Go to Quran page

سُوْرَۃُ السَّجْدَة

Chapter 32: As-Sajdah (30 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
الۗمّۗ As-Sajdah 32:1
الم۔
ALIF-LAAM-MEEM.
تَنْزِيْلُ الْكِتٰبِ لَا رَيْبَ فِيْہِ مِنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَ As-Sajdah 32:2
یہ نازل کی ہوئی کتاب ہے اس میں کوئی شک نہیں ، یہ جہانوں کے پروردگار کی طرف سے ہے۔
This is a Revealed Book, in it there is no doubt, it is from the Rabb of the worlds.
اَمْ يَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىہُ ۰ۚ بَلْ ہُوَالْحَـقُّ مِنْ رَّبِّكَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّآ اَتٰىہُمْ مِّنْ نَّذِيْرٍ مِّنْ قَبْلِكَ لَعَلَّہُمْ يَہْتَدُوْنَ As-Sajdah 32:3
کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اسے (پیغمبر نے)گھڑ لیا ہے بلکہ وہ آپ کے پروردگار کی طرف سے حق ہے تاکہ آپ ان لوگوں کو (انجام بد سے)ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تاکہ یہ لوگ راہ پر آجائیں۔
Do these people say that it has been fabricated (by the Messenger)? Rather, it is the Truth from your Rabb, so that you may warn the people to whom no warner (of a bad end)came before you, so that these people may be guided to the path.
اَللہُ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَيْنَہُمَا فِيْ سِـتَّۃِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰي عَلَي الْعَرْشِ ۰ۭ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِہٖ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا شَفِيْعٍ ۰ۭ اَفَلَا تَتَذَكَّرُوْنَ As-Sajdah 32:4
اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے کو چھ روز میں پیدا فرمایا پھر عرش پر قائم ہوا۔ اس کے سوا تمہارا کوئی دوست نہیں ہے اور نہ کوئی سفارش کرنے والا۔ پھر کیا تم سمجھتے نہیں ہو؟۔
It is Allah, Who has created the heavens and the earth and whatever is between these two in six days, then established Himself on the Throne. You have neither any friend nor any intercessor other than Him. Do you then not understand?
يُدَبِّرُ الْاَمْرَ مِنَ السَّمَاۗءِ اِلَى الْاَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ اِلَيْہِ فِيْ يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُہٗٓ اَلْفَ سَـنَۃٍ مِّمَّا تَعُدُّوْنَ As-Sajdah 32:5
وہ آسمان سے لے کر زمین تک ہر کام کی تدبیر فرماتا ہے پھر ہر امر اسی کے حضور پہنچ جائے گا ایک ایسے دن میں جس کی مقدار تمہارے شمار کے مطابق ایک ہزار برس کی ہوگی۔
He plans every matter from the heaven to the earth, then each matter will ascend to His Presence in a day whose measure according to your counting will be of a thousand years.
ذٰلِكَ عٰلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّہَادَۃِ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ As-Sajdah 32:6
وہی (اللہ)ہے جاننے والا پوشیدہ اور ظاہر چیزوں کا زبردست ( اور)رحمت والا۔
He is(Allah), the Knower of matters concealed and revealed, Dominant (and) Merciful.
الَّذِيْٓ اَحْسَنَ كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَہٗ وَبَدَاَ خَلْقَ الْاِنْسَانِ مِنْ طِيْنٍ As-Sajdah 32:7
جس نے جو چیز بنائی بہت خوب بنائی اور انسان کی پیدائش مٹی سے شروع فرمائی۔
He created most excellent whatever He created, and He began the creation of man from clay.
ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَہٗ مِنْ سُلٰلَۃٍ مِّنْ مَّاۗءٍ مَّہِيْنٍ As-Sajdah 32:8
پھر اس کی نسل کو خلاصہ اخلاط (یعنی)ایک بے قدر پانی سے بنایا۔
Then created his progeny from the essence of mixtures, (that is) from a worthless fluid.
ثُمَّ سَوّٰىہُ وَنَفَخَ فِيْہِ مِنْ رُّوْحِہٖ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَالْاَفْـــِٕدَۃَ ۰ۭ قَلِيْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ As-Sajdah 32:9
پھر اس (کے اعضاء)کو درست فرمایا اور اس میں اپنی روح پھونکی اور تم کو کان اور آنکھیں اور دل دیئے (مگر)تم بہت کم شکر کرتے ہو۔
Then perfected him (his body-parts) and inspired His Rooh into him, and gave you ears and eyes and hearts. (But) you give very little thanks.
