Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْقَصَص

Chapter 28: Al-Qasas (88 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
طٰسۗمّۗ Al-Qasas 28:1
طسم
TA-SEEN-MEEM.
تِلْكَ اٰيٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِيْنِ Al-Qasas 28:2
یہ روشن کتاب (قرآن)کی آیتیں ہیں۔
These are the Ayaat of a Luminous Book (the Quran).
نَتْلُوْا عَلَيْكَ مِنْ نَّبَـاِ مُوْسٰى وَفِرْعَوْنَ بِالْحَقِّ لِقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَ Al-Qasas 28:3
ہم آپ کو موسیٰ (علیہ السلام) اور فرعون کا کچھ قصہ ٹھیک ٹھیک پڑھ کر (نازل فرما کر)سناتے ہیں ان لوگوں کے (فائدے کے)لئے جو ایمان رکھتے ہیں۔
We recite (reveal) to you accurately, some part of the story of Musa (Alaihi as-Salam)and Fir‘aun, for (the benefit of) those people who believe.
اِنَّ فِرْعَوْنَ عَلَا فِي الْاَرْضِ وَجَعَلَ اَہْلَہَا شِيَعًا يَّسْتَضْعِفُ طَاۗىِٕفَۃً مِّنْہُمْ يُذَبِّحُ اَبْنَاۗءَہُمْ وَيَسْتَحْيٖ نِسَاۗءَہُمْ ۰ۭ اِنَّہٗ كَانَ مِنَ الْمُفْسِدِيْنَ Al-Qasas 28:4
بے شک فرعون ملک (مصر)میں بہت بڑھ چڑھ کر گیا تھا اوروہاں کے رہنے والوں کو گروہ گروہ کررکھا تھا ان میں سے ایک گروہ کو (یہاں تک) کمزور کردیا تھا کہ ان کے بیٹوں کو ذبح کیا کرتا تھا اور ان کی عورتوں (بیٹیوں)کو زندہ رہنے دیتا تھا۔ بے شک وہ بڑا فساد برپا کرنے والوں میں سے تھا۔
Without doubt, Fir‘aun had greatly exalted himself in the land (Egypt) and had divided its inhabitants into groups.He had rendered one of those groups (so) weak that he used to slaughter their sons and spare their women (daughters). Undoubtedly, he was of the great mischief-makers.
وَنُرِيْدُ اَنْ نَّمُنَّ عَلَي الَّذِيْنَ اسْتُضْعِفُوْا فِي الْاَرْضِ وَنَجْعَلَہُمْ اَىِٕمَّۃً وَّنَجْعَلَہُمُ الْوٰرِثِيْنَ Al-Qasas 28:5
اور ہم کو یہ منظور ہوا کہ جو لوگ ملک میں کمزور کردیئے گئے ہیں ہم ان پر احسان فرمائیں اور ہم ان کو پیشوا بنائیں اور انہیں (ملک کا)وارث بنادیں۔
And We willed that We should bestow Favour on the people who had been made weak in the land, and that We make them leaders and make them the inheritors (of the land).
وَنُمَكِّنَ لَہُمْ فِي الْاَرْضِ وَنُرِيَ فِرْعَوْنَ وَہَامٰنَ وَجُنُوْدَہُمَا مِنْہُمْ مَّا كَانُوْا يَحْذَرُوْنَ Al-Qasas 28:6
اور ان کو زمین میں حکومت دیں اور فرعون اور ہامان اور ان کے لشکروں کو ان سے وہ (چیز)دکھا دیں جس سے وہ ڈرا کرتے تھے۔
And grant them sovereignty in the land, and through them, show Fir‘aun and Haman and their hosts, that (very thing) which they used to fear.
وَاَوْحَيْنَآ اِلٰٓى اُمِّ مُوْسٰٓى اَنْ اَرْضِعِيْہِ ۰ۚ فَاِذَا خِفْتِ عَلَيْہِ فَاَلْقِيْہِ فِي الْيَمِّ وَلَا تَخَافِيْ وَلَا تَحْـزَنِيْ ۰ۚ اِنَّا رَاۗدُّوْہُ اِلَيْكِ وَجَاعِلُوْہُ مِنَ الْمُرْسَلِيْنَ Al-Qasas 28:7
اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام)کی والدہ کوالہام فرمایا کہ انہیں دودھ پلائیں تو جب ان کے بارے اندیشہ ہو (کہ جاسوسوں کو خبر ہوگئی)تو ان کو دریا میں ڈال دیں اور نہ کوئی اندیشہ کریں اور نہ غم یقیناً ہم ان کو آپ کے پاس واپس پہنچا دیں گے اور (پھر)انہیں پیغمبر بنادیں گے۔
And We inspired the mother of Musa (Alaihi as-Salam), ‘Suckle him. Then when you feel apprehensive about him (that the spies have come to know), cast him in the river, and neither feel any apprehension nor grief. Indeed,We shall return him to you and (then) make him a Messenger.’
فَالْتَقَطَہٗٓ اٰلُ فِرْعَوْنَ لِيَكُوْنَ لَہُمْ عَدُوًّا وَّحَزَنًا ۰ۭ اِنَّ فِرْعَوْنَ وَہَامٰنَ وَجُنُوْدَہُمَا كَانُوْا خٰطِـــــِٕيْنَ Al-Qasas 28:8
تو فرعون کے لوگوں نے ان کواٹھا لیا تاکہ وہ ان کے لئے دشمن اور موجب غم ہوں بے شک فرعون اور ہامان اور ان دونوں کے لشکر (اس بارہ میں )بہت غلطی پر تھے۔
Then the people of Fir‘aun picked him up so that he may be an enemy and a source of grief for them. Undoubtedly, Fir‘aun and Haman and the hosts of these two were in great error (about it).
وَقَالَتِ امْرَاَتُ فِرْعَوْنَ قُرَّتُ عَيْنٍ لِّيْ وَلَكَ ۰ۭ لَا تَقْتُلُوْہُ ۰ۤۖ عَسٰٓى اَنْ يَّنْفَعَنَآ اَوْ نَتَّخِذَہٗ وَلَدًا وَّہُمْ لَا يَشْعُرُوْنَ Al-Qasas 28:9
اور فرعون کی بیوی نے (فرعون سے)کہا (یہ بچہ )میری اور تمہاری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، اس کو قتل نہ کروہوسکتا ہے کہ (بڑا ہوکر)ہم کو کوئی فائدہ پہنچائے یا ہم اس کو بیٹا ہی بنالیں اور وہ (انجام سے)واقف نہ تھے۔
And the wife of Fir‘aun said (to Fir‘aun), ‘(This childis) the coolness of my eyes and yours. Do not kill him. It may be that he gives us some benefit (when he grows up), or we may even adopt him as a son.’ And they were not aware (of the consequences).
وَاَصْبَحَ فُؤَادُ اُمِّ مُوْسٰى فٰرِغًا ۰ۭ اِنْ كَادَتْ لَتُبْدِيْ بِہٖ لَوْلَآ اَنْ رَّبَطْنَا عَلٰي قَلْبِہَا لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ Al-Qasas 28:10
اور موسیٰ (علیہ السلام)کی والدہ کا دل بے قرار ہوگیا۔ قریب تھا کہ وہ اس (واقعہ )کو ظاہر کردیتیں اگر ہم ان کے دل کو مضبوط نہ کیے رکھتے غرض یہ تھی کہ وہ (ہمارے وعدے پر)یقین رکھیں۔
And the heart of mother of Musa (Alaihi as-Salam)became restless, she was almost close to disclosing this (matter) had We not kept her heart strengthened, the object being that she should have firm belief (in Our Promise).
وَقَالَتْ لِاُخْتِہٖ قُصِّيْہِ ۰ۡفَبَصُرَتْ بِہٖ عَنْ جُنُبٍ وَّہُمْ لَا يَشْعُرُوْنَ Al-Qasas 28:11
اور انہوں (والدہ)نے ان (موسیٰ علیہ السلام)کی بہن سے کہا کہ ذرا اس کا سراغ تو لگا تو وہ انہیں دور سے دیکھتی رہی اور ان (لوگوں)کو خبر تک نہ تھی۔
And she (the mother) said to his (Musa -Alaihi as-Salam’s) sister, ‘Keep a track on him.’ So she kept observing him from afar, and they (the people) were not even aware.
وَحَرَّمْنَا عَلَيْہِ الْمَرَاضِعَ مِنْ قَبْلُ فَقَالَتْ ہَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰٓي اَہْلِ بَيْتٍ يَّكْفُلُوْنَہٗ لَكُمْ وَہُمْ لَہٗ نٰصِحُوْنَ Al-Qasas 28:12
اور ہم نے پہلے ہی ان پر دودھ پلانے والیوں کی بندش کررکھی تھی تو وہ کہنے لگی کیا میں تمہیں ایسے گھر والوں کا پتا بتادوں جو تمہارے لئے اس بچہ کی پرورش کریں اور وہ دل سے اس (بچہ )کی خیرخواہی کریں۔
And We had,from before, forbidden foster mothers for him, so she said, ‘Should I give you the address of a family that will bring up this child for you, and they will, wholeheartedly, take care of him (the child)?’
فَرَدَدْنٰہُ اِلٰٓى اُمِّہٖ كَيْ تَــقَرَّ عَيْنُہَا وَلَا تَحْزَنَ وَلِتَعْلَمَ اَنَّ وَعْدَ اللہِ حَقٌّ وَّلٰكِنَّ اَكْثَرَہُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ Al-Qasas 28:13
سو ہم نے ان کو ان کی والدہ کے پاس واپس پہنچا دیا تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غم نہ کھائیں اور تاکہ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے ولیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے۔
So We returned him to his mother so that her eyes may be cooled and she grieves not, and so that (she)may know that the Promise of Allah is true, but most people among them do not know.
