَدِ اھْتَدَوْا وَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا ھُمْ فِيْ شِقَاقٍ فَسَيَكْفِيْكَہُمُ اللہُ وَھُوَالسَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ Al-Baqarah 2:137
پھر اگر وہ بھی ایسا ایمان لائیں جیسا تم ایمان لائے ہو تو وہ ہدایت پاگئے اور اگر پھر جائیں تو وہ تمہارے دشمن ہیں پس تمہارے لیئے ان کے مقابل اللہ کافی ہیں اور وہ سننے والے(اور) جاننے والے ہیں۔
Then if they too believe as you have believed, then they have received guidance; and if they turn away, then they are your enemies. Thus, Allah is Sufficient for you against them. He is the Hearer (and) the Knower.
صِبْغَۃَ اللہِ وَمَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللہِ صِبْغَۃً وَّنَحْنُ لَہٗ عٰبِدُوْنَ Al-Baqarah 2:138
رنگ دیا ہے اللہ نے اور اللہ سے بہتر کس کا رنگ ہوسکتا ہے اور ہم اسی کی عبادت کرنے والے ہیں۔
‘Allah has assigned a colour; and whose colour could be better than Allah’s? And we are only His worshippers.’
قُلْ اَتُحَاۗجُّوْنَـــنَا فِي اللہِ وَھُوَرَبُّنَا وَرَبُّكُمْ وَلَنَآ اَعْمَالُنَا وَلَكُمْ اَعْمَالُكُمْ وَنَحْنُ لَہٗ مُخْلِصُوْنَ Al-Baqarah 2:139
کہو کیا تم ہمارے ساتھ اللہ کے بارے جھگڑتے ہو؟ اور وہ ہمارا پروردگار اور تمہارا پروردگار ہے اور ہمارے لئے ہمارے اعمال ہیں اور تمہارے لیئے تمہارے اعمال اور ہم خالص اُسی کی عبادت کرنے والے ہیں۔
Say, ‘Do you dispute with us concerning Allah? And He is our Rabb and your Rabb; and for us are our deeds, and for you are your deeds; and we are purely His worshippers only.’
اَمْ تَقُوْلُوْنَ اِنَّ اِبْرٰھٖمَ وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ وَالْاَسْـبَاطَ كَانُوْا ھُوْدًا اَوْ نَصٰرٰى قُلْ ءَ اَنْتُمْ اَعْلَمُ اَمِ اللہُ وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ كَتَمَ شَہَادَۃً عِنْدَہٗ مِنَ اللہِ وَمَا اللہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ Al-Baqarah 2:140
کیا تم کہتے ہو کہ ابراہیم(علیہ السلام) اور اسمٰعیل اور اسحق اور یعقوب (علیہم السلام)اور ان کی اولاد یہودی تھے یا نصرانی تھے تو کہیے کیا تم زیادہ جاننے والے ہو یا اللہ؟ اور جو شخص اللہ کی طرف سے اپنے پاس پہنچی ہوئی شہادت کو چھپائے اس سے بڑا ظالم کون ہوگا اور اللہ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں ہیں۔
Do you say that Ibraheem (Alaihi as-Salam) and Isma‘eel and Ishaq and Yaqoob (Alaihim as-Salam) and their descendants were Jews or Christian? Say, ‘Do you know better or does Allah?’ And who could be more unjust than the person who hides the testimony that has reached him from Allah? And Allah is not Unaware of your deeds.
تِلْكَ اُمَّۃٌ قَدْ خَلَتْ لَہَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُمْ مَّا كَسَبْتُمْ وَلَا تُسْـَٔـلُوْنَ عَمَّا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ Al-Baqarah 2:141
یہ ایک جماعت تھی کہ گزر گئی انہوں نے جو کمایا وہ ان کے لئے ہے اور جو تم نے کمایا وہ تمہارے لئے ہے اور جو عمل وہ کرتے تھے اس کے بارے تم سے نہ پوچھا جائے گا۔
This was a community that passed away. For them is what they earned, and for you is what you earned; and you will not be questioned about their deeds.
سَيَقُوْلُ السُّفَہَاۗءُ مِنَ النَّاسِ مَا وَلَّاىہُمْ عَنْ قِبْلَتِہِمُ الَّتِىْ كَانُوْا عَلَيْہَا قُلْ لِّلہِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ يَہْدِيْ مَنْ يَّشَاۗءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ Al-Baqarah 2:142
جلد ہی احمق لوگ کہیں گے کہ یہ (مسلمان)جِس قبلہ پر (چلے آرہے)تھے اس سے اُن کو کس چیز نے بدل دیا؟ کہیے مشرق ومغرب (سب)اللہ کے لیئے ہے وہ جسے چاہیں سیدھی راہ دکھا دیتے ہیں۔
Soon, the foolish people will say, ‘What has turned these (Muslims) from the Qiblah to which they had been (facing)?’ Say, ‘East and west (all) are for Allah; He shows the straight path to whom He wills.’
وَكَذٰلِكَ جَعَلْنٰكُمْ اُمَّۃً وَّسَطًا لِّتَكُوْنُوْا شُہَدَاۗءَ عَلَي النَّاسِ وَيَكُـوْنَ الرَّسُوْلُ عَلَيْكُمْ شَہِيْدًا وَمَا جَعَلْنَا الْقِبْلَۃَ الَّتِىْ كُنْتَ عَلَيْہَآ اِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ يَّتَّبِــعُ الرَّسُوْلَ مِمَّنْ يَّنْقَلِبُ عَلٰي عَقِبَيْہِ وَاِنْ كَانَتْ لَكَبِيْرَۃً اِلَّا عَلَي الَّذِيْنَ ھَدَى اللہُ وَمَا كَانَ اللہُ لِـيُضِيْعَ اِيْمَانَكُمْ اِنَّ اللہَ بِالنَّاسِ لَرَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ Al-Baqarah 2:143
اور اسی طرح تم لوگوں کو ہم نے ہر لحاظ سے معتدل جماعت بنادیا ہے تاکہ تم (مخالف) لوگوں پر گواہ رہو اور پیغمبر تم پر گواہ ہوں۔اور جس قبلہ پر تم تھے اس کا معاملہ ہم نے اس لیئے کیا ہے تاکہ ہمیں پتہ چل جائے کون پیغمبر کا اتباع کرتا ہے (اور) کون الٹے قدموں پھر جاتا ہے۔ اور یہ بہت بڑی بات تھی سوائے ان لوگوں کے لیئے جن کی اللہ نے راہنمائی فرمائی۔ اور اللہ ایسے نہیں کہ تمہارے ایمان ضائع کردیں یقینا اللہ لوگوں کے ساتھ شفقت کرنے والے مہربان ہیں۔
And in this manner, We have made you people a moderate group in every respect, so that you remain a witness over (the opponent) people, and the Messenger be a witness over you. And We have made the Qiblah you used to face (an issue), in order that We know who follows the Messenger, (and) who turns back on his heels. And this was a tremendous event except for those people whom Allah guided. And Allah is not Such that He wastes your faith; indeed, Allah is Affectionate, Merciful towards people.
قَدْ نَرٰى تَـقَلُّبَ وَجْہِكَ فِي السَّمَاۗءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَۃً تَرْضٰىھَا فَوَلِّ وَجْہَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَحَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْھَكُمْ شَطْرَہٗ وَاِنَّ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ لَيَعْلَمُوْنَ اَنَّہُ الْحَـقُّ مِنْ رَّبِّہِمْ وَمَا اللہُ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُوْنَ Al-Baqarah 2:144
(اے محبوبؑ ) بے شک ہم آپ کا چہرہ بار بار آسمان کی طرف اٹھنا دیکھ رہے ہیں۔ سو ہم ضرور آپ کو اس قبلہ کی طرف پھیردیں گے جدھر کی آپ کو خواہش ہے (آپ پسند فرماتے ہیں)لہْذا اپنا رخ مسجد حرام کی طرف پھیر دیں اور جہاں کہیں تم ہو اپنا رخ اس طرف پھیرلو۔ اور جن کو (پہلے)کتاب دی گئی وہ یقینا جانتے ہیں کہ یہ حق ہے ان کے پروردگار کی طرف سے اور جو یہ کرتے ہیں اس سے اللہ بے خبر نہیں۔
Without doubt, We are observing the turning of your face, over and over again, towards the heaven; so We shall certainly turn you towards the Qiblah that you desire (that you like); therefore, turn your face towards the Masjid al-Haraam; and wherever you are, turn your faces towards it. And those who were given the Book (earlier) surely know that this is the Truth from their Rabb; and Allah is not Unaware of what they do.
وَلَىِٕنْ اَتَيْتَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ بِكُلِّ اٰيَۃٍ مَّا تَبِعُوْا قِبْلَتَكَ وَمَآ اَنْتَ بِتَابِــــعٍ قِبْلَتَہُمْ وَمَا بَعْضُہُمْ بِتَابِـــعٍ قِبْلَۃَ بَعْضٍ وَلَىِٕنِ اتَّبَعْتَ اَھْوَاۗءَھُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا جَاۗءَكَ مِنَ الْعِلْمِ اِنَّكَ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِـمِيْنَ Al-Baqarah 2:145
اور جن کو (پہلے)کتاب دی گئی اگر ان کو آپ دنیا بھر کی دلیلیں بھی پیش کریں یہ آپ کے قبلے کی پیروی کرنے والے نہیں اور نہ آپ ان کے قبلے کی پیروی کرسکتے ہیں اور بعض ان کے بعض فریقوں کے قبلے کی پیروی کرنے والے نہیں۔ اور جب آپ کے پاس علم(وحی)آچکا تو اگر آپ ان کی خواہشات کی پیروی کریں گے تو پھر آپ(معاذاللہ)غلط کرنے والوں میں شمار ہوجائیں گے۔
And those who were given the Book (earlier) are not going to follow your Qiblah, even if you give them all the evidence in the world; and neither can you follow their Qiblah; and some of them are not the followers of the Qiblah of some other sects. And if you follow their desires, when the knowledge (Revelation) has come to you, then (Allah forbid!) you will be included among the wrongdoers.
اَلَّذِيْنَ اٰتَيْنٰھُمُ الْكِتٰبَ يَعْرِفُوْنَہٗ كَـمَا يَعْرِفُوْنَ اَبْنَاۗءَھُمْ وَاِنَّ فَرِيْقًا مِّنْہُمْ لَيَكْتُمُوْنَ الْحَقَّ وَھُمْ يَعْلَمُوْنَ Al-Baqarah 2:146
جن لوگوں کو ہم نے (پہلے)کتاب دی وہ ان(رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)کو اس طرح پہچانتے ہیں جس طرح آپ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں اور یقینا ان میں سے ایک طبقہ جاننے کے بعد حق کو چھپاتا ہے۔
Those to whom We gave the Book (earlier) recognize him (the Holy Prophet - Sall Allah-o Alaihi wa Sallam) as they recognize their own sons; and a group of them surely hides the truth after knowing it.
اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِيْنَ Al-Baqarah 2:147
یہ امرِ واقعی آپ کے پروردگار کی طرف سے ہے لہٰذا (اس میں) شبہ کرنے والوں میں شمار نہ ہونا۔
This True Command is from your Rabb; therefore, do not be included among those who doubt (in it).
وَلِكُلٍّ وِّجْہَۃٌ ھُوَمُوَلِّيْہَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرٰتِ اَيْنَ مَا تَكُوْنُوْا يَاْتِ بِكُمُ اللہُ جَمِيْعًا اِنَّ اللہَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Al-Baqarah 2:148
اور ہر ایک (ذی مذہب)کے واسطے ایک قبلہ رہا ہے جس کی طرف وہ رُخ کرتا رہا پس نیکیوں میں بڑھ چڑھ کر کوشش کرو تم جہاں کہیں ہوگے اللہ تم سب کو حاضر کریں گے بے شک اللہ ہر چیز پہ قادر ہیں۔
And for every one (having a religion) there has been a Qiblah towards which he faced; so strive to excel in goodness. Allah will assemble all of you wherever you may be. Indeed, Allah has Power over everything.
وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْہَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَاِنَّہٗ لَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ وَمَا اللہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ Al-Baqarah 2:149
اور آپ جس طرف سے سفر پر نکلیں تو اپنا رخ (عبادت میں)مسجد حرام کی طرف پھیریں اور یہ یقیناً آپ کے پروردگار کی طرف سے حق ہے اور جو عمل تم کرتے ہو اللہ اس سے بے خبر نہیں ہیں۔
And wherever you go forth on a journey, turn your face towards the Masjid al-Haraam (during worship); and this indeed is the Truth from your Rabb; and Allah is not Unaware of the deeds that you do.
وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْہَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَحَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْھَكُمْ شَطْرَہٗ لِئَلَّا يَكُوْنَ لِلنَّاسِ عَلَيْكُمْ حُجَّــۃٌ اِلَّا الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا مِنْہُمْ فَلَا تَخْشَوْھُمْ وَاخْشَوْنِيْ وَلِاُتِمَّ نِعْمَتِىْ عَلَيْكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَہْتَدُوْنَ Al-Baqarah 2:150
اور آ پ جس طرف سے بھی (سفر پر)نکلیں تو اپنا رخ (عبادت میں)مسجد حرام کی طرف رکھیں اور جہاں کہیں تم ہو سو اپنارخ اس کی طرف پھیر لو تاکہ لوگ تم سے جھگڑ نہ سکیں سوائے ان کے جو ان میں غلط کار ہیں پس ان سے مت ڈرو اور صرف مجھ سے ڈرو اور اس لیئے کہ میں تم پر اپنی نعمت پوری کروں اور تاکہ تم سیدھی راہ پاؤ۔
And from wherever you set forth (on a journey), turn your face (during worship) towards the Masjid al-Haraam; and wheresoever you are, turn your faces towards it, so that people cannot dispute with you except for those who are the wrongdoers among them; therefore do not fear them and fear Me only, so that I complete My Favour on you, and so that you find the straight path.
كَـمَآ اَرْسَلْنَا فِيْكُمْ رَسُوْلًا مِّنْكُمْ يَتْلُوْا عَلَيْكُمْ اٰيٰتِنَا وَيُزَكِّيْكُمْ وَيُعَلِّمُكُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَۃَ وَيُعَلِّمُكُمْ مَّا لَمْ تَكُوْنُوْا تَعْلَمُوْنَ Al-Baqarah 2:151
جیسا کہ ہم نے تم میں سے تمہارے پاس پیغمبر بھیجا جو ہماری آیات تم کو پڑھ کر سناتے ہیں اور تم کو پاک کرتے ہیں اور تمہیں کتاب اور دانائی کی باتیں سکھاتے ہیں اور تم کو وہ (علوم)سکھاتے ہیں جو تم نہیں جانتے تھے۔
Just as We sent a Messenger to you from among you, who recites Our Ayaat unto you, and purifies you, and teaches you the Book and Wisdom, and teaches you that (knowledge) which you did not know.
فَاذْكُرُوْنِيْٓ اَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوْا لِيْ وَلَا تَكْفُرُوْنِ Al-Baqarah 2:152
پس تم مجھ کو یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گااور میرا شکرادا کرو اور ناشکری نہ کرو۔
Therefore, remember Me, I will remember you, and thank Me and do not be ungrateful.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِيْنُوْا بِالصَّبْرِ وَالصَّلٰوۃِ اِنَّ اللہَ مَعَ الصّٰبِرِيْنَ Al-Baqarah 2:153
اے ایمان والو! صبر اور نماز سے مدد حاصل کرو یقیناً اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔
O believers! Seek help in patience and Salah. Assuredly, Allah is with those who observe patience.
وَلَا تَـقُوْلُوْا لِمَنْ يُّقْتَلُ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ اَمْوَاتٌ بَلْ اَحْيَاۗءٌ وَّلٰكِنْ لَّا تَشْعُرُوْنَ Al-Baqarah 2:154
اور جو اللہ کی راہ میں قتل ہوجائیں انہیں مرُدہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں اور لیکن تم سمجھ نہیں سکتے۔
And do not call those who are killed in Allah’s Way, as dead; rather, they are alive, but you cannot comprehend.
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوْعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْاَمْوَالِ وَالْاَنْفُسِ وَالثَّمَرٰتِ وَبَشِّرِ الصّٰبِرِيْنَ Al-Baqarah 2:155
اور ہم تمہیں کس قدر خوف اور بھوک اور مالوں اور جانوں اور پھلوں کی کمی سے آزمائیں گے اور آپ صبر کرنے والوں کو خوشخبری دیں۔
And We will try you with some fear and hunger, and loss of property, life and fruits; and give the good news to those who observe patience.
الَّذِيْنَ اِذَآ اَصَابَتْہُمْ مُّصِيْبَۃٌ قَالُوْٓا اِنَّا لِلہِ وَاِنَّآ اِلَيْہِ رٰجِعُوْنَ Al-Baqarah 2:156
وہ لوگ کہ جب ان پر کوئی مصیبت آتی ہے تو کہتے ہیں یقیناً ہم اللہ کے لیئے ہیں اور یقیناً ہم پھر کر اس کے پاس جانے والے ہیں۔
Those people who, when a calamity befalls them say, ‘Indeed, we belong to Allah, and indeed we are going to return to Him.’
اُولٰۗىِٕكَ عَلَيْہِمْ صَلَوٰتٌ مِّنْ رَّبِّہِمْ وَرَحْمَۃٌ وَاُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الْمُہْتَدُوْنَ Al-Baqarah 2:157
یہی لوگ ہیں جن پر ان کے پروردگار کی طرف سے خاص مہربانیاں ہیں اوررحمت اور یہی لوگ سیدھی راہ پانے والے ہیں ۔
These are the people on whom are special Favours and Mercy from their Rabb, and they are the people to find the straight path.
اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَاۗىِٕرِ اللہِ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ اَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْہِ اَنْ يَّطَّوَّفَ بِہِمَا وَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَاِنَّ اللہَ شَاكِـرٌ عَلِــيْمٌ Al-Baqarah 2:158
یقیناً صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں سو جو کوئی (اللہ کے) گھر کا حج کرے یا عمرہ کرے (اور) ان دونوں کے درمیان طواف کرے تو اس پر گناہ نہیں ہے اور جو کوئی خوش دلی سے بھلائی کرے تو یقیناً اللہ قدر کرنے والے (اور) جاننے والے ہیں۔
Indeed, Safa and Marwah are from the Signs of Allah; (and) whoever performs the Tawaf between the two, during Hajj or Umrah at the House (of Allah), there is no sin upon him; and whoever does good willingly, then assuredly, Allah is Appreciative (and) Knowing.
اِنَّ الَّذِيْنَ يَكْتُمُوْنَ مَآ اَنْزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنٰتِ وَالْہُدٰى مِنْۢ بَعْدِ مَا بَيَّنّٰہُ لِلنَّاسِ فِي الْكِتٰبِ اُولٰۗىِٕكَ يَلْعَنُہُمُ اللہُ وَيَلْعَنُہُمُ اللّٰعِنُوْنَ Al-Baqarah 2:159
ہم نے جو دلائل اور راہنمائی نازل فرمائی ہے بے شک جو لوگ اسے اس کے بعد بھی کہ ہم نے کتاب میں لوگوں کے لئے واضح کردی ہے چھپاتے ہیں ایسے لوگوں پر اللہ لعنت کرتے ہیں اور(دوسرے)لعنت کرنے والے لعنت کرتے۔
Indeed, those people who conceal what We have revealed of the Evidence and Guidance, even after We have made it clear for the people, in the Book, Allah curses such people, and the (other) cursers curse.
اِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوْا وَاَصْلَحُوْا وَبَيَّنُوْا فَاُولٰۗىِٕكَ اَتُوْبُ عَلَيْہِمْ وَاَنَا التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ Al-Baqarah 2:160
سوائے ان لوگوں کے جو توبہ کریں اور اپنی اصلاح کریں اور(وہ باتیں)بیان کریں تو میں انہی کی طرف تو جہ فرماتا ہوں اور میں توجہ فرمانے والا مہربان ہوں۔
Except for such people who repent, reform themselves, and make known (those facts); so I grant them My Attention, and I am the Bestower of Attention, the Merciful.
