Go to Quran page

سُوْرَۃُ النُّوْر

Chapter 24: An-Nūr (64 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
سُوْرَۃٌ اَنْزَلْنٰہَا وَفَرَضْنٰہَا وَاَنْزَلْنَا فِيْہَآ اٰيٰتٍؚ بَيِّنٰتٍ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ An-Nūr 24:1
یہ ایک سورت ہے جس کو ہم نے نازل فرمایا اور اس (کے احکام) کو ہم نے فرض کردیا (مقرر کردیا) اور ہم نے اس میں صاف صاف آیتیں نازل فرمائی ہیں تاکہ تم یاد رکھو۔
This is a Surah which We have revealed and We have made it (its ordinances) obligatory (enjoined them), and We have revealed plain and clear Ayaat in it, so that you remember.
اَلزَّانِيَۃُ وَالزَّانِيْ فَاجْلِدُوْا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْہُمَا مِائَۃَ جَلْدَۃٍ ۰۠ وَّلَا تَاْخُذْكُمْ بِہِمَا رَاْفَۃٌ فِيْ دِيْنِ اللہِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ ۰ۚ وَلْيَشْہَدْ عَذَابَہُمَا طَاۗىِٕفَۃٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِيْنَ An-Nūr 24:2
بدکاری کرنے والی عورت اور بدکاری کرنے والا مرد(جب کہ بدکاری ثابت ہوجائے)سو ان میں سے ہر ایک کو سو درے مارو اور اللہ کے (دین کے)معاملے میں ان دونوں پر تم کو ذرا رحم نہیں آنا چاہیے اگر تم اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہو تو اور ان دونوں کی سزا کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت حاضر رہنی چاہیے۔
Flog each one of the adulteress and the adulterer (when adultery has been proved) with a hundred stripes. And you should not feel the slightest pity for both of them in Allah’s Matters (Deen), if you believe in Allah and the Last Day. And let a group of Muslims remain present at the time of the punishment of both.
اَلزَّانِيْ لَا يَنْكِحُ اِلَّا زَانِيَۃً اَوْ مُشْرِكَۃً ۰ۡوَّالزَّانِيَۃُ لَا يَنْكِحُہَآ اِلَّا زَانٍ اَوْ مُشْرِكٌ ۰ۚ وَحُرِّمَ ذٰلِكَ عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ An-Nūr 24:3
زانی نکاح بھی زانیہ عورت سے کرتا ہے یا مشرکہ سے اور (اسی طرح)زانیہ کے ساتھ بھی کوئی نکاح نہیں کرتا بجز زانی یا مشرک کے اور یہ (ایسا نکاح)ایمان والوں پر حرام (موجب گناہ)قرار دیا گیا ہے۔
The adulterer marries only an adulteress or a polytheist, and (similarly) no one marries an adulteress except an adulterer or a polytheist and this (such marriage) has been declared as forbidden for the believers (it being sin-inducing).
وَالَّذِيْنَ يَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ ثُمَّ لَمْ يَاْتُوْا بِاَرْبَعَۃِ شُہَدَاۗءَ فَاجْلِدُوْہُمْ ثَمٰنِيْنَ جَلْدَۃً وَّلَا تَــقْبَلُوْا لَہُمْ شَہَادَۃً اَبَدًا ۰ۚ وَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْفٰسِقُوْنَ An-Nūr 24:4
اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر تہمت لگائیں پھر (اپنے دعوے پر)چار گواہ نہ لاسکیں توایسے لوگوں کواسی (۸۰ ) درے مارو اور کبھی ان کی شہادت قبول نہ کرو اور یہی لوگ بدکردار ہیں۔
And the people who accuse chaste women, then fail to produce four witnesses (in support of their allegation), flog such people with eighty (80) stripes and never accept their testimony. And these are the people who are evildoers.
اِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوْا مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ وَاَصْلَحُوْا ۰ۚ فَاِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ An-Nūr 24:5
مگر جو اس کے بعد توبہ کرلیں اور (اپنی)اصلاح کرلیں تو بے شک اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
But those who repent after this and reform (themselves) then, without doubt, Allah is Forgiving, Merciful.
وَالَّذِيْنَ يَرْمُوْنَ اَزْوَاجَہُمْ وَلَمْ يَكُنْ لَّہُمْ شُہَدَاۗءُ اِلَّآ اَنْفُسُہُمْ فَشَہَادَۃُ اَحَدِہِمْ اَرْبَعُ شَہٰدٰتٍؚ بِاللہِ ۰ۙ اِنَّہٗ لَمِنَ الصّٰدِقِيْنَ An-Nūr 24:6
اور جو لوگ اپنی بیویوں پر (بدکاری کی)تہمت لگائیں اوران کے پاس خود ان کے سوا کوئی گواہ نہ ہوتو ان میں سے ہر ایک کی شہادت یہ ہے کہ چار بار اللہ کی قسم کھائے کہ بے شک وہ سچا ہے۔
And the people who accuse their wives (of adultery), and they have no witness other than themselves, then the testimony of each of them is that he should swear four times by Allah that he is indeed truthful.
وَالْخَامِسَۃُ اَنَّ لَعْنَتَ اللہِ عَلَيْہِ اِنْ كَانَ مِنَ الْكٰذِبِيْنَ An-Nūr 24:7
اور پانچویں بار یہ (کہے)کہ اگر وہ جھوٹا ہے تو اس پر اللہ کی لعنت۔
And the fifth time (he should say) that Allah’s curse be on him, if he is a liar.
وَيَدْرَؤُا عَنْہَا الْعَذَابَ اَنْ تَشْہَدَ اَرْبَعَ شَہٰدٰتٍؚ بِاللہِ ۰ۙ اِنَّہٗ لَمِنَ الْكٰذِبِيْنَ An-Nūr 24:8
اور اس (عورت)سے سزا کو یہ بات ٹال سکتی ہے کہ (پہلے)وہ چار بار اللہ کی قسم کھا کر گواہی دے کہ بے شک یہ جھوٹا ہے۔
And it can avert the punishment from her (the woman) if she (first) swears by Allah four times and testifies that he is indeed a liar,
وَالْخَامِسَۃَ اَنَّ غَضَبَ اللہِ عَلَيْہَآ اِنْ كَانَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ An-Nūr 24:9
اور پانچویں بار یہ کہے کہ اس (عورت)پراللہ کا غضب ہواگر یہ سچا ہو۔
And the fifth time (she) should say that Allah’s wrath be on her (the woman), if he is truthful.
وَلَوْلَا فَضْلُ اللہِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُہٗ وَاَنَّ اللہَ تَوَّابٌ حَكِيْمٌ An-Nūr 24:10
اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی (تو بہت سی خرابیاں پیدا ہوجاتیں) اور یہ کہ اللہ توبہ قبول کرنے والے حکمت والے ہیں۔
And had Allah’s Grace and Kindness not been upon you (then many ills would have arisen), and that Allah is the Acceptor of Repentance, Wise.
اِنَّ الَّذِيْنَ جَاۗءُوْ بِالْاِفْكِ عُصْبَۃٌ مِّنْكُمْ ۰ۭ لَا تَحْسَبُوْہُ شَرًّا لَّكُمْ ۰ۭ بَلْ ہُوَخَيْرٌ لَّكُمْ ۰ۭ لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْہُمْ مَّا اكْتَسَبَ مِنَ الْاِثْمِ ۰ۚ وَالَّذِيْ تَوَلّٰى كِبْرَہٗ مِنْہُمْ لَہٗ عَذَابٌ عَظِيْمٌ An-Nūr 24:11
جن لوگوں نے (صدیقہ کائنات کے بارے)یہ طوفان برپا کیا ہے وہ (اے مسلمانو!)تم میں سے ایک (چھوٹا سا)گروہ ہے تم اس کو اپنے حق میں برا نہ سمجھو بلکہ یہ (انجام کے اعتبار سے)تمہارے حق میں بہتر ہی بہتر ہے اس میں جس نے جتنا کیا اس کو اتنا ہی گناہ ملا اور ان میں سے جس نے اس (بہتان)کا بڑا بوجھ اٹھایا ہے اس کو بڑا عذاب ہوگا۔
The people who have stirred up this storm (regarding the Siddeeqah of the universe - Upon her be Allah’s Pleasure) are a (small) band among you (O Muslims!). Do not consider it bad for you; rather it is nothing but good for you (with regard to its result). Everyone earned as much of sin as his part in it. And the one among them who has undertaken the greater bulk of this (slander) will receive greater torment.