وَلَمَّا بَلَغَ اَشُدَّہٗ وَاسْتَوٰٓى اٰتَيْنٰہُ حُكْمًا وَّعِلْمًا ۰ۭ وَكَذٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِـنِيْنَ Al-Qasas 28:14
اور جب وہ اپنی جوانی کو پہنچے اور (قوت جسمانیہ اور عقلیہ سے)درست ہوگئے (تو)ہم نے ان کو حکمت اور علم (نبوت)عطا فرمائے اور ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی حوصلہ دیا کرتے ہیں۔
And when he reached his adulthood and became perfect (in physical and mental strength), (then) We granted him wisdom and knowledge (Prophet hood). And thus do We reward the doers of good.
وَدَخَلَ الْمَدِيْنَۃَ عَلٰي حِيْنِ غَفْلَۃٍ مِّنْ اَہْلِہَا فَوَجَدَ فِيْہَا رَجُلَيْنِ يَـقْتَتِلٰنِ ۰ۤۡ ہٰذَا مِنْ شِيْعَتِہٖ وَہٰذَا مِنْ عَدُوِّہٖ ۰ۚ فَاسْتَغَاثَہُ الَّذِيْ مِنْ شِيْعَتِہٖ عَلَي الَّذِيْ مِنْ عَدُوِّہٖ ۰ۙ فَوَكَزَہٗ مُوْسٰى فَقَضٰى عَلَيْہِ ۰ۤۡ قَالَ ہٰذَا مِنْ عَمَلِ الشَّيْطٰنِ ۰ۭ اِنَّہٗ عَدُوٌّ مُّضِلٌّ مُّبِيْنٌ Al-Qasas 28:15
اور وہ ایسے وقت میں شہر میں داخل ہوئے کہ وہاں کے رہنے والے بے خبر ہورہے تھے توانہوں نے وہاں دو آدمیوں کولڑتے پایا۔ ایک ان کے گروہ کا تھا اور دوسراان کے مخالفین میں سے تھا تو جوان کے گروہ میں سے تھا اس نے ان کے مخالف گروہ والے کے خلاف ان سے مدد چاہی تو موسیٰ (علیہ السلام)نے ایسا گھونسا مارا سو اس کا کام تمام کردیا۔ فرمانے لگے یہ تو شیطانی حرکت ہوگئی۔ بے شک وہ (ظاہر باہرانسان کو)گمراہ کرنے والا، کھلا دشمن ہے۔
And he entered the town at a time when its inhabitants were unaware, there he found two men fighting, one belonged to his group and the other was from his opponents. So, the one who was from his group sought his help against the one from his opponents, so Musa (Alaihi as-Salam)struck him a blow which brought about his end. He said, ‘This is a satanic act committed. No doubt, he is (obviously, overtly) an open, misleading enemy (for man).’
قَالَ رَبِّ اِنِّىْ ظَلَمْتُ نَفْسِيْ فَاغْفِرْ لِيْ فَغَفَرَ لَہٗ ۰ۭ اِنَّہٗ ہُوَالْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ Al-Qasas 28:16
انہوں نے عرض کیا اے میرے پروردگار! بے شک مجھ سے قصور ہوگیا ہے تو آپ مجھے معاف فرمادیجئیے سو اس (اللہ)نے انہیں معاف فرمادیا۔ بے شک وہ بڑے بخشنے والے رحم کرنے والے ہیں۔
He submitted, ‘O my Rabb! I have undoubtedly committed a mistake, so forgive me.’ So He (Allah)forgave him. Without doubt, He is Extremely Forgiving, Merciful.
قَالَ رَبِّ بِمَآ اَنْعَمْتَ عَلَيَّ فَلَنْ اَكُوْنَ ظَہِيْرًا لِّلْمُجْرِمِيْنَ Al-Qasas 28:17
انہوں نے عرض کیا اے میرے پروردگار ! جیسا کہ آپ نے مجھ پر (بہت بڑا)انعام فرمایا ہے سو میں کبھی مجرموں کے لئے مددگار نہ بنوں گا۔
He submitted, ‘O my Rabb! Just as You have bestowed a (very great) blessing on me, I shall never be a helper of the criminals.’
فَاَصْبَحَ فِي الْمَدِيْنَۃِ خَاۗىِٕفًا يَّتَرَقَّبُ فَاِذَا الَّذِي اسْتَـنْصَرَہٗ بِالْاَمْسِ يَسْتَصْرِخُہٗ ۰ۭ قَالَ لَہٗ مُوْسٰٓى اِنَّكَ لَغَوِيٌّ مُّبِيْنٌ Al-Qasas 28:18
الغرض صبح کے وقت شہرمیں ڈرتے ڈرتے وحشت کے عالم میں داخل ہوئے تو اچانک وہی شخص جس نے کل ان سے مدد مانگی تھی پھران کو پکارہاہے۔ موسیٰ (علیہ السلام)نے اس سے فرمایا بے شک تو صریح گمراہ ہے۔
In short, he entered the city in the morning fearfully, in a state of terror, when suddenly (he found) the same person who had sought his help the day before, crying out to him again. Musa (Alaihi as-Salam)said to him, ‘Without doubt, you are clearly astray.’
فَلَمَّآ اَنْ اَرَادَ اَنْ يَّبْطِشَ بِالَّذِيْ ہُوَ عَدُوٌّ لَّہُمَا ۰ۙ قَالَ يٰمُوْسٰٓى اَتُرِيْدُ اَنْ تَــقْتُلَنِيْ كَـمَا قَتَلْتَ نَفْسًاۢ بِالْاَمْسِ ۰ۤۖ اِنْ تُرِيْدُ اِلَّآ اَنْ تَكُوْنَ جَبَّارًا فِي الْاَرْضِ وَمَا تُرِيْدُ اَنْ تَكُوْنَ مِنَ الْمُصْلِحِيْنَ Al-Qasas 28:19
پس جب انہوں نے ارادہ فرمایا کہ اس شخص کو جو ان دونوںکا دشمن تھا پکڑیں تو وہ (جوان کے گروہ کا آدمی تھا)کہنے لگا کہ اے موسیٰ (علیہ السلام)! جس طرح آپ نے کل ایک آدمی کوقتل کردیا تھا آپ چاہتے ہیں کہ مجھے بھی قتل کردیں (معلوم ہوتا ہے)کہ آپ دنیا میں اپنا زور بٹھانا چاہتے ہیں اور آپ نہیں چاہتے کہ آپ اصلاح کرنے والوںمیں سے ہوں۔
Thus, when he decided to lay hold of the person who was an enemy of the both of them, he (the person from his own group) said, ‘O Musa (Alaihi as-Salam)! Do you intend to kill me too, just as you had killed a man yesterday? (It appears that) you want to stamp your tyranny in the land, and you do not wish to be of the reformers.’
وَجَاۗءَ رَجُلٌ مِّنْ اَقْصَا الْمَدِيْنَۃِ يَسْعٰى ۰ۡقَالَ يٰمُوْسٰٓى اِنَّ الْمَلَاَ يَاْتَمِرُوْنَ بِكَ لِيَقْتُلُوْكَ فَاخْرُجْ اِنِّىْ لَكَ مِنَ النّٰصِحِيْنَ Al-Qasas 28:20
اور ایک شخص شہر کی پرلی طرف سے (جہاں مشورہ ہورہا تھا)دوڑتا ہوا آیا ( اور)کہنے لگا اے موسیٰ (علیہ السلام)! بے شک اہل دربار آپ کے بارے مشورہ کررہے ہیں کہ آپ کوقتل کردیں تو آپ (یہاں سے)نکل جائیے یقیناً میں آپ کی خیر خواہی کررہا ہوں۔
And a man came running from the other side of the city (where the consultation was being held) and said, ‘O Musa (Alaihi as-Salam)! Without doubt, the members of the royal court are holding council regarding you, to kill you, so get away (from here). Indeed I am being a well-wisher to you.’
فَخَـــرَجَ مِنْہَا خَاۗىِٕفًا يَّتَرَقَّبُ ۰ۡقَالَ رَبِّ نَجِّــنِيْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِـمِيْنَ Al-Qasas 28:21
پس وہ وہاں سے (کسی طرف)نکل گئے خوف اور وحشت کے عالم میں ( اور)دعا کی اے میرے پروردگار! مجھے ظالم لوگوں سے نجات عطا فرمائیے۔
So he fled from there (in some direction) in a state of fear and terror, (and) prayed, ‘O my Rabb! Deliver me from the cruel people.’
وَلَمَّا تَوَجَّہَ تِلْقَاۗءَ مَدْيَنَ قَالَ عَسٰى رَبِّيْٓ اَنْ يَّہْدِيَنِيْ سَوَاۗءَ السَّبِيْلِ Al-Qasas 28:22
اور جب مدین کی طرف رخ کیاتو فرمانے لگے امید ہے میرا پروردگار مجھے سیدھا راستہ بتائے گا۔
And when he turned his face towards Madyan, he said, ‘I hope my Rabb will show me the right way.’
