Go to Quran page

سُوْرَۃُ الصَّافَّات

Chapter 37: As-Sāffāt (182 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
وَالصّٰۗفّٰتِ صَفًّا As-Sāffāt 37:1
قسم ہے صف باندھنے والوں کی پراجماکر۔
By those ranged in ranks.
فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًا As-Sāffāt 37:2
پھر ان (فرشتوں)ڈانٹ دینے والوں کی جھڑک کر۔
Then (by) those (angels) who admonish, reprimanding.
فَالتّٰلِيٰتِ ذِكْرًا As-Sāffāt 37:3
پھر ان کی جو ذکر(قرآن)کی تلاوت کرتے ہیں۔
Then by those who recite the Zikr (the Quran).
اِنَّ اِلٰہَكُمْ لَوَاحِدٌ As-Sāffāt 37:4
بے شک تمہارا معبود ایک ہی ہے،
Without doubt, your Ilaha is only One.
رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَيْنَہُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ As-Sāffāt 37:5
پروردگار ہے آسمانو ں کا اور زمین کا اور جوکچھ ان کے درمیان ہے اس کا، اور پروردگارہے طلوع کرنے کے مواقع کا۔
He is the Rabb of the heavens and of the earth and of whatever is in between them, and is the Rabb of the points of rising of the sun.
اِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاۗءَ الدُّنْيَا بِزِيْنَۃِۨ الْكَـوَاكِبِ As-Sāffāt 37:6
بے شک ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے مزین فرمایا۔
Without doubt, We have adorned the earth’s sky with the beauty of the stars.
وَحِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَيْطٰنٍ مَّارِدٍ As-Sāffāt 37:7
اور ہر سرکش شیطان سے اس کی حفاظت فرمائی۔
And have protected it from every rebellious Shaitan.
لَا يَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰي وَيُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍ As-Sāffāt 37:8
کہ عالم بالا کی طرف کان نہ لگا سکیں اور ہر طرف سے (ان پر انگارے)پھینکے جاتے ہیں۔
That they may not be able to attune their ears towards the Higher Realm, and (they are) pelted (with embers) from every side.
دُحُوْرًا وَّلَہُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌ As-Sāffāt 37:9
(وہاں سے)نکال دینے کو اور ان کے لئے دائمی عذاب ہوگا۔
To drive them off (from there), and for them will be a lasting torment.
اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَــطْفَۃَ فَاَتْــبَعَہٗ شِہَابٌ ثَاقِبٌ As-Sāffāt 37:10
مگر جو (شیطان، فرشتوں کی)کسی چھوٹی سی بات کو جھپٹ لینا چاہتا ہے تو جلتا ہوا انگارہ اس کے پیچھے لگتا ہے۔
But he (the Shaitan) who wants to snatch a few words of the (angels’) conversation, a burning ember pursues him.
فَاسْتَفْتِہِمْ اَہُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمْ مَّنْ خَلَقْنَا ۰ۭ اِنَّا خَلَقْنٰہُمْ مِّنْ طِيْنٍ لَّازِبٍ As-Sāffāt 37:11
سو ان سے پوچھیئے کیا ان کا پیدا کرنا مشکل ہے یا جتنی خلقت ہم نے پیدا فرمائی؟ بے شک ان لوگوں کو ہم نے چپکتے گارے سے پیدا فرمایا ہے۔
So ask them, ‘Are they more difficult to create or all the other creation that We have created?’ Without doubt,We have created these people from sticky clay.
بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُوْنَ As-Sāffāt 37:12
بلکہ آپ تو تعجب کرتے ہیں اور یہ لوگ مذاق اڑاتے ہیں۔
And while you are amazed, these people make fun.
وَاِذَا ذُكِّرُوْا لَا يَذْكُرُوْنَ As-Sāffāt 37:13
اور جب ان کو سمجھایا جاتا ہے تو سمجھتے نہیں۔
And when they are advised, they do not understand.
وَاِذَا رَاَوْا اٰيَۃً يَّسْتَسْخِرُوْنَ As-Sāffāt 37:14
اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو مذاق اڑاتے ہیں۔
And when they see some sign, they make fun.
وَقَالُوْٓا اِنْ ھٰذَآ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِيْنٌ As-Sāffāt 37:15
اور کہتے ہیں یہ تو صریح جادو ہے۔
And (they) say, ‘This is evident magic.
ءَ اِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ As-Sāffāt 37:16
بھلا جب ہم مر گئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا ہم (پھر)زندہ کیے جائیں گے۔
Well then, when we have died and have become dust and bones, will we be revived (yet another time)?
اَوَاٰبَاۗؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ As-Sāffāt 37:17
اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی؟۔
And also our forefathers?’
قُلْ نَعَمْ وَاَنْتُمْ دَاخِرُوْنَ As-Sāffāt 37:18
فرما دیجئیے کہ ہاں! اور تم ذلیل بھی ہوگے۔
Say, ‘Yes! And you will be humiliated as well.’
فَاِنَّمَا ہِىَ زَجْرَۃٌ وَّاحِدَۃٌ فَاِذَا ہُمْ يَنْظُرُوْنَ As-Sāffāt 37:19
پس یہ تو ایک زور دار آواز ہوگی پھر یکدم یہ دیکھنے لگیں گے۔
Thus it will be a single loud shout, then instantly, they will begin to see.
وَقَالُوْا يٰوَيْلَنَا ھٰذَا يَوْمُ الدِّيْنِ As-Sāffāt 37:20
اور کہیں گے وائے ہماری بدبختی! یہ تو وہی روز جزا ہے۔
And (they)will say, ‘O woe us! This is that very same Day of Recompense.’
ھٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِيْ كُنْتُمْ بِہٖ تُكَذِّبُوْنَ As-Sāffāt 37:21
(ہاں)یہ وہی فیصلہ کا دن ہے جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔
(Yes) this is the same Day of Judgement, which you used to belie.
اُحْشُرُوا الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا وَاَزْوَاجَہُمْ وَمَا كَانُوْا يَعْبُدُوْنَ As-Sāffāt 37:22
جو لوگ ظلم کرتے تھے ان کو جمع کرلو اور ان کے ہم مشربوں کو اور جن کو وہ پوجا کرتے تھے۔
Assemble the wrongdoers and their companions and those whom they used to worship.
