Go to Quran page

سُوْرَۃُ الزُّمَر

Chapter 39: Az-Zumar (75 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
تَنْزِيْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللہِ الْعَزِيْزِ الْحَكِيْمِ Az-Zumar 39:1
اس کتاب (قرآن) کا اتارا جانا اللہ غالب حکمت والے کی طرف سے ہے۔
The sending down of this Book (the Quran) is from Allah, the Dominant, the Wise.
اِنَّآ اَنْزَلْنَآ اِلَيْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللہَ مُخْلِصًا لَّہُ الدِّيْنَ Az-Zumar 39:2
بے شک ہم نے آپ پر (یہ)کتاب سچائی کے ساتھ نازل فرمائی ہے تو آپ خالص اعتقاد کرکے اللہ کی عبادت کرتے رہیے۔
Without doubt, We have revealed (this) Book on you with Truth; so, keep worshipping Allah, making your belief pure (for Him).
اَلَا لِلہِ الدِّيْنُ الْخَالِصُ ۰ۭ وَالَّذِيْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِہٖٓ اَوْلِيَاۗءَ ۰ۘ مَا نَعْبُدُہُمْ اِلَّا لِيُقَرِّبُوْنَآ اِلَى اللہِ زُلْفٰى ۰ۭ اِنَّ اللہَ يَحْكُمُ بَيْنَہُمْ فِيْ مَا ہُمْ فِيْہِ يَخْتَلِفُوْنَ ۰ۥۭ اِنَّ اللہَ لَا يَہْدِيْ مَنْ ہُوَكٰذِبٌ كَفَّارٌ Az-Zumar 39:3
یادرکھو خالص عبادت اللہ ہی کے لئے (زیبا)ہے اور جن لوگوں نے اس کے سوا مددگار اختیار کیے ہیں (کہتے ہیں)ہم ان کو اس لئے پوجتے ہیں کہ ہمیں اللہ کا کسی درجہ میں مقرب بنادیں تو جن باتوں میں یہ اختلاف کرتے ہیں بے شک اللہ ان میں ان کا فیصلہ فرمادیں گے۔ بے شک اللہ اس کو جو جھوٹا ( اور) ناشکرا ہو ہدایت نہیں دیتے۔
Remember, pure worship is (befitting) only for Allah.And the people who have taken up helpers other than Him (say), ‘We worship them because they may bring us nearer to Allah in some degree.’ Without doubt, Allah will judge between them in the matters wherein they differ. No doubt, Allah does not guide the one who is a liar, (and) an ingrate.
لَوْ اَرَادَ اللہُ اَنْ يَّتَّخِذَ وَلَدًا لَّاصْطَفٰى مِمَّا يَخْلُقُ مَا يَشَاۗءُ ۰ۙ سُبْحٰنَہٗ ۰ۭ ہُوَاللہُ الْوَاحِدُ الْقَہَّارُ Az-Zumar 39:4
اگر اللہ کسی کو اپنا بیٹا بنانا چاہتے تو اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتے چن لیتے (مگر ایسا نہیں ہے)وہ پاک ہیں وہی اللہ واحد ( اور)غالب ہیں۔
Had Allah willed to take anyone as His son, He could have chosen whoever He willed out of His creation (but, it is not so).Glorified is He!He is Allah,the only One (and) the Dominant.
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَـقِّ ۰ۚ يُكَوِّرُ الَّيْلَ عَلَي النَّہَارِ وَيُكَوِّرُ النَّہَارَ عَلَي الَّيْلِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ۰ۭ كُلٌّ يَّجْرِيْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى ۰ۭ اَلَا ہُوَالْعَزِيْزُ الْغَفَّارُ Az-Zumar 39:5
آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا فرمایا اور لپیٹتے ہیں رات کو اوپر دن کے اور لپیٹتے ہیں دن کو اوپر رات کے اور سورج اور چاند کو کام میں لگا رکھا ہے کہ ہر ایک وقت مقررہ تک چلتا رہے گا۔ یاد رکھو! وہ زبردست ، بڑے بخشنے والے ہیں۔
He created the heavens and the earth with Truth, wraps the night over the day and wraps the day over the night and has subjected the sun and the moon to function, each of them will keep running its course till an appointed time. Remember! He is the Dominant, Extremely Forgiving.
خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَۃٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْہَا زَوْجَہَا وَاَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْاَنْعَامِ ثَمٰنِيَۃَ اَزْوَاجٍ ۰ۭ يَخْلُقُكُمْ فِيْ بُطُوْنِ اُمَّہٰتِكُمْ خَلْقًا مِّنْۢ بَعْدِ خَلْقٍ فِيْ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍ ۰ۭ ذٰلِكُمُ اللہُ رَبُّكُمْ لَہُ الْمُلْكُ ۰ۭ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۰ۚ فَاَنّٰى تُصْرَفُوْنَ Az-Zumar 39:6
اس نے تم کو ایک شخص سے پیدا فرمایا پھر اس سے اس کا جوڑا بنایا اور تمہارے لئے آٹھ نر اور مادہ چار پایوں میں سے پیدا فرمائے وہ تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹ میں ایک کیفیت سے دوسری کیفیت پر بناتے ہیں تین تاریکیوں میں ۔ یہ ہے اللہ تمہارے پروردگار ۔ اسی کی بادشاہی ہے، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، سو تم کہاں پھرے جارہے ہو۔
He created you from a single being, then made his mate from him, and created for you eight males and females of the cattle. He evolves you in your mothers’ wombs from one stage to another stage in three layers of darkness. This is Allah, your Rabb! His is the Sovereignty; there is none worthy of worship other than Him. So where are you turning away?
اِنْ تَكْفُرُوْا فَاِنَّ اللہَ غَنِيٌّ عَنْكُمْ ۰ۣ وَلَا يَرْضٰى لِعِبَادِہِ الْكُفْرَ ۰ۚ وَاِنْ تَشْكُرُوْا يَرْضَہُ لَكُمْ ۰ۭ وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰى ۰ۭ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ۰ۭ اِنَّہٗ عَلِـيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Az-Zumar 39:7
اگر تم کفر کرو گے ، تو یقیناً اللہ تمہارے حاجت مند نہیں اور وہ اپنے بندوں کے لئے کفر کو پسند نہیں فرماتے۔ اور اگر تم شکر کروگے تو اس کو تمہارے لئے پسند فرمائیں گے۔ اور کوئی اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ پھر تم کو اپنے پروردگار کی طرف لوٹنا ہے ، پھر جو کچھ تم کرتے رہے ہو وہ تم کو بتائیں گے۔ بے شک وہ دلوں تک کی باتوں کے جاننے والے ہیں۔
If you disbelieve, then indeed Allah is Independent of you. And He is not pleased with unbelief for His slaves. And if you are grateful He will be pleased with it for you. And no bearer of burden will bear the burden of another.Thereafter you have to return to your Rabb, then He will tell you whatever you have been doing.Without doubt He is the Knower of even that which is within the hearts.
وَاِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَا رَبَّہٗ مُنِيْبًا اِلَيْہِ ثُمَّ اِذَا خَوَّلَہٗ نِعْمَۃً مِّنْہُ نَسِيَ مَا كَانَ يَدْعُوْٓا اِلَيْہِ مِنْ قَبْلُ وَجَعَلَ لِلہِ اَنْدَادًا لِّيُضِلَّ عَنْ سَبِيْلِہٖ ۰ۭ قُلْ تَمَــتَّعْ بِكُفْرِكَ قَلِيْلًا ۰ۤۖ اِنَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ النَّارِ Az-Zumar 39:8
اور جب انسان کو کوئی دکھ پہنچتا ہے تو اپنے پروردگار کی طرف رجوع ہوکر پکارنے لگتا ہے پھر جب وہ اس کو اپنی طرف سے کوئی نعمت عطا فرماتا ہے تو جس کے لئے پہلے اسے پکارتا تھا اس کو بھول جاتا ہے اور اللہ کے شریک بنانے لگتا ہے تاکہ (لوگوں کو)اس کے راستے سے گمراہ کرے فرمادیجئیے کہ اپنے کفر کے ساتھ چندے فائدہ اٹھالے، (پھر )یقیناً تو تو دوزخیوں میں سے ہوگا۔
And when some distress touches man, he starts crying to his Rabb,turning in repentance to Him. Then when He bestows some blessing on him from Himself, he forgets what he had cried for earlier and starts setting up partners with Allah so as to misguide (people) from His Path. Say, ‘Enjoy a few benefits with your disbelief, (then) surely you will be among the inmates of Hell.’
اَمَّنْ ہُوَقَانِتٌ اٰنَاۗءَ الَّيْلِ سَاجِدًا وَّقَاۗىِٕمًا يَّحْذَرُ الْاٰخِرَۃَ وَيَرْجُوْا رَحْمَۃَ رَبِّہٖ ۰ۭ قُلْ ہَلْ يَسْتَوِي الَّذِيْنَ يَعْلَمُوْنَ وَالَّذِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ ۰ۭ اِنَّمَا يَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِ Az-Zumar 39:9
بھلا جو شخص رات کے اوقات میں سجدہ اور قیام کی حالت میں عبادت کررہا ہو ( اور)آخرت سے ڈر رہا ہو اور اپنے پروردگار کی رحمت کی امید رکھتا ہو فرمادیجئیے بھلا جو لوگ علم رکھتے ہیں اور جو نہیں رکھتے دونوں برابر ہوسکتے ہیں؟ یقیناً نصیحت تو عقل مند ہی حاصل کرتے ہیں۔
Well then, the person who is worshiping during the night, prostrating and standing, (and) fears the Hereafter and hopes for the Mercy of his Rabb.Say, ‘Well,can the people who possess knowledge and those who do not, become equal?’ Indeed, it is only the intelligent who accept advice.
قُلْ يٰعِبَادِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوْا رَبَّكُمْ ۰ۭ لِلَّذِيْنَ اَحْسَنُوْا فِيْ ہٰذِہِ الدُّنْيَا حَسَـنَۃٌ ۰ۭ وَاَرْضُ اللہِ وَاسِعَۃٌ ۰ۭ اِنَّمَا يُوَفَّى الصّٰبِرُوْنَ اَجْرَہُمْ بِغَيْرِ حِسَابٍ Az-Zumar 39:10
فرمادیجئے (میری طرف سے) کہ اے میرے بندو! جو ایمان لائے ہو اپنے پروردگار سے ڈرو۔ جنہوں نے اس دنیا میں نیکی کی ان کے لئے بھلائی ہے اور اللہ کی زمین کشادہ ہے جو صبر کرنے والے ہیں بے شک ان کو بے شمار صلہ ملے گا۔
Say (on My behalf), ‘O My slaves who have believed, be conscious of your Rabb. There is goodness for those who do good in this world, and Allah’s earth is spacious. Without doubt, those who observe patience will be granted their reward without measure.’
قُلْ اِنِّىْٓ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللہَ مُخْلِصًا لَّہُ الدِّيْنَ Az-Zumar 39:11
آپ فرمادیجئے کہ مجھے ارشاد ہوا ہے کہ اللہ کی عبادت کو خالص کرکے صرف اسی کی عبادت کروں۔
Say, ‘I have been commanded to worship Allah alone, purifying worship for Him only.
وَاُمِرْتُ لِاَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ الْمُسْلِمِيْنَ Az-Zumar 39:12
اور یہ بھی ارشاد ہوا ہے کہ سب مسلمانوں میں سے اول میں ہوں۔
And have also been commanded that I should be the first among all the Muslims.’
قُلْ اِنِّىْٓ اَخَافُ اِنْ عَصَيْتُ رَبِّيْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيْمٍ Az-Zumar 39:13
آپ (یہ بھی) فرمادیجئیے کہ اگر (بفرض محال)میں اپنے پروردگار کا حکم نہ مانوں تو بے شک مجھے بڑے دن کے عذاب سے ڈر لگتا ہے۔
(Also) say (this), ‘If I do not obey the command of my Rabb (a most unlikely supposition) then assuredly, I fear the torment of the Great Day.’
قُلِ اللہَ اَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّہٗ دِيْنِيْ Az-Zumar 39:14
فرما دیجئیے کہ میں اللہ کی عبادت اس طرح کرتا ہوں کہ اپنی عبادت کو اسی کے لئے خاص رکھتا ہوں۔
Say, ‘I worship Allah in a manner that I keep my worship pure for Him alone.
فَاعْبُدُوْا مَا شِئْتُمْ مِّنْ دُوْنِہٖ ۰ۭ قُلْ اِنَّ الْخٰسِرِيْنَ الَّذِيْنَ خَسِرُوْٓا اَنْفُسَہُمْ وَاَہْلِيْہِمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ ۰ۭ اَلَا ذٰلِكَ ہُوَالْخُسْرَانُ الْمُبِيْنُ Az-Zumar 39:15
سو تم اللہ کو چھوڑ کر جس کی چاہو عبادت کر و فرمادیجئیے کہ بلا شبہ نقصان اٹھانے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کونقصان میں ڈالا۔ دیکھ! یہی واضح نقصان ہے۔
So you worship whosoever you like besides Allah.’ Say, ‘No doubt, the losers are the people who put themselves and their families in loss on the Day of Qiyamah. Look!That is the manifest loss.’
لَہُمْ مِّنْ فَوْقِہِمْ ظُلَــلٌ مِّنَ النَّارِ وَمِنْ تَحْتِہِمْ ظُلَــلٌ ۰ۭ ذٰلِكَ يُخَــوِّفُ اللہُ بِہٖ عِبَادَہٗ ۰ۭ يٰعِبَادِ فَاتَّقُوْنِ Az-Zumar 39:16
اُن کے اوپر سے بھی آگ کے محیط شعلے ہوں گے اور ان کے نیچے سے بھی آگ کے محیط شعلے ہوں گے یہ ہی (عذاب)ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتے ہیں اے میرے بندو! سو مجھی سے ڈرو۔
Covering them from above will be the flames of fire and covering them from below will also be the flames of fire. It is this (torment) with which Allah frightens His slaves. ‘O My slaves! So be conscious of Me.’
وَالَّذِيْنَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوْتَ اَنْ يَّعْبُدُوْہَا وَاَنَابُوْٓا اِلَى اللہِ لَہُمُ الْبُشْرٰى ۰ۚ فَبَشِّرْ عِبَادِ Az-Zumar 39:17
اور جو لوگ شیطان کی عبادت سے بچتے ہیں اور (ہمہ تن)اللہ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں ان کے لئے خوشخبری ہے، سو میرے بندوں کو خوشخبری سنادیجئیے۔
And the people who avoid the worship of Shaitan and are attentive (wholly) towards Allah, for them is good news. So announce the good news to My slaves.
الَّذِيْنَ يَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَہٗ ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ ہَدٰىہُمُ اللہُ وَاُولٰۗىِٕكَ ہُمْ اُولُوا الْاَلْبَابِ Az-Zumar 39:18
جو بات (کلام الٰہی)کان لگا کر سنتے ہیں پھر اس کی اچھی اچھی باتوں پر چلتے ہیں یہی ہیں جن کو اللہ نے ہدایت فرمائی اور یہی عقل مندہیں۔
Those who listen attentively to what is said (the Divine Speech), then follow the best of it. They are the ones, whom Allah has guided, and they are the ones with intellect.
اَفَمَنْ حَقَّ عَلَيْہِ كَلِمَۃُ الْعَذَابِ ۰ۭ اَفَاَنْتَ تُنْقِذُ مَنْ فِي النَّارِ Az-Zumar 39:19
بھلا جس شخص پر عذاب کی بات صادر ہوچکی تو کیا آپ ایسے دوزخی کو مخلصی دے سکیں گے؟۔
Well then, will you be able to deliver such an inmate of Hell against whom the command of torment has been issued?
لٰكِنِ الَّذِيْنَ اتَّــقَوْا رَبَّہُمْ لَہُمْ غُرَفٌ مِّنْ فَوْقِہَا غُرَفٌ مَّبْنِيَّۃٌ ۰ۙ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ ۰ۥۭ وَعْدَ اللہِ ۰ۭ لَا يُخْلِفُ اللہُ الْمِيْعَادَ Az-Zumar 39:20
لیکن جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے لئے (جنت کے)بالا خانے ہیں جن کے اوپر ( اور)بالا خانے ہیں جو بنے ہوئے (تیار)ہیں ان کے تابع نہریں چل رہی ہیں (یہ)اللہ کا وعدہ ہے ( اور )اللہ وعدے کے خلاف نہیں کرتے۔
But the people who are conscious of their Rabb, for them are the lofty mansions (of Paradise) above which are (more) lofty mansions that have been built (readied). Streams are flowing under their direction. (This is) a Promise of Allah, (and) Allah does not go against (His) Promise.
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللہَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءً فَسَلَكَہٗ يَنَابِيْعَ فِي الْاَرْضِ ثُمَّ يُخْرِجُ بِہٖ زَرْعًا مُّخْتَلِفًا اَلْوَانُہٗ ثُمَّ يَہِيْجُ فَتَرٰىہُ مُصْفَرًّا ثُمَّ يَجْعَلُہٗ حُطَامًا ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَذِكْرٰى لِاُولِي الْاَلْبَابِ Az-Zumar 39:21
(اے مخاطب!)کیا تونے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی برسایا پھر اس کو زمین کے سوتوں میں داخل فرمادیتے ہیں پھر اس سے کھیتیاں اگاتے ہیں جن کے طرح طرح کے رنگ ہوتے ہیں پھر وہ خشک ہوجاتی ہے تو اس کو دیکھتے ہو کہ زرد (ہوگئی)پھر اس کو چورا چورا کردیتے ہیں۔ بے شک اس میں عقل مندوں کے لئے نصیحت ہے۔
(O addressee!) Have you not observed that Allah has rained water from the sky, then has entered it into the springs of the earth, then produces crops of diverse colours with it? Then it (the crop) becomes dry and (you) see it (has become) brown, then He causes it to crumble into tiny pieces. Without doubt, in this is advice for those with intellect.
اَفَمَنْ شَرَحَ اللہُ صَدْرَہٗ لِلْاِسْلَامِ فَہُوَعَلٰي نُوْرٍ مِّنْ رَّبِّہٖ ۰ۭ فَوَيْلٌ لِّــلْقٰسِيَۃِ قُلُوْبُہُمْ مِّنْ ذِكْرِ اللہِ ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ Az-Zumar 39:22
بھلا جس شخص کا سینہ اللہ نے اسلام کے لئے کھول دیا ہو تو وہ اپنے پروردگار کی طرف سے نور(روشنی)پر ہو پس ان پر افسوس ہے جن کے دل اللہ کے ذکر سے سخت ہورہے ہیں (یعنی ذکر نہیں کرتے)یہی لوگ صریح گمراہی میں ہیں۔
Well then, the person whose breast Allah has opened for Islam, then he is on Noor (light) from his Rabb. Therefore, woe to those whose hearts are hardened against Allah’s Zikr (that is, they do not perform Zikr). It is these people who are in manifest misguidance.
اَللہُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِيْثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِہًا مَّثَانِيَ ۰ۤۖ تَــقْشَعِرُّ مِنْہُ جُلُوْدُ الَّذِيْنَ يَخْشَوْنَ رَبَّہُمْ ۰ۚ ثُمَّ تَلِيْنُ جُلُوْدُہُمْ وَقُلُوْبُہُمْ اِلٰى ذِكْرِ اللہِ ۰ۭ ذٰلِكَ ہُدَى اللہِ يَہْدِيْ بِہٖ مَنْ يَّشَاۗءُ ۰ۭ وَمَنْ يُّضْلِلِ اللہُ فَمَا لَہٗ مِنْ ہَادٍ Az-Zumar 39:23
اللہ نے نہایت اچھی اچھی باتیں نازل فرمائی ہیں کتاب (جس کی آیات)ملتی جلتی ہیں ( اور)دہرائی جاتی ہیں جن سے ان لوگوں کے جو اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں بدن کانپ اٹھتے ہیں پھر ان کے بدن اور ان کے دل نرم ہوکر اللہ کے ذکر کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں یہ اللہ کی ہدایت ہے جس کو چاہتے ہیں ہدایت دیتے ہیں اور جس کو اللہ گمراہ کردیں سو اس کا کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔
Allah has revealed the most excellent discourse - the Book (whose Ayaat) are similar (and) are repeated, from which tremble the bodies of the people who fear their Rabb.Then their bodies and their hearts soften and become attentive towards Allah’s Zikr. This is the Guidance of Allah, He guides whom He wills. And there is none to guide the one whom Allah sends astray.
اَفَمَنْ يَّتَّـقِيْ بِوَجْہِہٖ سُوْۗءَ الْعَذَابِ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ ۰ۭ وَقِيْلَ لِلظّٰلِمِيْنَ ذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ Az-Zumar 39:24
کیا قیامت کے روز جو اپنے منہ سے برے عذاب کو روکتا ہو اور ایسے ظالموںکو حکم ہوگا جوکچھ تم کیا کرتے تھے (اب)اس کا مزہ چکھو۔
Is he who shields his face against the evil torment on the Day of Qiyamah? And such wrongdoers will be commanded, ‘(Now) savour the taste of whatever you used to do.’
كَذَّبَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ فَاَتٰىہُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُوْنَ Az-Zumar 39:25
ان سے پہلے لوگوں نے بھی حق کو جھٹلایا تھا تو ان پر عذاب ایسے آیا کہ ان کو کچھ خبر ہی نہ تھی۔
People before them had also belied the truth, so torment came to them in such a way that they did not even perceive.
فَاَذَاقَہُمُ اللہُ الْخِــزْيَ فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا ۰ۚ وَلَعَذَابُ الْاٰخِرَۃِ اَكْبَرُ ۰ۘ لَوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ Az-Zumar 39:26
پھر اللہ نے ان کو دنیا کی زندگی میں (بھی)رسوائی کا مزہ چکھایا اور آخرت کا عذاب اور بھی بڑا ہے کاش یہ سمجھ رکھتے!۔
Then Allah made them taste humiliation in the worldly life (as well), and the torment of the Hereafter is even greater. If only they had understanding!
وَلَــقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِيْ ھٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّہُمْ يَتَذَكَّرُوْنَ Az-Zumar 39:27
اور یقیناً ہم نے لوگوں کے لئے اس قرآن میں ہر طرح کی مثالیں بیان فرمائی ہیں تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔
And indeed, We have cited every type of example for the people in this Quran, so that they may take advice.
قُرْاٰنًا عَرَبِيًّا غَيْرَ ذِيْ عِوَجٍ لَّعَلَّہُمْ يَتَّـقُوْنَ Az-Zumar 39:28
(یہ)قرآن عربی ہے جس میں ذرہ برابر ٹیڑھا پن نہیں تاکہ وہ ڈریں۔
(This is) an Arabic Quran, in which there is not the least bit of crookedness, so that they may become conscious (of Allah).
ضَرَبَ اللہُ مَثَلًا رَّجُلًا فِيْہِ شُرَكَاۗءُ مُتَشٰكِسُوْنَ وَرَجُلًا سَلَمًا لِّرَجُلٍ ۰ۭ ہَلْ يَسْتَوِيٰنِ مَثَلًا ۰ۭ اَلْحَمْدُ لِلہِ ۰ۭ بَلْ اَكْثَرُہُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ Az-Zumar 39:29
اللہ نے ایک مثال بیان فرمائی کہ ایک شخص (غلام)ہے جس میں کئی لوگ شریک ہیں جو آپس میں مختلف الخیال (بھی)ہیں اور ایک اورشخص ہے جو صرف ایک شخص کا (غلام)ہے (تو)کیا ان دونوں کی حالت یکساں (ہوسکتی)ہے؟ سب خوبیاں اللہ کے لئے ہیں۔ بلکہ ان میں اکثر سمجھتے بھی نہیں۔
Allah has cited an example: there is a person (a slave) owned by several people who are (also) of divergent views amongst themselves, and there is another person who is (the slave) of just one person. (So) can the condition of both be the same? All Praiseworthy Attributes are for Allah. Rather, most of them do not even understand.
اِنَّكَ مَيِّتٌ وَّاِنَّہُمْ مَّيِّتُوْنَ Az-Zumar 39:30
بے شک آپ کو بھی مرنا ہے اور یقیناً ان کو بھی مرنا ہے۔
Without doubt, you have to die, and indeed they too have to die.
ثُمَّ اِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ عِنْدَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُوْنَ Az-Zumar 39:31
پھر یقیناً قیامت کے روز تم (اپنے )مقدمات اپنے پروردگار کے حضور پیش کروگے۔
Then, assuredly on the Day of Qiyamah you will present your cases before your Rabb.
فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ كَذَبَ عَلَي اللہِ وَكَذَّبَ بِالصِّدْقِ اِذْ جَاۗءَہٗ ۰ۭ اَلَيْسَ فِيْ جَہَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكٰفِرِيْنَ Az-Zumar 39:32
پھر اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ بولے اور سچی بات جب اس کے پاس پہنچ جائے تو اس کو جھٹلادے۔ کیا جہنم میں کافروں کا ٹھکانہ نہیں۔
Then, who can be a greater wrongdoer than the one who speaks a lie against Allah, and belies the Truth when it reaches him? Is the abode for the unbelievers not in Hell?
وَالَّذِيْ جَاۗءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِہٖٓ اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْمُتَّـقُوْنَ Az-Zumar 39:33
اور جو شخص سچی بات لے کر آیا اور (جس نے) اس کی تصدیق کی، یہی لوگ پرہیزگار ہیں۔
And the person who has brought the Truth and (the one who) confirmed it, such are the people who are the Allah-conscious.
لَہُمْ مَّا يَشَاۗءُوْنَ عِنْدَ رَبِّہِمْ ۰ۭ ذٰلِكَ جَزٰۗؤُاالْمُحْسِـنِيْنَ Az-Zumar 39:34
وہ جو کچھ چاہیں گے (وہ سب کچھ) ان کے لیے ان کے پروردگار کے پاس ہے خلوص کے ساتھ نیکی کرنے والوں کا یہی صلہ ہے۔
For them, with their Rabb,will be what (all) they desire. That is the reward for the sincere doers of good.
لِيُكَفِّرَ اللہُ عَنْہُمْ اَسْوَاَ الَّذِيْ عَمِلُوْا وَيَجْزِيَہُمْ اَجْرَہُمْ بِاَحْسَنِ الَّذِيْ كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ Az-Zumar 39:35
تاکہ اللہ ان برائیوں کو جو انہوں نے کی تھیں ان سے دور کردیں اور ان کو ان کے نیک کاموں کا، جو وہ کرتے رہے صلہ عطا فرمائیں۔
So that Allah may remove from them the evils that they had committed and bestow on them reward for the righteous deeds that they had been performing.
اَلَيْسَ اللہُ بِكَافٍ عَبْدَہٗ ۰ۭ وَيُخَوِّفُوْنَكَ بِالَّذِيْنَ مِنْ دُوْنِہٖ ۰ۭ وَمَنْ يُّضْلِلِ اللہُ فَمَا لَہٗ مِنْ ہَادٍ Az-Zumar 39:36
کیا اللہ اپنے بندے (حضرت محمدﷺ ) کے لیے کافی نہیں؟ او ریہ آپ کو ان(معبودوں) سے ڈراتے ہیں جو اس (اللہ) کے سوا(انہوں نے تجویز کررکھے) ہیں اور جس کو اللہ گمراہ کردیں تو اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔
Is Allah not sufficient for His Slave (Hazrat Muhammad - Sall Allah-o Alaihi wa Sallam)? And they frighten you with those (deities, they have set up) other than Him (Allah). And there is none to guide the one whom Allah sends astray.