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَمَاتُوْا وَھُمْ كُفَّارٌ اُولٰۗىِٕكَ عَلَيْہِمْ لَعْنَۃُ اللہِ وَالْمَلٰۗىِٕكَۃِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِيْنَ Al-Baqarah 2:161
یقیناً جو لوگ کافر ہوئے اور کفر پر ہی مر گئے ایسے لوگوں پر اللہ کی اور فرشتوں کی اور تمام انسانوں کی لعنت ہے۔
Indeed, the people who became unbelievers and died in their unbelief, on such people is the curse of Allah, of the angels, and of the entire mankind.
خٰلِدِيْنَ فِيْہَا لَا يُخَفَّفُ عَنْہُمُ الْعَذَابُ وَلَا ھُمْ يُنْظَرُوْنَ Al-Baqarah 2:162
وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے نہ ان پر عذاب کم ہوگا اور نہ ان کو مہلت دی جائے گی۔
They will remain under it forever, neither will the punishment be lightened for them nor will they be respited.
وَاِلٰـہُكُمْ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ Al-Baqarah 2:163
اور تمہارا معبود اکیلامعبود ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ بڑا مہربان بہت رحم کرنے والا ہے۔
And your Ilaha is the only Ilaha; there is no one worthy of worship, except Him; He is Very Kind, Extremely Merciful.
اِنَّ فِيْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّہَارِ وَالْفُلْكِ الَّتِىْ تَجْرِيْ فِي الْبَحْرِ بِمَا يَنْفَعُ النَّاسَ وَمَآ اَنْزَلَ اللہُ مِنَ السَّمَاۗءِ مِنْ مَّاۗءٍ فَاَحْيَا بِہِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِہَا وَبَثَّ فِيْہَا مِنْ كُلِّ دَاۗبَّۃٍ وَّتَصْرِيْفِ الرِّيٰحِ وَالسَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَيْنَ السَّمَاۗءِ وَالْاَرْضِ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ Al-Baqarah 2:164
یقیناً آسمانوں اور زمین کے بنانے میں اور رات اور دن کے یکے بعد دیگرے آنے میں اور ان جہازوں (کے چلنے)میں جو لوگوں کے نفع کا سامان لے کر سمندروں میں چلتے ہیں اور اللہ نے بلندی(آسمان )سے جو پانی برسایا پھر اس سے زمین کو اس کے خشک ہوجانے کے بعد تروتازہ کرنے میں اور اس میں مختلف اقسام کے جانور پیدا کرنے اور ہواؤں کو چلانے اور بادلوں کو آسمان اور زمین کے درمیان معلق کرنے میں صاحبِ خرِد لوگوں کے لیئے (اس کی توحید کی)نشانیاں ہیں۔
Indeed, in the creation of the heavens and the earth, and in the alternation of night and day, and in (the sailing of) the ships that sail on the oceans with goods profitable for mankind, and in the water that Allah rained from above (from the sky), and then in refreshing the earth with it after it had become dry, and in creating various species of animals thereon, and in the blowing of winds, and in suspending the clouds between the sky and the earth, there are signs (of His Oneness) for the people with intellect.
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللہِ اَنْدَادًا يُّحِبُّوْنَہُمْ كَحُبِّ اللہِ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَشَدُّ حُبًّا لِّلہِ وَلَوْ يَرَى الَّذِيْنَ ظَلَمُوْٓا اِذْ يَرَوْنَ الْعَذَابَ اَنَّ الْقُوَّۃَ لِلہِ جَمِيْعًا وَّاَنَّ اللہَ شَدِيْدُ الْعَذَابِ Al-Baqarah 2:165
اور بعض لوگ اللہ کے علاوہ دوسروں کو اللہ کا شریک سمجھ لیتے ہیں(پھر) ان سے ویسی محبت کرتے ہیں جیسی اللہ سے (ہونی چاہیے)اور جو لوگ ایمان رکھتے ہیں وہ اللہ سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں اور کاش یہ غلط کار لوگ اس وقت کو دیکھ سکتے جب عذاب ان کے سامنے ہوگا(تو جانیں گے)کہ سب قوت اللہ کے لیئے ہے اور یہ کہ اللہ سخت عذاب کرنے والے ہیں۔
And some people consider others besides Allah, as Allah’s partners; (then they) love them with a love as (should be due) for Allah; and the people who believe, love Allah very much. If only these wrongdoing people could see the time when the torment will be in front of them; (then they will know) that all Power belongs to Allah; and also that Allah is the Giver of severe torment.
اِذْ تَبَرَّاَ الَّذِيْنَ اتُّبِعُوْا مِنَ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْا وَرَاَوُا الْعَذَابَ وَتَقَطَّعَتْ بِہِمُ الْاَسْـبَابُ Al-Baqarah 2:166
جس وقت کہ پیشوا اپنے پیروکاروں سے بیزار ہوجائیں گے اور عذاب سامنے دیکھیں گے اور ان کے (بچنے کے)ذرائع ختم ہوجائیں گے۔
At the time, when the leaders will disown their followers, and see the torment in front, and all their means (of escape) will be cut off.
وَقَالَ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْا لَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّۃً فَنَتَبَرَّاَ مِنْہُمْ كَـمَا تَبَرَّءُوْا مِنَّا كَذٰلِكَ يُرِيْہِمُ اللہُ اَعْمَالَہُمْ حَسَرٰتٍ عَلَيْہِمْ وَمَا ھُمْ بِخٰرِجِيْنَ مِنَ النَّارِ Al-Baqarah 2:167
اور پیروکار کہیں گے کاش ہمیں دوبارہ موقع ملے تو ہم ان سے بیزاری اختیار کریں جس طرح یہ (آج)ہم سے بیزار ہورہے ہیں۔ اس طرح اللہ ان کے اعمال کو حسرت بنا کر انہیں دکھائیں گے۔ اور انہیں دوزخ سے نکلنا نصیب نہ ہوگا۔
And the followers will say, ‘Alas! If only we could get another chance, we would disown them just as they are disowning us (today).’ In this manner, Allah will show them their deeds as bitter regrets. And getting out of Hell will never be their lot.
يٰٓاَيُّہَا النَّاسُ كُلُوْا مِمَّا فِي الْاَرْضِ حَلٰلًا طَيِّبًا وَلَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّيْطٰنِ اِنَّہٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِيْنٌ Al-Baqarah 2:168
اے لوگو! زمین میں موجود حلال اور پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور شیطان کے نقشِ قدم پر مت چلو (پیروی نہ کرو)یقیناً وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
O people! Eat the lawful and wholesome things present on the earth, and do not tread in the footsteps of the Shaitan (do not follow him). Indeed, he is your open enemy.
اِنَّمَا يَاْمُرُكُمْ بِالسُّوْۗءِ وَالْفَحْشَاۗءِ وَاَنْ تَقُوْلُوْا عَلَي اللہِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Al-Baqarah 2:169
بلا شبہ وہ تمہیں برائی اور بے حیائی کا مشورہ دیتا ہے اور اللہ کے ذمہ ایسی باتیں لگانے کا کہتا ہے جو تم جانتے بھی نہیں۔
Without doubt, he suggests evil and immorality to you, and tells you to ascribe such matters to Allah, which you do not even know.
وَاِذَا قِيْلَ لَہُمُ اتَّبِعُوْا مَآ اَنْزَلَ اللہُ قَالُوْا بَلْ نَتَّبِــعُ مَآ اَلْفَيْنَا عَلَيْہِ اٰبَاۗءَنَا اَوَلَوْ كَانَ اٰبَاۗؤُھُمْ لَا يَعْقِلُوْنَ شَـيْــــًٔـا وَّلَا يَہْتَدُوْنَ Al-Baqarah 2:170
اور ایسے لوگوں سے جب اللہ کے نازل کردہ (احکام)پر عمل کرنے کا کہا جائے تو کہتے ہیں کہ ہم اپنے آباؤاجداد کے طریقہ کی پیروی کرتے ہیں خواہ ان کے اجداد نہ کچھ سمجھ ہی رکھتے ہوں اور نہ سیدھی راہ پر ہوں۔
And when such people are told to act upon Allah’s Revelations (Commands), they say, ‘We follow the ways of our ancestors,’ even though, their ancestors neither had any understanding, nor had they been on the straight path?
وَمَثَلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا كَمَثَلِ الَّذِيْ يَنْعِقُ بِمَا لَا يَسْمَعُ اِلَّا دُعَاۗءً وَّنِدَاۗءً صُمٌّۢ بُكْمٌ عُمْيٌ فَہُمْ لَا يَعْقِلُوْنَ Al-Baqarah 2:171
اور ان کافروں کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی شخص ایسے (جانور)کے پیچھے چلاِّرہا ہے جو سوائے شور اور آواز کے کچھ نہیں سنتا یہ بہرے، گونگے، اندھے ہیں پس وہ عقل سے محروم ہیں۔
And the example of the unbelievers is like some person who is shouting after such (animal) that hears nothing except noise and sound; (they are) deaf, dumb and blind, so they are devoid of intellect.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُلُوْا مِنْ طَيِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ وَاشْكُرُوْا لِلہِ اِنْ كُنْتُمْ اِيَّاہُ تَعْبُدُوْنَ Al-Baqarah 2:172
اے ایمان والو! ہمارے دیئے ہوئے میں سے پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور اللہ کا شکر ادا کرو اگر تم اُس (اللہ)کے اطاعت گزار ہو تو۔
O believers! Eat of the wholesome things We have provided, and give thanks to Allah, if you are obedient to Him (Allah).
اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَۃَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنْزِيْرِ وَمَآ اُہِلَّ بِہٖ لِغَيْرِ اللہِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَّلَا عَادٍ فَلَآ اِثْمَ عَلَيْہِ اِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-Baqarah 2:173
یقیناً اس نے تم پر مردار کو حرام کیا ہے اور خون اور خنزیر کا گوشت اور (ایسا جانور)جِس پر (بوقتِ ذبح)اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا جائے ہاں اگر کوئی بہت مجبور ہوجائے تو وہ حد سے نہ نکلے اور نہ زیادتی کرے تو اس پر گناہ نہ ہوگا یقیناً اللہ بخشنے والا مہربان ہیں۔
Indeed, He has forbidden for you the dead and blood and the flesh of swine and (such animal) on which any name other than Allah’s has been pronounced (at the time of slaughter). Yes, if someone is greatly compelled, and he neither transgresses nor commits excess, then there will be no sin on him. Indeed, Allah is Forgiving, Merciful.
اِنَّ الَّذِيْنَ يَكْتُمُوْنَ مَآ اَنْزَلَ اللہُ مِنَ الْكِتٰبِ وَيَشْتَرُوْنَ بِہٖ ثَـمَنًا قَلِيْلًا اُولٰۗىِٕكَ مَا يَاْكُلُوْنَ فِيْ بُطُوْنِہِمْ اِلَّا النَّارَ وَلَا يُكَلِّمُہُمُ اللہُ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ وَلَا يُزَكِّيْہِمْ وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ Al-Baqarah 2:174
بے شک جو لوگ اللہ کی بھیجی ہوئی کتاب (کے مضامین)کو چھپاتے ہیں اور اس کے بدلے حقیر سی شے (دولتِ دنیا)حاصل کرتے ہیں یہ لوگ اپنے پیٹوں میں آگ ہی بھررہے ہیں اور قیامت کے دن اللہ ان سے بات نہیں کریں گے اور نہ انہیں پاک کریں گے اور ان کے لیئے دردناک عذاب ہوگا۔
Indeed, the people who conceal (the contents of) the Book sent by Allah, and in exchange acquire a petty thing (worldly wealth), these people are filling their bellies with fire only; and Allah will neither speak to them on the Day of Qiyamah nor purify them; and for them will be a painful torment.
اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ اشْتَرَوُا الضَّلٰلَۃَ بِالْہُدٰى وَالْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَۃِ فَمَآ اَصْبَرَھُمْ عَلَي النَّارِ Al-Baqarah 2:175
جن لوگوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی اور بخشش کے بدلے عذاب ۔ سو وہ دوزخ پر کس قدر دلیر ہیں۔
The people who bought misguidance in exchange for guidance, and punishment in exchange for forgiveness, how bold are they for Hell!
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللہَ نَزَّلَ الْكِتٰبَ بِالْحَـقِّ وَاِنَّ الَّذِيْنَ اخْتَلَفُوْا فِي الْكِتٰبِ لَفِيْ شِقَاقٍؚ بَعِيْدٍ Al-Baqarah 2:176
یہ اس لیئے کہ اللہ نے کتاب کو حق کے ساتھ نازل فرمایا اور یقیناً جن لوگوں نے کتاب میں اختلاف کیا وہ بہت دور کی (بڑی)گمراہی میں جاپڑے(مبتلا ہوگئے)۔
This is because Allah has revealed the Book with Truth; and indeed the people who disputed in the Book, fell into (got involved in) a very far off (great) misguidance.
لَيْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُّوْا وُجُوْھَكُمْ قِـبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلٰكِنَّ الْبِرَّ مَنْ اٰمَنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَالْمَلٰۗىِٕكَۃِ وَالْكِتٰبِ وَالنَّبِيّٖنَ وَاٰتَى الْمَالَ عَلٰي حُبِّہٖ ذَوِي الْقُرْبٰى وَالْيَـتٰمٰى وَالْمَسٰكِيْنَ وَابْنَ السَّبِيْلِ وَالسَّاۗىِٕلِيْنَ وَفِي الرِّقَابِ وَاَقَامَ الصَّلٰوۃَ وَاٰتَى الزَّكٰوۃَ وَالْمُوْفُوْنَ بِعَہْدِہِمْ اِذَا عٰھَدُوْا وَالصّٰبِرِيْنَ فِي الْبَاْسَاۗءِ وَالضَّرَّاۗءِ وَحِيْنَ الْبَاْسِ اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ صَدَقُوْا وَاُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الْمُتَّقُوْنَ Al-Baqarah 2:177
یہ کوئی نیکی نہیں ہے کہ تم اپنا منہ مشرق کی طرف کرو یا مغرب کی طرف اور لیکن نیکی یہ ہے کہ جو کوئی اللہ پر ایمان لائے اور آخرت کے دن پر اور فرشتوں پر اور کتابوں پر اور پیغمبروں پر اور اس کی محبت میں (اپنا)مال قرابت داروں کو اور یتیموں کو اور فقیروں کو اور مسافروں کو اور سوال کرنے والوں کواور قیدیوں کو چھڑانے میں دے اور وہ نمازکو قائم کرے اور زکوٰۃ ادا کرے اور (یہ لوگ) جب عہد کریں تو اپنے وعدے کو پورا کریں اور تنگی اور بیماری اور حالت جنگ میں صبر کریں یہ وہ لوگ ہیں جو سچے ہیں۔ اور یہی لوگ پرہیزگار ہیں۔
It is no virtue that you turn your faces towards the east or west, but virtue is that someone believes in Allah and the Day of Qiyamah and the angels and the Books and the Messengers, and gives (his) wealth in His love, to the near kin and the orphans and the needy and the travellers and the beggars, and for the release of prisoners, and establishes Salah and pays Zakat; and when they (these people) make a pledge, they fulfil their promise, and show patience in adversity, illness and during war. These people are the truthful; and these are the people who are Allah-conscious.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلٰي اَلْحُــرُّ بِالْحُــرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالْاُنْـثٰى بِالْاُنْـثٰى فَمَنْ عُفِيَ لَہٗ مِنْ اَخِيْہِ شَيْءٌ فَاتِّـبَاعٌۢ بِالْمَعْرُوْفِ وَاَدَاۗءٌ اِلَيْہِ بِـاِحْسَانٍ ذٰلِكَ تَخْفِيْفٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَرَحْمَـۃٌ فَمَنِ اعْتَدٰى بَعْدَ ذٰلِكَ فَلَہٗ عَذَابٌ اَلِيْمٌ Al-Baqarah 2:178
اے ایمان والو! تم پر قتل (عمد)میں قصاص (برابری) فرض کیا گیا ہے آزاد کے بدلے آزاد اور غلام کے بدلے غلام اورعورت کے بدلے عورت ہاں جس کو اس فریق کی طرف سے کچھ معافی ہووے(یعنی خون بہا پر راضی ہوجائے) تو اس پر اچھی طرح عمل کیا جائے اور اس کو اچھے طریقے سے ادا کیا جائے یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے آسانی اور رحمت ہے پھر جو کوئی اس کے بعد زیادتی کرے تو اس کےلیئے درد ناک عذاب ہے۔
O believers! Qisas (equality) is enjoined for you in the matter of (premeditated) murder; a free for a free, and a slave for a slave, and a woman for a woman. Yes, anyone, who gets some remission from the other party (meaning, they agree to accept blood-money) then, it should be properly complied with, and payment made in a fair manner. This is a Concession and a Mercy from your Rabb. Then, whoever exceeds the limit after this, for him is a painful torment.
وَلَكُمْ فِي الْقِصَاصِ حَيٰوۃٌ يّٰٓاُولِي الْاَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ Al-Baqarah 2:179
اے صاحبِ ِخرد لوگو! اور تمہارے لئے (قانون) قصاص میں حیات ہے تاکہ تم پرہیزگار بن سکو۔
O men of intellect! There is life for you in (the Law of) Qisas, so that you may become Allah-conscious.
كُتِبَ عَلَيْكُمْ اِذَا حَضَرَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ اِنْ تَرَكَ خَيْرَۨا الْوَصِيَّۃُ لِلْوَالِدَيْنِ وَالْاَقْرَبِيْنَ بِالْمَعْرُوْفِ حَقًّا عَلَي الْمُتَّقِيْنَ Al-Baqarah 2:180
تم پر فرض کیا گیا ہے کہ جب تم میں سے کسی کو موت آجائے (اور)اگر وہ مال چھوڑ رہا ہو تو اس میں والدین اور قرابت داروں کے لیئے بہتر طور پر وصیت کرے۔ جو پرہیزگار ہیں ان کے لیئے یہ ضروری ہے۔
It is made obligatory for you that, when death approaches any of you, (and) if he is leaving behind wealth, he should bequeath it in a fair manner to parents and the near kin. This is incumbent upon those who are Allah-conscious.
فَمَنْۢ بَدَّلَہٗ بَعْدَ مَا سَمِعَہٗ فَاِنَّمَآ اِثْمُہٗ عَلَي الَّذِيْنَ يُبَدِّلُوْنَہٗ اِنَّ اللہَ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ Al-Baqarah 2:181
پھر جو کوئی اسے سننے کے بعد اس میں تبدیلی کردے تو یقیناً اس کا گناہ اس کو تبدیل کرنے والوں پر ہوگا یقیناً اللہ سننے والاے (اور)جاننے والے ہیں۔
Then if someone alters it after hearing it, assuredly its sin will be upon those who alter it. Indeed, Allah is Hearer (and) Knower.
فَمَنْ خَافَ مِنْ مُّوْصٍ جَنَفًا اَوْ اِثْمًـا فَاَصْلَحَ بَيْنَہُمْ فَلَآ اِثْمَ عَلَيْہِ اِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-Baqarah 2:182
پھر کسی کو وصیت کرنے والے سے یہ ڈر ہو کہ اس نے غلط کیا یا گناہ کیا ہے تو ان (وارثوں)میں اصلاح کردے تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہے یقیناً اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
Then if someone fears that the testator has made a mistake or has sinned, and affects a settlement between them (the heirs), there is no sin upon him. Indeed, Allah is Forgiving, Merciful.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَـمَا كُتِبَ عَلَي الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ Al-Baqarah 2:183
اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بن سکو۔
O believers! Fasting is enjoined upon you as it was enjoined upon the people before you, so that you may become Allah-conscious.
اَيَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيْضًا اَوْ عَلٰي سَفَرٍ فَعِدَّۃٌ مِّنْ اَيَّامٍ اُخَرَ وَعَلَي الَّذِيْنَ يُطِيْقُوْنَہٗ فِدْيَۃٌ طَعَامُ مِسْكِيْنٍ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَہُوَخَيْرٌ لَّہٗ وَاَنْ تَصُوْمُوْا خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Al-Baqarah 2:184
(یہ)گنتی کے دن ہیں پھر(اگر)تم میں کوئی بیمار ہو یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں میں گنتی پوری کرلے اور جو لوگ اس کی طاقت رکھتے ہوں وہ فدیہ دے دیں جو ایک فقیر کا کھانا ہے پھر جو کوئی خوشی سے نیکی کرے تو وہ اس کے لیئے بہتر ہے۔ اور اگر تم روزہ رکھو تو تمہارے لیئے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو تو۔
(These are) a counted number of days; then (if) any of you is ill or on a journey, he should make up the count in other days. And those people who can afford it should pay the expiation, which is a meal for one needy person. But, whosoever does good willingly, that is better for him. And if you fast, that is better for you, if you but knew.
شَہْرُ رَمَضَانَ الَّذِيْٓ اُنْزِلَ فِيْہِ الْقُرْاٰنُ ھُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنٰتٍ مِّنَ الْہُدٰى وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ شَہِدَ مِنْكُمُ الشَّہْرَ فَلْيَصُمْہُ وَمَنْ كَانَ مَرِيْضًا اَوْ عَلٰي سَفَرٍ فَعِدَّۃٌ مِّنْ اَيَّامٍ اُخَرَ يُرِيْدُ اللہُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيْدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّۃَ وَلِتُكَبِّرُوا اللہَ عَلٰي مَا ھَدٰىكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Al-Baqarah 2:185
رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کی راہنمائی کرتا ہے اور (اس میں) ہدایت کی روشن دلیلیں ہیں اور فیصلہ کرنے والا(ہے)۔ سو جو تم میں سے اس مہینے کو پائے تو اُسے چاہیے کہ اس کے روزے رکھے اور جو بیمار ہو یا مسافر ہو تو وہ دوسرے دنوں میں گنتی پوری کرلے۔ اللہ تمہارے لیئے آسانی چاہتے ہیں اور تمہارے لیئے دشواری نہیں چاہتے اوراس لیئے کہ تم گنتی پوری کرلو اور اس لیئے کہ تم اللہ کی بڑائی بیان کرو کہ اس نے تمہیں ہدایت دی اور تاکہ تم شکرادا کرسکو۔
Ramazan is the month in which was revealed the Quran, which guides people, and (in it are) clear proofs of guidance, and (it is) a Criterion. So whoever of you finds this month, he should fast in it. And whoever is sick or on a journey, he should make up the count in other days. Allah desires ease for you and does not desire hardship for you, so that you may complete the count, and so that you may proclaim Allah’s Greatness for having guided you, and so that you may give thanks.
وَاِذَا سَاَلَكَ عِبَادِيْ عَـنِّىْ فَاِنِّىْ قَرِيْبٌ اُجِيْبُ دَعْوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيْبُوْا لِيْ وَلْيُؤْمِنُوْا بِيْ لَعَلَّہُمْ يَرْشُدُوْنَ Al-Baqarah 2:186
اور جب آپ سے میرے بندے میرے بارے پوچھیں سو یقینا میں قریب ہوں(اور)جب کوئی مجھے پکارتا ہے تو مانگنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں پس چاہیے کہ یہ بھی میرا حکم قبول کریں اور میری ذات پر ایمان لائیں تاکہ وہ ہدایت پائیں۔
And when My slaves ask you about Me, indeed I am close; (and) whenever someone calls Me, I accept the prayer of the suppliant; so they should also obey My Commands and believe in Me, so that they may find guidance.
اُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَۃَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ اِلٰى نِسَاۗىِٕكُمْ ھُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَاَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّہُنَّ عَلِمَ اللہُ اَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَخْتَانُوْنَ اَنْفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ وَعَفَا عَنْكُمْ فَالْئٰنَ بَاشِرُوْھُنَّ وَابْتَغُوْا مَا كَتَبَ اللہُ لَكُمْ وَكُلُوْا وَاشْرَبُوْا حَتّٰى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْاَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْاَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ثُمَّ اَتِمُّوا الصِّيَامَ اِلَى الَّيْلِ وَلَا تُـبَاشِرُوْھُنَّ وَاَنْتُمْ عٰكِفُوْنَ فِي الْمَسٰجِدِ تِلْكَ حُدُوْدُ اللہِ فَلَا تَقْرَبُوْھَا كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللہُ اٰيٰتِہٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّہُمْ يَتَّقُوْنَ Al-Baqarah 2:187
روزوں کی راتوں میں تمہارے لیئے تمہاری بیبیوں کے پاس جانا حلال کردیا گیا ہے وہ تمہارا لباس ہیں اور تم ان کا لباس ہو۔ اللہ جانتے ہیں کہ تم اس سے پہلے اپنے لیئے خیانت کرجاتے تھے پس اس نے تمہاری توبہ قبول کی اور تمہیں معاف کردیا پس اب ان سے مباشرت کرسکتے ہو اور جواللہ نے تمہارے حصے میں لکھا ہے وہ طلب کرو اور کھاؤ اور پیئو یہاں تک کہ فجر کی سفید لکیر رات کی سیاہ لکیر سے تمہارے لئے واضح ہوجائے پھر روزے کو رات تک پورا کرو اور جب تم مسجدوں میں اعتکاف کررہے ہو تو ان (عورتوں)سے مباشرت نہ کرو۔ یہ اللہ کی حدود ہیں پس ان کے قریب مت پھٹکو۔ اسی طرح اللہ لوگوں کے لئے اپنے دلائل واضح کرتے ہیں تاکہ وہ پرہیزگار بن سکیں۔
It has been made lawful for you to approach your wives during the nights of the Fast. They are your clothing and you are their clothing. Allah knows that before this, you were being unfair to yourselves. Thus He accepted your repentance and forgave you; therefore you can now be intimate with them, and seek that which Allah has apportioned for you; and eat and drink till the white streak of dawn becomes distinct to you from the dark streak of night. Then complete the Fast till night. And do not be intimate with them (the women) when you are in I‘tikaf in the Masajid. These are the limits of Allah; so do not even go near them. In this manner, Allah explains His Injunctions for people, so that they may become Allah-conscious.
وَلَا تَاْكُلُوْٓا اَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ وَتُدْلُوْا بِہَآ اِلَى الْحُكَّامِ لِتَاْكُلُوْا فَرِيْقًا مِّنْ اَمْوَالِ النَّاسِ بِالْاِثْمِ وَاَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Al-Baqarah 2:188
اور ایک دوسرے کا مال آپس میں ناجائز طریقے سے مت کھاؤ اور تم اسے حکام کے پاس لے جاتے ہو تاکہ گناہ کرتے ہوئے دوسرے کے مال کا کچھ حصہ کھا سکو اور (یہ)تم جانتے بھی ہو۔
And do not unjustly eat up one another’s property, and you take it to the rulers so that you may eat up some portion of the property of others sinfully, and (this) you know as well.
يَسْــَٔـلُوْنَكَ عَنِ الْاَہِلَّۃِ قُلْ ہِىَ مَوَاقِيْتُ لِلنَّاسِ وَالْحَجِّ وَلَيْسَ الْبِرُّ بِاَنْ تَاْتُوا الْبُيُوْتَ مِنْ ظُہُوْرِھَا وَلٰكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقٰى وَاْتُوا الْبُيُوْتَ مِنْ اَبْوَابِہَا وَاتَّقُوا اللہَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ Al-Baqarah 2:189
آپ سے چاندوں کے بارے پوچھتے ہیں۔ فرما دیجیئے یہ لوگوں کے لیئے وقت کی شناخت ہے اور حج کے لیئے۔ اور یہ کوئی نیکی نہیں کہ تم گھروں میں اُن کے پیچھے سے آؤ اور لیکن نیکی پرہیزگاری اختیار کرنے میں ہے اور گھروں میں ان کے دروازوں سے آؤ اور اللہ سے ڈرو تاکہ تم فلاح پاسکو۔
They ask you concerning the moons. Say, ‘They are the indicators of time for people, and for the Hajj.’ And it is no virtue that you come into the houses through their rear; but virtue is in developing consciousness of Allah. And enter the houses through their doors, and remain conscious of Allah so that you may attain success.
وَقَاتِلُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ الَّذِيْنَ يُقَاتِلُوْنَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوْا اِنَّ اللہَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِيْنَ Al-Baqarah 2:190
اور جو تم سے قتال کریں ان سے اللہ کی راہ میں قتال کرو اور زیادتی نہ کرو یقیناً اللہ زیادتی کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتے۔
And fight in Allah’s Way against those who fight you but do not transgress. Surely, Allah does not befriend the transgressors.
وَاقْتُلُوْھُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوْھُمْ وَاَخْرِجُوْھُمْ مِّنْ حَيْثُ اَخْرَجُوْكُمْ وَالْفِتْنَۃُ اَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ وَلَا تُقٰتِلُوْھُمْ عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ حَتّٰى يُقٰتِلُوْكُمْ فِيْہِ فَاِنْ قٰتَلُوْكُمْ فَاقْتُلُوْھُمْ كَذٰلِكَ جَزَاۗءُ الْكٰفِرِيْنَ Al-Baqarah 2:191
اور ان کو جہاں پا ؤ ان کو قتل کرو اور جہاں سے انہوں نے تم کو نکالا تھا انہیں نکال باہرکرو اور شرارت قتل سے بھی سخت تر ہے اوران سے مسجد حرام کے قریب مت لڑو یہاں تک کہ وہ تم سے وہاں لڑنا نہ شروع کردیں سو اگر وہ تم سے قتال کریں تو ان کو قتل کرو (کہ)کافروں کی یہی سزا ہے۔
And kill them wherever you find them, and drive them out from where they drove you out, and mischief is worse than bloodshed; and do not fight them near the Masjid al-Haraam, unless they start fighting you there; and if they fight you, kill them; as this is the punishment for the unbelievers.
فَاِنِ انْــتَہَوْا فَاِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-Baqarah 2:192
پس اگر وہ باز آجائیں تو یقیناً اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
So if they desist, then Allah is indeed Forgiving, Merciful.
وَقٰتِلُوْھُمْ حَتّٰى لَا تَكُوْنَ فِتْنَۃٌ وَّيَكُوْنَ الدِّيْنُ لِلہِ فَاِنِ انْتَہَوْا فَلَا عُدْوَانَ اِلَّا عَلَي الظّٰلِـمِيْنَ Al-Baqarah 2:193
اور ان سے اس حد تک لڑو کہ فتنہ (کفر)ختم ہوجائے اور دین صرف اللہ کے لیئے ہو پس اگر وہ باز آجائیں تو سوائے غلط کاروں کے کسی پر زیادتی نہ ہوگی۔
And fight them till the mischief (unbelief) is eliminated and the Deen becomes pure for Allah. So if they desist, then no excess will be committed except against the wrongdoers.
اَلشَّہْرُ الْحَرَامُ بِالشَّہْرِ الْحَرَامِ وَالْحُرُمٰتُ قِصَاصٌ فَمَنِ اعْتَدٰى عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوْا عَلَيْہِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدٰى عَلَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللہَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ مَعَ الْمُتَّقِيْنَ Al-Baqarah 2:194
حرمت والا مہینہ حرمت والے مہینے کے مقابل ہے اور حرمتیں (ایک دوسرے کا)بدلہ ہیں سو اگر کوئی تم سے زیادتی کرے تو تم بھی اس سے اتنی زیادتی کرو جتنی زیادتی اس نے تم پر کی اور اللہ سے ڈرتے رہو اور خوب جان لو کہ اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہیں۔
The sacred month is for the sacred month, and sacredness is reciprocal (to each other); therefore, if someone transgresses against you, you may transgress against him only to the extent of his transgression. And remain conscious of Allah, and know well that Allah is with those who are conscious of Him.
وَاَنْفِقُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ وَلَا تُلْقُوْا بِاَيْدِيْكُمْ اِلَى التَّہْلُكَۃِ وَاَحْسِنُوْا اِنَّ اللہَ يُحِبُّ الْمُحْسِـنِيْنَ Al-Baqarah 2:195
اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور (اپنے آپ کو)اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ ڈالو اور نیکی کرو بے شک اللہ نیکی کرنے والوں کو دوست رکھتے ہیں۔
And spend in Allah’s Way, and do not cast (yourselves) into destruction with your own hands, and do good; without doubt, Allah befriends the doers of good.
وَاَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ لِلہِ فَاِنْ اُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْہَدْيِ وَلَا تَحْلِقُوْا رُءُوْسَكُمْ حَتّٰى يَبْلُغَ الْہَدْيُ مَحِلَّہٗ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيْضًا اَوْ بِہٖٓ اَذًى مِّنْ رَّاْسِہٖ فَفِدْيَۃٌ مِّنْ صِيَامٍ اَوْ صَدَقَۃٍ اَوْ نُسُكٍ فَاِذَآ اَمِنْتُمْ فَمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَۃِ اِلَى الْحَجِّ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْہَدْيِ فَمَنْ لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلٰثَۃِ اَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَۃٍ اِذَا رَجَعْتُمْ تِلْكَ عَشَرَۃٌ كَامِلَۃٌ ذٰلِكَ لِمَنْ لَّمْ يَكُنْ اَھْلُہٗ حَاضِرِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَاتَّقُوا اللہَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ Al-Baqarah 2:196
اور حج اور عمرہ اللہ کے لیئے پورا کرو پھر اگر تم روک دیئے جاؤ تو جو قربانی میسر ہو کرو اور جب تک قربانی اپنے مقام پر نہ پہنچ جائے اپنے سر نہ منڈاؤپھر اگر تم میں سے کوئی بیمار ہو یا اس کے سر میں کوئی تکلیف ہو تو اس کا فدیہ (بدلہ)روزوں یا صدقہ یا قربانی سے دے پھر جب تم امن میں ہو تو جو کوئی حج کے وقت میں عمرے سے فائدہ اٹھانا چاہے تو جو میسر ہو وہ قربانی دے پھر جسے (قربانی)میسر نہ ہو تو وہ حج کے دنوں میں تین روزے رکھے اور سات جب تم واپس پہنچو یہ پورے دس ہوئے یہ اس شخص کے لیئے ہے جس کے اہل وعیال مسجد حرام (مکہ مکرمہ) میں نہ رہتے ہوں اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان لو کہ اللہ سخت عذاب دینے والے ہیں۔
And complete the Hajj and Umrah for Allah; and if you are prevented, then offer any sacrifice that is available. And do not shave your heads till the offering reaches its destination; and if anyone of you is ill or has an ailment in the head, then he should compensate (expiate) it with Fasts or alms or sacrifice. Then, when you are in safety, whoever wants to benefit from an Umrah during Hajj, let him offer whatever sacrifice is available, and he who cannot manage (the sacrifice) should fast for three days during the Hajj and seven when you return, this makes ten in all. This is for the person whose family does not reside in the Masjid al-Haraam (Makkah Mukarramah); and remain conscious of Allah, and know that Allah is the Giver of severe torment.
اَلْحَجُّ اَشْہُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ فَمَنْ فَرَضَ فِيْہِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوْقَ وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ وَمَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَيْرٍ يَّعْلَمْہُ اللہُ وَتَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوٰى وَاتَّقُوْنِ يٰٓاُولِي الْاَلْبَابِ Al-Baqarah 2:197
حج کے مہینے معلوم ہیں سو جو ان میں حج کا ارادہ کرے تو نہ عورتوں سے اختلاط کرے اور نہ کوئی براکام اور نہ جھگڑا کرے ایام حج میں۔ اور جو نیکی تم کرو گے اللہ اس سے واقف ہیں۔ اور راستے کا خرچ لے لیا کرو تو بے شک بہترین زادِ راہ نیکی ہے اور اے صاحب دانش لوگو! مجھ سے ڈرو۔
The months of Hajj are well-known, so whoever intends to perform Hajj, he should neither be intimate with women, nor sin, nor quarrel during the Days of Hajj. And whatever good you will do, Allah is Aware of it. And take with you provision for the journey; but without doubt, the best provision is Allah-consciousness. And O men of intellect! Remain conscious of Me.
لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاِذَآ اَفَضْتُمْ مِّنْ عَرَفٰتٍ فَاذْكُرُوا اللہَ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ وَاذْكُرُوْہُ كَـمَا ھَدٰىكُمْ وَاِنْ كُنْتُمْ مِّنْ قَبْلِہٖ لَمِنَ الضَّاۗلِّيْنَ Al-Baqarah 2:198
(اس میں)تم پر کوئی گناہ نہیں کہ (حج کے دنوں میں)اپنے پروردگار سے روزی طلب کرو پھر جب تم عرفات سے واپس چلو تو مشعرِحرام (مزدلفہ)میں اللہ کا ذکر کرو اور جیسا تم کو سکھایا ہے ایسے اس کو یاد کرو اور اگرچہ اس سے پہلے تم ان طریقوں کو نہیں جانتے تھے۔
There is no sin upon you (in) that you seek provisions from your Rabb (during the days of Hajj). And when you return from Arafat, perform Allah’s Zikr at Mash‘ar al-Haraam (Muzdalifah), and remember Him as (He) has taught you, even though before this, you did not know these ways.
ثُمَّ اَفِيْضُوْا مِنْ حَيْثُ اَفَاضَ النَّاسُ وَاسْتَغْفِرُوا اللہَ اِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-Baqarah 2:199
پھر جہاں سے لوگ واپس ہوں وہیں سے تم بھی واپس ہو اور اللہ سے بخشش طلب کرو یقینا اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
Then return from where the people return, and seek forgiveness from Allah. Indeed, Allah is Forgiving, Merciful.
فَاِذَا قَضَيْتُمْ مَّنَاسِكَكُمْ فَاذْكُرُوا اللہَ كَذِكْرِكُمْ اٰبَاۗءَكُمْ اَوْ اَشَدَّ ذِكْرًا فَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّقُوْلُ رَبَّنَآ اٰتِنَا فِي الدُّنْيَا وَمَا لَہٗ فِي الْاٰخِرَۃِ مِنْ خَلَاقٍ Al-Baqarah 2:200
پھر جب تم اپنے تمام ارکان پورے کرچکو تو اللہ کا ذکر ایسے کرو جیسے اپنے آباء کا ذکر کرتے تھے یا اس سے بہت زیادہ یاد کرو پس بعضا آدمی کہتا ہے کہ اے ہمارے پروردگار! ہم کو دنیا میں ہی دے دیں اور اس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں۔
Then when you have completed all your rites, remember Allah, like you used to remember your forefathers, or remember (Him) even much more than that. Thus, some person says, ‘O our Rabb! Grant us all in this world.’ For him, there is no share in the Hereafter.
وَمِنْہُمْ مَّنْ يَّقُوْلُ رَبَّنَآ اٰتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَۃً وَّفِي الْاٰخِرَۃِ حَسَـنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ Al-Baqarah 2:201
اور کوئی ان میں سے کہتا ہے اے ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی دیں اور آخرت کی بھلائی بھی عطا کریں اورہمیں آگ کے عذاب سے بچائیں۔
And some of them say, ‘O our Rabb! Grant us good in this world and also grant the good of the Hereafter, and save us from the torment of the Fire.’
اُولٰۗىِٕكَ لَہُمْ نَصِيْبٌ مِّمَّا كَسَبُوْا وَاللہُ سَرِيْعُ الْحِسَابِ Al-Baqarah 2:202
یہی لوگ ہیں جن کے لیئے ان کے (نیک)کاموں کا حصہ ہے اور اللہ بہت جلد حساب لینے والے ہیں۔
These are the people for whom there is a share for their (righteous) deeds; and Allah is very Quick in taking account.
وَاذْكُرُوا اللہَ فِيْٓ اَيَّامٍ مَّعْدُوْدٰتٍ فَمَنْ تَعَـجَّلَ فِيْ يَوْمَيْنِ فَلَآ اِثْمَ عَلَيْہِ وَمَنْ تَاَخَّرَ فَلَآ اِثْمَ عَلَيْہِ لِمَنِ اتَّقٰى وَاتَّقُوا اللہَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّكُمْ اِلَيْہِ تُحْشَرُوْنَ Al-Baqarah 2:203
اور کئی روز تک اللہ کو یادکرو پھر جس نے (مکہ مکرمہ آنے میں) دو دن میں جلدی کی تو اس پر کوئی گناہ نہیں اور جس نے تاخیر کی تو اس پر بھی گناہ نہیں جو اللہ سے ڈرتا رہے۔ اور اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ تم اس کے پاس اکٹھے کیے جاؤ گے۔
And remember Allah for a counted number of days; then whoever hastens his return (to Makkah Mukarramah) in two days, there is no sin on him; and whoever delays it, there is no sin also on him who remains conscious of Allah. And be Allah-conscious, and know that you will be gathered before Him.