مِنْ دُوْنِ اللہِ فَاہْدُوْہُمْ اِلٰى صِرَاطِ الْجَحِيْمِ As-Sāffāt 37:23
اللہ کے سوا۔ پھر ان کو جہنم کے رستے پر چلا دو۔
Other than Allah. Then lead them on the path to Hell.
وَقِفُوْہُمْ اِنَّہُمْ مَّسْـُٔـوْلُوْنَ As-Sāffāt 37:24
اور ان کو (ذرا)ٹھہراؤ ان سے کچھ پوچھا جائے گا۔
And halt them (a while), they will be asked something.
مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُوْنَ As-Sāffāt 37:25
کیا ہوا تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے۔
‘What happened, why do you not help each other?’
بَلْ ہُمُ الْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ As-Sāffāt 37:26
بلکہ وہ سب کے سب اس روز سرافگندہ (کھڑے )ہوں گے۔
Rather on that Day, all of them will be (standing) with their heads hanging down.
وَاَقْبَلَ بَعْضُہُمْ عَلٰي بَعْضٍ يَّتَسَاۗءَلُوْنَ As-Sāffāt 37:27
اور ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوکر پوچھیں گے۔
And they will turn towards one another and ask.
قَالُوْٓا اِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْيَمِيْنِ As-Sāffāt 37:28
وہ بولیں گے یقیناً تم ہی ہمارے پاس دائیں طرف سے آیا کرتے تھے۔
They will say, ‘Indeed it was you, who used to come to us from the right side.’
قَالُوْا بَلْ لَّمْ تَكُوْنُوْا مُؤْمِنِيْنَ As-Sāffāt 37:29
وہ کہیں گے بلکہ تم خود ہی ایمان نہیں لائے تھے۔
They will reply, ‘Rather you yourselves were not believers.
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ ۰ۚ بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِيْنَ As-Sāffāt 37:30
اور ہمارا تم پر کوئی زور تو تھا نہیں بلکہ تم خود ہی سرکش لوگ تھے۔
And we never had any authority over you, rather you yourselves were rebellious folk.
فَحَــقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَآ ۰ۤۖ اِنَّا لَذَاۗىِٕقُوْنَ As-Sāffāt 37:31
سو ہم سب پر ہمارے پروردگار کی بات ثابت ہوچکی بے شک اب ہم (عذاب کا مزہ)چکھیں گے۔
So the Command of Our Rabb has been proved against all of us. Without doubt, we shall now savour (the taste of the torment).
فَاَغْوَيْنٰكُمْ اِنَّا كُنَّا غٰوِيْنَ As-Sāffāt 37:32
پس ہم نے تمہیں گمراہ کیا کہ ہم خودبھی گمراہ تھے۔
Thus we misled you, as we ourselves were also astray.’
فَاِنَّہُمْ يَوْمَىِٕذٍ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ As-Sāffāt 37:33
تو وہ سب کے سب اس روز عذاب میں شریک ہوں گے۔
So on that Day, all of them will share the torment.
اِنَّا كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِيْنَ As-Sāffāt 37:34
بے شک ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں۔
Without doubt, this is how We deal with the sinners.
اِنَّہُمْ كَانُوْٓا اِذَا قِيْلَ لَہُمْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ ۰ۙ يَسْتَكْبِرُوْنَ As-Sāffāt 37:35
یقیناً وہ لوگ ایسے تھے کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو تکبر کیا کرتے تھے۔
Indeed, they were such people who used to become arrogant when they were told, ‘There is no Ilaha except Allah.’
وَيَقُوْلُوْنَ اَىِٕنَّا لَتَارِكُوْٓا اٰلِـہَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْــنُوْنٍ As-Sāffāt 37:36
اور وہ کہا کرتے تھے کہ کیا ہم ایک شاعر دیوانہ کے لئے اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں؟۔
And used to say, ‘Should we forsake our deities for the sake of a crazy poet?’
بَلْ جَاۗءَ بِالْحَــقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِيْنَ As-Sāffāt 37:37
بلکہ (وہ تو)ایک سچا دین لے کر آئے ہیں اور (دوسرے)پیغمبروں کی تصدیق فرماتے ہیں۔
Rather, (he) has brought the true Deen, and (he) confirms the (other) Messengers.
اِنَّكُمْ لَذَاۗىِٕقُوا الْعَذَابِ الْاَلِــيْمِ As-Sāffāt 37:38
بلا شبہ تم سب کو دردناک عذاب چکھنا پڑے گا۔
Undoubtedly, you all will have to savour a painful torment.
وَمَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ As-Sāffāt 37:39
اور تم کو ویسا ہی بدلہ ملے گا جیسے تم کام کیا کرتے تھے۔
And you will be recompensed according to the deeds you used to do.
اِلَّا عِبَادَ اللہِ الْمُخْلَصِيْنَ As-Sāffāt 37:40
ہاں مگر جو اللہ کے خاص کیے ہوئے بندے ہیں۔
Yes, except for the chosen slaves of Allah.
اُولٰۗىِٕكَ لَہُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌ As-Sāffāt 37:41
یہی لوگ ہیں جن کے لئے رزق مقرر ہے۔
It is these people for whom is a provision decreed.
فَوَاكِہُ ۰ۚ وَہُمْ مُّكْـرَمُوْنَ As-Sāffāt 37:42
(یعنی)پھل، اور ان کا اعزاز کیا جائے گا۔
(Meaning) fruit, and they shall be honoured.
فِيْ جَنّٰتِ النَّعِيْمِ As-Sāffāt 37:43
نعمت کے باغوں میں ۔
In Gardens of Bounty.
عَلٰي سُرُرٍ مُّتَـقٰبِلِيْنَ As-Sāffāt 37:44
تختوں پر آمنے سامنے (بیٹھے)ہوں گے۔
(They will be) (seated) on couches, facing each other.
يُطَافُ عَلَيْہِمْ بِكَاْسٍ مِّنْ مَّعِيْنٍؚ As-Sāffāt 37:45
ان میں لطیف مشروب کا دور چل رہا ہوگا۔
The rounds of an exquisite drink will be passing among them.