وَمَنْ يَّہْدِ اللہُ فَمَا لَہٗ مِنْ مُّضِلٍّ ۰ۭ اَلَيْسَ اللہُ بِعَزِيْزٍ ذِي انْتِقَامٍ Az-Zumar 39:37
اور جس کو اللہ ہدایت بخشیں تو اس کو کوئی گمراہ کرنے والا نہیں۔ کیا اللہ غالب (اور) بدلہ لینے والے نہیں؟
And there is none to send astray the one on whom Allah bestows guidance. Is Allah not Dominant (and) Able to Requite?
وَلَىِٕنْ سَاَلْــتَہُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ لَيَقُوْلُنَّ اللہُ ۰ۭ قُلْ اَفَرَءَيْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ اِنْ اَرَادَنِيَ اللہُ بِضُرٍّ ہَلْ ہُنَّ كٰشِفٰتُ ضُرِّہٖٓ اَوْ اَرَادَنِيْ بِرَحْمَۃٍ ہَلْ ہُنَّ مُمْسِكٰتُ رَحْمَتِہٖ ۰ۭ قُلْ حَسْبِيَ اللہُ ۰ۭ عَلَيْہِ يَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكِّلُوْنَ Az-Zumar 39:38
اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا فرمایا؟ تو ضرور کہیں گے کہ اللہ نے۔ فرمائیے بتاو تو جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو، اگر اللہ مجھے کوئی دکھ پہنچانا چاہیں تو کیا یہ اس کے دئیے ہوئے دکھ کو دور کرسکتے ہیں یا اگر وہ مجھ پر مہربانی فرمانا چاہیں تو کیا یہ اس کی مہربانی کو روک سکتے ہیں؟ فرما دیجئیے کہ میرے لئے اللہ کافی ہے بھروسہ کرنے والے اُسی پر بھروسہ کرتے ہیں۔
And if you ask them, ‘Who has created the heavens and the earth?’ They will certainly say, ‘Allah.’ Say, ‘Tell me, if Allah wills to cause me some hurt, can those whom you worship other than Allah remove the hurt caused by Him? Or if He wills to bestow Mercy upon me, can they withhold His Mercy?’ Say, ‘Allah is Sufficient for me! And the trusting trust in Him only.
قُلْ يٰقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰي مَكَانَتِكُمْ اِنِّىْ عَامِلٌ ۰ۚ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ Az-Zumar 39:39
فرمادیجئیے کہ اے میری قوم! تم اپنی جگہ پر عمل کیے جاؤ مَیں (بھی) عمل کئے جاتا ہوں۔
Say, ‘O my people! Keep working according to your own way; I, (too) am working. So, you will come to know soon.
مَنْ يَّاْتِيْہِ عَذَابٌ يُّخْزِيْہِ وَيَحِلُّ عَلَيْہِ عَذَابٌ مُّقِيْمٌ Az-Zumar 39:40
سو عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گاکہ کس پر عذاب آتا ہے جو اُسے رسوا کرے گا اور (آخرت میں) کس پر ہمیشہ کا عذاب نازل ہوتا ہے۔
On whom befalls the torment that humiliates him, and on whom befalls the eternal torment (in the Hereafter).’
اِنَّآ اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتٰبَ لِلنَّاسِ بِالْحَـقِّ ۰ۚ فَمَنِ اہْتَدٰى فَلِنَفْسِہٖ ۰ۚ وَمَنْ ضَلَّ فَاِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْہَا ۰ۚ وَمَآ اَنْتَ عَلَيْہِمْ بِوَكِيْلٍ Az-Zumar 39:41
بے شک ہم نے آپ پر لوگوں کے لیے، حق کے ساتھ کتاب نازل فرمائی ہے۔ پس جو شخص راہِ راست پر آتا ہے تو اپنے لیے اور جو گمراہ ہوتا ہے تو یقیناً گمراہی سے اپنا ہی نقصان کرتا ہے اور آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں۔
Without doubt, We have revealed to you the Book with Truth, for the people. Thus the person who comes onto the straight path, does so for himself, and the one who strays, indeed he causes loss only to his own self by straying. And you are not responsible for them.
اَللہُ يَتَوَفَّى الْاَنْفُسَ حِيْنَ مَوْتِہَا وَالَّتِيْ لَمْ تَمُتْ فِيْ مَنَامِہَا ۰ۚ فَيُمْسِكُ الَّتِيْ قَضٰى عَلَيْہَا الْمَوْتَ وَيُرْسِلُ الْاُخْرٰٓى اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّــقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ Az-Zumar 39:42
اللہ ہی قبض فرماتے ہیں جانوں کو ان کی موت کے وقت او رجن کی موت نہیں آتی تو ان کی نیند کے وقت۔ پھر ان کو روک لیتے ہیں جن کی موت کا حکم فرما چکے اور باقی جانوں کو ایک وقتِ مقررہ تک کے لیے بھیج دیتے ہیں۔بے شک اس میں تفکر کرنے والوں کے لیے دلائل ہیں۔
It is Allah, Who takes away the souls at the time of their death; and for those whom death has not yet come, during their sleep. Then He retains those whose death He has decreed and sends back the other souls till an appointed time. No doubt,in this are proofs for those who ponder.
اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللہِ شُفَعَاۗءَ ۰ۭ قُلْ اَوَلَوْ كَانُوْا لَا يَمْلِكُوْنَ شَـيْـــــًٔا وَّلَا يَعْقِلُوْنَ Az-Zumar 39:43
کیا ان لوگوں نے اللہ کے سوا اور سفارشی بنا لیے ہیں۔ فرما دیجئیے خواہ وہ کسی چیز کا بھی اختیار نہ رکھتے ہوں اور نہ کچھ سمجھتے ہی ہوں۔
Have these people taken up intercessors other than Allah? Say, ‘Even though they have no authority whatsoever, nor do they even understand?’
قُلْ لِّلہِ الشَّفَاعَۃُ جَمِيْعًا ۰ۭ لَہٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ ثُمَّ اِلَيْہِ تُرْجَعُوْنَ Az-Zumar 39:44
فرمادیجئیے کہ سفارش تو سب اللہ ہی کے اختیار میں ہے۔ تمام آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اُسی کی ہے پھر تم لوٹ کر اُسی کی طرف جاؤ گے۔
Say, ‘All intercession is in Allah’s Authority only. The Sovereignty of the entire heavens and the earth belongs to Him.Then to Him you will be returned.’
وَاِذَا ذُكِرَ اللہُ وَحْدَہُ اشْمَاَزَّتْ قُلُوْبُ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَۃِ ۰ۚ وَاِذَا ذُكِرَ الَّذِيْنَ مِنْ دُوْنِہٖٓ اِذَا ہُمْ يَسْتَبْشِرُوْنَ Az-Zumar 39:45
اور جب تنہا اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے ان کے دل گھٹنے لگتے ہیں۔ اور جب اس کے سوا اوروں کا ذکر آتا ہے تو وہ فوراً خوش ہو جاتے ہیں۔
And when Allah alone is mentioned, the hearts of those who do not believe in the Hereafter begin to straiten, and when others apart from Him are mentioned, they become happy at once.