وَقَالُوْٓا ءَ اِذَا ضَلَلْنَا فِي الْاَرْضِ ءَاِنَّا لَفِيْ خَلْقٍ جَدِيْدٍ ۰ۥۭ بَلْ ہُمْ بِلِقَاءِ رَبِّہِمْ كٰفِرُوْنَ As-Sajdah 32:10
اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ کیا جب ہم زمین میں نیست ونابود ہوگئے تو کیا ہم پھر نئے جنم میں آئیں گے۔ بلکہ وہ اپنے پروردگار کے ملنے سے ہی انکاری ہیں۔
And these people say, ‘When we have become nothing and non-existent in the earth, will we then come up as a new creation? Rather, they are even deniers of the meeting with their Rabb.
قُلْ يَتَوَفّٰىكُمْ مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِيْ وُكِّلَ بِكُمْ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ تُرْجَعُوْنَ As-Sajdah 32:11
آپ فرمادیجئیے کہ تمہاری جان موت کا فرشتہ قبض کرتا ہے جو تم پر متعین ہے پھر تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹا کر لائے جاؤ گے۔
Say, ‘The angel of death who is appointed over you takes your life, then you will be brought back to your Rabb.’
وَلَوْ تَرٰٓي اِذِ الْمُجْرِمُوْنَ نَاكِسُوْا رُءُوْسِہِمْ عِنْدَ رَبِّہِمْ ۰ۭ رَبَّنَآ اَبْصَرْنَا وَسَمِعْنَا فَارْجِعْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا اِنَّا مُوْقِنُوْنَ As-Sajdah 32:12
اور اگر آپ دیکھیں کہ جب یہ گنہگار لوگ اپنے پروردگار کے سامنے اپنے سر جھکائے ہوئے ہوں گے کہ اے ہمارے پروردگار! بس ہماری آنکھیں اور ہمارے کان کھل گئے (ہم نے دیکھ سن لیا)تو ہم کو (دنیا میں )واپس بھیج دیجئیے کہ ہم نیک عمل کریں بے شک ہم یقین لانے والے ہیں۔
And if you see when these sinners are hanging their heads before their Rabb: ‘O our Rabb! Our eyes and our ears have now opened (we have seen and heard), so send us back (to the world) so that we may perform righteous deeds. Without doubt, we have (attained) sure faith.’
وَلَوْ شِئْنَا لَاٰتَيْنَا كُلَّ نَفْسٍ ہُدٰىہَا وَلٰكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّيْ لَاَمْلَــَٔــنَّ جَہَنَّمَ مِنَ الْجِنَّۃِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِيْنَ As-Sajdah 32:13
اور اگر ہم چاہتے تو ہر شخص کو اس کی راہ عطا فرماتے ولیکن ہماری یہ بات سچ ہو چکی ہے کہ ہم جہنم کو جنوں اور انسانوں سب سے ضرور بھریں گے۔
And had We so willed, We could have granted every soul its guidance, but the Word from Me has been proved true that I shall certainly fill Hell with the Jinn and humans, all.
فَذُوْقُوْا بِمَا نَسِيْتُمْ لِقَاۗءَ يَوْمِكُمْ ھٰذَا ۰ۚ اِنَّا نَسِيْنٰكُمْ وَذُوْقُوْا عَذَابَ الْخُلْدِ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ As-Sajdah 32:14
سو اب (اس کا مزہ )چکھو جیسا کہ تم اپنے اس دن کے آنے کو بھولے ہوئے تھے بے شک ہم نے تم کو بھلا دیا(یعنی تمہاری کوئی پرواہ نہیں کی) اور اپنے اعمال کی وجہ سے ہمیشہ کے عذاب کا مزہ چکھو۔
So now savour (its taste). Just as you had forgotten the coming of this Day of yours, without doubt We have forgotten you (that is, did not care for you). And savour the taste of the everlasting torment because of your deeds.
اِنَّمَا يُؤْمِنُ بِاٰيٰتِنَا الَّذِيْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِہَا خَرُّوْا سُجَّدًا وَّسَبَّحُوْا بِحَمْدِ رَبِّہِمْ وَہُمْ لَا يَسْتَكْبِرُوْنَ As-Sajdah 32:15
پس ہماری آیتوں پر وہ لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب ان کو ان (آیات)سے نصیحت کی جاتی ہے تو وہ سجدہ میں گر پڑتے ہیں اور اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ پاکی بیان کرنے لگتے ہیں اور وہ غرور نہیں کرتے۔
Thus,only those people believe in Our Ayaat who when advised with these fall down in prostration and start celebrating the Glory of their Rabb with Praise, and they are not proud.
