Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْعَنْکَبُوْت

Chapter 29: Al-‘Ankabūt (69 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
الۗمّۗ Al-‘Ankabūt 29:1
الم۔
ALIF-LAAM-MEEM.
اَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ يُّتْرَكُوْٓا اَنْ يَّقُوْلُوْٓا اٰمَنَّا وَہُمْ لَا يُفْتَنُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:2
کیا لوگوں نے یہ سوچ رکھا ہے کہ (صرف)یہ کہنے سے کہ وہ ایمان لے آئے ان کو چھوڑ دیا جائے گا اور ان کو آزمایا نہ جائے گا۔
Have people thought that by (merely) saying that they believe, they will be spared and they will not be tried?
وَلَقَدْ فَتَنَّا الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ فَلَيَعْلَمَنَّ اللہُ الَّذِيْنَ صَدَقُوْا وَلَيَعْلَمَنَّ الْكٰذِبِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:3
اور ہم تو ان لوگوں کو بھی آزما چکے ہیں جو ان سے پہلے گزرے ہیں سو اللہ (ظاہری علم میں )ان لوگوں کو جان کررہیں گے جو (ایمان کے دعوے میں )سچے تھے اور جھوٹوں کو بھی جان کر رہیں گے۔
And We have tried even those people who have passed before them, so that Allah will (openly) make known those who were true (in their claim of Faith), and will also make known the liars.
اَمْ حَسِبَ الَّذِيْنَ يَعْمَلُوْنَ السَّـيِّاٰتِ اَنْ يَّسْبِقُوْنَا ۰ۭ سَاۗءَ مَا يَحْكُمُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:4
کیا جو برے کام کرتے ہیں یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے قابو سے نکل جائیں گے۔ ان کی یہ بات بہت ہی بے ہودہ ہے۔
Do those who perform evil deeds think that they will escape Our Control? This thought of theirs is extremely absurd.
مَنْ كَانَ يَرْجُوْا لِقَاۗءَ اللہِ فَاِنَّ اَجَلَ اللہِ لَاٰتٍ ۰ۭ وَہُوَالسَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ Al-‘Ankabūt 29:5
جو اللہ سے ملنے کی امید رکھتا ہے تو اللہ کا (مقرر کیا ہوا)وقت ضرور آنے والا ہے اور وہ سننے والے جاننے والے ہیں۔
Whoever hopes to meet Allah, then the time (appointed) by Allah is sure to come,and He is the Hearing, the Knowing.
وَمَنْ جَاہَدَ فَاِنَّمَا يُجَاہِدُ لِنَفْسِہٖ ۰ۭ اِنَّ اللہَ لَغَنِيٌّ عَنِ الْعٰلَمِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:6
اور جو شخص محنت کرتا ہے تو یقیناً اپنے ہی (فائدے کے)لئے محنت کرتا ہے۔ بے شک اللہ تو سارے جہانوں سے بے نیاز ہیں۔
And the person who strives, (he) indeed strives only for himself (for his benefit). Without doubt, Allah is Independent of all the worlds.
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْہُمْ سَـيِّاٰتِہِمْ وَلَنَجْزِيَنَّہُمْ اَحْسَنَ الَّذِيْ كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:7
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ہم ان کے گناہوں کو ضرور ان سے دور کردیں گے اور ان کو ان کے کام (اعمال صالحہ)کا(ان کے استحقاق سے)ضرور اچھا بدلہ دیں گے۔
And We shall certainly remove the sins of the people who believed and kept performing righteous deeds, and will certainly recompense their work (righteous deeds) with a good reward (better than their due).
وَوَصَّيْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَيْہِ حُسْـنًا ۰ۭ وَاِنْ جَاہَدٰكَ لِتُشْرِكَ بِيْ مَا لَيْسَ لَكَ بِہٖ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْہُمَا ۰ۭ اِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَاُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:8
اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنے کاحکم دیا ہے۔ اور اگر وہ دونوں تم سے اس بات کی کوشش کریں کہ تم ایسی چیز کو میرا شریک ٹھہراؤ جس کی تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں (نہ ہوسکتی ہے) تو ان کا کہنا نہ ماننا تم سب کو لوٹ کر میرے پاس ہی آنا ہے سو میں تم سب کو تمہارے سارے کام (نیک اور بد)بتادوں گا۔
And We have commanded man to treat his parents well. And if both of them try that you associate something as My partner, for which you have no proof (nor can there be any), then do not obey them. All of you have to return to Me only, so I shall inform all of you all your deeds (good and bad).
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَــنُدْخِلَنَّہُمْ فِي الصّٰلِحِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:9
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے ہم ضرور ان کو نیک بندوں میں داخل کردیں گے۔
And the people who believed and performed righteous deeds,We shall certainly admit among the righteous slaves.
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّقُوْلُ اٰمَنَّا بِاللہِ فَاِذَآ اُوْذِيَ فِي اللہِ جَعَلَ فِتْنَۃَ النَّاسِ كَعَذَابِ اللہِ ۰ۭ وَلَىِٕنْ جَاۗءَ نَصْرٌ مِّنْ رَّبِّكَ لَيَقُوْلُنَّ اِنَّا كُنَّا مَعَكُمْ ۰ۭ اَوَلَيْسَ اللہُ بِاَعْلَمَ بِمَا فِيْ صُدُوْرِ الْعٰلَمِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:10
اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لائے پھر جب ان کو اللہ کی راہ میں کوئی تکلیف پہنچائی جاتی ہے تو لوگوں کی ایذارسانی کو ایسا (بڑا)سمجھ لیتے ہیں جیسے اللہ کا عذاب۔ اور اگرکوئی مدد آپ کے پروردگار کی طرف سے آپہنچتی ہے تو اس وقت کہتے ہیں بے شک ہم تو (دین اور عقیدے میں )تمہارے ساتھ تھے۔ کیا اللہ کو دنیا بھر والوں کے دلوں کی باتیں معلوم نہیں ؟۔
And there are some people who say, ‘We believe in Allah.’ Then, when some hardship is inflicted upon them in Allah’s Way, they consider people’s persecution as (great as) Allah’s torment; and if some help reaches them from your Rabb, they sayat that time, ‘Without doubt, we were with you (in Deen and Belief).’ Does Allah not know the matters in the hearts of everyone in the world?