وَلَمَّا وَرَدَ مَاۗءَ مَدْيَنَ وَجَدَ عَلَيْہِ اُمَّۃً مِّنَ النَّاسِ يَسْقُوْنَ ۰ۥۡ وَوَجَدَ مِنْ دُوْنِہِمُ امْرَاَتَيْنِ تَذُوْدٰنِ ۰ۚ قَالَ مَا خَطْبُكُمَا ۰ۭ قَالَتَا لَا نَسْقِيْ حَتّٰى يُصْدِرَ الرِّعَاۗءُ ۰۫ وَاَبُوْنَا شَيْخٌ كَبِيْرٌ Al-Qasas 28:23
اور جب مدین کے پانی (کنویں)پرپہنچے تو وہاں دیکھا کہ بہت سے لوگ (اپنے ریوڑوں کو)پانی پلارہے ہیں۔ اور ان کے ایک طرف دو عورتیں (بچیاں)(اپنی بکریوں کو)روکے کھڑی ہیں۔ انہوں نے فرمایا تمہیں کیا کام ہے؟ وہ بولیں کہ جب تک چرواہے (اپنے ریوڑوںکوپانی پلا کر)لے نہ جائیں ہم پانی نہیں پلاسکتیں اور ہمارے والد بہت بوڑھے ہیں۔
And when he reached the water (well) of Madyan, he saw there many people watering (their herds), and two women (girls) standing to their one side, holding back (their goats). He said, ‘What is the matter with you?’ They said, ‘We cannot water (our flock) until the shepherds take (their flocks) away (after watering), and our father is very old.’
فَسَقٰى لَہُمَا ثُمَّ تَوَلّٰٓي اِلَى الظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ اِنِّىْ لِمَآ اَنْزَلْتَ اِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيْرٌ Al-Qasas 28:24
تو انہوں نے ان کے لئے (بکریوں کو)پانی پلا دیا پھر سائے کی طرف چلے گئے تو دعا فرمائی اے میرے پروردگار ! آپ مجھ پر جو اپنی نعمت نازل فرمائیں میں اس کا (سخت )محتاج ہوں۔
So he watered (the goats) for them, then went towards the shade and prayed, ‘O my Rabb! I am in (dire) need of whatever Bounty You send down to me.’
فَجَاۗءَتْہُ اِحْدٰىہُمَا تَمْشِيْ عَلَي اسْـتِحْيَاۗءٍ ۰ۡقَالَتْ اِنَّ اَبِيْ يَدْعُوْكَ لِيَجْزِيَكَ اَجْرَ مَا سَقَيْتَ لَنَا ۰ۭ فَلَمَّا جَاۗءَہٗ وَقَصَّ عَلَيْہِ الْقَصَصَ ۰ۙ قَالَ لَا تَخَفْ ۰۪ۣ نَجَوْتَ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِــمِيْنَ Al-Qasas 28:25
پس ان کے پاس (تھوڑی دیر میں ) ان میں سے ایک بچی لجاتی شرماتی چلی آتی تھی کہنے لگی میرے والد آپ کو بلاتے ہیں تاکہ آپ کو اس کا صلہ دیں جو آپ نے ہماری خاطر (بکریوں کو)پانی پلایا تھا۔ پھر جب ان کے پاس پہنچے اور ان سے تمام حال کہہ سنایا توانہوں نے فرمایا کہ کچھ خوف نہ کریں آپ ظالم لوگوں سے بچ آئے ہیں۔
Thus (in a short while), one of the girls came to him walking bashfully, shyly. She said, ‘My father calls you so that he may reward you for having watered (the goats) for us.’ Then, when he went to him and narrated the whole story, he said, ‘Do not have any fear, you have escaped from the cruel people.’
قَالَتْ اِحْدٰىہُمَا يٰٓاَبَتِ اسْتَاْجِرْہُ ۰ۡاِنَّ خَيْرَ مَنِ اسْـتَاْجَرْتَ الْقَوِيُّ الْاَمِيْنُ Al-Qasas 28:26
ان دونوں (بچیوں)میں سے ایک نے کہا کہ اباجان! ان کو ملازم رکھ لیجئیے کیونکہ بہتر ملازم جو آپ رکھیں وہ ہے کہ توانا ( اور)امانت دار ہو۔
One of the two (girls) said, ‘O my father! Hire him as a worker, for the best worker that you hire is the one who is strong (and) trustworthy.’
قَالَ اِنِّىْٓ اُرِيْدُ اَنْ اُنْكِحَكَ اِحْدَى ابْنَـتَيَّ ہٰتَيْنِ عَلٰٓي اَنْ تَاْجُرَنِيْ ثَمٰـنِيَ حِجَجٍ ۰ۚ فَاِنْ اَتْمَمْتَ عَشْرًا فَمِنْ عِنْدِكَ ۰ۚ وَمَآ اُرِيْدُ اَنْ اَشُقَّ عَلَيْكَ ۰ۭ سَتَجِدُنِيْٓ اِنْ شَاۗءَ اللہُ مِنَ الصّٰلِحِيْنَ Al-Qasas 28:27
وہ (بزرگ)فرمانے لگے کہ بے شک میں چاہتا ہوں کہ ان دونوں (لڑکیوں)میں سے ایک کا آپ کے ساتھ نکاح کردوں اس شرط پرکہ آپ آٹھ سال میری ملازمت کریں گے پھر اگر دس سال پورے کردیں تو یہ آپ کی طرف سے (احسان)ہوگا اور میں آپ پر مشقت نہیں ڈالنا چاہتا۔ ( اور) آپ مجھے ان شاء اللہ نیکوکاروںمیں پائیں گے۔
He (Sage) said, ‘Indeed I want that I marry one of these two (girls) to you, on the condition that you will work for me for eight years. Then if you complete ten years that would be (a favour) from you. And I do not want to place any hardship on you, (and) Insha Allah you will find me among the righteous.’
قَالَ ذٰلِكَ بَيْنِيْ وَبَيْنَكَ ۰ۭ اَيَّمَا الْاَجَلَيْنِ قَضَيْتُ فَلَا عُدْوَانَ عَلَيَّ ۰ۭ وَاللہُ عَلٰي مَا نَقُوْلُ وَكِيْلٌ Al-Qasas 28:28
انہوں نے فرمایا یہ بات میرے اور آپ کے درمیان (پکی)ہوچکی ان دونوںمدتوں میں سے جس (مدت)کو بھی پورا کردوں تو مجھ پر کوئی زیادتی نہ ہوگی۔ اور ہم جو بات (طے)کررہے ہیں اللہ اس پر گواہ ہیں۔
He said, ‘This matter stands (firmly) settled between me and you. Whichever out of the two terms I complete, there will be no blame on me, and Allah is a Witness over the agreement that we are negotiating (settling).’
فَلَمَّا قَضٰى مُوْسَى الْاَجَلَ وَسَارَ بِاَہْلِہٖٓ اٰنَسَ مِنْ جَانِبِ الطُّوْرِ نَارًا ۰ۚ قَالَ لِاَہْلِہِ امْكُثُوْٓا اِنِّىْٓ اٰنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّيْٓ اٰتِيْكُمْ مِّنْہَا بِخَبَرٍ اَوْ جَذْوَۃٍ مِّنَ النَّارِ لَعَلَّكُمْ تَصْطَلُوْنَ Al-Qasas 28:29
غرض جب موسیٰ (علیہ السلام)اس مدت کو پورا کرچکے اور اپنے گھر والوں کو لے کر چلے (بااجازت شعیب علیہ السلام)تو(کوہ)طور کی طرف سے آگ دکھائی دی۔ اپنے گھر والوں سے فرمانے لگے تم (یہاں)ٹھہرو مجھے آگ نظر آئی ہے۔ شاید میں وہاں سے تمہارے پاس (راستے کا)کچھ پتہ لاؤں یا آگ کا انگارہ لے آؤں تاکہ تم تاپو۔
In short, when Musa (Alaihi as-Salam)completed this term and set off with his family (with the permission of Shu‘aib -Alaihi as-Salam), he saw a fire from the direction of the Toor (Mountain). He said to his family, ‘You stay (here); I have seen a fire, perhaps I may bring to you some information from there (about the way), or bring a smouldering ember so that you may warm yourselves.’
فَلَمَّآ اَتٰىہَا نُوْدِيَ مِنْ شَاطِئِ الْوَادِ الْاَيْمَنِ فِي الْبُقْعَۃِ الْمُبٰرَكَۃِ مِنَ الشَّجَرَۃِ اَنْ يّٰمُـوْسٰٓي اِنِّىْٓ اَنَا اللہُ رَبُّ الْعٰلَمِيْنَ Al-Qasas 28:30
پھر جب اس کے پاس پہنچے تو ان کو میدان کی داہنی جانب سے اس مبارک مقام میں ایک درخت میں سے آواز آئی کہ اے موسیٰ (علیہ السلام)! بے شک میں اللہ، پرورگار عالمین ہوں۔
Then when he came near it, he heard a voice coming from a tree from the right side of the plain in that blessed place: ‘O Musa (Alaihi as-Salam)! Without doubt, I am Allah,the Rabb of the worlds.’
وَاَنْ اَلْقِ عَصَاكَ ۰ۭ فَلَمَّا رَاٰہَا تَہْتَزُّ كَاَنَّہَا جَاۗنٌّ وَّلّٰى مُدْبِرًا وَّلَمْ يُعَقِّبْ ۰ۭ يٰمُوْسٰٓي اَقْبِلْ وَلَا تَخَفْ ۰ۣ اِنَّكَ مِنَ الْاٰمِنِيْنَ Al-Qasas 28:31
اور یہ کہ اپنا عصا ڈال دیں۔ جب انہوں نے اس کو حرکت کرتے دیکھا گویا کہ وہ (بہت بڑا)سانپ ہے تو پیٹھ پھیر کر چل دیئے اور پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا (ہم نے فرمایا)اے موسیٰ (علیہ السلام)! آگے بڑھیں اور ڈریں نہیں بے شک آپ (ہر طرح سے )امن میں ہیں۔
And that: ‘Throw your staff down.’ When he saw it moving as though it was a (very large) serpent, he turned back and walked away and did not even look back. (We said) ‘O Musa (Alaihi as-Salam)come forward and fear not. Without doubt, you are in security (in every way).
