Go to Quran page

سُوْرَۃُ لُقْمَان

Chapter 31: Luqmān (34 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
الۗمّۗ Luqmān 31:1
الم۔
ALIF-LAAM-MEEM.
تِلْكَ اٰيٰتُ الْكِتٰبِ الْحَكِيْمِ Luqmān 31:2
یہ حکمت سے بھری ہوئی کتاب کی آیتیں ہیں۔
These are the Ayaat of a Book full of wisdom.
ہُدًى وَّرَحْمَۃً لِّلْمُحْسِنِيْنَ Luqmān 31:3
جو ہدایت اور رحمت ہیں خلوص سے نیکی کرنے والوں کے لئے۔
Which are a guidance and a mercy for the sincere doers of good.
الَّذِيْنَ يُقِيْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ وَيُؤْتُوْنَ الزَّكٰوۃَ وَہُمْ بِالْاٰخِرَۃِ ہُمْ يُوْقِنُوْنَ Luqmān 31:4
جو نماز کی پابندی کرتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور وہ لوگ آخرت کا پورا یقین رکھتے ہیں۔
Who adhere to the Salah and pay the Zakat, and they have sure faith in the Hereafter.
اُولٰۗىِٕكَ عَلٰي ہُدًى مِّنْ رَّبِّہِمْ وَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Luqmān 31:5
یہ لوگ اپنے پروردگار کی طرف سے سیدھے راستے پر ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔
These are the people who are on the straight path from their Rabb, and it is they who will be the successful.
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّشْتَرِيْ لَہْوَالْحَدِيْثِ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ بِغَيْرِ عِلْمٍ ۰ۤۖ وَّيَتَّخِذَہَا ہُزُوًا ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ لَہُمْ عَذَابٌ مُّہِيْنٌ Luqmān 31:6
اور لوگوں میں بعض ایسا(بھی)ہے جو بیہودہ باتیں خریدتا ہے تاکہ بے جانے بوجھے اللہ کی راہ سے گمراہ کرے اور اس کا مذاق اڑائے ایسے ہی لوگوں کو ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا۔
And among the people there is (also) the one who buys absurd discourses so that, without having any knowledge, he may mislead from Allah’s Way and make fun of it. For such people will be a humiliating torment.
وَاِذَا تُتْلٰى عَلَيْہِ اٰيٰتُنَا وَلّٰى مُسْتَكْبِرًا كَاَنْ لَّمْ يَسْمَعْہَا كَاَنَّ فِيْٓ اُذُنَيْہِ وَقْرًا ۰ۚ فَبَشِّرْہُ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ Luqmān 31:7
اور جب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو وہ تکبر کرتے ہوئے منہ موڑ لیتا ہے جیسے اس نے ان کو سنا ہی نہیں جیسے اس کے کانوں میں بوجھ ہے سو اسے دردناک عذاب کی خوشخبری دے دیجئیے۔
And when Our Ayaat are recited in front of him, he turns his face away arrogantly, as if he has not even heard them, as if there is a weight in his ears. So give him the good news of a painful torment.
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَہُمْ جَنّٰتُ النَّعِيْمِ Luqmān 31:8
بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیے ان کے لئے نعمت کے باغ ہیں۔
Without doubt, the people who believed and performed righteous deeds, for them are Gardens of Bounty.
خٰلِدِيْنَ فِيْہَا ۰ۭ وَعْدَ اللہِ حَقًّا ۰ۭ وَہُوَالْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ Luqmān 31:9
وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔اللہ کاوعدہ سچا ہے اور وہ غالب حکمت والے ہیں۔
They will abide in them forever. Allah’s Promise is true and He is Dominant, Wise.
