Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْأَحْزَاب

Chapter 33: Al-Ahzāb (73 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
يٰٓاَيُّہَا النَّبِيُّ اتَّقِ اللہَ وَلَا تُطِـــعِ الْكٰفِرِيْنَ وَالْمُنٰفِقِيْنَ ۰ۭ اِنَّ اللہَ كَانَ عَلِــيْمًا حَكِــيْمًا Al-Ahzāb 33:1
اے پیغمبر! اللہ سے ڈرتے رہیے اور کافروں اور منافقوں کا کہنا مت مانیے۔ بے شک اللہ جاننے والے (اور) حکمت والے ہیں۔
O Messenger! Remain conscious of Allah and do not obey the unbelievers and the hypocrites. Without doubt,Allah is Knowing (and) Wise.
وَّاتَّبِعْ مَا يُوْحٰٓى اِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ ۰ۭ اِنَّ اللہَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرًا Al-Ahzāb 33:2
اور آپ کی طرف جو آپ کے پروردگار کی طرف سے وحی فرمائی جاتی ہے اسی کی پیروی کیجئیے۔ بے شک اللہ تمہارے سب اعمال کی پوری خبر رکھتے ہیں۔
And follow the Revelation which is sent to you from your Rabb. Undoubtedly,Allah is fully Aware of all your deeds.
وَّتَوَكَّلْ عَلَي اللہِ ۰ۭ وَكَفٰي بِاللہِ وَكِيْلًا Al-Ahzāb 33:3
اور آپ اللہ پر بھروسہ کیجئیے۔ اور اللہ (ہی )کافی کار ساز ہیں۔
And place your trust in Allah; and Sufficient is Allah (alone) as the Manager of affairs.
مَا جَعَلَ اللہُ لِرَجُلٍ مِّنْ قَلْبَيْنِ فِيْ جَوْفِہٖ ۰ۚ وَمَا جَعَلَ اَزْوَاجَكُمُ اڿ تُظٰہِرُوْنَ مِنْہُنَّ اُمَّہٰتِكُمْ ۰ۚ وَمَا جَعَلَ اَدْعِيَاۗءَكُمْ اَبْنَاۗءَكُمْ ۰ۭ ذٰلِكُمْ قَوْلُكُمْ بِاَفْوَاہِكُمْ ۰ۭ وَاللہُ يَـقُوْلُ الْحَـقَّ وَہُوَيَہْدِي السَّبِيْلَ Al-Ahzāb 33:4
اللہ نے کسی شخص کے سینہ میں دو دل نہیں بنائے اور ان بیبیوں کو جن سے تم ظہار (بیوی سے کہنا کہ تم میری ماں کی پیٹھ جیسی ہو)کر لیتے ہو، تمہاری ماں نہیں بنایا اور نہ تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارا (سچ مچ کا)بیٹا ینادیا ہے یہ صرف تمہارے منہ سے کہنے کی بات ہے۔ اور اللہ حق بات فرماتے ہیں اور وہی سیدھا راستہ دکھاتے ہیں۔
Allah has not created two hearts within the breast of any man, and has neither made the wives to whom you declare Zihar (telling the wife that you are like the back of my mother) your mothers; and nor has (He) made your adopted sons your (real) sons. This is just a saying of your mouths. And Allah states the Truth and He shows the straight path.
اُدْعُوْہُمْ لِاٰبَاۗىِٕہِمْ ہُوَاَقْسَطُ عِنْدَ اللہِ ۰ۚ فَاِنْ لَّمْ تَعْلَمُوْٓا اٰبَاۗءَہُمْ فَاِخْوَانُكُمْ فِي الدِّيْنِ وَمَوَالِيْكُمْ ۰ۭ وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيْمَآ اَخْطَاْتُمْ بِہٖ ۰ۙ وَلٰكِنْ مَّا تَعَمَّدَتْ قُلُوْبُكُمْ ۰ۭ وَكَانَ اللہُ غَفُوْرًا رَّحِـيْمًا Al-Ahzāb 33:5
تم ان کو ان کے (اصلی)باپوں کے نام سے پکارا کرو کہ اللہ کے نزدیک یہی درست بات ہے پھر اگر تم کو ان کے باپوں کے نام معلوم نہ ہوں تو وہ تمہارے دینی بھائی اور تمہارے دوست ہیں۔ اور اس میں جو بھول چوک ہوجائے اس پر تمہیں گناہ نہ ہوگا ولیکن جو تم دلی ارادے سے کرو (اس پر مواخذہ ہوگا)۔ اور اللہ بخشنے والے رحم کرنے والے ہیں۔
You should call them by the names of their (real) fathers, as this is more appropriate with Allah. Then, if you do not know the names of their fathers, they are your brothers-in-faith and your friends. And there will be no sin on you in case of any omission or mistake therein, however (you will be held to account) for what you do with due deliberation. And Allah is Forgiving, Merciful.
اَلنَّبِيُّ اَوْلٰى بِالْمُؤْمِنِيْنَ مِنْ اَنْفُسِہِمْ وَاَزْوَاجُہٗٓ اُمَّہٰتُہُمْ ۰ۭ وَاُولُوا الْاَرْحَامِ بَعْضُہُمْ اَوْلٰى بِبَعْضٍ فِيْ كِتٰبِ اللہِ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُہٰجِرِيْنَ اِلَّآ اَنْ تَفْعَلُوْٓا اِلٰٓى اَوْلِيٰۗىِٕكُمْ مَّعْرُوْفًا ۰ۭ كَانَ ذٰلِكَ فِي الْكِتٰبِ مَسْطُوْرًا Al-Ahzāb 33:6
پیغمبر ایمان والوں سے خودان کی جانوں سے بھی زیادہ تعلق (حق)رکھتے ہیں اور آپ کی بیویاں ان کی مائیں ہیں۔ اور رشتہ دار اللہ کی کتاب میں ایک دوسرے سے زیادہ تعلق رکھتے ہیں بہ نسبت دوسرے مومنین اور مہاجرین کے مگر یہ کہ تم اپنے دوستوں سے احسان کرنا چاہو تو (وہ اور بات ہے)۔ یہ حکم کتاب (قرآن)میں لکھ دیا گیا ہے۔
The Messenger has a closer relationship with the believers than even their own selves, and his wives are their mothers. And in Allah’s Book, relatives have a greater right over each other than other believers and the emigrants, except that you want to be benevolent to your friends (that is a separate matter). This command has been inscribed in the Book (the Quran)
وَاِذْ اَخَذْنَا مِنَ النَّـبِيّٖنَ مِيْثَاقَہُمْ وَمِنْكَ وَمِنْ نُّوْحٍ وَّاِبْرٰہِيْمَ وَمُوْسٰى وَعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ ۰۠ وَاَخَذْنَا مِنْہُمْ مِّيْثَاقًا غَلِيْظًا Al-Ahzāb 33:7
اور جب ہم نے پیغمبروں سے ان کا عہد لیا اور آپ سے اور نوح (علیہ السلام)سے اور ابراہیم (علیہ السلام) اور موسیٰ اور عیسیٰ (علیہما السلام)بیٹے مریم (علیہا السلام)کے سے اور ہم نے ان سے خوب پختہ عہد لیا۔
And when We took their pledge from the Messengers, and from you and from Nooh (Alaihi as-Salam)and Ibraheem (Alaihi as-Salam)and Musa and Isa (Alaihim as-Salam)the son of Maryam (Alaiha as-Salam), and We took from them a very firm pledge.
لِّيَسْـَٔـلَ الصّٰدِقِيْنَ عَنْ صِدْقِہِمْ ۰ۚ وَاَعَدَّ لِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابًا اَلِـــيْمًا Al-Ahzāb 33:8
تاکہ سچوں سے ان کے سچ کے بارے پوچھا جائے اور کافروں کے لئے (اللہ نے)دردناک عذاب تیار کررکھا ہے۔
So that the truthful may be asked about their truth. And (Allah has) prepared a painful torment for the unbelievers.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوْا نِعْمَۃَ اللہِ عَلَيْكُمْ اِذْ جَاۗءَتْكُمْ جُنُوْدٌ فَاَرْسَلْنَا عَلَيْہِمْ رِيْحًا وَّجُنُوْدًا لَّمْ تَرَوْہَا ۰ۭ وَكَانَ اللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرًا Al-Ahzāb 33:9
اے ایمان والو! اپنے اوپر اللہ کی اس مہربانی کو یاد کرو کہ جب تم پر لشکر چڑھ آئے تو ہم نے ان پر (تیز)ہوا بھیجی اور ایسے لشکر (بھیجے)جن کو تم نہیں دیکھ سکتے تھے اور جو کام تم کرتے ہو اللہ ان کو دیکھ رہے ہیں۔
O believers! Remember the Mercy of your Rabb on you when the forces came upon you, We sent a (swift) wind on them and (sent) such hosts whom you could not see. And Allah is Watching the deeds that you do.