اُسْلُكْ يَدَكَ فِيْ جَيْبِكَ تَخْــرُجْ بَيْضَاۗءَ مِنْ غَيْرِ سُوْۗءٍ ۰ۡوَّاضْمُمْ اِلَيْكَ جَنَاحَكَ مِنَ الرَّہْبِ فَذٰنِكَ بُرْہَانٰنِ مِنْ رَّبِّكَ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَمَلَا۟ىِٕہٖ ۰ۭ اِنَّہُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِيْنَ Al-Qasas 28:32
اپنا ہاتھ اپنے گریبان کے اندر ڈالیں وہ بغیر کسی عیب کے سفید ہوکر نکلے گا اور خوف (دور کرنے)کے لئے اپنے بازو کو پھر اپنے ساتھ (حسب سابق)لگا لیں پس یہ آپ کے پروردگار کی طرف سے دو دلیلیں ہیں (ان کے ساتھ)فرعون اور اس کے اہل دربار کے پاس (جائیں)بے شک وہ نافرمان لوگ ہیں۔
Insert your hand inside your shirt-collar. It will come out white without a blemish, and for (removing) fear draw your arm back to yourself (as before). So these are two proofs from your Rabb (go with these) to Fir’aun and his courtiers.Without doubt, they are a disobedient folk.’
قَالَ رَبِّ اِنِّىْ قَتَلْتُ مِنْہُمْ نَفْسًا فَاَخَافُ اَنْ يَّقْتُلُوْنِ Al-Qasas 28:33
انہوں نے عرض کیا کہ اے میرے پروردگار ! بے شک میں نے ان میں سے ایک آدمی کا خون کردیا تھا پس مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں وہ مجھے (تبلیغ سے پہلے ہی)قتل نہ کردیں۔
He submitted, ‘O my Rabb! Indeed I had killed one of their men, so I fear that they may kill me (even before I begin the preaching).
وَاَخِيْ ہٰرُوْنُ ہُوَاَفْصَحُ مِنِّيْ لِسَانًا فَاَرْسِلْہُ مَعِيَ رِدْاً يُّصَدِّقُنِيْٓ ۰ۡاِنِّىْٓ اَخَافُ اَنْ يُّكَذِّبُوْنِ Al-Qasas 28:34
اور میرے بھائی ہارون (علیہ السلام)جن کی زبان مجھ سے زیادہ رواں ہے تو ان کو میرا معاون بنا کر میرے ساتھ بھیجئے کہ میری تصدیق کریں کیونکہ مجھے خوف ہے کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے۔
And send with me my brother Haroon (Alaihi as-Salam), whose tongue is more fluent than mine, appointing him as my helper so as to confirm me, as I fear that they will belie me.’
قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِاَخِيْكَ وَنَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطٰنًا فَلَا يَصِلُوْنَ اِلَيْكُمَا ۰ۚۛ بِاٰيٰتِنَآ ۰ۚۛ اَنْتُـمَا وَمَنِ اتَّبَعَكُمَا الْغٰلِبُوْنَ Al-Qasas 28:35
ارشاد ہوا ہم تمہارے بھائی سے تمہارے بازو مضبوط کریں گے اور آپ دونوں کو غلبہ دیں گے پھر وہ آپ تک نہ پہنچ سکیں گے (پس)ہمارے معجزے لے کر جائیں۔ آپ دونوں اور جو آپ کے پیروہوں گے غالب رہیں گے۔
It was said, ‘We shall strengthen your arms with your brother, and grant you both dominance. Then they will not be able to reach you, (so) go along with Our miracles.You both and those who will follow you shall remain dominant.
فَلَمَّا جَاۗءَہُمْ مُّوْسٰي بِاٰيٰتِنَا بَيِّنٰتٍ قَالُوْا مَا ہٰذَآ اِلَّا سِحْرٌ مُّفْتَرًى وَّمَا سَمِعْنَا بِہٰذَا فِيْٓ اٰبَاۗىِٕنَا الْاَوَّلِيْنَ Al-Qasas 28:36
پھر جب موسیٰ (علیہ السلام)ان کے پاس ہماری واضح دلیلیں لے کر آئے تو وہ کہنے لگے یہ کیا ہے صرف ایک جادو ہے جو انہوں نے جوڑ کھڑا کیا ہے اور ہم نے اپنے اگلے باپ دادوں (کے زمانے )میں ایسی بات کبھی نہیں سنی۔
Then when Musa (Alaihi as-Salam)came to them with Our manifest proofs, they said, ‘What is it, only magic which he has fabricated, and we have never heard of such matters among (the times of) our forefathers.’
وَقَالَ مُوْسٰي رَبِّيْٓ اَعْلَمُ بِمَنْ جَاۗءَ بِالْہُدٰى مِنْ عِنْدِہٖ وَمَنْ تَكُوْنُ لَہٗ عَاقِبَۃُ الدَّارِ ۰ۭ اِنَّہٗ لَا يُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ Al-Qasas 28:37
اور موسیٰ(علیہ السلام)نے فرمایا میرا پروردگار اس شخص کو خوب جانتا ہے جو صحیح دین اس (اللہ)کے پاس سے لے کر آیا ہے اور جس کے لئے آخرت کا گھر (بہشت)ہے بے شک ظالم کبھی کامیابی نہ پائیں گے۔
And Musa (Alaihi as-Salam)said, ‘My Rabb knows well the person who has brought the true Deen from Him (Allah), and for whom is the abode of the Hereafter (Paradise). Without doubt, the wrongdoers will never attain success.’
وَقَالَ فِرْعَوْنُ يٰٓاَيُّہَا الْمَلَاُ مَا عَلِمْتُ لَكُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَيْرِيْ ۰ۚ فَاَوْقِدْ لِيْ يٰہَامٰنُ عَلَي الطِّيْنِ فَاجْعَلْ لِّيْ صَرْحًا لَّعَلِّيْٓ اَطَّلِعُ اِلٰٓى اِلٰہِ مُوْسٰي ۰ۙ وَاِنِّىْ لَاَظُنُّہٗ مِنَ الْكٰذِبِيْنَ Al-Qasas 28:38
اور (یہ سب دیکھ کر)کر فرعون کہنے لگا اے اہل دربار! میں تو تمہارے لئے اپنے علاوہ کوئی معبود نہیں جانتا سو اے ہامان! تم ہمارے لئے مٹی (کی اینٹیں بنوا کر ان)کوآگ لگوادو(پکاؤ)پھر میرے لئے ایک بلند عمارت بنوادو تاکہ میں (اس پر چڑھ کر)موسیٰ (علیہ السلام)کے معبود کو جھانک کر دیکھوں اور بے شک میں تو اس کو جھوٹوں میں سے گمان کرتا ہوں۔
And (observing all this) Fir‘aun said, ‘O courtiers! I know of no deity for you other than me. So O Haman! Get mud (bricks made and) placed in the fire (baked) for me, then have a tall building constructed for me, so that I may (climb it and) peep to see Musa (Alaihi as-Salam)’s Ilaha; and without doubt, I consider him of the liars.’
وَاسْـتَكْبَرَ ہُوَ وَجُنُوْدُہٗ فِي الْاَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَظَنُّوْٓا اَنَّہُمْ اِلَيْنَا لَا يُرْجَعُوْنَ Al-Qasas 28:39
اور وہ اور اس کے لشکر ملک میں ناحق مغرور ہورہے تھے اور ان کا گمان تھا کہ وہ ہماری طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے۔
And he and his hosts were behaving arrogantly in the land without right, and thought that they would not return to Us.
فَاَخَذْنٰہُ وَجُنُوْدَہٗ فَنَبَذْنٰہُمْ فِي الْيَمِّ ۰ۚ فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَۃُ الظّٰلِــمِيْنَ Al-Qasas 28:40
تو ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو پکڑا پھر ان کو دریا میں ڈال دیا سو دیکھ لیں ظالموں کا کیسا انجام ہوا؟ ۔
So We seized him and his hosts, then threw them in the river. So see how was the end of the wrongdoers?
وَجَعَلْنٰہُمْ اَىِٕمَّۃً يَّدْعُوْنَ اِلَى النَّارِ ۰ۚ وَيَوْمَ الْقِيٰمَۃِ لَا يُنْصَرُوْنَ Al-Qasas 28:41
اورہم نے ان کو پیشوا بنایا تھا وہ (لوگوں کو)دوزخ کی طرف بلاتے تھے اور قیامت کے دن ان کی مدد نہیں کی جائے گی۔
And We had made them leaders; they used to call (people) towards Hell, and they will not be helped on the Day of Qiyamah.
وَاَتْبَعْنٰہُمْ فِيْ ہٰذِہِ الدُّنْيَا لَعْنَۃً ۰ۚ وَيَوْمَ الْقِيٰمَۃِ ہُمْ مِّنَ الْمَقْبُوْحِيْنَ Al-Qasas 28:42
اور ہم نے اس دنیا میں ان کے پیچھے لعنت لگا دی اور قیامت کے دن بھی وہ بدحال لوگوں میں سے ہوں گے۔
And We made a curse to follow them in this world, and they will be among the wretched people on the Day of Qiyamah.
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ مِنْۢ بَعْدِ مَآ اَہْلَكْنَا الْقُرُوْنَ الْاُوْلٰى بَصَاۗىِٕرَ لِلنَّاسِ وَہُدًى وَّرَحْمَۃً لَّعَلَّہُمْ يَتَذَكَّرُوْنَ Al-Qasas 28:43
اور یقیناً ہم نے موسیٰ (علیہ السلام)کو اگلی امتوں کے ہلاک کرنے کے بعد کتاب (تورات)عطا فرمائی جو لوگوں کے لئے دانشمندیوں کا سبب اور ہدایت اور رحمت تھی تاکہ وہ(اس سے)نصیحت حاصل کریں۔
And indeed, after destroying the earlier communities, We granted Musa (Alaihi as-Salam)the Book (Taurat), which was a source of wisdom and guidance and mercy for the people, so that they may take advice (from it).