بَيْضَاۗءَ لَذَّۃٍ لِّلشّٰرِبِيْنَ As-Sāffāt 37:46
(جو)سفید رنگ کا ( اور)پینے والوں کے لئے بہت مزیدار ہوگا۔
(Which will be) white in colour (and) very delicious for the drinkers.
لَا فِيْہَا غَوْلٌ وَّلَا ہُمْ عَنْہَا يُنْزَفُوْنَ As-Sāffāt 37:47
نہ اس میں سر بھاری ہوگا اور نہ اس سے ان کی عقل میں فتور آئے گا۔
Neither will there be heaviness of the head from it, nor will their senses be inebriated by it.
وَعِنْدَہُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِيْنٌ As-Sāffāt 37:48
اور ان کے پاس حوریں ہوں گی جو نگاہیں نیچی رکھتی ہوں گی ( اور)آنکھیں بڑی بڑی۔
And with them shall be Houris with large eyes and lowered gaze.
كَاَنَّہُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُوْنٌ As-Sāffāt 37:49
گویا وہ محفوظ انڈے ہیں۔
As though they are protected eggs.
فَاَقْبَلَ بَعْضُہُمْ عَلٰي بَعْضٍ يَّتَسَاۗءَلُوْنَ As-Sāffāt 37:50
پھر ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوکر پوچھیں گے۔
Then, turning to one another (they) will ask.
قَالَ قَاۗىِٕلٌ مِّنْہُمْ اِنِّىْ كَانَ لِيْ قَرِيْنٌ As-Sāffāt 37:51
ان میں سے ایک کہے گا (دنیا میں )میرا ایک ملاقاتی تھا۔
One of them will say, ‘There was an acquaintance of mine (in the world).
يَّقُوْلُ ءَ اِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِيْنَ As-Sāffāt 37:52
کہا کرتا تھا بھلا تم بھی ایسی باتوں کو ماننے والے ہو۔
He used to say, ‘Really!Are you also a believer in such things?
ءَ اِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِيْنُوْنَ As-Sāffāt 37:53
کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم کو بدلہ ملے گا؟۔
When we will die and become dust and bones, shall we be recompensed?’
قَالَ ہَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ As-Sāffāt 37:54
ارشاد ہوگا کیا تم جھانک کر (اس کو)دیکھنا چاہتے ہو۔
It will be commanded, ‘Do you want to peep and see (him)?’
فَاطَّلَعَ فَرَاٰہُ فِيْ سَوَاۗءِ الْجَحِيْمِ As-Sāffāt 37:55
سووہ جھانکے گا تو اس کو جہنم کے درمیان دیکھے گا۔
So he will peep and see him in the midst of Hell.
قَالَ تَاللہِ اِنْ كِدْتَّ لَتُرْدِيْنِ As-Sāffāt 37:56
کہے گا اللہ کی قسم تو تو مجھے تباہ ہی کرنے والا تھا۔
He will say, ‘By Allah! You had almost destroyed me.
وَلَوْلَا نِعْمَۃُ رَبِّيْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِيْنَ As-Sāffāt 37:57
اور اگر (مجھ پر) میرے پروردگار کا فضل نہ ہوتا تو میں بھی ماخوذ لوگوں میں ہوتا۔
And had it not been for the Grace of my Rabb (on me), I too would have been among the charged people.
اَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِيْنَ As-Sāffāt 37:58
سو کیا یہ نہیں کہ ہم آئندہ کبھی مرنے کے نہیں ۔
So is it not (true) that we are never to die again?
اِلَّا مَوْتَتَنَا الْاُوْلٰى وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِيْنَ As-Sāffāt 37:59
ہاں جو پہلی بار مرتا تھا (سو مرچکے) اور ہمیں عذاب بھی نہ ہوگا۔
Yes, except for the first death (so we did die), and we shall also not suffer torment.’
اِنَّ ھٰذَا لَہُوَالْفَوْزُ الْعَظِيْمُ As-Sāffāt 37:60
بے شک یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
Without doubt, this is a great success.
لِــمِثْلِ ھٰذَا فَلْيَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَ As-Sāffāt 37:61
ایسی ہی (کامیابی)کے لئے تو عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے۔
For the like of this (success), let the workers strive.
اَذٰلِكَ خَيْرٌ نُّزُلًا اَمْ شَجَرَۃُ الزَّقُّوْمِ As-Sāffāt 37:62
بھلا یہ دعوت بہتر ہے یا تھوہر کا درخت۔
Well then, is this feast better or the tree of Thohar?
اِنَّا جَعَلْنٰہَا فِتْنَۃً لِّلظّٰلِمِيْنَ As-Sāffāt 37:63
بے شک ہم نے اس درخت کو ظالموں کے لئے عذاب کا سبب بنایا۔
Without doubt, We have made this tree a means of torment for the wrongdoers.
اِنَّہَا شَجَــرَۃٌ تَخْرُجُ فِيْٓ اَصْلِ الْجَحِيْمِ As-Sāffāt 37:64
یقیناً وہ ایک درخت ہے کہ قعر دوزخ سے نکلتا ہے۔
Indeed it is a tree that springs from Hell’s depth.
طَلْعُہَا كَاَنَّہٗ رُءُوْسُ الشَّيٰطِيْنِ As-Sāffāt 37:65
اس کے پھل ایسے ہیں جیسے کہ وہ شیطانوں کے سر۔
Its fruits are as though the heads of the Shayateen.
فَاِنَّہُمْ لَاٰكِلُوْنَ مِنْہَا فَمَالِـــــُٔوْنَ مِنْہَا الْبُطُوْنَ As-Sāffāt 37:66
سو یہ لوگ اس میں سے کھائیں گے پھر اسی سے پیٹ بھریں گے۔
So these people will eat from it, then will fill their bellies with it.
ثُمَّ اِنَّ لَہُمْ عَلَيْہَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيْمٍ As-Sāffāt 37:67
پھر یقیناً اس کے ساتھ ان کو گرم پانی (پیپ)ملا کر دیا جائے گا۔
Then indeed, along with this, they will be given hot water mixed (with puss).