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُّعْجِبُكَ قَوْلُہٗ فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا وَيُشْہِدُ اللہَ عَلٰي مَا فِيْ قَلْبِہٖ وَھُوَاَلَدُّ الْخِصَامِ Al-Baqarah 2:204
اور آپ کو بعضے آدمی کی بات دنیا کے اعتبار سے بہت اچھی معلوم ہوتی ہے اور وہ اس پر جو اس کے دل میں ہے اللہ کو گواہ بناتا ہے اور وہ آ پ کی مخالفت میں بہت شدید ہے۔
And the speech of some person, with regard to this world, is pleasing to you; and he makes Allah a Witness to what is in his heart, while he is very severe in your opposition.
وَاِذَا تَوَلّٰى سَعٰى فِي الْاَرْضِ لِيُفْسِدَ فِيْہَا وَيُہْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ وَاللہُ لَا يُحِبُّ الْفَسَادَ Al-Baqarah 2:205
اور جب واپس پلٹتا ہے (جب بس چلتا ہے) تو کوشش کرتا ہے کہ زمین میں فساد کرے اور (کسی کی)کھیتی تبا ہ کردے اور جانور۔ اور اللہ فساد کو پسندنہیں کرتے۔
And when he returns, he tries (whenever he can) to make mischief in the land and destroy (someone’s) crops and cattle; and Allah does not like mischief.
وَاِذَا قِيْلَ لَہُ اتَّقِ اللہَ اَخَذَتْہُ الْعِزَّۃُ بِالْاِثْمِ فَحَسْـبُہٗ جَہَنَّمُ وَلَبِئْسَ الْمِہَادُ Al-Baqarah 2:206
اور جب اس سے کہا جائے کہ اللہ کا خوف کرو تو غرور اسے اور گناہ میں ڈال دیتا ہے سو ایسوں کے لئے دوزخ کافی ہے اور وہ بہت برُا ٹھکانا ہے۔
And when he is told to fear Allah, arrogance leads him to even more sin. So for such, Hell is enough; and it is a very bad abode.
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّشْرِيْ نَفْسَہُ ابْـتِغَاۗءَ مَرْضَاتِ اللہِ وَاللہُ رَءُوْفٌۢ بِالْعِبَادِ Al-Baqarah 2:207
اور بعضا آدمی ایسا بھی ہے جو اللہ کی رضا کے بدلے اپنی جان بیچ ڈالتا ہے اور اللہ اپنے بندوں کے ساتھ شفقت کرنے والے ہیں۔
And there is also such a person who sells his soul for the Pleasure of Allah; and Allah is Affectionate to His slaves.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِي السِّلْمِ كَاۗفَّۃً وَّلَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّيْطٰنِ اِنَّہٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِيْنٌ Al-Baqarah 2:208
اے ایمان والو! سارے کے سارے اسلام میں داخل ہو جاؤ اور شیطان کے قدموں کی پیروی نہ کرو یقینا وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
O believers! Enter into Islam completely, and do not follow the footsteps of Shaitan. Indeed, he is your open enemy.
فَاِنْ زَلَلْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا جَاۗءَتْكُمُ الْبَيِّنٰتُ فَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ Al-Baqarah 2:209
پھر اگر واضح دلائل آنے کے بعد تم ڈگمگانے لگو تو جان رکھو کہ اللہ غالب ہیں حکمت والے ہے۔
Then if you waver after clear proofs have come, know that Allah is Dominant, Wise.
ھَلْ يَنْظُرُوْنَ اِلَّآ اَنْ يَّاْتِيَہُمُ اللہُ فِيْ ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَالْمَلٰۗىِٕكَۃُ وَقُضِيَ الْاَمْرُ وَاِلَى اللہِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ Al-Baqarah 2:210
کیا یہ اس بات کے منتظر ہیں کہ اللہ بادلوں کے سائے میں ان کے پاس آئیں اور فرشتے (بھی)اور کام ختم ہوجائے اور سب کام اللہ کی طرف پھیرے جاتے ہیں۔
Are they waiting that Allah should come to them in the shadows of the clouds and (also) the angels, and the matter is settled? And all matters are returned towards Allah.
سَلْ بَـنِىْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ كَمْ اٰتَيْنٰھُمْ مِّنْ اٰيَۃٍؚ بَيِّنَۃٍ وَمَنْ يُّبَدِّلْ نِعْمَۃَ اللہِ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۗءَتْہُ فَاِنَّ اللہَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ Al-Baqarah 2:211
اولاد یعقوبؑ سے پوچھئے کہ ہم نے انہیں کتنی واضح دلیلیں دیں اور جو کوئی اللہ کی نعمت کو اس کے پاس آنے کے بعد بدل دیتا ہے تو یقینا اللہ سخت عذاب دینے والے ہیں۔
Ask the Children of Yaqoob (Alaihi as-Salam) how many clear proofs We gave them, and whosoever changes the blessing of Allah after it has come to him, then indeed Allah is the Giver of severe torment.
زُيِّنَ لِلَّذِيْنَ كَفَرُوا الْحَيٰوۃُ الدُّنْيَا وَيَسْخَرُوْنَ مِنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَالَّذِيْنَ اتَّقَوْا فَوْقَہُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ وَاللہُ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاۗءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ Al-Baqarah 2:212
دنیا کی زندگی کافروں کے لئے سجا دی گئی ہے اور وہ ان کا مذاق اڑاتے ہیں جو ایمان لائے ہیں اور جو لوگ پرہیز گار ہیں وہ قیامت کے روز ان سے بہت بلند ہوں گے اور اللہ جسے چاہتے ہیں بے شمار رزق عطا کرتے ہیں۔
The life of this world has been beautified for the unbelievers, and they mock at the believers; and the people who are Allah-conscious will be much above them on the Day of Qiyamah. And Allah grants provisions without measure to whomever He wills.
كَانَ النَّاسُ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً فَبَعَثَ اللہُ النَّبِيّٖنَ مُبَشِّرِيْنَ وَمُنْذِرِيْنَ وَاَنْزَلَ مَعَہُمُ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ لِــيَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ فِـيْمَا اخْتَلَفُوْا فِيْہِ وَمَا اخْتَلَفَ فِيْہِ اِلَّا الَّذِيْنَ اُوْتُوْہُ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۗءَتْہُمُ الْبَيِّنٰتُ بَغْيًۢا بَيْنَہُمْ فَہَدَى اللہُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لِمَا اخْتَلَفُوْا فِيْہِ مِنَ الْحَقِّ بِـاِذْنِہٖ وَاللہُ يَہْدِيْ مَنْ يَّشَاۗءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَـقِيْمٍ Al-Baqarah 2:213
لوگ ایک ہی (طرح کی)جماعت تھے پھر اللہ نے انبیاؐء کو بھیجا جو بشارت دیتے اور (انجام ِبد سے)ڈراتے تھے اور ان کے ساتھ حق کے ساتھ کتاب نازل فرمائی تاکہ لوگوں میں جو اختلافات ہیں ان کا فیصلہ کریں اور جن کو دلائل دیئے گئے تھے انہی لوگوں نے آپس میں سرکشی کرتے ہوئے اختلاف کیا پس اللہ نے اپنے حکم سے ایمان والوں کو حق کی راہ دکھائی جس میں وہ اختلاف رکھتے تھے اور اللہ جس کی چاہیں سیدھی راہ کی طرف راہنمائی فرمادیں۔
People were a single (type of) community. Then Allah appointed Prophets (Alaihim as-Salam), who used to give good news and used to warn (of a bad end), and with them sent the Book with Truth, so that they judge between people in the differences that they have. And the very people who had been granted the proofs, differed among themselves out of mutual rebellion. So Allah, by His Command, showed believers the path of truth about which they had differences. And Allah guides whomever He wills, to the straight path.
اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّۃَ وَلَمَّا يَاْتِكُمْ مَّثَلُ الَّذِيْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ مَسَّتْہُمُ الْبَاْسَاۗءُ وَالضَّرَّاۗءُ وَزُلْزِلُوْا حَتّٰى يَقُوْلَ الرَّسُوْلُ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَعَہٗ مَتٰى نَصْرُ اللہِ اَلَآ اِنَّ نَصْرَ اللہِ قَرِيْبٌ Al-Baqarah 2:214
کیا تم سمجھتے ہوکہ تم جنت میں داخل ہوجاؤ گے حالانکہ تم کو ان لوگوں کے سے احوال پیش نہیں آئے جو تم سے پہلے ہو گزرے ہیں ان پر تنگی آئی اور بیماری اور وہ ہلا کررکھ دیئے گئے یہاں تک کہ پیغمبر اور ان کے ساتھ ایمان والوں نے کہا اللہ کی مدد کب آئے خوب سُن لو یقیناً اللہ کی مدد قریب ہے۔
Do you think that you will enter Paradise, although you have not faced similar situations as the people who have passed before you? They faced adversity and illness, and they were shaken so much so that the Messenger and the believers with him exclaimed, ‘When will Allah’s Help arrive?’ Listen well! Allah’s Help is indeed near!
يَسْــَٔـلُوْنَكَ مَاذَا يُنْفِقُوْنَ قُلْ مَآ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ خَيْرٍ فَلِلْوَالِدَيْنِ وَالْاَقْرَبِيْنَ وَالْيَتٰمٰى وَالْمَسٰكِيْنِ وَابْنِ السَّبِيْلِ وَمَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَيْرٍ فَاِنَّ اللہَ بِہٖ عَلِيْمٌ Al-Baqarah 2:215
آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا خرچ کریں فرما دیجئے جو کچھ مال تم خرچ کرو تو وہ ماں باپ اور قریبی رشتہ داروں اور یتیموں اورمحتاجوں اور مسافروں کے لئے ہے اور جو بھلائی تم کرتے ہو تو یقینا اللہ اسے خوب جانتے ہیں۔
They ask you what they should spend. Say to them, ‘Whatever you spend, it is for parents and the near kin and the orphans and the needy and the travellers. And whatever good you do, indeed, Allah knows it well.’
كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِتَالُ وَھُوَكُرْہٌ لَّكُمْ وَعَسٰٓى اَنْ تَكْرَھُوْا شَـيْـــًٔـا وَّھُوَخَيْرٌ لَّكُمْ وَعَسٰٓى اَنْ تُحِبُّوْا شَـيْـــــًٔـا وَّھُوَشَرٌّ لَّكُمْ وَاللہُ يَعْلَمُ وَاَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ Al-Baqarah 2:216
تم پر جہاد(لڑنا)فرض کیا گیا اور وہ (طبعاً)تم پر گراں گزرتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں ناپسند ہو اور وہ تمہارے لیئےبہتر ہو اور ہو سکتا ہے کہ تم ایک چیز کواچھاسمجھو اور وہ تمہارے لئے بری ہو۔ اور اللہ جانتے ہیں اور تم نہیں جانتے ہو۔
Jihad (fighting) is ordained for you, and it (by nature) feels heavy upon you; and it may be that you dislike something and it is good for you, and it may be that you consider something good, and it is bad for you; and Allah knows, and you do not know.
يَسْــَٔـلُوْنَكَ عَنِ الشَّہْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيْہِ قُلْ قِتَالٌ فِيْہِ كَبِيْرٌ وَصَدٌّ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ وَكُفْرٌۢ بِہٖ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَاِخْرَاجُ اَھْلِہٖ مِنْہُ اَكْبَرُ عِنْدَ اللہِ وَالْفِتْنَۃُ اَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ وَلَا يَزَالُوْنَ يُقَاتِلُوْنَكُمْ حَتّٰى يَرُدُّوْكُمْ عَنْ دِيْنِكُمْ اِنِ اسْتَطَاعُوْا وَمَنْ يَّرْتَدِدْ مِنْكُمْ عَنْ دِيْنِہٖ فَيَمُتْ وَھُوَكَافِرٌ فَاُولٰۗىِٕكَ حَبِطَتْ اَعْمَالُہُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃِ وَاُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ ھُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ Al-Baqarah 2:217
آپ سے پوچھتے ہیں کہ حرمت والے مہینے میں لڑنا کیسا ہے فرما دیجئے کہ اس میں لڑنا بڑا (گناہ) ہے اور اللہ کی راہ سے روکنا اور اس کے ساتھ کفر کرنا اور مسجد حرام (سے روکنا)اور اس کے رہنے والوں کو اس سے نکال دینا اللہ کے نزدیک اس سے بھی بڑا (گناہ) ہے اور فساد ڈالنا قتل سے بڑا (گناہ)ہے اور یہ تم لوگوں سے لڑائی سے باز نہ آئیں گے یہاں تک کہ اگر ان کا بس چلے تو تمہیں تمہارے دین سے پھیر دیں۔ اور تم میں سے جو کوئی اپنے دین سے پھر گیا پھر کفر پر مرگیا تو ایسے ہی لوگ کے اعمال دنیا اور آخرت میں ضائع جاتے ہیں اور یہ دوزخ کے رہنے والے ہیں اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
They ask you about fighting in the sacred month. Say, ‘It is a grave (sin) to fight in it; and hindering from Allah’s Way, disbelieving in Him and (barring from) the Masjid al-Haraam, and expelling its dwellers from there is (a) graver (sin) before Allah.’ And making mischief is graver (sin) than bloodshed. And these people will never stop fighting against you, to the extent that if they could, they would turn you away from your Deen. And whosoever of you turns away from his Deen and dies in (a state of) unbelief, the deeds of such people are wasted in the world and the Hereafter, and they are the inmates of Hell; they will remain in it forever.
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَالَّذِيْنَ ھَاجَرُوْا وَجٰہَدُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ اُولٰۗىِٕكَ يَرْجُوْنَ رَحْمَتَ اللہِ وَاللہُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-Baqarah 2:218
یقیناً جو لوگ ایمان لائے اور جن لوگوں نے وطن چھوڑا اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا یہی لوگ اللہ کی رحمت کے امیدوار ہیں اور اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
Indeed, the people who believed, and those who emigrated from their land and did Jihad in Allah’s Way, these are the people, who hope for Allah’s Mercy. And Allah is Forgiving, Merciful.
يَسْــَٔـلُوْنَكَ عَنِ الْخَــمْرِ وَالْمَيْسِرِ قُلْ فِيْہِمَآ اِثْمٌ كَبِيْرٌ وَّمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَاِثْـمُہُمَآ اَكْبَرُ مِنْ نَّفْعِہِمَا وَيَسْــَٔـلُوْنَكَ مَاذَا يُنْفِقُوْنَ ۥۭ قُلِ الْعَفْوَ كَذٰلِكَ يُـبَيِّنُ اللہُ لَكُمُ الْاٰيٰتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُوْنَ Al-Baqarah 2:219
آپ سے شراب اور جوئے کے بارے میں پوچھتے ہیں فرمادیجئے ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کوکچھ فائد بھی ملتا ہے اور ان کا گناہ ا ن کے نفع سے بڑا ہے اور آپ سے پوچھتے ہیں کہ وہ کیا خرچ کریں؟ فرما دیجیئے جو ضرورت سے زائد ہواللہ اسی طرح تمہارے لئے دلائل بیان فرماتے ہیں تاکہ تم فکرکرو۔
They ask you about intoxicants and gambling. Say, ‘There is great sin in both, and people get some benefit as well, and their sin is greater that their benefit.’ They ask you, what should they spend? Say, ‘That which is in excess of your needs.’ In this manner, Allah explains the Injunctions for you, so that you may ponder,
فِى الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃِ وَيَسْــَٔـلُوْنَكَ عَنِ الْيَتٰمٰي قُلْ اِصْلَاحٌ لَّھُمْ خَيْرٌ وَاِنْ تُخَالِطُوْھُمْ فَاِخْوَانُكُمْ وَاللہُ يَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِ وَلَوْ شَاۗءَ اللہُ لَاَعْنَتَكُمْ اِنَّ اللہَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ Al-Baqarah 2:220
دنیا اور آخرت میں۔ اور آپ سے یتیموں کے بارے پوچھتے ہیں فرمادیجیئے ان کی مصلحت کا خیال رکھنا بہتر ہے اور اگر تم ان (کے مال) کو ساتھ ملا لو تو وہ تمہارے بھائی ہیں اوراللہ مصلحت کا خیال نہ رکھنے والے اور رکھنے والے (دونوں) کو جانتے ہیں اور اگر اللہ چاہتے تو تمہیں مشقت میں مبتلا کردیتے یقیناً ًاللہ غالب ہیں حکمت والے ہیں۔
Over the world and the Hereafter. And they ask you concerning the orphans. Say, ‘It is better to look after their welfare.’ And if you join them with you (their property with yours), then they are your brethren. And Allah knows (both) those who do not care for their welfare and those who do. And had Allah willed, He could have put you in difficulty. Indeed, Allah is Dominant, Wise.
وَلَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكٰتِ حَتّٰى يُؤْمِنَّ وَلَاَمَۃٌ مُّؤْمِنَۃٌ خَيْرٌ مِّنْ مُّشْرِكَۃٍ وَّلَوْ اَعْجَبَـتْكُمْ وَلَا تُنْكِحُوا الْمُشْرِكِيْنَ حَتّٰى يُؤْمِنُوْا وَلَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَيْرٌ مِّنْ مُّشْرِكٍ وَّلَوْ اَعْجَبَكُمْ اُولٰۗىِٕكَ يَدْعُوْنَ اِلَى النَّارِ وَاللہُ يَدْعُوْٓا اِلَى الْجَنَّۃِ وَالْمَغْفِرَۃِ بِـاِذْنِہٖ وَيُبَيِّنُ اٰيٰتِہٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّہُمْ يَــتَذَكَّرُوْنَ Al-Baqarah 2:221
اور مشرک عورتوں سے ان کے ایمان لانے تک نکاح نہ کرو اور مومن لونڈی مشرک عورت سے بہتر ہے خواہ وہ تمہیں اچھی بھی لگے اور مشرکوں سے بھی جب تک ایمان نہ لائیں (اپنی عورتوں کا)نکاح نہ کرو اور غلام مومن مشرک سے بہتر ہے خواہ وہ تمہیں اچھا لگے کہ یہ لوگ دوزخ کی طرف بلاتے (لے جاتے)ا ور اللہ اپنے حکم سے جنت اور بخشش کی طرف بلاتے ہیں اور لوگوں کے لئے اپنے دلائل بیان کرتے ہیں تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔
And do not marry polytheist women until they believe. And a believing slave-woman is better than a polytheist woman, although she might even allure you; and also do not marry (your women to) polytheists until they believe. And a believing male-slave is better than a polytheist, although he might allure you, as these people invite (take) towards Hell, and Allah beckons, by His Command, towards Paradise and Forgiveness; and explains His Injunctions for people, so that they may take advice.
وَيَسْــَٔـلُوْنَكَ عَنِ الْمَحِيْضِ قُلْ ھُوَاَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاۗءَ فِي الْمَحِيْضِ وَلَا تَقْرَبُوْھُنَّ حَتّٰى يَطْہُرْنَ فَاِذَا تَطَہَّرْنَ فَاْتُوْھُنَّ مِنْ حَيْثُ اَمَرَكُمُ اللہُ اِنَّ اللہَ يُحِبُّ التَّـوَّابِيْنَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَہِّرِيْنَ Al-Baqarah 2:222
اور آپ سے حیض کے بارے میں پوچھتے ہیں فرمادیجئے وہ ناپاکی ہے لہٰذا حیض میں عورتوں سے کنارہ کش رہو اور جب تک پاک نہ ہوجائیں ان سے مقاربت نہ کرو پھر جب پاک ہوجائیں تو ان کے پاس جاؤجس طریقے سے اللہ نے تم کو اجازت دی ہے یقینا ًاللہ توبہ کرنے والوں کو دوست رکھتے ہیں اور پاک رہنے والوںکو دوست رکھتے ہیں۔
And they ask you about menstruation. Say, ‘It is a pollution, therefore stay away from women during menstruation, and do not approach them till they are clean. And when they are clean, approach them in the manner Allah has permitted you.’ Indeed, Allah befriends those who repent, and befriends those who keep themselves pure.
نِسَاۗؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ فَاْتُوْا حَرْثَكُمْ اَنّٰى شِئْتُمْ وَقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ وَاتَّقُوا اللہَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّكُمْ مُّلٰقُوْہُ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِيْنَ Al-Baqarah 2:223
تمہاری بیویاں تمہارے لئے کھیتیاں ہیں سو اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو آؤ اور اپنے لیئےآگے بھیجتے رہو اور اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ تمہیں اس کے روبرو پیش ہونا ہے اور ایمان والوں کو خوشخبری دیجیئے۔
Your wives are your fields, so approach your field as you like, and keep sending ahead for yourselves, and remain conscious of Allah; and know that you have to appear before Him, and give good news to the believers.
وَلَا تَجْعَلُوا اللہَ عُرْضَۃً لِّاَيْمَانِكُمْ اَنْ تَبَرُّوْا وَتَـتَّقُوْا وَتُصْلِحُوْا بَيْنَ النَّاسِ وَاللہُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ Al-Baqarah 2:224
اور اللہ(کے نام) کو اس بات کا حیلہ نہ بناؤ کہ تم قسمیں کھا کر نیکی اور پرہیزگاری اور لوگوں کے درمیان اصلاح کا کام نہ کرو اور اللہ سننے والے جاننے والے ہیں۔
And do not make (the Name of) Allah an excuse, that by swearing, you abstain from doing good or being conscious of Allah or making peace between people. And Allah is Hearer, Knower.
لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللہُ بِاللَّغْوِ فِيْٓ اَيْمَانِكُمْ وَلٰكِنْ يُّؤَاخِذُكُمْ بِمَا كَسَبَتْ قُلُوْبُكُمْ وَاللہُ غَفُوْرٌ حَلِيْمٌ Al-Baqarah 2:225
اللہ تمہاری فضول قسموں پر گرفت نہ کریں گے اور لیکن جو کچھ تم نے اپنے دل سے کیا اس پر گرفت ہوگی اور اللہ بخشنے والے، بردباد ہیں۔
Allah will not grasp you for your senseless oaths, but you will be grasped for whatever you have done with your heart’s intent. And Allah is Forgiving, Forbearing.
لِلَّذِيْنَ يُؤْلُوْنَ مِنْ نِّسَاۗىِٕہِمْ تَرَبُّصُ اَرْبَعَۃِ اَشْہُرٍ فَاِنْ فَاۗءُوْ فَاِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-Baqarah 2:226
جو لوگ بیویوں (کے پاس جانے) سے قسم کھا بیٹھتے ہیں ان کے لیئے چار مہینے کی مہلت ہے پس اگر(قسم توڑ کر)واپس آجائیں تو یقینا ًاللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
Those people who swear to forsake (going to) their wives, have the grace period of four months; if they (break their oath and) come back, then Allah is indeed Forgiving, Merciful.
وَاِنْ عَزَمُوا الطَّلَاقَ فَاِنَّ اللہَ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ Al-Baqarah 2:227
اور اگر چھوڑ ہی دینے کا ارادہ کرلیں تو یقینا اللہ سننے والے جاننے والے ہیں۔
And if they do decide to divorce, then Allah is indeed Hearer, Knower.
وَالْمُطَلَّقٰتُ يَتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِہِنَّ ثَلٰثَۃَ قُرُوْۗءٍ وَلَا يَحِلُّ لَہُنَّ اَنْ يَّكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللہُ فِيْٓ اَرْحَامِہِنَّ اِنْ كُنَّ يُؤْمِنَّ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَبُعُوْلَــتُہُنَّ اَحَقُّ بِرَدِّھِنَّ فِيْ ذٰلِكَ اِنْ اَرَادُوْٓا اِصْلَاحًا وَلَہُنَّ مِثْلُ الَّذِيْ عَلَيْہِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْہِنَّ دَرَجَۃٌ وَاللہُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ Al-Baqarah 2:228
اور طلاق یافتہ عورتیں اپنے آپ کو تین حیض تک (نکاح سے) روکے رکھیں اور ان کے لئے جائز (حلال)نہیں ہے کہ اللہ نے جو کچھ ان کے رحموں میں پیدا کیا ہے اس کو چھپائیں اگر وہ اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہیں تو۔ اور ان کے شوہر ان کو لوٹالینے کے زیادہ حقدار ہیں اگر اس بارے میں ان کا ارادہ اصلاح کا ہو اور عورتوں کے حقوق بھی ہیں جیسے ان کے ذمے حقوق ہیں دستورکے مطابق۔ اور ان کے مقابل مردوں کا درجہ ایک طرح سے زیادہ ہے اور اللہ غالب حکمت والے ہیں۔
And the divorced women should keep themselves in wait for three monthly courses (before remarrying). It is not permitted (Halal) for them to conceal what Allah has created in their wombs, if they believe in Allah and the Last Day. And their husbands have greater right to take them back, if their intention is of reconciliation in this matter. And women also have rights, similar to the obligations on them, according to custom; and in a way, the status of men is greater as compared to them; and Allah is Dominant, Wise.
اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ فَاِمْسَاكٌۢ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ تَسْرِيْحٌۢ بِـاِحْسَانٍ وَلَا يَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَاْخُذُوْا مِمَّآ اٰتَيْتُمُوْھُنَّ شَـيْـــًٔـا اِلَّآ اَنْ يَّخَافَآ اَلَّا يُقِيْمَا حُدُوْدَ اللہِ فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا يُقِيْمَا حُدُوْدَ اللہِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْھِمَا فِـيْمَا افْتَدَتْ بِہٖ تِلْكَ حُدُوْدُ اللہِ فَلَا تَعْتَدُوْھَا وَمَنْ يَّتَعَدَّ حُدُوْدَ اللہِ فَاُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الظّٰلِمُوْنَ Al-Baqarah 2:229
طلاق دو بار ہے پھر (اس کے بعد) اچھے طریقے سے رکھ لے یا بہتر طریقے سے رخصت کردے اور جو (مال)تم نے ان کو دیا ہے اس میں سے کچھ بھی واپس لینا تمہارے لئے حلال نہیں سوائے اس کے کہ دونوں (میاں بیوی) کو ڈر ہو کہ اللہ کی حدود قائم نہ رکھ سکیں گے پس اگر تم ڈرو کہ وہ دونوں اللہ کی حدود قائم نہ رکھ سکیں گے تو اگر عورت رہائی پانے کے بدلے کچھ دے ڈالے تو دونوں پرکچھ گناہ نہیں یہ اللہ کی حدیں ہیں پس ان سے مت گزرو اور جو اللہ کی حدوں سے گزر جائے پس ایسے ہی لوگ غلط کار ہیں۔
Divorce is twice; then (thereafter), he should either retain (her) honourably or release (her) kindly. And it is not lawful for you to take back anything of that (wealth) which you have given them, except that both (husband and wife) fear that they will be unable to maintain the limits ordained by Allah. So if you fear that both of them will not be able to maintain the limits of Allah, then if the woman returns something in exchange for her freedom, there is no sin on both. These are Allah’s limits, so do not transgress them, and whoever transgresses Allah’s limits, such are the people who are the wrongdoers.
فَاِنْ طَلَّقَھَا فَلَا تَحِلُّ لَہٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰي تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَہٗ فَاِنْ طَلَّقَھَا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْھِمَآ اَنْ يَّتَرَاجَعَآ اِنْ ظَنَّآ اَنْ يُّقِيْمَا حُدُوْدَ اللہِ وَتِلْكَ حُدُوْدُ اللہِ يُبَيِّنُھَا لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ Al-Baqarah 2:230
پس اگر اس کو (تیسری)طلاق دے دی تو اس کے بعد اس کے لئے حلال نہ ہوگی حتیٰ کہ اس کے علاوہ وہ دوسرے خاوند سے (بعد عدت) نکاح کر ےپس اگر وہ (دوسرا خاوند)بھی اسے طلاق دے دے تو ان دونوں پر اس میں کوئی گناہ نہیں کہ دونوں پھر مل جائیں اگر وہ یہ سمجھیں کے اللہ کی حدود کو قائم رکھ سکیں گے اور اللہ کی حدود ہیں جنہیں اس قوم کے لئے بیان فرماتے ہیں جو جانتی ہے۔
So if he divorces her (the third time), then after this she will not be lawful for him until she takes another husband (after her waiting period). Then if he (the second husband) also divorces her, there is no sin on both of them if they reunite, provided they think that they will be able to maintain the limits of Allah. And these are Allah’s limits that He explains for the people who know.
وَاِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاۗءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَھُنَّ فَاَمْسِكُوْھُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ سَرِّحُوْھُنَّ بِمَعْرُوْفٍ وَلَا تُمْسِكُوْھُنَّ ضِرَارًا لِّتَعْتَدُوْا وَمَنْ يَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَہٗ وَلَا تَتَّخِذُوْٓا اٰيٰتِ اللہِ ھُزُوًا وَّاذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللہِ عَلَيْكُمْ وَمَآ اَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِّنَ الْكِتٰبِ وَالْحِكْمَۃِ يَعِظُكُمْ بِہٖ وَاتَّقُوا اللہَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ Al-Baqarah 2:231
اور جب تم عورتوں کو (دوبار) طلاق دو پھر وہ اپنے وقت کو پہنچیں تو انہیں مناسب طریقے سے رکھ لو یا بہتر طریقے سے فارغ کردو اور انہیں اِیذا دینے کے لئے نہ روکو کہ ان پر زیادتی کرو اور جس نے ایسا کیا تو اس نے یقیناً اپنے آپ پر ظلم کیا اور اللہ کی آیات کا مذاق نہ اڑاؤ اور تم پر جو اللہ کی نعمت ہے اسے یاد کرو اور جو اس نے تم پر کتاب اتاری اور حکمت وہ اس سے تم کو نصیحت کرتے ہیں اور اللہ سے ڈرو اور جان رکھو کہ اللہ ہر چیز کے جاننے والے ہیں۔
And when you divorce women (twice) and they complete their term, then retain them honourably or release them kindly. And do not retain them to cause hurt that you may oppress them; and whoever does that, he indeed wrongs himself. And do not treat Allah’s Ayaat in jest, and remember Allah’s Blessing upon you, and the Book and Wisdom that He has revealed to you, by which He advises you. And be conscious of Allah, and know that Allah is the Knower of everything.
وَاِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاۗءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَہُنَّ فَلَا تَعْضُلُوْھُنَّ اَنْ يَّنْكِحْنَ اَزْوَاجَہُنَّ اِذَا تَرَاضَوْا بَيْنَہُمْ بِالْمَعْرُوْفِ ذٰلِكَ يُوْعَظُ بِہٖ مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يُؤْمِنُ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ ذٰلِكُمْ اَزْكٰى لَكُمْ وَاَطْہَرُ وَاللہُ يَعْلَمُ وَاَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ Al-Baqarah 2:232
اور جب تم عورتوں کو طلاق دو پھر ان کی عدت پوری ہوجائے تو انہیں اپنے (دوسرے)شوہروں سے نکاح کرنے سے نہ روکو جب وہ معروف طریقے سے آپس میں راضی ہوں۔ اس طرح سے تم میں سے جواللہ اور یِوم آخرت کے ساتھ ایمان رکھتا ہے اس کونصیحت کی جاتی ہے یہ تمہارے لئے بہت زیادہ صفائی اور پاکی کی بات ہے اور اللہ جانتے ہیں اور تم نہیں جانتے۔
And when you divorce women and their prescribed term has been completed, do not stop them from marrying their (second) husbands when they mutually agree according to the recognised custom. In this manner, advice is given to whoever of you believes in Allah and the Last Day. This is a lot cleaner and purer for you. And Allah knows and you do not know.
وَالْوَالِدٰتُ يُرْضِعْنَ اَوْلَادَھُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ لِمَنْ اَرَادَ اَنْ يُّـتِمَّ الرَّضَاعَۃَ وَعَلَي الْمَوْلُوْدِ لَہٗ رِزْقُہُنَّ وَكِسْوَتُہُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ لَا تُكَلَّفُ نَفْسٌ اِلَّا وُسْعَہَا لَا تُضَاۗرَّ وَالِدَۃٌۢ بِوَلَدِھَا وَلَا مَوْلُوْدٌ لَّہٗ بِوَلَدِہٖ وَعَلَي الْوَارِثِ مِثْلُ ذٰلِكَ فَاِنْ اَرَادَا فِصَالًا عَنْ تَرَاضٍ مِّنْہُمَا وَتَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْہِمَا وَاِنْ اَرَدْتُّمْ اَنْ تَسْتَرْضِعُوْٓا اَوْلَادَكُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ اِذَا سَلَّمْتُمْ مَّآ اٰتَيْتُمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَاتَّقُوا اللہَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ Al-Baqarah 2:233
اور مائیں اپنے بچوں کو پورے دو سال دودھ پلایا کریں یہ اس کے لئے ہے جو مدتِ رضاعت پوری کرنا چاہےا ور جس کا بچہ ہے اس (والد) کے ذمہ معروف طریقے سے ان کا کھانا اور لباس (ضروریات ِزندگی)ہے کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دی جاتی۔ نہ ماں کو اس کے بچے کی وجہ سے نقصان پہنچایا جائے اور نہ باپ کواس کے بچے کی وجہ سے اور اسی طرح (نان ونفقہ)بچے کے وارث کے ذمہ ہے پھر اگر آپس میں رضامندی اور مشورے سے دودھ چھڑانا چاہیں تو ان پر کوئی گناہ نہیں اور اگر تم اپنی اولاد کو دودھ پلوانا چاہو تو تم پر کوئی گناہ نہیں جب تم (دودھ پلانے والیوںکو)جو طے کیا ہے وہ دستور کے مطابق دے دو اور اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ جو تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھ رہے ہیں۔
And the mothers should suckle their children for two complete years; this is for those who desire to complete the period of suckling. And on him whose child it is (the father), rests the responsibility of their feeding and clothing (maintenance), according to the recognised custom; no one is burdened beyond his capacity, neither the mother should be made to suffer on account of her child nor the father on account of his child; and similarly it (the maintenance) is the responsibility of the guardian of the child. Then if, by mutual consultation and consent, they desire to wean the child, there is no sin on them. And if you wish to have your children suckled, then there is no sin on you when you pay (the foster mothers) the wage you have fixed according to the recognised custom. And be conscious of Allah, and know that Allah is watching what you do.
وَالَّذِيْنَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا يَّتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِہِنَّ اَرْبَعَۃَ اَشْہُرٍ وَّعَشْرًا فَاِذَا بَلَغْنَ اَجَلَہُنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيْمَا فَعَلْنَ فِيْٓ اَنْفُسِہِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ وَاللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ Al-Baqarah 2:234
اور تم میں سے جو لوگ مرجاتے ہیں اور بیویاں چھوڑ جاتے ہیں تو وہ اپنے آپ کو چار ماہ دس دن تک روک کر رکھیں پھر جب وہ یہ عرصہ پورا کرلیں تو اپنے لئے جو بہتر جانیں (نکاح)دستور کے مطابق کرلیں تو تم پر کوئی گناہ نہیں اور جو تم کرتے ہو اللہ اس کی خبر رکھتے ہیں۔
And those among you who die and leave behind wives, they (the wives) should withhold themselves for four months and ten days. Then, when they complete this period, it is no sin on you if they do what they think best for themselves (remarry) according to the recognised custom. And Allah is Aware of what you do.
وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِـيْمَا عَرَّضْتُمْ بِہٖ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَاۗءِ اَوْ اَكْنَنْتُمْ فِيْٓ اَنْفُسِكُمْ عَلِمَ اللہُ اَنَّكُمْ سَتَذْكُرُوْنَہُنَّ وَلٰكِنْ لَّا تُوَاعِدُوْھُنَّ سِرًّا اِلَّآ اَنْ تَقُوْلُوْا قَوْلًا مَّعْرُوْفًا ۥۭ وَلَا تَعْزِمُوْا عُقْدَۃَ النِّكَاحِ حَتّٰي يَبْلُغَ الْكِتٰبُ اَجَلَہٗ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ يَعْلَمُ مَا فِىْٓ اَنْفُسِكُمْ فَاحْذَرُوْہُ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ غَفُوْرٌ حَلِيْمٌ Al-Baqarah 2:235
اور تم پر کوئی گناہ نہیں کہ تم ان عورتوں کو پیغام (نکاح)دینے کے بارے کوئی بات اِشارۃً کہو یا اپنے دل میں پوشیدہ رکھو اللہ جانتے ہیں کہ عنقریب تم ان کا ذکر کرو گے اور لیکن ان سے خفیہ وعدہ مت کرو سوائے اس کے کہ تم اچھے طریقے سے بات کرو اور جب تک (اللہ کا) لکھا (عدت)پورانہ ہوجائے نکاح کا ارادہ نہ کرو اور جان لو کہ جو تمہارے دلوں میں ہے اللہ اسے جانتے ہیں سو اس سے ڈرتے رہو اور خوب جان لو کہ اللہ بخشنے والے بردبار ہیں۔
And it is no sin on you if you convey to these women a hint about the message (of marriage) or keep it concealed in your heart; Allah knows that you will soon mention them, but do not make a secret promise with them, except that you speak in an honourable manner; and do not resolve on the marriage until (Allah’s) prescribed (term) is completed. And know that Allah knows what is in your hearts, so keep fearing Him; and know well that Allah is Forgiving, Forbearing.
لَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ اِنْ طَلَّقْتُمُ النِّسَاۗءَ مَا لَمْ تَمَسُّوْھُنَّ اَوْ تَفْرِضُوْا لَھُنَّ فَرِيْضَۃً وَّمَتِّعُوْھُنَّ عَلَي الْمُوْسِعِ قَدَرُہٗ وَعَلَي الْمُقْتِرِ قَدَرُہٗ مَتَاعًۢا بِالْمَعْرُوْفِ حَقًّا عَلَي الْمُحْسِـنِيْنَ Al-Baqarah 2:236
تم پر گناہ نہیں ہےاگر تم عورتوں کو طلاق دے دو جنہیں تم نے چھوا نہیں ہے یا نہ ان کے لئے مہر مقررکیا ہے اور ان کو کچھ نہ کچھ دے دو۔ امیر کے لئے اس کی حیثیت کے مطابق اور غریب کے لئے اس کی حیثیت کے مطابق ،دستور کے مطابق دینا کہ یہ نیک لوگوں (پرہیزگاروں)پر واجب ہے۔
It is no sin on you if you divorce women you have not touched or have not fixed their Mahar; and give them something - the rich according to his means and the poor according to his, giving according to the recognised custom, as this is mandatory for the doers of good (the Allah-conscious).
وَاِنْ طَلَّقْتُمُوْھُنَّ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَمَسُّوْھُنَّ وَقَدْ فَرَضْتُمْ لَھُنَّ فَرِيْضَۃً فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ اِلَّآ اَنْ يَّعْفُوْنَ اَوْ يَعْفُوَا الَّذِيْ بِيَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّكَاحِ وَاَنْ تَعْفُوْٓا اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰى وَلَا تَنْسَوُا الْفَضْلَ بَيْنَكُمْ اِنَّ اللہَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ Al-Baqarah 2:237
اور اگر تم انہیں طلاق دے دو اس سے پہلے کہ تم ان کوہاتھ لگاؤاور تم نے ان کے لئے کچھ مہر مقررکردیا ہو تو آدھا ہوگا مقرر شدہ کا سوائے اس کے کہ وہ معاف کردیں یا وہ شخص معاف کردے جس کے ہاتھ میں نکاح کا تعلق ہےا ور یہ کہ تمہارا معاف کردیناپرہیزگاری کے زیادہ قریب ہے اور آپس میں احسان کرنے سے غفلت نہ کرو یقینا ًجو تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھنے والے ہیں۔
And if you divorce them before you touch them and you have fixed some Mahar for them, then it will be half of the fixed amount unless they forgo it, or he who holds the marriage tie forgoes it. And your foregoing is nearer to being Allah-conscious. And do not be unmindful of doing favours among yourselves. Indeed, Allah watches what you do.