اِذْ جَاۗءُوْكُمْ مِّنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ اَسْفَلَ مِنْكُمْ وَاِذْ زَاغَتِ الْاَبْصَارُ وَبَلَغَتِ الْقُلُوْبُ الْحَـنَاجِرَ وَتَظُنُّوْنَ بِاللہِ الظُّنُوْنَا Al-Ahzāb 33:10
اور جب وہ لوگ تم پر آچڑھے تھے تمہارے اوپر کی طرف سے بھی اور تمہارے نیچے کی طرف سے بھی اور جب آنکھیں پھر گئیں اور دل حلق میں آ اٹکے تھے اور تم لوگ اللہ کے ساتھ طرح طرح کے گمان کرنے لگے۔
And when those people had come upon you from above you as well as from below you, and when the eyes upturned and the hearts reached to and got stuck in the throats, and you began having all sorts of thoughts about Allah.
ہُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُوْنَ وَزُلْزِلُوْا زِلْزَالًا شَدِيْدًا Al-Ahzāb 33:11
وہاں ایمان والے آزمائے گئے اور سخت طور پر ہلا کر رکھ دیئے گئے۔
There, the believers were tried and shaken in a severe manner.
وَاِذْ يَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَالَّذِيْنَ فِيْ قُلُوْبِہِمْ مَّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا اللہُ وَرَسُوْلُہٗٓ اِلَّا غُرُوْرًا Al-Ahzāb 33:12
اور جب منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے کہنے لگے کہ ہم سے تو اللہ اور اس کے پیغمبر نے محض دھوکے کا وعدہ کررکھا ہے۔
And when the hypocrites and the people in whose hearts is a disease started saying, ‘Allah and His Messenger have only made a false promise with us.’
وَاِذْ قَالَتْ طَّاۗىِٕفَۃٌ مِّنْہُمْ يٰٓاَہْلَ يَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوْا ۰ۚ وَيَسْتَاْذِنُ فَرِيْقٌ مِّنْہُمُ النَّبِيَّ يَقُوْلُوْنَ اِنَّ بُيُوْتَنَا عَوْرَۃٌ ۰ۭۛ وَمَا ہِىَ بِعَوْرَۃٍ ۰ۚۛ اِنْ يُّرِيْدُوْنَ اِلَّا فِرَارًا Al-Ahzāb 33:13
اور جب ان میں سے ایک جماعت کہتی تھی اے یثرب والو! تمہارے لئے (یہاں ٹھہرنے کا)مقام نہیں لہٰذا لوٹ چلو اور بعض لوگ ان میں سے پیغمبر سے اجازت مانگتے تھے کہتے تھے کہ ہمارے گھر کھلے پڑے ہیں۔ حالانکہ وہ کھلے نہیں تھے وہ تو صرف بھاگنا چاہتے تھے۔
And when a party from them was saying, ‘O people of Yasrib! This is not the place for you (to stay),therefore,go back.’And some of them were asking leave from the Messenger, saying, ‘Our homes are lying exposed,’ while in fact they were not lying exposed,but they only wanted to flee.
وَلَوْ دُخِلَتْ عَلَيْہِمْ مِّنْ اَقْطَارِہَا ثُمَّ سُىِٕلُوا الْفِتْنَۃَ لَاٰتَوْہَا وَمَا تَلَبَّثُوْا بِہَآ اِلَّا يَسِيْرًا Al-Ahzāb 33:14
اور اگر ان پر (شہر میں )کوئی اس کے اطراف سے آگھسے اور پھر ان سے جنگ کے لئے کہا جائے تو وہ فوراً کرنے لگیں اور وہ ان (گھروں)میں بہت ہی کم ٹھہریں۔
And if someone forcefully enters upon them (in the city) from its surroundings, and then they are asked to wage war, they would do so immediately and would remain in these (homes) but very little.
وَلَقَدْ كَانُوْا عَاہَدُوا اللہَ مِنْ قَبْلُ لَا يُوَلُّوْنَ الْاَدْبَارَ ۰ۭ وَكَانَ عَہْدُ اللہِ مَسْـُٔــوْلًا Al-Ahzāb 33:15
اور حالانکہ یہی لوگ پہلے اللہ سے عہد کرچکے تھے کہ پیٹھ نہ پھیریں گے۔ اور اللہ سے جو عہد کیا جاتا ہے اس کے بارے پوچھا جائے گا۔
And whereas these very people had already made a pledge with Allah earlier that they would not turn their backs; and the pledge that is made with Allah shall be questioned about.
قُلْ لَّنْ يَّنْفَعَكُمُ الْفِرَارُ اِنْ فَرَرْتُمْ مِّنَ الْمَوْتِ اَوِ الْقَتْلِ وَاِذًا لَّا تُمَـتَّعُوْنَ اِلَّا قَلِيْلًا Al-Ahzāb 33:16
آپ فرما دیجئیے تم کو بھاگنا کوئی فائدہ نہ دے گا اگر تم موت سے یا قتل سے بھاگتے ہو اور اس وقت تم بہت کم فائدہ اٹھاؤ گے۔
Say, ‘Fleeing will not avail you if you are running from death or from being killed, and then you will benefit but for a very short time.’
قُلْ مَنْ ذَا الَّذِيْ يَعْصِمُكُمْ مِّنَ اللہِ اِنْ اَرَادَ بِكُمْ سُوْۗءًا اَوْ اَرَادَ بِكُمْ رَحْمَۃً ۰ۭ وَلَا يَجِدُوْنَ لَہُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيْرًا Al-Ahzāb 33:17
فرمادیجئیے کہ کون ہے جو تم کو اللہ سے بچا سکے اگر وہ تمہارے ساتھ برائی کا ارادہ کرلیں یا (وہ کون ہے جو اللہ کو روک سکے)اگر وہ تم پر مہربانی فرمانا چاہیں اور یہ لوگ اللہ کے سوا نہ کسی کو اپنا دوست پائیں گے اور نہ مددگار۔
Say, ‘Who is there who can save you from Allah, if He decides harm for you, or (who is it that can stop Allah) if He wills to be kind to you. And these people will neither find anyone as their friend nor helper,other than Allah.
قَدْ يَعْلَمُ اللہُ الْمُعَوِّقِيْنَ مِنْكُمْ وَالْقَاۗىِٕلِيْنَ لِاِخْوَانِہِمْ ہَلُمَّ اِلَيْنَا ۰ۚ وَلَا يَاْتُوْنَ الْبَاْسَ اِلَّا قَلِيْلًا Al-Ahzāb 33:18
یقیناً اللہ تم میں سے ان لوگوںکو (بھی)جانتے ہیں جو (لوگوں کو)منع کرتے ہیں اور اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس چلے آؤ اور وہ لڑائی میں بہت ہی کم آتے ہیں۔
Indeed Allah (also) knows those people among you who forbid (people) and those who say to their brethren, ‘Come over to us,’ and they (themselves) join the battle but very little.