لَوْلَآ اِذْ سَمِعْتُمُوْہُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُوْنَ وَالْمُؤْمِنٰتُ بِاَنْفُسِہِمْ خَيْرًا ۰ۙ وَّقَالُوْا ھٰذَآ اِفْكٌ مُّبِيْنٌ An-Nūr 24:12
جب تم لوگوں نے یہ بات سنی تو مومن مردوں اور مومن عورتوں نے اپنے آپس والوں کے ساتھ نیک گمان کیوں نہ کیا اور کیوں نہ کہا کہ یہ صریح جھوٹ ہے۔
When you people heard this, why did not the believing men and believing women think well of their own folk and say: this is an obvious lie?
لَوْلَا جَاۗءُوْ عَلَيْہِ بِاَرْبَعَۃِ شُہَدَاۗءَ ۰ۚ فَاِذْ لَمْ يَاْتُوْا بِالشُّہَدَاۗءِ فَاُولٰۗىِٕكَ عِنْدَ اللہِ ہُمُ الْكٰذِبُوْنَ An-Nūr 24:13
یہ لوگ اس پر چار گواہ کیوں نہ لائے تو جب یہ گواہ نہیں لا سکے تو اللہ کے نزدیک یہی جھوٹے ہیں۔
Why did these people not bring four witnesses over this? So when they could not bring witnesses, then they are the liars in the sight of Allah.
وَلَوْلَا فَضْلُ اللہِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُہٗ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃِ لَمَسَّكُمْ فِيْ مَآ اَفَضْتُمْ فِيْہِ عَذَابٌ عَظِيْمٌ An-Nūr 24:14
اور اگر تم پر دنیا وآخرت میں اللہ کا فضل اوراس کی رحمت نہ ہوتی تو جس شغل میں تم پڑے تھے اس کی وجہ سے تم پر ضرور بہت بڑا عذاب ہوتا۔
And had the Grace of Allah and His Mercy not been upon you in the world and the Hereafter, a great torment would have certainly befallen you for the activity in which you had indulged.
اِذْ تَلَقَّوْنَہٗ بِاَلْسِنَتِكُمْ وَتَــقُوْلُوْنَ بِاَفْوَاہِكُمْ مَّا لَيْسَ لَكُمْ بِہٖ عِلْمٌ وَّتَحْسَبُوْنَہٗ ہَيِّنًا ۰ۤۖ وَّہُوَعِنْدَ اللہِ عَظِيْمٌ An-Nūr 24:15
جب تم اس (جھوٹ)کو اپنی زبانوں سے ایک دوسرے سے ذکر کررہے تھے اور اپنے منہ سے ایسی بات کہتے تھے جس کا تم کو علم بھی نہ تھا اور تم اس کو ایک معمولی بات سمجھتے تھے اور اللہ کے نزدیک وہ بڑی بھاری (اہم)بات تھی۔
When you were mentioning this (lie) with your tongues, one to the other, and uttered such words about which you had no knowledge whatsoever, and you considered this matter as something light, whereas it was a very grave (serious) charge in the sight of Allah.
وَلَوْلَآ اِذْ سَمِعْتُمُوْہُ قُلْتُمْ مَّا يَكُوْنُ لَنَآ اَنْ نَّتَكَلَّمَ بِھٰذَا ۰ۤۖ سُبْحٰنَكَ ھٰذَا بُہْتَانٌ عَظِيْمٌ An-Nūr 24:16
اور جب تم نے اسے سنا تھا تو کیوں نہ کہہ دیا کہ ہمیں زیب نہیں دیتا کہ ایسی بات زبان پر لائیں، (پروردگار)تو پاک ہے یہ تو بہت بڑا بہتان ہے۔
And when you heard it why did you not say, ‘It does not befit us to bring such words onto our tongues. Hallowed are You (O Rabb)! This is a tremendous slander.’
يَعِظُكُمُ اللہُ اَنْ تَعُوْدُوْا لِمِثْلِہٖٓ اَبَدًا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ An-Nūr 24:17
اللہ تم کو نصیحت فرماتے ہیں کہ پھر کبھی ایسی حرکت نہ کرنا اگر تم ایمان رکھتے ہو تو۔
Allah advises you never to repeat such an act if you are believers.
وَيُبَيِّنُ اللہُ لَكُمُ الْاٰيٰتِ ۰ۭ وَاللہُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ An-Nūr 24:18
اور اللہ تم سے صاف صاف آیات (احکام)بیان فرماتے ہیں اوراللہ بڑے جاننے والے بڑے حکمت والے ہیں۔
And Allah explains the Ayaat (Commands) plainly and clearly to you, and Allah is Very Knowing, Very Wise.
اِنَّ الَّذِيْنَ يُحِبُّوْنَ اَنْ تَشِيْعَ الْفَاحِشَۃُ فِي الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَہُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ ۰ۙ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃِ ۰ۭ وَاللہُ يَعْلَمُ وَاَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ An-Nūr 24:19
بے شک جو لوگ چاہتے ہیں کہ مومنوں میں بے حیائی پھیلے ان کو دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہوگا اور اللہ جانتے ہیں اور تم نہیں جانتے۔
Undoubtedly, the people who want that immorality should spread among the believers will receive painful torment in the world and the Hereafter. And Allah Knows and you do not know.
وَلَوْلَا فَضْلُ اللہِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُہٗ وَاَنَّ اللہَ رَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ An-Nūr 24:20
اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی (تو کیا کچھ نہ ہوتا) اور یہ کہ اللہ نہایت مہربان ( اور)رحم کرنے والے ہیں۔
And had Allah’s Grace and His Mercy not been upon you (what all would not have happened!), and that Allah is Extremely Affectionate (and) Merciful.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّيْطٰنِ ۰ۭ وَمَنْ يَّتَّبِـعْ خُطُوٰتِ الشَّيْطٰنِ فَاِنَّہٗ يَاْمُرُ بِالْفَحْشَاۗءِ وَالْمُنْكَرِ ۰ۭ وَلَوْلَا فَضْلُ اللہِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُہٗ مَا زَكٰي مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ اَبَدًا ۰ۙ وَّلٰكِنَّ اللہَ يُزَكِّيْ مَنْ يَّشَاۗءُ ۰ۭ وَاللہُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ An-Nūr 24:21
اے ایمان والو! شیطان کے قدموں پہ نہ چلو اور جو شیطان کے نقش قدم پر چلے گا تو وہ (ہمیشہ ہر شخص کو )بے حیائی اور برے کام ہی کرنے کوکہے گا اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم میں سے کوئی بھی، کبھی بھی (توبہ کرکے)پاک نہ ہوسکتا۔ولیکن اللہ جسے چاہتے ہیں پاک کردیتے ہیں۔ اور اللہ سننے والے ، جاننے والے ہیں۔
O believers! Do not follow the footsteps of Shaitan. And whoever follows the footsteps of Shaitan, he will (always) bid (every person) to commit only immorality and evil deeds. And had Allah’s Grace and Mercy not been upon you, none of you could ever be able to purify himself (through repentance). But Allah purifies whoever He wills. And Allah is Hearing, Knowing.
وَلَا يَاْتَلِ اُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَۃِ اَنْ يُّؤْتُوْٓا اُولِي الْقُرْبٰى وَالْمَسٰكِيْنَ وَالْمُہٰجِرِيْنَ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ ۰۠ۖ وَلْيَعْفُوْا وَلْيَصْفَحُوْا ۰ۭ اَلَا تُحِبُّوْنَ اَنْ يَّغْفِرَ اللہُ لَكُمْ ۰ۭ وَاللہُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ An-Nūr 24:22
اور جو لوگ تم میں بزرگی اور (دنیا کی)کشادگی والے ہیں وہ اہل قرابت اورمسکینوں اوراللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو دینے سے قسم نہ کھا بیٹھیں اور چاہیے کہ وہ معاف کردیں اور در گزر کریں۔ کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ تمہارے قصور معاف فرمادیں اوراللہ بخشنے والے رحم کرنے والے ہیں۔
And those among you who are men of grace and (worldly) affluence should not swear off from giving to the near kindred and the destitute and the migrants in Allah’s Way, and let them forgive and overlook. Do you not desire that Allah should forgive your faults? And Allah is Forgiving, Merciful.