حٰفِظُوْا عَلَي الصَّلَوٰتِ وَالصَّلٰوۃِ الْوُسْطٰى وَقُوْمُوْا لِلہِ قٰنِتِيْنَ Al-Baqarah 2:238
حفاظت کرو تمام نمازوں کی اور درمیان والی نماز کی اور اللہ کے سامنے عاجزی کے ساتھ کھڑے ہو۔
Guard all your Salah, and the middle Salah, and stand before Allah with humility.
فَاِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا اَوْ رُكْبَانًا فَاِذَآ اَمِنْتُمْ فَاذْكُرُوا اللہَ كَـمَا عَلَّمَكُمْ مَّا لَمْ تَكُوْنُوْا تَعْلَمُوْنَ Al-Baqarah 2:239
پھر اگر تم خطرہ محسوس کرو تو پیادہ یا سوار(اللہ کو یاد کرو)پھر جب امن میں آجاؤ تو اللہ کو یاد کرو جیسے تمہیں سکھایا ہے جو تم نہیں جانتے تھے۔
And if you sense danger, then (remember Allah) on foot or mounted. Then, when you return to safety, remember Allah as He has taught you, which you had not known.
وَالَّذِيْنَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا وَّصِيَّۃً لِّاَزْوَاجِہِمْ مَّتَاعًا اِلَى الْحَوْلِ غَيْرَ اِخْرَاجٍ فَاِنْ خَرَجْنَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيْ مَا فَعَلْنَ فِيْٓ اَنْفُسِہِنَّ مِنْ مَّعْرُوْفٍ وَاللہُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ Al-Baqarah 2:240
اور تم میں سے جو مرجاتے ہیں اور بیویاں چھوڑ جاتے ہیں وہ سال بھر کے لئے اپنی بیویوں کے لئے نان ونفقہ کی وصیت کرجائیں کہ ا نہیں (گھر سے)نکالا نہ جائے پھر اگر وہ خود نکل جائیں تو جو وہ دستور کے مطابق اپنے لئے کریں اس میں تم پر گناہ نہیں اور اللہ غالب ہیں حکمت والے ہیں۔
And those of you who die and leave behind wives, they should bequeath a year’s maintenance for their wives, that they should not be turned out (from their homes); but if they leave of their own accord, then there is no sin on you for what they do with themselves, according to the recognised custom. And Allah is Dominant, Wise.
وَلِلْمُطَلَّقٰتِ مَتَاعٌۢ بِالْمَعْرُوْفِ حَقًّا عَلَي الْمُتَّقِيْنَ Al-Baqarah 2:241
اور طلاق والیوں کو دستورکے مطابق فائدہ دینا پرہیزگاروں پر لازم ہے۔
And providing benefit to the divorced women, according to the recognised custom, is obligatory for the Allah-conscious.
كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللہُ لَكُمْ اٰيٰتِہٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ Al-Baqarah 2:242
اسی طرح اللہ تمہارے لئے اپنی دلیلیں بیان فرماتے ہیں تاکہ تم سمجھ سکو۔
In this manner, Allah explains His Injunctions for you, so that you may understand.
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ خَرَجُوْا مِنْ دِيَارِھِمْ وَھُمْ اُلُوْفٌ حَذَرَ الْمَوْتِ فَقَالَ لَہُمُ اللہُ مُوْتُوْا ثُمَّ اَحْيَاھُمْ اِنَّ اللہَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَي النَّاسِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَشْكُرُوْنَ Al-Baqarah 2:243
کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو موت کے ڈر سے ہزاروں کی تعداد میں اپنے گھروں سے نکلے تو اللہ نے انہیں فرمایا کہ مرجاؤ پھر انہیں زندہ کردیا یقینا اللہ لوگوں پر بہت مہربان ہیں مگراکثر لوگ شکرنہیں کرتے۔
Have you not seen those people who abandoned their homes in thousands for fear of death? Then Allah commanded them, ‘Die,’ then He revived them. Surely, Allah is Extremely Gracious to people, but most of the people do not give thanks.
وَقَاتِلُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ Al-Baqarah 2:244
اور اللہ کی راہ میں لڑو اور جان لو کہ اللہ سننے والے جاننے والے ہیں۔
And fight in the Way of Allah; and know that Allah is Hearing, Knowing.
مَنْ ذَا الَّذِيْ يُقْرِضُ اللہَ قَرْضًا حَسَـنًا فَيُضٰعِفَہٗ لَہٗٓ اَضْعَافًا كَثِيْرَۃً وَاللہُ يَـقْبِضُ وَيَبْصُۜطُ وَاِلَيْہِ تُرْجَعُوْنَ Al-Baqarah 2:245
کون ہے جو اللہ کو قرض دے اچھے طور پر پھر وہ اسکواس کے لئے کئی گنا زیادہ کردیں اوراللہ ہی (روزی کو)تنگ کرتے ہیں اور کشادہ اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔
Who is it that will give a loan to Allah, in a good manner? Then He increases it many times for him; and it is Allah, Who restricts (livelihood) and enhances it; and you will be returned to Him.
اَلَمْ تَرَ اِلَى الْمَلَاِ مِنْۢ بَنِىْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ مِنْۢ بَعْدِ مُوْسٰى اِذْ قَالُوْا لِنَبِىٍّ لَّہُمُ ابْعَثْ لَنَا مَلِكًا نُّقَاتِلْ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ قَالَ ھَلْ عَسَيْتُمْ اِنْ كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِتَالُ اَلَّا تُقَاتِلُوْا قَالُوْا وَمَا لَنَآ اَلَّا نُقَاتِلَ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ وَقَدْ اُخْرِجْنَا مِنْ دِيَارِنَا وَاَبْنَاۗىِٕنَا فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيْہِمُ الْقِتَالُ تَوَلَّوْا اِلَّا قَلِيْلًا مِّنْہُمْ وَاللہُ عَلِيْمٌۢ بِالظّٰلِـمِيْنَ Al-Baqarah 2:246
کیا آپ نے بنی اسرائیل کے سرداروں کی طرف نہیں دیکھا موسیٰ (علیہ السلام)کے عبد جب انہوں نے اپنے نبیؑ سے کہا کہ ہمارے لئے بادشاہ مقرر کردیجئے تاکہ ہم اللہ کی راہ میں لڑیں فرمایا ایسا نہ ہوکہ اگر تمہیں قتال کا حکم دیا جائے تو تم نہ لڑو وہ کہنے لگے ہم اللہ کی راہ میں کیوں نہ لڑیں گے کہ جب ہمیں ہمارے گھروں اورہمارے بیٹوں (اپنوں)سے نکال دیا گیا پھر جب ان پر لڑنا فرض کیا گیا تو پھر گئے سوائے ان میں سے تھوڑے (لوگوں کے)اوراللہ ظالموں کو جانتے ہیں۔
Have you not seen the leaders of the Bani Isra’eel after Musa (Alaihi as-Salam) when they asked their Prophet (Alaihi as-Salam), ‘Appoint a king for us, so that we may fight in Allah’s Way?’ He said, ‘May it not be that if you are ordered to fight, you do not fight.’ They said, ‘Why would we not fight in Allah’s Way when we have been driven out of our homes and from our sons (our kin)?’ Then, when fighting was ordained for them, they turned about except a few (people) among them. And Allah knows the wrongdoers.
وَقَالَ لَہُمْ نَبِيُّہُمْ اِنَّ اللہَ قَدْ بَعَثَ لَكُمْ طَالُوْتَ مَلِكًا قَالُوْٓا اَنّٰى يَكُوْنُ لَہُ الْمُلْكُ عَلَيْنَا وَنَحْنُ اَحَقُّ بِالْمُلْكِ مِنْہُ وَلَمْ يُؤْتَ سَعَۃً مِّنَ الْمَالِ قَالَ اِنَّ اللہَ اصْطَفٰىہُ عَلَيْكُمْ وَزَادَہٗ بَسْطَۃً فِي الْعِلْمِ وَالْجِسْمِ وَاللہُ يُؤْتِيْ مُلْكَہٗ مَنْ يَّشَاۗءُ وَاللہُ وَاسِعٌ عَلِيْمٌ Al-Baqarah 2:247
اور ان کے نبی نے انہیں فرمایا کہ یقینا اللہ نے طالوت کو تمہارے لئے بادشاہ مقررفرمایا ہے کہنے لگے اس کے لئے ہم پر بادشاہی کیسے ہوسکتی ہے اور ہم اس کی نسبت بادشاہی کے زیادہ حقدار ہیں اور اسے تو مال میں زیادہ کشائش نہیں دی گئی فرمایا یقینا ًاللہ نے انہیں تم پرپسند فرمایا ہے اورانہیں علم اور جسم میں زیادہ کشادگی دی گئی ہے اور اللہ جسے چاہتے ہیں ملک عطا کرتے ہیں اور اللہ کشائش والے جاننے والے ہیں۔
And their Prophet (Alaihi as-Salam) said to them, ‘Indeed, Allah has appointed Taloot as king over you.’ They said, ‘How can he reign over us and we are more deserving of kingship than him, and he has not even been granted abundance in wealth?’ He said, ‘Indeed, Allah has chosen him over you, and he has been endowed with greater knowledge and physique.’ And Allah grants kingship to whom He wills, and Allah is Bountiful, Knowing.
وَقَالَ لَہُمْ نَبِيُّہُمْ اِنَّ اٰيَۃَ مُلْكِہٖٓ اَنْ يَّاْتِــيَكُمُ التَّابُوْتُ فِيْہِ سَكِيْنَۃٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَبَقِيَّۃٌ مِّمَّا تَرَكَ اٰلُ مُوْسٰى وَاٰلُ ھٰرُوْنَ تَحْمِلُہُ الْمَلٰۗىِٕكَۃُ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَۃً لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ Al-Baqarah 2:248
اوران کے نبی ؑ نے انہیں فرمایا بے شک اس کی بادشاہی کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس صندوق آئے گا جس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے تسکین ہے اور وہ چیزیں ہیں جو موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام)کی قوم نے چھوڑیں اس کو فرشتے اٹھا لائیں گے یقیناً اس میں تمہارے لئے دلیل ہے اگر تم ایمان والے ہو تو۔
And their Prophet (Alaihi as-Salam) said to them, ‘Without doubt, the sign of his kingship is that a casket will come to you carried by angels, in which will be Peace from your Rabb and the relics left by the people of Musa and Haroon (Alaihima as-Salam). Indeed, in this is a proof for you, if you are believers.’
فَلَمَّا فَصَلَ طَالُوْتُ بِالْجُـنُوْدِ قَالَ اِنَّ اللہَ مُبْتَلِيْكُمْ بِنَہَرٍ فَمَنْ شَرِبَ مِنْہُ فَلَيْسَ مِنِّىْ وَمَنْ لَّمْ يَطْعَمْہُ فَاِنَّہٗ مِنِّىْٓ اِلَّا مَنِ اغْتَرَفَ غُرْفَۃًۢ بِيَدِہٖ فَشَرِبُوْا مِنْہُ اِلَّا قَلِيْلًا مِّنْہُمْ فَلَمَّا جَاوَزَہٗ ھُوَوَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَعَہٗ قَالُوْا لَا طَاقَۃَ لَنَا الْيَوْمَ بِجَالُوْتَ وَجُنُوْدِہٖ قَالَ الَّذِيْنَ يَظُنُّوْنَ اَنَّہُمْ مُّلٰقُوا اللہِ كَمْ مِّنْ فِئَۃٍ قَلِيْلَۃٍ غَلَبَتْ فِئَۃً كَثِيْرَۃًۢ بِـاِذْنِ اللہِ وَاللہُ مَعَ الصّٰبِرِيْنَ Al-Baqarah 2:249
پھر جب طالوت لشکروں کو لے کر چلے تو فرمایا بے شک اللہ تم کو نہر سے آزمائیں گے پھر جو اس میں سے پی لے گا تو وہ میرے ساتھیوں میں نہیں اور جوکوئی اسے نہیں چکھے گا تو و ہ میرا ساتھی ہوگا سوائے اس کے کوئی اپنے ہاتھ سے چلو ُبھر لے پھر ان میں سے سوائے تھوڑے لوگوں کے (سب نے)اس سے پی لیا پھر جب وہ (طالوت)اور ایمان والے لوگ جو ان کے ساتھ تھے اس کے پار اترے تو وہ کہنے لگے کہ آج ہم میں جالوت اور اس کے لشکرکے ساتھ لڑنے کی طاقت نہیں۔ جواللہ سے ملاقات پر یقین رکھتے تھے انہوں نے کہا کتنی ہی تھوڑی جماعتوں نے اللہ کے حکم سے بڑی جماعتوں پر غلبہ پایا اوراللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔
Then when Taloot set out with the hosts, he said, ‘Without doubt, Allah will try you with the stream; then whoever drinks from it will not be of my companions, and whoever does not taste of it will be my companion, except him who scoops a handful.’ Then (all) apart from a few people drank from it. Then, when he (Taloot) and the believers who were with him crossed it, they said, ‘Today we have no strength to fight with Jaloot and his hosts.’ Those who were sure of meeting Allah, said, ‘How often a small group has overpowered a large group by Allah’s Command; and Allah is with the patient.’
وَلَمَّا بَرَزُوْا لِجَالُوْتَ وَجُنُوْدِہٖ قَالُوْا رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَّثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَي الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَ Al-Baqarah 2:250
اور جب وہ جالوت اور اس کے لشکروں کے مقابل آئے تو انہوں نے کہا اے ہمارے پروردگار! ہم پر صبر نازل فرمائیے اور ہمارے قدم جمائے رکھیئے اور کافروں کی قوم پر ہماری مدد فرمائیے۔
And when they faced Jaloot and his hosts, they said, ‘O our Rabb! Pour on us patience, and keep firm our foothold, and help us against the unbelieving folk.’
فَہَزَمُوْھُمْ بِـاِذْنِ اللہِ وَقَتَلَ دَاوٗدُ جَالُوْتَ وَاٰتٰىہُ اللہُ الْمُلْكَ وَالْحِكْمَۃَ وَعَلَّمَہٗ مِمَّا يَشَاۗءُ وَلَوْ لَا دَفْعُ اللہِ النَّاسَ بَعْضَہُمْ بِبَعْضٍ لَّفَسَدَتِ الْاَرْضُ وَلٰكِنَّ اللہَ ذُوْ فَضْلٍ عَلَي الْعٰلَمِيْنَ Al-Baqarah 2:251
پس اللہ کے حکم سے انہوں نے ان کوشکست دی اور داؤد (علیہ السلام)نے جالوت کو قتل کردیا اور اللہ نے ان کو بادشاہی عطا کی اور دانائی اور جو چاہا ان کوسکھایا اور اگر اللہ بعض لوگوں کا دفاع بعض لوگوں سے نہ کرتے تو رُوئے زمین پر تباہی پھیل جاتی اور لیکن اللہ جہانوں پر بہت مہربان ہیں۔
So they defeated them by Allah’s Command, and Dawood (Alaihi as-Salam) killed Jaloot; and Allah granted him kingdom and wisdom, and taught him whatever He willed. And if Allah were not to defend some people by other people, then destruction would spread on earth; but Allah is Extremely Gracious towards the worlds.
تِلْكَ اٰيٰتُ اللہِ نَتْلُوْھَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ وَاِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِيْنَ Al-Baqarah 2:252
یہ اللہ کی نشانیاں ہیں جو ہم آپ پر حق کے ساتھ پڑھتے ہیں اور آپ بلا شبہ پیغمبروں میں سے ہیں۔
These are the Signs of Allah, that We recite unto you with Truth; and without doubt, you are of the Messengers.
تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَھُمْ عَلٰي بَعْضٍ مِنْھُمْ مَّنْ كَلَّمَ اللہُ وَرَفَعَ بَعْضَھُمْ دَرَجٰتٍ وَاٰتَيْنَا عِيْسَى ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنٰتِ وَاَيَّدْنٰہُ بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَلَوْ شَاۗءَ اللہُ مَا اقْتَتَلَ الَّذِيْنَ مِنْۢ بَعْدِھِمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا جَاۗءَتْھُمُ الْبَيِّنٰتُ وَلٰكِنِ اخْتَلَفُوْا فَمِنْھُمْ مَّنْ اٰمَنَ وَمِنْھُمْ مَّنْ كَفَرَ وَلَوْ شَاۗءَ اللہُ مَا اقْتَتَلُوْا وَلٰكِنَّ اللہَ يَفْعَلُ مَا يُرِيْدُ Al-Baqarah 2:253
یہ سب رسول ہیں، ہم نے ان میں سےبعض کو بعض پر فضیلت دی ان میں سے کچھ کے ساتھ اللہ نے کلام فرمایا اور بعض کے درجات بلند کیے اور مریم (علیہا السلام) کے بیٹے عیسیٰ (علیہ السلام) کو ہم نے کھلے دلائل دئیےاور پاک روح جبرائیل (علیہ السلام) سے ان کی تائید کی اور اگر اللہ کو منظور ہوتا تو ان کے بعد کے لوگ آپس میں قتال نہ کرتے ان کے پاس واضح دلائل آجانے کے بعد ولیکن انہوں نے اختلاف کیا پھر کچھ ان میں سے ایمان لائے اورکچھ ان میں سے کافر ہوئے اور اگر اللہ چاہتے تو وہ نہ لڑتے ولیکن اللہ جو چاہتے ہیں کرتے ہیں۔
All these Messengers; some We graced over others. Allah spoke with some of them, and He raised the ranks of some; and We gave clear proofs to Maryam’s (Alaiha as-Salam) son Isa (Alaihi as-Salam) and supported him with the Holy Rooh - Jibra’eel (Alaihi as-Salam). And had Allah willed, the people after them would not have fought amongst themselves after the coming of clear proof to them, but they differed; then some of them believed and some became unbelievers. And had Allah willed, they would not have fought, but Allah does what He wills.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَ يَوْمٌ لَّا بَيْعٌ فِيْہِ وَلَا خُلَّۃٌ وَّلَا شَفَاعَۃٌ وَالْكٰفِرُوْنَ ھُمُ الظّٰلِمُوْنَ Al-Baqarah 2:254
اے ایمان والو! ہم نے جو تمہیں دیا ہے اس میں سے (راہ حق میں)خرچ کرو اس سے پہلے کہ وہ دن آجائے جس میں نہ خریدوفروخت ہوگی اور نہ دوستی اور نہ سفارش اور کافر ہی تو ظالم (غلط کار)ہیں۔
O believers! Spend (in the path of Truth) out of what We have granted you before comes the Day, in which there will be neither trading nor friendship nor intercession. And it is the unbelievers, who are the unjust (wrongdoers).
اَللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ اَلْـحَيُّ الْقَيُّوْمُ لَا تَاْخُذُہٗ سِـنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌ لَہٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِيْ يَشْفَعُ عِنْدَہٗٓ اِلَّا بِـاِذْنِہٖ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ اَيْدِيْہِمْ وَمَا خَلْفَھُمْ وَلَا يُحِيْطُوْنَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِہٖٓ اِلَّا بِمَا شَاۗءَ وَسِعَ كُرْسِـيُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَلَا يَـــــُٔـــوْدُہٗ حِفْظُہُمَا وَھُوَالْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ Al-Baqarah 2:255
اللہ(ایسا ہے)کہ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ زندہ ہے ہمیشہ قائم رہنے والا ہے نہ اس کو اونگھ آتی ہے اور نہ نیند۔ اسی کا ہے سب جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جوکچھ زمین میں ہے۔ کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے ہاں سفارش کرے وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے سامنے ہے اور جو کچھ ان کے بعد ہے اور وہ اس کے علم میں سے کسی چیز کو احاطہ علمی میں نہیں لاسکتے مگر جس قدر وہ چاہے۔ اس کی کرسی نے سب آسمانوں اورزمین کو اندر لے رکھا ہے اوراس پر ان دونوں کی حفاظت گراں نہیں گزرتی اور وہ عالی شان، عظیم الشان ہے۔
Allah (is Such that), there is no one worthy of worship except Him, He is Alive, Eternal; neither slumber nor sleep overtakes Him. To Him belongs whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth. Who is there who can intercede with Him without His permission? He knows what is before them and what is after them, and they cannot bring anything of His Knowledge within the sphere of their knowledge, except as much as He wills. His Chair is encompassing all the heavens and the earth, and the protection of both is not heavy upon Him. And He is the Exalted, the Great.