ثُمَّ اِنَّ مَرْجِعَہُمْ لَا۟اِلَى الْجَحِيْمِ As-Sāffāt 37:68
پھر یقیناً ان کو دوزخ ہی کی طرف لوٹایا جائے گا۔
Then they will indeed be returned only towards Hell.
اِنَّہُمْ اَلْفَوْا اٰبَاۗءَہُمْ ضَاۗلِّيْنَ As-Sāffāt 37:69
کہ انہوں نے اپنے باپ داداکو گمراہی کی حالت میں پایا تھا۔
They had found their forefathers in a state of misguidance.
فَہُمْ عَلٰٓي اٰثٰرِہِمْ يُہْرَعُوْنَ As-Sāffāt 37:70
پھر یہ ان ہی کے نقش قدم پر بڑی تیزی سے چلتے رہے۔
Then they only kept following in their footsteps with great speed.
وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَہُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِيْنَ As-Sāffāt 37:71
اور یقیناً ان سے پہلے بھی اگلے لوگوں میں اکثر گمراہ ہوچکے ہیں۔
And indeed, before them too, many of the earlier people have gone astray.
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا فِيْہِمْ مُّنْذِرِيْنَ As-Sāffāt 37:72
اور بے شک ہم نے ان میں ڈرانے والے (پیغمبر)بھیجے۔
And without doubt, We sent warners (Messengers) among them.
فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَۃُ الْمُنْذَرِيْنَ As-Sāffāt 37:73
تو دیکھ لیجئیے جن کو ڈرایا گیا تھا ان کا کیا انجام ہوا۔
So see what was the end result of those who had been warned.
اِلَّا عِبَادَ اللہِ الْمُخْلَصِيْنَ As-Sāffāt 37:74
سوائے اللہ کے خاص بندوں کے۔
Except for the special slaves of Allah.
وَلَقَدْ نَادٰىنَا نُوْحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِيْبُوْنَ As-Sāffāt 37:75
اور ہم کو نوح (علیہ السلام)نے پکارا سو ہم خوب فریاد سننے والے ہیں۔
And Nooh (Alaihi as-Salam)invoked Us, so We are the Best to respond to invocation.
وَنَجَّيْنٰہُ وَاَہْلَہٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيْمِ As-Sāffāt 37:76
اور ہم نے ان کو اور ان کے پیروکاروں کو بھاری غم سے نجات دی۔
And We delivered him and his followers from the heavy grief.
وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَہٗ ہُمُ الْبٰقِيْنَ As-Sāffāt 37:77
اور ہم نے ان ہی کی اولاد کو باقی رہنے دیا۔
And We let his progeny be the sole survivors.
وَتَرَكْنَا عَلَيْہِ فِي الْاٰخِرِيْنَ As-Sāffāt 37:78
اور ہم نے پیچھے آنے والوں میں ان (کے ذکر جمیل)کو چھوڑا۔
And We let him (his noble mention) remain among those coming later.
سَلٰمٌ عَلٰي نُوْحٍ فِي الْعٰلَمِيْنَ As-Sāffāt 37:79
کہ نوح (علیہ السلام)پر سلام ہو سارے جہان والوں میں ۔
That: Peace be upon Nooh (Alaihi as-Salam)among all the peoples of the world!
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِـنِيْنَ As-Sāffāt 37:80
نیکوکاروں کو یقیناً ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔
Indeed, this is how We reward the doers of good.
اِنَّہٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِيْنَ As-Sāffāt 37:81
بے شک وہ ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھے۔
Without doubt he was of Our believing slaves.
ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِيْنَ As-Sāffāt 37:82
پھر ہم نے دوسروں کو ڈبودیا۔
Then We drowned the others.
وَاِنَّ مِنْ شِيْعَتِہٖ لَاِبْرٰہِيْمَ As-Sāffāt 37:83
اور بے شک ان کے بعد والے گروہ میں ابراہیم (علیہ السلام)بھی تھے۔
And without doubt, in the group after him, was also Ibraheem (Alaihi as-Salam).
اِذْ جَاۗءَ رَبَّہٗ بِقَلْبٍ سَلِـيْمٍ As-Sāffāt 37:84
جبکہ وہ اپنے پروردگار کے پاس صاف دل لائے۔
When he brought a pure heart before his Rabb.
اِذْ قَالَ لِاَبِيْہِ وَقَوْمِہٖ مَاذَا تَعْبُدُوْنَ As-Sāffāt 37:85
جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا کہ تم کن چیزوں کوپوجتے ہو؟۔
When he said to his father and to his people, ‘What objects do you worship?
اَىِٕفْكًا اٰلِــہَۃً دُوْنَ اللہِ تُرِيْدُوْنَ As-Sāffāt 37:86
کیا جھوٹ موٹ کے معبودوں کو اللہ کے سوا چاہتے ہو؟۔
Do you desire false deities instead of Allah?
فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ As-Sāffāt 37:87
بھلا پروردگار عالم کے بارے تمہارا کیا خیال ہے؟۔
Well then, what is your opinion about the Rabb of the worlds?’
فَنَظَرَ نَــظْرَۃً فِي النُّجُوْمِ As-Sāffāt 37:88
سو انہوں (ابراہیم علیہ السلام)نے ستاروں کو نگاہ بھر کر دیکھا۔
Then he (Ibraheem - Alaihi as-Salam) cast a full look upon the stars.
فَقَالَ اِنِّىْ سَقِيْمٌ As-Sāffāt 37:89
پھر فرمادیا کہ میں بیمار ہونے کو ہوں۔
And said, ‘I am going to be sick.’
فَتَوَلَّوْا عَنْہُ مُدْبِرِيْنَ As-Sāffāt 37:90
تب وہ لوگ ان کو چھوڑ کر چلے گئے۔
Then those people left him and went away.
فَرَاغَ اِلٰٓى اٰلِـہَــتِہِمْ فَقَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَ As-Sāffāt 37:91
تو وہ ان کے معبودوں کی طرف متوجہ ہوئے سو فرمانے لگے تم کھاتے کیوں نہیں ؟۔
So he turned his attention towards their deities and said, ‘Why do you not eat?
مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُوْنَ As-Sāffāt 37:92
تم کو کیا ہوا تم تو بولتے بھی نہیں ہو؟۔
What has happened to you, you do not even speak?’