اِنَّ الَّذِيْنَ يَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ الْغٰفِلٰتِ الْمُؤْمِنٰتِ لُعِنُوْا فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃِ ۰۠ وَلَہُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ An-Nūr 24:23
بے شک جولوگ ایسی خواتین پہ تہمت لگاتے ہیں جو پاک دامن اور (ایسی باتوں کے کرنے سے بالکل)بے خبر ہیں اور (حقیقی)ایمان والیاں ہیں ان (لوگوں)پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی جاتی ہے اور ان کے لئے بہت بڑا عذاب ہے۔
Undoubtedly, the people who slander such women who are chaste and (completely) unaware (of committing such acts) and are (true) believers, such (people) are cursed in the world and the Hereafter, and for them is a very great torment.
يَّوْمَ تَشْہَدُ عَلَيْہِمْ اَلْسِنَتُہُمْ وَاَيْدِيْہِمْ وَاَرْجُلُہُمْ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ An-Nūr 24:24
جس دن (قیامت کے دن)ان کے خلاف ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں، ان کرتوتوں کی جو یہ کرتے تھے، گواہی دیں گے۔
The Day (Day of Qiyamah) on which their tongues and their hands and their feet will bear witness against them for the misdeeds they used to do.
يَوْمَىِٕذٍ يُّوَفِّيْہِمُ اللہُ دِيْنَہُمُ الْحَقَّ وَيَعْلَمُوْنَ اَنَّ اللہَ ہُوَالْحَقُّ الْمُبِيْنُ An-Nūr 24:25
اس دن اللہ ان کو پورا پورا ( اور)ٹھیک بدلہ دیں گے اور یہ جان لیں گے کہ اللہ ہی حق ہیں ( اور حق کو)ظاہرکرنے والے ہیں۔
On that Day Allah will recompense them fully (and) rightfully, and they will come to know that Allah alone is the Truth, (and) the Revealer (of the Truth).
اَلْخَبِيْثٰتُ لِلْخَبِيْثِيْنَ وَالْخَبِيْثُوْنَ لِلْخَبِيْثٰتِ ۰ۚ وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبِيْنَ وَالطَّيِّبُوْنَ لِلطَّيِّبٰتِ ۰ۚ اُولٰۗىِٕكَ مُبَرَّءُوْنَ مِمَّا يَقُوْلُوْنَ ۰ۭ لَہُمْ مَّغْفِرَۃٌ وَّرِزْقٌ كَرِيْمٌ An-Nūr 24:26
گندی عورتیں (ہمیشہ )گندے مردوں کے لائق ہوتی ہیں اور گندے مرد گندی عورتوں کے لائق ہوتے ہیں اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لائق اور پاک مرد پاک عورتوں کے لائق ہوتے ہیں یہ اس بات سے پاک ہیں جو یہ (مذاق)کہتے پھرتے ہیں ان کے لئے (آخرت میں )بخشش اور (بہترین)عزت کی روزی ہے۔
The impious women are suitable (only) for the impious men, and the impious men are suitable for the impious women; and the pious women are suitable for the pious men, and the pious men are suitable for the pious women; they are innocent of what they (these people) go about saying (joking). For them is forgiveness (in the Hereafter) and (the most) honourable provision.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَاتَدْخُلُوْا بُيُوْتًا غَيْرَ بُيُوْتِكُمْ حَتّٰى تَسْتَاْنِسُوْا وَتُسَلِّمُوْا عَلٰٓي اَہْلِہَا ۰ۭ ذٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ An-Nūr 24:27
اے ایمان والو! اپنے گھروں کے سوا دوسرے گھروں میں (گھر والوں سے)اجازت لئے بغیر نہ داخل ہوا کرو۔ اور ان گھر والوں کو سلام (السلام علیکم)کیا کرو یہی (بات)تمہارے لئے بہتر ہے تاکہ تم خیال رکھو۔
O believers! Do not enter houses other than your own, without asking permission (from the residents), and greet the residents (say as-Salam-o Alaikum). This (practice) is better for you so that you may be mindful.
فَاِنْ لَّمْ تَجِدُوْا فِيْہَآ اَحَدًا فَلَا تَدْخُلُوْہَا حَتّٰى يُؤْذَنَ لَكُمْ ۰ۚ وَاِنْ قِيْلَ لَكُمُ ارْجِعُوْا فَارْجِعُوْا ہُوَاَزْكٰى لَكُمْ ۰ۭ وَاللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِيْمٌ An-Nūr 24:28
پھر اگر ان (گھروں)میں کسی کونہ پاؤ تو (بھی)ان میں مت جاؤ جب تک کہ تمہیں اجازت نہ دی جائے (کسی صاحب اختیار کی طرف سے) اور اگر تم سے کہہ دیا جائے کہ تم لوٹ جاؤ تو لوٹ جایا کرو یہ تمہارے لئے خوب پاکیزگی کی بات ہے اور جو کام تم کرتے ہو اللہ سب جانتے ہیں۔
Then, if you do not find anyone in them (the houses) do not enter them (even then), until you are given permission (from someone in authority). And if you are told to go back, then go back, this practice is of great piety for you. And Allah knows all that you do.
لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَدْخُلُوْا بُيُوْتًا غَيْرَ مَسْكُوْنَۃٍ فِيْہَا مَتَاعٌ لَّكُمْ ۰ۭ وَاللہُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُوْنَ وَمَا تَكْتُمُوْنَ An-Nūr 24:29
اگر تم کسی ایسے گھر میں جاؤ جس میں کوئی نہ بستا ہو ( اور)اس میں تمہارا کچھ سامان رکھا ہوتو تم پر کچھ گناہ نہ ہوگا اور جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو چھپا کرکرتے ہو اللہ سب جانتے ہیں۔
There would be no sin on you if you enter the house where no one resides (and) some of your belongings are kept there. And Allah knows all that you do openly and that you do secretly.
قُلْ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ يَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِہِمْ وَيَحْفَظُوْا فُرُوْجَہُمْ ۰ۭ ذٰلِكَ اَزْكٰى لَہُمْ ۰ۭ اِنَّ اللہَ خَبِيْرٌۢ بِمَا يَصْنَعُوْنَ An-Nūr 24:30
ایمان والے مردوں سے فرما دیجئیے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں، یہ ان کے لئے زیادہ پاکیزگی کی بات ہے۔بے شک اللہ سب جانتے ہیں جویہ لوگ کیا کرتے ہیں۔
Tell the believing men to keep their gaze low and to guard their private parts; this is of greater purity for them. Indeed Allah knows all that these people do.
وَقُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ يَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِہِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوْجَہُنَّ وَلَا يُبْدِيْنَ زِيْنَتَہُنَّ اِلَّا مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِہِنَّ عَلٰي جُيُوْبِہِنَّ ۰۠ وَلَا يُبْدِيْنَ زِيْنَتَہُنَّ اِلَّا لِبُعُوْلَتِہِنَّ اَوْ اٰبَاۗىِٕہِنَّ اَوْ اٰبَاۗءِ بُعُوْلَتِہِنَّ اَوْ اَبْنَاۗىِٕہِنَّ اَوْ اَبْنَاۗءِ بُعُوْلَتِہِنَّ اَوْ اِخْوَانِہِنَّ اَوْ بَنِيْٓ اِخْوَانِہِنَّ اَوْ بَنِيْٓ اَخَوٰتِہِنَّ اَوْ نِسَاۗىِٕہِنَّ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُہُنَّ اَوِ التّٰبِعِيْنَ غَيْرِ اُولِي الْاِرْبَۃِ مِنَ الرِّجَالِ اَوِ الطِّفْلِ الَّذِيْنَ لَمْ يَظْہَرُوْا عَلٰي عَوْرٰتِ النِّسَاۗءِ ۰۠ وَلَا يَضْرِبْنَ بِاَرْجُلِہِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِيْنَ مِنْ زِيْنَتِہِنَّ ۰ۭ وَتُوْبُوْٓا اِلَى اللہِ جَمِيْعًا اَيُّہَ الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ An-Nūr 24:31
اور مومن خواتین سے بھی فرمادیجئیے کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اوراپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں مگر جو (حصہ)اس میں سے (عموماً)کھلا رہتا ہو اوراپنے سینوں پر اپنی اوڑھنیاں اوڑھے رہا کریں اور اپنی زینت کو (کسی پر)ظاہرنہ ہونے دیں سوائے اپنے شوہروں پریا اپنے باپ پر یا اپنے شوہر کے باپ پر یا اپنے بیٹوں پر یا اپنے شوہر کے بیٹوں پر یا اپنے بھائیوں یا اپنے بھتیجوں یا اپنے بھانجوں پر اوراپنی (ہی قسم کی )عورتوں پر یا اپنی لونڈیوں پر ان خدام پر جو (خواہ )مردوں میں سے ہوں (اور)عورتوں کی خواہش نہ رکھتے ہوں یا ایسے بچوں پر جو عورتوں کی پردے کی چیز سے واقف نہ ہوں اور اپنے پاؤں زمین پر (ایسے)نہ ماریں کہ (جھنکار آئے اور)ان کا پوشیدہ زیور ظاہر ہوجائے۔ اور اے ایمان والو! سب اللہ کے سامنے توبہ کروتاکہ تم کامیابی حاصل کرسکو۔
And also tell the believing women that they also should keep their gaze low, and guard their private parts, and not display their adornment except that (part) which (normally) remains open, and keep their chests covered with their wraps, and not let their adornment be displayed to anyone other than their husbands or their father or their husband’s father or their sons or their husband’s sons or their brothers or their brothers’ sons or their sisters’ sons and their women (like them) or their female-slaves (or) those servants (though) from among the males (but) having no desire for women or such children who are not conscious of the veiled parts of women. And they (the women) should not strike their feet on the ground (such) that (it jingles and) their concealed ornaments are revealed. And O believers! Repent all of you before Allah, so that you may attain success.
وَاَنْكِحُوا الْاَيَامٰى مِنْكُمْ وَالصّٰلِحِيْنَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَاِمَاۗىِٕكُمْ ۰ۭ اِنْ يَّكُوْنُوْا فُقَرَاۗءَ يُغْنِہِمُ اللہُ مِنْ فَضْلِہٖ ۰ۭ وَاللہُ وَاسِعٌ عَلِيْمٌ An-Nūr 24:32
اور تم میں جو بے نکاح ہوں ان کا نکاح کردیا کرو اور (اسی طرح)تمہارے غلاموں اور لونڈیوں میں بھی جو نیک ہوں (ان کا نکاح کردیا کرو)اگر وہ مفلس ہوں گے تو اللہ ان کواپنے فضل سے خوشحال کردیں گے اور اللہ وسعت والے سب کچھ جاننے والے ہیں۔
And marry off those of you who are unmarried, and (similarly) the pious among your male slaves and female-slaves (marry them off). If they are poor, Allah will make them prosperous by His Grace. And Allah is Bountiful, Knowing.
وَلْيَسْتَعْفِفِ الَّذِيْنَ لَا يَجِدُوْنَ نِكَاحًا حَتّٰى يُغْنِيَہُمُ اللہُ مِنْ فَضْلِہٖ ۰ۭ وَالَّذِيْنَ يَبْتَغُوْنَ الْكِتٰبَ مِمَّا مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْ فَكَاتِبُوْہُمْ اِنْ عَلِمْتُمْ فِيْہِمْ خَيْرًا ۰ۤۖ وَّاٰتُوْہُمْ مِّنْ مَّالِ اللہِ الَّذِيْٓ اٰتٰىكُمْ ۰ۭ وَلَا تُكْرِہُوْا فَتَيٰتِكُمْ عَلَي الْبِغَاۗءِ اِنْ اَرَدْنَ تَحَصُّنًا لِّتَبْتَغُوْا عَرَضَ الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا ۰ۭ وَمَنْ يُّكْرِھْہُّنَّ فَاِنَّ اللہَ مِنْۢ بَعْدِ اِكْرَاہِہِنَّ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ An-Nūr 24:33
اور جن کو نکاح کا مقدور نہ ہو ان کو چاہیے کہ (اپنے نفس کو)ضبط کریں یہاں تک کہ اللہ (اگر چاہے تو)اپنے فضل سے ان کو غنی کردے۔ اور تمہارے غلاموں میں سے جو مکاتبت چاہتے ہوں (ایک معاہدہ کہ اتنی رقم کما کر دو تو آزاد ہو)تو (بہترہے)ان سے مکاتبت کرلو اگر تمہیں ان میں بہتری کے آثار ملیں تو۔ اور اللہ کے (دیئے ہوئے)مال سے ان کوبھی دو جو اس نے تمہیں دے رکھا ہے (تاکہ جلدی آزاد ہوسکیں) اور اپنی لونڈیوں کو اگر وہ پاک دامن رہنا چاہیں تو بے شرمی کی زندگی پر مجبور مت کرو صرف دنیا کی زندگی کے فوائد حاصل کرنے کے لئے اور جو ان کو مجبور کرے گا تو اللہ ان کے مجبور کیے جانے کے بعد (ان کو)بخشنے والے مہربان ہیں۔
And those who do not have the capacity to marry should restrain (themselves) until (such time) Allah frees them from want by His Grace (if He wills). And those of your slaves who desire a contractual deed (a contract to earn and pay back an appointed sum for gaining freedom), (it is better that you) make a deed with them if you find indications of goodness in them; and also give them out of Allah’s (bestowed) wealth which He has given you (so that they may gain freedom sooner). And, if your female-slaves want to remain chaste, do not coerce them to a life of immorality only to obtain the gains of the worldly life. And whoever compels them, then after their being compelled, Allah is Forgiving, Merciful (for them).
وَلَقَدْ اَنْزَلْنَآ اِلَيْكُمْ اٰيٰتٍ مُّبَيِّنٰتٍ وَّمَثَلًا مِّنَ الَّذِيْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ وَمَوْعِظَۃً لِّلْمُتَّقِيْنَ An-Nūr 24:34
اور یقیناً ہم نے تمہارے پاس کھلے کھلے احکام بھیجے ہیں اور جو لوگ تم سے پہلے ہوگزرے ہیں ان کے بعض واقعات بھی اور (اللہ سے)ڈرنے والوں کے لئے نصیحت کی باتیں (بھیجی ہیں)۔
And indeed We have sent you open and plain Commands, and also some accounts of the people who have passed before you, and (have sent) words of advice for the (Allah) conscious.
اَللہُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ مَثَلُ نُوْرِہٖ كَمِشْكٰوۃٍ فِيْہَا مِصْبَاحٌ ۰ۭ اَلْمِصْبَاحُ فِيْ زُجَاجَۃٍ ۰ۭ اَلزُّجَاجَۃُ كَاَنَّہَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُّوْقَدُ مِنْ شَجَرَۃٍ مُّبٰرَكَۃٍ زَيْتُوْنَۃٍ لَّا شَرْقِيَّۃٍ وَّلَا غَرْبِيَّۃٍ ۰ۙ يَّكَادُ زَيْتُہَا يُضِيْۗءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْہُ نَارٌ ۰ۭ نُوْرٌ عَلٰي نُوْرٍ ۰ۭ يَہْدِي اللہُ لِنُوْرِہٖ مَنْ يَّشَاۗءُ ۰ۭ وَيَضْرِبُ اللہُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِ ۰ۭ وَاللہُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ An-Nūr 24:35
اللہ آسمانوں اور زمین کانور ہے۔ اس کے نور کی مثال ایسی ہے جیسے ایک طاق ہے اس میں ایک چراغ ہے۔ وہ چراغ ایک (شیشہ کی)قندیل میں ہے۔ اور وہ قندیل (ایسی شفاف ہے)گویا موتی کا سا چمکتا ہوا ستارہ ہو۔ اس میں ایک مبارک درخت کا تیل جلایا جاتا ہے (یعنی)زیتون کہ نہ مشرق کی جانب ہے اور نہ مغرب کی، قریب ہے (ایسا لگتا ہے)کہ اس کا تیل اگر اس کو آگ نہ بھی لگی تو (خود بخود)جل اٹھے گا ( اور اگر آگ دکھادی گئی تو)نور علیٰ نور (روشنی ہی روشنی ہوجائے گی)۔ اللہ اپنے نور سے جس کو چاہتے ہیں سیدھی راہ دکھاتے ہیں۔ اور اللہ لوگوں کے لئے مثالیں بیان فرماتے ہیں اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والے ہیں۔
Allah is the Noor of the heavens and the earth. The simile of His Noor is as of a niche in which is a lamp. The lamp is enclosed in a casing (of glass), and the casing is (so crystalline) as though it were a pearl-like brilliant star. In this is lit the oil of a blessed tree (that is) olive, which is neither to the east nor to the west. It is well-nigh (it seems) that its oil will light up (by itself) even if not touched by fire. (And if it is touched by fire then) Noor upon Noor (there will be light upon light)! Allah shows the straight path, by His Noor, to whomever He wills. And Allah cites similes for people, and Allah knows everything well.