قُلِ اللّٰہُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ عٰلِمَ الْغَيْبِ وَالشَّہَادَۃِ اَنْتَ تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادِكَ فِيْ مَا كَانُوْا فِيْہِ يَخْتَلِفُوْنَ Az-Zumar 39:46
فرما دیجئیے اے اللہ! آسمانوں اور زمین کے پیدا فرمانے والے، پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے، آپ ہی اپنے بندوں کے درمیان جن باتوں میں وہ باہم اختلاف کرتے ہیں، فیصلہ فرمائیں گے۔
Say, ‘O Allah! Creator of the heavens and the earth! Knower of the Unseen and the Seen! It is You, Who will judge between Your slaves, over the matters in which they differ.’
وَلَوْ اَنَّ لِلَّذِيْنَ ظَلَمُوْا مَا فِي الْاَرْضِ جَمِيْعًا وَّمِثْلَہٗ مَعَہٗ لَافْتَدَوْا بِہٖ مِنْ سُوْۗءِ الْعَذَابِ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ ۰ۭ وَبَدَا لَہُمْ مِّنَ اللہِ مَالَمْ يَكُوْنُوْا يَحْتَسِبُوْنَ Az-Zumar 39:47
اور اگر ظلم (کفر وشرک) کرنے والوں کے پاس دنیا بھر کی تمام چیزیں ہوں اور ان کے ساتھ اُتنی ہی چیزیں اور بھی ہوں تو قیامت کے دن سخت عذاب سے چھوٹ جانے کے لیے سب دے دیں اور ان پر اللہ کی طرف سے وہ امر ظاہر ہوگا جس کا ان کو خیال بھی نہ تھا۔
And if the wrongdoers (unbelievers and polytheists) possess everything of the entire world and as many more things with it, they would give up all for being spared the severe torment on the Day of Qiyamah. And on them will appear that Decree from Allah, which they had never imagined.
وَبَدَا لَہُمْ سَيِّاٰتُ مَا كَسَبُوْا وَحَاقَ بِہِمْ مَّا كَانُوْا بِہٖ يَسْتَہْزِءُوْنَ Az-Zumar 39:48
اور ان کے لیے ان کے تمام بُرے اعمال ظاہر ہوجائیں گے اور جس (عذاب) کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے ان کو آگھیرے گا۔
And all their evil deeds will become apparent to them, and that (torment) which they used to mock, will surround them.
فَاِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَانَا ۰ۡثُمَّ اِذَا خَوَّلْنٰہُ نِعْمَۃً مِّنَّا ۰ۙ قَالَ اِنَّمَآ اُوْتِيْتُہٗ عَلٰي عِلْمٍ ۰ۭ بَلْ ہِىَ فِتْنَۃٌ وَّلٰكِنَّ اَكْثَرَہُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ Az-Zumar 39:49
پھر جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو ہمیں پکارنے لگتا ہے پھر جب ہم اس کو اپنی طرف سے نعمت عطا فرماتے ہیں تو کہتا ہے یہ تو مجھے میری تدبیر سے ملی ہے۔ بلکہ وہ ایک آزمائش ہے ولیکن ان کے اکثر لوگ جانتے نہیں۔
Then when distress touches man, he starts invoking Us, but when We bestow blessing on him from Us, he says, ‘I have attained this by my planning.’ Rather, it is a trial, but most of their people do not know.
قَدْ قَالَہَا الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ فَمَآ اَغْنٰى عَنْہُمْ مَّا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ Az-Zumar 39:50
بلاشبہ یہ (بات) ان سے پہلے بعض لوگوں نے بھی کہی تھی۔ تو جو وہ کیا کرتے تھے ان کے کسی کام نہ آیا۔
No doubt, the same thing was also said by some people before them, so all that they used to do did not avail them in the least.
فَاَصَابَہُمْ سَـيِّاٰتُ مَا كَسَبُوْا ۰ۭ وَالَّذِيْنَ ظَلَمُوْا مِنْ ہٰٓؤُلَاۗءِ سَيُصِيْبُہُمْ سَـيِّاٰتُ مَا كَسَبُوْا ۰ۙ وَمَا ہُمْ بِمُعْجِزِيْنَ Az-Zumar 39:51
پس ان پر ان کے اعمال کے وبال پڑ گئے اور جو لوگ ان میں سے ظلم کرتے رہے ہیں ان پر ان کے اعمال کے وبال عنقریب پڑیں گے اور وہ (اللہ کو) عاجز نہیں کرسکتے۔
Thus, the disasters of their deeds befell them. And, soon the disasters of the deeds of the people among these who have been doing wrong will befall them. And they cannot overwhelm (Allah).
اَوَلَمْ يَعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَاۗءُ وَيَقْدِرُ ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَ Az-Zumar 39:52
کیا یہ نہیں جانتے کہ اللہ ہی جس کے لیے چاہتے ہیں روزی فراخ کردیتے ہیں اور (جس کے لیے چاہتے ہیں) تنگ کردیتے ہیں۔ بے شک اس میں ایمان لانے والوں کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں۔
Do they not know that it is Allah, Who enlarges the provisions for whom He wills, and straitens it (for whom He wills)? Without doubt, there are many signs in this for those who believe.
قُلْ يٰعِبَادِيَ الَّذِيْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰٓي اَنْفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَۃِ اللہِ ۰ۭ اِنَّ اللہَ يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِيْعًا ۰ۭ اِنَّہٗ ہُوَالْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ Az-Zumar 39:53
آپ فرما دیجئیے (میری طرف سے) کہ اے میرے بندو! جنہوں نے اپنے آپ پر زیادتی کی ہے اللہ کی رحمت سے نااُمید نہ ہونا۔ بے شک اللہ تمام (گذشتہ) گناہوں کو معاف فرمادیں گے۔ بے شک وہ بڑے بخشنے والے، بڑے رحمت والے ہیں۔
Say, (on My behalf), ‘O My slaves who have wronged themselves! Do not despair of the Mercy of Allah. Without doubt, Allah will forgive all (previous) sins. Without doubt, He is Extremely Forgiving, Extremely Merciful.
وَاَنِيْبُوْٓا اِلٰى رَبِّكُمْ وَاَسْلِمُوْا لَہٗ مِنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنْصَرُوْنَ Az-Zumar 39:54
اور اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرو اور اس کی فرماں برداری کرو اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آجائے۔ پھر (اس وقت) تمہاری کوئی مدد نہ کی جائے۔
And turn in repentance towards your Rabb and obey Him, before the torment befalls you, then (at that time) you are not helped.
وَاتَّبِعُوْٓا اَحْسَنَ مَآ اُنْزِلَ اِلَيْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَۃً وَّاَنْتُمْ لَا تَشْعُرُوْنَ Az-Zumar 39:55
اور نہایت اچھے طریقے سے پیروی کرو جو (کتاب) تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے نازل فرمائی گئی ہے اس سے پہلے کہ تم پر اچانک عذاب آپڑے او رتم کو(اس کی) خبر بھی نہ ہو۔
And follow the best (Book) that has been revealed to you from your Rabb before the torment comes upon you suddenly, and you do not even perceive (it).