فَرَاغَ عَلَيْہِمْ ضَرْبًۢـا بِالْيَمِيْنِ As-Sāffāt 37:93
پھر ان کو (اپنے) داہنے ہاتھ (قوت) سے توڑنا شروع کردیا۔
Then he began breaking them with (his) right hand (with force).
فَاَقْبَلُوْٓا اِلَيْہِ يَزِفُّوْنَ As-Sāffāt 37:94
تو وہ لوگ ان کے پاس دوڑے ہوئے آئے۔
So those people came running to him.
قَالَ اَتَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَ As-Sāffāt 37:95
انہوں (ابراہیم علیہ السلام)نے فرمایا کیا تم ان چیزوں کو پوجتے ہو جن کو خود تراشتے ہو۔
He (Ibraheem - Alaihi as-Salam) said, ‘Do you worship these objects which you yourselves carve.
وَاللہُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُوْنَ As-Sāffāt 37:96
اور تم کو اور جو تم بناتے ہو (اس کو)اللہ نے پیدا فرمایا ہے۔
And Allah has created you and (that) which you make.’
قَالُوا ابْنُوْا لَہٗ بُنْيَانًا فَاَلْقُوْہُ فِي الْجَــحِيْمِ As-Sāffāt 37:97
وہ کہنے لگے ان کے لئے ایک عمارت بناؤ پھر ان کو اس دہکتی آگ میں ڈال دو۔
They said, ‘Erect a structure for him and then cast him into the blazing fire.’
فَاَرَادُوْا بِہٖ كَيْدًا فَجَعَلْنٰہُمُ الْاَسْفَلِيْنَ As-Sāffāt 37:98
سو انہوں نے ان کے ساتھ چال چلنا چاہی تو ہم نے ان کو ہی نیچا دکھا دیا۔
So they tried to devise a plot for him, but instead We made them the low.
وَقَالَ اِنِّىْ ذَاہِبٌ اِلٰى رَبِّيْ سَيَہْدِيْنِ As-Sāffāt 37:99
اور وہ فرمانے لگے بے شک میں اپنے پروردگار کی طرف جانے والا ہوں وہ مجھے راستہ دکھائے گا۔
And he said, ‘Without doubt I am going to my Rabb, He will show me the way.
رَبِّ ہَبْ لِيْ مِنَ الصّٰلِحِيْنَ As-Sāffāt 37:100
اے میرے پروردگار! مجھے ایک نیک فرزند عطا فرما۔
O my Rabb! Grant me a righteous son.’
فَبَشَّرْنٰہُ بِغُلٰمٍ حَلِـيْمٍ As-Sāffāt 37:101
سو ہم نے ان کو ایک نرم دل بیٹے کی خوشخبری دی۔
So We gave him the good news of a tender-hearted son.
فَلَمَّا بَلَــغَ مَعَہُ السَّعْيَ قَالَ يٰبُنَيَّ اِنِّىْٓ اَرٰى فِي الْمَنَامِ اَنِّىْٓ اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَاذَا تَرٰى ۰ۭ قَالَ يٰٓاَبَتِ افْعَلْ مَا تُــؤْمَرُ ۰ۡسَتَجِدُنِيْٓ اِنْ شَاۗءَ اللہُ مِنَ الصّٰبِرِيْنَ As-Sāffāt 37:102
سو جب وہ لڑکا ان کے ساتھ چلنے پھرنے لگا تو انہوں نے فرمایا اے میرے بیٹے ! بے شک میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تم کو ذبح کررہا ہوں سو دیکھ لو تمہارا کیا خیال ہے؟ وہ بولے اے میرے اباجان! آپ کو جو حکم ہوا ہے آپ کیجئیے انشاء اللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں پائیں گے۔
So when the boy started to walk along with him, he said, ‘O my son! Indeed I see in a dream that I am slaughtering you, so see what is your view?’ He said, ‘O my kind father! Do as you have been commanded, Insha Allah you will find me of the patient.’.
فَلَمَّآ اَسْلَمَا وَتَلَّہٗ لِلْجَبِيْنِ As-Sāffāt 37:103
غرض جب دونوں نے(اللہ کا حکم) تسلیم کرلیا اور اس (بیٹے)کو کروٹ پر لٹایا۔
In short, when both of them submitted (to Allah’s Command), and he laid him (the son) on his side
وَنَادَيْنٰہُ اَنْ يّٰٓــاِبْرٰہِيْمُ As-Sāffāt 37:104
اور ہم نے ان کو پکارا کہ اے ابراہیم(علیہ السلام)۔
And We called out to him, ‘O Ibraheem (Alaihi as-Salam)!
قَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْيَا ۰ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِـنِيْنَ As-Sāffāt 37:105
بے شک آپ نے خواب کو سچا کردکھایا یقیناً ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں۔
Without doubt, you have proved the dream true.’ Indeed this is how We reward the doers of good.
اِنَّ ھٰذَا لَہُوَالْبَلٰۗــؤُا الْمُبِيْنُ As-Sāffāt 37:106
بلا شبہ یہ بہت بڑی آزمائش تھی۔
Without doubt, that was a tremendous trial.
وَفَدَيْنٰہُ بِذِبْحٍ عَظِيْمٍ As-Sāffāt 37:107
اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے عوض میں دے دیا۔
And We gave a great sacrifice in its exchange.
وَتَرَكْنَا عَلَيْہِ فِي الْاٰخِرِيْنَ As-Sāffāt 37:108
اور ہم نے پیچھے آنے والوں میں ان (ابراہیم علیہ السلام کے ذکر خیر)کو رہنے دیا۔
And We let him (Ibraheem - Alaihi as-Salam’s noble mention) remain among those coming later.
سَلٰمٌ عَلٰٓي اِبْرٰہِيْمَ As-Sāffāt 37:109
ابراہیم (علیہ السلام)پر سلامتی ہو۔
Peace be upon Ibraheem (Alaihi as-Salam)!
كَذٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِـنِيْنَ As-Sāffāt 37:110
ہم مخلصین کوایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں۔
This is how We reward the sincere.
اِنَّہٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِيْنَ As-Sāffāt 37:111
بے شک وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے۔
Without doubt, he was of Our believing slaves.