فِيْ بُيُوْتٍ اَذِنَ اللہُ اَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيْہَا اسْمُہٗ ۰ۙ يُسَبِّــحُ لَہٗ فِيْہَا بِالْغُدُوِّ وَالْاٰصَالِ An-Nūr 24:36
وہ(قندیل)ایسے گھروں میں جن کے بارے اللہ نے ارشاد فرمایا ہے کہ ان کا ادب کیا جائے اور ان میں اللہ کے نام کا ذکر کیا جائے ( اور)ان میں صبح اور شام (ہمیشہ)اس(اللہ)کی پاکی بیان کرتے رہیں۔
(That casing is found) in such houses, which Allah has bidden to be honoured and the Zikr of Allah’s Name be performed in them, (and) His (Allah’s) Glory be celebrated in them morning and evening (always).
رِجَالٌ ۰ۙ لَّا تُلْہِيْہِمْ تِجَارَۃٌ وَّلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللہِ وَاِقَامِ الصَّلٰوۃِ وَاِيْتَاۗءِ الزَّكٰوۃِ ۰۠ۙ يَخَافُوْنَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيْہِ الْقُلُوْبُ وَالْاَبْصَارُ An-Nūr 24:37
(ایسے)لوگ ہیں جن کو اللہ کے ذکر اور نماز ادا کرنے سے اور زکوٰۃ دینے سے نہ (دنیا کا)کاروبار غافل کرتا ہے اور نہ خرید وفروخت۔ وہ اس دن سے جب(گھبراہٹ سے)دل الٹ جائیں گے اور آنکھیں (اوپر کو چڑھ جائیں گی)ڈرتے ہیں۔
(Such) people whom neither (worldly) business nor commerce causes to be neglectful of Allah’s Zikr and from offering Salah and from paying Zakat. They fear the Day when hearts will overturn (with panic) and eyes (will roll upwards).
لِيَجْزِيَہُمُ اللہُ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَيَزِيْدَہُمْ مِّنْ فَضْلِہٖ ۰ۭ وَاللہُ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاۗءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ An-Nūr 24:38
تاکہ اللہ ان کو ان کے عملوں کا بہت اچھا بدلہ دیں اوراپنے فضل سے ان کو زیادہ بھی عطا کریں۔ اور اللہ جس کو چاہتے ہیں بے شمار رزق عطا فرماتے ہیں۔
So that Allah may give them an excellent reward for their deeds and grant them even more with His Grace. And Allah grants sustenance without measure to whom He wills.
وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اَعْمَالُہُمْ كَسَرَابٍؚ بِقِيْعَۃٍ يَّحْسَبُہُ الظَّمْاٰنُ مَاۗءً ۰ۭ حَتّٰٓي اِذَا جَاۗءَہٗ لَمْ يَجِدْہُ شَـيْــــًٔـا وَّوَجَدَ اللہَ عِنْدَہٗ فَوَفّٰىہُ حِسَابَہٗ ۰ۭ وَاللہُ سَرِيْعُ الْحِسَابِ An-Nūr 24:39
اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے اعمال (کی مثال ایسے ہے)جیسے میدان میں ریت کہ پیاسا اس کو (دور سے)پانی سمجھے۔ یہاں تک کہ جب اس کے قریب پہنچے تو اسے کچھ بھی نہ پائے اور اس کے پاس اللہ (قضائے الٰہی)کو پائے سووہ اسے اس کا (اس کی عمر کا)حساب پورا پورا چکا دے اور اللہ جلد حساب کرنے والے ہیں۔
And (the simile of) the deeds of the people who disbelieved are like sand in a desert (which) the thirsty considers (from afar) to be water. Until when he reaches near it, he finds it to be nothing and finds Allah (Allah’s Judgement) with him, so that He may pay him his (life-time’s) account in full. And Allah is Quick to take account.
اَوْ كَظُلُمٰتٍ فِيْ بَحْرٍ لُّجِّيٍّ يَّغْشٰـىہُ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِہٖ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِہٖ سَحَابٌ ۰ۭ ظُلُمٰتٌۢ بَعْضُہَا فَوْقَ بَعْضٍ ۰ۭ اِذَآ اَخْرَجَ يَدَہٗ لَمْ يَكَدْ يَرٰىہَا ۰ۭ وَمَنْ لَّمْ يَجْعَلِ اللہُ لَہٗ نُوْرًا فَمَا لَہٗ مِنْ نُّوْرٍ An-Nūr 24:40
یا (ان کی مثال ایسی ہے)جیسے گہرے سمندر میں اندھیرے، جس پر لہر چلی آتی ہو اس (لہر)کے اوپر دوسری لہر اس کے اوپر بادل (ہے غرض)اوپر تلے بہت سے اندھیرے (ہی اندھیرے)ہیں جب اپنا ہاتھ نکالے (دیکھنے کے لئے)تو اسے دیکھ بھی نہ سکے اور اللہ ہی جس کو نور نہ دے تو اس کو (کہیں سے بھی)نور(ہدایت)میسر نہیں ہوسکتا۔
Or (their simile is that of) darkness in the deep sea on which rides a wave and another wave over this (wave) and above it are clouds. (In other words) there are layers upon layers of darkness (upon darkness). When (he) extends his hand (to see), he cannot even see it. And he to whom Allah does not grant any Noor cannot find the Noor (of guidance from anywhere)
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللہَ يُسَبِّحُ لَہٗ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَالطَّيْرُ صٰۗفّٰتٍ ۰ۭ كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَہٗ وَتَسْبِيْحَہٗ ۰ۭ وَاللہُ عَلِيْمٌۢ بِمَا يَفْعَلُوْنَ An-Nūr 24:41
(اے مخاطب!)کیا تو نہیں دیکھتا کہ جو آسمانوں یا زمین میں ہیں اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں اور (بالخصوص)پرندے جو پر پھیلائے ہوئے (اڑتے پھرتے)ہیں ہرایک اپنی عبادت اور تسبیح(کے طریقے)جانتا ہے اور اللہ کو ان سب کے افعال کا پورا علم ہے۔
(O addressee!) Do you not observe that whatever is in the heavens or the earth celebrates Allah’s Glory and (especially) the birds that (fly about) spreading their wings? Each one knows its (mode) of worship and glorification. And Allah has full Knowledge of the deeds of all of them.
وَلِلہِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۚ وَاِلَى اللہِ الْمَصِيْرُ An-Nūr 24:42
اور اللہ ہی کی حکومت ہے آسمانوں میں اور زمین اور اللہ ہی کی طرف (سب کو)لوٹ کر جانا ہے۔
And to Allah alone belongs the Sovereignty in the heavens and the earth, and to Allah alone is the return (of all).