وَلَيَعْلَمَنَّ اللہُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَلَيَعْلَمَنَّ الْمُنٰفِقِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:11
اور اللہ ضرور ان کو بھی معلوم کریں گے جو (سچے)مومن ہیں اور منافقوں کو بھی معلوم کرکے رہیں گے۔
And Allah will surely make known those who are the (true) believers, and also make known the hypocrites.
وَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّبِعُوْا سَبِيْلَنَا وَلْنَحْمِلْ خَطٰيٰكُمْ ۰ۭ وَمَا ہُمْ بِحٰمِلِيْنَ مِنْ خَطٰيٰہُمْ مِّنْ شَيْءٍ ۰ۭ اِنَّہُمْ لَكٰذِبُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:12
اور کافر لوگ ایمان والوں سے کہتے ہیں کہ ہمارے راستے پر چلو اور ہم تمہارے گناہ اٹھا لیں گے حالانکہ وہ ان کے گناہوں کا کچھ بوجھ بھی اٹھانے والے نہیں ۔ بے شک وہ جھوٹے ہیں۔
And the unbelieving people say to the believers, ‘Follow our path and we shall bear your sins,’although they are not going to bear any burden of their sins. Undoubtedly, they are liars.
وَلَيَحْمِلُنَّ اَثْــقَالَہُمْ وَاَثْــقَالًا مَّعَ اَثْقَالِہِمْ ۰ۡوَلَيُسْـَٔــلُنَّ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ عَمَّا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:13
اور یہ اپنے بوجھ بھی اٹھائیں گے اور اپنے بوجھوں کے ساتھ اور (لوگوں کے)بوجھ بھی اور جو بہتان یہ باندھتے رہے، قیامت کے روز اس کے بارے ان سے ضرور پوچھا جائے گا۔
And they will bear their own burdens and also other (people’s) burdens along with their own. And on the Day of Qiyamah they will certainly be questioned about the slander they had been fabricating.
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِہٖ فَلَبِثَ فِيْہِمْ اَلْفَ سَنَۃٍ اِلَّا خَمْسِيْنَ عَامًا ۰ۭ فَاَخَذَہُمُ الطُّوْفَانُ وَہُمْ ظٰلِمُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:14
اور بے شک ہم نے نوح (علیہ السلام)کو ان کی قوم کی طرف (پیغمبر بنا کر)بھیجا تو وہ ان میں پچاس برس کم ایک ہزار برس رہے (ان کو تبلیغ کرتے رہے مگر وہ نہ مانے)پس ان کو طوفان نے آپکڑا اور وہ بڑے ظالم تھے۔
And indeed We sent Nooh (Alaihi as-Salam)(as a Messenger) to his people, then he stayed among them for a thousand years less fifty years (he kept on preaching, but they did not accept). Thus the deluge seized them, and they were great wrongdoers.
فَاَنْجَيْنٰہُ وَاَصْحٰبَ السَّفِيْنَۃِ وَجَعَلْنٰہَآ اٰيَۃً لِّــلْعٰلَمِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:15
پھرہم نے ان (نوح علیہ السلام) کو اور کشتی والوں کو نجات بخشی اور ہم نے اس واقعہ کو تمام جہان والوں کے لئے عبرت بنادیا۔
Then We delivered him (Nooh - Alaihi as-Salam) and the boat-people, and We made this event a lesson for the people of the entire world.
وَاِبْرٰہِيْمَ اِذْ قَالَ لِقَوْمِہِ اعْبُدُوا اللہَ وَاتَّــقُوْہُ ۰ۭ ذٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:16
اور ابراہیم(علیہ السلام)کو جب انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو اگر تم سمجھ رکھتے ہو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے۔
And Ibraheem (Alaihi as-Salam), when he said to his people: ‘Worship Allah and be conscious of Him.This is better for you if you have sense.
اِنَّمَا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ اَوْثَانًا وَّتَخْلُقُوْنَ اِفْكًا ۰ۭ اِنَّ الَّذِيْنَ تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ لَا يَمْلِكُوْنَ لَكُمْ رِزْقًا فَابْتَغُوْا عِنْدَ اللہِ الرِّزْقَ وَاعْبُدُوْہُ وَاشْكُرُوْا لَہٗ ۰ۭ اِلَيْہِ تُرْجَعُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:17
تم اللہ کو چھوڑ کر محض بتوں کو پوج رہے ہو اور (اس کے بارے)جھوٹی باتیں تراشتے ہو۔ بے شک تم اللہ کو چھوڑ کر جن کو پوج رہے ہو وہ تم کو رزق دینے کا اختیار نہیں رکھتے۔ پس اللہ کے ہاں سے رزق تلاش کرو اور اسی کی عبادت کرو اور اسی کا شکر ادا کرو، (کہ)تم کو اسی کے پاس لوٹ کر جانا ہے۔
You are only worshipping idols while forsaking Allah, and you fabricate lies (concerning Him). Without doubt, those whom you worship,forsaking Allah, have no authority to provide you sustenance. Thus seek sustenance from Allah.It is Him you should worship, and it is Him you should thank; (for) to Him you have to return.
وَاِنْ تُكَذِّبُوْا فَقَدْ كَذَّبَ اُمَمٌ مِّنْ قَبْلِكُمْ ۰ۭ وَمَا عَلَي الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُ Al-‘Ankabūt 29:18
اور اگر تم مجھے جھوٹا سمجھو تو یقیناً تم سے پہلے بھی بہت سی امتیں (اپنے پیغمبروں کو)جھوٹا سمجھ چکی ہیں اور پیغمبر کے ذمہ تو صاف صاف پہنچا دینا ہے۔
And if you consider me a liar, then surely many communities before you have also considered (their Messengers) liars. And the responsibility of the Messenger is only to convey (the Message)clearly, plainly.’
