Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْحَجّ

Chapter 22: Al-Hajj (78 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
يٰٓاَيُّہَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمْ ۰ۚ اِنَّ زَلْزَلَۃَ السَّاعَۃِ شَيْءٌ عَظِيْمٌ Al-Hajj 22:1
اے لوگو!اپنے پروردگار سے ڈرو بے شک قیامت کا زلزلہ بڑی بھاری چیز ہوگی۔
O People! Be conscious of your Rabb. Without doubt, the quake of Qiyamah will be a very tremendous thing.
يَوْمَ تَرَوْنَہَا تَذْہَلُ كُلُّ مُرْضِعَۃٍ عَمَّآ اَرْضَعَتْ وَتَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَہَا وَتَرَى النَّاسَ سُكٰرٰي وَمَا ہُمْ بِسُكٰرٰي وَلٰكِنَّ عَذَابَ اللہِ شَدِيْدٌ Al-Hajj 22:2
(اے مخاطب!) جس دن تو اسے دیکھے گا کہ ہر دو دھ پلانے والی (عورت)اپنے دودھ پیتے (بچے)کو بھول جائے گی اور ہر حمل والی اپنے حمل کو (دن پورے ہونے سے پہلے)ڈال دے گی اور تجھ کو لوگ نشہ کی سی حالت میں نظر آئیں گے اور وہ نشہ میں نہیں ہوں گے اور واقعہ میں اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے۔
(O addressee!) On the day you behold it, every breastfeeding (woman) will forget her suckling (child), and every pregnant one will abort her pregnancy (before its term), and people will appear to you as if in a state of drunkenness, and they will not be drunk; but in reality, Allah’s torment is extremely severe.
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُّجَادِلُ فِي اللہِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَّيَتَّبِعُ كُلَّ شَيْطٰنٍ مَّرِيْدٍ Al-Hajj 22:3
اور بعض لوگ ایسے ہیں جواللہ کے بارے (اس کی ذات وصفات میں )بغیر جانے بوجھے جھگڑا کرتے ہیں اور ہر سرکش شیطان کے پیچھے ہو لیتے ہیں۔
And there are certain people who dispute about Allah (about His Being and His Attributes) without having any knowledge and follow every rebellious Shaitan.
كُتِبَ عَلَيْہِ اَنَّہٗ مَنْ تَوَلَّاہُ فَاَنَّہٗ يُضِلُّہٗ وَيَہْدِيْہِ اِلٰى عَذَابِ السَّعِيْرِ Al-Hajj 22:4
جس کے بارے لکھا جاچکا ہے یہ کہ جو اسے دوست رکھے گا تو وہ اسے گمراہ کردے گا اور اس کو دوزخ کے عذاب کا راستہ دکھائے گا۔
About whom it has been decreed that whoever befriends him, he will misguide him and will show him the way to the torment of Hell.
يٰٓاَيُّہَا النَّاسُ اِنْ كُنْتُمْ فِيْ رَيْبٍ مِّنَ الْبَعْثِ فَاِنَّا خَلَقْنٰكُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَۃٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَۃٍ ثُمَّ مِنْ مُّضْغَۃٍ مُّخَلَّقَۃٍ وَّغَيْرِ مُخَلَّقَۃٍ لِّنُبَيِّنَ لَكُمْ ۰ۭ وَنُقِرُّ فِي الْاَرْحَامِ مَا نَشَاۗءُ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ نُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوْٓا اَشُدَّكُمْ ۰ۚ وَمِنْكُمْ مَّنْ يُّتَوَفّٰى وَمِنْكُمْ مَّنْ يُّرَدُّ اِلٰٓى اَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَيْلَا يَعْلَمَ مِنْۢ بَعْدِ عِلْمٍ شَـيْــــًٔا ۰ۭ وَتَرَى الْاَرْضَ ہَامِدَۃً فَاِذَآ اَنْزَلْنَا عَلَيْہَا الْمَاۗءَ اہْتَزَّتْ وَرَبَتْ وَاَنْۢبَتَتْ مِنْ كُلِّ زَوْجٍؚ بَہِيْجٍ Al-Hajj 22:5
اے لوگو! اگر تم (قیامت کے دن)دوبارہ زندہ ہونے کے بارے شک میں ہو تو یقیناً ہم نے تم کو (پہلی بار بھی تو)پیدا فرمایا تھا (پہلے)مٹی سے پھر نطفہ سے پھر خون کے لوتھڑے سے پھر بوٹی سے جس کی بناوٹ کامل بھی ہوتی ہے اور ناقص بھی تاکہ ہم تم پر (اپنی خالقیت)ظاہر کردیں اور ہم جس کو چاہتے ہیں ایک مدت معین تک پیٹ میں ٹھہرائے رکھتے ہیں پھر ہم تم کو بچہ بنا کر باہر لاتے ہیں پھر تم اپنی جوانی کو پہنچتے ہو اور بعض تم میں وہ ہیں جو (جوانی کو پہنچنے سے پہلے)مرجاتے ہیں اور بعض تم میں وہ ہیں جو نکمی عمر(بڑھاپے کی زیادہ عمر)کی طرف لوٹائے جاتے ہیں کہ ایک چیز سے باخبر ہوکر پھر بے خبر ہوجاتے ہیں اور (اے مخاطب!)تو زمین کو دیکھتا ہے کہ خشک پڑی ہے پھر جب ہم اس پر پانی برساتے ہیں تو ابھرتی ہے اور شاداب ہوتی ہے اور ہر قسم کی خوش نما نباتات اگاتی ہے۔
O people! If you are in doubt about being revived (on the Day of Qiyamah), then indeed We had created you (the first time as well) (first) from clay, then from sperm, then from a clot of blood, then from a lump of flesh whose formation is perfect and also imperfect, so that We demonstrate (Our Power of creation) to you. And We retain whoever We will for a determined term in the womb, then We form you into a baby and bring you forth, then you reach your adulthood. And there are some of you who die (before reaching adulthood), and there are some of you who are returned towards a useless age (very old age), that after having had knowledge (they) again become unknowing. And (O addressee!), you see the earth lying dry, then when We rain water on it, it swells and becomes saturated and grows every kind of pleasant vegetation.
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللہَ ہُوَالْحَقُّ وَاَنَّہٗ يُـحْيِ الْمَوْتٰى وَاَنَّہٗ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Al-Hajj 22:6
یہ سب اس لئے کہ اللہ ہی (قادر مطلق)برحق ہے اور یہ کہ وہی بے جان کو زندہ کردیتا ہے اور یہ کہ وہی ہر چیز پر قادر ہے۔
All this is because Allah Alone is the Truth (Absolutely Powerful), and that only He gives life to the lifeless, and that only He has power over everything.
وَّاَنَّ السَّاعَۃَ اٰتِيَۃٌ لَّا رَيْبَ فِيْہَا ۰ۙ وَاَنَّ اللہَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُوْرِ Al-Hajj 22:7
اور یہ کہ قیامت آنے والی ہے اس میں ذرا شبہ نہیں اور یہ کہ اللہ سب لوگوں کو جو قبروں میں ہیں زندہ کر اٹھائیں گے۔
And that Qiyamah is coming, there is not the least bit of doubt in this, and that Allah will revive all the people who are in the graves.
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُّجَادِلُ فِي اللہِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَّلَا ہُدًى وَّلَا كِتٰبٍ مُّنِيْرٍ Al-Hajj 22:8
اور بعض لوگ ایسے ہیں کہ اللہ کے بارے میں بغیر واقفیت (علم ضروری) اور بغیر دلیل (علم عقلی)کے اور بغیر کسی روشن کتاب (دلیل نقلی)کے جھگڑا کرتے ہیں۔
And there are certain people who dispute about Allah without knowing (essential knowledge), without evidence (rational knowledge) and without a luminous Book (quoted knowledge).
ثَانِيَ عِطْفِہٖ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ ۰ۭ لَہٗ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَّنُذِيْقُہٗ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ عَذَابَ الْحَرِيْقِ Al-Hajj 22:9
(تکبر سے)گردن موڑ لیتے ہیں تاکہ وہ (لوگوں کو)اللہ کی راہ سے بے راہ کریں ایسے شخص کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم اس کو جلتی آگ کا عذاب چکھائیں گے۔
They turn their necks (in arrogance) so that they may lead (people) astray from Allah’s Way. There is disgrace in the world for such a person, and We shall make him taste the torment of the burning fire on the Day of Qiyamah.