وَبَشَّرْنٰہُ بِـاِسْحٰقَ نَبِيًّا مِّنَ الصّٰلِحِيْنَ As-Sāffāt 37:112
اور ہم نے ان کو اسحٰق (علیہ السلام) کی بشارت دی کہ نبی نیکوکاروں میں سے ہوں گے۔
And We gave him the good news of Ishaq (Alaihi as-Salam), a Prophet from among the righteous.
وَبٰرَكْنَا عَلَيْہِ وَعَلٰٓي اِسْحٰقَ ۰ۭ وَمِنْ ذُرِّيَّـتِہِمَا مُحْسِنٌ وَّظَالِمٌ لِّنَفْسِہٖ مُبِيْنٌ As-Sāffāt 37:113
اور ہم نے ان پر اور اسحق (علیہ السلام)پر برکتیں نازل فرمائیں اور ان کی نسل میں سے کچھ اچھے ہیں اور کچھ اپنے آپ پر صریح ظلم کرنے والے ہیں۔
And We sent blessings upon him and Ishaq (Alaihi as-Salam). And of their progeny some are good, and some who manifestly wrong themselves.
وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلٰي مُوْسٰى وَہٰرُوْنَ As-Sāffāt 37:114
اور ہم نے موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام)پر بھی احسان فرمایا۔
And We also bestowed favour on Musa and Haroon (Alaihim as-Salam).
وَنَجَّيْنٰہُمَا وَقَوْمَہُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيْمِ As-Sāffāt 37:115
اور ہم نے ان دونوں کو اور ان کی قوم کو بڑے دکھ سے نجات بخشی۔
And We delivered both of them and their people from the great distress.
وَنَصَرْنٰہُمْ فَكَانُوْا ہُمُ الْغٰلِبِيْنَ As-Sāffāt 37:116
اور ہم نے ان سب کی مدد کی، سو وہی لوگ غالب آئے۔
And We helped all of them, so it was they who became dominant.
وَاٰتَيْنٰہُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِيْنَ As-Sāffāt 37:117
اور ہم نے ان دونوں کو واضح کتاب عطا فرمائی۔
And We bestowed a manifest Book to both of them.
وَہَدَيْنٰہُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَــقِيْمَ As-Sāffāt 37:118
اور ہم نے ان دونوں کو سیدھے راستے پر قائم رکھا۔
And We kept both of them firm on the straight path.
وَتَرَكْنَا عَلَيْہِمَا فِي الْاٰخِرِيْنَ As-Sāffāt 37:119
اور ہم نے ان دونوں کے لئے پیچھے آنے والوں میں (ان کا ذکر خیر)باقی چھوڑا۔
And We let both of them (their noble mention) remain among those coming later.
سَلٰمٌ عَلٰي مُوْسٰى وَہٰرُوْنَ As-Sāffāt 37:120
موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام)پر سلامتی ہو۔
Peace be upon Musa (Alaihi as-Salam)and Haroon (Alaihi as-Salam)!
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِـنِيْنَ As-Sāffāt 37:121
بے شک ہم مخلصین کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں۔
Without doubt, this is how We reward the sincere.
اِنَّہُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِيْنَ As-Sāffāt 37:122
بے شک وہ دونوں ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے۔
Without doubt, both of them were of Our believing slaves.
وَاِنَّ اِلْيَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِيْنَ As-Sāffāt 37:123
اور یقیناً الیاس (علیہ السلام)بھی پیغمبروں میں سے تھے۔
And indeed, Ilyas (Alaihi as-Salam)was also of the Messengers.
اِذْ قَالَ لِقَوْمِہٖٓ اَلَا تَتَّقُوْنَ As-Sāffāt 37:124
جب انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم (اللہ سے)کیوں نہیں ڈرتے؟۔
When he said to his people, ‘Why are you not conscious (of Allah)?’
اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّتَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِيْنَ As-Sāffāt 37:125
کیا تم بعل کو پوجتے ہو اور سب سے بہتر پیدا کرنے والے کو چھوڑ بیٹھے ہو؟۔
Do you worship B’al and have abandoned the Best of Creators.
اللہَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ اٰبَاۗىِٕكُمُ الْاَوَّلِيْنَ As-Sāffāt 37:126
اللہ جو تمہارے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کے پروردگار ہیں۔
Allah, Who is your Rabb and the Rabb of your forefathers.’
فَكَذَّبُوْہُ فَاِنَّہُمْ لَمُحْضَرُوْنَ As-Sāffāt 37:127
تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلایا، سو وہ پکڑے جائیں گے۔
Those people belied him; so they will be brought forth.
اِلَّا عِبَادَ اللہِ الْمُخْلَصِيْنَ As-Sāffāt 37:128
سوائے اللہ کے مخلص بندوں کے۔
Except for the sincere slaves of Allah.
وَتَرَكْنَا عَلَيْہِ فِي الْاٰخِرِيْنَ As-Sāffāt 37:129
اور ہم نے ان (الیاس علیہ السلام)کے پیچھے آنے والوں میں ان(کے ذکر خیر )کو رہنے دیا۔
And We let him (Ilyas - Alaihi as-Salam’snoble mention) remain among those coming later.
سَلٰمٌ عَلٰٓي اِلْ يَاسِيْنَ As-Sāffāt 37:130
الیاسین پر سلامتی ہو۔
Peace be upon Ilyaseen!
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِـنِيْنَ As-Sāffāt 37:131
بلا شبہ ہم مخلصین کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں۔
Undoubtedly, this is how We reward the sincere.
اِنَّہٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِيْنَ As-Sāffāt 37:132
بلا شبہ وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے۔
Undoubtedly, he was of Our believing slaves.
وَاِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِيْنَ As-Sāffāt 37:133
اور بے شک لوط (علیہ السلام)بھی پیغمبروں میں سے تھے۔
And without doubt, Loot (Alaihi as-Salam)was also of the Messengers.
اِذْ نَجَّيْنٰہُ وَاَہْلَہٗٓ اَجْمَعِيْنَ As-Sāffāt 37:134
جب ہم نے ان کو اور ان کے سب متعلقین کو نجات بخشی۔
When We delivered him and all his followers.