اَوَلَمْ يَرَوْا كَيْفَ يُبْدِئُ اللہُ الْخَــلْقَ ثُمَّ يُعِيْدُہٗ ۰ۭ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَي اللہِ يَسِيْرٌ Al-‘Ankabūt 29:19
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ کس طرح مخلوق کو پہلی بار پیدا فرماتے ہیں پھر وہی اس کو دوبارہ لوٹائیں (پیدا کریں)گے۔ بے شک یہ اللہ پر (بہت ہی)آسان ہے۔
Have they not observed how Allah originates creation? Then it is He, Who will repeat it (recreate it). Indeed this is (very) easy for Allah.
قُلْ سِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَيْفَ بَدَاَ الْخَــلْقَ ثُمَّ اللہُ يُنْشِئُ النَّشْاَۃَ الْاٰخِرَۃَ ۰ۭ اِنَّ اللہَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Al-‘Ankabūt 29:20
پھر آپ ان سے فرمائیے کہ زمین میں چلو پھرو پھر دیکھو کہ اس (اللہ)نے مخلوق کو کس طرح پہلی بار پیدا فرمایا ہے پھر اللہ پچھلی بار بھی پیدا فرمائیں گے۔ بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہیں۔
Then say to them, ‘Go about in the land, then see how He (Allah) has originated creation, then Allah will also subsequently recreate it. Indeed Allah has Power over everything.
يُعَذِّبُ مَنْ يَّشَاۗءُ وَيَرْحَمُ مَنْ يَّشَاۗءُ ۰ۚ وَاِلَيْہِ تُقْلَبُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:21
جسے چاہیں عذاب دیں اور جس پر چاہیں رحم فرمائیں اور تم اس کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔
He may give torment to whom He wills, and may have Mercy on whom He wills, and to Him shall you be returned.
وَمَآ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِيْنَ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاۗءِ ۰ۡوَمَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا نَصِيْرٍ Al-‘Ankabūt 29:22
اور تم نہ زمین میں (چھپ کر اللہ کو)ہرا سکتے ہو اور نہ آسمان میں اور اللہ کے سوا تمہارا نہ کوئی دوست ہے اور نہ مددگار۔
And you cannot escape (Allah, by hiding) either in the land or in the sky, and you have neither any friend nor helper other than Allah.’
وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِ اللہِ وَلِقَاۗىِٕہٖٓ اُولٰۗىِٕكَ يَىِٕسُوْا مِنْ رَّحْمَتِيْ وَاُولٰۗىِٕكَ لَہُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ Al-‘Ankabūt 29:23
اور جو لوگ اللہ کی آیتوں اور اس کے سامنے جانے سے منکر ہوئے وہ ہماری رحمت سے ناامید ہوگئے ہیں۔ اور ان ہی لوگوں کے لئے دردناک عذاب ہے۔
And the people who denied Allah’s Ayaat and the meeting with Him, they have lost hope of My Mercy, and for such people, is a painful torment.
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِہٖٓ اِلَّآ اَنْ قَالُوا اقْتُلُوْہُ اَوْ حَرِّقُوْہُ فَاَنْجٰىہُ اللہُ مِنَ النَّارِ ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:24
پھر ان کی قوم کا (آخری)جواب یہ تھا کہ کہنے لگے اس کو قتل کر دو یا اسے جلا دو پھر اللہ نے ان کو آگ سے بچا لیا بے شک اس میں ایمان والوں کے لئے دلائل ہیں۔
Then the (final) response of his people was that they said, ‘Kill him or burn him.’ Then Allah saved him from the fire. Without doubt, there are proofs in this for the believers.
وَقَالَ اِنَّمَا اتَّخَذْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ اَوْثَانًا ۰ۙ مَّوَدَّۃَ بَيْنِكُمْ فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا ۰ۚ ثُمَّ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ يَكْفُرُ بَعْضُكُمْ بِبَعْضٍ وَّيَلْعَنُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا ۰ۡوَّمَاْوٰىكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُمْ مِّنْ نّٰصِرِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:25
انہوں نے فرمایا بے شک تم نے اللہ کو چھوڑ کر بتوں کو (معبود)تجویز کررکھا ہے۔ (یہ)تمہارے دنیا کے آپس کے تعلقات کی وجہ سے ہے پھر قیامت کے دن تم ایک دوسرے (کی دوستی)سے انکار کردو گے اور ایک دوسرے پر لعنت بھیجو گے اور تمہارا ٹھکانہ دزخ ہوگا اور تمہارا کوئی مددگار نہ ہو گا۔
He said, ‘Indeed, you have taken to idols (as deities) while forsaking Allah, (this is) out of your consideration for each other in this world. Then on the Day of Qiyamah you will reject (the friendship of) each other and hurl curses at each other, and your abode will be Hell, and you will have no helper.’
فَاٰمَنَ لَہٗ لُوْطٌ ۰ۘ وَقَالَ اِنِّىْ مُہَاجِرٌ اِلٰى رَبِّيْ ۰ۭ اِنَّہٗ ہُوَالْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ Al-‘Ankabūt 29:26
پس ان پر (ایک)لوط (علیہ السلام)ایمان لائے اور (ابراہیم علیہ السلام)فرمانے لگے بے شک میں اپنے پروردگار کی طرف ہجرت کرنے والا ہوں بے شک وہ غالب حکمت والا ہے۔
Thus (just one), Loot (Alaihi as-Salam)believed in him, and Ibraheem (Alaihi as-Salam)said, ‘Indeed I am going to migrate towards my Rabb.Without doubt,He is Dominant, Wise.’
وَوَہَبْنَا لَہٗٓ اِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ وَجَعَلْنَا فِيْ ذُرِّيَّتِہِ النُّبُوَّۃَ وَالْكِتٰبَ وَاٰتَيْنٰہُ اَجْرَہٗ فِي الدُّنْيَا ۰ۚ وَاِنَّہٗ فِي الْاٰخِرَۃِ لَمِنَ الصّٰلِحِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:27
اور ہم نے ان کو اسحاق (علیہ السلام، بیٹا) اور یعقوب(علیہ السلام ، پوتا) عطا فرمائے اور ان کی نسل میں نبوت اور کتاب (کے سلسلہ)کو قائم رکھا اور ان کا صلہ ان کو دنیا میں (بھی)دیا اور وہ آخرت میں (بھی بڑے درجے کے )نیک بندوں میں ہوں گے۔
And We granted him Ishaq (Alaihi as-Salam, a son) and Yaqoob (Alaihi as-Salam, a grandson), and continued with (the succession of) Prophet hood and the Book among his progeny, and gave him his reward in the world (as well); and in the Hereafter (too) he will be among the righteous people (of high ranks).
وَلُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِہٖٓ اِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَۃَ ۰ۡمَا سَبَقَكُمْ بِہَا مِنْ اَحَدٍ مِّنَ الْعٰلَمِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:28
اور لوط (علیہ السلام)جب انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم عجب بے حیائی کے مرتکب ہوتے ہو کہ تم سے پہلے کسی نے دنیا جہان والوں میں سے ایسا نہیں کیا۔
And when Loot (Alaihi as-Salam)said to his people, ‘You commit an aberrant immorality such as none among the people of the world before you has committed.
اَىِٕنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ وَتَقْطَعُوْنَ السَّبِيْلَ ۰ۥۙ وَتَاْتُوْنَ فِيْ نَادِيْكُمُ الْمُنْكَرَ ۰ۭ فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِہٓٓ اِلَّآ اَنْ قَالُوا ائْتِنَا بِعَذَابِ اللہِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:29
کیا تم مردوں (لونڈوں)سے فعل کرتے ہو اور تم ڈاکے ڈالتے ہو اور اپنی بھری مجلس میں ناپسندیدہ کام کرتے ہو۔ تو ان کی قوم کا صرف یہ جواب تھا کہ اگر آپ سچے ہیں تو پھر ہم پر اللہ کا عذاب لے آئیں۔
Do you practise an act with men (boys) and commit dacoity and perform unlikeable deeds in your full assemblies?’ The answer of his people was only, ‘Then bring upon us the torment of Allah, if you are truthful.’
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِيْ عَلَي الْقَوْمِ الْمُفْسِدِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:30
انہوں نے دعا کی اے میرے پروردگار! مجھے ان فسادی لوگوں پر غالب فرمائیے۔
He prayed, ‘O my Rabb! Make me dominant over these mischief-makers.’
وَلَمَّا جَاۗءَتْ رُسُلُنَآ اِبْرٰہِيْمَ بِالْبُشْرٰى ۰ۙ قَالُوْٓا اِنَّا مُہْلِكُوْٓا اَہْلِ ہٰذِہِ الْقَرْيَۃِ ۰ۚ اِنَّ اَہْلَہَا كَانُوْا ظٰلِمِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:31
اور جب ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) ابراہیم(علیہ السلام)کے پاس خوشخبری لے کر آئے تو انہوں (فرشتوں)نے کہا کہ ہم یقیناً اس بستی والوں کو ہلا کرنے والے ہیں کیونکہ وہاں کے رہنے والے بڑے ظالم ہیں۔
And when Our sent ones (angels) came with the good news to Ibraheem (Alaihi as-Salam), the angels said, ‘We are indeed about to destroy the people of that township, because its dwellers are great wrongdoers.’
قَالَ اِنَّ فِيْہَا لُوْطًا ۰ۭ قَالُوْا نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَنْ فِيْہَا ۰۪ۡ لَنُنَجِّيَنَّہٗ وَاَہْلَہٗٓ اِلَّا امْرَاَتَہٗ ۰ۤۡ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:32
تو انہوں نے فرمایا بے شک اس میں تو لوط(علیہ السلام)بھی ہیں انہوں نے عرض کیا جو وہاں (رہتے)ہیں ہم کو سب معلوم ہے ہم ان کو اوران کے متعلقین کو بچالیں گے سوائے ان کی بیوی کے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں ہوگی۔
He said, ‘Indeed Loot (Alaihi as-Salam)is also (dwelling)therein.’ They submitted, ‘We know all who live (there); we shall save him and his relatives except his wife, for she will be among those remaining behind.’
وَلَمَّآ اَنْ جَاۗءَتْ رُسُلُنَا لُوْطًا سِيْۗءَ بِہِمْ وَضَاقَ بِہِمْ ذَرْعًا وَّقَالُوْا لَا تَخَفْ وَلَا تَحْزَنْ ۰ۣ اِنَّا مُنَجُّوْكَ وَاَہْلَكَ اِلَّا امْرَاَتَكَ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:33
اور جب ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے)لوط(علیہ السلام)کے پاس پہنچے تو وہ ان (کے آنے)کی وجہ سے ناخوش اور ان کے سبب تنگ دل ہوئے اور انہوں نے عرض کیا آپ کوئی خوف اور رنج نہ کریں یقیناً ہم آپ کو اور آپ کے متعلقین کو بچا لیں گے سوائے آپ کی بیوی کے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں ہوگی۔
And when Our sent ones (angels) reached Loot (Alaihi as-Salam), he became unhappy because of them (because of their arrival) and (his heart) felt straitened on their account. And they submitted, ‘Neither fear nor grieve. Indeed we shall save you and your relatives except your wife, for she will be of those who remain behind.
اِنَّا مُنْزِلُوْنَ عَلٰٓي اَہْلِ ہٰذِہِ الْقَرْيَۃِ رِجْزًا مِّنَ السَّمَاۗءِ بِمَا كَانُوْا يَفْسُقُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:34
یقیناً ہم اس بستی والوں پران کی بدکاری کی وجہ سے آسمان سے عذاب نازل کرنے والے ہیں۔
Certainly we are about to bring down torment from the sky on the dwellers of this township, because of their evil practise.’
وَلَقَدْ تَّرَكْنَا مِنْہَآ اٰيَۃًۢ بَيِّنَۃً لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:35
اور بے شک ہم نے اس بستی کے کچھ ظاہری نشان (اب تک)رہنے دیئے ان لوگوں کی عبرت کے لئے جو عقل رکھتے ہیں۔
And indeed We have let some visible signs of this township exist (to date) as a lesson for the people who have intellect.