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ يَدٰكَ وَاَنَّ اللہَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِّـلْعَبِيْدِ Al-Hajj 22:10
(اس سے کہا جائے گا)یہ تیرے ہاتھوں کیے گئے کاموںکا بدلہ ہے اور یہ کہ اللہ اپنے بندوں پر زیادتی کرنے والے نہیں۔
(It will be said to him), ‘This is the recompense of the works done by your hands, and that Allah is not the One to wrong His slaves.’
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّعْبُدُ اللہَ عَلٰي حَرْفٍ ۰ۚ فَاِنْ اَصَابَہٗ خَيْرُۨ اطْـمَاَنَّ بِہٖ ۰ۚ وَاِنْ اَصَابَتْہُ فِتْنَۃُۨ انْقَلَبَ عَلٰي وَجْہِہٖ ۰ۣۚ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃَ ۰ۭ ذٰلِكَ ہُوَالْخُسْرَانُ الْمُبِيْن Al-Hajj 22:11
اور لوگوں میں بعض ایسا بھی ہے جو اللہ کی عبادت (ایسے طور پر)کرتا ہے (جیسے کسی چیز کے )کنارے پر (کھڑا ہو)پھر اگر اس کو کوئی (دنیا کا)نفع پہنچ گیاتو اس کے سبب مطمئن ہوگیا اور اگر اس کو کوئی آزمائش آگئی تو منہ اٹھا کر (کفر کی طرف) چل دیا اس نے دنیا میں (بھی)نقصان اٹھایا اور آخرت میں (بھی)یہی تو کھلا نقصان ہے۔
And among the people there is also the one who worships Allah (in such a manner as though standing) on the edge (of something). Then, if some (worldly) gain reaches him he becomes satisfied by it, and if some trial befalls him he turns his face and walks away (towards disbelief). He suffered loss in the world and (also) in the Hereafter. This is a manifest loss.
يَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللہِ مَا لَا يَضُرُّہٗ وَمَا لَا يَنْفَعُہٗ ۰ۭ ذٰلِكَ ہُوَالضَّلٰلُ الْبَعِيْدُ Al-Hajj 22:12
اللہ کے سوا ایسی چیز کو پکارتا ہے (عبادت کرتا ہے)جو اس کو نہ نقصان پہنچا سکتی ہے اور نہ اس کو نفع دے سکتی ہے یہی انتہا درجہ کی گمراہی ہے۔
He calls upon (worships), besides Allah, something which can neither cause him harm and nor give him benefit. This is misguidance of the extreme degree.
يَدْعُوْا لَمَنْ ضَرُّہٗٓ اَقْرَبُ مِنْ نَّفْعِہٖ ۰ۭ لَبِئْسَ الْمَوْلٰى وَلَبِئْسَ الْعَشِيْرُ Al-Hajj 22:13
وہ ایسے کو پکاررہا ہے (عبادت کررہا ہے)کہ اس کا نقصان اس کے فائدہ کی نسبت زیادہ قریب ہے ایسا کار ساز بھی برا ہے اور ایسا ہم نشین بھی برا ہے۔
He is calling upon (worshipping) a thing whose harm is nearer than its benefit. Evil is such a patron and also evil is such a companion.
اِنَّ اللہَ يُدْخِلُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ ۰ۭ اِنَّ اللہَ يَفْعَلُ مَا يُرِيْدُ Al-Hajj 22:14
بے شک اللہ ایسے لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک کام کئے (بہشت کے)ایسے باغوں میں داخل فرمائیں گے جن کے تابع نہریں جاری ہوں گی بے شک اللہ جو ارادہ کرتے ہیں کر گزرتے ہیں۔
Without doubt, Allah will enter people who believed and performed righteous deeds in such Gardens (of Paradise) under whose direction streams will be flowing. Without doubt, Allah fulfils what He intends.
مَنْ كَانَ يَظُنُّ اَنْ لَّنْ يَّنْصُرَہُ اللہُ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃِ فَلْيَمْدُدْ بِسَبَبٍ اِلَى السَّمَاۗءِ ثُمَّ لْيَقْطَعْ فَلْيَنْظُرْ ہَلْ يُذْہِبَنَّ كَيْدُہٗ مَا يَغِيْظُ Al-Hajj 22:15
جو یہ خیال کرتا ہے کہ اللہ ان (نبی صلی اللہ علیہ وسلم)کی دنیا اور آخرت میں ہرگز مدد نہیں فرمائیں گے تو اس کو چاہیے کہ ایک رسی آسمان تک تان لے پھر (اس کے ذریعے آسمان پر پہنچ کر) اگر ہوسکے (تووحی کو)ختم کردے پھر دیکھ لے کہ کیااس کی یہ تجویز اس کے غصے کو دور کرسکتی ہے؟۔
So whoever thinks that Allah will never help him (the Prophet - Sall Allah-o Alaihi wa Sallam) in this world and in the Hereafter, he should stretch a rope to the sky, then (reaching the sky by it) cut off (the Revelation) if he can. Then let him see whether this plan of his can remove his anger?
وَكَذٰلِكَ اَنْزَلْنٰہُ اٰيٰتٍؚ بَيِّنٰتٍ ۰ۙ وَّاَنَّ اللہَ يَہْدِيْ مَنْ يُّرِيْدُ Al-Hajj 22:16
اور ہم نے اس (قرآن)کو اسی طرح نازل فرمایا ہے (اس کی)باتیں کھلی کھلی (ہیں) اور یہ کہ اللہ جس کو چاہتے ہیں ہدایت بخشتے ہیں۔
And this is how We have revealed it (the Quran), (its) discourse (is) open and plain, and that Allah grants guidance to whom He wills.
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَالَّذِيْنَ ہَادُوْا وَالصّٰبِــــِٕــيْنَ وَالنَّصٰرٰي وَالْمَجُوْسَ وَالَّذِيْنَ اَشْرَكُـوْٓا ۰ۤۖ اِنَّ اللہَ يَفْصِلُ بَيْنَہُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ ۰ۭ اِنَّ اللہَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ شَہِيْدٌ Al-Hajj 22:17
بلا شبہ جو لوگ ایمان لائے اور جو لوگ یہودی ہوئے اور ستارہ پرست اور عیسائی اور مجوسی اور وہ لوگ جنہوں نے شرک کیا یقیناً اللہ ان سب میں قیامت کے دن فیصلہ فرمادیں گے۔ بے شک اللہ ہر چیز سے باخبر ہیں۔
Without doubt, on the Day of Qiyamah, Allah will judge between them all - the people who believed and those who became Jews and the star-worshippers and the Christians and the Magians and the people who practised polytheism. Indeed, Allah is Aware of everything.
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللہَ يَسْجُدُ لَہٗ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَمَنْ فِي الْاَرْضِ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ وَالنُّجُوْمُ وَالْجِبَالُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوَاۗبُّ وَكَثِيْرٌ مِّنَ النَّاسِ ۰ۭ وَكَثِيْرٌ حَقَّ عَلَيْہِ الْعَذَابُ ۰ۭ وَمَنْ يُّہِنِ اللہُ فَمَا لَہٗ مِنْ مُّكْرِمٍ ۰ۭ اِنَّ اللہَ يَفْعَلُ مَا يَشَاۗءُ Al-Hajj 22:18
(اے مخاطب! )کیا تم نے نہیں دیکھا یہ کہ جو (مخلوق)آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اور درخت اور چارپائے اور بہت سے انسان اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں اور بہت سے ایسے ہیں جن پر عذاب ثابت ہوچکا اور جس کو اللہ ذلیل کریں تو اس کو کوئی عزت دینے والا نہیں بے شک اللہ جو چاہتے ہیں کرتے ہیں۔
(O addressee!) Have you not observed that whatever (creation) is in the heavens and that which is in the earth, and the sun and the moon and the stars, and the mountains and the trees, and the cattle and many human beings prostrate themselves before Allah only? And there are many for whom the torment has become due. And there is none to grant honour to the one whom Allah disgraces. Without doubt, Allah does what He wills.