وَمَا كُنْتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِيِّ اِذْ قَضَيْنَآ اِلٰى مُوْسَى الْاَمْرَ وَمَا كُنْتَ مِنَ الشّٰہِدِيْنَ Al-Qasas 28:44
اور آپ (طور کی)مغرب کی جانب موجود نہیں تھے جب ہم نے موسیٰ(علیہ السلام)کو احکام دیئے اور نہ آپ (اس واقعہ کے)دیکھنے والوں میں سے تھے۔
And you were not present on the western side (of the Toor) when We gave the Commands to Musa (Alaihi as-Salam), nor were you amongst the observers (of this event).
وَلٰكِنَّآ اَنْشَاْنَا قُرُوْنًا فَتَطَاوَلَ عَلَيْہِمُ الْعُمُرُ ۰ۚ وَمَا كُنْتَ ثَاوِيًا فِيْٓ اَہْلِ مَدْيَنَ تَتْلُوْا عَلَيْہِمْ اٰيٰتِنَا ۰ۙ وَلٰكِنَّا كُنَّا مُرْسِلِيْنَ Al-Qasas 28:45
ولیکن ہم نے (موسیٰ علیہ السلام کے بعد)کئی امتوں کو پیدا فرمایا پھر ان پر طویل مدت گزر گئی اور نہ ہی آپ مدین والوںمیں رہنے والے تھے کہ ان کو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے۔ ہاں ہم ہی تو پیغمبر بھیجنے والے تھے۔
But We raised many communities (after Musa -Alaihi as-Salam), then long ages passed over them. And nor were you residing among the people of Madyan to have recited Our Ayaat to them. Yes,We were the One to send the Messengers.
وَمَا كُنْتَ بِجَانِبِ الطُّوْرِ اِذْ نَادَيْنَا وَلٰكِنْ رَّحْمَۃً مِّنْ رَّبِّكَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّآ اَتٰىہُمْ مِّنْ نَّذِيْرٍ مِّنْ قَبْلِكَ لَعَلَّہُمْ يَتَذَكَّرُوْنَ Al-Qasas 28:46
اور نہ آپ اس وقت جب ہم نے (موسیٰ علیہ السلام کو)آواز دی طور کے کنارے تھے ولیکن (آپ کا بھیجا جانا)آپ کے پروردگار کی رحمت سے ہے تاکہ ایسے لوگوں کو (انجام بد سے)ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانیوالا نہیں آیا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔
And nor were you beside the Toor at the time We called (Musa -Alaihi as-Salam), but it (your being sent) is by the Mercy of your Rabb, so that you warn (of a bad end) such people to whom no warner has come before you, so that they may take advice.
وَلَوْلَآ اَنْ تُصِيْبَہُمْ مُّصِيْبَۃٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَيْدِيْہِمْ فَيَقُوْلُوْا رَبَّنَا لَوْلَآ اَرْسَلْتَ اِلَيْنَا رَسُوْلًا فَنَتَّبِعَ اٰيٰتِكَ وَنَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ Al-Qasas 28:47
اور ایسا نہ ہو کہ جواعمال ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں ان کی وجہ سے ان پر کوئی مصیبت پڑے (دنیا یا آخرت میں )تو کہنے لگیں کہ اے ہمارے پروردگار! آپ نے ہماری طرف کوئی پیغمبر کیوں نہ بھیجا کہ ہم آپ کے احکام (آیات)کی پیروی کرتے اور ایمان لانے والوں میں ہوتے۔
And lest some disaster befalls them (in the world or the Hereafter) due to the deeds which their hands have sent ahead and they might say, ‘O our Rabb! Why did You not send a Messenger to us, so that we could have followed Your Commands (Ayaat) and been of the believers?’
فَلَمَّا جَاۗءَہُمُ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوْا لَوْلَآ اُوْتِيَ مِثْلَ مَآ اُوْتِيَ مُوْسٰي ۰ۭ اَوَلَمْ يَكْفُرُوْا بِمَآ اُوْتِيَ مُوْسٰي مِنْ قَبْلُ ۰ۚ قَالُوْا سِحْرٰنِ تَظٰہَرَا ۰ۣ۪ وَقَالُوْٓا اِنَّا بِكُلٍّ كٰفِرُوْنَ Al-Qasas 28:48
پس جب ہمارے پاس سے ان کے پاس حق پہنچا تو کہنے لگے جیسے (معجزات)موسیٰ (علیہ السلام)کو ملے تھے ان کو کیوں نہیں ملے۔ کیا جو کچھ موسیٰ (علیہ السلام)کو ملا (یعنی کتاب) کیا پہلے یہ اس کے منکر نہیں ہوئے کہتے تھے کہ دونوں ایک دوسرے جیسے جادو ہیں اور کہتے تھے یقیناً ہم سب کا انکار کرتے ہیں۔
Thus, when the Truth reached them from Us, they said, ‘Why has he not been given those (miracles) which had been given to Musa (Alaihi as-Salam)?’ Had they not denied that which Musa (Alaihi as-Salam)was given earlier (that is, the Book)? They used to say, ‘Both are magic similar to each other.’ And they said, ‘We certainly deny them all.’
قُلْ فَاْتُوْا بِكِتٰبٍ مِّنْ عِنْدِ اللہِ ہُوَ اَہْدٰى مِنْہُمَآ اَتَّبِعْہُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ Al-Qasas 28:49
آپ فرمائیے (اچھا)تو تم کوئی کتاب اللہ کے پاس لے آؤ جو ہدایت کرنے میں ان دونوں (تورات اور قرآن)سے بہتر ہو میں اس کی پیروی کرلوں گا اگر تم (اپنے دعوے میں) سچے ہو تو۔
Say, ‘(Alright), if you are truthful (in your claim), then you bring some book from Allah which is better in guidance than these two (the Taurat and the Quran), I will follow that.’
فَاِنْ لَّمْ يَسْتَجِيْبُوْا لَكَ فَاعْلَمْ اَنَّمَا يَتَّبِعُوْنَ اَہْوَاۗءَہُمْ ۰ۭ وَمَنْ اَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ ہَوٰىہُ بِغَيْرِ ہُدًى مِّنَ اللہِ ۰ۭ اِنَّ اللہَ لَا يَہْدِي الْقَوْمَ الظّٰلِـمِيْنَ Al-Qasas 28:50
پھر اگر یہ لوگ آپ کا فرمانا نہ مانیں تو آپ سمجھ لیجئیے کہ یہ لوگ محض اپنی نفسانی خواہشات پہ چلتے ہیں۔ اور اس سے زیادہ گمراہ کون ہوگا جو اپنی نفسانی خواہشات پہ چلتا ہو بغیر اس کے کہ اللہ کی طرف سے (اس کے پاس)کوئی دلیل ہو۔ بے شک اللہ ایسے ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں فرمایا کرتے۔
Then, if these people do not respond to your call, know that they merely follow the desires of their Nafs. And who would be more astray than he who follows the desires of his Nafs, without having (with him)any proof from Allah. Undoubtedly, Allah does not grant guidance to such wrongdoing people.
وَلَقَدْ وَصَّلْنَا لَـہُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّہُمْ يَتَذَكَّرُوْنَ Al-Qasas 28:51
اور بے شک ہم نے اس (قرآن)بات کو ان کے پاس یکے بعد دیگرے بھیجا تاکہ یہ نصیحت حاصل کریں۔
And without doubt, We sent this Word (the Quran) to them in succession, so that they take advice.
اَلَّذِيْنَ اٰتَيْنٰہُمُ الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِہٖ ہُمْ بِہٖ يُؤْمِنُوْنَ Al-Qasas 28:52
جن لوگوں کو ہم نے اس (قرآن)سے پہلے (آسمانی)کتابیں دی ہیں وہ اس (قرآن)پر ایمان لے آتے ہیں۔
The people to whom We have given (Divine) Books before this (Quran), they believe in it (the Quran).
وَاِذَا يُتْلٰى عَلَيْہِمْ قَالُوْٓا اٰمَنَّا بِہٖٓ اِنَّہُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّنَآ اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلِہٖ مُسْلِـمِيْنَ Al-Qasas 28:53
اور جب (قرآن)ان کے سامنے پڑھا جاتا ہے تو کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لائے بے شک یہ حق ہے (جو)ہمارے پروردگار کی طرف سے (نازل ہوا ہے)یقیناً ہم تو اس (کے آنے)سے پہلے بھی مانتے تھے۔
And when it (the Quran) is recited before them they say, ‘We believe in it. Without doubt, it is the Truth (that has been revealed) from our Rabb. Indeed, we had been believers even from before (its Revelation).’
اُولٰۗىِٕكَ يُؤْتَوْنَ اَجْرَہُمْ مَّرَّتَيْنِ بِمَا صَبَرُوْا وَيَدْرَءُوْنَ بِالْحَسَنَۃِ السَّيِّئَۃَ وَمِمَّا رَزَقْنٰہُمْ يُنْفِقُوْنَ Al-Qasas 28:54
ان لوگوں کوان کے صبر کی وجہ سے دگنا ثواب ملے گا اور وہ نیکی سے برائی کادفاع کرتے ہیں اور جو (مال)ہم نے ان کو بخشا ہے اس میں سے (اللہ کی راہ میں )خرچ کرتے ہیں۔
These people will receive double reward for their patience, and they repel evil with good, and they spend (in Allah’s Way) out of that (wealth) which We have granted them.