اِلَّا عَجُوْزًا فِي الْغٰبِرِيْنَ As-Sāffāt 37:135
سوائے اس بڑھیا (ان کی بیوی)کے کہ وہ پیچھے رہنے والوں میں رہ گئی۔
Except for the old woman (his wife), that she remained among those remaining.
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِيْنَ As-Sāffāt 37:136
پھر ہم نے باقی سب کو ہلاک کردیا۔
Then We destroyed all the rest.
وَاِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَيْہِمْ مُّصْبِحِيْنَ As-Sāffāt 37:137
اور بے شک تم صبح کو بھی ان (بستیوں)کے پاس سے گزرتے رہتے ہو۔
And without doubt, you also keep passing by these (townships) in the morning.
وَبِالَّيْلِ ۰ۭ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ As-Sāffāt 37:138
اور رات کو بھی تو کیا تم عقل نہیں رکھتے؟۔
And also at night. So have you no sense?
وَاِنَّ يُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِيْنَ As-Sāffāt 37:139
اور بے شک یونس (علیہ السلام)بھی پیغمبروں میں سے تھے۔
And without doubt Younus (Alaihi as-Salam)was also of the Messengers.
اِذْ اَبَقَ اِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِ As-Sāffāt 37:140
جب بھاگ کر بھری ہوئی کشتی میں پہنچے۔
When he ran and boarded the laden boat.
فَسَاہَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِيْنَ As-Sāffāt 37:141
پھر (اس وقت)قرعہ ڈالا گیا تو یہی ملزم ٹھہرے۔
Then (at the time) lots were cast, and he was declared the blameworthy.
فَالْتَقَمَہُ الْحُوْتُ وَہُوَمُلِـيْمٌ As-Sāffāt 37:142
پھر ان کومچھلی نے نگل لیا اور وہ اپنے کو ملامت کررہے تھے۔
Then the fish swallowed him, and he was reproaching himself.
فَلَوْلَآ اَنَّہٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِيْنَ As-Sāffāt 37:143
پھر اگر وہ (اس وقت)تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے۔
Then, had he (at the time) not been among those who celebrate the Glory (of Allah).
لَـلَبِثَ فِيْ بَطْنِہٖٓ اِلٰى يَوْمِ يُبْعَثُوْنَ As-Sāffāt 37:144
تو اس روز تک کہ (مردے)دوبارہ زندہ کیے جائیں گے اسی کے پیٹ میں رہتے۔
He would have remained in its belly till the Day they (the dead) are revived.
فَنَبَذْنٰہُ بِالْعَرَاۗءِ وَہُوَسَقِيْمٌ As-Sāffāt 37:145
پھر ہم نے ان کو ایک میدان میں ڈال دیا اور اس وقت وہ بیمار تھے۔
And We cast him onto a (plain) ground, and he was ill at the time.
وَاَنْۢبَتْنَا عَلَيْہِ شَجَرَۃً مِّنْ يَّقْطِيْنٍ As-Sāffāt 37:146
اور ہم نے ان پر ایک بیل دار پودا بھی اگا دیا۔
And We also caused a trailing plant to grow over him.
وَاَرْسَلْنٰہُ اِلٰى مِائَۃِ اَلْفٍ اَوْ يَزِيْدُوْنَ As-Sāffāt 37:147
اور ہم نے ان کو ایک لاکھ یا اس سے زیادہ لوگوں کی طرف (پیغمبر بنا کر )بھیجا تھا۔
And We had sent him (as a Messenger) to a hundred thousand people or more.
فَاٰمَنُوْا فَمَتَّعْنٰہُمْ اِلٰى حِيْنٍ As-Sāffāt 37:148
پھر وہ ایمان لائے تو ہم نے ایک زمانہ تک ان کو فائدہ دیا۔
Then they believed, so We gave them (worldly) benefit for a certain time.
فَاسْتَفْتِہِمْ اَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَلَہُمُ الْبَنُوْنَ As-Sāffāt 37:149
پس آپ ان سے پوچھیے کہ کیا آپ کے پروردگار کے لئے بیٹیاں اور ان کے لئے بیٹے(ہیں)۔
Thus ask them, ‘(Are there) daughters for your Rabb and sons for them?’
اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰۗىِٕكَۃَ اِنَاثًا وَّہُمْ شٰہِدُوْنَ As-Sāffāt 37:150
یا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا اور وہ(اس وقت)موجود تھے۔
Or, have We made the angels females, and they were present (at the time)?
اَلَآ اِنَّہُمْ مِّنْ اِفْكِہِمْ لَيَقُوْلُوْنَ As-Sāffāt 37:151
دیکھو! یہ اپنی جھوٹ بنائی ہوئی بات کہتے ہیں۔
See! They utter their fabricated lies.
وَلَدَ اللہُ ۰ۙ وَاِنَّہُمْ لَكٰذِبُوْنَ As-Sāffāt 37:152
کہ اللہ صاحب اولاد ہیں اور یقیناً یہ جھوٹے ہیں۔
That, ‘Allah has children.’ And indeed they are liars!
اَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَي الْبَنِيْنَ As-Sāffāt 37:153
کیااس (اللہ)نے بیٹوں کے مقابلہ میں بیٹیاں پسند فرمائیں؟۔
Has He (Allah) preferred daughters to sons?
مَا لَكُمْ ۰ۣ كَيْفَ تَحْكُمُوْنَ As-Sāffāt 37:154
تم کیسے لوگ ہو کس طرح کا فیصلہ کرتے ہو۔
What sort of people are you?How is it that you judge?
اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ As-Sāffāt 37:155
بھلا کیا تم غور نہیں کرتے؟۔
Well then, do you not reflect?
اَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِيْنٌ As-Sāffāt 37:156
ہاں، کیا تمہارے پاس کوئی صاف دلیل ہے؟۔
Yes, do you have any clear evidence?
فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ As-Sāffāt 37:157
اگرتم سچے ہو تو اپنی وہ کتاب پیش کرو۔
Then produce that Book of yours, if you are truthful.