ھٰذٰنِ خَصْمٰنِ اخْتَصَمُوْا فِيْ رَبِّہِمْ ۰ۡفَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا قُطِّعَتْ لَہُمْ ثِيَابٌ مِّنْ نَّارٍ ۰ۭ يُصَبُّ مِنْ فَوْقِ رُءُوْسِہِمُ الْحَمِيْمُ Al-Hajj 22:19
یہ دو فریق (ایک دوسرے کے دشمن)ہیں اپنے پروردگار کے بارے میں جھگڑتے ہیں تو جو لوگ کافر ہیں ان کے لئے آگ کے کپڑے کاٹے جائیں گے (بنائے جائیں گے)ان کے سروں کے اوپر سے تیز گرم پانی ڈالا جائے گا۔
These are two groups (each other’s opponents) who dispute about their Rabb. So, for the unbelievers, clothes will be cut out (will be made) of fire; very hot water will be poured from over their heads.
يُصْہَرُ بِہٖ مَا فِيْ بُطُوْنِہِمْ وَالْجُلُوْدُ Al-Hajj 22:20
اس سے ان کے پیٹ کی چیزیں (انتڑیاں) اور کھالیں سب گل جائیں گی۔
Their abdominal organs (intestines) and skins will all melt with it.
وَلَہُمْ مَّقَامِعُ مِنْ حَدِيْدٍ Al-Hajj 22:21
اور ان کے (مارنے کے)لئے لوہے کے گرز ہوں گے۔
And there will be maces of iron for them (to beat them).
كُلَّمَآ اَرَادُوْٓا اَنْ يَّخْرُجُوْا مِنْہَا مِنْ غَمٍّ اُعِيْدُوْا فِيْہَا ۰ۤ وَذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِيْقِ Al-Hajj 22:22
وہ جب چاہیں گے کہ اس (دوزخ)سے ، دکھ کے مارے نکل جائیں (پھر)اسی میں لوٹا دیئے جائیں گے اور (کہا جائے گا)جلنے کا عذاب (ہمیشہ کے لئے)چکھتے رہو۔
When they will wish to get out of it (the Hell) because of anguish, they will (again) be returned to it, and (it will be said), ‘Keep tasting (forever) the torment of burning.’
اِنَّ اللہَ يُدْخِلُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ يُحَلَّوْنَ فِيْہَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَہَبٍ وَّلُؤْلُؤًا ۰ۭ وَلِبَاسُہُمْ فِيْہَا حَرِيْرٌ Al-Hajj 22:23
بے شک اللہ ان کو جو ایمان لائے اور نیک کام کیے بہشت کے ایسے باغوں میں داخل فرمائیں گے جن کے تابع نہریں جاری ہوں گی وہاں ان کو سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور موتی۔ اور وہاں ان کا لباس ریشم کا ہوگا۔
Without doubt, Allah will enter those who believed and performed righteous deeds into such gardens of Paradise under whose direction streams will be flowing. There, they will be adorned with bracelets of gold, and pearls; and their dress therein will be of silk.
وَہُدُوْٓا اِلَى الطَّيِّبِ مِنَ الْقَوْلِ ۰ۚۖ وَہُدُوْٓا اِلٰى صِرَاطِ الْحَمِيْدِ Al-Hajj 22:24
اور ان کو (دنیا میں )پاکیزہ کلام (کلمہ طیبہ)کی ہدایت کی گئی اور انہیں اس (اللہ)کے راستے کی ہدایت ہوگئی جو تعریف کے لائق ہے۔
And they were guided (in the world) to the pious speech (Kalimah Tayyebah), and they were guided to His (Allah’s) Path, Who is Worthy of Praise.
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَيَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ الَّذِيْ جَعَلْنٰہُ لِلنَّاسِ سَوَاۗءَۨ الْعَاكِفُ فِيْہِ وَالْبَادِ ۰ۭ وَمَنْ يُّرِدْ فِيْہِ بِـاِلْحَادٍؚبِظُلْمٍ نُّذِقْہُ مِنْ عَذَابٍ اَلِيْمٍ Al-Hajj 22:25
بے شک جو لوگ کافر ہوئے اور وہ اللہ کے راستہ سے اور مسجد حرام سے (بھی)روکتے ہیں جس کو ہم نے تمام لوگوں کے لئے (یکساں عبادت گاہ)بنایا ہے اس میں وہاں کا رہنے والا ہو یا باہر سے آنے والا، برابر ہے اور جو اس میں کوئی خلاف دین (کفر وشرک کی بات یا کام)ظلم کے ساتھ قصداً کرے ہم اس کو درد ناک عذاب (کا مزہ)چکھائیں گے۔
Indeed the people who disbelieved and hinder from Allah’s Way and (also) from the Masjid-e Haraam, which We have made (a place of worship) for all people (alike); herein is equal - the resident and the visitor. And whoever, with due intent, acts therein wrongfully against the Deen (by word or act of unbelief or polytheism), We shall make him savour (the taste of) a painful torment.
وَاِذْ بَوَّاْنَا لِاِبْرٰہِيْمَ مَكَانَ الْبَيْتِ اَنْ لَّا تُشْرِكْ بِيْ شَيْـــــًٔا وَّطَہِّرْ بَيْتِيَ لِلطَّاۗىِٕفِيْنَ وَالْقَاۗىِٕمِيْنَ وَالرُّكَّعِ السُّجُوْدِ Al-Hajj 22:26
اور جب ہم نے ابراہیم (علیہ السلام)کو خانہ کعبہ کی جگہ بتادی ( اور فرمایا)کہ میرے ساتھ کسی کو شریک مت کرنا اور میرے اس گھر کا طواف کرنے والوں اور (نماز میں )قیام اور رکوع ( اور)سجدہ کرنے والوں کے لئے (حسی اور معنوی طور پر )پاک رکھنا۔
And when We told Ibraheem (Alaihi as-Salam) the site of the Holy K‘abah (and said), ‘Do not associate anyone as partner with Me, and keep this House of Mine pure (physically, as well as, spiritually) for those who go around it and stand and bow (and) prostrate themselves (in Salah).
وَاَذِّنْ فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ يَاْتُوْكَ رِجَالًا وَّعَلٰي كُلِّ ضَامِرٍ يَّاْتِيْنَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيْقٍ Al-Hajj 22:27
اور لوگوں میں حج کا اعلان کردیجئیے لوگ (حج کے لئے)آپ کے پاس پیدل (بھی) اور دبلے دبلے اونٹوں پر جو دور دراز راستوں سے چلے آتے ہوں آموجود ہوں گے۔
And announce the Hajj to mankind. People will come over to you (for Hajj) on foot and (as well as) on slender and lean camels, travelling from far distant pathways.
لِّيَشْہَدُوْا مَنَافِعَ لَہُمْ وَيَذْكُرُوا اسْمَ اللہِ فِيْٓ اَيَّامٍ مَّعْلُوْمٰتٍ عَلٰي مَا رَزَقَہُمْ مِّنْۢ بَہِيْمَۃِ الْاَنْعَامِ ۰ۚ فَكُلُوْا مِنْہَا وَاَطْعِمُوا الْبَاۗىِٕسَ الْفَقِيْرَ Al-Hajj 22:28
تاکہ وہ اپنے (دنیا وآخرت کے)فائدے کے لئے حاضر ہوں اور (قربانی کے)معلوم دنوں ان (مخصوص)چوپایوں پر جو اس (اللہ)نے ان کو عطا فرمائے ہیں (بوقت ذبح)اللہ کا نام لیں پس اس میں سے تم خود بھی کھاؤ اور فقیر درماندہ کو بھی کھلاؤ۔
So that they may present themselves (here) for their benefits (that of the world and the Hereafter); and pronounce Allah’s Name on the known days (of sacrifice) (at the time of slaughter) over those (particular) cattle which He (Allah) has granted them. So, eat from them yourselves and also feed the poor indigent.