وَاِذَا سَمِعُوا اللَّغْوَ اَعْرَضُوْا عَنْہُ وَقَالُوْا لَنَآ اَعْمَالُنَا وَلَكُمْ اَعْمَالُكُمْ ۰ۡسَلٰمٌ عَلَيْكُمْ ۰ۡلَا نَبْتَغِي الْجٰہِلِيْنَ Al-Qasas 28:55
اور جب (کسی سے اپنی نسبت)کوئی بے ہودہ بات سنتے ہیں تو اس کو ٹال جاتے ہیں اورکہتے ہیں ہمارے اعمال ہمارے لئے اور تمہارے اعمال تمہارے لئے ہیں تم کوسلام ہو،ہم جاہلوں سے الجھنا نہیں چاہتے۔
And when they hear an absurd comment (from someone, about themselves), they ignore it and say, ‘For us are our deeds and for you are your deeds. Peace be on you, we do not want to entangle with the ignorant.’
اِنَّكَ لَا تَہْدِيْ مَنْ اَحْبَبْتَ وَلٰكِنَّ اللہَ يَہْدِيْ مَنْ يَّشَاۗءُ ۰ۚ وَہُوَاَعْلَمُ بِالْمُہْتَدِيْنَ Al-Qasas 28:56
بے شک آپ جسے چاہیں ہدایت نہیں فرماسکتے ولیکن اللہ جس کو چاہیں ہدایت فرمادیتے ہیں اور وہ ہدایت پانے والوں سے خوب واقف ہیں۔
Indeed, you cannot give guidance to whom you like, but Allah grants guidance to whom He wills; and He is well Aware of those who accept guidance.
وَقَالُوْٓا اِنْ نَّتَّبِعِ الْہُدٰى مَعَكَ نُتَخَطَّفْ مِنْ اَرْضِنَا ۰ۭ اَوَلَمْ نُمَكِّنْ لَّہُمْ حَرَمًا اٰمِنًا يُّجْبٰٓى اِلَيْہِ ثَمَرٰتُ كُلِّ شَيْءٍ رِّزْقًا مِّنْ لَّدُنَّا وَلٰكِنَّ اَكْثَرَہُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ Al-Qasas 28:57
اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر ہم آپ کے ساتھ ہوکر (اس)ہدایت (دین)کی پیروی کرنے لگیں تو (فوراً)اپنے ملک سے اچک لئے جائیں۔کیا ہم نے ان کو امن والے حرم میں جگہ نہیں دی جہاں ہر قسم کے پھل کھنچے چلے آتے ہیں جو ہمارے پاس (ہماری قدرت)سے کھانے کو ملتے ہیں ولیکن ان کے اکثر لوگ (اس کو)نہیں جانتے۔
And these people say, ‘If we start following (this) guidance (Deen) along with you, then we would be (immediately) abducted from our land.’ Have We not placed them in the secure Haram, to which are drawn all varieties of fruits for eating, provided by Us (by Our Omnipotence). But most of them do not know (this).
وَكَمْ اَہْلَكْنَا مِنْ قَرْيَۃٍؚبَطِرَتْ مَعِيْشَتَہَا ۰ۚ فَتِلْكَ مَسٰكِنُہُمْ لَمْ تُسْكَنْ مِّنْۢ بَعْدِہِمْ اِلَّا قَلِيْلًا ۰ۭ وَكُنَّا نَحْنُ الْوٰرِثِيْنَ Al-Qasas 28:58
اور ہم بہت سی ایسی بستیاں ہلاک کرچکے ہیں جواپنے سامان عیش پرنازاں تھیں سو یہ ان کے گھر (تمہارے سامنے ہیں)جو ان کے بعد آباد ہی نہیں ہوئے مگر بہت کم۔ اور (ان کے بعد)ہم ہی ان کے وارث ہوئے۔
And We have destroyed many townships that exulted in their luxuries. So these are their houses (before you), which except for a very few, were never inhabited after them and We Alone became their Inheritor (after them).
وَمَا كَانَ رَبُّكَ مُہْلِكَ الْقُرٰى حَتّٰى يَبْعَثَ فِيْٓ اُمِّہَا رَسُوْلًا يَّتْلُوْا عَلَيْہِمْ اٰيٰتِنَا ۰ۚ وَمَا كُنَّا مُہْلِــكِي الْقُرٰٓى اِلَّا وَاَہْلُہَا ظٰلِمُوْنَ Al-Qasas 28:59
اور آپ کا پروردگاربستیوں کو ہلاک نہیں کرتا جب تک کہ ان کے مرکزی شہر میں کسی پیغمبر کو نہ بھیج دے جوان کوہماری آیتیں پڑھ کر سنائے۔ اور ہم ان بستیوں کو ہلاک نہیں کیا کرتے یہاں تک کہ ان کے باشندے ظلم نہ کرنے لگیں۔
And your Rabb does not destroy the townships until He sends to their central city,some Messenger who recites Our Ayaat to them. And We do not destroy the townships until their residents resort to wrong doings.
وَمَآ اُوْتِيْتُمْ مِّنْ شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا وَزِيْنَتُہَا ۰ۚ وَمَا عِنْدَ اللہِ خَيْرٌ وَّاَبْقٰى ۰ۭ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ Al-Qasas 28:60
اور جو چیز تم کو دی گئی ہے سووہ محض دنیا کی زندگی کا فائدہ اوراس کی زینت ہے۔ اور جواللہ کے پاس ہے وہ بہت بہتر اور باقی رہنے والا ہے۔ تو کیا تم لوگ سمجھتے نہیں ؟۔
And that which you have been given is merely a benefit of the worldly life and its adornment, and that which is with Allah is much better and lasting. So do you people not understand?
اَفَمَنْ وَّعَدْنٰہُ وَعْدًا حَسَـنًا فَہُوَ لَاقِيْہِ كَمَنْ مَّتَّعْنٰہُ مَتَاعَ الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا ثُمَّ ہُوَيَوْمَ الْقِيٰمَۃِ مِنَ الْمُحْضَرِيْنَ Al-Qasas 28:61
بھلا وہ شخص جس سے ہم نے ایک پسندیدہ وعدہ کررکھا ہے پس وہ اس (وعدہ کی چیز)کو پانے والا ہے، اس شخص جیسا ہوسکتا ہے جس کو ہم نے محض دنیا کی زندگی کا (چند روزہ)فائدہ دے رکھا ہے؟ پھر وہ ان لوگوں میں ہوگا جو قیامت کے دن (بطور مجرم ہمارے سامنے)پیش کئے جائیں گے۔
Can the person with whom We have made a likable promise, (and) thus he is going to receive it (the promised thing), be like the person whom We have given the mere (short lived) benefit of worldly life, then he will be among the people who will be produced (as criminals, before Us) on the Day of Qiyamah?
وَيَوْمَ يُنَادِيْہِمْ فَيَقُوْلُ اَيْنَ شُرَكَاۗءِيَ الَّذِيْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ Al-Qasas 28:62
اور جس روز (اللہ)ان کو پکار کر فرمائیں گے میرے وہ شریک کہاں ہیں جن کو تم (ہمارا شریک)سمجھ رہے تھے۔
And the Day Allah will call them and ask, ‘Where are those associates of Mine whom you used to consider (as My partners)?’
قَالَ الَّذِيْنَ حَقَّ عَلَيْہِمُ الْقَوْلُ رَبَّنَا ہٰٓؤُلَاۗءِ الَّذِيْنَ اَغْوَيْنَا ۰ۚ اَغْوَيْنٰہُمْ كَـمَا غَوَيْنَا ۰ۚ تَبَرَّاْنَآ اِلَيْكَ ۰ۡمَا كَانُوْٓا اِيَّانَا يَعْبُدُوْنَ Al-Qasas 28:63
تو جن لوگوں پر (عذاب کا)حکم ثابت ہوچکا کہیں گے اے ہمارے پروردگار! یہ وہی لوگ ہیں جن کو ہم نے گمراہ کیا تھا ہم نے ان کو ویسا ہی گمراہ کیا تھا جیسا ہم خود گمراہ تھے ہم آپ کی طرف متوجہ ہوکر ان سے بیزار ہوتے ہیں ( اور)یہ ہمیں نہیں پوجتے تھے۔
So the people against whom the Command (of torment) has been proved will say, ‘O our Rabb! They are the same people whom we had led astray. We led them astray just as we ourselves were astray. We (now) turn to You and disassociate ourselves from them, (and) it was not us whom they worshipped.’
وَقِيْلَ ادْعُوْا شُرَكَاۗءَكُمْ فَدَعَوْہُمْ فَلَمْ يَسْتَجِيْبُوْا لَہُمْ وَرَاَوُا الْعَذَابَ ۰ۚ لَوْ اَنَّہُمْ كَانُوْا يَہْتَدُوْنَ Al-Qasas 28:64
اورارشاد ہوگا اپنے شریکوں کو بلاؤ چنانچہ وہ ان کو پکاریں گے تو وہ ان کو جواب بھی نہ دیں گے اور (اس وقت )یہ لوگ عذاب (اپنی آنکھوں سے)دیکھ لیں گے اے کاش! (دنیا میں )یہ لوگ راہ راست پر ہوتے۔
And it will be said, ‘Call your ascribed partners.’ So they will call them, but they will not even respond to them, and (at that time) these people will see the torment (with their own eyes). If only these people had been on the right path (in the world).
وَيَوْمَ يُنَادِيْہِمْ فَيَقُوْلُ مَاذَآ اَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِيْنَ Al-Qasas 28:65
اور جس دن ان (کافروں)سے پکار کر پوچھیں گے تم نے پیغمبروں کو کیا جواب دیا تھا؟۔
And the Day (He) will call and ask them (the unbelievers), ‘What response did you give to the Messengers?’
فَعَمِيَتْ عَلَيْہِمُ الْاَنْۢبَاۗءُ يَوْمَىِٕذٍ فَہُمْ لَا يَتَسَاۗءَلُوْنَ Al-Qasas 28:66
تو وہ اس روز تمام مضامین سے اندھے ہوجائیں گے پھر وہ آپس میں بھی پوچھ نہ سکیں گے۔
So, on that Day they will become blind to all information, then they will not be able to even consult each other.