وَاِلٰى مَدْيَنَ اَخَاہُمْ شُعَيْبًا ۰ۙ فَقَالَ يٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللہَ وَارْجُوا الْيَوْمَ الْاٰخِرَ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْاَرْضِ مُفْسِدِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:36
اور مدین کی طرف ان کے (قومی)بھائی شعیب (علیہ السلام)کو بھیجا تو انہوں نے فرمایا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو اور آخرت کے دن (کے آنے)کی امید رکھو اور زمین میں فساد نہ کرتے پھرو۔
And to the Madyan We sent their (fellow) brother Shu‘aib (Alaihi as-Salam). He said, ‘O my people! Worship Allah and have hope in (the arrival of) the Last Day, and do not go about making mischief in the land.’
فَكَذَّبُوْہُ فَاَخَذَتْہُمُ الرَّجْفَۃُ فَاَصْبَحُوْا فِيْ دَارِہِمْ جٰثِمِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:37
پھر انہوں نے ان کو جھوٹا سمجھا سو ان کو زلزلے نے آپکڑا تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔
Then they considered him a liar, so the earthquake seized them, thus they remained lying face-down in their homes.
وَعَادًا وَّثَمُــوْدَا۟ وَقَدْ تَّبَيَّنَ لَكُمْ مِّنْ مَّسٰكِنِہِمْ ۰ۣ وَزَيَّنَ لَہُمُ الشَّيْطٰنُ اَعْمَالَہُمْ فَصَدَّہُمْ عَنِ السَّبِيْلِ وَكَانُوْا مُسْتَبْصِرِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:38
اور عاد اور ثمودکو بھی (ان کے کردار کی وجہ سے ہلاک کردیا) اور یہ (ان کی تباہی)تم کو ان کے رہنے کی جگہوں سے نظر آرہی ہے اور شیطان نے ان کے اعمال (بد)ان کو خوبصورت کرکے دکھائے تو ان کو سیدھے راستے سے روک دیا حالانکہ وہ صاحب نظر لوگ تھے۔
And We also destroyed the ‘Aad and the Samood (because of their conduct), and you can observe this (destruction of theirs) from their dwellings. And Shaitan showed them their (evil) deeds as fair-seeming, thus (he) barred them from the straight path, even though they were people with vision.
وَقَارُوْنَ وَفِرْعَوْنَ وَہَامٰنَ ۰ۣ وَلَقَدْ جَاۗءَہُمْ مُّوْسٰي بِالْبَيِّنٰتِ فَاسْتَكْبَرُوْا فِي الْاَرْضِ وَمَا كَانُوْا سٰبِقِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:39
اور قارون اور فرعون اور ہامان کو (ہلاک کردیا) اور یقیناً ان کے پاس موسیٰ (علیہ السلام)کھلی دلیلیں لے کر آئے تھے تو وہ زمین پر مغرور ہوگئے مگر وہ ہمارے قابوسے جانے والے نہ تھے۔
And (We destroyed) Qaroon and Fir‘aun and Hamaan. And indeed Musa (Alaihi as-Salam)came to them with open proofs, but they became arrogant in the land, yet they could not have escaped from Our control.
فَكُلًّا اَخَذْنَا بِذَنْۢبِہٖ ۰ۚ فَمِنْہُمْ مَّنْ اَرْسَلْنَا عَلَيْہِ حَاصِبًا ۰ۚ وَمِنْہُمْ مَّنْ اَخَذَتْہُ الصَّيْحَۃُ ۰ۚ وَمِنْہُمْ مَّنْ خَسَفْنَا بِہِ الْاَرْضَ ۰ۚ وَمِنْہُمْ مَّنْ اَغْرَقْنَا ۰ۚ وَمَا كَانَ اللہُ لِيَظْلِمَہُمْ وَلٰكِنْ كَانُوْٓا اَنْفُسَہُمْ يَظْلِمُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:40
تو ہم نے ہر ایک کو اس کے گناہ کی سزامیں پکڑ لیا۔ سو ان میں سے بعضوں پر تو ہم نے تیز ہوا بھیجی اور بعض کو ہولناک آواز نے آدبوچا اور بعض کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا اور بعض کو ہم نے (پانی میں )غرق کردیا اور اللہ کو شایان نہ تھا کہ ان پر زیادتی کرتے ولیکن وہ (گناہ کرکے)اپنے آپ پر ظلم کیا کرتے تھے۔
So We seized each one for the punishment of his sin.So, on some of them We sent a violent wind, and some were seized by a terrible sound, and some We sank in the earth, and some We drowned (in water). And it was not for Allah to have wronged them, but they used to wrong themselves (by sinning).
مَثَلُ الَّذِيْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللہِ اَوْلِيَاۗءَ كَمَثَلِ الْعَنْكَبُوْتِ ۰ۖۚ اِتَّخَذَتْ بَيْتًا ۰ۭ وَاِنَّ اَوْہَنَ الْبُيُوْتِ لَبَيْتُ الْعَنْكَبُوْتِ ۰ۘ لَوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:41
جن لوگوں نے اللہ کے سوا کار ساز تجویز کر رکھے ہیں ان کی مثال مکڑی جیسی ہے کہ وہ بھی (ایک طرح کا) گھر بناتی ہے اور بے شک تمام گھروں سے کمزور مکڑی کا گھر ہے۔ کاش یہ (اس بات کو) جانتے۔
The likeness of the people who have taken helpers other than Allah, is as the likeness of a spider; it also makes (a type of) a house, and indeed of all the houses, the weakest is the house of a spider. If only they knew (this fact).
اِنَّ اللہَ يَعْلَمُ مَا يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖ مِنْ شَيْءٍ ۰ۭ وَہُوَالْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ Al-‘Ankabūt 29:42
جس چیز کو یہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں خواہ وہ کچھ ہی ہو بے شک اللہ اس کو جانتے ہیں۔ اور وہ غالب ، حکمت والے ہیں۔
Indeed Allah knows the thing they invoke other than Allah, whatever it may be. And He is Dominant, Wise.