ثُمَّ لْيَقْضُوْا تَفَثَہُمْ وَلْيُوْفُوْا نُذُوْرَہُمْ وَلْيَطَّوَّفُوْا بِالْبَيْتِ الْعَتِيْقِ Al-Hajj 22:29
پھر (لوگوں کو)چاہیے کہ اپنا میل کچیل دور کریں اور اپنی نذریں پوری کریں اور خانہ کعبہ (امان دیا گیا گھر)کا طواف کریں۔
Then (the people) should remove their dirt and pollution, and fulfil their vows and perform the Tawaf of the Holy K‘abah (the House bestowed with Security).
ذٰلِكَ ۰ۤ وَمَنْ يُّعَظِّمْ حُرُمٰتِ اللہِ فَہُوَخَيْرٌ لَّہٗ عِنْدَ رَبِّہٖ ۰ۭ وَاُحِلَّتْ لَكُمُ الْاَنْعَامُ اِلَّا مَا يُتْلٰى عَلَيْكُمْ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْاَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوْا قَوْلَ الزُّوْرِ Al-Hajj 22:30
یہ (ہمارا حکم ہے) اور جو شخص اللہ کی حرمتوں کی (ادب کی چیزوں کی جو اللہ نے مقرر فرمائیں ہیں)تعظیم کرے تو یہ اس کے پروردگار کے نزدیک اس لئے بہت بہتر ہے اور تمہارے لئے مویشی حلال کردیئے گئے ہیں سوائے ان کے جو تم کو پڑھ کر سنائے جاتے ہیں، سو بتوں کی پلیدی سے دور رہو اور جھوٹی بات سے دور رہو۔
This (is Our Command)! And whoever honours the Sanctities of Allah (the objects of reverence appointed by Allah), it is much better for him in the sight of his Rabb. And the cattle have been made lawful for you except those that are read out to you. So stay away from the filth of idols and stay away from false speech.
حُنَفَاۗءَ لِلہِ غَيْرَ مُشْرِكِيْنَ بِہٖ ۰ۭ وَمَنْ يُّشْرِكْ بِاللہِ فَكَاَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَاۗءِ فَتَخْطَفُہُ الطَّيْرُ اَوْ تَہْوِيْ بِہِ الرِّيْحُ فِيْ مَكَانٍ سَحِيْقٍ Al-Hajj 22:31
صرف ایک اللہ کے لئے یکسو ہوکر ، اس کے ساتھ شریک نہ ٹھہرا۔ اور جو اللہ کے ساتھ شرک کرے گا تو گویا وہ آسمان سے گرپڑا پھر پرندوں نے اس کی بوٹیاں نوچ لیں یا اس کو ہوا نے کسی دور دراز جگہ میں جا پٹکا۔
Devoting (yourselves) solely to Allah alone, without associating any partner with Him. And whoever associates partners with Allah, it is as if he fell from the sky, then the birds pecked off his flesh or the wind tossed him to some far-off place.
ذٰلِكَ ۰ۤ وَمَنْ يُّعَظِّمْ شَعَاۗىِٕرَ اللہِ فَاِنَّہَا مِنْ تَقْوَي الْقُلُوْبِ Al-Hajj 22:32
یہ بات ہے۔ اور جو اللہ کی نشانیوں کی تعظیم کرے تو یقیناً یہ (فعل)دلوں کی پرہیزگاری میں سے ہے۔
Thus it is! And whoever honours the Signs of Allah, then indeed this (act) is out of Allah-consciousness of the hearts.
لَكُمْ فِيْہَا مَنَافِعُ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ مَحِلُّہَآ اِلَى الْبَيْتِ الْعَتِيْقِ Al-Hajj 22:33
ان (قربانی کے جانوروں)میں تمہارے لئے ایک مقرر وقت تک فائدے ہیں پھر انہیں قدیم گھر (بیت اللہ)تک پہنچنا ( اور ذبح ہونا)ہے۔
There are benefits for you in these (sacrificial animals) for an appointed time, thereafter they are to reach the Ancient House (Bait Allah) (and be slaughtered).
وَلِكُلِّ اُمَّۃٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا لِّيَذْكُرُوا اسْمَ اللہِ عَلٰي مَا رَزَقَہُمْ مِّنْۢ بَہِيْمَۃِ الْاَنْعَامِ ۰ۭ فَاِلٰـہُكُمْ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ فَلَہٗٓ اَسْلِمُوْا ۰ۭ وَبَشِّرِ الْمُخْبِتِيْنَ Al-Hajj 22:34
اور ہم نے ہر امت کے لئے قربانی کا ایک طریق مقرر فرمادیا تاکہ جو مویشی چارپائے اس (اللہ)نے ان کو عطا فرمائے ہیں ان پر (بوقت ذبح)اللہ کا نام لیں سو تمہارا معبود ہے، اکیلا معبود۔تو اسی کے فرماں بردار رہو اور عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری سنادیں۔
And for every Ummah We have appointed a method of sacrifice so that (at the time of sacrifice) they may pronounce Allah’s Name over the cattle He (Allah) has granted them. So, your Ilaha is the One Ilaha, therefore remain obedient to Him only. And announce the good news to those who adopt humility.
الَّذِيْنَ اِذَا ذُكِرَ اللہُ وَجِلَتْ قُلُوْبُہُمْ وَالصّٰبِرِيْنَ عَلٰي مَآ اَصَابَہُمْ وَالْمُقِيْمِي الصَّلٰوۃِ ۰ۙ وَمِمَّا رَزَقْنٰہُمْ يُنْفِقُوْنَ Al-Hajj 22:35
وہ ایسے ہیں کہ جب (ان کے سامنے) اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل ڈر جاتے ہیں اور جو (مشکل)ان پر پڑتی ہے اس پر صبر کرتے ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے (بقدر توفیق اللہ کی راہ میں )خرچ کرتے ہیں۔
They are such that their hearts are filled with fear when Allah is mentioned (in front of them), and they patiently endure whatever (difficulty) befalls them, and adhere to the Salah, and spend (in Allah’s Way, according to their capacity) out of whatever We have bestowed on them.
وَالْبُدْنَ جَعَلْنٰہَا لَكُمْ مِّنْ شَعَاۗىِٕرِ اللہِ لَكُمْ فِيْہَا خَيْرٌ ۰ۤۖ فَاذْكُرُوا اسْمَ اللہِ عَلَيْہَا صَوَاۗفَّ ۰ۚ فَاِذَا وَجَبَتْ جُنُوْبُہَا فَكُلُوْا مِنْہَا وَاَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ ۰ۭ كَذٰلِكَ سَخَّرْنٰہَا لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Al-Hajj 22:36
اور قربانی کے اونٹوں کو بھی ہم نے تمہارے لئے اللہ کی نشانیاں مقرر فرمایا ہے (اسی طرح دوسرے قربانی کے جانور)اس میں تمہارے لئے فائدے ہیں سو ان پر قطار بنا کر (ذبح کرتے وقت)اللہ کا نام لیا کرو (کہ اونٹ کو کھڑا کرکے بھی ذبح کیا جاتا ہے)پھر جب وہ اپنی کروٹ پر گر پڑیں تو ان میں سے کھاؤ اور قناعت کرنے والوں اور محتاجوں کو بھی کھلاؤ اسی طرح ہم نے ان (جانوروں)کو تمہارے تابع کردیا ہے تاکہ تم (اس پر اللہ کا)شکرادا کرو۔
And We have also appointed the sacrificial camels (similarly the other sacrificial animals) as Allah’s Signs for you, in this are benefits for you. So arrange them in rows and pronounce the Name of Allah over them (at the time of slaughter). Then when they fall down on their sides (as camels can also be slaughtered while they are standing) eat from them yourselves and also feed the contented and the needy. Thus have We subjected them (animals) to you, so that you may offer thanks (to Allah for this).