اَشِحَّۃً عَلَيْكُمْ ۰ۚۖ فَاِذَا جَاۗءَ الْخَوْفُ رَاَيْتَہُمْ يَنْظُرُوْنَ اِلَيْكَ تَدُوْرُ اَعْيُنُہُمْ كَالَّذِيْ يُغْشٰى عَلَيْہِ مِنَ الْمَوْتِ ۰ۚ فَاِذَا ذَہَبَ الْخَوْفُ سَلَقُوْكُمْ بِاَلْسِـنَۃٍ حِدَادٍ اَشِحَّۃً عَلَي الْخَــيْرِ ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ لَمْ يُؤْمِنُوْا فَاَحْبَطَ اللہُ اَعْمَالَہُمْ ۰ۭ وَكَانَ ذٰلِكَ عَلَي اللہِ يَسِيْرًا Al-Ahzāb 33:19
تمہارے حق میں بخیلی لئے ہوئے ۔ پھر جب خوف پیش آتا ہے تو آپ ان کو دیکھیں وہ آپ کی طرف سے اس طرح دیکھنے لگتے ہیں کہ ان کی آنکھیں چکرائی جاتی ہیں جیسے کسی پر موت کی بے ہوشی طاری ہو پھر جب خوف دور ہوجاتا ہے تو تم لوگوں کو تیززبانوں سے طعنے دیتے ہیں، مال پر حرص لئے ہوئے، یہ لوگ ایمان نہیں لائے تو اللہ نے ان کے تمام اعمال بے کار کررکھے ہیں اور یہ بات اللہ کے لئے (بہت)آسان ہے۔
Being niggardly towards you. Then when they confront fear, you will see that they start looking towards you with their eyes rolling, like someone over come by the stupor of death. Then when the fear has passed, they taunt you people with sharp tongues in the greed for wealth. These people have not believed, so Allah has rendered their entire deeds worthless, and this is (ever) easy for Allah.
يَحْسَبُوْنَ الْاَحْزَابَ لَمْ يَذْہَبُوْا ۰ۚ وَاِنْ يَّاْتِ الْاَحْزَابُ يَوَدُّوْا لَوْ اَنَّہُمْ بَادُوْنَ فِي الْاَعْرَابِ يَسْاَلُوْنَ عَنْ اَنْۢبَاۗىِٕكُمْ ۰ۭ وَلَوْ كَانُوْا فِيْكُمْ مَّا قٰتَلُوْٓا اِلَّا قَلِيْلًا Al-Ahzāb 33:20
ان لوگوں کا یہ خیال ہے کہ (ابھی تک یہ)لشکر گئے نہیں اور اگر (بالفرض)یہ(گئے ہوئے)لشکر (پھر لوٹ کر)آجائیں تو یہ لوگ (اپنے لئے)یہی پسند کریں گے کہ کاش وہ باہر دیہات میں جاکر رہیں کہ تمہاری خبریں پوچھتے رہیں اور اگر تمہارے ساتھ رہیں تو بہت کم لڑائی کریں۔
These people think that (these) forces have not left(as yet), and (supposing) these (retreating) forces were to come back (return), they would only wish (for themselves) that they go and live outside in the villages, inquiring about your news. And if they live among you, they would fight but very little.
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِيْ رَسُوْلِ اللہِ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِّمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللہَ وَالْيَوْمَ الْاٰخِرَ وَذَكَرَ اللہَ كَثِيْرًا Al-Ahzāb 33:21
یقیناً تم لوگوں کے لئے یعنی ایسے شخص کے لئے جواللہ سے اور روز آخرت سے(ملنے کی)امید رکھتا ہو اور کثرت سے ذکر الٰہی کرتا ہو،اللہ کے پیغمبر (کی ذات)میں ایک عمدہ نمونہ موجود ہے۔
Indeed there is an excellent model in the Messenger of Allah for you people -that is, for the person who has hope in (the meeting with) Allah and the Last Day, and who performs the Zikr of Allah abundantly.
وَلَمَّا رَاَ الْمُؤْمِنُوْنَ الْاَحْزَابَ ۰ۙ قَالُوْا ھٰذَا مَا وَعَدَنَا اللہُ وَرَسُوْلُہٗ وَصَدَقَ اللہُ وَرَسُوْلُہٗ ۰ۡوَمَا زَادَہُمْ اِلَّآ اِيْمَانًا وَّتَسْلِــيْمًا Al-Ahzāb 33:22
اور جب ایمان والوں نے ان لشکروں کو دیکھا تو کہنے لگے یہ وہی ہے جس کی ہم کو اللہ اور اس کے پیغمبر نے خبر دی تھی اور اللہ اور اس کے پیغمبر نے سچ فرمایا تھا اور اس سے ا ن کے ایمان اور اطاعت میں ترقی ہوگئی۔
And when the believers saw these forces they said, ‘This is only what Allah and His Messenger had informed us about, and Allah and His Messenger had told the truth,’ and this increased their faith and submission.
مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاہَدُوا اللہَ عَلَيْہِ ۰ۚ فَمِنْہُمْ مَّنْ قَضٰى نَحْبَہٗ وَمِنْہُمْ مَّنْ يَّنْتَظِرُ ۰ۡۖ وَمَا بَدَّلُوْا تَبْدِيْلًا Al-Ahzāb 33:23
ان ایمان والوں میں سے کچھ مرد (لوگ)وہ بھی ہیں کہ انہوں نے اللہ سے جس بات کا وعدہ کیا تھا اس میں سچے اترے پس بعض تو ان میں وہ ہیں کہ اپنی نذر پوری کرچکے اور بعض ان میں ایسے ہیں کہ (شوق میں )انتظار کررہے ہیں اور انہوں نے (اپنے قول میں )ذرا بھی تبدیلی نہیں کی۔
Among these believers there are also some men (people) who have proved true the promise they had made with Allah.So some among them are those who have fulfilled their vows, and some among them are those who are (eagerly)waiting, and they have not changed the slightest (in their word).
لِّيَجْزِيَ اللہُ الصّٰدِقِيْنَ بِصِدْقِہِمْ وَيُعَذِّبَ الْمُنٰفِقِيْنَ اِنْ شَاۗءَ اَوْ يَتُوْبَ عَلَيْہِمْ ۰ۭ اِنَّ اللہَ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا Al-Ahzāb 33:24
تاکہ اللہ سچوں کوان کی سچائی کاصلہ عطا فرمائیں اور منافقوں کو چاہے سزا دیں یا (چاہے) ان کو توبہ کی توفیق عطا کریں۔ بے شک اللہ بخشنے والے ( اور)رحم کرنے والے ہیں۔
So that Allah may reward the truthful for their truth, and punish the hypocritesif He wills, or grant them the capacity to repent if He wills. Without doubt,Allah is Forgiving (and) Merciful.
وَرَدَّ اللہُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِغَيْظِہِمْ لَمْ يَنَالُوْا خَيْرًا ۰ۭ وَكَفَى اللہُ الْمُؤْمِنِيْنَ الْقِتَالَ ۰ۭ وَكَانَ اللہُ قَوِيًّا عَزِيْزًا Al-Ahzāb 33:25
اور اللہ نے کافروںکو ان کے غصے میں بھرے ہوئے پھیر دیا، وہ کچھ بھلائی حاصل نہ کرسکے اور اللہ ایمان والوں کو لڑائی کے بارے میں کافی ہوا۔ اور اللہ طاقت والے (اور) زبردست ہیں۔
And Allah turned the unbelievers away seething in their rage, they could not achieve any advantage; and Allah sufficed the believers in the fighting. And Allah is Mighty (and) Dominant.
وَاَنْزَلَ الَّذِيْنَ ظَاہَرُوْہُمْ مِّنْ اَہْلِ الْكِتٰبِ مِنْ صَيَاصِيْہِمْ وَقَذَفَ فِيْ قُلُوْبِہِمُ الرُّعْبَ فَرِيْقًا تَقْتُلُوْنَ وَتَاْسِرُوْنَ فَرِيْقًا Al-Ahzāb 33:26
اور اہل کتاب میں سے جنہوں نے ان کی مدد کی تھی ان کو ان کے قلعوں میں سے اتار دیا اور ان کے دلوں میں دہشت ڈال دی تو بعض کو تم قتل کرنے لگے اور بعض کو قید کرلیا۔
And He brought those People of the Book who had helped them, down from their fortresses, and cast terror into their hearts, so some of them you were slaying, and some you captured.
وَاَوْرَثَكُمْ اَرْضَہُمْ وَدِيَارَہُمْ وَاَمْوَالَہُمْ وَاَرْضًا لَّمْ تَطَـــــُٔـوْہَا ۰ۭ وَكَانَ اللہُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرًا Al-Ahzāb 33:27
اور ان کی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے مالوں کا تم کو مالک بنادیا اور ایسی زمین کا بھی جس پر تم نے قدم نہیں رکھا تھا اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتے ہیں۔
And made you the owners of their land and their homes and their wealth, and also of such land on which you had not even set your foot. And Allah has complete Power over everything.