وَجَعَلُوْا بَيْنَہٗ وَبَيْنَ الْجِنَّۃِ نَسَـبًا ۰ۭ وَلَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّۃُ اِنَّہُمْ لَمُحْضَرُوْنَ As-Sāffāt 37:158
اور انہوں نے اس (اللہ)میں اور جنوں میں رشتہ داری قرار دی ہے حالانکہ جنات جانتے ہیں کہ یقیناً وہ (اللہ کے سامنے)حاضر کیے جائیں گے۔
And they have declared a kinship between Him (Allah) and the Jinn, although the Jinn know that indeed they will be brought forth (before Allah).
سُبْحٰنَ اللہِ عَمَّا يَصِفُوْنَ As-Sāffāt 37:159
اللہ ان باتوں سے پاک ہیں جو یہ بیان کرتے ہیں۔
Glorified is Allah from what they state.
اِلَّا عِبَادَ اللہِ الْمُخْلَصِيْنَ As-Sāffāt 37:160
مگر اللہ کے خالص بندے (وہ عذاب میں نہ ہوں گے)۔
Except for the sincere slaves of Allah (they will not be in torment).
فَاِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُوْنَ As-Sāffāt 37:161
سو تم اور جن کی تم عبادت کرتے ہو۔
So you and those whom you worship.
مَآ اَنْتُمْ عَلَيْہِ بِفٰتِـنِيْنَ As-Sāffāt 37:162
تم اس (اللہ) کے خلاف بہکا نہیں سکتے۔
You cannot tempt (anyone) against Him (Allah).
اِلَّا مَنْ ہُوَصَالِ الْجَحِيْمِ As-Sāffāt 37:163
سوائے اس کے جو (علم الٰہی میں )جہنم میں جانے والا ہے۔
Except for him who (in Allah’s Knowledge) will be going to Hell.
وَمَا مِنَّآ اِلَّا لَہٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌ As-Sāffāt 37:164
اور (فرشتے کہتے ہیں)ہم میں سے ہر ایک کا مقام مقرر ہے۔
And (the angels say), ‘There is an assigned station for each one of us.
وَّاِنَّا لَنَحْنُ الصَّاۗفُّوْنَ As-Sāffāt 37:165
اور بے شک ہم صف بستہ رہتے ہیں۔
And without doubt, we remain ranged in ranks.
وَاِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ As-Sāffāt 37:166
اور بے شک ہم (اللہ کی) تسبیح کرتے رہتے ہیں۔
And without doubt, we keep celebrating the Glory (of Allah).’
وَاِنْ كَانُوْا لَيَقُوْلُوْنَ As-Sāffāt 37:167
اور یہ لوگ کہا کرتے تھے۔
And these people used to say:
لَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْاَوَّلِيْنَ As-Sāffāt 37:168
کہ اگر ہمارے پاس پہلے لوگوں کی کوئی نصیحت (کی کتاب) ہوتی۔
‘Had we some (Book of) advice of the earlier people.
لَكُنَّا عِبَادَ اللہِ الْمُخْلَصِيْنَ As-Sāffāt 37:169
تو ہم اللہ کے خالص بندے ہوتے۔
Then we would have been Allah’s sincere slaves.’
فَكَفَرُوْا بِہٖ فَسَوْفَ يَعْلَمُوْنَ As-Sāffāt 37:170
پھر یہ لوگ اس کا انکار کرنے لگے پس جلد ہی جان لیں گے۔
Then these people began denying it, so will they know soon.
وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِيْنَ As-Sāffāt 37:171
اور یقیناً ہمارے (خاص)بندوں یعنی پیغمبروں کے لئے ہمارا یہ قول پہلے ہی مقرر ہوچکا ہے۔
And indeed Our this Word has already been decreed regarding Our (special) slaves -that is, the Messengers.
اِنَّہُمْ لَہُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ As-Sāffāt 37:172
کہ بے شک ان ہی کی مدد فرمائی جائے گی۔
That, without doubt, it is they who will be helped.
وَاِنَّ جُنْدَنَا لَہُمُ الْغٰلِبُوْنَ As-Sāffāt 37:173
اور یقیناً ہمارے لشکر ہی غالب رہیں گے۔
And indeed, it is only Our hosts who will remain dominant.
فَتَوَلَّ عَنْہُمْ حَتّٰى حِيْنٍ As-Sāffāt 37:174
پس تھوڑے عرصے تک ان سے درگزر (اعراض)کیے رہیے۔
Thus, overlook (turn aside from) them for a short while.
وَّاَبْصِرْہُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُوْنَ As-Sāffāt 37:175
اور ان کو دیکھتے رہیے عنقریب یہ بھی دیکھ لیں گے۔
And keep watching them. They too will soon come to see.
اَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْــجِلُوْنَ As-Sāffāt 37:176
کیا یہ ہمارے عذاب کے لئے جلدی کررہے ہیں۔
Are they seeking to hasten Our torment?
فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِہِمْ فَسَاۗءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِيْنَ As-Sāffāt 37:177
پھر جب وہ ان کے روبرو آ نازل ہوگا تو جن کو ڈرایا جاچکا ان کے لئے بہت برا دن ہوگا۔
Then, when it descends before them face to face, it will be a very bad day for those who have been warned.
وَتَوَلَّ عَنْہُمْ حَتّٰى حِيْنٍ As-Sāffāt 37:178
اور آپ تھوڑے عرصہ تک ان کا خیال نہ کیجئیے۔
And pay no attention to them for a short while.
وَّاَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُوْنَ As-Sāffāt 37:179
اور دیکھتے رہیے۔ سو عنقریب یہ بھی دیکھ لیں گے۔
And keep watching. So they too will soon come to see.
سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّۃِ عَمَّا يَصِفُوْنَ As-Sāffāt 37:180
آپ کا پروردگار جو بڑی عظمت والا ہے ان باتوں سے پاک ہے جو یہ بیان کرتے ہیں۔
Glorified is your Rabb, Who is the Owner of Absolute Greatness, from what they state.
وَسَلٰمٌ عَلَي الْمُرْسَلِيْنَ As-Sāffāt 37:181
اور پیغمبروں پر سلام ہو۔
And Peace be upon the Messengers!
وَالْحَـمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ As-Sāffāt 37:182
اور تمام خوبیاں اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کاپروردگار ہے۔
And all Praiseworthy Attributes are for Allah, Who is the Rabb of all the worlds.
Back to top