لَآ اِكْرَاہَ فِي الدِّيْنِ قَدْ تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ فَمَنْ يَّكْفُرْ بِالطَّاغُوْتِ وَيُؤْمِنْۢ بِاللہِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَۃِ الْوُثْقٰى لَاانْفِصَامَ لَہَا وَاللہُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ Al-Baqarah 2:256
دین میں زبردستی نہیں ہے بے شک ہدایت گمراہی سے الگ واضح ہوچکی پس جو شیطان(کی بات) سے انکار کرے اوراللہ کے ساتھ ایمان لائے تو اس نے اس مضبوط حلقہ کو پکڑ رکھا ہے جو ٹوٹنے والا نہیں اور اللہ والے جاننے والے ہیں۔
There is no compulsion in Deen. Guidance has become clearly distinct from misguidance; thus, he who refuses (the suggestion of) Shaitan and believes in Allah, he is holding that Strong Handhold which is unbreakable. And Allah is Hearer, Knower.
اَللہُ وَلِيُّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا يُخْرِجُہُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اَوْلِيٰۗــــُٔــھُمُ الطَّاغُوْتُ يُخْرِجُوْنَـھُمْ مِّنَ النُّوْرِ اِلَى الظُّلُمٰتِ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ ھُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ Al-Baqarah 2:257
اللہ ایمان والوں کے دوست ہیں انہیں اندھیروں سے اجالے کی طرف نکال کر لاتے ہیں۔ اور جولوگ کافر ہیں ان کے دوست شیطان ہیں جو ان کو روشنی سے نکال کر اندھیروں کی طرف لاتے ہیں یہ لوگ دوزخ کے رہنے والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
Allah is the Friend of the believers; He brings them out of darkness towards the light. And those who are unbelievers, their friends are the Shayateen who take them from the light towards darkness. These people are the inmates of Hell, and they will remain in it forever.
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْ حَاۗجَّ اِبْرٰھٖمَ فِيْ رَبِّہٖٓ اَنْ اٰتٰىہُ اللہُ الْمُلْكَ اِذْ قَالَ اِبْرٰھٖمُ رَبِّيَ الَّذِيْ يُـحْيٖ وَيُمِيْتُ قَالَ اَنَا اُحْيٖ وَاُمِيْتُ قَالَ اِبْرٰھٖمُ فَاِنَّ اللہَ يَاْتِيْ بِالشَّمْسِ مِنَ الْمَشْرِقِ فَاْتِ بِہَا مِنَ الْمَغْرِبِ فَبُہِتَ الَّذِيْ كَفَرَ وَاللہُ لَا يَہْدِي الْقَوْمَ الظّٰلِـمِيْنَ Al-Baqarah 2:258
(اے مخاطب!)کیا تونے اس شخص کو نہیں دیکھا جس نے ابراہیم (علیہ السلام)سے ان کے پروردگار کے بارے میں مباحثہ کیا کہ اللہ نے اس کو سلطنت بخشی تھی جب ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا کہ میرا پروردگار وہ ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے۔ اس نے کہا میں بھی زندہ کرتا ہوں اور مارتا ہوں ابراہیم(علیہ السلام)نے کہا یقینا اللہ تو سورج کو مشرق سے لاتا ہے پس تو اس کو مغرب سے لے آ تو اس پر کافر متحیر رہ گیا اور اللہ غلط کاروں کی راہنمائی نہیں فرماتے۔
(O addressee!) did you not see the person who disputed with Ibraheem (Alaihi as-Salam) concerning his Rabb, because Allah had granted him the kingdom? When Ibraheem (Alaihi as-Salam) said, ‘My Rabb is He, Who gives life and causes death,’ he said, ‘I also give life and cause death.’ Ibraheem (Alaihi as-Salam) said, ‘Without doubt, Allah brings the sun out from the east, so you bring it out from the west;’ on this, the unbeliever was confounded. And Allah does not guide the wrongdoers.
اَوْ كَالَّذِيْ مَرَّ عَلٰي قَرْيَۃٍ وَّہِيَ خَاوِيَۃٌ عَلٰي عُرُوْشِہَا قَالَ اَنّٰى يُـحْيٖ ھٰذِہِ اللہُ بَعْدَ مَوْتِہَا فَاَمَاتَہُ اللہُ مِائَـۃَ عَامٍ ثُمَّ بَعَثَہٗ قَالَ كَمْ لَبِثْتَ قَالَ لَبِثْتُ يَوْمًا اَوْ بَعْضَ يَوْمٍ قَالَ بَلْ لَّبِثْتَ مِائَۃَ عَامٍ فَانْظُرْ اِلٰى طَعَامِكَ وَشَرَابِكَ لَمْ يَتَسَـنَّہْ وَانْظُرْ اِلٰى حِمَارِكَ وَلِنَجْعَلَكَ اٰيَۃً لِّلنَّاسِ وَانْظُرْ اِلَى الْعِظَامِ كَيْفَ نُنْشِزُھَا ثُمَّ نَكْسُوْھَا لَحْــمًا فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَہٗ قَالَ اَعْلَمُ اَنَّ اللہَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Al-Baqarah 2:259
یا اس شخص کی مانند جس کا گزر ایک گاؤں پر ہوا اور وہ اپنی چھتوں پر گرا پڑا تھا تو اس نے کہا کہ اس موت (تباہی)کے بعد اللہ اس(کے باشندوں)کو کیوں کرزندہ کریں گے؟ پس اللہ نے اسے سو برس تک موت دے دی پھر اسے زندہ کیا(اور)پوچھا تم (اس حال میں)کتنی مدت رہے کہا ایک دن یا دن کا کچھ حصہ۔ فرمایا بلکہ تم ایک سو سال (اس حال میں)رہے پس اپنے کھانے اور پینے کی چیز کو دیکھو کہ وہ خراب نہیں ہو ئی اور اپنے گدھے کی طرف دیکھو اور تاکہ ہم تم کو لوگوں کے لئے ایک نظیر بنادیں اور ہڈیوں کی طرف دیکھو ہم ان کوکیسے ترتیب دیتے ہیں پھر ان پر گوشت چڑھاتے ہیں پس جب اس پر واضح ہوگیا تو کہا میں جانتا ہوں یہ کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہیں۔
Or like that person who passed by a village and it had collapsed on its roofs; he said, ‘How will Allah revive (its inhabitants) after this death (destruction)?’ So Allah gave him death for a hundred years and then revived him, (and) asked, ‘For how long have you been (in this state)?’ He said, ‘One day or part of a day.’ He said, ‘Rather, you have remained (in this state) for a hundred years. So look at your food and drink, they have not decomposed, and look towards your donkey. And so that We make you a sign for people; and look at the bones, how We arrange them then We clothe them with flesh.’ Then, when it became clear to him, he said, ‘I know that Allah has Power over everything.’
وَاِذْ قَالَ اِبْرٰھٖمُ رَبِّ اَرِنِيْ كَيْفَ تُـحْيِ الْمَوْتٰى قَالَ اَوَلَمْ تُؤْمِنْ قَالَ بَلٰي وَلٰكِنْ لِّيَطْمَىِٕنَّ قَلْبِىْ قَالَ فَخُـذْ اَرْبَعَۃً مِّنَ الطَّيْرِ فَصُرْھُنَّ اِلَيْكَ ثُمَّ اجْعَلْ عَلٰي كُلِّ جَبَلٍ مِّنْہُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ادْعُہُنَّ يَاْتِيْنَكَ سَعْيًا وَاعْلَمْ اَنَّ اللہَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ Al-Baqarah 2:260
اور جب ابراہیم (علیہ السلام)نے کہا اے میرے پروردگار! آپ مردوں کوکیسے زندہ کریں گے مجھے دکھا دیجیئے۔ فرمایا کیا تم (اس پر)یقین نہیں رکھتے کہا ضروررکھتا ہوں ولیکن یہ اس لئے کہ میرے دل کو سکون ہوجائے فرمایا کہ چار پرندے لیں پھر ان کواپنے ساتھ ہلا لیں پھر ہر پہاڑ پر ان میں سے ایک ایک ٹکڑا رکھ دیں پھر ان کو بلائیں وہ دوڑتے ہوئے آپ کے پاس چلے آئیں گے اور خوب جان لیں کہ اللہ غالب ہیں حکمت والے ہیں۔
And when Ibraheem (Alaihi as-Salam) said, ‘O my Rabb! Please show me, how will You revive the dead.’ He said, ‘Do you not believe (it)?’ He said, ‘I certainly do, but this is only to satisfy my heart.’ He said, ‘Take four birds and incline them to you, then place a piece of each of them on every mountain, then call them, and they will come running to you. And know well that Allah is Dominant, Wise.’
مَثَلُ الَّذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَھُمْ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ كَمَثَلِ حَبَّۃٍ اَنْۢبَتَتْ سَـبْعَ سَـنَابِلَ فِيْ كُلِّ سُنْۢبُلَۃٍ مِّائَۃُ حَبَّۃٍ وَاللہُ يُضٰعِفُ لِمَنْ يَّشَاۗءُ وَاللہُ وَاسِعٌ عَلِيْمٌ Al-Baqarah 2:261
جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنے مال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال ایسی ہےجیسے ایک دانے کی مثال کہ اس میں سے سات بالیں اُگیں (اور) ہر بالی میں سو(100)دانے ہوں اور اللہ جسے چاہتے ہیں یہ زیادتی عطا کرتے ہیں اور اللہ کشائش والے جاننے والے ہیں۔
The likeness of those who spend of their wealth in Allah’s Way is as the likeness of a grain that grows seven ears, (and) each ear has a hundred grains; and Allah grants this increase to whom He wills; and Allah is Bountiful, Knowing.
اَلَّذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَھُمْ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ ثُمَّ لَا يُتْبِعُوْنَ مَآ اَنْفَقُوْا مَنًّا وَّلَآ اَذًى لَّھُمْ اَجْرُھُمْ عِنْدَ رَبِّہِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْہِمْ وَلَا ھُمْ يَحْزَنُوْنَ Al-Baqarah 2:262
جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں پھر خرچ کرنے کے بعد نہ احسان جتاتے ہیں اور نہ ایذا کا سبب بنتے ہیں ان کے لئے ان کا ثواب ان کے پروردگار کے پاس ہے اور نہ انہیں کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ افسوس کریں گے۔
Those people who spend their wealth in Allah’s Way, and do not remind of their favour after spending, nor become a cause of hurt; for them, their reward is with their Rabb. And they will neither have any fear nor will they feel sorry.
قَوْلٌ مَّعْرُوْفٌ وَّمَغْفِرَۃٌ خَيْرٌ مِّنْ صَدَقَۃٍ يَّتْبَعُہَآ اَذًى وَاللہُ غَنِىٌّ حَلِيْمٌ Al-Baqarah 2:263
اچھی بات کرنا اور درگزر کرنا ایسی خیرات سے بہتر ہے جس کے پیچھے ایذا پہنچائی جائے اور اللہ غنی ہیں حِلم والے ہیں۔
Kind words and forgiveness are better than such alms that are followed by hurt. And Allah is Need-Free, Forbearing.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تُبْطِلُوْا صَدَقٰتِكُمْ بِالْمَنِّ وَالْاَذٰى كَالَّذِيْ يُنْفِقُ مَا لَہٗ رِئَاۗءَ النَّاسِ وَلَا يُؤْمِنُ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ فَمَثَلُہٗ كَمَثَلِ صَفْوَانٍ عَلَيْہِ تُرَابٌ فَاَصَابَہٗ وَابِلٌ فَتَرَكَہٗ صَلْدًا لَا يَـقْدِرُوْنَ عَلٰي شَيْءٍ مِّمَّا كَسَبُوْا وَاللہُ لَا يَہْدِي الْقَوْمَ الْكٰفِرِيْنَ Al-Baqarah 2:264
اے ایمان والو! اپنے صدقات کو احسان جتا کر اور ایذا دے کر برباد نہ کرو جیسے کوئی اپنا مال لوگوں کے دکھاوے کے لئے خرچ کرے اور وہ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان نہ رکھتا ہو تو اس کی مثال ایسی ہے جیسے صاف چٹان کہ اس پر کچھ مٹی پڑی ہو پھر اس پر بارش برسے تو اسے صاف کردے ان کی اپنی کمائی کچھ بھی ان کے ہاتھ نہ آئے گی اور اللہ کافروں کی راہنمائی نہیں فرماتے۔
O believers! Do not render your alms worthless by reminders of your favour and causing hurt, like someone who spends his wealth to show off to people, and he does not believe in Allah and the Last Day. His likeness is as the likeness of a barren rock with some dust on it; then it rains and leaves it just bare. They will not profit anything from their earnings. And Allah does not guide the unbelievers.
وَمَثَلُ الَّذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَھُمُ ابْتِغَاۗءَ مَرْضَاتِ اللہِ وَتَثْبِيْتًا مِّنْ اَنْفُسِہِمْ كَمَثَلِ جَنَّۃٍؚبِرَبْوَۃٍ اَصَابَہَا وَابِلٌ فَاٰتَتْ اُكُلَہَا ضِعْفَيْنِ فَاِنْ لَّمْ يُصِبْہَا وَابِلٌ فَطَلٌّ وَاللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ Al-Baqarah 2:265
اور جو لوگ اپنا مال اللہ کی رضا جوئی کے لئے خرچ کرتے ہیں اور اپنے آپ کو ثابت قدم رکھنے کے لئے ان کی مثال ا یسی ہے جیسے بلندی پر کوئی باغ ہو جس پر بارش برستی ہو پس وہ اپنا دُگنا پھل دے تو اگر اس پر بارش نہ برسے تو پھوار (شبنم بھی اس کو کافی ہے)اور اللہ تمہارے کاموں کو دیکھتے ہیں۔
And those people who spend their wealth to earn Allah’s Pleasure and to keep themselves steadfast, their likeness is as the likeness of a garden on a height on which rain falls, and it gives a double yield of fruit, and if it does not rain, then a soft shower (dew also suffices it). And Allah watches your deeds.
اَيَوَدُّ اَحَدُكُمْ اَنْ تَكُوْنَ لَہٗ جَنَّۃٌ مِّنْ نَّخِيْلٍ وَّاَعْنَابٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ لَہٗ فِيْہَا مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ وَاَصَابَہُ الْكِبَرُ وَلَہٗ ذُرِّيَّۃٌ ضُعَفَاۗءُ فَاَصَابَہَآ اِعْصَارٌ فِيْہِ نَارٌ فَاحْتَرَقَتْ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللہُ لَكُمُ الْاٰيٰتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُوْنَ Al-Baqarah 2:266
کیا تم میں سے کوئی چاہتا ہے کہ اس کے پاس کھجوروں اور انگوروں کا باغ ہو جس میں نہریں چلتی ہوں اور اس کے لئے اس میں ہر قسم کے پھل ہوں اور اس کو بڑھاپا آجائے اور اس کی اولاد (ابھی)کمزور ہو تو کوئی ایسا بگولہ آئے جس میں آگ ہو پھر وہ (باغ)جل جائے اللہ اسی طرح تمہارے لئے دلائل بیان کرتے ہیں تاکہ تم فکر کرو۔
Does anyone of you want that he has a garden of date palms and grapes with streams flowing through it, and there is every variety of fruit therein for him, and he is overcome with old age and his offspring is (yet) weak, and a whirlwind with a fireball strikes it and it (the garden) is burnt? In this manner, Allah explains the Signs for you, so that you may ponder.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَنْفِقُوْا مِنْ طَيِّبٰتِ مَا كَسَبْتُمْ وَمِمَّآ اَخْرَجْنَا لَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَلَا تَـيَمَّمُوا الْخَبِيْثَ مِنْہُ تُنْفِقُوْنَ وَلَسْتُمْ بِاٰخِذِيْہِ اِلَّآ اَنْ تُغْمِضُوْا فِيْہِ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ غَنِىٌّ حَمِيْدٌ Al-Baqarah 2:267
اے ایمان والو! اپنی کمائی سے عمدہ چیزیں خرچ کیا کرو اور جو ہم نے تمہارے لئے زمین سے پیدا کیا ہے۔ اور ناکارہ (خبیث)چیز کا قصد نہ کرو کہ تم (نیکی میں تو) خرچ کرو اور خود اس کو لینا نہ چاہو سوائے اس کے کہ اس کے بارے میں چشم پوشی کرجاؤاور خوب جان لو کہ اللہ کسی چیز کے محتاج نہیں، تعریف کے لائق ہیں۔
O believers! Spend of the good things from your earnings, and of that which We have produced for you from the earth; and do not even aim at giving something useless (bad), which you may spend (in charity) but may not like to take it yourselves except with your eyes closed to it. And know well that Allah is Need-Free, Praiseworthy.
اَلشَّيْطٰنُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَيَاْمُرُكُمْ بِالْفَحْشَاۗءِ وَاللہُ يَعِدُكُمْ مَّغْفِرَۃً مِّنْہُ وَفَضْلًا وَاللہُ وَاسِعٌ عَلِيْمٌ Al-Baqarah 2:268
شیطان تم کو محتاجی سے ڈراتا ہے اور تم کو بُری بات کا مشورہ دیتا ہے اور اللہ تم سے وعدہ فرماتے ہیں اپنی طرف سے بخشش کا اور زیادہ دینے کا اور اللہ وسعت والے جاننے والے ہیں۔
Shaitan frightens you with poverty and gives you evil advice; and Allah promises you forgiveness from Himself and abundance. And Allah is Bountiful, Knowing.
يُؤْتِي الْحِكْمَۃَ مَنْ يَّشَاۗءُ وَمَنْ يُّؤْتَ الْحِكْمَۃَ فَقَدْ اُوْتِيَ خَيْرًا كَثِيْرًا وَمَا يَذَّكَّرُ اِلَّآ اُولُوا الْاَلْبَابِ Al-Baqarah 2:269
جسے چاہیں دانائی عطا کرتے ہیں اور جس کو دانائی عطا ہوئی تو یقیناً اس کو بہت بڑی بھلائی مل گئی اور صاحبِ خِرد ہی نصیحت قبول کرتے ہیں۔
He grants wisdom to whom He wills; and he who is granted wisdom has indeed received abundant good, and only the wise take advice.
وَمَآ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ نَّفَقَۃٍ اَوْ نَذَرْتُمْ مِّنْ نَّذْرٍ فَاِنَّ اللہَ يَعْلَمُہٗ وَمَا لِلظّٰلِـمِيْنَ مِنْ اَنْصَارٍ Al-Baqarah 2:270
اور جو تم کسی طرح کا خرچ کرتے ہو یا کسی طرح کی نذر مانتے ہو تو یقینا اللہ اسے جانتے ہیں اور غلط کاروں کی مدد کرنے والا کوئی نہیں۔
And whatever you spend or whatever vow you make, assuredly Allah knows it. And there is none to aid the wrongdoers.
اِنْ تُبْدُوا الصَّدَقٰتِ فَنِعِمَّا ہِىَ وَاِنْ تُخْفُوْھَا وَتُؤْتُوْھَا الْفُقَرَاۗءَ فَھُوَخَيْرٌ لَّكُمْ وَيُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِّنْ سَيِّاٰتِكُمْ وَاللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ Al-Baqarah 2:271
اگر تم ظاہر کرکے صدقات دو تب بھی اچھا ہے اور اگر انہیں پوشیدہ رکھو اور محتاجوں کو دوتو وہ تمہارے لئے بہتر ہے اور وہ (اللہ)تم سے تمہاری برائیاں دور کردیں گے اور جو تم کرتے ہو اللہ اس کی خبررکھتے ہیں۔
If you give alms openly, even that is good; and if you conceal them and give to the needy, that is better for you; and He (Allah) will remove your evils from you. And Allah is Aware of whatever you do.