وَتِلْكَ الْاَمْثَالُ نَضْرِبُہَا لِلنَّاسِ ۰ۚ وَمَا يَعْقِلُہَآ اِلَّا الْعٰلِمُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:43
اور ہم ان مثالوںکو لوگوں (کو سمجھانے)کے لئے بیان فرماتے ہیں اور بس علم والے لوگ ہی سمجھتے ہیں۔
And We cite these examples for people (to make them understand), and it is only the people of knowledge who understand.
خَلَقَ اللہُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَـقِّ ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَۃً لِّــلْمُؤْمِنِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:44
اللہ نے آسمانوں اور زمین کو درست طور پر پیدا فرمایا ہے کچھ شک نہیں کہ ایمان والوں کے لئے اس میں (بھی)بڑی دلیل ہے۔
Allah has created the heavens and the earth with perfection. No doubt, there is a great proof in this (too) for the believers.
اُتْلُ مَآاُوْحِيَ اِلَيْكَ مِنَ الْكِتٰبِ وَاَقِـمِ الصَّلٰوۃَ ۰ۭ اِنَّ الصَّلٰوۃَ تَنْہٰى عَنِ الْفَحْشَاۗءِ وَالْمُنْكَرِ ۰ۭ وَلَذِكْرُ اللہِ اَكْبَرُ ۰ۭ وَاللہُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:45
جوکتاب آپ پروحی کی گئی آپ اس کو پڑھا کیجئیے اور نماز کی پابندی کیجئیے بے شک نماز بے حیائی اور بری باتوں سے روکتی ہے ۔ اور اللہ کا ذکر (یاد)سب سے بڑا ہے اور اللہ تمہارے کاموںکو جانتے ہیں۔
Recite the Book that has been revealed to you, and adhere to Salah. Indeed Salah restrains from immorality and evil acts, and the Zikr of Allah (Remembrance) is the greatest. And Allah knows your works.
وَلَا تُجَادِلُوْٓا اَہْلَ الْكِتٰبِ اِلَّا بِالَّتِيْ ہِىَ اَحْسَنُ ۰ۤۖ اِلَّا الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا مِنْہُمْ وَقُوْلُوْٓا اٰمَنَّا بِالَّذِيْٓ اُنْزِلَ اِلَيْنَا وَاُنْزِلَ اِلَيْكُمْ وَاِلٰـہُنَا وَاِلٰــہُكُمْ وَاحِدٌ وَّنَحْنُ لَہٗ مُسْلِمُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:46
اور اہل کتاب کے ساتھ مباحثہ نہ کرو مگر بہت موزوں طریقے سے سوائے ان لوگوں کے جو ان میں سے زیادتی کریں، اور یوں کہو کہ ہم اس (کتاب)پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو ہم پر نازل ہوئی اور ان (کتابوں)پر بھی جو تم پر نازل ہوئیں اور ہمارا معبود اور تمہارا معبود ایک ہے اور ہم اسی کے فرماں بردار ہیں۔
And do not argue with the people of the Book save in the most suitable manner, except with those among them who commit excess.And say thus: ‘We believe in this (Book) which has been revealed to us and also in those (Books) that have been revealed to you, and our Ilaha and your Ilaha is One, and to Him we are obedient.
وَكَذٰلِكَ اَنْزَلْنَآ اِلَيْكَ الْكِتٰبَ ۰ۭ فَالَّذِيْنَ اٰتَيْنٰہُمُ الْكِتٰبَ يُؤْمِنُوْنَ بِہٖ ۰ۚ وَمِنْ ہٰٓؤُلَاۗءِ مَنْ يُّؤْمِنُ بِہٖ ۰ۭ وَمَا يَجْحَدُ بِاٰيٰتِنَآ اِلَّا الْكٰفِرُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:47
اور اسی طرح ہم نے آپ پر کتاب نازل فرمائی۔ تو جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی تھی وہ اس پر ایمان لاتے ہیں اور بعض ان لوگوں (مشرکوں)میں سے بھی اس پر ایمان لے آتے ہیں۔ اور ہماری آیات کے ساتھ کافروں کے علاوہ کوئی (ضد سے)انکار نہیں کرتا۔
And likewise We revealed the Book to you. So those to whom We gave the Book believe in it. And some of them (the polytheists) also believe in it. And none deny Our Ayaat (out of stubbornness)except the unbelievers.
وَمَا كُنْتَ تَتْلُوْا مِنْ قَبْلِہٖ مِنْ كِتٰبٍ وَّلَا تَخُطُّہٗ بِيَمِيْنِكَ اِذًا لَّارْتَابَ الْمُبْطِلُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:48
اور آپ اس سے پہلے کوئی کتاب نہیں پڑھتے تھے اور نہ اپنے دائیں ہاتھ سے لکھ سکتے تھے ایسا ہوتا تو یہ ناحق شناس لوگ شک کرتے۔
And you could neither read any book before this, nor could you write with your right hand.Had it been so, these people who do not recognise the truth might have doubted.
بَلْ ہُوَاٰيٰتٌۢ بَيِّنٰتٌ فِيْ صُدُوْرِ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ ۰ۭ وَمَا يَجْـحَدُ بِاٰيٰتِنَآ اِلَّا الظّٰلِمُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:49
بلکہ یہ بہت روشن دلیلیں ہیں، جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے ان کے سینوں میں (محفوظ) ہیں اور ہماری آیات کا صرف ظالم لوگ ہی (ضد سے)انکار کرتے ہیں۔
Rather, these are very luminous proofs (preserved) in the breasts of the people who have been endowed with knowledge.And only the wrongdoing people deny Our Ayaat (out of stubbornness).
وَقَالُوْا لَوْلَآ اُنْزِلَ عَلَيْہِ اٰيٰتٌ مِّنْ رَّبِّہٖ ۰ۭ قُلْ اِنَّمَا الْاٰيٰتُ عِنْدَ اللہِ ۰ۭ وَاِنَّمَآ اَنَا نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ Al-‘Ankabūt 29:50
اور یہ لوگ کہتے ہیں ان پر ان کے پروردگار کے پاس سے نشانی (معجزہ)کیوں نہیں نازل ہوتی فرمادیجئے کہ بے شک نشانیاں (معجزات)تو اللہ کے پاس ہیں اور بے شک میں تو صرف ایک صاف صاف (انجام بد سے)ڈرانے والا ہوں۔
And these people say, ‘Why is a sign (miracle) from his Rabb not sent down upon him?’ Say, ‘Indeed the signs (miracles) are with Allah. And without doubt I am only a clear and plain warner (of a bad end).’