تَـتَجَافٰى جُنُوْبُہُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُوْنَ رَبَّہُمْ خَوْفًا وَّطَمَعًا ۰ۡوَّمِـمَّا رَزَقْنٰہُمْ يُنْفِقُوْنَ As-Sajdah 32:16
ان کے پہلو بچھونوں سے جدا رہتے ہیں وہ اپنے پروردگار کا خوف اور امید سے پکارتے ہیں اور جو ہم نے ان کو دیا ہے اس میں خرچ کرتے ہیں۔
Their sides remain separated from their beds, and they invoke their Rabb with fear and hope, and spend out of what We have granted them.
فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّآ اُخْفِيَ لَہُمْ مِّنْ قُرَّۃِ اَعْيُنٍ ۰ۚ جَزَاۗءًۢ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ As-Sajdah 32:17
پس کوئی متنفس نہیں جانتا کہ ان کے لئے کیسی آنکھوں کی ٹھنڈک چھپا کر رکھی گئی ہے یہ ان کے اعمال کا صلہ ہے جو وہ کرتے تھے۔
Thus, no soul knows the coolness of the eyes which is being kept hidden for them. This is the reward for the deeds that they performed.
اَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا ۰ۭؔ لَا يَسْـتَوٗنَ As-Sajdah 32:18
بھلا جو ایمان والا ہے وہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو نافرمان ہو؟وہ (دونوں)برابر نہیں ہوسکتے۔
Well then, can the one who is a believer be like the one who is disobedient? They (both) cannot be equal.
اَمَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَہُمْ جَنّٰتُ الْمَاْوٰي ۰ۡنُزُلًۢا بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ As-Sajdah 32:19
جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کیے سو ان کے لئے رہنے کی جگہ جنتیں ہیں جو ان کے اعمال کے بدلہ میں بطور مہمانی کے ہیں۔
The people who believe and performed righteous deeds, so for them their dwelling places are Paradises, as tokens of hospitality in return for their deeds.
وَاَمَّا الَّذِيْنَ فَسَقُوْا فَمَاْوٰىہُمُ النَّارُ ۰ۭ كُلَّمَآ اَرَادُوْٓا اَنْ يَّخْـرُجُوْا مِنْہَآ اُعِيْدُوْا فِيْہَا وَقِيْلَ لَہُمْ ذُوْقُوْا عَذَابَ النَّارِ الَّذِيْ كُنْتُمْ بِہٖ تُكَذِّبُوْنَ As-Sajdah 32:20
اور جنہوں نے نافرمانی کی تو ان کے لئے رہنے کی جگہ دوزخ ہے۔ جب چاہیں گے کہ اس میں نکل جائیں (تو)اس میں لوٹا دیئے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ جس دوزخ کے عذاب کو تم جھوٹ سمجھتے تھے اس کے مزے چکھو۔
And for those who disobeyed, their dwelling place is Hell. When they will want to get out of it, they will be returned into it, and it will be said to them, ‘Savour the taste of the torment of Hell, which you considered to be untrue.’
وَلَنُذِيْـقَنَّہُمْ مِّنَ الْعَذَابِ الْاَدْنٰى دُوْنَ الْعَذَابِ الْاَكْبَرِ لَعَلَّہُمْ يَرْجِعُوْنَ As-Sajdah 32:21
اور ہم ان کو قریب کا (یعنی دنیا کا)عذاب بھی اس بڑے عذاب سے پہلے چکھا دیں گے شاید یہ لوگ باز آجائیں۔
And We shall also make them taste the nearer torment (that is, in the world), before the greater torment, so that these people may desist.
وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ بِاٰيٰتِ رَبِّہٖ ثُمَّ اَعْرَضَ عَنْہَا ۰ۭ اِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِيْنَ مُنْتَقِمُوْنَ As-Sajdah 32:22
اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جس کو اس کے پروردگار کی آیات سے نصیحت کی جائے تو وہ ان سے منہ پھیر لے۔ بے شک ہم ایسے مجرموں سے بدلہ لیں گے۔
And who can be a greater wrongdoer than the one who is advised through the Ayaat of his Rabb, and he turns his face away. Undoubtedly We shall requite such criminals.