يٰٓاَيُّہَا النَّبِيُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ اِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيٰوۃَ الدُّنْيَا وَزِيْنَتَہَا فَتَعَالَيْنَ اُمَتِّعْكُنَّ وَاُسَرِّحْكُنَّ سَرَاحًا جَمِيْلًا Al-Ahzāb 33:28
اے پیغمبر! اپنی بیویوں سے فرمادیجئیے کہ اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی زینت کی طلب گارہو تو آؤ میں تم کو کچھ مال ومتاع (دنیوی)عطا کردوں اور تم کو اچھی طرح رخصت کروں۔
O Messenger! Say to your wives, ‘If you are the seekers of worldly life and its adornment, then come, let me give you some (worldly) wealth and goods, and release you in a good manner.
وَاِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ وَالدَّارَ الْاٰخِرَۃَ فَاِنَّ اللہَ اَعَدَّ لِلْمُحْسِنٰتِ مِنْكُنَّ اَجْرًا عَظِيْمًا Al-Ahzāb 33:29
اور اگر تم اللہ کو چاہتی ہو اور اس کے پیغمبر کو اور عالم آخرت کو تو یقیناً تم میں سے نیک کرداروں (نیک عورتوں)کے لئے اللہ نے اجر عظیم تیار کررکھا ہے۔
And if you desire Allah and His Messenger and the world of the Hereafter, then indeed Allah has prepared a great reward for the virtuous (righteous women) among you.’
يٰنِسَاۗءَ النَّبِيِّ مَنْ يَّاْتِ مِنْكُنَّ بِفَاحِشَۃٍ مُّبَيِّنَۃٍ يُّضٰعَفْ لَہَا الْعَذَابُ ضِعْفَيْنِ ۰ۭ وَكَانَ ذٰلِكَ عَلَي اللہِ يَسِيْرًا Al-Ahzāb 33:30
اے پیغمبر کی بیبیو! جو تم میں سے کوئی کھلی ہوئی ناشائستہ حرکت (یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پسند کے خلاف کوئی بات)کرے گی تو اس کو دونی سزا دی جائے گی۔ اور یہ بات اللہ کے لئے آسان ہے۔
O wives of the Messenger! Whoever among you commits an evident impropriety (anything that is against the liking of Holy Prophet - Sall Allah-o Alaihi wa Sallam), then she will be given double punishment; and that is easy for Allah.
وَمَنْ يَّقْنُتْ مِنْكُنَّ لِلہِ وَرَسُوْلِہٖ وَتَعْمَلْ صَالِحًا نُّــؤْتِہَآ اَجْرَہَا مَرَّتَيْنِ ۰ۙ وَاَعْتَدْنَا لَہَا رِزْقًا كَرِيْمًا Al-Ahzāb 33:31
اور تم میں سے جو اللہ اس کے پیغمبر کی فرمانبردار رہے گی اور نیک کام کرے گی ہم اس کا اجر دوگنا کردیں گے اور ہم نے اس کی خاطر عمدہ روزی تیار کررکھی ہے۔
And whoever of you remains devout to Allah and His Messenger and performs righteous deeds, We shall double her reward, and We have prepared for her an honourable provision.
يٰنِسَاۗءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَاۗءِ اِنِ اتَّــقَيْتُنَّ فَلَا تَخْـضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِيْ فِيْ قَلْبِہٖ مَرَضٌ وَّقُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا Al-Ahzāb 33:32
اے پیغمبر(ﷺ)کی بیبیو! آپ عام عورتوں کی طرح نہیں ہیں اگر آپ پرہیزگار رہنا چاہتی ہیں تو (کسی اجنبی شخص سے)نزاکت سے بات نہ کریں تو ایسے شخص جس کے دل میں مرض ہو کو (طبعاً) خیال (فاسد)پیدا ہونے لگتا ہے اور دستور کے مطابق بات کریں۔
O wives of the Messenger (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam)! You are not like ordinary women. If you want to remain Allah-conscious then do not speak daintily (with any stranger), as (evil) thoughts arise (naturally) in a person in whose heart is a disease; and speak in a customary manner.
وَقَرْنَ فِيْ بُيُوْتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَــبَرُّجَ الْجَاہِلِيَّۃِ الْاُوْلٰى وَاَقِمْنَ الصَّلٰوۃَ وَاٰتِيْنَ الزَّكٰوۃَ وَاَطِعْنَ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ ۰ۭ اِنَّمَا يُرِيْدُ اللہُ لِيُذْہِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَہْلَ الْبَيْتِ وَيُطَہِّرَكُمْ تَطْہِيْرًا Al-Ahzāb 33:33
اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہیں اور پہلے زمانہ جاہلیت میں پھرنے کے دستور کے مطابق مت پھریں اور نمازوں کی پابندی رکھیں اور زکوٰۃ دیا کریں اور (ہمیشہ)اللہ اور اس کے پیغمبر کی فرمانبردار رہیں بے شک اللہ چاہتے ہیں کہ اے (پیغمبر کے)گھر والو! آپ سے آلودگی کو دور رکھیں اور آپ کو (ہر طرح ظاہراً باطناً)پاک وصاف رکھیں۔
And remain in your homes and do not go about, as was the custom of wandering around during the earlier era of ignorance; and adhere to the Salah and give the Zakat, and (always) remain obedient to Allah and His Messenger. Indeed, O members of the (Messenger’s) household! Allah wills to keep pollution away from you, and to keep you purified and cleansed (in every way- outwardly as well as inwardly).
وَاذْكُرْنَ مَا يُتْلٰى فِيْ بُيُوْتِكُنَّ مِنْ اٰيٰتِ اللہِ وَالْحِكْمَۃِ ۰ۭ اِنَّ اللہَ كَانَ لَطِيْفًا خَبِيْرًا Al-Ahzāb 33:34
اور آپ اللہ کی ان آیات (احکام)کو یاد رکھیں اور حکمت کی باتوں کو جن کا آپ کے گھروں میں چرچا رہتا ہے۔بے شک اللہ باریک بین ( اور)باخبر ہیں۔
And remember these Ayaat (Commands) of Allah and the Words of Wisdom that are frequently mentioned in your homes. Indeed,Allah is Subtle (and) Aware.
اِنَّ الْمُسْلِمِيْنَ وَالْمُسْلِمٰتِ وَالْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ وَالْقٰنِتِيْنَ وَالْقٰنِتٰتِ وَالصّٰدِقِيْنَ وَالصّٰدِقٰتِ وَالصّٰبِرِيْنَ وَالصّٰبِرٰتِ وَالْخٰشِعِيْنَ وَالْخٰشِعٰتِ وَالْمُتَصَدِّقِيْنَ وَالْمُتَصَدِّقٰتِ وَالصَّاۗىِٕـمِيْنَ وَالصّٰۗىِٕمٰتِ وَالْحٰفِظِيْنَ فُرُوْجَہُمْ وَالْحٰفِظٰتِ وَالذّٰكِرِيْنَ اللہَ كَثِيْرًا وَّالذّٰكِرٰتِ ۰ۙ اَعَدَّ اللہُ لَہُمْ مَّغْفِرَۃً وَّاَجْرًا عَظِيْمًا Al-Ahzāb 33:35
بے شک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور ایمان لانے والے مرد اور ایمان لانے والی عورتیں اور فرمابرداری کرنے والے مرد اور فرماں برداری کرنے والی عورتیں اور راست باز مرد اور راست باز عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور خشوع کرنے والے مرد اور خشوع کرنے والی عورتیں اور خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور کثرت سے ذکر کرنے والی عورتیں ان سب کے لئے اللہ نے بخشش اور اجر عظیم تیار فرمارکھا ہے۔
Without doubt, Muslim men and Muslim women, and believing men and believing women, and devout men and devout women, and up-righteous men and up-righteous women, and men who are patient and women who are patient, and men who are humble and women who are humble, and charitable men and charitable women, and men who fast and women who fast, and men who guard their private parts and women who guard their private parts, and men who perform Allah’s Zikr abundantly and women who perform Allah’s Zikr abundantly, for all of them Allah has prepared Forgiveness and a great Reward.
وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَّلَا مُؤْمِنَۃٍ اِذَا قَضَى اللہُ وَرَسُوْلُہٗٓ اَمْرًا اَنْ يَّكُوْنَ لَہُمُ الْخِـيَرَۃُ مِنْ اَمْرِہِمْ ۰ۭ وَمَنْ يَّعْصِ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًا مُّبِيْنًا Al-Ahzāb 33:36
اور کسی ایمان دار مرد اور کسی ایمان والی عورت کو یہ حق نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا پیغمبر کسی کام کا حکم فرمادیں تو وہ اپنے کام میں اپنا بھی اختیار سمجھیں۔ اور جو کوئی اللہ اور اس کے پیغمبر کی نافرمانی کرے تو یقیناً وہ صریح گمراہ ہوگیا۔
And when Allah and His Messenger have issued a command over a matter, no believing man or woman has the right to think that they also have any claim over their own affair. And whoever disobeys Allah and His Messenger, then indeed he has evidently strayed.
وَاِذْ تَقُوْلُ لِلَّذِيْٓ اَنْعَمَ اللہُ عَلَيْہِ وَاَنْعَمْتَ عَلَيْہِ اَمْسِكْ عَلَيْكَ زَوْجَكَ وَاتَّقِ اللہَ وَتُخْفِيْ فِيْ نَفْسِكَ مَا اللہُ مُبْدِيْہِ وَتَخْشَى النَّاسَ ۰ۚ وَاللہُ اَحَقُّ اَنْ تَخْشٰـىہُ ۰ۭ فَلَمَّا قَضٰى زَيْدٌ مِّنْہَا وَطَرًا زَوَّجْنٰكَہَا لِكَيْ لَا يَكُوْنَ عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ حَرَجٌ فِيْٓ اَزْوَاجِ اَدْعِيَاۗىِٕہِمْ اِذَا قَضَوْا مِنْہُنَّ وَطَرًا ۰ۭ وَكَانَ اَمْرُ اللہِ مَفْعُوْلًا Al-Ahzāb 33:37
اور جب آپ اس شخص سے فرمارہے تھے جس پر اللہ نے احسان فرمایا اور آپ نے بھی احسان فرمایا کہ اپنی بیوی کو اپنے پاس (اپنی زوجیت میں )رہنے دے اور اللہ سے ڈرو اور آپ اپنے دل میں وہ (بات)چھپائے ہوئے تھے جس کواللہ ظاہر فرمانے والے تھے اور آپ لوگوں (کے طعنوں)سے ڈرتے تھے اور ڈرنا تو اللہ ہی سے زیادہ سزاوار ہے پھر جب زید نے اس سے (کوئی )حاجت نہ رکھی تو ہم نے آپ سے اس کا نکاح کردیا تاکہ ایمان والوں پر اپنے منہ بولے بیٹوں کی بیبیوں (سے نکاح)کے بارے میں کوئی تنگی نہ رہے جب وہ (منہ بولے بیٹے)ان سے (کوئی)حاجت نہ رکھیں (طلاق دے دیں)۔ اور اللہ کا حکم تو ہونے ہی والا تھا۔
And when you were saying to the person on whom Allah had shown favour, and you had also shown favour, ‘Retain your wife with you (in your wedlock) and be Allah-conscious,’ and you were concealing in your heart that (fact) which Allah was going to reveal, and you were fearing the (taunts of) people, whereas it is more rightful to fear Allah. Then when Zaid did not have (any) more concern with her, We wed her to you, so that there remains no restriction for the believers regarding (marriage with) the wives of their adopted sons, when they (the adopted sons) do not have (any) more concern with them (have divorced them). And Allah’s Command had to take effect, for sure.
مَا كَانَ عَلَي النَّبِيِّ مِنْ حَرَجٍ فِيْمَا فَرَضَ اللہُ لَہٗ ۰ۭ سُـنَّۃَ اللہِ فِي الَّذِيْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلُ ۰ۭ وَكَانَ اَمْرُ اللہِ قَدَرًا مَّقْدُوْرَۨا Al-Ahzāb 33:38
اور ان پیغمبر کے لئے جو بات اللہ نے (تکویناً یا تشریعاً)مقرر فرمادی ہے اس میں پیغمبر پر کوئی الزام نہیں اللہ تعالیٰ نے ان (پیغمبروں)کے حق میں (بھی)یہی معمول رکھا ہے جو پہلے ہو گزرے اور اللہ کا حکم (پہلے سے)تجویز کیا ہوا ہوتا ہے۔
And there is no blame upon this Messenger in whatever Allah has decreed (either through circumstances or through Revealed Laws) for him.Allah has maintained this practice (also) in the case of those (Messengers) who have passed before, and the Command of Allah is (pre) determined.
الَّذِيْنَ يُبَلِّغُوْنَ رِسٰلٰتِ اللہِ وَيَخْشَوْنَہٗ وَلَا يَخْشَوْنَ اَحَدًا اِلَّا اللہَ ۰ۭ وَكَفٰى بِاللہِ حَسِيْبًا Al-Ahzāb 33:39
اور وہ (پیغمبران)اللہ کے پیغام (جوںکے توں)پہنچاتے تھے اور اسی سے ڈرتے تھے اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے۔ اور اللہ حساب لینے والے کافی ہیں۔
And they (the Messengers) used to convey Allah’s Messages (unaltered), and they feared Him only and feared none other than Allah. And Sufficient is Allah to take account.
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَلٰكِنْ رَّسُوْلَ اللہِ وَخَاتَمَ النَّـبِيّٖنَ ۰ۭ وَكَانَ اللہُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِــيْمًا Al-Ahzāb 33:40
(حضرت)محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)تمہارے مردوں میں سے کسی کے والد نہیں ہیں ولیکن اللہ کے پیغمبر ہیں اور تمام نبیوں کے ختم کرنے والے ہیں اور اللہ ہر چیز کو خوب جانتے ہیں۔
(Hazrat) Muhammad (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam)is not the father of any of your men, but is the Messenger of Allah and the final of all Prophets. And Allah has full Knowledge of everything.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوا اللہَ ذِكْرًا كَثِيْرًا Al-Ahzāb 33:41
اے ایمان والو! اللہ کا ذکر بہت کثرت سے کرو۔
O believers! Perform Allah’s Zikr abundantly.
وَّسَبِّحُــوْہُ بُكْرَۃً وَّاَصِيْلًا Al-Ahzāb 33:42
اور صبح اور شام (علی الدوام)اس کی پاکی بیان کرو۔
And celebrate His Glory (continuously) morning and evening.
ہُوَالَّذِيْ يُصَلِّيْ عَلَيْكُمْ وَمَلٰۗىِٕكَتُہٗ لِيُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ ۰ۭ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِيْنَ رَحِيْمًا Al-Ahzāb 33:43
وہی تو ہے جو تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی تاکہ تمہیں اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائے۔ اور وہ ایمان والوں پر بہت مہربان ہے۔
He it is,Who sends His Blessings upon you, and so do His angels, so that (He) may take you out of darkness towards the Light, and He is Extremely Merciful to the believers.
تَحِيَّتُہُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَہٗ سَلٰمٌ ۰ۖۚ وَاَعَدَّ لَہُمْ اَجْرًا كَرِيْمًا Al-Ahzāb 33:44
جس روز وہ اس سے ملیں گے ان کا تحفہ سلام ہو گا اور اس نے ان کے لئے عمدہ صلہ تیار کررکھا ہے۔
The gift for them will be (the greeting of) ‘Peace’ on the Day they will meet Him, and He has prepared an excellent reward for them.
يٰٓاَيُّہَا النَّبِيُّ اِنَّآ اَرْسَلْنٰكَ شَاہِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِيْرًا Al-Ahzāb 33:45
اے نبی (ﷺ)بے شک ہم نے آپ (اس شان کا)پیغمبر بنا کر بھیجا ہے کہ آپ گواہ ہوں گے اور (ایمان والوں کے لئے)خوشخبری دینے والے اور (کافروں کے لئے)ڈرانے والے ہیں۔
O Prophet (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam)!Indeed We have sent you as a Messenger (of such exalted status) that you will be a witness, and you are the giver of good news (to the believers) and a warner (to the unbelievers).
وَّدَاعِيًا اِلَى اللہِ بِـاِذْنِہٖ وَسِرَاجًا مُّنِيْرًا Al-Ahzāb 33:46
اور (سب کو)اللہ کی طرف اس کے حکم سے بلانے والے اور روشن چراغ ہیں۔
And are a Caller (for all) towards Allah by His Command, and a Luminous Lamp.
وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِيْنَ بِاَنَّ لَہُمْ مِّنَ اللہِ فَضْلًا كَبِيْرًا Al-Ahzāb 33:47
اور ایمان والوں کو خوشخبری دیجئیے کہ ان پر اللہ کی طرف سے بڑا فضل ہونے والا ہے۔
And give the believers the good news that they are going to receive immense grace from Allah.
وَلَا تُطِعِ الْكٰفِرِيْنَ وَالْمُنٰفِقِيْنَ وَدَعْ اَذٰىہُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَي اللہِ ۰ۭ وَكَفٰى بِاللہِ وَكِيْلًا Al-Ahzāb 33:48
اور آپ کافروں اور منافقوں کی بات مت مانیے اور ان کی طرف سے جو تکلیف پہنچے اس کی پرواہ نہ کیجئیے اور اللہ پر بھروسہ رکھیے اور اللہ ہی کار ساز کافی ہیں۔
And do not obey the unbelievers and the hypocrites, and disregard whatever distress comes from them, and put your trust in Allah. And Sufficient is Allah as the Manager of affairs.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوْہُنَّ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَمَسُّوْہُنَّ فَمَا لَكُمْ عَلَيْہِنَّ مِنْ عِدَّۃٍ تَعْتَدُّوْنَہَا ۰ۚ فَمَتِّعُوْہُنَّ وَسَرِّحُوْہُنَّ سَرَاحًا جَمِيْلًا Al-Ahzāb 33:49
اے ایمان والو! جب تم ایمان والی عورتوں سے نکاح کرو پھر ان کو ہاتھ لگانے سے پہلے طلاق دے دو تو تمہاری ان پر کوئی عدت (واجب)نہیں جس کو تم شمار کرنے لگو پس ان کو کچھ متاع(مال)دے دو اور ان کو اچھے طریقے سے رخصت کردو۔
O believers! When you marry believing women and divorce them before touching them, then there is no Iddat from you (obligatory) upon them that you should count.So, give them some benefits (wealth) and release them in a good manner.
يٰٓاَيُّہَا النَّبِيُّ اِنَّآ اَحْلَلْنَا لَكَ اَزْوَاجَكَ الّٰتِيْٓ اٰتَيْتَ اُجُوْرَہُنَّ وَمَا مَلَكَتْ يَمِيْنُكَ مِمَّآ اَفَاۗءَ اللہُ عَلَيْكَ وَبَنٰتِ عَمِّكَ وَبَنٰتِ عَمّٰتِكَ وَبَنٰتِ خَالِكَ وَبَنٰتِ خٰلٰتِكَ الّٰتِيْ ہَاجَرْنَ مَعَكَ ۰ۡوَامْرَاَۃً مُّؤْمِنَۃً اِنْ وَّہَبَتْ نَفْسَہَا لِلنَّبِيِّ اِنْ اَرَادَ النَّبِيُّ اَنْ يَّسْتَنْكِحَہَا ۰ ۤ خَالِصَۃً لَّكَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِيْنَ ۰ۭ قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَيْہِمْ فِيْٓ اَزْوَاجِہِمْ وَمَا مَلَكَتْ اَيْمَانُہُمْ لِكَيْلَا يَكُوْنَ عَلَيْكَ حَرَجٌ ۰ۭ وَكَانَ اللہُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا Al-Ahzāb 33:50
اے پیغمبر(ﷺ)! آپ کے لئے ہم نے آپ کی (یہ)بیبیاں جن کو آپ ان کا مہر دے چکے ہیں حلال فرمائیں ہیں اور آپ کی لونڈیاں جو اللہ نے آپ کو (کفار سے بطور مال غنیمت)دلوائی ہیں اور آپ کے چچا کی بیٹیاں اور آپ کی پھوپھیوں کی بیٹیاں اور آپ کے ماموؤں کی بیٹیاں اور آپ کی خالاؤں کی بیٹیاں جنہوں نے آپ کے ساتھ ہجرت کی اور وہ ایمان والی عورت (بھی )جو بلا عوض اپنے آپ کو پیغمبر کو دے دے بشرطیکہ پیغمبر اس کو نکاح میں لانا چاہیں۔ یہ سب آپ کے لئے خاص کیے گئے ہیں تمام ایمان والوں کے لئے نہیں ۔ ہم کو معلوم ہے جو (احکام)ہم نے ان کی بیبیوں اور لونڈیوں کے بارے میں ان پر مقرر کردیئے ہیں تاکہ آپ پر کسی قسم کی تنگی (واقع)نہ ہو۔ اور اللہ تو بخشنے والے رحم کرنے والے ہیں۔
O Messenger (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam)!We have made lawful for you (these) wives of yours, to whom you have already given their Mahar, and your slave-girls that Allah has given you (as spoils of war from the unbelievers), and the daughters of your paternal uncles and the daughters of your paternal aunts, and the daughters of your maternal uncles and the daughters of your maternal aunts who emigrated with you, and (also) the believing woman who offers herself without Mahar to the Messenger, provided the Messenger is willing to take her into wedlock. All this is exclusively for you and not for the rest of the believers. We know what (Commands) We have enjoined upon them concerning their wives and slave-girls, so that there remains (occurs) no restriction of any kind for you. And Allah is Forgiving, Merciful.
تُرْجِيْ مَنْ تَشَاۗءُ مِنْہُنَّ وَتُـــــْٔوِيْٓ اِلَيْكَ مَنْ تَشَاۗءُ ۰ۭ وَمَنِ ابْتَغَيْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكَ ۰ۭ ذٰلِكَ اَدْنٰٓى اَنْ تَقَرَّ اَعْيُنُہُنَّ وَلَا يَحْزَنَّ وَيَرْضَيْنَ بِمَآ اٰتَيْتَہُنَّ كُلُّہُنَّ ۰ۭ وَاللہُ يَعْلَمُ مَا فِيْ قُلُوْبِكُمْ ۰ۭ وَكَانَ اللہُ عَلِــيْمًا حَلِــيْمًا Al-Ahzāb 33:51
ان میں سے آپ جس کو چاہیں ( اور جب تک چاہیں)اپنے سے دور رکھیں اور جس کو چاہیں ( اور جب تک چاہیں)اپنے نزدیک رکھیں اور جن کو دور کر رکھا تھا ان میں سے پھر کسی کو طلب فرمائیں تو بھی آپ پر کوئی گناہ نہیں ۔ اس میں زیادہ توقع ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی اور وہ آزر دہ خاطر نہ ہوں گی اور جو کچھ بھی آپ ان کے دے دیں گے اس پر سب راضی رہیں گی اور اللہ تمہارے دلوں کی باتیں جانتے ہیں اور اللہ جاننے والے بردبار ہیں۔
You may keep away from yourself whomever of them you wish (and for as long as you wish), and keep near you whomever you wish (and for as long as you wish), and if you again recall the one whom you had kept away, then too there is no blame on you.It is more likely that in this way their eyes will remain cool and they will not be grieved, and all of them will remain contented with whatever you will give them. And Allah is Aware of the matters of your hearts; and Allah is Knowing, Forbearing.
لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاۗءُ مِنْۢ بَعْدُ وَلَآ اَنْ تَــبَدَّلَ بِہِنَّ مِنْ اَزْوَاجٍ وَّلَوْ اَعْجَـبَكَ حُسْنُہُنَّ اِلَّا مَا مَلَكَتْ يَمِيْنُكَ ۰ۭ وَكَانَ اللہُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ رَّقِيْبًا Al-Ahzāb 33:52
ان کے علاوہ اور عورتیں آپ کے لئے حلال نہیں ہیں اور نہ یہ (درست ہے)کہ آپ ان (موجودہ بیبیوں)کی جگہ دوسری بیبیاں کرلیں اور اگرچہ آپ کو ان کا حسن بھلا بھی لگے ہاں مگر جو آپ کی مملوکہ ہوں (ان میں حرج نہیں )۔ اور اللہ ہر چیز (کی حقیقت)پر پورے نگران ہیں۔
Other women,besides them, are not lawful for you, and nor (is it correct) that you marry other women in their (that is, present wives’) stead, even though their beauty may please you. Yes, except for those whom you possess(there is no restriction). And Allah is fully Watchful over (the reality of) everything.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُيُوْتَ النَّبِيِّ اِلَّآ اَنْ يُّؤْذَنَ لَكُمْ اِلٰى طَعَامٍ غَيْرَ نٰظِرِيْنَ اِنٰىہُ ۰ۙ وَلٰكِنْ اِذَا دُعِيْتُمْ فَادْخُلُوْا فَاِذَا طَعِمْتُمْ فَانْتَشِرُوْا وَلَا مُسْـتَاْنِسِيْنَ لِحَدِيْثٍ ۰ۭ اِنَّ ذٰلِكُمْ كَانَ يُؤْذِي النَّبِيَّ فَيَسْتَحْيٖ مِنْكُمْ ۰ۡوَاللہُ لَا يَسْتَحْيٖ مِنَ الْحَقِّ ۰ۭ وَاِذَا سَاَلْتُمُوْہُنَّ مَتَاعًا فَسْـَٔــلُوْہُنَّ مِنْ وَّرَاۗءِ حِجَابٍ ۰ۭ ذٰلِكُمْ اَطْہَرُ لِقُلُوْبِكُمْ وَقُلُوْبِہِنَّ ۰ۭ وَمَا كَانَ لَكُمْ اَنْ تُــؤْذُوْا رَسُوْلَ اللہِ وَلَآ اَنْ تَنْكِحُوْٓا اَزْوَاجَہٗ مِنْۢ بَعْدِہٖٓ اَبَدًا ۰ۭ اِنَّ ذٰلِكُمْ كَانَ عِنْدَ اللہِ عَظِيْمًا Al-Ahzāb 33:53
اے ایمان والو! پیغمبر کے گھروں میں مت جایا کرو مگر جس وقت تم کو کھانے کے لئے اجازت دی جائے ( اور)اس کے پکنے کا انتظار بھی نہ کرنا پڑے ولیکن جب تمہاری دعوت کی جائے تو جاؤ پھر جب کھا چکو تو چل دو اور باتوں میں جی لگا کر مت بیٹھے رہا کرو۔ بے شک یہ بات پیغمبر کو ناگوار گزرتی ہے پھر وہ تمہارا لحاظ کرتے ہیں اور اللہ صاف بات کہنے سے (کسی کا)لحاظ نہیں کرتے۔ اور جب تم ان (پیغمبروں کی بیویوں)سے کوئی چیز مانگو تو پردے کے باہر سے مانگا کرو۔ یہ بات (ہمیشہ کے لئے)تمہارے دلوں اور ان کے دلوں کے پاک رہنے کا عمدہ ذریعہ ہے۔ اور تم کو شایان نہیں کہ اللہ کے پیغمبر کو ایذا پہنچاؤ اور نہ یہ کہ ان کی بیویوں سے کبھی بھی ان کے بعد نکاح کرو۔ بے شک یہ اللہ کے نزدیک بہت بڑا (گناہ کا)کام ہے۔
O believers! Do not go to the houses of the Messenger, except at the time when you are given permission for a meal, (and) you do not have to even wait for its preparation. But go (only) when you are invited, then leave when you have finished eating, and linger not for conversation. Without doubt, this practice is disagreeable to the Messenger but he shows consideration for you, and Allah does not show consideration (for anyone) in stating the truth.And when you ask them (the Messenger’s wives) for anything, then ask from behind a curtain. This is (forever) an excellent way to keep your hearts and their hearts pure. And it does not behove you to cause hurt to the Messenger of Allah, nor that you ever marry his wives after him. Without doubt, this is a tremendously grave act (of sin)with Allah.
اِنْ تُبْدُوْا شَـيْـــــًٔا اَوْ تُخْفُوْہُ فَاِنَّ اللہَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِــيْمًا Al-Ahzāb 33:54
اگر تم کسی چیز کو ظاہر کرو یا اس کو چھپاؤ تو بے شک اللہ ہر شے کو جاننے والے ہیں۔
Whether you reveal something or conceal it, indeed Allah is the Knower of everything.
لَا جُنَاحَ عَلَيْہِنَّ فِيْٓ اٰبَاۗىِٕـہِنَّ وَلَآ اَبْنَاۗىِٕہِنَّ وَلَآ اِخْوَانِہِنَّ وَلَآ اَبْنَاۗءِ اِخْوَانِہِنَّ وَلَآ اَبْنَاۗءِ اَخَوٰتِہِنَّ وَلَا نِسَاۗىِٕـہِنَّ وَلَا مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُہُنَّ ۰ۚ وَاتَّـقِيْنَ اللہَ ۰ۭ اِنَّ اللہَ كَانَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ شَہِيْدًا Al-Ahzāb 33:55
ان (پیغمبرکی بیبیوں)پر کوئی گناہ نہیں اپنے باپوں کے بارے میں اور نہ اپنے بیٹوں کے بارے میں اور نہ اپنے بھائیوں کے بارے میں اور نہ اپنے بھتیجوں کے بارے میں اور نہ اپنے بھانجوں کے بارے میں اور نہ اپنی عورتوں اور نہ اپنی کنیزوں کے بارے میں اور اللہ سے ڈرتی رہو۔ بے شک اللہ ہر چیز سے واقف ہیں۔
There is no sin on them (the Messenger’s wives) regarding their fathers nor regarding their sons nor regarding their brothers nor regarding their brothers’ sons nor regarding their sisters’ sons nor regarding their women nor regarding their slave-girls. And (O ladies) remain conscious of Allah. Without doubt,Allah is Aware of everything.
اِنَّ اللہَ وَمَلٰۗىِٕكَتَہٗ يُصَلُّوْنَ عَلَي النَّبِيِّ ۰ۭ يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَيْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِــيْمًا Al-Ahzāb 33:56
بے شک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں پیغمبر پر۔ اے ایمان والو! تم بھی ان پر درود اور خوب سلام بھیجا کرو۔
Without doubt, Allah and His angels send Blessings upon the Messenger. O believers! You too invoke (Allah’s)blessings for him and send Salam upon him in abundance.
اِنَّ الَّذِيْنَ يُؤْذُوْنَ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ لَعَنَہُمُ اللہُ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃِ وَاَعَدَّ لَہُمْ عَذَابًا مُّہِيْنًا Al-Ahzāb 33:57
بے شک جو لوگ اللہ اور اس کے پیغمبر کو ایذا دیتے ہیں اللہ نے ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت فرمائی ہے اور ان کے لئے ذلیل کرنے والا عذاب تیار کررکھا ہے۔
Without doubt, the people who hurt Allah and His Messenger, Allah has cursed them in the world and the Hereafter,and has prepared a humiliating torment for them.
وَالَّذِيْنَ يُؤْذُوْنَ الْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوْا فَقَدِ احْتَمَلُوْا بُہْتَانًا وَّاِثْمًا مُّبِيْنًا Al-Ahzāb 33:58
اور جو لوگ ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو سوائے اس کے کہ انہوں نے کچھ (گناہ)کیا ہو ایذا پہنچاتے ہیں تو یقیناً انہوں نے بہتان اور صریح گناہ کا بوجھ اپنے سر رکھا۔
And the people who hurt the believing men and believing women without them having committed anything (sinful), they indeed carry the burden of slander and a manifest lie.
يٰٓاَيُّہَا النَّبِيُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ وَبَنٰتِكَ وَنِسَاۗءِ الْمُؤْمِنِيْنَ يُدْنِيْنَ عَلَيْہِنَّ مِنْ جَلَابِيْبِہِنَّ ۰ۭ ذٰلِكَ اَدْنٰٓى اَنْ يُّعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ ۰ۭ وَكَانَ اللہُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا Al-Ahzāb 33:59
اے پیغمبر! اپنی بیویوں اور اپنی بیٹیوں اور ایمان والوں کی عورتوں سے فرمادیجئیے کہ (باہر نکلیں تو)اپنے (مونہوں)پر اپنی تھوڑی سی چادریں لٹکا (کر گھونگھٹ نکال)لیا کریں۔ قریب تر ہے کہ یہ امر ان کی پہچان کا باعث ہوگا تاکہ ان کو کوئی ایذا نہ دی جائے اور اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
O Messenger! Instruct your wives and daughters and the women of the believers that (when they go out) they should pull down a part of their shawls over themselves (over their faces, to form a veil). It is more likely that they will be recognised by this so that no annoyance is caused to them. And Allah is Forgiving, Merciful.