اَنْ تَـقُوْلَ نَفْسٌ يّٰحَسْرَتٰى عَلٰي مَا فَرَّطْتُّ فِيْ جَنْۢبِ اللہِ وَاِنْ كُنْتُ لَمِنَ السّٰخِرِيْنَ Az-Zumar 39:56
(جیسا کہ) کوئی شخص کہنے لگے (قیامت کو) کہ ہائے افسوس! اس (تقصیر) پر جو مَیں نے اللہ کے حق میں کی اور مَیں تو (احکامِ الٰہی کا) مذاق ہی اڑاتا رہا۔
Lest someone says (on the day of Qiyamah), ‘O alas,over (the omission) that I committed with respect to Allah!And I just kept mocking (the Commands of Allah).’
اَوْ تَقُوْلَ لَوْ اَنَّ اللہَ ہَدٰىنِيْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُتَّقِيْنَ Az-Zumar 39:57
یا کہنے لگے کہ اگر اللہ مجھے ہدایت فرماتے تو مَیں بھی پرہیز گاروں میں ہوتا۔
Or says, ‘Had Allah guided me, I too would have been among the Allah-conscious.’
اَوْ تَـقُوْلَ حِيْنَ تَرَى الْعَذَابَ لَوْ اَنَّ لِيْ كَرَّۃً فَاَكُوْنَ مِنَ الْمُحْسِـنِيْنَ Az-Zumar 39:58
یا عذاب کو دیکھ کر یوں کہنے لگے کاش! میرا (دنیا میں) پھر سے جانا ہو تو مَیں پرہیزگاروں میں سے ہو جاؤں۔
Or he says when he sees the torment: ‘Alas! If I could go back (to the world) I would become of the righteous.’
بَلٰى قَدْ جَاۗءَتْكَ اٰيٰتِيْ فَكَذَّبْتَ بِہَا وَاسْتَكْبَرْتَ وَكُنْتَ مِنَ الْكٰفِرِيْنَ Az-Zumar 39:59
ہاں بے شک تیرے پاس میری آیات پہنچی تھیں تو تُو نے انہیں جھٹلایا اور تُو نے تکبر کیا اور تُو کافروں میں شامل رہا۔
Yes, without doubt,My Ayaat had reached you, then you belied them and you were arrogant and you remained of the unbelievers.
وَيَوْمَ الْقِيٰمَۃِ تَرَى الَّذِيْنَ كَذَبُوْا عَلَي اللہِ وُجُوْہُہُمْ مُّسْوَدَّۃٌ ۰ۭ اَلَيْسَ فِيْ جَہَنَّمَ مَثْوًى لِّلْمُتَكَبِّرِيْنَ Az-Zumar 39:60
اور آپ قیامت کے روز ان لوگوں کے چہرے سیاہ دیکھیں گے جنہوں نے اللہ پر جھوٹ بولا تھا۔ کیا ان تکبر کرنے والوں کا ٹھکانہ جہنم میں نہیں ہے؟
And on the Day of Qiyamah you will see the faces blackened of the people who had lied against Allah. Is not the abode for these arrogant ones in Hell?
وَيُنَجِّي اللہُ الَّذِيْنَ اتَّــقَوْا بِمَفَازَتِہِمْ ۰ۡلَايَمَسُّہُمُ السُّوْۗءُ وَلَا ہُمْ يَحْزَنُوْنَ Az-Zumar 39:61
اور جو پرہیزگار ہیں ان کی کامیابی کے سبب اللہ ان کو نجات دیں گے۔ ان کو ذرا تکلیف نہ پہنچے گی اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
And Allah will deliver those who are Allah-conscious, because of their success.Not the least distress will touch them, nor will they grieve.
اَللہُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ ۰ۡوَّہُوَعَلٰي كُلِّ شَيْءٍ وَّكِيْلٌ Az-Zumar 39:62
اللہ ہی ہر چیز کے پیدا فرمانے والے ہیں اور وہی ہر چیز کے نگہبان ہیں۔
It is Allah, Who is the Creator of everything, and He alone is the Guardian of everything.
لَہٗ مَقَالِيْدُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِ اللہِ اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْخٰسِرُوْنَ Az-Zumar 39:63
اُسی کے اختیار میں ہیں آسمانوں اور زمین کی کنجیاں او رجو لوگ اللہ کی آیات سے کفر کرتے رہے وہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں۔
In His Control are the keys of the heavens and the earth.And the people who kept disbelieving in Allah’s Ayaat, it is they who are the losers.
قُلْ اَفَغَيْرَ اللہِ تَاْمُرُوْۗنِّىْٓ اَعْبُدُ اَيُّہَا الْجٰہِلُوْنَ Az-Zumar 39:64
فرمادیجئیے کہ اے جاہلو! کیا تم مجھے غیر اللہ کی عبادت کرنے کا کہتے ہو؟۔
Say, ‘O ignorant ones! Do you ask me to worship anyone other than Allah?’
وَلَقَدْ اُوْحِيَ اِلَيْكَ وَاِلَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكَ ۰ۚ لَىِٕنْ اَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِيْنَ Az-Zumar 39:65
اور یقیناً آپ کی طرف اور جو پیغمبر آپ سے پہلے گزرے ہیں ان کی طرف وحی بھیجی جاچکی ہے کہ (اے عام مخاطب!) اگر تُو شرک کرے گا تو تیرا سب کام ضرور تباہ ہوجائے گا اور تو ضرور نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجائے گا۔
And without doubt, the Revelation has been sent to you and to the Messengers who have passed before you: ‘(O addressee!) If you practise polytheism, all your work will certainly be destroyed, and you will surely be among the losers.
بَلِ اللہَ فَاعْبُدْ وَكُنْ مِّنَ الشّٰكِرِيْنَ Az-Zumar 39:66
بلکہ (ہمیشہ) اللہ ہی کی عبادت کرنا اور شکر گزار رہنا۔
Rather (always) worship only Allah, and remain grateful.’
وَمَا قَدَرُوا اللہَ حَقَّ قَدْرِہٖ ۰ۤۖ وَالْاَرْضُ جَمِيْعًا قَبْضَتُہٗ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ وَالسَّمٰوٰتُ مَطْوِيّٰتٌۢ بِيَمِيْنِہٖ ۰ۭ سُبْحٰنَہٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشْرِكُوْنَ Az-Zumar 39:67
اور انہوں نے جیسی چاہیے تھی ویسی اللہ کی قدر شناسی نہیں کی اور قیامت کے دن تمام زمین اُس کی مٹھی میں ہوگی اور تمام آسمان اُس کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوں گے وہ ان لوگوں کے شرک سے پاک اور عالی شان ہے۔
And they did not esteem Allah as was (His)due. And on the Day of Qiyamah the entire earth will be in His Fist, and the entire heavens will be rolled up in His Right Hand. He is Hallowed and Exalted in Majesty above these people’s polytheism.
وَنُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَمَنْ فِي الْاَرْضِ اِلَّا مَنْ شَاۗءَ اللہُ ۰ۭ ثُمَّ نُفِخَ فِيْہِ اُخْرٰى فَاِذَا ہُمْ قِيَامٌ يَّنْظُرُوْنَ Az-Zumar 39:68
اور صور میں پھونک ماری جائے گی تو جو آسمانوں میں ہیں اورجو زمین میں ہیں سب بے ہوش ہو کر گِر پڑیں گے مگر جس کو اللہ چاہیں۔ پھر دوسری دفعہ اس (صُور) میں پھونکا جائے گا تو سب کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے۔
And the Trumpet will be blown, so those who are in the heavens and on the earth will all fall down unconscious, except him whom Allah wills.Then it (the Trumpet) will be blown a second time, then everyone will stand up and start looking on.
وَاَشْرَقَتِ الْاَرْضُ بِنُوْرِ رَبِّہَا وَوُضِعَ الْكِتٰبُ وَجِايْۗءَ بِالنَّـبِيّٖنَ وَالشُّہَدَاۗءِ وَقُضِيَ بَيْنَہُمْ بِالْحَــقِّ وَہُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ Az-Zumar 39:69
اور زمین اپنے پروردگار کے نور سے جگمگا اٹھے گی اور کتاب (نامۂ اعمال کھول کر) رکھ دی جائے گی او رپیغمبر او رگواہ حاضر کیے جائیں گے اور سب کے ساتھ انصاف سے فیصلہ کیا جائے گا اور ان پر زیادتی نہ کی جائے گی۔
And the earth will shine with the Noor of its Rabb, and the Book (Record of Deeds) will be placed (open), and the Messengers and the witnesses will be brought forth, and the judgement will be given with justice for everyone, and they shall not be wronged.
وَوُفِّيَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَہُوَاَعْلَمُ بِمَا يَفْعَلُوْنَ Az-Zumar 39:70
اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا بدلہ دیا جائے گا اور وہ سب کے کاموں کو خوب جانتے ہیں۔
And each individual will be fully recompensed for his deeds, and He knows well the deeds of everyone.
وَسِيْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِلٰى جَہَنَّمَ زُمَرًا ۰ۭ حَتّٰٓي اِذَا جَاۗءُوْہَا فُتِحَتْ اَبْوَابُہَا وَقَالَ لَہُمْ خَزَنَــتُہَآ اَلَمْ يَاْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ يَتْلُوْنَ عَلَيْكُمْ اٰيٰتِ رَبِّكُمْ وَيُنْذِرُوْنَكُمْ لِقَاۗءَ يَوْمِكُمْ ھٰذَا ۰ۭ قَالُوْا بَلٰى وَلٰكِنْ حَقَّتْ كَلِمَۃُ الْعَذَابِ عَلَي الْكٰفِرِيْنَ Az-Zumar 39:71
اور کافروں کو گروہ گروہ بنا کر جہنم کی طرف لے جایا جائے گا۔ یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس پہنچیں گے تو اس کے دروازے کھول دئیے جائیں گے اور ان سے اس (دوزخ) کے محافظ کہیں گے، کیا تمہارے پاس تم ہی لوگوں میں سے پیغمبر نہیں آئے تھے جو تم کو تمہارے پروردگار کی آیات پڑھ کر سناتے تھے اور تم کو اس دن کے پیش آنے سے ڈرایا کرتے تھے کہیں گے کہ ہاں! ولیکن کافروں پر عذاب کو وعدہ پورا ہوکر رہا۔
And the unbelievers, formed into groups,will be driven towards Hell, until when they arrive near it, its gates will be flung open, and its (Hell’s) warders will say to them, ‘Did Messengers, from among yourselves,not come to you, who used to recite to you the Ayaat of your Rabb and warn you of the coming of this Day?’ They will say, ‘Yes! However, the promise of the torment came to be fulfilled against the unbelievers.’
قِيْلَ ادْخُلُوْٓا اَبْوَابَ جَہَنَّمَ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا ۰ۚ فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِيْنَ Az-Zumar 39:72
(پھر ان سے) کہا جائے گا کہ جہنم کے دروازوں میں داخل ہوجائو اس میں ہمیشہ رہنے کے لیے، پس تکبر کرنے والوں کا بُرا ٹھکانہ ہے۔
(Then) it will be said to them, ‘Enter the gates of Hell to abide in it forever.’ Thus, bad is the abode for the arrogant.
وَسِيْقَ الَّذِيْنَ اتَّقَوْا رَبَّہُمْ اِلَى الْجَنَّۃِ زُمَرًا ۰ۭ حَتّٰٓي اِذَا جَاۗءُوْہَا وَفُتِحَتْ اَبْوَابُہَا وَقَالَ لَہُمْ خَزَنَـــتُہَا سَلٰمٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوْہَا خٰلِدِيْنَ Az-Zumar 39:73
اور جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے تھے ان کو گروہ گروہ جنت کی طرف لے جائیں گے یہاں تک کہ جب اس کے پاس پہنچ جائیں گے اور اس کے دروازے کھول دئیے جائیں گے اور وہاں کے محافظ ان سے کہیں گے کہ سلامتی ہو تم پر تم مزہ میں رہو سو اس میں ہمیشہ رہنے کے لیے داخل ہوجاؤ۔
And the people who had been conscious of their Rabb, will be conducted in groups towards Paradise, until when they reach near it and its gates will be opened, and its warders will say to them, ‘Peace be on you! Remain in pleasure! So enter it to abide in it forever.’
وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِيْ صَدَقَنَا وَعْدَہٗ وَاَوْرَثَنَا الْاَرْضَ نَـتَبَوَّاُ مِنَ الْجَــنَّۃِ حَيْثُ نَشَاۗءُ ۰ۚ فَنِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِيْنَ Az-Zumar 39:74
اور کہیں گے سب خوبیاں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہم سے انے وعدے کو سچا فرمایا اور ہم کو اس سرزمین کا مالک بنادیا کہ ہم جنت میں جہاں چاہیں قیام کریں۔ سو (نیک) عمل کرنے والوں کا بدلہ بھی کیا خوب ہے۔
And they will say, ‘All Praiseworthy Attributes are for Allah, Who has fulfilled His Promise to us, and made us owners of this land, that we may live wherever we wish in Paradise. So how excellent is the reward for the doers of (good) deeds!
وَتَرَى الْمَلٰۗىِٕكَۃَ حَاۗفِّيْنَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ يُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّہِمْ ۰ۚ وَقُضِيَ بَيْنَہُمْ بِالْحَقِّ وَقِيْلَ الْحَـمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ Az-Zumar 39:75
اور آپ فرشتوں کو دیکھیں گے کہ عرش کے گرد گھیرا باندھے ہوئے ہیں(اور) اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کررہے ہیں۔ اور ان (تمام لوگوں) میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا او رکہا جائے گا سب طرح کی تعریف اللہ ہی کو سزاوار ہے جو جہانوں کے پروردگار ہیں۔
And you will see the angels surrounding the Throne and celebrating the Glory of their Rabb with Praise. And judgement will be given with justice among them (all the people) and it will be announced, ‘All kind of Praise is for Allah, Who is the Rabb of all the worlds.’
Back to top