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَلَا تَكُنْ فِيْ مِرْيَۃٍ مِّنْ لِّــقَاۗىِٕہٖ وَجَعَلْنٰہُ ہُدًى لِّبَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ As-Sajdah 32:23
اور بے شک ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب عطا فرمائی تھی تو آپ اس کے ملنے میں کوئی شبہ نہ کریں اور ہم نے اس (تورات)کو بنی اسرائیل کے لئے موجب ہدایت بنایا تھا۔
And indeed We had granted the Book to Musa (Alaihi as-Salam), so you should not be in any doubt about (his) receiving it. And We had made it a means of guidance for the Children of Isra’eel.
وَجَعَلْنَا مِنْہُمْ اَىِٕمَّۃً يَّہْدُوْنَ بِاَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوْا ۰ۣۭ وَكَانُوْا بِاٰيٰتِنَا يُوْقِنُوْنَ As-Sajdah 32:24
اور ہم نے ان میں سے پیشوا بنائے جو ہمارے حکم سے ہدایت کیا کرتے تھے جب وہ صبر کرتے تھے۔ اور ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے۔
And from among them We made leaders who used to guide by Our Command, when they observed patience and had sure faith in Our Ayaat.
اِنَّ رَبَّكَ ہُوَيَفْصِلُ بَيْنَہُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ فِــيْمَا كَانُوْا فِيْہِ يَخْتَلِفُوْنَ As-Sajdah 32:25
بے شک آپ کا پروردگار ان سب باتوں میں جن میں یہ آپس میں اختلاف کرتے تھے، قیامت کے دن فیصلہ فرمادے گا۔
Undoubtedly your Rabb will judge on the Day of Qiyamah, in all the matters in which they differed among themselves.
اَوَلَمْ يَہْدِ لَہُمْ كَمْ اَہْلَكْنَا مِنْ قَبْلِہِمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ يَمْشُوْنَ فِيْ مَسٰكِنِہِمْ ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ ۰ۭ اَفَلَا يَسْمَعُوْنَ As-Sajdah 32:26
کیا ان کے لئے یہ بات راہنمائی کا سبب نہیں کہ ہم ان سے پہلے کتنی امتیں ہلاک کرچکے ہیں جن کے بسنے کے مقامات میں یہ لوگ آتے جاتے رہتے ہیں۔ بے شک اس میں (صاف)نشانیاں ہیں۔ تو کیا یہ لوگ سنتے نہیں ؟۔
Is this fact not a cause of guidance for them as to how many communities before them We have destroyed, in whose dwellings these people move about? Undoubtedly, there are (clear) signs in this. Do these people then not listen?
اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّا نَسُوْقُ الْمَاۗءَ اِلَى الْاَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِہٖ زَرْعًا تَاْكُلُ مِنْہُ اَنْعَامُہُمْ وَاَنْفُسُہُمْ ۰ۭ اَفَلَا يُبْصِرُوْنَ As-Sajdah 32:27
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم خشک افتادہ زمین کی طرف پانی پہنچاتے ہیں پھر اس کے ذریعے سے کھیتی پیدا فرماتے ہیں جس سے ان کے مویشی اور وہ خود بھی کھاتے ہیں۔ تو وہ دیکھتے کیوں نہیں ؟۔
Have they not observed that We drive water towards a dry waste land, then produce crops with it, from which their cattle and they themselves eat? So why do they not see?
وَيَقُوْلُوْنَ مَتٰى ھٰذَا الْفَتْحُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ As-Sajdah 32:28
اور کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو یہ فیصلہ کب ہوگا؟۔
And they say, ‘When will this Decision be,if you are truthful?’
قُلْ يَوْمَ الْفَتْحِ لَا يَنْفَعُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِيْمَانُہُمْ وَلَا ہُمْ يُنْظَرُوْنَ As-Sajdah 32:29
فرمادیجئیے کہ فیصلہ کے دن کافروں کو ان کا ایمان لانا کوئی فائدہ نہ دے گا اور نہ اس کو مہلت دی جائے گی۔
Say, ‘On the Day of Decision,acceptance of faith will be of no benefit to the unbelievers, nor will they be granted respite.’
فَاَعْرِضْ عَنْہُمْ وَانْتَظِرْ اِنَّہُمْ مُّنْتَظِرُوْنَ As-Sajdah 32:30
سو ان سے رخ انور پھیر لیجئیے اور انتظار کیجئیے بے شک وہ بھی منتظر ہیں۔
So, turn your radiant face away from them and wait. Undoubtedly they, too, are waiting.
Back to top