لَيْسَ عَلَيْكَ ھُدٰىھُمْ وَلٰكِنَّ اللہَ يَہْدِيْ مَنْ يَّشَاۗءُ وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَيْرٍ فَلِاَنْفُسِكُمْ وَمَا تُنْفِقُوْنَ اِلَّا ابْتِغَاۗءَ وَجْہِ اللہِ وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَيْرٍ يُّوَفَّ اِلَيْكُمْ وَاَنْتُمْ لَا تُظْلَمُوْنَ Al-Baqarah 2:272
ان (کافروں)کو ہدایت پر لانا آپ کے ذمہ نہیں ولیکن اللہ جسے چاہتے ہیں ہدایت فرماتے ہیں اور جو مال تم خرچ کرتے ہو تو وہ تمہارے اپنے لئے ہے اور تم اللہ کی رضا چاہنے کے علاوہ (کسی غرض کے لئے)خرچ نہیں کرتے اور جو مال تم خرچ کرتے ہو وہ پورا پورا تم کو دیا جائے گا (یعنی اس کا ثواب)اور تمہارے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی۔
It is not your responsibility to bring these (unbelievers) to guidance, but Allah guides whomever He wills. And whatever you spend is for your own self. And you do not spend it (for any other purpose) except to seek Allah’s Pleasure. And whatever you spend of your wealth will be repaid to you in full (meaning, its reward), and you will not be dealt with unjustly.
لِلْفُقَرَاۗءِ الَّذِيْنَ اُحْصِرُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ لَا يَسْتَطِيْعُوْنَ ضَرْبًا فِي الْاَرْضِ يَحْسَبُھُمُ الْجَاہِلُ اَغْنِيَاۗءَ مِنَ التَّعَفُّفِ تَعْرِفُھُمْ بِسِيْمٰھُمْ لَا يَسْــَٔـلُوْنَ النَّاسَ اِلْحَافًا وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَيْرٍ فَاِنَّ اللہَ بِہٖ عَلِيْمٌ Al-Baqarah 2:273
یہ ان محتاجوں کے لئے ہے جو اللہ کی راہ میں روک دیئے گئے ہوں کہ ملک میں کہیں آجا نہیں سکتے سوال نہ کرنے کی وجہ سے نادان انہیں دولت مند سمجھتا ہے تم ان کو ان کے چہروں(طرز)سے پہچان سکتے ہو لوگوں سے لپٹ کر نہیں مانگتے اور جو مال تم خرچ کرتے ہو تو یقینا ًاللہ اس کو جانتے ہیں۔
It is for those needy who have been restricted in Allah’s Way, as they cannot go about in the land freely. The unknowing considers them wealthy because of their hesitation from begging; you can recognize them from their faces (demeanour); they do not beg clinging to people. And whatever wealth you spend, Allah surely knows it.
اَلَّذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَھُمْ بِالَّيْلِ وَالنَّہَارِ سِرًّا وَّعَلَانِيَۃً فَلَھُمْ اَجْرُھُمْ عِنْدَ رَبِّہِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْہِمْ وَلَا ھُمْ يَحْزَنُوْنَ Al-Baqarah 2:274
جو لوگ اپنا خرچ کرتے ہیں رات کو اور دن کو، پوشیدہ اور ظاہر تو ان کے لئے ان کے پروردگار کے پاس ان کا ثواب ہے اور نہ ان پر کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
The people who spend of their wealth night and day, secretly and openly, for them is their reward with their Rabb; and they will neither have any fear nor will they grieve.
اَلَّذِيْنَ يَاْكُلُوْنَ الرِّبٰوا لَايَقُوْمُوْنَ اِلَّا كَـمَا يَقُوْمُ الَّذِيْ يَتَخَبَّطُہُ الشَّيْطٰنُ مِنَ الْمَسِّ ذٰلِكَ بِاَنَّھُمْ قَالُوْٓا اِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرِّبٰوا وَاَحَلَّ اللہُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبٰوا فَمَنْ جَاۗءَہٗ مَوْعِظَۃٌ مِّنْ رَّبِّہٖ فَانْــتَہٰى فَلَہٗ مَا سَلَـفَ وَاَمْرُہٗٓ اِلَى اللہِ وَمَنْ عَادَ فَاُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ ھُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ Al-Baqarah 2:275
جو لوگ سوُد کھاتے ہیں وہ کھڑے نہیں ہوں گے (قبروں سے)مگر جیسے وہ شخص کھڑا ہوتا ہے جسے شیطان لپٹ کر خبطی بنادے یہ اس لئے کہ انہوں نے کہا تھا کہ بیع بھی مثل سوُد کے ہے اور حلال کیا ہے اللہ نے بیع کو اور حرام کیا ہے سوُد کو پھر جس (شخص)کو اس کے پروردگار کی طرف سے نصیحت پہنچی پھروہ باز آگیا تو جو کچھ پہلے ہوچکا تو وہ اسی کا رہا اور اس کا (باطنی)معاملہ اللہ کے حوالے اور جو پھر عود (پلٹ کر ایسا)کرے تو یہ لوگ دوزخ کے رہنے والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
The people who devour usury will not stand up (from their graves) except as stands a person made insane by Shaitan’s embrace. This is because they had said that trading is like usury. And Allah has allowed trading and has forbidden usury. So, to whoever (person) reaches the admonition from his Rabb and he refrains, then whatever he gained previously is his, and his (inner) affair rests with Allah. And whoever returns to it (repeats it), then these people are the inmates of Hell; they will remain in it forever.
يَمْحَقُ اللہُ الرِّبٰوا وَيُرْبِي الصَّدَقٰتِ وَاللہُ لَا يُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ اَثِيْمٍ Al-Baqarah 2:276
اللہ سوُد کو مٹاتے ہیں اور صدقات کو بڑھاتے ہیں اور اللہ کسی کفر کرنے والے گنہگار کو دوست نہیں رکھتے۔
Allah eliminates usury and increases charity. And Allah does not befriend any unbelieving sinner.
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَاَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتَوُا الزَّكٰوۃَ لَھُمْ اَجْرُھُمْ عِنْدَ رَبِّہِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْہِمْ وَلَا ھُمْ يَحْزَنُوْنَ Al-Baqarah 2:277
یقیناً جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیئے اور نماز کی پابندی کی اور زکوٰۃ دی ان کے لئے ان کے پروردگار کے پاس ان کا ثواب ہے اور نہ ان پر خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
Indeed, those people who believed and performed righteous deeds and established Salah and gave Zakat, for them is their reward with their Rabb, they will have neither fear nor will they grieve.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَذَرُوْا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبٰٓوا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ Al-Baqarah 2:278
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور جو سوُد کا بقایا ہے اسے چھوڑ دو اگر تم (واقعی)ایمان والے ہو۔
O believers! Be conscious of Allah and forgo the remaining balance of usury, if you are (true) believers.
فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا فَاْذَنُوْا بِحَرْبٍ مِّنَ اللہِ وَرَسُوْلِہٖ وَاِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوْسُ اَمْوَالِكُمْ لَاتَظْلِمُوْنَ وَلَا تُظْلَمُوْنَ Al-Baqarah 2:279
پھر اگر تم(اس پر عمل )نہ کرو گے تو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کے لئے تیار ہوجاؤ اور اگر تم توبہ کرو تو تمہارے اصل مال تمہارے ہیں نہ تم زیادتی کرو اور نہ تم پر زیادتی کی جائے۔
Then if you do not (comply with this), be prepared for a war with Allah and His Messenger. And if you repent, your principal sum shall be yours. Do not transgress, and you will not be transgressed against.
وَاِنْ كَانَ ذُوْ عُسْرَۃٍ فَنَظِرَۃٌ اِلٰى مَيْسَرَۃٍ وَاَنْ تَصَدَّقُوْا خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Al-Baqarah 2:280
اور اگر (قرض دار)تنگ دست ہو تو کشادگی تک مہلت دو اور اگر معاف ہی کردو تو تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم کو (اس کے ثواب کی) خبر ہو۔
And if (the debtor is) in straitened circumstances, grant him leave till the time of ease; and if you remit it altogether, it is better for you, if you knew (its reward).
وَاتَّقُوْا يَوْمًا تُرْجَعُوْنَ فِيْہِ اِلَى اللہِ ثُمَّ تُوَفّٰى كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَھُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ Al-Baqarah 2:281
اور اس دن سے ڈرو جب تم اللہ کے حضورپیش کیے جاؤ گے پھر ہر شخص اپنے اعمال کا پورا پورا بدلہ پائے گا اور ان سے زیادتی نہ کی جائے گی۔
And be conscious of the Day when you will be brought before Allah, then every person will get full reward for his deeds, and they will not be wronged.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى فَاكْتُبُوْہُ وَلْيَكْتُبْ بَّيْنَكُمْ كَاتِبٌۢ بِالْعَدْلِ وَلَا يَاْبَ كَاتِبٌ اَنْ يَّكْتُبَ كَـمَا عَلَّمَہُ اللہُ فَلْيَكْتُبْ وَلْيُمْلِلِ الَّذِيْ عَلَيْہِ الْحَـقُّ وَلْيَتَّقِ اللہَ رَبَّہٗ وَلَا يَبْخَسْ مِنْہُ شَـيْــــًٔـا فَاِنْ كَانَ الَّذِيْ عَلَيْہِ الْحَـقُّ سَفِيْہًا اَوْ ضَعِيْفًا اَوْ لَا يَسْتَطِيْعُ اَنْ يُّـمِلَّ ھُوَفَلْيُمْلِلْ وَلِــيُّہٗ بِالْعَدْلِ وَاسْتَشْہِدُوْا شَہِيْدَيْنِ مِنْ رِّجَالِكُمْ فَاِنْ لَّمْ يَكُوْنَا رَجُلَيْنِ فَرَجُلٌ وَّامْرَاَتٰنِ مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّہَدَاۗءِ اَنْ تَضِلَّ اِحْدٰىھُمَا فَتُذَكِّرَ اِحْدٰىہُمَا الْاُخْرٰى وَلَا يَاْبَ الشُّہَدَاۗءُ اِذَا مَا دُعُوْا وَلَا تَسْــَٔـــمُوْٓا اَنْ تَكْتُبُوْہُ صَغِيْرًا اَوْ كَبِيْرًا اِلٰٓى اَجَلِہٖ ذٰلِكُمْ اَقْسَطُ عِنْدَ اللہِ وَاَقْوَمُ لِلشَّہَادَۃِ وَاَدْنٰٓى اَلَّاتَرْتَابُوْٓا اِلَّآ اَنْ تَكُـوْنَ تِجَارَۃً حَاضِرَۃً تُدِيْرُوْنَہَا بَيْنَكُمْ فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ اَلَّا تَكْتُبُوْھَا وَاَشْہِدُوْٓا اِذَا تَبَايَعْتُمْ وَلَا يُضَاۗرَّ كَاتِبٌ وَّلَا شَہِيْدٌ ۥۭ وَاِنْ تَفْعَلُوْا فَاِنَّہٗ فُسُوْقٌۢ بِكُمْ وَاتَّقُوا اللہَ وَيُعَلِّمُكُمُ اللہُ وَاللہُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ Al-Baqarah 2:282
اے ایمان والو! جب تم معیاد ِمقرر تک ادھار لین دین کرو تو اس کو لکھ لیا کرو اور چاہیے کہ لکھنے والا تمہارے درمیان انصاف سے لکھے اور لکھنے والا جیسا کہ اللہ نے اس کو سکھایا ہے لکھنے سے انکار نہ کرے پس لکھ دے اور وہ شخص (بول کر)لکھوائے جس کے ذمہ حق (قرض)واجب ہو اور اللہ سے ڈرے جو اس کا پروردگار ہے اور اس میں ذرہ برابر کمی نہ کرے پھر اگر وہ شخص کہ جس کے ذمہ حق (قرض)ہے ضعیف العقل ہو یا ضعیف البدن ہو یا وہ بول کرلکھوا نہ سکتا ہو تو اس کا ولی انصاف کے ساتھ مضمون لکھوائے اور گواہ کرلو اپنے مردوں میں سے دو گواہ پس اگر وہ مرد نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں جن کو تم گواہ پسند کرو تاکہ ان میں سے اگر ایک بھول جائے تو ان میں سے ایک، دوسری کو یاد دلادے اور جب گواہ طلب کیے جائیں تو انکار نہ کریں اور (قرض)چھوٹا ہو یا بڑا اس کی میعاد تک اس کے لکھنے میں کاہلی نہ کرو تمہارا ایسا کرنا اللہ کے نزدیک بہت انصاف قائم رکھنے والا ہے اور شہادت کے لئے بہت درست ہے اور اس بات کے نزدیک ہے کہ تمہیں کسی قسم کا شبہ نہ پڑے ہاں اگر سودا دست بدست ہو کہ تم آپس میں لیتے دیتے ہو اگر اس کو نہ لکھو تو تم پر کوئی گناہ نہیں ہے اور جب تم سودا کرو تو گواہ کرلیا کرو اور کسی لکھنے والے کو تکلیف نہ دی جائے اور نہ کسی گواہ کو اور اگر تم ایسا کرو گے تو یقینا ًیہ تمہارے لئے گناہ کی بات ہوگی اور اللہ سے ڈرو اور اللہ تم کو تعلیم فرماتے ہیں اور اللہ ہر چیز کے جاننے والے ہیں۔
O believers! When you do business on credit for a specified period, record it in writing; and the scribe should write it justly between you; and the scribe should not refuse to write it, but should write it as (he) has been taught by Allah; and the person against whom is the obligation (the debt) should dictate (loudly) and should remain conscious of Allah, Who is his Rabb, and should not reduce it by an iota; then if he, against whom is the obligation (debt), is of unsound mind or weak in body or is unable to dictate, then his guardian should dictate the contents fairly. And take witnesses: two witnesses from among your men, and if there are not two men, then one man and two women, whom you choose to be witnesses, so that if one of them (the women) forgets, then one of them may remind the other. And when the witnesses are summoned, they should not refuse. And whether (the debt be) small or large, do not be negligent in writing it down along with its due date; your doing so is more just with Allah, and better suited as evidence, and more likely to prevent your doubts. Yes, if the transaction is by hand which you give and take among yourselves, there is no sin on you if you do not record it. And when you make a transaction, take witnesses; and no harm should be done to the scribe or to any witness. And if you do so, then assuredly, it will be a sin for you. And be conscious of Allah; and Allah teaches you; and Allah is the Knower of everything.
وَاِنْ كُنْتُمْ عَلٰي سَفَرٍ وَّلَمْ تَجِدُوْا كَاتِبًا فَرِھٰنٌ مَّقْبُوْضَۃٌ فَاِنْ اَمِنَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا فَلْيُؤَدِّ الَّذِي اؤْتُمِنَ اَمَانَــتَہٗ وَلْيَتَّقِ اللہَ رَبَّہٗ وَلَا تَكْتُمُوا الشَّہَادَۃَ وَمَنْ يَّكْتُمْہَا فَاِنَّہٗٓ اٰثِمٌ قَلْبُہٗ وَاللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِيْمٌ Al-Baqarah 2:283
اور اگر تم سفر پر ہو اور لکھنے والا نہ پاؤ تو (کوئی چیز)رہن باقبضہ رکھ کر (قرض لے لو)۔ پھر اگر کوئی تم میں سے دوسرے کو امین سمجھے (اور بغیر رہن کے قرضہ دے) تو امانت دار کو چاہیے کہ امانت دار کی امانت ادا کرے اور اللہ سے ڈرتا رہے جواس کا پروردگار ہے اور شہادت کو مت چھپاؤ اور جو اس (شہادت)کو چھپائے گا تو یقینا ًاس کا دل گناہ گار ہوگا اور جو تم کرتے ہو اللہ اسے جاننے والے ہیں۔
And if you are on a journey and do not find a scribe, then pledge (something) in possession (and take the loan). Then, if one of you trusts the other (gives the loan without any pledging), he who is entrusted should deliver the trust of the one who trusted, and should remain conscious of Allah, Who is his Rabb. And do not hide testimony, and whoever hides it (the testimony), his heart would surely be sinful. And Allah is the Knower of whatever you do.
لِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ وَاِنْ تُبْدُوْا مَا فِيْٓ اَنْفُسِكُمْ اَوْ تُخْفُوْہُ يُحَاسِبْكُمْ بِہِ اللہُ فَيَغْفِرُ لِمَنْ يَّشَاۗءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَّشَاۗءُ وَاللہُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Al-Baqarah 2:284
جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اللہ کا ہے اور اگر تم اپنے دل کی بات کوظاہر کرو گے یا اسے چھپاؤ گے تو اللہ تم سے اس کا حساب لیں گے پھر جس کو وہ چاہیں بخش دیں اور جس کو چاہیں عذاب کریں اور اللہ ہر چیز پہ قادر ہیں۔
Whatever is in the heavens and whatever is in the earth belongs to Allah. And whether you reveal what is in your hearts or conceal it, Allah will call you to account for it. Then, He may forgive whom He wills and may punish whom He wills. And Allah has Power over everything.
اٰمَنَ الرَّسُوْلُ بِمَآ اُنْزِلَ اِلَيْہِ مِنْ رَّبِّہٖ وَالْمُؤْمِنُوْنَ كُلٌّ اٰمَنَ بِاللہِ وَمَلٰۗىِٕكَتِہٖ وَكُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ اَحَدٍ مِّنْ رُّسُلِہٖ وَقَالُوْا سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَاِلَيْكَ الْمَصِيْرُ Al-Baqarah 2:285
رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم)اسی (کتاب)پر ایمان رکھتے ہیں جو ان کے پروردگار کی طرف سے ان پر اتاری گئی اور ایمان والے بھی۔ سب ایمان لائے اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر (اور کہتے ہیں)ہم اس کے رسولوں کے درمیان کسی میں کوئی فرق نہیں کرتے اور عرض کرتے ہیں کہ ہم نے (آپ کا حکم)سنا اور ہم نے قبول کیا۔ اے ہمارے پروردگار ! ہم آپ کی بخشش مانگتے ہیں اور آپ کی طرف ہی لوٹ کر جانا ہے۔
The Messenger (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam) of Allah believes in that (Book) which has been sent down to him by his Rabb, and so do the believers. All have believed in Allah and His Angels and His Books and His Messengers (and they say), ‘We make no distinction between any of His Messengers,’ and they submit, ‘We hear (Your Command) and we obey. O our Rabb! We seek Your Forgiveness, and to You is our return.’
لَا يُكَلِّفُ اللہُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَہَا لَہَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْہَا مَااكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَآ اِنْ نَّسِيْنَآ اَوْ اَخْطَاْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَآ اِصْرًا كَـمَا حَمَلْتَہٗ عَلَي الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَۃَ لَنَا بِہٖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَي الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَ Al-Baqarah 2:286
اللہ کسی کو اِس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے جو (اچھا)کرے گا وہ اس کے لئے ہے اور جو برُا کرے گا اسی کو نقصان ہوگا اے ہمارے پروردگار! اگر ہم بھول گئے یا ہم سے خطا ہوئی تو اس پر ہماری گرفت نہ کیجئے۔ اے ہمارے پروردگار! اور ہم پر بوجھ نہ ڈالیئے جیسا آپ نے ہم سے پہلوں پر ڈالا اے ہمارے پروردگار! اور جتنا بوجھ اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں وہ ہم پر نہ ڈالیئے اور ہمارے گناہوں سے درگزر فرمائیے اور ہمیں بخش دیجیئےاور ہم پر رحم فرمائیے آپ ہی ہمارے مالک ہیں پس ہم کو کافروں کی قوم پہ غالب فرمائیے-
Allah does not burden anyone beyond his capacity. For him is whatever (good) he does, and on him will be (the loss of) whatever (evil) he does. ‘O our Rabb! Do not grasp us if we forget or make a mistake. O our Rabb! And do not lay on us a burden, like You laid on those before us. O our Rabb! And do not place on us a burden that we do not have the strength to bear. Overlook our sins, and forgive us, and have mercy on us. You are our Patron; so make us victorious over the disbelieving folk.’
Back to top