لَىِٕنْ لَّمْ يَنْتَہِ الْمُنٰفِقُوْنَ وَالَّذِيْنَ فِيْ قُلُوْبِہِمْ مَّرَضٌ وَّالْمُرْجِفُوْنَ فِي الْمَدِيْنَۃِ لَــنُغْرِيَنَّكَ بِہِمْ ثُمَّ لَا يُجَاوِرُوْنَكَ فِيْہَآ اِلَّا قَلِيْلًا Al-Ahzāb 33:60
اگر یہ منافق اور جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جو مدینہ (منورہ)میں (بری بری)خبریں اڑایا کرتے ہیں باز نہ آئے تو ہم ضرور آپ کو ان کے پیچھے لگا دیں گے پھر یہ آپ کے پڑوس میں کم ہی رہ پائیں گے۔
If these hypocrites and those in whose hearts is a disease and those who spread (evil) rumours in Madinah (Munawwarah) do not desist, then We shall surely cause you to go after them. Then they will not be able to stay in your neighbourhood but a little.
مَّلْعُوْنِيْنَ ۰ۚۛ اَيْنَـمَا ثُــقِفُوْٓا اُخِذُوْا وَقُتِّلُوْا تَــقْتِيْلًا Al-Ahzāb 33:61
(وہ بھی)پھٹکارے ہوئے جہاں پائے گئے، پکڑے گئے اور بے دریغ قتل کر دیئے گئے۔
(That too) accursed, wherever found, they will be caught and killed without hesitation.
سُـنَّۃَ اللہِ فِي الَّذِيْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلُ ۰ۚ وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّۃِ اللہِ تَبْدِيْلًا Al-Ahzāb 33:62
اللہ نے ان لوگوں میں بھی یہی دستور رکھا ہے جو پہلے ہوگزرے ہیں اور آپ اللہ کے دستور میں کوئی تبدیلی ہرگز نہ پائیں گے۔
Allah has maintained this practice also in the case of the people who have passed before. And you will certainly not find any deviation in Allah’s Practice.
يَسْـَٔـــلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَۃِ ۰ۭ قُلْ اِنَّمَا عِلْمُہَا عِنْدَ اللہِ ۰ۭ وَمَا يُدْرِيْكَ لَعَلَّ السَّاعَۃَ تَكُوْنُ قَرِيْبًا Al-Ahzāb 33:63
لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں (کہ کب آئے گی؟)فرما دیجئیے کہ یقیناً اس کا علم میرے اللہ کے پاس ہے اور تمہیں کیا معلوم کہ شاید قیامت قریب ہی آگئی ہو۔
People ask you about Qiyamah (as to when will it will take place?) Say, ‘Indeed the knowledge about this is with my Rabb. What do you know, perhaps Qiyamah may have drawn near?’
اِنَّ اللہَ لَعَنَ الْكٰفِرِيْنَ وَاَعَدَّ لَہُمْ سَعِيْرًا Al-Ahzāb 33:64
بے شک اللہ نے کافروں پر لعنت کی ہے اور ان کے لئے (جہنم کی)آگ تیار کررکھی ہے۔
Without doubt,Allah has cursed the unbelievers, and has prepared for them the fire (of Hell).
خٰلِدِيْنَ فِيْہَآ اَبَدًا ۰ۚ لَا يَجِدُوْنَ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيْرًا Al-Ahzāb 33:65
اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے نہ کسی کو دوست پائیں گے اور نہ مددگار۔
They will abide in it forever; (they) will neither find anyone as friend nor as helper.
يَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوْہُہُمْ فِي النَّارِ يَقُوْلُوْنَ يٰلَيْتَنَآ اَطَعْنَا اللہَ وَاَطَعْنَا الرَّسُوْلَا Al-Ahzāb 33:66
جس دن ان کے چہرے دوزخ میں الٹ پلٹ کیے جائیں گے (تو)کہیں گے اے کاش! ہم نے اللہ کی اطاعت کی ہوتی اور پیغمبر کی اطاعت کی ہوتی۔
The Day their faces will be tossed upside down in Hell (then) they will say, ‘O alas! If only we had obeyed Allah and had obeyed the Messenger!’
وَقَالُوْا رَبَّنَآ اِنَّآ اَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاۗءَنَا فَاَضَلُّوْنَا السَّبِيْلَا Al-Ahzāb 33:67
اور وہ کہیں گے اے ہمارے پروردگار ! بے شک ہم نے اپنے سرداروں اور بڑوں کی اطاعت کی سو انہوں نے ہم کو راستے سے گمراہ کیا تھا۔
And they will say, ‘O our Rabb! Indeed we followed our leaders and elders, so they misled us from the path.
رَبَّنَآ اٰتِہِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَالْعَنْہُمْ لَعْنًا كَبِيْرًا Al-Ahzāb 33:68
اے ہمارے پروردگار! ان کو دوگنا عذاب دیجئے اور ان پر بڑی لعنت کیجئیے ۔
O our Rabb! Give them double torment and curse them with a mighty curse.’
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ اٰذَوْا مُوْسٰى فَبَرَّاَہُ اللہُ مِمَّا قَالُوْا ۰ۭ وَكَانَ عِنْدَ اللہِ وَجِيْہًا Al-Ahzāb 33:69
اے ایمان والو! ان لوگوں کی طرح مت ہونا جنہوں نے (کچھ تہمتیں تراش کر)موسیٰ (علیہ السلام)کو ایذا دی تھی۔ سو اللہ نے ان کو اس چیز سے جو وہ (لوگ)کہتے تھے پاک ثابت فرمادیا اور وہ (موسیٰؑ)اللہ کے نزدیک بہت عزت والے تھے۔
O believers! Do not be like those people who had caused distress to Musa (Alaihi as-Salam)(by fabricating some false accusations). So Allah proved him clear of what they alleged, and he was highly honourable with Allah.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَقُوْلُوْا قَوْلًا سَدِيْدًا Al-Ahzāb 33:70
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سیدھی بات کہو۔
O believers! Be Allah-conscious and speak a straight speech.
يُّصْلِحْ لَكُمْ اَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ ۰ۭ وَمَنْ يُّطِعِ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيْمًا Al-Ahzāb 33:71
(اس کے صلہ میں )وہ (اللہ)تمہارے لئے تمہارے اعمال کو درست فرمائیں گے اور تمہارے لئے تمہارے گناہ معاف فرمائیں گے اور جو شخص اللہ اور اس کے پیغمبر کی اطاعت کرے گا سو یقیناً وہ بہت بڑی کامیابی کو پہنچے گا۔
(In reward for this) He (Allah) will set right your works and forgive you your sins. And whoever obeys Allah and His Messenger, so indeed, he will attain the greatest success.
اِنَّا عَرَضْنَا الْاَمَانَۃَ عَلَي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَالْجِبَالِ فَاَبَيْنَ اَنْ يَّحْمِلْنَہَا وَاَشْفَقْنَ مِنْہَا وَحَمَلَہَا الْاِنْسَانُ ۰ۭ اِنَّہٗ كَانَ ظَلُوْمًا جَہُوْلًا Al-Ahzāb 33:72
یقیناً ہم نے یہ امانت (معرفت الٰہی کا شعور)آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں کے سامنے پیش کی تھی سو انہوں نے اس (کی ذمہ داری)کو اٹھانے سے انکار کردیا اور اس سے ڈر گئے اور انسان نے اس کو اپنے ذمہ لے لیا بے شک وہ غلط کار ( اور)بے علم تھا۔
Indeed,We presented this trust (the faculty of Divine Gnosis) to the heavens, the earth and the mountains but they declined to undertake it (its responsibility) and were afraid of it, and man took it up upon himself.Undoubtedly, he was a wrongdoer (and) ignorant.
لِّيُعَذِّبَ اللہُ الْمُنٰفِقِيْنَ وَالْمُنٰفِقٰتِ وَالْمُشْرِكِيْنَ وَالْمُشْرِكٰتِ وَيَتُوْبَ اللہُ عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ ۰ۭ وَكَانَ اللہُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا Al-Ahzāb 33:73
تاکہ اللہ منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوںکو سزا دیں اور ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں پر (رحمت سے)توجہ فرمائیں۔ اور اللہ بخشنے والے رحم کرنے والے ہیں۔
So that Allah punishes the hypocrite men and hypocrite women and unbelieving men and unbelieving women, and attends (with Mercy) towards the believing men and believing women. And Allah is Forgiving, Merciful.
Back to top