لَنْ يَّنَالَ اللہَ لُحُوْمُہَا وَلَا دِمَاۗؤُہَا وَلٰكِنْ يَّنَالُہُ التَّقْوٰي مِنْكُمْ ۰ۭ كَذٰلِكَ سَخَّرَہَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا اللہَ عَلٰي مَا ہَدٰىكُمْ ۰ۭ وَبَشِّرِ الْمُحْسِـنِيْنَ Al-Hajj 22:37
اللہ کے پاس نہ ان کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ ان کا خون ولیکن اس کے پاس تمہارا تقویٰ (پرہیزگاری) پہنچتا ہے۔ اس طرح اس (اللہ)نے ان (جانوروں)کو تمہارے لئے مسخر کردیا تاکہ تم اللہ کی بزرگی بیان کرو اس پر جو کہ اس نے تمہیں توفیق عطا فرمائی اور اخلاص کو خوشخبری سنادیجئے۔
Neither their meat nor their blood reaches Allah, but what reaches Him is your Taqwa (Allah-consciousness). Thus has He (Allah) subdued these (animals) to you so that you proclaim Allah’s Glory for the guidance that He granted you. And announce the good news to the sincere.
اِنَّ اللہَ يُدٰفِعُ عَنِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا ۰ۭ اِنَّ اللہَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُوْرٍ Al-Hajj 22:38
بے شک اللہ ایمان والوں سے (ان کے دشمنوں کو)ہٹاتے رہتے ہیں یقیناً اللہ کسی خیانت کرنے والے کفران نعمت کرنے والے کو نہیں چاہتے۔
Indeed Allah keeps repelling from the believers (their enemies). Indeed Allah does not like any betrayer of trust, ingrate.
اُذِنَ لِلَّذِيْنَ يُقٰتَلُوْنَ بِاَنَّہُمْ ظُلِمُوْا ۰ۭ وَاِنَّ اللہَ عَلٰي نَصْرِہِمْ لَقَدِيْرُۨ Al-Hajj 22:39
(اب)ان (مسلمانوں )کو(لڑنے کی)اجازت دے دی گئی جن سے (کافروں کی طرف سے)لڑائی کی جاتی ہے اس لئے کہ ان پر (بہت)ظلم کیا گیا اور یقیناً اللہ ان کی مدد پہ قادر ہیں۔
Permission (to fight) has (now) been granted to those (Muslims) against whom war is waged (by the unbelievers), because they have been (greatly) wronged; and indeed Allah has the Power to help them.
الَّذِيْنَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِيَارِہِمْ بِغَيْرِ حَقٍّ اِلَّآ اَنْ يَّقُوْلُوْا رَبُّنَا اللہُ ۰ۭ وَلَوْلَا دَفْعُ اللہِ النَّاسَ بَعْضَہُمْ بِبَعْضٍ لَّہُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَّصَلَوٰتٌ وَّمَسٰجِدُ يُذْكَرُ فِيْہَا اسْمُ اللہِ كَثِيْرًا ۰ۭ وَلَيَنْصُرَنَّ اللہُ مَنْ يَّنْصُرُہٗ ۰ۭ اِنَّ اللہَ لَقَوِيٌّ عَزِيْزٌ Al-Hajj 22:40
جو لوگ اپنے گھروں سے بے وجہ نکالے گئے محض اتنی سی (بات)پر کہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے۔ اور اگر اللہ لوگوں کو ایک دوسرے سے نہ ہٹاتے رہتے تو(راہبوں، درویشوں کے)صومعے (خلوت خانے) اور گرجا گھر اور (یہودیوں کے)عبادت خانے اور مسجدیں جن میں اللہ کا نام بکثرت لیا جاتا ہے ضرور ویران ہوچکی ہوتیں۔اور اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا جو (اس کے دین)کی مدد کرے گا۔ بے شک اللہ بہت قوت والے، غالب ہیں۔
The people who were driven out of their homes without justification, only (for the reason) that they say ‘O Rabb is Allah’. And had Allah not repelled people by one another, the monasteries (hermitages) (of monks and dervishes), and churches, and the synagogues (of Jews), and the Masajid in which Allah’s Name is commemorated in abundance, would certainly have been deserted. And Allah will certainly help the one who helps Him (His Deen). Indeed Allah is Extremely Mighty, Dominant.
اَلَّذِيْنَ اِنْ مَّكَّنّٰہُمْ فِي الْاَرْضِ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتَوُا الزَّكٰوۃَ وَاَمَرُوْا بِالْمَعْرُوْفِ وَنَہَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ ۰ۭ وَلِلہِ عَاقِبَۃُ الْاُمُوْرِ Al-Hajj 22:41
یہ لوگ (ایسے ہیں کہ)اگر ہم ان کو دنیا میں حکومت دے دیں تو نماز کی پابندی کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور نیک کام کرنے کا حکم کریں اور برے کاموں سے منع کریں اور سب کاموں کا انجام اللہ ہی کے اختیار میں ہے۔
These are (such) people whom if We grant governance in the land, they will adhere to Salah and pay Zakat and enjoin the doing of righteous deeds and forbidding evil deeds. And in Allah’s control is the result of all matters.
وَاِنْ يُّكَذِّبُوْكَ فَقَدْ كَذَّبَتْ قَبْلَہُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّعَادٌ وَّثَمُوْدُ Al-Hajj 22:42
اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلاتے ہیں (تو آپ غم نہ کریں)کہ بے شک ان سے پہلے قوم نوحؑ اور عاد اور ثمود نے (بھی)جھٹلایا تھا۔
And if these people belie you (do not grieve), for indeed the people of Nooh (Alaihi as-Salam) and Aad and Samood had (also) belied before them.
وَقَوْمُ اِبْرٰہِيْمَ وَقَوْمُ لُوْطٍ Al-Hajj 22:43
اور قوم ابراہیمؑ اور قوم لوطؑ نے (بھی)۔
And (also) the people of Ibraheem (Alaihi as-Salam) and the people of Loot (Alaihi as-Salam).
وَّاَصْحٰبُ مَدْيَنَ ۰ۚ وَكُذِّبَ مُوْسٰى فَاَمْلَيْتُ لِلْكٰفِرِيْنَ ثُمَّ اَخَذْتُہُمْ ۰ۚ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيْرِ Al-Hajj 22:44
اور مدین کے رہنے والوں نے (بھی)۔ اور موسیٰ (علیہ السلام)کو (بھی)جھٹلایا گیا پس ہم نے کافروں کو مہلت دی پھر ان کو پکڑ لیا تو (دیکھ لیجئیے )میرا عذاب کیسا ہوا۔
And (also) the dwellers of Madyan. And Musa (Alaihi as-Salam) was (also) belied; So I gave leave to the unbelievers, then seized them, so (observe) how was My torment!
فَكَاَيِّنْ مِّنْ قَرْيَۃٍ اَہْلَكْنٰہَا وَہِىَ ظَالِمَۃٌ فَہِيَ خَاوِيَۃٌ عَلٰي عُرُوْشِہَا وَبِئْرٍ مُّعَطَّلَۃٍ وَّقَصْرٍ مَّشِيْدٍ Al-Hajj 22:45
غرض کتنی ہی بستیاں ہیں جن کو ہم نے ہلاک کیا کہ وہ ظالم (غلط کار)تھیں پس وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں اور (بہت سے)کنویں بے کار اور (بہت سے)مضبوط محل (ویران پڑے ہیں)۔
In short, how many townships there are that We destroyed because they were wrongdoers (evildoers). Thus they lie collapsed on their roofs, and (many) wells abandoned, and (many) strong palaces (lie deserted).
اَفَلَمْ يَسِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ فَتَكُوْنَ لَہُمْ قُلُوْبٌ يَّعْقِلُوْنَ بِہَآ اَوْ اٰذَانٌ يَّسْمَعُوْنَ بِہَا ۰ۚ فَاِنَّہَا لَا تَعْمَى الْاَبْصَارُ وَلٰكِنْ تَعْمَى الْقُلُوْبُ الَّتِيْ فِي الصُّدُوْرِ Al-Hajj 22:46
تو کیا یہ زمین (ان علاقوں )میں چلے پھرے نہیں کہ ان کے دل ایسے ہوتے کہ ان سے سمجھ جاتے اور کان (ایسے)ہوتے کہ ان سے سن سکتے۔ بات یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں ولیکن دل جو سینوں کے اندر ہیں وہ اندھے ہوجایا کرتے ہیں۔
So have they not travelled in the land (in those areas), that their hearts had been such so as to understand with them, and (such) ears that they could have heard with them? The fact is that it is not the eyes that become blind, but it is the hearts within the breasts that become blind.
وَيَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِ وَلَنْ يُّخْلِفَ اللہُ وَعْدَہٗ ۰ۭ وَاِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَاَلْفِ سَـنَۃٍ مِّمَّا تَعُدُّوْنَ Al-Hajj 22:47
اور یہ لوگ آپ سے جلدی عذاب کا تقاضا کررہے ہیں اور اللہ ہرگز اپنے وعدے کے خلاف نہ کریں گے اور بے شک آپ کے پروردگار کے نزدیک ایک دن تم لوگوں کے شمار کے مطابق ایک ہزار سال کا ہے۔
And these people are demanding from you to hasten the torment, and Allah will certainly not go against His promise. And without doubt, one day with your Rabb is equal to a thousand years according to the calculation of you people.
وَكَاَيِّنْ مِّنْ قَرْيَۃٍ اَمْلَيْتُ لَہَا وَہِىَ ظَالِمَۃٌ ثُمَّ اَخَذْتُہَا ۰ۚ وَاِلَيَّ الْمَصِيْرُ Al-Hajj 22:48
اور بہت سی ایسی بستیاں ہیں جن کو ہم مہلت دیتے رہے اور وہ غلط کار تھیں پھر ہم نے ان کو پکڑ لیا اور (سب کو) میری طرف ہی لوٹ کر آنا ہے۔
And there are many townships whom I kept granting leave and they were wrongdoers, then I seized them. And (all) have to return to Me only.
قُلْ يٰٓاَيُّہَا النَّاسُ اِنَّمَآ اَنَا لَكُمْ نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ Al-Hajj 22:49
آپ فرمادیجئیے کہ اے لوگو! بے شک میں تم کو (انجام بد سے)واضح طور پر ڈرانے والا ہوں۔
Say, ‘O people! Indeed I am a clear warner to you (of a bad end).’
فَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَہُمْ مَّغْفِرَۃٌ وَّرِزْقٌ كَرِيْمٌ Al-Hajj 22:50
سو جو لوگ ایمان لے آئے اور نیک کام کرنے لگے ان کے لئے بخشش ہے اور عزت کی روزی۔
So those who believed and started performing righteous deeds, for them is forgiveness and an honourable provision.
وَالَّذِيْنَ سَعَوْا فِيْٓ اٰيٰتِنَا مُعٰجِزِيْنَ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ الْجَحِيْمِ Al-Hajj 22:51
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں میں (اپنے زعم باطل کے مطابق ہمیں )عاجز کرنے کی کوشش کی وہی دوزخ کے رہنے والے ہیں۔
And those who (according to their false notion) tried to overwhelm (Us in respect of) Our Ayaat, they are the inmates of Hell.
وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ وَّلَا نَبِيٍّ اِلَّآ اِذَا تَـمَنّٰٓي اَلْقَى الشَّيْطٰنُ فِيْٓ اُمْنِيَّتِہٖ ۰ۚ فَيَنْسَخُ اللہُ مَا يُلْقِي الشَّيْطٰنُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللہُ اٰيٰتِہٖ ۰ۭ وَاللہُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ Al-Hajj 22:52
اور ہم نے آپ سے قبل کوئی پیغمبر اور کوئی نبی ایسا نہیں بھیجا مگر (اسے یہ قصہ پیش آیا)یہ کہ جب وہ کوئی آرزو کرتے تو شیطان ان کی آرزو میں (کافروں کے دلوں میں )وسوسہ ڈال دیتا۔ جو وسوسہ شیطان ڈالتا ہے تو اللہ اس کو دور فرمادیتے ہیں پھر اللہ اپنی آیتوں کو مضبوط کردیتے ہیں اور اللہ علم والے حکمت والے ہیں۔
And We did not send any Messenger and any Prophet before you, but (he faced the situation that) whenever he desired something, Shaitan would cast a suggestion in his desire (that is, in the hearts of the unbelievers with respect to his desire). Allah removes the suggestion cast by Shaitan, then Allah strengthens His Ayaat. And Allah is Knowing, Wise.
لِّيَجْعَلَ مَا يُلْقِي الشَّيْطٰنُ فِتْنَۃً لِّلَّذِيْنَ فِيْ قُلُوْبِہِمْ مَّرَضٌ وَّالْقَاسِـيَۃِ قُلُوْبُہُمْ ۰ۭ وَاِنَّ الظّٰلِـمِيْنَ لَفِيْ شِقَاقٍؚ بَعِيْدٍ Al-Hajj 22:53
(یہ واقعہ اس لئے بیان ہوا)تاکہ وہ (اللہ )شیطان کے ڈالے ہوئے (وسوسوں)کو ایسے لوگوں کے لئے آزمائش بنادیں جن کے دلوں میں (شک کا)مرض ہے اور جن کے دل (بڑے)سخت ہیں۔ اور واقعی (یہ)غلط کار لوگ بڑی مخالفت میں ہیں۔
(This event has been narrated) so that Allah may make what is cast by Shaitan (the suggestions), a trial for such people in whose hearts is a disease (of doubt) and whose hearts are (very) hard. And really (these) wrongdoers are in far off opposition.
وَّلِيَعْلَمَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ اَنَّہُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَيُؤْمِنُوْا بِہٖ فَتُخْبِتَ لَہٗ قُلُوْبُہُمْ ۰ۭ وَاِنَّ اللہَ لَہَادِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ Al-Hajj 22:54
اور تاکہ جن لوگوں کو علم عطا ہوا ہے وہ جان لیں کہ یہ (وحی)آپ کے پروردگار کی طرف سے سچ ہے تو وہ اس پر ایمان لائیں پھر ان کے دل اس (اللہ)کے آگے عاجزی کریں اور بے شک اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے سیدھے راستے کی طرف ہدایت فرماتے ہیں۔
And so that the people who have been bestowed with knowledge may know that this (Revelation) is the Truth from your Rabb, so they believe in it and their hearts humble before Him (Allah). Without doubt, Allah guides the people who believe, towards the straight path.
وَلَا يَزَالُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فِيْ مِرْيَۃٍ مِّنْہُ حَتّٰى تَاْتِيَہُمُ السَّاعَۃُ بَغْتَۃً اَوْ يَاْتِيَہُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَقِيْمٍ Al-Hajj 22:55
اور جو لوگ کافر ہیں وہ ہمیشہ اس سے شک میں رہیں گے یہاں تک کہ ان پر اچانک قیامت آجائے یا ان پر بے برکت دن (قیامت کے دن)کا عذاب آپہنچے۔
And the people who are unbelievers will always remain in doubt therefrom, until Qiyamah befalls them suddenly, or the torment of the un-blest Day (the Day of Qiyamah) reaches them.
اَلْمُلْكُ يَوْمَىِٕذٍ لِّلہِ ۰ۭ يَحْكُمُ بَيْنَہُمْ ۰ۭ فَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِيْ جَنّٰتِ النَّعِيْمِ Al-Hajj 22:56
اس روز بادشاہی اللہ ہی کی ہوگی وہ ان میں فیصلہ فرمائیں گے پس جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیے وہ نعمت کے باغوں میں ہوں گے۔
On this Day, the Sovereignty will belong to Allah alone, He will judge between them. Thus the people who believed and performed righteous deeds, they will be in the Gardens of Bounty.
وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا فَاُولٰۗىِٕكَ لَہُمْ عَذَابٌ مُّہِيْنٌ Al-Hajj 22:57
اور جن لوگوں نے کفر کیا ہوگا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہوگا تو ان کے لئے ذلت کا عذاب ہوگا۔
And the people who had disbelieved and had belied Our Ayaat, so for them will be the torment of humiliation.
وَالَّذِيْنَ ہَاجَرُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ ثُمَّ قُتِلُوْٓا اَوْ مَاتُوْا لَيَرْزُقَنَّہُمُ اللہُ رِزْقًا حَسَـنًا ۰ۭ وَاِنَّ اللہَ لَہُوَخَيْرُ الرّٰزِقِيْنَ Al-Hajj 22:58
اور جن لوگوں نے اللہ کی راہ میں اپنا وطن چھوڑا پھر وہ (کفر کے مقابل)قتل کیے گئے یا مرگئے تو ان کو اللہ ضرور بہترین روزی دیں گے اور بے شک اللہ سب سے بہتر رزق دینے والے ہیں۔
And those people who left their homeland in Allah’s Way, then they were killed (for opposing unbelief) or died, Allah will surely grant them the best provision. And without doubt Allah is the Best to grant provision.