فَاَمَّا مَنْ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَعَسٰٓي اَنْ يَّكُوْنَ مِنَ الْمُفْلِحِيْنَ Al-Qasas 28:67
پس جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور نیک کام کیے تو امید ہے کہ وہ (آخرت میں )فلاح پانے والوں میں ہوں گے۔
Thus the one who repented and believed and performed righteous deeds, it is hoped that (in the Hereafter) he will be of those who are successful.
وَرَبُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَاۗءُ وَيَخْتَارُ ۰ۭ مَا كَانَ لَہُمُ الْخِيَرَۃُ ۰ۭ سُبْحٰنَ اللہِ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشْرِكُوْنَ Al-Qasas 28:68
اور آپ کا پروردگار جس چیز کو چاہتا ہے پیدا فرماتا ہے اور (جسے چاہتا ہے)برگزیدہ فرمالیتا ہے۔ ان (لوگوں)کو اس کا اختیار نہیں ۔ یہ جو شرک کرتے ہیں اللہ اس سے پاک اور بلند تر ہے۔
And your Rabb creates what He wills and elevates (whom He wills). They (the people) have no authority over it. Hallowed and Exalted is Allah above the polytheism that they practise.
وَرَبُّكَ يَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوْرُہُمْ وَمَا يُعْلِنُوْنَ Al-Qasas 28:69
اور آپ کا پروردگار سب چیزوں کو جانتا ہے جوان کے سینوں میں پوشیدہ ہیں اور جو یہ ظاہر کرتے ہیں۔
And your Rabb knows all the things that are concealed in their breasts and those that they reveal.
وَہُوَاللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۰ۭ لَہُ الْحَمْدُ فِي الْاُوْلٰى وَالْاٰخِرَۃِ ۰ۡوَلَہُ الْحُكْمُ وَاِلَيْہِ تُرْجَعُوْنَ Al-Qasas 28:70
اور وہی اللہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اسی کے لئے سب خوبیاں دنیا اورآخرت میں اور اسی کی حکومت ہے اور تم سب اسی کے پاس لوٹ کر جاؤ گے۔
And He is Allah. There is no one worthy of worship except Him. For Him alone are all the Praiseworthy Attributes in the world and in the Hereafter.His alone is the Sovereignty, and to Him only shall all of you return.
قُلْ اَرَءَيْتُمْ اِنْ جَعَلَ اللہُ عَلَيْكُمُ الَّيْلَ سَرْمَدًا اِلٰى يَوْمِ الْقِيٰمَۃِ مَنْ اِلٰہٌ غَيْرُ اللہِ يَاْتِيْكُمْ بِضِيَاۗءٍ ۰ۭ اَفَلَا تَسْمَعُوْنَ Al-Qasas 28:71
ان سے کہیے کہ دیکھو اگر اللہ تم پر ہمیشہ قیامت تک رات ہی رہنے دیتے تو اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تم کو روشنی لادے۔ تو کیا تم (دلائل کو)سنتے نہیں ؟۔
Say to them, ‘Look, if Allah were to make the night continuous over you till Qiyamah, which is the deity other than Allah, who can bring you light? So do you not listen (to the argument)?’
قُلْ اَرَءَيْتُمْ اِنْ جَعَلَ اللہُ عَلَيْكُمُ النَّہَارَ سَرْمَدًا اِلٰى يَوْمِ الْقِيٰمَۃِ مَنْ اِلٰہٌ غَيْرُ اللہِ يَاْتِيْكُمْ بِلَيْلٍ تَسْكُنُوْنَ فِيْہِ ۰ۭ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ Al-Qasas 28:72
فرمادیجئیے کہ بتاؤ بھلا اگر اللہ قیامت تک ہمیشہ تم پر دن ہی رہنے دیں تو اللہ کے سوا کون سا معبود ہے جو تمہارے لئے رات کو لے آئے جس میں تم آرام کرسکو پھر کیا تم (شاید قدرت کو)دیکھتے نہیں ۔
Say, ‘Then tell me, if Allah were to make the day continuous over you till Qiyamah, which is the deity other than Allah, who can bring the night for you in which you could repose? Then do you (possibly) not observe (the Omnipotence)?’
وَمِنْ رَّحْمَتِہٖ جَعَلَ لَكُمُ الَّيْلَ وَالنَّہَارَ لِتَسْكُنُوْا فِيْہِ وَلِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِہٖ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Al-Qasas 28:73
اور اس نے اپنی رحمت سے تمہارے لئے رات اور دن کو بنایا تاکہ تم اس (رات)میں آرام کرو اور (دن میں )اس (اللہ) کی روزی تلاش کرو اور تاکہ تم شکر کرو۔
And He created the night and the day for you with His Mercy, so that you may repose in it (the night) and seek from His (Allah’s) provision (during the day), and so that you may be thankful.
وَيَوْمَ يُنَادِيْہِمْ فَيَقُوْلُ اَيْنَ شُرَكَاۗءِيَ الَّذِيْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ Al-Qasas 28:74
اور جس دن (اللہ)ان کو پکار کر فرمائیں گے کہ جن کو تم میرا شریک سمجھتے تھے وہ کہاں گئے؟۔
And the Day on which He Allah) will call them and ask, ‘Where have those gone whom you considered as My partners?’
وَنَزَعْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّۃٍ شَہِيْدًا فَقُلْنَا ہَاتُوْا بُرْہَانَكُمْ فَعَلِمُوْٓا اَنَّ الْحَقَّ لِلہِ وَضَلَّ عَنْہُمْ مَّا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ Al-Qasas 28:75
اور ہم ہر امت میں سے ایک ایک گواہ نکال کر لائیں گے پھر فرمائیں گے اپنی دلیل پیش کرو تو وہ جان لیں گے کہ حق بات اللہ کی ہے اور جو کچھ وہ گھڑا کرتے تھے وہ ان سے جاتارہے گا۔
And We will bring out one witness each from every community, then command: ‘Produce your proofs.’ So they will realize that Allah’s Word is the Truth, and whatever they used to fabricate will vanish from them.
اِنَّ قَارُوْنَ كَانَ مِنْ قَوْمِ مُوْسٰي فَبَغٰى عَلَيْہِمْ ۰۠ وَاٰتَيْنٰہُ مِنَ الْكُنُوْزِ مَآ اِنَّ مَفَاتِحَہٗ لَتَنُوْۗاُ بِالْعُصْبَۃِ اُولِي الْقُوَّۃِ ۰ۤ اِذْ قَالَ لَہٗ قَوْمُہٗ لَا تَفْرَحْ اِنَّ اللہَ لَا يُحِبُّ الْفَرِحِيْنَ Al-Qasas 28:76
بیشک قارون، موسیٰ (علیہ السلام)کی قوم میں سے تھا پھر وہ ان پر سرکشی کرنے لگا اور ہم نے اس کو اتنے خزانے دیئے تھے کہ ان کی کنجیاں ایک طاقتور جماعت کو اٹھانی مشکل ہوتیں جب اس سے اس کی قوم نے کہا کہ اتراؤ مت، بے شک اللہ اترانے والوں کو پسند نہیں فرماتے۔
Indeed Qaroon was from the people of Musa (Alaihi as-Salam), then he began oppressing them. And We had granted him such vast treasures that it would have been difficult for a strong group to carry their keys. When his people said to him, ‘Do not exult. Undoubtedly, Allah does not like the exultant.
وَابْتَغِ فِــيْمَآ اٰتٰىكَ اللہُ الدَّارَ الْاٰخِرَۃَ وَلَا تَنْسَ نَصِيْبَكَ مِنَ الدُّنْيَا وَاَحْسِنْ كَـمَآ اَحْسَنَ اللہُ اِلَيْكَ وَلَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِي الْاَرْضِ ۰ۭ اِنَّ اللہَ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِيْنَ Al-Qasas 28:77
اور جو (مال)اللہ نے تم کو عطا فرمایا ہے اس میں آخرت کے گھر (کی بھلائی)کی جستجو کرو اور اپنا حصہ دنیا سے (آخرت میں لے جانا)مت بھولو اور جس طرح اللہ نے تم پر احسان فرمایا ہے تم بھی (بندوں کے ساتھ)احسان کرو اور دنیا میں فساد کے خواہاں مت ہو۔ بے شک اللہ فسادیوں کو پسند نہیں فرماتے۔
And seek (the good of) the abode of the Hereafter with that (wealth) which Allah has granted you, and do not neglect (to carry) your portion from the world (to the Hereafter), and you should also show favour (to people) just as Allah has bestowed (His)Favour upon you, and seek not mischief in the land. No doubt, Allah does not like the mischief-makers.’
قَالَ اِنَّمَآ اُوْتِيْتُہٗ عَلٰي عِلْمٍ عِنْدِيْ ۰ۭ اَوَلَمْ يَعْلَمْ اَنَّ اللہَ قَدْ اَہْلَكَ مِنْ قَبْلِہٖ مِنَ الْقُرُوْنِ مَنْ ہُوَاَشَدُّ مِنْہُ قُوَّۃً وَّاَكْثَرُ جَمْعًا ۰ۭ وَلَا يُسْـَٔــلُ عَنْ ذُنُوْبِہِمُ الْمُجْرِمُوْنَ Al-Qasas 28:78
کہنے لگا بے شک مجھ کو سب کچھ میری ذاتی ہنر مندی سے ملا ہے کیا اس نے یہ نہ جانا کہ اللہ نے یقیناً اس سے پہلے ، امتوں میں ایسے ایسوں کو ہلاک کردیا جو قوت (مال)میں (بھی)اس سے بڑھے ہوئے تھے اور حجم(بھی)ان کا زیادہ تھا۔ اور مجرموں سے ان کے جرم کے بارے سوال نہ کرنا پڑے گا۔
He said, ‘Without doubt, I have earned everything through my personal skill.’ Did he not know that before him, Allah had indeed destroyed such of the earlier communities that were greater than him in the might (of their wealth) and their size was (also) larger? And no question will need to be asked from the criminals about their crime.