اَوَلَمْ يَكْفِہِمْ اَنَّآ اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتٰبَ يُتْلٰى عَلَيْہِمْ ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَرَحْمَۃً وَّذِكْرٰي لِقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:51
کیا ان لوگوں کو یہ بات کافی نہیں کہ ہم نے آپ پر کتاب نازل فرمائی جو ان کو سنائی جاتی رہتی ہے بے شک اس میں ایمان والوں کے لئے بڑی رحمت اور نصیحت ہے۔
Is this fact not enough for them that We have revealed the Book to you which is recited to them. Without doubt, in this is great Mercy and advice for the believers.
قُلْ كَفٰي بِاللہِ بَيْنِيْ وَبَيْنَكُمْ شَہِيْدًا ۰ۚ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِالْبَاطِلِ وَكَفَرُوْا بِاللہِ ۰ۙ اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْخٰسِرُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:52
فرمادیجئیے کہ اللہ میرے اور تمہارے درمیان گواہ کافی ہیں وہ جانتے ہیں جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے جو لوگ باطل (جھوٹ)پر یقین رکھتے ہیں اور اللہ کا انکار کرتے ہیں، وہی نقصان اٹھانے والے ہیں۔
Say, ‘Allah is Enough as a Witness between me and you.He knows whatever is in the heavens and the earth. And the people who believe in falsehood (lies) and deny Allah, they are the ones to suffer loss.
وَيَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِ ۰ۭ وَلَوْلَآ اَجَلٌ مُّسَمًّى لَّجَاۗءَہُمُ الْعَذَابُ ۰ۭ وَلَيَاْتِيَنَّہُمْ بَغْتَۃً وَّہُمْ لَا يَشْعُرُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:53
اور یہ لوگ آپ سے عذاب کے لئے جلدی کررہے ہیں۔ اوراگر ایک وقت مقرر نہ (ہوچکا)ہوتا تو ان پر عذاب آچکا ہوتا اور وہ (عذاب) ان پراچانک آپہنچے گا اور ان کو خبر بھی نہ ہوگی۔
And these people are asking you to hasten the torment. And had a time not been appointed (determined) then the torment would have come upon them. And it (the torment) will come upon them suddenly and they will not even perceive.
يَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِ ۰ۭ وَاِنَّ جَہَنَّمَ لَمُحِيْطَۃٌۢ بِالْكٰفِرِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:54
یہ لوگ آپ سے جلدی عذاب کا تقاضا کرتے ہیں۔اور اس میں کوئی شک نہیں کہ دوزخ کافروں کو گھیر لینے والی ہے۔
These people ask you to hasten the torment. And there is no doubt in this that Hell is going to surround the unbelievers.
يَوْمَ يَغْشٰـىہُمُ الْعَذَابُ مِنْ فَوْقِہِمْ وَمِنْ تَحْتِ اَرْجُلِہِمْ وَيَقُوْلُ ذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:55
جس دن ان کا عذاب ان کے اوپر سے اور ان کے پاؤں نیچے سے ڈھانک لے گا اور وہ (اللہ)کہے گا جو کام تم کرتے تھے (اب ان کا مزہ)چکھو۔
On the Day the torment will cover them from above them and from under their feet, and He (Allah) will say, ‘Now savour (the taste of) the deeds you performed.’
يٰعِبَادِيَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنَّ اَرْضِيْ وَاسِعَۃٌ فَاِيَّايَ فَاعْبُدُوْنِ Al-‘Ankabūt 29:56
اے میرے بندو! جو ایمان لائے ہو بے شک میری زمین بہت فراخ ہے سو صرف میری ہی عبادت کرو۔
O My slaves who believe! Without doubt,My earth is spacious, so worship Me only.
كُلُّ نَفْسٍ ذَاۗىِٕقَۃُ الْمَوْتِ ۰ۣ ثُمَّ اِلَيْنَا تُرْجَعُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:57
ہر متنفس موت کا مزہ چکھنے والا ہے پھر تم کو ہمارے پاس ہی لوٹ کر آنا ہے۔
Every soul is going to taste death.Then you will return to Us only.
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُبَوِّئَنَّہُمْ مِّنَ الْجَنَّۃِ غُرَفًا تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا ۰ۭ نِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:58
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ہم ضرور ان کو جنت کے بالاخانوں میں جگہ دیں گے جن کے تابع نہریں چلتی ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے (نیک)کام کرنے والوں کا کیا خوب بدلہ ہے۔
And the people who believed and kept performing righteous deeds, We will certainly assign them a place in the loftier parts of Paradise, under whose direction streams will be flowing. They will abide in them forever. What an excellent reward for the workers (of good)!
الَّذِيْنَ صَبَرُوْا وَعَلٰي رَبِّہِمْ يَتَوَكَّلُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:59
جو لوگ صبر کرتے ہیں اور اپنے پروردگارپر بھروسہ رکھتے ہیں۔
The people who exercise patience and trust their Rabb.
وَكَاَيِّنْ مِّنْ دَاۗبَّۃٍ لَّا تَحْمِلُ رِزْقَہَا ۰ۖۤ اَللہُ يَرْزُقُہَا وَاِيَّاكُمْ ۰ۡۖ وَہُوَالسَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ Al-‘Ankabūt 29:60
اور بہت سے جانور ایسے ہیں جو اپنی غذا اٹھا کر نہیں پھرتے اللہ ہی ان کو رزق دیتے ہیں اور تم کو بھی اور وہ سننے والے ( اور)جاننے والے ہیں۔
And there are many animals that move around without carrying their food (on them). Allah grants sustenance to them and to you as well. And He is the Hearing (and) the Knowing.