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَہَا وَاَلْقٰى فِي الْاَرْضِ رَوَاسِيَ اَنْ تَمِيْدَ بِكُمْ وَبَثَّ فِيْہَا مِنْ كُلِّ دَاۗبَّۃٍ ۰ۭ وَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءً فَاَنْۢبَتْنَا فِيْہَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِيْمٍ Luqmān 31:10
اس نے آسمانوں کو بغیر ستون کے بنایا تم ان کو دیکھ رہے ہو اور زمین میں پہاڑ ڈال رکھے ہیں کہ وہ تم کو لے کر ڈولنے نہ لگے اور اس میں ہر قسم کے جانور پھیلا رکھے ہیں۔ اور ہم نے آسمان سے پانی نازل فرمایا پھر زمین میں ہر قسم کے نفیس جوڑے اگادیئے۔
He has created the heavens without pillar that you are seeing, and has placed mountains into the earth lest it should sway with you, and has spread all kinds of animals in it.And We sent down water from the sky, then grew all kinds of exquisite pairs in the earth.
ھٰذَا خَلْقُ اللہِ فَاَرُوْنِيْ مَاذَا خَلَقَ الَّذِيْنَ مِنْ دُوْنِہٖ ۰ۭ بَلِ الظّٰلِمُوْنَ فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ Luqmān 31:11
یہ تو اللہ کی پیدا کی ہوئی چیزیں ہیں تو اب تم مجھے دکھاؤ کہ اس کے سوا جو (معبود)ہیں انہوں نے کیا کیا پیدا کیا ہے؟ بلکہ یہ ظالم لوگ صریح گمراہی میں ہیں۔
These are the things created by Allah. Now you show me what (the deities) other than Him have created? Rather, these wrong doing people are in manifest misguidance.
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا لُقْمٰنَ الْحِكْمَۃَ اَنِ اشْكُرْ لِلہِ ۰ۭ وَمَنْ يَّشْكُرْ فَاِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِہٖ ۰ۚ وَمَنْ كَفَرَ فَاِنَّ اللہَ غَنِيٌّ حَمِيْدٌ Luqmān 31:12
اور ہم نے لقمن کو دانشمندی عطا فرمائی کہ اللہ کا شکر ادا کرتے رہو اور جو (اللہ کا) شکر ادا کرے تو وہ بے شک اپنے (نفع کے)کے لئے کرتا ہے اور جو ناشکری کرے تو بے شک اللہ بے نیاز ( اور)خوبیوں کے مالک ہیں۔
And We granted wisdom to Luqman: ‘Keep thanking Allah, and whoever gives thanks (to Allah), he surely does it for himself (for his own benefit), and whoever is ungrateful, then without doubt Allah is Need-Free (and) the Owner of Praiseworthy Attributes.’
وَاِذْ قَالَ لُقْمٰنُ لِابْنِہٖ وَہُوَيَعِظُہٗ يٰبُنَيَّ لَا تُشْرِكْ بِاللہِ ۰ۭؔ اِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيْمٌ Luqmān 31:13
اور جب لقمن نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اے میرے بیٹے! اللہ کے ساتھ کسی کو شریک مت ٹھہرانا کہ بے شک شرک بہت بڑا ظلم ہے۔
And when Luqman said while advising his son, ‘O my son! Do not associate anyone as partner with Allah, for without doubt, polytheism is a tremendous wrong.’
وَوَصَّيْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَيْہِ ۰ۚ حَمَلَتْہُ اُمُّہٗ وَہْنًا عَلٰي وَہْنٍ وَّفِصٰلُہٗ فِيْ عَامَيْنِ اَنِ اشْكُرْ لِيْ وَلِوَالِدَيْكَ ۰ۭ اِلَيَّ الْمَصِيْرُ Luqmān 31:14
اور ہم نے انسان کو اس کے ماں باپ کے متعلق تاکید فرمائی ہے۔اس کی ماں نے تکلیف پر تکلیف اٹھا کر اسے پیٹ میں رکھا اور دو برس میں اس کا دودھ چھوٹتا ہے کہ میرا شکرادا کرو اور اپنے ماں باپ کا (احسان بھی مانو اور)میرے ہی پاس پلٹ کر آنا ہے۔
And We have instructed man concerning his parents. His mother carried him in her womb suffering hardship upon hardship, and his weaning takes two years - give thanks to Me and (also acknowledge the favour of) your parents. (And) to Me is the return.