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللہَ يُزْجِيْ سَحَابًا ثُمَّ يُؤَلِّفُ بَيْنَہٗ ثُمَّ يَجْعَلُہٗ رُكَامًا فَتَرَى الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلٰلِہٖ ۰ۚ وَيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاۗءِ مِنْ جِبَالٍ فِيْہَا مِنْۢ بَرَدٍ فَيُصِيْبُ بِہٖ مَنْ يَّشَاۗءُ وَيَصْرِفُہٗ عَنْ مَّنْ يَّشَاۗءُ ۰ۭ يَكَادُ سَـنَا بَرْقِہٖ يَذْہَبُ بِالْاَبْصَارِ An-Nūr 24:43
کیا تو نہیں دیکھتا کہ اللہ (ایک)بادل کو(دوسرے بادل کی طرف)چلاتے ہیں پھر ان کو باہم ملا دیتے ہیں پھر ان کو تہہ بہ تہہ کردیتے ہیں پھر تو بارش کو دیکھتا ہے کہ اس کے بیچ سے نکلتی ہے اور آسمان (بلندی پر)میں جو اولوں کے پہاڑ ہیں ان میں سے (اولے)برساتے ہیں پھر جس پر چاہتے ہیں اس کو گراتے ہیں اور جس سے چاہتے ہیں اس کوہٹادیتے ہیں۔( اور)اس (بادل)کی بجلی کی چمک گویا آنکھ کی بینائی کو اچک لے جائے گی۔
Do you not observe that Allah drives the clouds (one towards another), then joins them together, then arranges them into layers? Then you see the rain issuing forth from between them. And (He) sends down (hail) from the mountains of hail that are in the sky (high above), then (He) drops them on whom He wills and averts them from whom He wills. (And) as though the flash of lightening from it (the cloud) would snatch away the sight from the eyes.
يُقَلِّبُ اللہُ الَّيْلَ وَالنَّہَارَ ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَعِبْرَۃً لِّاُولِي الْاَبْصَارِ An-Nūr 24:44
اللہ ہی رات اور دن کو بدلتے رہتے ہیں بے شک اس (سب)میں اہل دانش کے لئے بہت دلائل ہیں۔
Only Allah alternates the night and day. Indeed there are many proofs in (all) this for the wise.
وَاللہُ خَلَقَ كُلَّ دَاۗبَّۃٍ مِّنْ مَّاۗءٍ ۰ۚ فَمِنْہُمْ مَّنْ يَّمْشِيْ عَلٰي بَطْنِہٖ ۰ۚ وَمِنْہُمْ مَّنْ يَّمْشِيْ عَلٰي رِجْلَيْنِ ۰ۚ وَمِنْہُمْ مَّنْ يَّمْشِيْ عَلٰٓي اَرْبَعٍ ۰ۭ يَخْلُقُ اللہُ مَا يَشَاۗءُ ۰ۭ اِنَّ اللہَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ An-Nūr 24:45
اور اللہ نے ہی ہر چلنے پھرنے والے جان دار کو پانی سے پیدا فرمایا سو ان میں کوئی ایسا ہے کہ پیٹ کے بل چلتا ہے اور کوئی ان میں ایسا ہے جووہ پیروں پر چلتا ہے اور کوئی ان میں چار (پیروں)پر چلتا ہے اللہ جو چاہتے ہیں بناتے ہیں بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہیں۔
And Allah created every moving creature from water. There is some among them that crawls on its stomach, and some among them that walks on two legs, and some walks on four (legs). Allah creates what He wills. Without doubt, Allah has Power over everything.
لَقَدْ اَنْزَلْنَآ اٰيٰتٍ مُّبَيِّنٰتٍ ۰ۭ وَاللہُ يَہْدِيْ مَنْ يَّشَاۗءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ An-Nūr 24:46
بلا شبہ ہم نے واضح آیات نازل فرمائی ہیں اور اللہ جسے چاہتے ہیں سیدھے راستے کی طرف ہدایت فرماتے ہیں۔
Undoubtedly, We have revealed clear Ayaat, and Allah guides whom He wills to the straight path.
وَيَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِاللہِ وَبِالرَّسُوْلِ وَاَطَعْنَا ثُمَّ يَتَوَلّٰى فَرِيْقٌ مِّنْہُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ ۰ۭ وَمَآ اُولٰۗىِٕكَ بِالْمُؤْمِنِيْنَ An-Nūr 24:47
اور لوگ (زبان سے)کہتے ہیں ہم اللہ پر اور (اس کے )پیغمبر پر ایمان لے آئے اور ہم نے حکم مانا پھر اس کے بعدان میں سے ایک گروہ پھر جاتا ہے اور یہ لوگ ایمان والے ہی نہیں۔
And people say (with their tongues), ‘We have believed in Allah and in (His) Messenger, and we have obeyed the Command.’ Then after that, a group among them turns away, and these people are just not believers.
وَاِذَا دُعُوْٓا اِلَى اللہِ وَرَسُوْلِہٖ لِيَحْكُمَ بَيْنَہُمْ اِذَا فَرِيْقٌ مِّنْہُمْ مُّعْرِضُوْنَ An-Nūr 24:48
اور جب اللہ اور اسکے پیغمبر کی طرف (اس غرض سے)بلائے جاتے ہیں تاکہ وہ (رسول)ان کے درمیان فیصلہ فرمادیں تو ان میں سے ایک گروہ منہ پھیر لیتا ہے۔
And when they are called to Allah and His Messenger (for the purpose) so that he (the Messenger) may judge between them, then one group among them turns its face away.
وَاِنْ يَّكُنْ لَّہُمُ الْحَقُّ يَاْتُوْٓا اِلَيْہِ مُذْعِنِيْنَ An-Nūr 24:49
اور اگر ان کا کوئی حق بنتا ہو تو سر تسلیم خم کیے آپ کے پاس چلے آتے ہیں۔
And if some right of theirs becomes due, they come to you with heads bowed in submission.
اَ فِيْ قُلُوْبِہِمْ مَّرَضٌ اَمِ ارْتَابُوْٓا اَمْ يَخَافُوْنَ اَنْ يَّحِيْفَ اللہُ عَلَيْہِمْ وَرَسُوْلُہٗ ۰ۭ بَلْ اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الظّٰلِمُوْنَ An-Nūr 24:50
آیاان کے دلوں میں بیماری ہے یا ان کو شک ہے یا وہ ڈرتے ہیں کہ اللہ اور اس کا پیغمبر ان پر زیادتی نہ کرنے لگیں۔ نہیں (یہ بات نہیں )، بلکہ یہ خود ظالم ہیں۔
Is there is a disease in their hearts, or they have doubt, or they fear lest Allah and His Messenger be unfair to them? No (that is not the case), rather they themselves are the wrongdoers.
اِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِيْنَ اِذَا دُعُوْٓا اِلَى اللہِ وَرَسُوْلِہٖ لِيَحْكُمَ بَيْنَہُمْ اَنْ يَّقُوْلُوْا سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا ۰ۭ وَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ An-Nūr 24:51
دراصل ایمان والوں کی بات تو یہ تھی کہ جب ان کو اللہ اور اسکے پیغمبر کی طرف بلایا جائے کہ ان کے درمیان فیصلہ کردیں تو یہ کہتے ہیں کہ ہم نے سن لیا اور مان لیا اور ایسے ہی لوگ (آخرت میں )کامیابی حاصل کریں گے۔
In fact the reply of the believers when they are called towards Allah and His Messenger to judge between them, is that they say, ‘We have heard and accepted.’ And such are the people who will obtain success (in the Hereafter).
وَمَنْ يُّطِعِ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ وَيَخْشَ اللہَ وَيَتَّقْہِ فَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْفَاۗىِٕزُوْنَ An-Nūr 24:52
اور جو شخص اللہ اور اس کے پیغمبر کی فرمانبرداری کرے اور اللہ سے ڈرے اور پرہیزگاری اختیار کرے تو ایسے ہی لوگ مراد پانے والے ہیں۔
And the person who obeys Allah and His Messenger and fears Allah and adopts Allah-consciousness, then such are the people to attain the objective.
وَاَقْسَمُوْا بِاللہِ جَہْدَ اَيْمَانِہِمْ لَىِٕنْ اَمَرْتَہُمْ لَيَخْرُجُنَّ ۰ۭ قُلْ لَّا تُقْسِمُوْا ۰ۚ طَاعَۃٌ مَّعْرُوْفَۃٌ ۰ۭ اِنَّ اللہَ خَبِيْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ An-Nūr 24:53
اور یہ اللہ کی بڑی سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر آپ ان کو حکم دیں تو یہ ضرور (گھروں سے)نکل کھڑے ہوں۔ فرمائیے قسمیں مت کھاؤ (تمہاری)فرمانبرداری (کی حقیقت)معلوم ہے (کیونکہ)بے شک تمہارے کاموں سے خوب باخبر ہیں۔
And they swear strongly by Allah that if you command them they will go forth (from their homes). Say, ‘Do not swear, (the reality of your) obedience is known. (Because) without doubt, Allah is well Aware of your deeds.’