وَلَىِٕنْ سَاَلْتَہُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَسَخَّــرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَيَقُوْلُنَّ اللہُ ۰ۚ فَاَنّٰى يُؤْفَكُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:61
اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا فرمایا اور سورج اور چاند کو کس نے کام میں لگا رکھا ہے تو یہی کہیں گے کہ وہ اللہ ہے تو پھر یہ کہاں الٹے جارہے ہیں؟۔
And if you ask them, ‘Who has created the heavens and the earth, and who has subjected the sun and moon to function?’ They will only say, ‘It is Allah.’ So where are they turning back?
اَللہُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَاۗءُ مِنْ عِبَادِہٖ وَيَقْدِرُ لَہٗ ۰ۭ اِنَّ اللہَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ Al-‘Ankabūt 29:62
اللہ ہی اپنے بندوں میں جس کے لئے چاہتے ہیں روزی فراخ کردیتے ہیں اور (جس کے لئے چاہیں)اسے تنگ کردیتے ہیں۔ بے شک اللہ ہی ہر چیز سے واقف ہیں۔
It is Allah, Who enlarges the sustenance for whom He wills of His slaves, and straitens it (for whom He wills). Undoubtedly, Allah is Aware of all things.
وَلَىِٕنْ سَاَلْتَہُمْ مَّنْ نَّزَّلَ مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءً فَاَحْيَا بِہِ الْاَرْضَ مِنْۢ بَعْدِ مَوْتِہَا لَيَقُوْلُنَّ اللہُ ۰ۭ قُلِ الْحَمْدُ لِلہِ ۰ۭ بَلْ اَكْثَرُہُمْ لَا يَعْقِلُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:63
اوراگر آپ ان سے دریافت فرمائیں کہ آسمان سے پانی کس نے نازل فرمایا پھر اس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد (کس نے)زندہ فرمایا؟ تو وہ یہی کہیں گے کہ اللہ نے۔ (تو)فرمائیے کہ سب خوبیاں اللہ کے لئے ہیں بلکہ ان میں اکثر سمجھتے نہیں۔
And if you ask them, ‘Who sends down water from the sky, then (Who) revives the earth therewith after its death?’ They will say: ‘It is Allah.’ So say, ‘All Praiseworthy Attributes are for Allah.’ Rather, most of them do not understand.
وَمَا ہٰذِہِ الْحَيٰوۃُ الدُّنْيَآ اِلَّا لَہْوٌ وَّلَعِبٌ ۰ۭ وَاِنَّ الدَّارَ الْاٰخِرَۃَ لَھِىَ الْحَـيَوَانُ ۰ۘ لَوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:64
اور یہ دنیا کی زندگی کیا ہے یہ تو صرف کھیل اور تماشا ہے۔ اور بے شک اصل زندگی (کا مقام)تو آخرت کا گھر ہے۔ کاش یہ لوگ جانتے ہوتے۔
And what is this worldly life,it is but a sport and show; and indeed the home of the Hereafter that is the (abode of the) real life, if only people knew.
فَاِذَا رَكِبُوْا فِي الْفُلْكِ دَعَوُا اللہَ مُخْلِصِيْنَ لَہُ الدِّيْنَ ۰ۥۚ فَلَمَّا نَجّٰىہُمْ اِلَى الْبَرِّ اِذَا ہُمْ يُشْرِكُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:65
پھر جب یہ کشتی (پانی کی سواری)میں سوار ہوتے ہیں تو اللہ کو پکارتے ہیں ( اور)خالص اسی کی عبادت کرتے ہیں (یعنی خالص اعتقاد سے پکارتے ہیں)پھر جب وہ (اللہ)ان کو بچا کر خشکی پر لے آتے ہیں تو وہ شرک کرنے لگتے ہیں۔
Then when they embark on the ship (water transport), they invoke Allah (and) make their worship pure for Him only (that is, call on Him with pure belief). Then, when He delivers them safely to the land, they start practising polytheism.
لِـيَكْفُرُوْا بِمَآ اٰتَيْنٰہُمْ ۰ۚۙ وَلِيَتَمَتَّعُوْا ۰۪ فَسَوْفَ يَعْلَمُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:66
ہم نے جو نعمت ان کو بخشی اس کی ناقدری کرتے ہیں اور (کچھ روز)فائدہ اٹھالیں سو بہت جلد ان کو معلوم ہوجائے گا۔
They do not appreciate the blessing We have granted them. So let them enjoy the benefit (some) more (days). They will soon come to know.
اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا اٰمِنًا وَّيُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِہِمْ ۰ۭ اَفَبِالْبَاطِلِ يُؤْمِنُوْنَ وَبِنِعْمَۃِ اللہِ يَكْفُرُوْنَ Al-‘Ankabūt 29:67
کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم نے حرم کو امن والا بنایا ہے اوراس کے گردونواح سے لوگ اچک لئے جاتے ہیں۔ تو کیا یہ لوگ باطل (جھوٹ)پر ایمان لاتے ہیں اور اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کرتے ہیں۔
Do they not observe that We have made the Haram secure, while people get abducted from its surroundings? So do these people believe in falsehood (lies) and are ungrateful for Allah’s Blessings?
وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰي عَلَي اللہِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَاۗءَہٗ ۰ۭ اَلَيْسَ فِيْ جَہَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكٰفِرِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:68
اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ گھڑے یا جب حق (سچی بات)اس کے پاس پہنچے تو اس کو جھٹلادے کیا کافروں کا ٹھکانہ جہنم میں نہیں ہے۔
And who can be a greater wrongdoer than the one who fabricates a lie against Allah or denies the truth (the reality) when it reaches him? Is the abode for the unbelievers not in Hell?
وَالَّذِيْنَ جَاہَدُوْا فِيْنَا لَـنَہْدِيَنَّہُمْ سُـبُلَنَا ۰ۭ وَاِنَّ اللہَ لَمَعَ الْمُحْسِـنِيْنَ Al-‘Ankabūt 29:69
اور جو لوگ ہمارے لئے مشقت برداشت کرتے ہیں ہم ان کو اپنے رستے ضرور دکھا دیں گے۔ اور بے شک اللہ خلوص والوں کے ساتھ ہیں۔
And We will certainly show Our Ways to the people who endure hardship for Us. And without doubt, Allah is with the sincere.
Back to top