وَاِنْ جَاہَدٰكَ عَلٰٓي اَنْ تُشْرِكَ بِيْ مَا لَيْسَ لَكَ بِہٖ عِلْمٌ ۰ۙ فَلَا تُطِعْہُمَا وَصَاحِبْہُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوْفًا ۰ۡوَّاتَّبِــعْ سَبِيْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَيَّ ۰ۚ ثُمَّ اِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَاُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Luqmān 31:15
اور اگر وہ دونوں تم سے اس بات کی کوشش کریں کہ میرے ساتھ ایسی چیز کو شریک ٹھہراؤ جس کا تمہارے پاس کوئی علم نہیں تو ان کا کہنا مت مانو اور ان کے ساتھ دنیا میں اچھے طریقے سے بسر کرو اور اس راستے پر چلنا جو میری طرف رجوع (متوجہ)ہو پھر تمہیں میری طرف ہی پلٹ کر آنا ہے پھر میں تمہیں تمہارے اعمال کی خبردوں گا۔
And if the two of them strive with you to associate something with Me, of which you have no knowledge, then do not obey them. And live with them in the world amicably, and follow the path of the one who turns repentant (is attentive) to Me.Then you have to return only to Me, then I will inform you of your deeds.
يٰبُنَيَّ اِنَّہَآ اِنْ تَكُ مِثْقَالَ حَبَّۃٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِيْ صَخْـرَۃٍ اَوْ فِي السَّمٰوٰتِ اَوْ فِي الْاَرْضِ يَاْتِ بِہَا اللہُ ۰ۭ اِنَّ اللہَ لَطِيْفٌ خَبِيْرٌ Luqmān 31:16
اے میرے بیٹے! اگر کوئی عمل رائی کے دانہ کے برابر ہو پھر وہ کسی چٹان کے اندر ہو یا آسمانوں کے اندر ہو یا زمین کے اندر ہو (تب بھی)اللہ اس کو حاضر کردیں گے بے شک اللہ بڑے باریک بین ( اور)باخبر ہیں۔
‘O my son! If there be a deed equal to the size of a mustard seed, then it is inside some rock or in the heavens or inside the earth, (even then) Allah will bring it forth. Without doubt, Allah is Extremely Subtle (and) Aware.
يٰبُنَيَّ اَقِـمِ الصَّلٰوۃَ وَاْمُرْ بِالْمَعْرُوْفِ وَانْہَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَاصْبِرْ عَلٰي مَآ اَصَابَكَ ۰ۭ اِنَّ ذٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ Luqmān 31:17
اے میرے بیٹے ! نماز کی پابندی کرو اور بھلائی کا حکم کرو اور برائی سے منع کرو اور تم پر جو مصیبت واقع ہو اس پر صبر کرو۔ بے شک یہ بڑی ہمت کے کام ہیں۔
O my son! Adhere to Salah and enjoin goodness and forbid evil, and bear with patience the distress that befalls you. Without doubt these are the deeds of great courage.
وَلَا تُصَعِّرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمْشِ فِي الْاَرْضِ مَرَحًا ۰ۭ اِنَّ اللہَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْـتَالٍ فَخُــوْرٍ Luqmān 31:18
اور (غرور کرتے ہوئے)لوگوں سے اپنے گال نہ پھلانا اور زمین میں اکڑکر نہ چلنا۔ بے شک اللہ کسی تکبر کرنے والے، فخر کرنے والے کو پسند نہیں فرماتے۔
And do not swell your cheeks out (in arrogance) before people and do not walk proudly on the earth. Indeed Allah does not like anyone (who is) arrogant, proud.
وَاقْصِدْ فِيْ مَشْيِكَ وَاغْضُضْ مِنْ صَوْتِكَ ۰ۭ اِنَّ اَنْكَرَ الْاَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِيْرِ Luqmān 31:19
اور اپنی چال میں اعتدال اختیار کرو اور (بات کرتے وقت)اپنی آواز کو پست رکھو بے شک آوازوں میں سب سے بری آواز گدھے کی آواز ہے۔
And adopt moderation in your walk, and keep your voice low (while speaking). Undoubtedly, the worst of all voices is the voice of a donkey.