فَخَـــرَجَ عَلٰي قَوْمِہٖ فِيْ زِيْنَتِہٖ ۰ۭ قَالَ الَّذِيْنَ يُرِيْدُوْنَ الْحَيٰوۃَ الدُّنْيَا يٰلَيْتَ لَنَا مِثْلَ مَآ اُوْتِيَ قَارُوْنُ ۰ۙ اِنَّہٗ لَذُوْ حَظٍّ عَظِيْمٍ Al-Qasas 28:79
پھر وہ اپنی آرائش ( اور شان)سے اپنی قوم کے سامنے نکلا۔ جو لوگ دنیا کی زندگی کے چاہنے والے تھے کہنے لگے کیا خوب ہوتا کہ ہم کو بھی وہ (مال ودولت)ملا ہوتا جیسا قارون کو ملا ہے واقعی وہ بہت بڑے نصیب والا ہے۔
Then he went forth before his people in his pomp (and splendour). Those people who were desirous of the worldly life said, ‘How wonderful it would have been if we too had been given that (wealth and riches) like Qaroon has got. Truly he is endowed with great fortune.’
وَقَالَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ وَيْلَكُمْ ثَوَابُ اللہِ خَيْرٌ لِّمَنْ اٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا ۰ۚ وَلَا يُلَقّٰىہَآ اِلَّا الصّٰبِرُوْنَ Al-Qasas 28:80
اور جن لوگوں کو (دین کا)علم عطا ہوا تھا وہ کہنے لگے تم پر افسوس ! اللہ کا ثواب (اس دنیاوی کروفر سے)بہت بہتر ہے جو ایسے لوگوں کے لئے ہے جو ایمان لائے اور نیک کام کیے اور وہ صرف صبر کرنے والوں کو ہی ملتا ہے۔
And those people who had been endowed with knowledge (of the Deen) said, ‘Woe on you! Allah’s reward, which is for such people who believed and performed righteous deeds and is granted only to the patient, is far better (than this worldly pomp and pride).’
فَخَسَفْنَا بِہٖ وَبِدَارِہِ الْاَرْضَ ۰ۣ فَمَا كَانَ لَہٗ مِنْ فِئَۃٍ يَّنْصُرُوْنَہٗ مِنْ دُوْنِ اللہِ ۰ۤ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُنْتَصِرِيْنَ Al-Qasas 28:81
پس ہم نے اس (قارون)کو اور اس کے گھر (محل سرائے)کو زمین میں دھنسا دیا تو اللہ کے سوا کوئی جماعت نہ تھی جو اس کی مدد کرتی اور نہ وہ بدلہ لے سکا۔
Thus We sank him (Qaroon) and his house (palatial lodging) into the earth. So there was no group other than Allah, who could have helped him, and neither could he retaliate.
وَاَصْبَحَ الَّذِيْنَ تَمَـــنَّوْا مَكَانَہٗ بِالْاَمْسِ يَقُوْلُوْنَ وَيْكَاَنَّ اللہَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَاۗءُ مِنْ عِبَادِہٖ وَيَقْدِرُ ۰ۚ لَوْلَآ اَنْ مَّنَّ اللہُ عَلَيْنَا لَخَسَفَ بِنَا ۰ۭ وَيْكَاَنَّہٗ لَا يُفْلِحُ الْكٰفِرُوْنَ Al-Qasas 28:82
اور وہ لوگ جو کل اس کے مرتبہ کی تمنا کرتے تھے صبح کو کہنے لگے بس جی اللہ اپنے بندو ں میں سے جس کو چاہیں رزق زیادہ دے دیتے ہیں اور (جس کو چاہیں)تنگی دے دیتے ہیں۔ اگر ہم پر اللہ کی مہربانی نہ ہوتی تو ہم کو بھی دھنسا دیتے۔ بس جی معلوم ہوا کہ کافروں کو کامیابی نہیں ہوتی۔
And the people who had longed for his status (until) the day before, started saying in the morning, ‘Ah! Allah grants greater provision to whom He wills of His slaves, and gives poverty (to whom He wills). Had Allah’s Mercy not been on us, He would have sunk us too. Ah, it is (now) known that the unbelievers never succeed.’
تِلْكَ الدَّارُ الْاٰخِرَۃُ نَجْعَلُہَا لِلَّذِيْنَ لَا يُرِيْدُوْنَ عُلُوًّا فِي الْاَرْضِ وَلَا فَسَادًا ۰ۭ وَالْعَاقِبَۃُ لِلْمُتَّقِيْنَ Al-Qasas 28:83
یہ آخرت کا گھر ہم ان لوگوں کے لئے خاص کرتے ہیں جو دنیا میں نہ بڑا بننا چاہتے ہیں اور نہ فساد کرنا اور (اچھا)انجام تو پرہیزگار لوگوں کے لئے ہے۔
We reserve this abode of the Hereafter for those people who do not want to exalt themselves in the world and nor want to make mischief. And the (good) end result is for the Allah-conscious.
مَنْ جَاۗءَ بِالْحَـسَـنَۃِ فَلَہٗ خَيْرٌ مِّنْہَا ۰ۚ وَمَنْ جَاۗءَ بِالسَّيِّئَۃِ فَلَا يُجْزَى الَّذِيْنَ عَمِلُوا السَّيِّاٰتِ اِلَّا مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ Al-Qasas 28:84
جو (آخرت میں )نیکی لے کر آئے گا تو اس کو اس سے بہتر بدلہ ملے گا اور جو برائی لے کر آئے گا تو ایسے لوگوں کو جو برے کام کرتے ہیں اتنا ہی بدلہ ملے گا جتنا وہ کرتے تھے۔
Whoever brings a good (deed) (to the Hereafter), he will receive better reward than it, and whoever brings an evil (deed), then such people who perform evil deeds will receive only as much recompense as (the evil) they did.
اِنَّ الَّذِيْ فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْاٰنَ لَرَاۗدُّكَ اِلٰى مَعَادٍ ۰ۭ قُلْ رَّبِّيْٓ اَعْلَمُ مَنْ جَاۗءَ بِالْہُدٰى وَمَنْ ہُوَفِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ Al-Qasas 28:85
بے شک جس(اللہ)نے آپ پر قرآن (پر عمل اور اس کی تبلیغ کو)فرض فرمایا ہے وہ آپ کو (آپ کے)اصلی وطن (مکہ مکرمہ) میں پھر ضرور پہنچائے گا آپ ان سے فرمادیجئیے میرا پروردگاراس شخص کو خوب جانتا ہے جو (اللہ کی طرف سے)سچا دین لے کر آیا اور (اس کو بھی) جو واضح گمراہی میں (مبتلا)ہے۔
Without doubt, the One(Allah), Who has made (the following and the preaching of) the Quran compulsory for you, will certainly bring you back again to (your) actual place (Makkah Mukarramah). Say to them, ‘My Rabb knows well the person who brought the True Deen (from Allah) and (also him) who is (steeped) in manifest misguidance.’
وَمَا كُنْتَ تَرْجُوْٓا اَنْ يُّلْقٰٓى اِلَيْكَ الْكِتٰبُ اِلَّا رَحْمَۃً مِّنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُوْنَنَّ ظَہِيْرًا لِّـلْكٰفِرِيْنَ Al-Qasas 28:86
اور آپ کو (اپنے نبی ہونے سے قبل)یہ توقع نہ تھی کہ آپ پر یہ کتاب نازل فرمائی جائے گی مگر صرف آپ کے پروردگار کی مہربانی سے (اس کا نزول ہوا)سو آپ کافروں کی ذرا تائید نہ کیجئیے۔
And (before your appointment as Prophet) you did not expect that this Book would be revealed to you, but (it was revealed) only by the Grace of your Rabb. Therefore do not support the unbelievers, even in the least.
وَلَا يَصُدُّنَّكَ عَنْ اٰيٰتِ اللہِ بَعْدَ اِذْ اُنْزِلَتْ اِلَيْكَ وَادْعُ اِلٰى رَبِّكَ وَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ Al-Qasas 28:87
اور وہ آپ کو اللہ کی آیتوں (کی تبلیغ)سے روک نہ دیں بعد اس کے کہ وہ آپ پر نازل ہوچکی ہیں اور آپ اپنے رب (کے دین)کی طرف بلاتے رہیں اور ان مشرکوں میں شامل نہ ہوجائیے۔
And let them not stop you from (preaching) the Ayaat of Allah after they have been revealed to you, and keep inviting to (the Deen of) your Rabb, and do not join the polytheists.
وَلَا تَدْعُ مَعَ اللہِ اِلٰــہًا اٰخَرَ ۰ۘ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۰ۣ كُلُّ شَيْءٍ ہَالِكٌ اِلَّا وَجْہَہٗ ۰ۭ لَہُ الْحُكْمُ وَاِلَيْہِ تُرْجَعُوْنَ Al-Qasas 28:88
اور (جس طرح آپ شرک سے معصوم ہیں اسی طرح آئندہ بھی)اللہ کے ساتھ کسی معبود کومت پکارئیے (کہ)اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ سب چیزیں فنا ہونے والی ہیں سوائے اس کی ذات کے۔ اسی کی حکومت ہے اور اسی کے پاس تم سب کو جانا ہے۔
(And just as you are innocent of polytheism, likewise in the future, also) do not invoke any deity along with Allah, (as) there is no Ilaha other than Him. Everything will perish other than His Being. His is the Sovereignty and to Him only, you all have to return.
Back to top