لَيُدْخِلَنَّہُمْ مُّدْخَلًا يَّرْضَوْنَہٗ ۰ۭ وَاِنَّ اللہَ لَعَلِيْمٌ حَلِيْمٌ Al-Hajj 22:59
وہ (اللہ)ان کو ضرور ایسی جگہ داخل فرمائیں گے جس کو وہ (بہت ہی)پسند کریں گے اور بے شک اللہ جاننے والے نہایت بردبار ہیں۔
He (Allah) will surely enter them to a place they will like (immensely), and indeed Allah is Knowing, Extremely Forbearing.
ذٰلِكَ ۰ۚ وَمَنْ عَاقَبَ بِمِثْلِ مَا عُوْقِبَ بِہٖ ثُمَّ بُغِيَ عَلَيْہِ لَيَنْصُرَنَّہُ اللہُ ۰ۭ اِنَّ اللہَ لَعَفُوٌّ غَفُوْرٌ Al-Hajj 22:60
یہ بات ہوچکی اور جو شخص (دشمن کو)اتنی ہی ایذا دے جتنی ایذا اس کو دی گئی پھر اس پر زیادتی کی جائے تواللہ اس کی ضرور مدد فرمائیں گے بے شک اللہ بڑے معاف کرنے والے بخشنے والے ہیں۔
That is so! And the person who inflicts only as much hurt (on his enemy) as had been inflicted on him, and is then oppressed again, Allah will certainly help him. Indeed Allah is Extremely Pardoning, Forgiving.
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللہَ يُوْلِجُ الَّيْلَ فِي النَّہَارِ وَيُوْلِجُ النَّہَارَ فِي الَّيْلِ وَاَنَّ اللہَ سَمِيْعٌۢ بَصِيْرٌ Al-Hajj 22:61
یہ اس لئے کہ اللہ رات(کے اوقات)کو دن میں داخل فرمادیتے ہیں اور دن کو رات میں داخل فرماتے ہیں۔ اور یہ کہ اللہ خوب سننے والے، دیکھنے والے ہیں۔
This is because Allah enters (the hours of) the night into the day and the day into the night, and that Allah is All Hearing, All Seeing.
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللہَ ہُوَالْحَقُّ وَاَنَّ مَا يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖ ہُوَالْبَاطِلُ وَاَنَّ اللہَ ہُوَالْعَلِيُّ الْكَبِيْرُ Al-Hajj 22:62
یہ (نصرت)اس لئے کہ اللہ ہی برحق ہیں اور یہ کہ جس چیز کو یہ (کافر)اس (اللہ)کے سوا پکارتے ہیں وہ باطل ہے اور یہ کہ اللہ ہی عالی شان ( اور)سب سے بڑے ہیں۔
This (help) is for the reason that only Allah is the Truth, and that which they (unbelievers) invoke other than Him (Allah), it is false. And that only Allah is Exalted in Majesty (and) the Greatest.
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللہَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءً ۰ۡفَتُصْبِحُ الْاَرْضُ مُخْضَرَّۃً ۰ۭ اِنَّ اللہَ لَطِيْفٌ خَبِيْرٌ Al-Hajj 22:63
کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ نے آسمان سے پانی برسایا پھر (جس سے)زمین سرسبز ہو گئی بے شک اللہ باریک بین خبر رکھنے والے ہیں۔
Do you not see that Allah rained water from the sky then the earth became verdant (with it)? Indeed Allah is Subtle, Aware.
لَہٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ ۰ۭ وَاِنَّ اللہَ لَہُوَالْغَنِيُّ الْحَمِيْدُ Al-Hajj 22:64
اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے۔ اور بے شک اللہ ہی بے نیاز قابل ستائش ہیں۔
To Him belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth. And without doubt, Allah is Need-Free, Worthy of Praise.
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللہَ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي الْاَرْضِ وَالْفُلْكَ تَجْرِيْ فِي الْبَحْرِ بِاَمْرِہٖ ۰ۭ وَيُمْسِكُ السَّمَاۗءَ اَنْ تَقَعَ عَلَي الْاَرْضِ اِلَّا بِـاِذْنِہٖ ۰ۭ اِنَّ اللہَ بِالنَّاسِ لَرَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ Al-Hajj 22:65
(اے مخاطب!)کیا تو نہیں جانتا یہ کہ اللہ نے زمین کی تمام چیزوں کو تمہارے کام میں لگا رکھا ہے اور جہاز بھی سمندر میں اسی کے حکم سے چلتے ہیں اور اسی نے آسمان کو تھام رکھا ہے کہ زمین پر (نہ)گر پڑے ہاں مگر اس کاحکم ہوجائے (تو الگ بات ہے)بے شک اللہ لوگوں پر بڑی شفقت فرمانے والے مہربان ہیں۔
(O addressee!) Do you not know that Allah has subjected everything on earth to work for you, and also the ships that sail on the sea by His Command? And only He holds the sky from (not) falling on the earth, yes unless He commands otherwise (that is another matter). Without doubt, Allah is Very Affectionate, Merciful to the people.
وَہُوَالَّذِيْٓ اَحْيَاكُمْ ۰ۡثُمَّ يُمِيْتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيْكُمْ ۰ۭ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَكَفُوْرٌ Al-Hajj 22:66
اور وہی تو ہے جس نے تم کو حیات بخشی پھر تم کو موت دیتا ہے پھر تم کو زندہ فرمائے گا واقعی انسان بڑا ناشکرا ہے۔
And He it is, Who granted you life, then gives you death, then will give you life (again). Man is indeed very ungrateful.
لِكُلِّ اُمَّۃٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا ہُمْ نَاسِكُوْہُ فَلَا يُنَازِعُنَّكَ فِي الْاَمْرِ وَادْعُ اِلٰى رَبِّكَ ۰ۭ اِنَّكَ لَعَلٰى ہُدًى مُّسْتَقِيْمٍ Al-Hajj 22:67
ہم نے ہر امت کے لئے ایک طریقہ مقرر فرمادیا ہے جس پر وہ چلتے ہیں سو ان لوگوں کو چاہیے کہ آپ سے اس امر میں جھگڑا نہ کریں۔ اور آپ اپنے پروردگار کی طرف بلاتے رہیے بے شک آپ سیدھے راستے پر ہیں۔
We have appointed for every community a way which they follow. So these people should not dispute with you in this matter. And keep calling towards your Rabb, without doubt you are on the straight path.
وَاِنْ جٰدَلُوْكَ فَقُلِ اللہُ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ Al-Hajj 22:68
اور اگر یہ لوگ (کافر)آپ سے جھگڑا کریں تو فرمادیجئیے جو کام تم کرتے ہو اللہ ان سے خوب واقف ہیں۔
And if these people (unbelievers) dispute with you say, ‘Allah is well aware of the deeds you perform.
اَللہُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ فِيْمَا كُنْتُمْ فِيْہِ تَخْتَلِفُوْنَ Al-Hajj 22:69
جن باتوں میں تم اختلاف کرتے ہو اللہ قیامت کے دن تمہارے درمیان ان میں فیصلہ فرمادیں گے۔
Allah will judge between you on the Day of Qiyamah about the matters you differ in.’
اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللہَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاۗءِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ اِنَّ ذٰلِكَ فِيْ كِتٰبٍ ۰ۭ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَي اللہِ يَسِيْرٌ Al-Hajj 22:70
(اے مخاطب!)کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ سب چیزوں کو جانتے ہیں جو آسمان اور زمین میں ہیں بے شک یہ سب کتاب میں (لوح محفوظ میں لکھا ہوا)ہے یقیناً یہ (فیصلہ کرنا)اللہ کے لئے (بہت)آسان ہے۔
(O addressee!) Do you not know that Allah knows all things that are in the heaven and the earth? Undoubtedly all this is in the Book (inscribed in the Lauh-e Mahfooz). Indeed this (judgement) is (very) easy for Allah.
وَيَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِہٖ سُلْطٰنًا وَّمَا لَيْسَ لَہُمْ بِہٖ عِلْمٌ ۰ۭ وَمَا لِلظّٰلِمِيْنَ مِنْ نَّصِيْرٍ Al-Hajj 22:71
اور یہ لوگ اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جس کے بارے اس (اللہ)نے کوئی دلیل نازل نہیں فرمائی اور نہ ان کے پاس اسکی کوئی (عقلی یا نقلی)دلیل ہے اور ان ظالموں کا کوئی مددکرنے والا نہ ہوگا۔
And these people worship, besides Allah, such things for which He (Allah) has not revealed any authority, nor do they have any (rational or quoted) knowledge about it. And there will be no helper for these wrongdoers.
وَاِذَا تُتْلٰى عَلَيْہِمْ اٰيٰتُنَا بَيِّنٰتٍ تَعْرِفُ فِيْ وُجُوْہِ الَّذِيْنَ كَفَرُوا الْمُنْكَرَ ۰ۭ يَكَادُوْنَ يَسْطُوْنَ بِالَّذِيْنَ يَتْلُوْنَ عَلَيْہِمْ اٰيٰتِنَا ۰ۭ قُلْ اَفَاُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِّنْ ذٰلِكُمْ ۰ۭ اَلنَّارُ ۰ۭ وَعَدَہَا اللہُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا ۰ۭ وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ Al-Hajj 22:72
اور جب ان کے سامنے ہماری آیتیں جو کہ خوب واضح ہیں پڑھی جاتی ہیں تو آپ ان کافروں کے بگڑے چہرے پہچان جاتے ہیں ۔ قریب ہے کہ یہ ان پر حملہ کر بیٹھیں جو ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھ رہے ہیں۔ ان (مشرکین)سے فرمائیے پس کیا میں تم کو اس (قرآن)سے بھی ناگوار چیز بتاؤں(دوزخ کی)آگ۔ جس کا اللہ نے کافروں سے وعدہ فرمایا ہے اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے۔
And when Our Ayaat, which are very clear, are recited before them, you recognize the contorted faces of the unbelievers. It is near that they attack those who are reciting Our Ayaat before them. Say to them (the polytheists), ‘Should I then tell you something more unpleasant (for you) than this (the Quran)? The Fire (of Hell), which Allah has promised the unbelievers. And that is a very bad abode.’
يٰٓاَيُّہَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسْتَمِعُوْا لَہٗ ۰ۭ اِنَّ الَّذِيْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ لَنْ يَّخْلُقُوْا ذُبَابًا وَّلَوِ اجْتَمَعُوْا لَہٗ ۰ۭ وَاِنْ يَّسْلُبْہُمُ الذُّبَابُ شَـيْـــــًٔـا لَّا يَسْتَنْقِذُوْہُ مِنْہُ ۰ۭ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوْبُ Al-Hajj 22:73
اے لوگو! ایک مثال بیان فرمائی جاتی ہے پس اس کو غور سے سنو کہ بے شک جن لوگوں کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ ایک مکھی بھی ہرگز پیدا نہیں کرسکتے ( اور)گو سب کے سب اس کام کے لئے کیوں نہ جمع ہو جائیں اور (ایسے عاجز ہیں کہ)اگر ان سے مکھی کوئی چیز چھین لے جائے تو وہ اس کو تو اس سے چھڑا نہیں سکتے۔ طالب اور مطلوب (عابد اور معبود)دونوں گئے گزرے ہیں۔
O people! A simile is being cited, so listen to it carefully. Without doubt, the people whom you invoke beside Allah can never create even a fly, (and) although all of them may gather for this purpose. And (they are so weak that) if the fly snatches something from them, they cannot even retrieve it. Useless are both the seeker and the sought (the worshipper and the worshiped).
مَا قَدَرُوا اللہَ حَقَّ قَدْرِہٖ ۰ۭ اِنَّ اللہَ لَقَوِيٌّ عَزِيْزٌ Al-Hajj 22:74
ان لوگوں نے اللہ کی قدر نہیں کی جیسا کہ اس کاحق تھا بے شک اللہ بڑے زبردست ( اور)غالب ہیں۔
These people have not honoured Allah, as was His Due. Without doubt, Allah is Extremely Mighty (and) Dominant.
اَللہُ يَصْطَفِيْ مِنَ الْمَلٰۗىِٕكَۃِ رُسُلًا وَّمِنَ النَّاسِ ۰ۭ اِنَّ اللہَ سَمِيْعٌۢ بَصِيْرٌ Al-Hajj 22:75
اللہ فرشتوں میں سے پیغام پہنچانے والے چن لیتے ہیں اور انسانوں میں سے بھی۔ بے شک اللہ سننے والے ، دیکھنے والے ہیں۔
Allah chooses messengers from angels and also from men. Without doubt, Allah is Hearing, Seeing.
يَعْلَمُ مَا بَيْنَ اَيْدِيْہِمْ وَمَا خَلْفَہُمْ ۰ۭ وَاِلَى اللہِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ Al-Hajj 22:76
جو کچھ ان (فرشتوں اور انسانوں )کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے سب جانتے ہیں اور سب کام اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔
He knows whatever is before them (before the angels and men) and whatever is behind them. And all matters are returned to Allah only.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا ارْكَعُوْا وَاسْجُدُوْا وَاعْبُدُوْا رَبَّكُمْ وَافْعَلُوا الْخَــيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ Al-Hajj 22:77
اے ایمان والو! رکوع کیا کرو اور سجدہ کیا کرو اوراپنے پروردگار کی عبادت کرتے رہو اور نیک کام کرو تاکہ تم کامیاب حاصل کرو۔
O believers! Bow down and prostrate and keep worshipping your Rabb, and perform good deeds so that you may achieve success.
وَجَاہِدُوْا فِي اللہِ حَقَّ جِہَادِہٖ ۰ۭ ہُوَاجْتَبٰىكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّيْنِ مِنْ حَرَجٍ ۰ۭ مِلَّـۃَ اَبِيْكُمْ اِبْرٰہِيْمَ ۰ۭ ہُوَسَمّٰىكُمُ الْمُسْلِـمِيْنَ ۰ۥۙ مِنْ قَبْلُ وَفِيْ ھٰذَا لِيَكُوْنَ الرَّسُوْلُ شَہِيْدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُوْنُوْا شُہَدَاۗءَ عَلَي النَّاسِ ۰ۚۖ فَاَقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّكٰوۃَ وَاعْتَصِمُوْا بِاللہِ ۰ۭ ہُوَمَوْلٰىكُمْ ۰ۚ فَنِعْمَ الْمَوْلٰى وَنِعْمَ النَّصِيْرُ Al-Hajj 22:78
اور اللہ کی راہ میں جہاد کرو جیسا کہ اس میں جہاد کرنے کا حق ہے اس نے تم کو برگزیدہ فرمایا اور تم پر دین (کی کسی بات)میں تنگی نہیں فرمائی ( اور)تمہارے باپ ابراہیم (علیہ السلام)کا انداز کار (ملت)اس (اللہ)نے تمہارا لقب مسلمان رکھا اس سے پہلے (پہلی کتابوں میں )بھی اور اس (قرآن)میں بھی (وہی نام رکھا)تاکہ پیغمبر تم پر گواہ ہوں اور تم لوگوں پر گواہ رہو ۔ پس نماز ادا کرو اور زکوٰۃ دو اور اللہ (کے دین کی رسی)کو مضبوطی سے پکڑے رہو۔ وہی تمہارے دوست ہیں۔ پس خوب دوست اور خوب مددگار ہیں۔
And do Jihad in Allah’s Way, as is its right to do Jihad therein. He has honoured you and has not imposed hardship on you in (any matter of) the Deen - the way (community) of your father Ibraheem (Alaihi as-Salam). He (Allah) has named you Muslims, before this (in the earlier Books) and also (gave you the same name) in this (the Quran), so that the Messenger may be a witness over you and you may be witness over people. So, offer Salah and give Zakat and hold on firmly to (the Rope of the Deen of) Allah. He (it is, Who) is your Friend. Thus, an Excellent Friend and an Excellent Helper!
Back to top