قُلْ اَطِيْعُوا اللہَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ ۰ۚ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَيْہِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيْكُمْ مَّا حُمِّلْتُمْ ۰ۭ وَاِنْ تُطِيْعُوْہُ تَہْتَدُوْا ۰ۭ وَمَا عَلَي الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِيْن An-Nūr 24:54
فرما دیجئیے کہ اللہ کی اطاعت کرو اور (اس کے )پیغمبر کی اطاعت کرو پھر اگر (اطاعت سے)روگردانی کرو گے (سمجھ لو کہ)ان (پیغمبر)کے ذمہ وہی (تبلیغ)ہے جو ان کی ذمہ داری مقرر کی گئی ہے اور تمہارے ذمہ وہ ہے جس کی ذمہ داری تم پر مقرر کی گئی ہے ۔ اور اگر تم ان کے فرمان پر چلو گے تو سیدھا راستہ پالو گے اور (بہرحال) پیغمبر کے ذمہ صرف صاف صاف پہنچادینا ہے۔
Say, ‘Obey Allah and obey (His) Messenger, then if you turn away (from obedience) then (understand that) his (the Messenger’s) charge is only that (preaching) which has been assigned as his responsibility, and your charge is that whose responsibility has been assigned to you. And if you follow his command, you will find the straight path. And (in any case) the Messenger’s responsibility is only to convey (the Message) plainly and clearly.
وَعَدَ اللہُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّہُمْ فِي الْاَرْضِ كَـمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ ۰۠ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَہُمْ دِيْنَہُمُ الَّذِي ارْتَضٰى لَہُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّہُمْ مِّنْۢ بَعْدِ خَوْفِہِمْ اَمْنًا ۰ۭ يَعْبُدُوْنَنِيْ لَا يُشْرِكُوْنَ بِيْ شَـيْــــًٔـا ۰ۭ وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذٰلِكَ فَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْفٰسِقُوْنَ An-Nūr 24:55
جو لوگ تم میں سے ایمان لائیں اور نیک کام کریں اللہ ان سے وعدہ فرماتے ہیں کہ (اتباع کی برکت سے)ان کو ملک میں ضرور حکومت عطا فرمائیں گے جیسا ان سے پہلے (اہل ہدایت)لوگوں کو حکومت بخشی تھی اور ان کے لئے ان کے دین کو جسے ان کے لئے پسند فرمایا ہے ضرور مستحکم ( اور پائیدار)فرمائیں گے اور خوف کے بعد ان کو ضرور امن بخشیں گے۔ وہ میری ہی عباد ت کریں گے میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنائیں گے۔ اور جو اس کے بعد کفر کرے تو ایسے ہی لوگ بدکردار ہیں۔
Allah promises those among you who believe and perform righteous deeds, that (due to the blessing of obedience) He will certainly grant them sovereignty in the land as He had granted sovereignty to those (the followers of guidance) before them, and will strengthen (and establish) their Deen, which He has chosen for them, and will certainly grant them security after fear. They will worship Me only, and will not associate anything as partner with Me. And whoever disbelieves after this, then such people are the evildoers.
وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّكٰوۃَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ An-Nūr 24:56
اور نماز کی پابندی رکھو اور زکوٰۃ دیا کرو اور پیغمبر کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم فرمایا جائے۔
And adhere to Salah and give Zakat and obey the Messenger so that you are shown mercy.
لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مُعْجِزِيْنَ فِي الْاَرْضِ ۰ۚ وَمَاْوٰىہُمُ النَّارُ ۰ۭ وَلَبِئْسَ الْمَصِيْرُ An-Nūr 24:57
(اے مخاطب!)کافروں کے بارے یہ خیال نہ کرنا کہ وہ زمین (کے کسی حصہ)میں (بھاگ کر ہم کو)ہرا دیں گے اور ان کاٹھکانہ دوزخ ہے اور بہت ہی برا ٹھکانہ ہے۔
(O addressee) Do not think that the unbelievers will outstrip (Us) (by running) (to any part) in the land. And their abode is Hell, and that is a very bad abode.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لِـيَسْتَاْذِنْكُمُ الَّذِيْنَ مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْ وَالَّذِيْنَ لَمْ يَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْكُمْ ثَلٰثَ مَرّٰتٍ ۰ۭ مِنْ قَبْلِ صَلٰوۃِ الْفَجْرِ وَحِيْنَ تَضَعُوْنَ ثِيَابَكُمْ مِّنَ الظَّہِيْرَۃِ وَمِنْۢ بَعْدِ صَلٰوۃِ الْعِشَاۗءِ ۰ۣۭ ثَلٰثُ عَوْرٰتٍ لَّكُمْ ۰ۭ لَيْسَ عَلَيْكُمْ وَلَا عَلَيْہِمْ جُنَاحٌۢ بَعْدَہُنَّ ۰ۭ طَوّٰفُوْنَ عَلَيْكُمْ بَعْضُكُمْ عَلٰي بَعْضٍ ۰ۭ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللہُ لَكُمُ الْاٰيٰتِ ۰ۭ وَاللہُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ An-Nūr 24:58
اے ایمان والو! (تمہارے پاس آنے کے لئے)تمہارے غلام لونڈیاں اور جو (بچے)تم میں سے حدبلوغ کو نہیں پہنچے ان کو تین بار (تین اوقات میں )اجازت حاصل کرنا چاہیے (ایک تو)صبح کی نماز سے پہلے اور(دوسرے آرام کرنے کے لئے) جب دوپہر کو تم اپنے (کچھ)کپڑے اتار دیتے ہو اور نماز عشاء کے بعد یہ تین تمہارے پردے کے اوقات ہیں اس سے آگے پیچھے نہ تم پر گناہ ہے اور نہ ان پر کہ (کام کاج کے لئے)ایک دوسرے کے پاس کثرت سے آتے رہتے ہو۔ اس طرح اللہ اپنی آیتیں تم پر کھول کر بیان فرماتے ہیں اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں۔
O believers! Your male and female slaves and those (children) among you who have not attained adulthood, should obtain permission (for visiting you) at three times (on three occasions): (once) before the morning Salah, and (secondly) when you take off (some of) your clothes at noon (for taking rest), and after the ‘Isha Salah. These are the three times of your privacy. Before or after these (times), there is no sin on you or on them as you keep coming to each other frequently (for work). In this manner, Allah elaborates His Ayaat to you. And Allah is Knowing, Wise.
وَاِذَا بَلَغَ الْاَطْفَالُ مِنْكُمُ الْحُلُمَ فَلْيَسْتَاْذِنُوْا كَـمَا اسْتَاْذَنَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ ۰ۭ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللہُ لَكُمْ اٰيٰتِہٖ ۰ۭ وَاللہُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ An-Nūr 24:59
اور جب تمہارے لڑکے بالغ ہو جائیں تو ان کو بھی اسی طرح اجازت لینی چاہیے جس طرح ان سے اگلے (بالغ آدمی ) اجاز ت حاصل کرتے ہیں اس طرح اللہ تم پر اپنی آیتیں وضاحت کے ساتھ بیان فرماتے ہیں اور اللہ علم والے (اور) حکمت والے ہیں۔
And when your boys attain adulthood, then they too should ask for permission even as those before them (the mature men) ask. In this manner, Allah elaborates His Ayaat to you. And Allah is Knowing (and) Wise.
وَالْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَاۗءِ الّٰتِيْ لَا يَرْجُوْنَ نِكَاحًا فَلَيْسَ عَلَيْہِنَّ جُنَاحٌ اَنْ يَّضَعْنَ ثِيَابَہُنَّ غَيْرَ مُتَبَرِّجٰتٍؚ بِزِيْنَۃٍ ۰ۭ وَاَنْ يَّسْتَعْفِفْنَ خَيْرٌ لَّہُنَّ ۰ۭ وَاللہُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ An-Nūr 24:60
اور بڑی عمر کی عورتیں جن کو نکاح کی کچھ امیدنہ رہی ہو تو ان کو اس بات میں کوئی گناہ نہیں کہ وہ اپنے (زائد)کپڑے اتار رکھیں بشرطیکہ زینت (کے مواقع)کا اظہار نہ کریں اور (اگر)اس سے بھی بچیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہے اور اللہ سننے والے جاننے والے ہیں۔
And it is no sin for the elderly women who have no more hope of marriage, that they remove their (extra) clothes provided they do not display (the aspect of) their adornment. And (if) they refrain from even this then it is better for them. And Allah is Hearing, Knowing.