اَلَمْ تَرَوْا اَنَّ اللہَ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ وَاَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَہٗ ظَاہِرَۃً وَّبَاطِنَۃً ۰ۭ وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُّجَادِلُ فِي اللہِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَّلَا ہُدًى وَّلَا كِتٰبٍ مُّنِيْرٍ Luqmān 31:20
کیا تم لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ اللہ نے جو کچھ آسمانوںمیں ہے اور زمین میں ہے تمام چیزوں کو تمہارے کام میں لگا رکھا ہے اور اس نے تم پر اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں، پوری کررکھی ہیں۔ اور لوگوں میں تو کچھ ایسے (بھی)ہیں جو اللہ کے بارے جھگڑتے ہیں (حالاکہ)نہ علم رکھتے ہیں اور نہ ہدایت اور نہ روشن کتاب۔
Do you people not observe that Allah has subjected everything that is there in the heavens and in the earth to function for you, and He has completed His manifest and hidden Blessings on you? And among people there are (also) some who dispute regarding Allah, (although) they possess neither knowledge nor guidance nor the Luminous Book.
وَاِذَا قِيْلَ لَہُمُ اتَّبِعُوْا مَآ اَنْزَلَ اللہُ قَالُوْا بَلْ نَتَّبِعُ مَا وَجَدْنَا عَلَيْہِ اٰبَاۗءَنَا ۰ۭ اَوَلَوْ كَانَ الشَّيْطٰنُ يَدْعُوْہُمْ اِلٰى عَذَابِ السَّعِيْرِ Luqmān 31:21
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس چیز کی پیروی کرو جو اللہ نے نازل فرمائی ہے تو کہتے ہیں بلکہ ہم اس چیز کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے بڑوں کو پایا۔ اگرچہ شیطان ان (کے بڑوں)کو دوزخ کے عذاب کی طرف بلاتا ہو۔
And when it is said to them, ‘Follow that which Allah has revealed,’ they say, ‘Rather, we shall follow that on which we found our elders.’Even if Shaitan invites them (their elders) towards the torment of Hell?
وَمَنْ يُّسْلِمْ وَجْہَہٗٓ اِلَى اللہِ وَہُوَمُحْسِنٌ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَۃِ الْوُثْقٰى ۰ۭ وَاِلَى اللہِ عَاقِبَۃُ الْاُمُوْرِ Luqmān 31:22
اور جو شخص اپنا رخ اللہ کی طرف جھکا دے اوروہ خلوص والا بھی ہو تو اس نے بڑا مضبوط حلقہ تھام لیا۔ اور سب کاموں کا انجام اللہ کی طرف ہی پہنچے گا۔
And the person who submits his whole self towards Allah, and he is also sincere, then he has grasped a very Strong Handhold. And to Allah will all affairs reach for the final outcome.
وَمَنْ كَفَرَ فَلَا يَحْزُنْكَ كُفْرُہٗ ۰ۭ اِلَيْنَا مَرْجِعُہُمْ فَنُنَبِّئُہُمْ بِمَا عَمِلُوْا ۰ۭ اِنَّ اللہَ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Luqmān 31:23
اور جو شخص کفر کرے تو اس کا کفر آپ کو دکھی نہ کرے۔ ان سب کو ہمارے پاس ہی لوٹنا ہے۔ پھر جو وہ کیا کرتے تھے ہم ان کو بتائیں گے۔ بے شک اللہ دلوں کی باتوں کوجانتے ہیں۔
And the person who disbelieves, let his disbelief not grieve you. All of them have to return to Us only. Then We shall inform them of what they used to do. Without doubt,Allah knows the matters of the hearts.
نُمَـتِّعُہُمْ قَلِيْلًا ثُمَّ نَضْطَرُّہُمْ اِلٰى عَذَابٍ غَلِيْظٍ Luqmān 31:24
ہم اُن کو چندروزہ عیش دیئے ہوئے ہیں پھر ان کو مجبور کرکے سخت عذاب کی طرف لے جائیں گے۔
We have granted them a few days enjoyment, then (We) shall drive them, humbled, towards the severe torment.
وَلَىِٕنْ سَاَلْتَہُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ لَيَقُوْلُنَّ اللہُ ۰ۭ قُلِ الْحَمْدُ لِلہِ ۰ۭ بَلْ اَكْثَرُہُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ Luqmān 31:25
اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا فرمایا تو وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ نے۔ آپ فرمائیے کہ تمام خوبیاں اللہ کے لئے ہیں بلکہ ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔
And if you ask them, ‘Who has created the heavens and the earth?’ They will surely say, ‘Allah!’ Say, ‘All Praiseworthy Attributes are for Allah.’ Rather, most of them do not know.
لِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ اِنَّ اللہَ ہُوَالْغَنِيُّ الْحَمِيْدُ Luqmān 31:26
جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ کا ہے۔ بے شک اللہ بے نیاز سب خوبیوں کے مالک ہیں۔
Whatever is in the heavens and the earth belongs to Allah. Indeed Allah is Need-Free, Owner of all Praiseworthy Attributes.
وَلَوْ اَنَّ مَا فِي الْاَرْضِ مِنْ شَجَـرَۃٍ اَقْلَامٌ وَّالْبَحْرُ يَمُدُّہٗ مِنْۢ بَعْدِہٖ سَبْعَۃُ اَبْحُرٍ مَّا نَفِدَتْ كَلِمٰتُ اللہِ ۰ۭ اِنَّ اللہَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ Luqmān 31:27
اور زمین بھر میں جتنے درخت ہیں اگر وہ قلم بن جائیں اور یہ جو سمندر ہے اسکے علاوہ اس میں سات سمندر اور شامل ہوجائیں ( اور سیاہی بن جائیں)تو اللہ کی باتیں ختم نہ ہوں۔ بے شک اللہ غالب ( اور)حکمت والے ہیں۔
And if all the trees that are on the entire earth become pens, and if this ocean and seven other oceans join with it (and become ink), even then the Words of Allah would not be exhausted. Without doubt,Allah is Dominant (and) Wise.
مَا خَلْقُكُمْ وَلَا بَعْثُكُمْ اِلَّا كَنَفْسٍ وَّاحِدَۃٍ ۰ۭ اِنَّ اللہَ سَمِيْعٌۢ بَصِيْرٌ Luqmān 31:28
تم سب کا پیدا کرنا اور (دوبارہ)زندہ کردینا ایسا ہی ہے جیسے ایک شخص کا۔ بے شک اللہ سب کچھ سنتے سب کچھ دیکھتے ہیں۔
The creation of all of you and being raised (again) is like that of a single person. Without doubt, Allah hears everything, sees everything.
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللہَ يُوْلِجُ الَّيْلَ فِي النَّہَارِ وَيُوْلِجُ النَّہَارَ فِي الَّيْلِ وَسَخَّــرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ۰ۡكُلٌّ يَّجْرِيْٓ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى وَّاَنَّ اللہَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ Luqmān 31:29
(اے مخاطب!)کیا تو نہیں دیکھتا کہ اللہ رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل فرمادیتے ہیں اور سورج اور چاند کو کام میں لگارکھا ہے کہ ہر ایک مقررہ وقت تک چلتا رہے گا اور یہ کہ اللہ تمہارے سب اعمال کی پوری خبر رکھتے ہیں۔
(O addressee!) Do you not observe that Allah enters the night into the day and the day into the night, and has subjected the sun and the moon to work, each will keep running its course until a specified time, and that Allah is fully Aware of all your deeds?
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللہَ ہُوَالْحَقُّ وَاَنَّ مَا يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہِ الْبَاطِلُ ۰ۙ وَاَنَّ اللہَ ہُوَالْعَلِيُّ الْكَبِيْرُ Luqmān 31:30
یہ اس لئے کہ اللہ کی ذات ہی برحق ہے اور یہ کہ جن کو یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ باطل ہیں اور یہ کہ اللہ ہی عالی شان، بڑے ہیں۔
This is because, Allah’s Being is the only Truth, and those which they invoke other than Allah are false, and that Allah is Highly Exalted, Great.