لَيْسَ عَلَي الْاَعْمٰى حَرَجٌ وَّلَا عَلَي الْاَعْرَجِ حَرَجٌ وَّلَا عَلَي الْمَرِيْضِ حَرَجٌ وَّلَا عَلٰٓي اَنْفُسِكُمْ اَنْ تَاْكُلُوْا مِنْۢ بُيُوْتِكُمْ اَوْ بُيُوْتِ اٰبَاۗىِٕكُمْ اَوْ بُيُوْتِ اُمَّہٰتِكُمْ اَوْ بُيُوْتِ اِخْوَانِكُمْ اَوْ بُيُوْتِ اَخَوٰتِكُمْ اَوْ بُيُوْتِ اَعْمَامِكُمْ اَوْ بُيُوْتِ عَمّٰتِكُمْ اَوْ بُيُوْتِ اَخْوَالِكُمْ اَوْ بُيُوْتِ خٰلٰتِكُمْ اَوْ مَا مَلَكْتُمْ مَّفَاتِحَہٗٓ اَوْ صَدِيْقِكُمْ ۰ۭ لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَاْكُلُوْا جَمِيْعًا اَوْ اَشْـتَاتًا ۰ۭ فَاِذَا دَخَلْتُمْ بُيُوْتًا فَسَلِّمُوْا عَلٰٓي اَنْفُسِكُمْ تَحِيَّۃً مِّنْ عِنْدِ اللہِ مُبٰرَكَۃً طَيِّبَۃً ۰ۭ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللہُ لَكُمُ الْاٰيٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ An-Nūr 24:61
نہ اندھے پر کچھ گناہ ہے اور نہ لنگڑے پر کچھ گناہ ہے اور نہ بیمار آدمی پر کچھ گناہ ہے اور خود تمہارے لئے بھی اس بات میں کچھ مضائقہ نہیں کہ تم اپنے گھروں (جن میں بی بی اور اولاد کے گھر بھی ہیں)میں سے کھانا کھالو یا اپنے باپوں کے گھروں سے یا اپنی ماؤں کے گھروں سے یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا جن کی کنجیاں تمہارے ہاتھ میں ہوں یا اپنے دوستوں کے گھروں سے۔ ( اور)اس کا بھی تم پر کچھ گناہ نہیں کہ سب مل کر کھانا کھاؤ یا الگ الگ۔ پھر جب تم (اپنے)گھر میں جایا کرو تو اپنے لوگوں (گھر والوں)کو سلام کیا کرو یہ اللہ کی طرف سے مبارک ( اور)پاکیزہ تحفہ ہے۔ اسی طرح اللہ تم پر اپنی آیتیں صاف صاف بیان فرماتے ہیں تاکہ سمجھو۔
There is no sin upon the blind and neither is there any sin on the lame nor any sin on the sick man, and there is no fault on you either that you eat from your homes (which include the homes of your wives and children) or your fathers’ homes or your mothers’ homes or your brothers’ homes or your sisters’ homes or your paternal uncles’ homes or your paternal aunts’ homes or your maternal uncles’ homes or your maternal aunts’ homes or those (homes) whose keys you possess or your friends’ homes. (And) it is no sin on you that you eat collectively or separately. Then when you go into (your) homes, greet your folk (family) with Salam. This is a blessed (and) pious gift from Allah. In this manner, Allah explains His Ayaat plainly and clearly to you so that you understand.
اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِاللہِ وَرَسُوْلِہٖ وَاِذَا كَانُوْا مَعَہٗ عَلٰٓي اَمْرٍ جَامِعٍ لَّمْ يَذْہَبُوْا حَتّٰى يَسْتَاْذِنُوْہُ ۰ۭ اِنَّ الَّذِيْنَ يَسْتَاْذِنُوْنَكَ اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ يُؤْمِنُوْنَ بِاللہِ وَرَسُوْلِہٖ ۰ۚ فَاِذَا اسْتَاْذَنُوْكَ لِبَعْضِ شَاْنِہِمْ فَاْذَنْ لِّمَنْ شِئْتَ مِنْہُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَہُمُ اللہَ ۰ۭ اِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ An-Nūr 24:62
بلا شبہ ایمان والے وہی ہیں جو اللہ اور اس کے پیغمبر پر ایمان رکھتے ہیں اور جب کبھی ایسے کام کے لئے جو اکٹھے ہوکر کرنے کا ہو ان (پیغمبر)کے پاس جمع ہوں تو ان سے اجازت لئے بغیر چلے نہیں جاتے۔ بے شک جو لوگ آپ سے اجازت طلب کرتے ہیں وہی اللہ اور اس کے پیغمبر پر ایمان رکھتے ہیں پھر جب یہ لوگ اپنے کسی کام کے لئے آپ سے (جانے کی)اجازت طلب کریں تو ان میں سے آپ جسے چاہیں اجازت فرمادیا کریں۔ اور (اجازت دے کر بھی) ان کے لئے اللہ سے بخشش کی دعا کیجئیے بے شک اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
Without doubt, the believers are only those who believe in Allah and His Messenger, and when they gather with him (the Messenger) for a task that is to be done collectively, they do not depart without asking his permission. Undoubtedly, those who ask your permission are the ones who believe in Allah and His Messenger. Then when these people ask your permission (to leave) for some work of theirs, grant permission to whomever you will, and pray for their forgiveness from Allah (even after granting permission). Indeed Allah is Forgiving, Merciful.
لَا تَجْعَلُوْا دُعَاۗءَ الرَّسُوْلِ بَيْنَكُمْ كَدُعَاۗءِ بَعْضِكُمْ بَعْضًا ۰ۭ قَدْ يَعْلَمُ اللہُ الَّذِيْنَ يَتَسَلَّـلُوْنَ مِنْكُمْ لِوَاذًا ۰ۚ فَلْيَحْذَرِ الَّذِيْنَ يُخَالِفُوْنَ عَنْ اَمْرِہٖٓ اَنْ تُصِيْبَہُمْ فِتْنَۃٌ اَوْ يُصِيْبَہُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ An-Nūr 24:63
پیغمبر کے بلانے (سے بات کرنے)کو ایسا نہ سمجھو جیسا تم آپس میں ایک دوسرے کو بلاتے (بات کرتے)ہو۔ بلا شبہ اللہ ان لوگوں سے واقف ہیں جو تم میں سے آنکھ بچا کر چل دیتے ہیں تو جو لوگ اس (اللہ)کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں ان کو ڈرنا چاہیے کہ ان پر (دنیا میں )کوئی مصیبت آپڑے یا (آخرت میں )ان پر درد ناک عذاب نازل ہو۔
Do not consider the calling of the Messenger (speaking with him) as your calling (talking to) each other among yourselves. Without doubt, Allah is Aware of those who sneak away unnoticeably. So those people who oppose His (Allah’s) Command should fear lest some calamity befalls them (in the world), or a painful torment descends on them (in the Hereafter).
اَلَآ اِنَّ لِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ قَدْ يَعْلَمُ مَآ اَنْتُمْ عَلَيْہِ ۰ۭ وَيَوْمَ يُرْجَعُوْنَ اِلَيْہِ فَيُنَبِّئُہُمْ بِمَا عَمِلُوْا ۰ۭ وَاللہُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ An-Nūr 24:64
جان لو! جو کچھ آسمانوںمیں ہے اور زمین میں ہے بے شک سب اللہ ہی کا ہے۔ اور یقیناً اللہ اس حالت کوبھی جانتے ہیں جس پر تم (اب)ہو اور جس روز لوگ اس کی طرف لوٹائے جائیں گے تو جو عمل وہ لوگ کرتے رہے وہ (اللہ)ان کو بتادیں گے اور اللہ ہر چیز سے واقف ہیں۔
Know that whatever is in the heavens and in the earth, indeed all belongs to Allah alone. And indeed Allah also knows the condition you are (presently) in. And on the Day that people are returned to Him, He (Allah) will inform them of the deeds they had been doing. And Allah is Aware of everything.
Back to top