اَلَمْ تَرَ اَنَّ الْفُلْكَ تَجْرِيْ فِي الْبَحْرِ بِنِعْمَتِ اللہِ لِيُرِيَكُمْ مِّنْ اٰيٰتِہٖ ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ Luqmān 31:31
(اے مخاطب!)کیا تو نہیں دیکھتا کہ اللہ ہی کے فضل سے کشتی (سمندر کی سواری)سمندر میں چلتی ہے تاکہ تم کو اپنی نشانیاں دکھائیں اس میں ہر ایسے شخص کے لئے دلائل ہیں جو صبر ( اور)شکر کرنے والا ہو۔
(O addressee!) Do you not observe that the ship (sea-going vessels) sails on the sea only by Allah’s Grace so that He may show you His Signs? There are proofs in this for every person who is patient (and) grateful.
وَاِذَا غَشِيَہُمْ مَّوْجٌ كَالظُّلَلِ دَعَوُا اللہَ مُخْلِصِيْنَ لَہُ الدِّيْنَ ۰ۥۚ فَلَمَّا نَجّٰىہُمْ اِلَى الْبَرِّ فَمِنْہُمْ مُّقْتَصِدٌ ۰ۭ وَمَا يَجْــحَدُ بِاٰيٰتِنَآ اِلَّا كُلُّ خَتَّارٍ كَفُوْرٍ Luqmān 31:32
اور جب ان پر (سمندر کی)لہریں سائبانوں کی طرح چھاجاتی ہیں تو وہ خالص اعتقاد کرکے صرف اللہ کو پکارتے ہیں پھر جب ان کو بچا کر خشکی کی طرف لے آتے ہیں توکچھ لوگ ان میں سے اعتدال پر رہتے ہیں اور ہماری آیتوں کا (ضد سے)انکار وہی لوگ کرتے ہیں جو بدعہد ( اور)ناشکرے ہیں۔
And when the (ocean’s) waves cover them like canopies, they invoke only Allah with pure belief.Then when He saves then and brings them to land, then some people among them remain balanced. And only those people deny Our Ayaat (out of stubbornness), who are treacherous and ungrateful.
يٰٓاَيُّہَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمْ وَاخْشَوْا يَوْمًا لَّا يَجْزِيْ وَالِدٌ عَنْ وَّلَدِہٖ ۰ۡوَلَا مَوْلُوْدٌ ہُوَجَازٍ عَنْ وَّالِدِہٖ شَـيْـــــًٔا ۰ۭ اِنَّ وَعْدَ اللہِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَيٰوۃُ الدُّنْيَا ۰۪ وَلَا يَغُرَّنَّكُمْ بِاللہِ الْغَرُوْرُ Luqmān 31:33
اے لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو اور اس دن کا خوف کرو کہ جس دن باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام نہ آئے اور نہ بیٹا اپنے باپ کے کچھ کام آسکے گا۔ بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے پس تم کو دنیا کی زندگی دھوکے میں نہ ڈال دے اور نہ فریب دینے والا (شیطان)تمہیں اللہ کے بارے کسی قسم کا فریب دے۔
O people! Be conscious of your Rabb, and fear the Day when the father cannot avail his son in any way, nor can the son avail his father in any way. Without doubt, the Promise of Allah is true. Therefore, let not the life of the world beguile you, nor should the deceiver (Shaitan) deceive you in any way about Allah.
اِنَّ اللہَ عِنْدَہٗ عِلْمُ السَّاعَۃِ ۰ۚ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ ۰ۚ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْاَرْحَام ۰ِۭ وَمَا تَدْرِيْ نَفْسٌ مَّاذَا تَكْسِبُ غَدًا ۰ۭ وَمَا تَدْرِيْ نَفْسٌۢ بِاَيِّ اَرْضٍ تَمُوْتُ ۰ۭ اِنَّ اللہَ عَلِيْمٌ خَبِيْرٌ Luqmān 31:34
بے شک قیامت کا علم اللہ ہی کے پاس ہے اور وہی مینہ برساتے ہیں اور جانتے ہیں جو رحموں میں ہے اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کل کیا عمل کرے گا۔ اور کوئی نہیں جانتا کہ وہ کس سرزمین میں مرے گا۔ بے شک اللہ (ان باتوں کے)جاننے والے باخبر ہیں۔
Without doubt, the knowledge about Qiyamah is with Allah alone, and it is He, Who sends down the rain, and knows what is in the wombs, and no person knows what deed he will perform the next day, and no one knows in which land he will die. Without doubt, Allah is Knower (of these matters), Aware.
Back to top